Baaghi TV

Category: کراچی

  • ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کی پیشگوئی

    ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کی پیشگوئی

    کراچی: آئندہ دنوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے ، ڈالر کی قیمت 277 روپے یا اس سے نیچے آ سکتی ہے۔

    آئی ایم ایف سے قسط ملنے کے علاوہ ڈالر کی قیمت میں کمی کی ایک اور وجہ بھی ہے ، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 دسمبر کے بعد اب تک 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اسٹیٹ بینک نے اس اضافے کا سبب صرف اتنا بتایا کہ حکومت کے سرکاری ان فلوز میں اضافہ ہوا ہے دو ارب ڈالر آنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر کا حجم 8.2 ارب ڈالر ہو گیا جبکہ مجموعی ذخائر 13.2 ارب ڈالر ہیں، علاوہ ازیں ملکی تجارتی خسارہ بھی تیزی سے کم ہوا ہے جس کی وجہ سے ڈالر کا اخراج کنٹرول ہوا ہے۔

    ڈالرمزید سستا،سونے کی قیمت میں بھی معمولی کمی

    واضح رہے کہ روپے کی قدر میں اس ہفتے اضافہ ہوا اور جمعہ کو ڈالر 181.40 روپے پر بند ہوا جبکہ 5 ستمبر کو ڈالر 307 کی بلند ترین سطح پر تھا لیکن حکوت اور سیکورٹی اداروں کے کریک ڈائون کے سبب اس کی قیمت مسلسل کم ہوئی اور اکتوبر میں یہ 277 پر آگیا اس کے بعد قیمت میں کچھ اضافہ ہوا اور ڈالر 288 تک پہنچا تاہم نومبر کے وسط سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا نیا رحجان برقرار ہے۔

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

    بنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت مکمل،ووٹوں کی گنتی جاری

  • ڈرامہ "ہمسفر” میں پیسوں کی خاطر کام کیا،فواد خان

    ڈرامہ "ہمسفر” میں پیسوں کی خاطر کام کیا،فواد خان

    کراچی: اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ اُنہیں ڈرامہ سیریل ہمسفر کی کہانی نے متاثر نہیں کیا تھا بلکہ اُنہوں نے صرف پیسوں کی خاطر یہ ڈراما کیا۔

    باغی ٹی وی : اداکار فواد خان نے حال ہی میں میزبان و اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’ہمسفر‘ سے متعلق چند انکشافات کیے-،اداکار نے کہا کہ “جب مجھے ’ہمسفر‘ کی آفر ہوئی تھی تو میں نے اس ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا، مجھے تین بار اسی ڈرامے کی آفر ہوئی تھی اور میں نے دو بار انکار کردیا تھا-

    اداکاراؤں کو جسم دکھانے والے لباس نہیں پہننے چاہئیں،اداکار بلال

    اداکار نے کہا کہ اس ڈرامے کی کہانی منفرد نہیں تھی، دیگر ڈراموں کے جیسی کہانی تھی، اسکرپٹ پڑھنے کے بعد بھی مجھے ڈرامے کی کہانی نے متاثر نہیں کیا تھا،یہ ڈراما صرف پیسوں کی خاطر کیا تھا جبکہ یہ ڈراما اپنی کاسٹ اور اپنے گانے کی وجہ سے مقبول ہوا تھا، ڈرا مے کی مقبولیت میں کہانی کا کوئی کردار نہیں،اس ڈرامے نے میرے کیریئر کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن اگر مجھے دوبارہ یہ ڈراما کرنے کا موقع ملا تو میں نہیں کروں گا۔

    عفان وحید کی ساتھی اداکارہ کے ساتھ شادی کی خبروں پر وضاحت

    51 سالہ ہالی ووڈ اداکار کی دو بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں موت

  • بیرون ملک سے  آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

    بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

    شارجہ اور جدہ سے آنے والےدو مسافروں میں کورونا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پرمزید دو مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ مختلف ممالک میں کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے کیسز سامنے آنے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں سےمزید دو مسافروں میں کووڈ کی تشخیص پائی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق قمبرشہدادکوٹ کا رہائشی 20 سالہ مسافر گزشتہ روز شارجہ سے کراچی پہنچا تھا،دوسرے مسافر کا تعلق پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ سے ہے،مظفر گڑھ کا رہائشی 27 سالہ مسافر جدہ سے کراچی پہنچا تھا،۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں میں ممکنہ علامات کے پیش نظر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیے گئے جو مثبت آئے،جے این ون کی جانچ کے لیے دونوں مریضوں کے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی کی لیبارٹی روانہ کردیے گئے ہیں، دونوں مسافروں کو سختی سے کورنٹائن کی ہدایت کے ساتھ گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد کوویڈ کی قسم کے بارے میں معلوم ہوسکے گا،اس سے قبل بھی بیرون ملک سے دو مسافروں میں ممکنہ کوویڈ کی تشخیص کی گئی تھی جبکہ لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ چار سے پانچ روز میں موصول ہوتی ہے

  • صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 48 گھنٹے بند کرنے کا اعلان

    صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 48 گھنٹے بند کرنے کا اعلان

    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 48 گھنٹے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی:سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) کو گیس کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے، گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث صنعتی اور سی این جی کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا شیڈول جاری کر دیا گیا،جس کے مطابق تمام صنعتیں صنعتی پاور جنریشن یونٹس بندر ہیں گے جبکہ سی این جی اسٹیشن دودن تک بند ہیں گے-

    انتخابات 2024:الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز کی ابتدائی فہرستیں جاری کردیں

    ایس ایس جی کی ترجمان نے بتایا کہ سندھ کے تمام سی این جی اور ایل این جی اسٹیشنز ہفتہ 6 جنوری صبح 8 بجے سے پیر 8 جنوری صبح 8 بجے تک 48 گھنٹے بندر ہیں گے،صنعتی اور سی این جی کو گیس کی بندش ایس ایس جی سی کے سٹم میں گیس کی سپلائی کی کمی کی وجہ سے ہے، بندش اوگرا اور ای سی سی کے منظور شدہ سیکٹر دار گیس لوڈ مینجمنٹ پلان سے منظور شدہ صنعتی صارفین کے لیے ہے گیس تعطیل کی مدت کی خلاف ورزی کرنے والے صنعتی یونٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، خلاف ورزی پر گیس کی سپلائی کم از کم 7 دنوں کے لیے منقطع کردے گی۔

    مولانا فضل الرحمان کل افغانستان جائیں گے

  • اداکاراؤں کو جسم دکھانے والے لباس نہیں پہننے چاہئیں،اداکار بلال

    اداکاراؤں کو جسم دکھانے والے لباس نہیں پہننے چاہئیں،اداکار بلال

    کراچی: پاکستانی اداکار بلال قریشی نے انڈسٹری کی اداکاراؤں کے نامناسب لباس کے خلاف آواز ٹھا دی-

    باغی ٹی وی: اداکار بلال قریشی نے حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اداکار سے ان کے ایوارڈ شو میں اداکاراؤں کے لباس پر کیے جانے والے کمنٹ کے حوالے سے گفتگو کی گئی، بلال قریشی نے ایوارڈ شو میں اداکارہ درفشاں سلیم کے لباس کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر کمنٹ کیا تھا جو وائرل ہوا تھا۔

    اپنے کمنٹ پر اداکار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہ خیال ہے کہ اداکاراؤں کو جسم دکھانے والے لباس کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ وہ کسی مذہبی بحث میں نہیں جانا چاہتے لیکن ہمارا ایک کلچر ہے جس پر نہ صرف چلنا بلکہ اس کا احترام بھی کرنا چاہیے کیونکہ ہمارے معاشرے میں ایسے لباس کو نامناسب سمجھا جاتا ہےایک خاتون مکمل لباس میں بہت خوبصورت لگتی ہے اور ان کی بیوی اداکارہ عروسہ اور بہن نے کبھی بھی اپنے جسم دکھانے والے لباس نہیں پہنے۔

    عفان وحید کی ساتھی اداکارہ کے ساتھ شادی کی خبروں پر وضاحت

    انہوں نے مزید کہا کہ میری ایک ساتھی اداکارہ نے نامناسب کپڑوں میں اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر کی جانے والی تنقید پر وہ کافی پریشان ہوئیں تو میں نے ان سے بھی یہی کہا کہ آپ کو یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہی نہیں کرنی چاہیے تھی کیونکہ جہاں لوگ احمقانہ باتوں پر دوسروں پر تنقید کر سکتے ہیں تو آپ کا لباس تو واقعی ہی ہمارے ثقافتی اصولوں کے خلاف ہے تو اس پر تو لوگ لازمی تنقید کریں گے-

    امریکا میں نرس نےدوا کی جگہ پانی کے انجیکشن لگا کر 10 مریضوں کی جان …

  • عفان وحید کی ساتھی اداکارہ کے ساتھ شادی کی خبروں پر وضاحت

    عفان وحید کی ساتھی اداکارہ کے ساتھ شادی کی خبروں پر وضاحت

    کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عفان وحید کا ساتھی اداکارہ درفشاں سلیم سے شادی کی خبروں پر ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی: عفان وحید نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں پروگرام کے دوران سامعین میں بیٹھے ایک شخص نے عفان وحید سے اُن کی اور درفشاں سلیم کی شادی سے متعلق سوال کیا جس پر اداکار نے کہا کہ درفشاں کے ساتھ عروسی لباس میں وائرل ہونے والی تصاویر شادی کی نہیں بلکہ اُن کے برائیڈل شوٹ کی تھیں۔

    عفان وحید نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرا اور درفشاں سلیم کا ڈراما آیا تھا جوکہ کافی مقبول ہوا تھا جس کے بعد ایک برانڈ نے ہمیں برائیڈل فوٹو شوٹ کرنے کی پیشکش کردی تھی وہ فوٹو شوٹ جیسے ہی وائرل ہوا تو سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر یہ افواہیں پھیل گئی تھیں کہ میں نے درفشاں سلیم سے شادی کرلی ہے جبکہ وہ صرف فوٹو شوٹ تھا،ڈراموں میں اور یوٹیوب پر کافی بار میری شادی کی جاچکی ہے لیکن حقیقت میں میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    51 سالہ ہالی ووڈ اداکار کی دو بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں موت

    عامر خان کی بیٹی کی شادی، تصاویر سامنے آ گئیں

    اداکارہ میرا کے گھر سے 1 کروڑ مالیت کا سامان چوری

    واضح رہے کہ سال 2022، فروری میں عفان وحید اور درفشاں سلیم نے ایک برانڈ کا برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا تھا جس کے بعد یہ افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ ان دونوں نے شادی کرلی ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنما ،ایم کیو ایم میں شامل

    پی ٹی آئی رہنما ،ایم کیو ایم میں شامل

    کراچی: پی ٹی آئی کے سابق سینئر نائب صدراور سابق رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون ایم کیو ایم میں شامل ہو گئے۔

    باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق نجیب ہارون نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کی،نجیب ہارون نے خالد مقبول صدیقی ، فاروق ستار اور مصطفی کمال سے ملاقات کی،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،نجیب ہارون نے کراچی سے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔

    دوسری جانب سابق پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے سیاست اور پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا، عمر تنویر بٹ کا کہنا تھا کہ میں 2017 میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوا تھامیں نےراولپنڈی میں آئی ایل ایف کی بنیاد رکھی تھی،پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا مقصد ملک کے اندر ایک نیا سسٹم لانا تھا، عمران خان نے رجیم چینج آپریشن کے بعد فوج مخالف بیانیہ بنانا شروع کیا،پاک فوج مخالف بیانیے پر مجھے پہلے سے تشویش تھی، عمران خان فوج اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کر رہے تھے، 9 مئی کا واقعہ ایک سیاہ دن تھا،یہ واقعہ عوام اور اداروں کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش تھی، حماد اظہر، شیریں مزاری اور مراد سعید جیسے لوگوں نے اس بیانیے کو پروان چڑھایا،میں ریاست مخالف بیانیے کا بوجھ مزید برداشت نہیں کر سکتا-

    بلے کا نشان کیس جلد فیصلہ کیا جائے، پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں …

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اسلام آباد ہائیکورٹ سے نو مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں.عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں، شاہ محمود قریشی ، پرویز الہیٰ بھی اڈیالہ جیل میں ہیں، مراد سعید، حماد اظہر سمیت تحریک انصاف کے کئی رہنما روپوش ہیں-

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی:اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سال 2023 کے آخری کاروباری ہفتے میں36 کروڑ 49 لاکھ ڈالر بڑھےاضافے کے بعد 29 دسمبر تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 22 کروڑ ڈالر رہےاس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 46.41 کروڑ ڈالر بڑھ کر 8.22 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9.92 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.99 ارب ڈالر رہے۔

    آئندہ ہفتے بارش کی پیشگوئی

    زرتاج گل پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

    پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مقصد پوری دنیا میں امن اور باہمی فائدہ مند تعلقات …

  • ملک میں سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ سرکولیشن میں ہیں، اسٹیٹ بینک ڈائریکٹر فنانس

    ملک میں سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ سرکولیشن میں ہیں، اسٹیٹ بینک ڈائریکٹر فنانس

    کراچی: ملک میں سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ سرکولیشن میں ہیں۔

    باغی ٹی وی: اپنے ویڈیو بیان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےڈائریکٹر فنانس قادر بخش کا کہنا ہےکہ قانون نافذ کرنےوالے اداروں اور مختلف بینکوں سےمجموعی طور پر 35 ہزار کی تعداد میں جعلی کرنسی نوٹ رواں برس جمع کرائےگے گزشتہ دو سال میں ملک بھر سے جعلی نوٹوں کے 20 ہزار کرنسی نوٹ پکڑے گئے ہیں ایف آئی اے پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے ادراوں نےرواں سال 25 ہزار مختلف مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک کو جمع کرائے ہیں۔

    ڈائریکٹر فنانس قادر بخش نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے تقریبا جعلی نوٹوں کی تعداد تقریبا برابر ہےجعلی نوٹوں میں 60 سے 70 فیصد نوٹ ایک ہزار روپے کا پکڑا گیا ہے اسٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ کے حوالے سے ای میل ایڈریس دیا ہوا ہےاگر کسی بینک کے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلتا ہے تو اس پرکرنسی نوٹ مالیت کا 100 گنا جرمانہ کیا جائےگا یعنی اگر اے ٹی ایم سے پانچ ہزار کا جعلی نوٹ نکلتا ہے تو بینک پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا،بینکوں کو اے ٹی ایم مشین میں ڈالے گئے نوٹ کی سی سی ٹی وی ویڈیو 90 دن تک رکھنا لازم ہے۔

    امریکا میں مسجد کے باہر فائرنگ سے پیش امام شہید

    ایک دہائی سے کسی بھی بھارتی وزیراعظم کی پریس کانفرنس نا کرنے کا انکشاف

    ڈالرمزید سستا،سونے کی قیمت میں بھی معمولی کمی

  • ڈالرمزید سستا،سونے کی قیمت میں بھی معمولی کمی

    ڈالرمزید سستا،سونے کی قیمت میں بھی معمولی کمی

    کراچی: روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 281 روپے67 پیسے ہے، انٹربینک تبادلہ میں آج ڈالرکا بھاؤ 5 پیسےکم ہوا ہے،انٹربینک تبادلہ میں ڈالر گزشتہ روز 281 روپے 72 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 7 پوائنٹس کم ہوکر 64ہزار 639 پر بند ہوا، کاروباری دن میں انڈیکس 838 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا،بازار میں 54 کروڑ شیئرز کے سودے 15 ارب روپے میں طے ہوئے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1 ارب روپے اضافے سے 9361 ارب روپے ہے۔

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ

    علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی غیر معمولی کمی ہوگئی، دوسری جانب جمعرات کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1800 روپے اور 1543 روپے کی کمی ہوگئی۔

    عام انتخابات:بنگلہ دیش میں فوج تعینات

    قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 18 ہزار 200 روپے ہوگئی، جب کہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 87 ہزار 71 روپے کا ہوگیا،جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 67 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    دل کی تکلیف پر لندن بھاگنے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا،بلاول بھٹو