Baaghi TV

Category: کراچی

  • الیکشن قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی ،خالد مقبول صدیقی کا الیکشن  کمشنر کو خط

    الیکشن قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی ،خالد مقبول صدیقی کا الیکشن کمشنر کو خط

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) خالد مقبول صدیقی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔ جس میں الیکشن کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میئر کراچی اور ٹاؤن ناظمین انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ کنوینر ایم کیو ایم نے کہا کہ میئر کراچی اور ناظمین کی جانب سے یہ سب سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے کہنے پر کیا جا رہا ہے۔ میئر اور ٹاؤن ناظمین کو ترقیاتی کاموں کے افتتاح سے روکا جائے۔ خط کے متن کے مطابق میئر کراچی اور ٹاؤن ناظمین مقامی حکومت کے فنڈز اور وسائل کا استعمال کر رہے ہیں، بلدیاتی فنڈز کا استعمال ووٹروں اور ووٹنگ کے انداز پر اثر انداز ہو رہا ہے جو کہ انتخابی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔خط کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کا یہ عمل انتخابات 2024 کے نتائج میں ہیرا پھیری کے مترادف ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میئر اور ٹاؤن ناظمین عوامی فنڈز کا استعمال اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔ خط کے متن کے مطابق عوام کا پیسہ اور وسائل کا استعمال ووٹرز کو متاثر کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ یہ معاملہ انتخابی عمل کی ساکھ کو متاثر کر رہا ہے، تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ قوائد و ضوابط کے مطابق الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد کوئی حکومت ترقیاتی کام نہیں کروا سکتی، قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • ڈالر کی قدر میں کمی،سونا بھی فی تولہ سستا

    کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی-

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 17 پیسے کم ہوا ہے جس کے بعدکاروبارکے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 72 پیسے ہےانٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوکر 281 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ 2023 میں ڈالر 55 روپے مہنگا ہوا، سال کے دوران روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 20 فیصد گری۔

    دوسری جانب اکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 297 اضافے کے بعد 64 ہزار 646 پوائنٹس پر بند ہوگیاپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 280 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 600 ہوگیا کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 297 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 64 ہزار 646 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 312 پوائنٹس کمی ہوئی تھی اور 100 انڈیکس 64 ہزار 349 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    جبکہ ملک میں سونے کے بھاؤمیں بھی سینکڑوں روپے کی کمی ہوئی،سونے کی فی تولہ قیمت1300روپے کم ہوئی ہے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1300 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہے دس گرام سونے کی قمیت ایک ہزار 115 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 88 ہزار 614 روپے ہے۔

  • سینئر سرکاری افسر کا بیٹا پولیس اہلکار کو گاڑی سے کچل کر فرار

    سینئر سرکاری افسر کا بیٹا پولیس اہلکار کو گاڑی سے کچل کر فرار

    کراچی:گاڑی کی چیکنگ کیوں کی؟سینئر سرکاری افسر کا بیٹا پولیس اہلکار کو گاڑی سے کچل کر فرار ہوگیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 19 دسمبر کو ساحل تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز8 خیابان بابر اور خیابان اقبال کے درمیان تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار کر ساحل تھانے میں تعینات پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل مختیار احمد کو شدید زخمی کردیا تھا جسے فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا زخمی پولیس اہلکارکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسمیں زخمی پولیس اہلکار نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعلیٰ سندھ، گورنر سندھ اور آئی جی سندھ سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    رات گئے ساحل پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر24/1 بجرم دفعہ 334 جی، 324، 186 ،504 اور 506 کے تحت زخمی پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج کرلیا زخمی اہلکار نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ 19 دسمبرکی شب وہ سب انسپکٹر غنی الرحمان ، ڈرائیور پولیس کانسٹیبل عابد کے ساتھ علاقہ گشت پر مامور تھا کہ ڈیفنس فیز8 خیابان بابر اور خیابان اقبال کے درمیان سرکاری نمبر پلیٹ جی ایس 7137 سیاہ رنگ کی گاڑی اندھیرے میں مشکوک حالت میں کھڑی تھی۔

    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،4 دہشتگرد ہلاک

    پولیس افسر کی ہدایت پر گاڑی کو چیک کرنے گیا اور گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہوئے شخص نے گاڑی کا شیشہ نیچے اتاراگاڑی میں ایک لڑکی بھی بیٹھی ہوئی تھی ڈرائیور نے مجھے اپنا نام ثاقب وسیم ولد شمشاد علی بتایا او رکہا کہ میرا باپ سیکرٹری ریونیو سندھ ہے، تمہاری اوقات کیسے ہوئی میری گاڑی چیک کرنے کی؟ اس کے بعد وہ مجھے مغلظات بکتا ہوا اپنی گاڑی لے کر خیابان اقبال کی جانب چلاگیا اور پھر واپس آیا اور اپنی گاڑی تیز رفتاری کے ساتھ غفلت و لاپروائی سے چلاتے ہوئے مجھے جان سے مارنے کی نیت سے ٹکر مار کر زخمی کرکے فرار ہو گیا، گاڑی کی ٹکر سے میں بے ہوش ہو گیا اور مجھے میرے ساتھی جناح ہسپتال لے آئے، بعدازاں مجھے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

    اینٹی کرپشن پنجاب : یاسمین راشد اور ان کی بیٹی کیخلاف مقدمہ درج

    پولیس حکام کے مطابق اہلکار کو جس گاڑی میں سوار شخص نے ٹکر ماری وہ سیکرٹری ریونیو سندھ کا بیٹا نہیں بلکہ ریونیو سندھ میں تعینات ایک سینئر افسر کا بیٹا بتایا جا رہا ہے جس کی گرفتاری کے لیے دو مقامات پر چھاپے مارے گئے لیکن پولیس کو کوئی کامیابی نہیں حاصل ہوسکی، پولیس ملزم کی گرفتاری کی کوشش کر رہی ہے۔

  • ڈالر  کی قدر میں مزید کمی،سونے کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قدر میں مزید کمی،سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا، انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 281.89 روپے پر بند ہوا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر امریکی ڈالر 281 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا، جبکہ گزشتہ روز یکم جنوری کو بینک میں تعطیل کے سبب ملک بھر کے بینک بند رہے دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 312 پواینٹس کی کمی کے بعد بند ہوگیانئے سال کے پہلے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آغاز پر تیزی دیکھی گئی، تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 312 پوائنٹس کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 64 ہزار 349 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے اضافہ ہوا ہے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 600 روپے اضافے سے ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 300 روپے ہے 10 گرام سونےکا بھاؤ ایک ہزار 372 روپے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 729 روپے ہے،جبکہ عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 74 ڈالر فی اونس ہے،پاکستان میں سونےکی عالمی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 94 ڈالر فی اونس ہے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

    اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا –

    باغی ٹی وی:اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافہ کردیا ہے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 256 روپے 42 پیسے ہوگئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 18 روپے 52 پیسے مزید مہنگا ہوگیا ہے نئی قیمت 3 ہزار 25 روپے 87 پیسے مقررکردی گئی ہے۔

    واضح رہے قبل ازیں نگران وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دی جس کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی ،مٹی کا تیل 2 روپے 19 پیسے فی لیٹر سستا کرنےکی منظوری دی گئی ہے،لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 11 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔نگران وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے-

    ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    نوبیل انعام یافتہ بنگلادیشی ماہراقتصادیات محمدیونس کو6ماہ قیدکی سزا

    جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

  • ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    کراچی: سال نو کے پہلے دن ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی-

    باغی ٹی وی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2082ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی، اس کے باوجو د مقامی صرافہ مارکیٹوں میں تقو یمی سال 2024 کے پہلے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 219700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 258 روپے کی کمی سے 188357 روپے کی سطح پر آگئی اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2680 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2297.66 روپے پر مستحکم رہی۔

    انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں رہنے والے نئے سال کا استقبال 16 بار کریں گے

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے روز کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 2210 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزر 661 پر بند ہواکاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2210 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 661 پر بند ہوا کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2267 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 62 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 18.52 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 281 ارب روپے بڑھ کر 9343 ارب روپے ہے۔

    بلیک ہولز کی تحقیق کیلئے بھارت کا سیٹلائیٹ کامیابی سےخلا میں روانہ

    واضح رہےکہ گزشتہ سال پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 67 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر نیچے آیا تھا۔

  • سال نو کا جشن،فائرنگ،30 زخمی، 65 گرفتار،2024 کا پہلا مقدمہ درج

    سال نو کا جشن،فائرنگ،30 زخمی، 65 گرفتار،2024 کا پہلا مقدمہ درج

    نئے سال کا آغاز ،کراچی میں‌ہوائی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    کراچی میں نئے سال کے آغاز کے موقع پر شہریوں‌نے ہوائی فائرنگ کی، آتش بازی کا مظاہرہ کیا، اس دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں گولیاں لگنے سے 30 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے فائرنگ کرنیوالے 65 افراد کو گرفتار کر لیا،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    لاہور، نیو ائیر پرغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 162ملزمان گرفتار137مقدمات درج
    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے نیو ایئر نائٹ پر بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر پولیس افسران و اہلکاروں کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس کی جانب سے کئے جانے والے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے نیو ایئر نائٹ پُر امن گزری۔انہوں نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس اورپنجاب سیف سٹی اتھارٹیز نے مربوط حکمت عملی اپنائی جس کی وجہ سے ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور دیگر سماج دشمن سرگرمیاں پہلے سالوں کی نسبت نہ ہونے کے برابر تھیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی، ایس ایس پی آپریشنز سمیت تمام ڈویژنل ایس پیز نیو ایئر نائٹ پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خودفیلڈ میں موجود رہے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائی گئی۔غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث مجموعی طور پر 162ملزمان گرفتارجبکہ137مقدمات درج کئے گئے۔ہوائی فائرنگ کرنے پر 49ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے 3رائفلز،2بندوقیں،36پسٹلز اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئی۔آتش بازی میں ملوث 12اور ون ویلنگ کرنے والے 42ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔ شراب برآمدگی پر58ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 768لیٹر شراب برآمد کی گئی۔شہر بھر میں ناکہ بندی کے دوران 5337موٹر سائیکل سواروں کوچیک کیا گیا۔شناخت نہ کروانے والے افراد کی72موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند کی گئیں۔

    دوسری جانب نیو ایئر نائٹ پر لاہور پولیس نے فائرنگ کرنیوالے 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا نیو ائیر نائٹ پر قانون شکن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن رہا،چوکی صوااصل پولیس نے ہوائی فائرنگ کے مرتکب 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا،تھانہ گلبرگ، غالب مارکیٹ نے 2 کالے شیشے والی گاڑیوں سمیت 2 ون ویلرز کو دھر لیا ،تھانہ شادمان اور اچھرہ پولیس نے 3 ہوائی فائرنگ کے مرتکب ملزمان کو گرفتار کیا ،تھانہ نشترکالونی، کوٹ لکھپت، کاہنہ نے سرعام اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ کے 6 ملزمان کو گرفتار کیا ،نصیر آباد پولیس نے 1 جبکہ لیاقت آباد پولیس نے 2 ہوائی فائرنگ و ناجائز اسلحہ کے ملزمان کو گرفتار کیا ،سرخ و نیلی بتی اور کالے شیشے والی 3 گاڑیوں کو بند کیا گیا ،ملزمان سے مجموعی طور پر 4 رائفل، 5 پستول و گولیاں برآمد، مقدمات درج کر لئے گئے.

    دوسری جانب شہر قائد کراچی میں سال نو کا پہلا مقدمہ خواجہ اجمیر نگری تھانے میں درج ہوا، پہلا مبینہ پولیس مقابلہ لیاری کلری میں ہوا جس میں گینگ وار کا مبینہ کارندہ زخمی ہوا، جبکہ پہلا ٹریفک حادثہ سائٹ سپر پائی وے پر ہوا جس میں 18سالہ جوان کی موت ہوئی ہے

    علاوہ ازیں سال نو کی آمد پر راولپنڈی پولیس کیجانب سے سیکورٹی کے مؤثر انتظامات کیے گئے تھے، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے 6600 سے زائد افسران مامور تھے، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے 57 خصوصی پکٹس لگائی گئی تھیں، ون ویلنگ، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کے 13 مقدمات درج، 15 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور شہر بھر سے کوئی نا خوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا،

    میری بیوی کو برہنہ کیا گیا،عزت محفوظ نہیں ہمیں گولی مار دو، جمشید دستی

    جیل میں مجھے برہنہ بھی کیا گیا تھا،راج کندرا کا انکشاف

    فون پر دوستی، خاتون نے نوجوان کو گھر بلا کر برہنہ کر کے تشدد کروا دیا

    برہنہ ویڈیو کال کی ریکارڈنگ،نوجوان کو کیا گیا بلیک میل

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    بیوی کو تشدد کر کے برہنہ پریڈ کروانے والے سفاک شوہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا 

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

    کراچی: ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی،نگران وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: نگران وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی ہے،ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی جبکہ مٹی کا تیل 2 روپے 19 پیسے فی لیٹر سستا کرنےکی منظوری دی گئی ہے،لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 11 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    قبل ازیں خبریں تھیں کہ پیٹرول اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں ایک روپے تک کمی ہو سکتی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہےآئل مارکیٹنگ کمپنیز کے تخمینے، ایکسچینج ریٹ اور موجودہ پٹرولیم لیوی اور جنرل سیل ٹیکس کی شرحوں میں صفر ایڈجسٹمنٹ پر مبنی ہیں حکومت پٹرول اور ایچ ایس ڈی پر 60 روپے فی لیٹر پی ایل اور جی ایس ٹی پر صفر کی شرح وصول کر رہی ہے۔

    بین الاقوامی سطح پر برینٹ تیل کی قیمتیں 16 دسمبر 2023 سے 77.95 ڈالر سے 81.07 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہیں15دسمبر کو قیمتوں کے تعین سے پہلے برینٹ کی قیمت کم ہوئی تھی جس میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے لیکن یہ اب بھی 80 ڈالر سے نیچے ہےنومبر کے اختتام پر برینٹ 85 ڈالر پر تھا اور اس کے بعد نیچے آیا لہٰذاحکومت نے پیٹرول 14 روپے سستا کیا تھا۔

    نیوایئرنائٹ پر فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف اطلاع دیں،انعام پائیں

    پاکستان میں دو قومیں رہتی ہیں ایک ظالم دوسری مظلوم ہے ،خالد مقبول صدیقی

    مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ

  • فیکٹری مالک نے کاروبار میں نقصان ہونے پرپھندا لگاکر خودکشی کرلی

    فیکٹری مالک نے کاروبار میں نقصان ہونے پرپھندا لگاکر خودکشی کرلی

    کراچی: پلاسٹک فیکٹری کے مالک نے کاروبار میں نقصان ہونے کے سبب پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے کلفٹن بلاک 8نزد تین تلوارکے قریب بنگلے میں ایک شخص کی پھندا لگی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے معائنےکے بعدلاش کو ایمبولنس کی مددسے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 60سالہ محمد عارف ولد محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی۔

    اس حوالے سے ایس ایچ او پیر شبیر کے مطابق متوفی عارف کے اہلخانہ نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ متوفی کی پلاسٹک کی فیکٹری ہے اس میں کافی نقصان ہونے کے سبب دلبرداشتہ ہوکر پھندا لگا کر خودکشی کرلی جس وقت انھوں نے خودکشی کی گھر میں اہلخانہ موجود تھے پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی تاہم مزید جانچ کا عمل جاری ہے۔

    انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں رہنے والے نئے سال کا استقبال 16 بار کریں گے

    ممالک جہاں 2024 کا آغاز ہوچکا ہے

    پاکستان میں دو قومیں رہتی ہیں ایک ظالم دوسری مظلوم ہے ،خالد مقبول صدیقی

  • نیوایئرنائٹ  پر فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف اطلاع دیں،انعام پائیں

    نیوایئرنائٹ پر فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف اطلاع دیں،انعام پائیں

    نیوایئرنائٹ پر کراچی میں ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کی اطلاع پر شہریوں کیلئے انعام کااعلان کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: پولیس نے نئے سال کے آغاز پر امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان کے تحفظ کے لیے خصوصی پلان ترتیب دیا ہے جس میں کراچی میں دفعہ 144 نافذ اور شہریوں کیلیے اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی لگادی گئی ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کاکہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا۔سادہ لباس اہلکار کیمروں کے ساتھ شہر میں تعینات کئے جائیں گے ،ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بنا کر دینے والوں کو انعام دیا جائے گا سی ویو کو بند نہیں کیا جائے گاٹریفک بحال رکھنے کیلئے سی ویو پر ون وے ٹریفک چلایا جائے گا پولیس اور ٹریفک پولیس امن و امان کی صورتحال بحال رکھنے کیلئے سڑکوں پر موجود ہیں۔

    ممالک جہاں 2024 کا آغاز ہوچکا ہے

    کراچی پولیس چیف نے پولیس اہلکاروں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے اہل کار کو ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا، ایسا کرنےو الے اہل کار کو ملازمت سے برطرف کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

    پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں امریکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر سامنے آ …