Baaghi TV

Category: کراچی

  • آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کا افتتاح کردیا

    آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کا افتتاح کردیا

    کاش ہماری سیاست دانوں میں بھی ایسیا جزبہ ہوتا جو سپورٹس مین میں ہے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کا افتتاح کردیا۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے ہمیں سکھایا ہے کہ نہ تیرا، نہ میرا، ہم سب کا پاکستان، کھیل لوگوں کو جوڑتے ہیں، انہیں آگے بڑھنے کا موقع دیتی ہے، کرکٹ پاکستانیوں کے خون میں دوڑتی ہے، سندھ میں ٹیلنٹ کی کوٸی کمی نہیں ہے، کاش سیاست میں اسپورٹس مین اسپرٹ ہوتی تو ہمارا ملک بھی ترقی کرتا۔


    کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں، سندھ دھرتی کے نوجوان بہت کچھ کرسکتے ہیں، بہت خوشی ہے کہ سندھ میں اس لیگ کا انعقاد ہورہا ہے، اس بار پاکستان کی عوام صحیح لوگوں کا انتخاب کریں گے۔رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت سندھ کے لوگوں کے لیے یہ کام کررہی ہے، میری نیک تمنا ئیں تمام ٹیموں کے ساتھ ہیں، اس بار پاکستان کی عوام نئی سوچ کا انتخاب کریں گے۔

  • سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو انتقال کر گئے

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو انتقال کر گئے

    کراچی: سینئر سیاستدان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو انتقال کر گئے ۔

    باغی ٹی وی: فیملی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ سینئر سیاست دان الہٰی بخش سومرو انتقال کر گئے ہیں، وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے،الٰہی بخش سومرو حرکت قلب بند ہونے پر انتقال کر گئے،الہٰی بخش سومرو کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں جیکب آباد کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے جہاں آج رات ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور وہیں پر ان کی تدفین ہو گی۔

    واضح رہے کہ الہٰی بخش سومرو سپیکر قومی اسمبلی اور متعدد بار وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں،اس کے علاوہ وہ سینیٹ کے بھی رکن رہے۔

    کینیڈا کے قومی انتخابات میں بھارت کی مداخلت کا انکشاف

    اسرائیلی فوج کی خان یونس میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مرکز پر …

    توشہ خانہ کیس: عمران خان نےاپنے وکلا لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کو تبدیل کردیا

  • سندھ:  لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کو سرکار ی معاوضہ بند

    سندھ: لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کو سرکار ی معاوضہ بند

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کو سرکار کی جانب سے معاوضہ دینا بند کردیا۔

    باغی ٹی وی: سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کو حکومت کی جانب سے معاوضے دینے کے معاملے پر سماعت ہوئی، دوران سماعت محکمہ داخلہ سندھ کے نمائندے نے سندھ ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ معاوضے پر کچھ لوگوں کو اعتراض تھا، اس لیے بند کردیا۔

    جس پر جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ جن لوگوں کواعتراض ہے ان کو پیسے دینا بند کردیں، جن لاپتا افراد کے اہلِ خانہ معاوضہ لینا چاہتے ہیں ان کو ملنا چاہئے جبری گمشدگی کا مطلب ہے شہری کسی ایجنسی کے پاس ہے، جب تک لاپتا شخص عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا اہلِ خانہ کو معاوضہ ادا کرتے رہیں۔

    نگران حکومت نے جبری گمشدگیوں سے متعلق 5 رکنی حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی

    عدالت نے 2015 سے لاپتا شہری ماجد کا سراغ لگانے کے لیے اشتہارات شائع کرنے اور ملک کے جیل حکام اور دیگر مقامات سے بھی لاپتا افراد کی معلومات لینے کی ہدایت کردی، عدالت نے وفاقی سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع اور دیگر کو 28 فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے پولیس اقدامات کو غیر سنجیدہ قرار دیا تھا ،سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس خادم حسین تنیو نے لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    عمران خان اور بشری بی بی کے غیر شرعی نکاح کیخلاف درخواست …

    دوران سماعت عدالت نے کہا تھا کہ لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پولیس اقدامات غیرسنجیدہ ہیں، پولیس کا رویہ دیکھ کربہت افسوس ہوتا ہے اور بہت ہی افسوس کا مقام ہے، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہری کو کسی نیحراست میں نہیں لیا، وہ خود سیلاپتا ہے، لاپتا شہری سیاسی جماعت کا کارکن تھا اور ذاتی دشمنی بھی تھی۔

    عدالت نے سوال کیا کہ آپ کو کیسے پتا چلا کہ کو خود سیلاپتا ہوگیا ہے، شہری 2015 سیلاپتا ہے، اب بول رہے ہیں خود کہیں چلاگیا ہے، لاپتا شہری کا سراغ نہیں لگایا گیا کیسے حتمی رائے قائم کرلی کہ خود چلاگیاہے؟ اس قسم کا بیان دینے پرتو آپ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، اگرشہری ازخود روپوش ہے تو تلاش کرنا اور بھی آسان ہے، بعد ازاں عدالت نے دیگرشہریوں کی بازیابی سے متعلق بھی 28 فروری کورپورٹ طلب کرلی۔

    کے پی میں پی ٹی آئی کو میں نے بنایا میں ہی اس کا صفایا …

  • کراچی میں  دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب،اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد گرفتار

    کراچی میں دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب،اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد گرفتار

    کراچی: سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔

    باغی ٹی وی : سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد 2007 تا 2014 تک ٹی ٹی پی نیٹ ورک کا حصہ تھے اور سنگین جرائم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے، دہشتگرد کراچی میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، جنہیں انٹیلی جنس ایجنسیز نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے گرفتار کرلیا۔

    دہشتگردوں کو افغانستان سے ٹی ٹی پی کی قیادت کی سرپرستی میں منظم کیا گیا تھا، گرفتار دہشت گرد سوات اور مالاکنڈ میں سیکورٹی فورسز اور این جی اوز پر حملوں میں ملوث تھے، اس کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے یہ نیٹ ورک بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے ذریعے فنڈز اکھٹا کرتا تھا، اس نیٹ ورک نے مدرسے میں خودکش بمباروں کو بھی پناہ دی تھی، جنہیں دہشتگردی کی مختلف سرگرمیوں میں استعمال ہونا تھا۔

    دفع 144 کی خلاف ورزی پر لاہور میں گرفتاریاں شروع

    سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں بھتہ خوری سے بچنے کے لئے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں، فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداراے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے پر عزم ہیں۔

    انتخابات میں سوشل میڈیا پر شرپسندی پھیلانے والوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

    ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

  • بیوی کے ساتھ  جبری جنسی تعلق قائم کرنے پر  شوہر کو 3 سال قید اور جرمانے کی سزا

    بیوی کے ساتھ جبری جنسی تعلق قائم کرنے پر شوہر کو 3 سال قید اور جرمانے کی سزا

    کراچی:سیشن عدالت نے شوہر کو بیوی کے ساتھ جبری جنسی تعلق قائم کرنے پر 3 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق میریٹل ریپ کے الزام میں خاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ اس کا شوہر زبردستی جنسی تعلق قائم کرتا رہا ، سیشن عدالت میں میریٹل ریپ کیی درخواست پر سماعت ہوئی-

    خاتون نے دوران سماعت گواہی دیتے ہوئے کہا کہ اس کی شادی جولائی 2022 میں ہوئی جس کے بعد شوہر مسلسل جبری طور پر ازدواجی تعلق قائم کرتا رہا اپنی ساس کو بھی اس حوالے سے شادی کے 2 ماہ بعد بتایا تاہم انہوں نے یہ بات نظر انداز کر دی۔

    سونے کی کان میں حادثہ 70 سے زائد کارکن ہلاک

    دوران سماعت خاتون کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ 2021 میں زنا باالجبر کے قانون میں ترمیم کی گئی تھی کہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 375 کے تحت کسی بھی عورت کیساتھ اس کی مرضی کے بغیر جنسی تعلق قائم کرنا زیادتی ہے۔

    نیب نے پشاور میں پی ٹی آئی دور میں بھرتی ہونے والے …

    عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد تعزیرات پاکستان کی دفعہ 377 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ 3 ہزار روپے جرمانے کا حکم بھی سنایا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید ایک ماہ کی سزا بڑھا دی جائے گی۔

    امریکا میں خاتون ٹیچر کا 17 سالہ طالبعلم کے ساتھ جنسی تعلقات کا اعتراف

  • بینکوں سے کیش نکلوا کر لے جانے والوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

    بینکوں سے کیش نکلوا کر لے جانے والوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

    کراچی: پولیس نے بینکوں سے رقم نکلوا کے لے کر جانے والے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی:ایس پی ایس آئی یو عرفان سموں کا کہناتھا کہ ایس آئی یو نےدونوں ملزمان کوگلشن اقبال میں ایرو کلب کےقریب سروس روڈ سے گرفتار کرلیا، جو بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے لوگوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرتے تھےملزمان کا ایک ساتھی بینکوں کے اندر سے کیش لے کر نکلنے والےشہریوں کی نشاندہی باہر بیٹھے اپنے ساتھیوں کو کرتا تھا جو مناسب مقام پر ان کو لوٹتے تھے، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے جوہرآباد، نیو کراچی، سہراب گوٹھ، ناگن چورنگی، گلشن اقبال، لانڈھی، سچل، کورنگی اور دیگر علاقوں میں کئی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور گرفتار ملزمان سے دو پستول ملے ہیں۔

    بابری مسجد کے بعد گیان واپی مسجد سے متعلق عدالت کے فیصلےسے مسلمانوں …

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں مزید کمی

    گوہر اعجاز کو وزیرداخلہ کا اضافی چارج مل گی،نوٹیفکیشن جاری

  • پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں مزید کمی

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں مزید کمی

    کراچی: انٹربینک میں آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر مزید کم ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 67 پیسے ہےانٹربینک میں آج ڈالر 12 پیسے سستا ہوا ہے،انٹربینک میں ڈالرگزشتہ روز 6 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی،ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 215200 روپے پر برقرار رہی جب کہ فی 10 گرام سونے کے نرخ بھی 184500 روپے کی سطح پرمستحکم رہے دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2047 ڈالر کی سطح پر برقرار رہی-

    حوثیوں کے حملے،امریکا نےچین سے مدد مانگ لی

    اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کیلئے 6 شرائط …

    او آئی سی کی بھارت میں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کے افتتاح …

  • آٹھ برس سے لاپتہ شہری بازیاب کیوں نہ ہوا،عدالت برہم،رپورٹ طلب

    آٹھ برس سے لاپتہ شہری بازیاب کیوں نہ ہوا،عدالت برہم،رپورٹ طلب

    سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد بازیابی کیس کی سماعت ہوئی
    کیس کی سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی ٹاسک فورس اور جے آئی ٹی سربراہ کو طلب کر لیا،عدالت نے ڈی آئی جی کو کیس کا تفتیشی افسر بھی تبدیل کرنے کا حکم دیا،تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ لاپتہ شہری کا سراغ لگانے کے لیے جے آئی ٹیز کے 46 اور صوبائی ٹاسک فورس کے 15 اجلاس ہو چکے ہیں، شہری عبدالرحمٰن کی جبری گمشدگی ثابت ہو چکی ہے،وزارتِ دفاع کے نمائندے نے تحریری جواب جمع کرا دیا ،وزارت دفاع کے جواب میں کہا گیا کہ عبدالرحمٰن کسی بھی وفاقی ادارے کی تحویل میں نہیں، وفاقی حکومت کے ماتحت کسی بھی ادارے نے عبدالرحمٰن کو گرفتار نہیں کیا شہری نے ملک سے باہر بھی سفر نہیں کیا،

    لاپتہ شہری عبدالرحمٰن کی والدہ نے عدالت میں کہا کہ بیٹے کو گھر سے لے جایا گیا اور کہا گیا کہ تحقیقات کر کے چھوڑ دیں گے،رینجرز کے پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ 2 بار تحریری جواب جمع کرا چکے ہیں، عبدالرحمٰن کو رینجرز نے حراست میں نہیں لیا،عدالت نے لا پتہ شہری سے متعلق 27 فروری کو رپورٹ طلب کر لی

  • مانیٹری پالیسی پر فیصلہ کرنے کے لیے ایس بی پی کا اجلاس طلب

    مانیٹری پالیسی پر فیصلہ کرنے کے لیے ایس بی پی کا اجلاس طلب

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 جنوری کو ہوگا، اجلاس میں زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک اجلاس کے بعد زری پالیسی کا اعلان کریں گے۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی پیر 29 جنوری 2024 کو مانیٹری پالیسی پر فیصلہ کرنے کے لیے اجلاس طلب کرے گی، گورنر اسٹیٹ بینک جناب جمیل احمد زری پالیسی کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔
    https://x.com/StateBank_Pak/status/1749776138975781151?s=20
    گورنر اسٹیٹ بینک جناب جمیل احمد ایم پی سی اجلاس کے بعد پالیسی کی افادیت بتانے کے لیے ایک پریس کانفرنس کے دوران باضابطہ اعلان کریں گے۔

    انتخابی نشان تبدیل کرنے پر ریٹرننگ افسر برطرف،انکوائری کا حکم

    او آئی سی کی بھارت میں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کے افتتاح …

    ابرار الحق کا الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان

  • ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

    ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

    کراچی: دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج منگل کو کاروبار کے اختتام انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 6 پیسے کی معمولی کمی ہوئی ہے،جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 279 روپے 85 پیسے سے کم ہو کر 279 روپے 79 پیسے پر کی سطح پر بند ہوئی، آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 53 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا،جبکہ گزشتہ روز 5 پیسے کی معمولی کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 85 پیسے بند ہوا تھا۔