Baaghi TV

Category: کراچی

  • اوور سیز پاکستانی کے بینک اکاؤنٹ سے 41 کروڑ روپے  غائب ہو گئے

    اوور سیز پاکستانی کے بینک اکاؤنٹ سے 41 کروڑ روپے غائب ہو گئے

    کراچی: اوورسیز پاکستانی کے بینک اکاؤنٹ سے 41 کروڑ روپے کی خطیر رقم غائب ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق اوورسیزپاکستانیوں کے غیر ملکی بینک کے فکس ڈیپازٹ سے 41 کروڑ روپے غائب ہوگئے اوورسیزپاکستانی فہد بٹ اوران کے اہلخانہ نے 2017 میں غیرملکی بینک کی کراچی برانچ میں 8 لاکھ 66 ہزارامریکی ڈالرزاور 1 کروڑ روپے کیش فکس ڈپازٹ کروائے تھے فہد بٹ اوران کی فیملی کو بینک سے منافع مسلسل ملتارہا تاہم رواں سال کے نومبرمیں اوورسیز پاکستانی فہد بٹ کی جانب سے بینک رقم نکلوالنے پہنچنے پرانکشاف ہوا کہ اکاؤنٹ خالی ہے بینک عملے نے متاثرہ فرد کو شکایت پرجواب دیا کہ رقوم آپ نے خود نکلوائی ہیں متاثرہ فیملی کی جانب سے بینک کے عدم تعاون اور فراڈ کی تحقیقات کے لئے تحریری درخواست پرایف آئی اے نے متعلقہ بینک سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

    حماس اور اسلامی جہاد نےمستقل جنگ بندی کیلئے مصر کی تجویز مسترد کر دی

    لیگی امیدوار کا حامیوں سے قرآن پر حلف

    دوسری جانب کراچی میں رواں سال میں اب تک گاڑی اور موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی 5 ہزار 420 وارداتیں رپورٹ ہوئیں رواں سال شہر قائد میں دیگر جرائم کے ساتھ لٹیروں نے شہریوں کو ان کی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے بھی محروم کیا 4 ہزار 3 سو 96 موٹرسائکل چوری ہوئیں 8 سو 17 موٹرسائیکلوں کو گن پوئنٹ پر چھینا گیا جبکہ ایک سو بیاسی گاڑیاں چوری ہوئیں اور 25 گاڑیوں کو گن پوئنٹ پر چھین لیا گیا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اب تک صرف 2 سو 65 موٹر سائیکل اور 54 گاڑیوں کو برآمد کرایا گیاشہریوں کا کہنا ہے اپنی سواری محنت کی کمائی سے خریدتے ہیں لیکن ڈاکو فوری چھین کر فرار ہوجاتے ہیں، شہر کا کوئی وارث نہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہماری جان و مال کی حفاظت کیلئے کراچی پولیس کو سنجیدہ سکیورٹی انتظامات کرنے چاہئیں۔

    دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند

  • پاکستان کو کونسا شہر لوڈ شیڈنگ فری قرار؟

    پاکستان کو کونسا شہر لوڈ شیڈنگ فری قرار؟

    کراچی: سندھ کے چوتھے بڑے شہر میرپور خاص کو لوڈشیڈنگ فری قرار دے دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نگراں وزیر اعلی سندھ مقبول باقر نے ایس ای آفس میرپور خاص میں منعقدہ تقریب میں وڈیو لنک کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے یوم پیدائش پر شہر کو لوڈشیڈنگ فری کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، جس سے عوامی مسائل میں کمی آئے گی۔

    اس موقع پر حیسکو چیف بشیر احمد کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے جاری سیکیورنگ حیسکو ملازمین کی جدوجہد اور عوام کے تعاون کا یہ ثمر ہے، جس کے باعث لائن لاسسز گھٹ کر صرف 6 فیصد رہ گئے ہیں، جن پر جلد قابو پالیا جائے گا،مستقبل میں شہر کو لوڈشیڈنگ سے بچانے کے لئے مزید ٹرانسفارمرز کی تنصیب کی جائے گی، ایمرجنسی کی صورت میں ٹرالی ٹرانسفارمرز مہیا کئے جائیں گے، جبکہ صارفین کی سہولت کے لئے ون ونڈو سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

  • کسی بھی جماعت سے پیپلزپارٹی کا اتحاد وقت اور حالات پر منحصر کرے گا،خورشید شاہ

    کسی بھی جماعت سے پیپلزپارٹی کا اتحاد وقت اور حالات پر منحصر کرے گا،خورشید شاہ

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی تو پہلے سے کہتی آرہی ہے کہ ہمیں مل کر پاکستان کو بچانا ہے، ہمیں پرامید ہونا چاہیئے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے-

    باغی ٹی وی: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ کی کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے قیادت نے جو بات ریکارڈ کرانی تھی وہ کراچکی ہے،ہم صرف وقت پر انتخابات چاہتے ہیں،ہم انتخابات میں عوام کو سرپرائز دیں گے، لیول پلیئنگ فیلڈ ملے یا نہ ملے جو فیلڈ ملی ہے اسی پر کھیلیں گے۔

    فضل الرحمان لالچی،بلے کی آفر ہوئی،انکار کر دیا،پرویز خٹک

    انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں الیکشن ہوں گے تو سیکیورٹی کا مسئلہ خود بخود حل ہوجائے گا، پاک فوج کو الیکشن میں ہونا چاہیئے، فوج ہوگی تو امن و امان ہوگا اور دھاندلی نہیں ہوگی، پاک فوج وہ ادارہ ہے جس پر پوری قوم کا اعتماد ہے، ملک میں ماحول کسی ایک پارٹی کے حق میں نہیں ہے کسی جماعت کو سادہ اکثریت حاصل نہیں ہوگی، ملک میں اب اتحادوں سے ہی حکومت بنے گی، پیپلزپارٹی تو پہلے سے کہتی آرہی ہے کہ ہمیں مل کر پاکستان کو بچانا ہے، ہمیں پرامید ہونا چاہیئے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے ملک میں عدلیہ اور دیگر ادارے موجود ہیں اور 8 فروری کی تاریخ توخود عدلیہ نے دی ہے، کسی بھی جماعت سے پیپلزپارٹی کا اتحاد وقت اور حالات پر منحصر کرے گا-

    ہم حکومت بنائیں گے ،پی ٹی آئی کو محنت کرنی چاہئے، آصف زرداری

  • ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو دوبارہ مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ۔فیصل ندیم

    ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو دوبارہ مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ۔فیصل ندیم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم نے اورنگی ٹاون میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو دوبارہ مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔حادثاتی بھٹو بننے والے بلاول ترقی کے دعوے کرتے ہیں ۔ ترقی سندھ میں نہیں بلاول ہاؤس میں ہوئی ہے۔اورنگی ٹاؤن کو لسانی بنیادوں پر بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا۔کراچی پر سیاسی قبضہ مافیا سے آزادی حاصل کرنے کا وقت آچکا ہے۔پاکستان کو عوامی قیادت کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹاون میں بڑے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انتخابی پاور شومیں اورنگی ٹاون کی عوام نےبڑی تعداد میں شرکت کی اور مرکزی مسلم لیگ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔جلسہ عام سے کراچی کے صدراحمدندیم اعوان،NA246کےامیدوارحافظ امجد اسلام امجد،PS121کے امیدوار عبدالرحمن ،PS120کے امیدوار امداد علی ، سید ارباب حیدر،راؤ یحییٰ،انجینئر خضر حیات،بلال حیدرسمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

    جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ 15سال سے سندھ پر حکومت کرنے والی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو دھوکہ ہی دیا ہے۔چوروں کا ٹولہ عوام پر مسلط ہے۔عوام اس بار شعور کا مظاہرہ کریں ۔اور ووٹ کی طاقت سے ان کا احتساب کریں۔عوام کو مسائل سے عوامی نمائندے ہی نکالیں گے۔مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار عام عوام میں سے ہیں۔اورمسائل کا ادراک رکھتے ہیں ۔اب عوام ان حقیقی خدمت گزاروں کو منتخب کریں گے۔

    جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے کہاہے کہ ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ بل بھرنے کے باوجود گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ عوام کے ساتھ ظلم ہے۔الیکشن کا چاند نظر آنے کے بعد بڑی گاڑیوں والے عوام سے مسکرا کر ملیں گے۔کاغذی بیمار شیر الیکشن آتے ہی ٹھیک ہوکر لاہور میں سیاسی جوڑ توڑ کر رہا ہے۔عوام ان سب مداریوں کا احتساب 8 فروری کو کریں گے۔ مرکزی مسلم لیگ نے کراچی کے تمام صوبائی اور قومی حلقوں سے اپنے امیدوار اتار دیے۔مرکزی مسلم لیگ کے نمائندوں کو عوام اچھی طرح پہچانتے ہیں۔عوام کرسی کے نشان پر مہر لگا کرخدمت کی سیاست کرنے والوں کوکامیاب کریں۔

    مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے۔

    ملک کی ترقی میں مزدوروں اور محنت کشوں کا بنیادی کردار ہوتا ہے

    بہن بھائیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں اپنے برابر کاشریک کریں 

    قرضے لیکر معیشت میں کبھی بھی استحکام پیدا نہیں کیا جا سکتا،

    مرکزی مسلم لیگ نے پورے ملک میں الیکشن مہم کا آغاز کر دیا

    این اے246کے امیدوار حافظ امجد اسلام امجد نے کہا کہ حکمرانوں نے اورنگی کو مسائل کو دوچار کیا ہوا ہے۔اورنگی ٹاؤن کے عوام کئی کئی گھنٹے بجلی سے محروم ہیں ۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کی حمایت سے عوام کی محرومیوں کو دور کرے گی ۔ہم نوجوانوں کو منشیات سے بچا کر ہنر مند بنائیں گے۔ہم بدلیں گے تو اورنگی بدلے گا۔پی ایس 121کے امیدوار عبدالرحمن کا کہناتھا کہ اورنگی ٹاؤن کے مسائل حل ہونے کے بجائے بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ جو آواز اٹھاتا ہے مافیا اس کی آواز دبا دیتے ہیں۔عوام کرپٹ سیاستدانوں کے گریبان پکڑ کر اپنی محرومیوں کا سوال کریں گے۔
    pmml

  • پیپلزپارٹی کا راستہ روکنے کیلئے لاڈلے پیدا کئے گئے،وقار مہدی

    پیپلزپارٹی کا راستہ روکنے کیلئے لاڈلے پیدا کئے گئے،وقار مہدی

    سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی سندھ سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ 1977 کے انتخابات کے خلاف تحریک پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش تھی،

    سینیٹر وقار مہدی کا کہنا تھا کہ محمد علی درانی جیسے سیاسی بونے تاریخ کو مسخ نہیں کر سکتے، 1977 کے انتخابات سے قبل وفاقی وزیر رفیع رضا نے بھٹو شہید کو عالمی سازش سے آگاہ کیا تھا، 1977 کو چلائی جانے والی تحریک کے پیچھے ڈالر تھے، غیر ملکی سرمایہ سے چلنے والی تحریک نے ملک کو اندھیرے میں دھکیل دیا، پاکستان آج بھی 1977 کی تحریک کے مضمرات کا شکار ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کا راستہ روکنے کیلئے لاڈلے پیدا کئے گئے، عمران خان کو اقتدار میں لانے کے لیے سیاسی پارٹیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی،

    ایک اور بیان میں وقار مہدی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے تین کے ٹولے کو عوام خوب پہچانتے ہیں ،بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ایشیا کا بڑا ٹراما سینیٹر بنایا ‘بلاول بھٹو زرداری نے NICVD کراچی میں دل کے علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کیں ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کی حکومت سندھ نے کراچی کے عوام کو فلائی اوور انڈر پاسسز، پبلک پارک اور کھیل کے میدانوں کے تحفے دیئے ہیں، متوقع شکست کے خوف سے ایم کیو ایم انتخابات کے بائیکاٹ کا ڈرامہ کر سکتی ہے،پیپلزپارٹی کی خدمات کو دیکھ کر کراچی کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ دیئے،ایم کیو ایم اس بات کا جواب دے کہ اس نے 1993 میں قومی اسمبلی کے الیکشن کا بائیکاٹ کس کی فرمائش پر کیا تھا۔ایم کیو ایم عوام کو اس بات کا بھی جواب دے کی اس نے 2001 اور 2023 کے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کس کی ہدایت پر کیا تھا۔

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

  • اسٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لئے موثر حکمت عملی ضروری ہے،گورنر سندھ

    اسٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لئے موثر حکمت عملی ضروری ہے،گورنر سندھ

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے نگراں صوبائی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر)حارث نواز کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کے اقدامات، کراچی سے اسٹریٹ کرائم کے خاتمہ کی حکمت عملی ، عام انتخابات کے دوران سیکورٹی کے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں، شہر قائد سے اسٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لئے موثر حکمت عملی ضروری ہے۔ پولیس پیٹرولنگ میں اضافہ، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے، عام انتخابات کے لئے سکیورٹی کے فول پروف اقدامات یقینی بنائے جائیں، نگراں صوبائی وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کو امن و امان برقرار رکھنے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی

    واضح رہے کہ شہر قائد کراچی میں جرائم بڑھ چکے ہیں، ڈکیتی، چوری، راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا ہے،ایسا لگتاہے کہ جیسے کوئی جنگل کا قانون ہے۔ جس کا دل چاہتاہے اسلحے کے زورپر نہتے شہریوں سے مال اور جان چھین لیتاہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔اب تو بزرگ خواتین بھی اس لوٹ مار کی عفریت سے محفوظ نہیں ۔ عزیزآباد بلاک 8 بزرگ خاتون سے لٹیرے بیگ چھین کر فرارہو گئے ہیں،شہر میں نشہ آور اشیا کا استعمال بہت زیادہ پھیل چکا ہے

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    عام انتخابات،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل آج سے 

  • ایم کیو ایم کے منتخب نمائندے آپ کا مقدمہ ایوانوں میں لڑیں گے، خالد مقبول صدیقی

    ایم کیو ایم کے منتخب نمائندے آپ کا مقدمہ ایوانوں میں لڑیں گے، خالد مقبول صدیقی

    ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہاکہ کراچی شہر کو تقسیم کرکے آگ و خون میں نہلایا گیا۔لیکن کراچی جب کھڑا ہوتا ہے تو تخت و تاج گر جایا کرتے ہیں، آج کے اجتماع کو ہم اپنے تین شہید ساتھیوں کے نام کرتے ہیں، ہمارے ان شہید ساتھیوں کا خون ضرور رنگ لائے گا، ایم کیوایم پاکستان ایسی تبدیلی لائے گی کے مچھرکالونی کے عام لوگ وقت کے فرعونوں کو شکست دیں گے۔ کنوینر ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ یہ نقطہ آغاز ہے، کیماڑی نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، ہم وعدہ کرتے ہیں کہ آئندہ بھی اس علاقے سے غریب بلوچ، پختون اور بنگالی کو اسمبلیوں میں پہنچائیں گے، آج کا جلسہ یہ ذمہ داری لگا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے منتخب نمائندے آپ کا مقدمہ ایوانوں میں لڑیں، آپ کے بچوں کے مستقبل کیلئے ہم ملکر ایوانوں میں آواز بلند کریں گے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب جاگیردارانہ جمہوریت کا وقت ختم ہورہا ہے، آپ سب کو ایک نئی صبح کا سورج مبارک ہو۔
    دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں 2013ء کی کھوئی ہوئی نشستیں بھی واپس لیں گے۔خواجہ الحسن نے کراچی میں 4 انتخابی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ طویل انٹرویو پراسس کے بعد امیدوار سامنے لائے ہیں۔ الیکشن میں 2013 کی کھوئی ہوئی نشستیں واپس لیں گے۔ خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ منتخب ہو کر اچھی قانون سازی کی کوشش کریں گے۔ وفاق کے ساتھ نہ چل سکے تو اپنے اپنے حلقے میں عوام کو ڈلیور کرنے کی حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صوبے میں 18ویں ترمیم کے بعد علاقائی مسائل ظاہر کرتے ہیں کہ ترمیم ڈرامہ تھا۔

  • ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کےلیے انتخابات ہونا ضروری ہے ، سعید غنی

    ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کےلیے انتخابات ہونا ضروری ہے ، سعید غنی

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کراچی ڈویژن کے صدر اور سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 105 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے لوگوں کو سزا ملنی چاہیے، پیپلز پارٹی بھر پور طریقے سے الیکشن مہم چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن نہ ہوں کچھ لوگوں کی خواہش ضرور ہوسکتی ہے۔ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کےلیے انتخابات ہونا ضروری ہے۔ پیپلز پارٹی ایک لمحے بھی الیکشن سے نہیں بھاگی۔ سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی الیکشن سے فرار کی کوشش نہیں کی، ہر جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہیے۔ کوشس ہے مضبوط ترین امیدوار میدان میں اتاریں۔ انہوں نے کہا کہ بشمول پی ٹی آئی لیول پلیئنگ کی سب بات کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کراچی میں اپنی جگہ بنا رہی ہے۔ بات نئے، پرانے کی نہیں، پارٹی کی نظر میں جو بہترین امیدوار ہوگا اسے موقع ملے گا۔ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی لیاری سے 13 میں سے 12 سیٹیں جیتی ہے۔سعید غنی نے کہا کہ 2018 میں عرفان اللّٰہ مروت کو بدترین شکست ہوئی۔ ایسے امیدوار جو الیکشن میں نظر آتے ہیں ان کو لوگ پسند نہیں کرتے۔ عرفان اللّٰہ مروت حلقے میں نسلی تعصب پھیلا رہے ہیں۔ سعید غنی نے کہا لوگ با شعور ہیں کسی سازشی عمل میں نہیں آئیں گے۔ کچھ لوگوں کی خواہش ہے الیکشن نہ ہو یا تاخیر کا شکار ہو جائیں۔ ملک کو سیاسی و معاشی بحران سے نکالنے کےلیے انتخابات ضروری ہیں۔

  • کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،2 نوجوان جاں بحق

    کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،2 نوجوان جاں بحق

    کراچی کے علاقے گرومندر کے قریب ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں اورنگی ٹاؤن کا رہائشی محمد اعجاز جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق 25 سالہ محمد اعجاز فٹ پاتھ پر بھاگ رہا تھا جبکہ ملزمان گاڑی میں اس کا پیچھا کر رہے تھے، ملزمان نے مقتول پر 26 سے زائد گولیاں برسائیں جن میں سے 5 گولیاں مقتول کو لگیں واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، کرائم سین یونٹ کی ٹیم کو موقع سے نائن ایم ایم کے 26 خول ملے ہیں، دوسر ی جانب عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور ایک گاڑی اور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے جو مقتول کا پیچھا کر رہے تھے فائرنگ کے واقعہ میں ایک راہ گیر نوجوان 18 سالہ عدیل محمد شاہ بھی ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے جب کہ اطلاعات کے مطابق ملزمان آئسکریم کی دکان پر آئے تھے جنھیں دیکھ کر دکاندار اعجاز بھاگا لیکن وہ کچھ قدم کے بعد ہی فائرنگ کا نشانہ بنا دیا گیا ۔

    اسرائیل پورے مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے خطرہ ہے،ایران

    علاوہ ازیں نیوکراچی صنعتی ایریا میں مسلح افراد نے دھاگے کی فیکٹری کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ کی جس میں 28 سالہ اسامہ مامون موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت کار میں مقتول کے والد اور دو بھائی بھی موجود تھے جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

    تائیوان میں 6.3 شدت زلزلے کے شدید جھٹکے

    صنعت کار سلیم مامون اپنے تین جوان بیٹوں کے ہمراہ رہائش گاہ ڈیفنس سے نیوکراچی صنعتی ایریا سیکٹر 12 ڈی پہنچے تو موٹر سائیکل پر سوار افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ کے ساتھ آگے بیٹھے 28 سالہ اسامہ مامون کو ایک گولی لگی جو الٹے ہاتھ کو چھو کر پسلیوں میں پیوست ہوئی اور نوجوان موقع پر ہی دم توڑ دیاجائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے چار خول برآمد ہوئے، عینی شاہدین نے بتایا کہ گلی میں دو موٹرسائیکلوں پر چار لڑکے تھے جبکہ اُن کے بیک اپ پر بھی مزید لوگ موجود تھے۔

    کراچی ٹرین میں بم پشاور اسٹیشن سے ٹرین میں رکھا گیا تھا،تحقیقات

  • کراچی ٹرین میں  بم پشاور اسٹیشن سے ٹرین میں رکھا گیا تھا،تحقیقات

    کراچی ٹرین میں بم پشاور اسٹیشن سے ٹرین میں رکھا گیا تھا،تحقیقات

    کراچی کے کینٹ اسٹیشن میں ٹرین میں بم کے حوالے سے پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم پشاور اسٹیشن سے ٹرین میں رکھا گیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ پشاور سے کراچی آنے والی عوامی ایکسپریس سے ملنے والے بم کے ٹائمر کے حساب سےبم پھٹنے کا ٹائم دوپہر 12 بجےکا تھا اور اسوقت ٹرین سکھر روہڑی جنکشن پرتھی تاہم ٹائم ڈیوائس ناکارہ ہونے کی وجہ سےبم نہیں پھٹ سکا تھا رات کے وقت ٹرین کے کراچی میں کینٹ اسٹیشن پر آکر رکنے کے بھی ایک گھنٹے بعد پولیس کو بم کی اطلاع ملی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور سے کراچی تک مختلف اسٹیشنوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کی جا رہی ہیں، حکام کے مطابق پانچ کلو وزنی بم سیاہ اور لال رنگ کے اسکول بیگ میں رکھا گیا تھا جو عوامی ایکسپریس کی بوگی نمبر 5 میں سیٹ نمبر 71 کے قریب سے ملا۔

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت نےماضی کی جنگوں کی اموات کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

    دوسری جانب ٹرین سے بم ملنے کے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ایکسپلوزو ایکٹ اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا مقدمے کے مطابق بوگی نمبر پانچ کی سیٹ نمبر 71 کے نیچے مشکوک بیگ دیکھا گیا، بوگی میں موجود مسافروں نے بیگ سے لاعلمی کا اظہار کیا بیگ کو کینٹ اسٹیشن پر ہیلپ سینٹر پر کھولا گیا تو اس میں مشکوک ڈیوائس، بیٹری اور تاریں نکلیں جس کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر کے بارودی مواد کو ناکارہ بنایا گیا۔

    تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے چلتی ٹرین کو خوفناک آگ کی نظر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا بم میں ہائی اور لو ایکسپلوزیو استعمال کیا گیا تھا جس کے ملاپ سے خوفناک آگ لگتی ہےیہ بارود پیٹرول سے زیادہ خوفناک آگ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک تجارتی بحری جہاز پر ڈرون حملہ

    ذرائع کے مطابق بم دھماکے کی صورت میں یہی بات سامنے آتی کہ چلتی ٹرین میں آگ لگ گئی کسی بھی چھیڑ چھاڑ سے بم پھٹ سکتا تھا جس کے باعث ڈسٹرکٹر کی مدد سے بم کو ڈی فیوز کیا گیا اور ٹرین کے مسافروں کو ذندہ جلانے کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق بم میں بارہ وولٹ کی ڈرائی بیٹری لگائی گئی تھی،اور اسے اسٹیل کی بالٹی نما برتن میں تیار کیا گیا تھا، لیکن وہ تکینیکی خرابی کی وجہ سے بم پھٹ نہ سکا مجموعی طور پر ڈھائی کلو مواد برآمد ہوا ہے، اور اسے مکینیکل آئی ای ڈی کے ذریعے بنایا گیا تھا شبہ ہے کہ ٹرین میں آگ لگنے کے پچھلے واقعات میں بھی اسی نوعیت کے بم استعمال ہوئے ہوں گے۔

    بھارت کے مشہور موٹیویشنل اسپیکر کا نئی نویلی بیوی پر تشدد،مقدمہ درج