Baaghi TV

Category: کراچی

  • پی آئی اے،بوئنگ 777 طیارے کے انجن میں آگ،حادثے سے بچ گیا

    پی آئی اے،بوئنگ 777 طیارے کے انجن میں آگ،حادثے سے بچ گیا

    پی ائی اے کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

    بوئنگ 777 طیارے نے کراچی سے مدینہ کے لئے اڑان بھری تھی،اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کے انجن سے چنگاری نکلنا شروع شروع ہوگئی،کاک پٹ میں فائر الارم کی وارننگ آئی،کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائر بوتل کے ذریعے طیارے کے انجن میں آگ پر قابو پانے کی کوشش کی،طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا جس کے بعد کپتان نے اے ٹی سی سے رابطہ کیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی،کپتان نے طیارے کو کراچی ایرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارےمیں 276 مسافر سوار تھے،طیارے کی لینڈنگ ہونے کے بعد سول ایویس اٹھارٹی ٹیم فوری پہنچ گئی ،کپتان اور فرسٹ آفیسر کے الکوحل، خون اور یورین کے ٹیسٹ کیے گئے،جہاز کے ایک انجن میں فائر وارننگ آئی تھی.طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ پرا تارا گیا ہے ،پی ائی اے کے انجینئر انجن کا معائنہ کر رہے ہیں، جہاز کےانجن میں آگ لگنے کے شواہد نہیں ملے ،پروسیجر کے تحت ایک انجن پر جہاز کو اتارا گیا،مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے،15 مسافروں نے جانے سے انکار کیا ،مسافرون کو شام 5 بجے متبادل پرواز کے ذریعے مدینہ منورہ روانہ کیا جائے گا

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

  • حلقہ بندیوں کے معاملہ پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس  الیکش کمیشن کے خلاف سوموٹو ایکشن لیں۔ ایم کیو ایم

    حلقہ بندیوں کے معاملہ پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس الیکش کمیشن کے خلاف سوموٹو ایکشن لیں۔ ایم کیو ایم

    کراچی کے عوام کے ساتھ ہمیشہ ناانصافی کی گئی،کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ رویہ مختلف ہے، پہلا گنا نہیں جاتا پھر ووٹر لسٹوں سے نکال دیا جاتا ہے، ناانصافیوں کے تدارک کیلئے ہم کہاں جائیں۔ ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پہلے پاکستان کاخواب دیکھا تھا اب پاکستانیوں کا خواب دیکھنا ہے۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں جو کیا گیا وہی صورتحال پھر نظر آ رہی ہے، حلقہ بندیوں سے کراچی پر جبر واضح نظر آتا ہے، یہ شہر پورے ملک سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، اس شہر میں امن کے بغیر ملک میں امن نہیں آسکتا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سندھ کے چیئرمین اعجاز چوہان ایک سیاسی جماعت کے کارکن بنے ہوئے ہیں، ایم کیو ایم سندھو دیش کی راہ میں رکاوٹ ہے، ہم سندھو دیش نہیں بننے دیں گے، الیکشن کمیشن سندھ کے حوالے سے جو باتیں ہم تک پہنچ رہی ہیں وہ تشویشناک ہیں، انتخابات سے پہلے تمام حلقہ بندیوں کو درست کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، کل ہونے والا جلسہ صرف گلشن اقبال کا جلسہ ہوگا، ہم نے جلسوں کے ذریعے اپنے ووٹرز دکھانے شروع کر دئیے ہیں، پاکستان میں اب یہ مذاق بند ہونا چاہیے کہ دو سو ارب کر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کر لی جائے، الیکشن کے بعد حکومت بنا کے ان دوسو ارب کو پانچ سو ارب میں چینج کر لیا جائے۔ اس موقع پر سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن پر ہمارا اعتماد تھا مگر اب ان پر ہمارا اعتماد متزلزل ہو گیا ہے، نثار درانی پیپلز پارٹی کے عہدیدار کے رشتہ دار ہیں، اعجاز چوہان پیپلز پارٹی کے کارکن بنے ہوئے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ پیپلز پارٹی نے جو کچھ الیکشن کمیشن میں جمع کرایا اس پر من و عن عملدرآمد ہوا، نثار درانی اور اعجاز چوہان مکمل طور پر پیپلزپارٹی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 13 حلقوں پر اعتراضات جمع کرائے، کسی ایک پر بھی کوئی ایکشن نہیں ہوا، پیپلز پارٹی نے جتنے اعتراضات جمع کرائے سب پر من و عن عمل ہو گیا، کل رات کے ڈی لیمیٹیشن کے نتائج آنے کے بعد ہم الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

  • یو اے ای کے قونصل جنرل نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو خوش آئند قرار دیا ہے

    یو اے ای کے قونصل جنرل نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو خوش آئند قرار دیا ہے

    متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے ہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز پر خوشی کا اظہار کیا ہے،اور کہا کہ بانی یو اے ای کے وژن کے مطابق امارات برادر ملک پاکستان کےلیے ہمہ وقت ہر قسم کے تعاون کےلیے تیار رہا ہےاور رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ امارات کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کےلیے پُرجوش ہیں اور حالیہ دنوں میں ہی ایک کاروباری وفد نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے دفتر میں منتخب چیئرمین اور ان کی کابینہ سے کامیاب ملاقات بھی کی ہے۔
    اماراتی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ معاہدوں کے تحت متحدہ عرب امارات پاکستان میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔ جس سے پاکستان میں معاشی استحکام کی راہ ہموار ہوگی اور سرمایہ کاری سے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت مختلف اقدامات کو پورا کرنے میں مدد بھی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ امارات کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کےلیے پُرجوش ہیں اور حالیہ دنوں میں ہی ایک کاروباری وفد نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے دفتر میں منتخب چیئرمین اور ان کی کابینہ سے کامیاب ملاقات بھی کی ہے۔
    انکا کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان توانائی، پورٹ آپریشنز پروجیکٹس، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹکس، معدنیات اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کو ایک تاریخی اقدام قرار دیا جس سے پاک امارات اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
    قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں۔ ایک بار پھر اس رشتے کی مضبوطی کےلیے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون اور بات چیت کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

  • چین کا  پاکستان کو موسمیاتی ڈیٹیکٹرز کا تحفہ

    چین کا پاکستان کو موسمیاتی ڈیٹیکٹرز کا تحفہ

    کراچی: چین کے پاکستان کو آسمانی بجلی گرنے کی پیشگی اطلاعات دینے والے موسمیاتی ڈیٹیکٹرز کا تحفہ دیا ہے،سینسر عوام کی حفاظت کو بڑھانے، قبل از وقت وارننگ فراہم کرنے، اور آسمانی بجلی گرنے سے وابستہ خطرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) محکمہ موسمیات مہر صاحب زاد خان کے مطابق چین نے 10 لاکھ ڈالرز مالیت کے 25 موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پاکستان کو بلا معاوضہ دئیے ہیں، چینی آلات آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کی بروقت پیشگوئی کر سکیں گےموسمیاتی ڈیٹیکٹرز پورے ملک میں نصب کر رہے ہیں، چین سے 14000 کلومیٹر رینج والا ریڈار بھی لے رہے ہیں، نئے آلات موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب قدرتی آفات کی بروقت نشاندہی کریں گے۔

    اشتہاری مونس الٰہی سے متعلق مختلف جگہوں پر اشتہارات آویزاں

    ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد اور سینکڑوں مویشی ہلاک ہوئے ہیں، ان موسمیاتی ڈیٹیکٹرز کی مدد سے تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے بچنے میں مدد ملے گی۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس 400 پوائنٹس اضافے سے 60 ہزار 900 ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز ایک پھر کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100انڈیکس 400 پوائنٹس اضافے سے 60 ہزار 900 ہوگیا، گزشتہ روز ایک موقع پر 100 انڈیکس نے 61 ہزار کی حد عبور کرلی تھی، تاہم کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 228 پوائنٹس کمی سے 60 ہزار 501 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    منگل کے روز کاوربار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 918 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پہلی بار 60 ہزار 730 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 285.25 روپے پر آگیا۔ بعد ازاں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کمی کے ساتھ 285 روپے پر آگیا گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 285 روپے 52 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 470 پوائنٹس کا اضافہ

    امریکی ڈالر انٹر بینک میں سستا

    سونے کی قیمت میں اضافہ

  • کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 470 پوائنٹس کا اضافہ

    کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 470 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، اور 100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 61 ہزار 500 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی: آج کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 470 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور 100 انڈیکس 61 ہزار 200 پر پہنچ گیا، بعد ازاں 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا اور پہلی بار 61 ہزار 400 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس کے بعد 100انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد اضافے کے ساتھ 61 ہزار 500 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    امریکی ڈالر انٹر بینک میں سستا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کاوربار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 918 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پہلی بار 60 ہزار 730 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 285.25 روپے پر آگیا۔ بعد ازاں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کمی کے ساتھ 285 روپے پر آگیا گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 285 روپے 52 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

    اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بزنس کانفیڈنس سروے میں پاکستان میں کاروباری اعتماد میں ایک امید افزا اضافہ دیکھا گیا ہےاکتوبر سے نومبر 2023 کے دوران ملک بھر میں کیے گئے جامع بزنس کانفیڈنس انڈیکس سروے ویو (Wave 24) کے نتائج کے مطابق گزشتہ سروے ویو23 کے مقابلے میں مجموعی طورپر 7فیصد بہتری کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    ملک میں کاروباری اعتماد منفی 18فیصد ہے جوکہ گزشتہ سروے کے منفی 25فیصد کے مقابلے میں مثبت تبدیلی کی نشاندہی ہے، کاروباری اعتماد میں مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سب سے زیادہ اضافہ 9فیصدریکارڈ کیا گیا جوکہ گزشتہ سروے کے منفی 19فیصد کے مقابلے میں منفی 10فیصد رہا خدمات کے شعبے میں 8فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جوکہ گزشتہ سروے کے منفی 26فیصد کے مقابلے میں منفی 18 فیصد رہا، جبکہ ریٹیل اور ہول سیل ٹریڈ میں کاروباری اعتماد گزشتہ سروے کے منفی 35فیصد کے مقابلے میں منفی 31فیصد رہا۔

    سروے میں 43فیصد جواب دہندگان مینوفیکچرنگ کے شعبے سے، 34فیصد خدمات کے شعبے سے اور 23فیصد ریٹیل /ہول سیل تجارت کے شعبے سے وابستہ تھے اس مثبت رجحان کے باوجود سروے کے شرکا میں سے تین چوتھائی سے زائد جواب دہندگان نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال ان کے کاروبار کو متاثر کرسکتی ہے سروے میں کاروبارکی ترقی کیلیے بڑھتی ہوئی مہنگائی، ہائی ٹیکسیشن اور روپے کی قدر میں کمی سرفہرست 3خدشات گزشتہ سروے کے تاثرات سے مطابقت رکھتے ہیں۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

  • امریکی ڈالر  انٹر بینک میں سستا

    امریکی ڈالر انٹر بینک میں سستا

    کراچی: امریکی ڈالر انٹر بینک میں سستا ہو گیا ۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہےجس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 285 روپے 64 پیسے سے کم ہو کر 285 روپے 52 پیسے کی سطح پر بند ہوئی ہے آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 29 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 35 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔

    خیال رہے کہ گزشتہ پہلے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 27 پیسے کے اضافے سے 285 روپے 64 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس بلند ترین سطح پر جاپہنچا پیر کے دن کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 724 پوائنٹس اضافے سے 59 ہزار 811 پر بند ہوا جو انڈیکس کا 27 نومبر 2023 تک بلند ترین اختتام تھا منگل کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 822 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 60633 پر پہنچ گیا۔

    مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس،ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ

  • سونے کی قیمت میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے –

    باغی ٹی وی:عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہو گیا، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 800 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 18 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 243 روپے ہو گئی،جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2246.21 روپے پر مستحکم رہی۔

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 2033 ڈالر فی اونس ہو گئی، واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں گیارہ سو روپے کا اضافہ ہوا تھا-

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

  • حوالہ ہنڈی، رواں برس کراچی سے 39 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کرنسی برآمد

    حوالہ ہنڈی، رواں برس کراچی سے 39 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کرنسی برآمد

    ایف آئی اے کراچی زون کا حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے

    ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون ضعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا، رواں سال کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 48 چھاپہ مار کاروائیاں کیں،رواں سال 41 مقدمات درج کر کے 77 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،40 انکوئریوں کی تفتیش بھی مکمل کی گئی،گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے۔رواں سال چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر کراچی زون نے 39 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی

    برآمد کی گئی کرنسی میں 327,016 امریکی ڈالر، 4 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل تھی،برآمد کی گئی کرنسی میں 26 کروڑ 42 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی شامل تھے،ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل محسن حسن بٹ کی ہدایت کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے،غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی،غیر قانونی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث بین الاقوامی ایجنٹوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

  • عدالت پولیس کی عزت کرنا چاہتی ہے پولیس عزت کروانا سیکھے،سندھ ہائیکورٹ

    عدالت پولیس کی عزت کرنا چاہتی ہے پولیس عزت کروانا سیکھے،سندھ ہائیکورٹ

    سندھ ہائی کورٹ ، عدالت کی جانب سے روکنے کے باوجود سابق اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کا معاملہ،آئی جی سندھ کے خلاف حلیم عادل شیخ کے بیٹے کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی

    پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے آئی جی سندھ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب جمع کرادیا ہے، آئی جی سندھ کے خلاف لفظ” توہین عدالت ” استعمال کرنے پر عدالت نے پراسیکیوٹر پر اظہار برہمی کیا، جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت پولیس کی عزت کرنا چاہتی ہے لگتا ہے آپ لوگ عزت کروانا نہیں چاہتے،بار بار استدعا کے باوجود ہم نے آئی جی سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری نہیں کیا تھا، شاید میں آخری جج ہوں گا جو آئی جی سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کروں گا، پراسیکیوٹر نے کہا کہ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں، پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے،

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ ایس ایچ او پریڈی عامر اکرام اور انسپکٹر سجاد حسین، اے ایس آئی وسیم مرزا کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کردی گئی، 27 جولائی 2023 کے احکامات کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، ڈی آئی جی ویسٹ نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں کوئی نیا مقدمہ درج نہیں کیا گیا، حلیم عادل شیخ کو عدالت کی جانب سے این او سی حاصل کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا،

    عدالت نے پولیس رپورٹ پر حلیم عادل شیخ کے وکیل سے جواب الجواب طلب کرلیا،عدالت نے آئی جی سندھ اور دیگر پولیس افسران کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا،عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی