Baaghi TV

Category: کراچی

  • ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

    ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

    کراچی: انٹربینک میں تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت مزید گر گئی۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کیجانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 24 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 284 روپے 38 پیسے سے کم ہو کر 284 روپے14 پیسے کی سطح پر بند ہوئی ہے،کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 38 پیسے سستا ہونے کےبعد 284 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کاروبار کے اختتام پر ڈالر 15 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے 38 پیسے کی سطح پر بندہوا تھا-

  • بیٹا مر گیا ہے تو اس کی لاش تو کم سے کم دی جائے،لاپتہ شخص کے والد کی عدالت میں دہائی

    بیٹا مر گیا ہے تو اس کی لاش تو کم سے کم دی جائے،لاپتہ شخص کے والد کی عدالت میں دہائی

    سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی

    لاپتہ شخص کے والد نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹا عطا اللہ کو دیکھے ہوئے سالوں گزر گئے، میرے بیٹے کو عدالت میں پیش کیا جائے اور جرم ثابت ہوتو بے شک پھانسی پر لٹکا دو، 9 سال سے آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ، ہمارا جرم کیا ہے؟ عدالتوں کے حکم نہیں مانے جارہے، اپنے فیصلوں پر تو عملدرآمد کرائیں،عدلیہ بھی شہریوں کے ٹیکس سے تنخواہ لیتی ہے، اپنا کردار ادا کرے۔جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں بھرپور کوشش کریں گے، ہم آپ کی پریشانی جانتے ہیں آپ بہت پریشان ہیں، والد نے کہا کہ میرا بیٹا مر گیا ہے تو اس کی لاش تو کم سے کم دی جائے،

    عدالت نے پولیس اور متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی،فرید خان ،مسماۃ ریحانہ، مصطفیٰ حنیف، مسماۃ ثمینہ نسرین ، نور محمد و دیگر نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست دائر کی ہیں

    گزشتہ روز درخواست کی سماعت کے دوران لاپتہ افراد کے اہل خانہ میں سے ایک نے دوران سماعت بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ہاتھ جوڑکر التجا کرتا ہوں، یہ کیس بند کر دیں اور یہ تماشہ بھی، میرے بھائی فرقان کا کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے، دھکے کھلائے جا رہے ہیں، پولیس کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتی ہے ہمارے پاس نہیں ہیں، 9سال ہوگئے لاپتا فرقان اور ندیم کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا.

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    اگلے مرحلے پر آئی جی کو بھی طلب کرسکتے ہیں

    واضح رہے کہ لاپتہ افراد کیس میں ایک گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے جبری گمشدگی کیا ہوتی ہے؟ جبری گمشدگی سے مراد ریاست کے کچھ لوگ ہی لوگوں کو زبردستی غائب کرتے ہیں، جس کا پیارا غائب ہو جائے ریاست کہے ہم میں سے کسی نے اٹھایا ہے تو شرمندگی ہوتی ہے، ریاست تسلیم کرچکی کہ یہ جبری گمشدگی کا کیس ہے،انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی جس کے ساتھ ہوتی ہے وہی جانتا ہے، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے، اگر آپ ان چیزوں کو کھولیں گے تو شرمندگی ہو گی

  • بھارتی طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

    بھارتی طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

    بھارتی طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ ہوئی ہے

    بھارتی شہر احمد آباد سے دبئی جانیوالی بھارتی ایئر لائن کی ایک پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی ہے، اسپائس جیٹ ایئر کی پرواز ایس جی 15 نے منگل کی شب تقریبا ساڑھے نو بجے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ نگ کی دوران سفر طیارے میں سوار 27 سالہ مسافر دھرووال دھرمیش کمار سونی کو دل کا دورہ پڑا،جس کی وجہ سے بھارتی طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لیڈنگ کی اجازت طلب کی، سول ایوی ایشن کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد طیارے نے لینڈ نگ کی

    ایئرپورٹ حکام کے مطابق بوئنگ 737 طیارے نے کراچی کے جناح ایئرپورٹ پر لینڈ کیا،میڈیکل ٹیم کو طلب کیا گیا جس نے بھارتی شہری کا طبی معائنہ کیا، بھارتی شہری کی طبیعت طبی امداد کے بعد بہتر ہو گئی جس کے بعد بھارتی طیارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا

     خاتون نے کپڑے اتارے اور برہنہ ہو کر جہاز کے اندر گھومتی رہی

    بھارتی سرکاری ایئر لائن نے متعدد پائلٹ سمیت 200 ملازمین کو کیا فارغ

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    مسافر طیارے کا پچھلا حصہ زمین سے ٹکرا گیا جس کے بعد کیپٹن کا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے

    قطر ایئرویز کے پائلٹ کی دہلی سے دوحہ کی پرواز میں موت

  • بلاول کی زیر صدارت سندھ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس،ٹکٹوں بارے  دی گئیں تجاویز

    بلاول کی زیر صدارت سندھ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس،ٹکٹوں بارے دی گئیں تجاویز

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں سندھ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا،

    بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں موجود تھیں، بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی سندھ کے پارلیمانی بورڈ نے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق تجاویز دیں،بلاول بھٹو زرداری کو 27 دسمبر کو ہونے والے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے پروگرام کے انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے بھی تجاویز دی گئیں

    بلاول بھٹو زرداری نےعام انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی، بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا شریک ہوئے،سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سید مراد علی شاہ، ناصر شاہ، سعید غنی، قادر پٹیل اور مکیش کمار چاولہ موجود تھے

    دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پی پی پی منڈی بہاؤلدین کے عہدیداران و کارکنان کی ملاقات ہوئی ہے،صف علی زرداری کے ہمراہ ندیم افضل چن اور ندیم اصغر کائرہ موجود تھے، آصف زرداری اور پی پی پی منڈی بہاؤلدین کے عہدیداران و کارکنان کے درمیان سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آصف زرداری سے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے صوبائی نائب صدر سید یاور عباس اور پی پی پی منڈی بہاؤالدین اسپورٹس ونگ کے ضلعی صدر عدنان اسلم کی ملاقات ہوئی، آصف زرداری سے منڈی بہاؤالدین میں پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی جنرل سیکریٹری سانول تارڑ اور منڈی بہاؤالدین کے سٹی صدر ارشداللہ کی ملاقات ہوئی، آصف زرداری سے پیپلزاسٹوڈنٹ فیڈریشن گوجرانوالہ ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ارسلان مختار اور منڈی بہاؤالدین میں پی وائے او کے سٹی صدر راجہ پال کی ملاقات ہوئی،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    وزیراعظم سمیت کروڑوں کا ڈیٹا لیک،سیاست کا 12واں کھلاڑی کون

  • سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سےمتعلق پولیس کی رپورٹ  مسترد

    سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سےمتعلق پولیس کی رپورٹ مسترد

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق پولیس کی رپورٹ کو مسترد کردیا-

    باغی ٹی وی: سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاروں میں عاصمہ صغیر، محمد قادر، ممتاز، غلام مصطفیٰ اور دیگر شامل ہیں۔

    دوران سماعت پولیس نے رپورٹ پیش کی، تاہم عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو اسٹیریو ٹائپ قرار دے کرمسترد کردیا لاپتاافراد کی بازیابی میں پیشرفت نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پولیس کی رپورٹ روایتی ہے، پولیس لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کیوں کچھ نہیں کرتی، عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اقدامات مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

    پی ٹی آئی حکومت سے موازنہ کریں تو ن لیگ کی کارکردگی ہمالیہ سے …

    سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق 21 جے آئی ٹی اور60 ٹاسک فورس کے اجلاس ہو چکے ہیں۔ جس پر جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے وکیل سے استفسار کیا کہ سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ کہاں ہے سرکاری وکیل نے بتایا کہ سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ جمع کرادی گئی ہے۔

    صرف ن لیگی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں،اعتزاز احسن

    لاپتہ افراد کے اہل خانہ میں سے ایک نے دوران سماعت بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ہاتھ جوڑکر التجا کرتا ہوں، یہ کیس بند کر دیں اور یہ تماشہ بھی، میرے بھائی فرقان کا کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے، دھکے کھلائے جا رہے ہیں، پولیس کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتی ہے ہمارے پاس نہیں ہیں، 9سال ہوگئے لاپتا فرقان اور ندیم کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔

    عدالت نے سیکرٹری داخلہ، دفاع سمیت پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

    عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دیدیا

  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    کراچی: سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے-

    باغی ٹی وی: عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی ہے،24 قیراط سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کمی کے بعد کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار ، جبکہ 22 قیراط کی قیمت ایک لاکھ 98 ہزار 917 روپے ہو گئی ہے جبکہ 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 43 روپے ، 22 قیراط کی قیمت ایک لاکھ 70 ہزار 539 روپے ریکارڈ کی گئی ہے،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ، عالمی منڈی میں سونا 2 ہزار 36 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔

    کراچی: ڈکیتی مزاحمت کے مختلف واقعات ، 2 افراد جاں بحق،ایک ڈاکو گرفتار ،ایک …

    دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ،جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا،منگل کو انٹر بینک میں ڈالر مزید 53 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر 284 روپے کا ہو گیا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو کر 286 روپے سے 285.50 روپے پر آ گیا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 185 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 62 ہزار678 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

  • کراچی:  ڈکیتی مزاحمت کے مختلف واقعات ، 2 افراد جاں بحق،ایک ڈاکو گرفتار ،ایک ہلاک

    کراچی: ڈکیتی مزاحمت کے مختلف واقعات ، 2 افراد جاں بحق،ایک ڈاکو گرفتار ،ایک ہلاک

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن، علی گڑھ بازار میں فائرنگ سے سلیم نامی شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول گھر میں داخل ہو رہا تھا تو نامعلوم ملزم نے فائرنگ کردی جس سے سلیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا مقتول کے کزن نے بتایا کہ ہم کاروباری لوگ ہیں ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، سلیم گھر کے باہر واک کررہا تھا، سلیم کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی ماری گئی، سیاہ کپڑے پہنے موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کی، مقتول سلیم چار بچوں کا باپ تھا۔

    دوسری جانب میٹرک بورڈ آفس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن کمپنی کا رائیڈر جاں بحق ہوگیا ،ا جسے پہلے عباسی شہید اسپتال اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا موٹرسائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے مقتول سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر ارسلان کو گولی ماردی، مقتول ارسلان پانچ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا جو نارتھ کراچی سیکٹر سیون ڈی کا رہائشی تھا۔

    جبکہ کورنگی نمبر پانچ پل کے قریب فائرنگ سے ایک دکاندار زخمی بھی ہوا ہے اس کے علاوہ کورنگی زمان ٹاون تھانے کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔

    علاوہ ازیں لیاری بغدادی میں پولیس نے مقابلے کے بعد بلال ٹینشن گروہ کےکارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق لیاری بغدادی میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزم کی شناخت نعیم کے نام سے ہوئی ہے جوکہ بلال ٹینشن نامی گروپ کا ممبر ہے، ملزم دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جیولری کی دکانوں پر ڈکیتیاں کرتے تھا، ملزم نعیم جیولری شاپ میں ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جب کہ گرفتار ملزم سے اسلحہ ملا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ،نئی تاریخ رقم

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ،نئی تاریخ رقم

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس مسلسل تاریخ رقم کر رہا ہے، آج انڈیکس 62 ہزار عبور کر گیا۔

    باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، اور 100 انڈیکس 212 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 700 پوائنٹس پر پہنچ گیا،آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 61 پوائنٹس کم ہو کر 62 ہزار 431 پر آ گیا ہے

    دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی 27 پیسے کمی ہوگئی، اور انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 284.25 روپے ہوگئی،گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 53 پیسے کا تھا۔

    اسرائیل کی شمالی غزہ میں 2 اسکولوں پر بمباری،50 فلسطینی شہید

    سعودیہ کی اپنے شہریوں کو پاکستان سمیت 25 ممالک کے غیر ضروری سفر سے گریز …

    پشاور میں دھماکا، 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی

  • الیکشن کمیشن پاکستان نے سندھ میں تقرر اور تبادلوں کی منظوری دے دی

    الیکشن کمیشن پاکستان نے سندھ میں تقرر اور تبادلوں کی منظوری دے دی

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کی منظوری دے کر ڈپٹی سیکرٹری سروسز حکومت سندھ کو خط لکھ دیا۔خط میں الیکشن کمیشن نے سندھ میں تعینات 17 افسران کے تبادلوں کی اجازت دے دی، جبکہ دو افسران کے تبادلوں کی درخواست مسترد کر دی، اور گریڈ 20 کے افسر احمد بخش ناریجو کو سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ای سی پی نے گریڈ 20 کے افسران میں سے ابوبکر احمد کو سیکریٹری اطلاعات، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، زبیر پرویز احمد کو ایم ڈی سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی، خالد چاچڑ کو سیکریٹری سیاحت و کلچر تعینات کرنے کی منظوری دی۔الیکشن کمیشن نے انجم اقبال کو ڈی جی سندھ کوسٹل، روبینہ آصف کو ڈی جی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، محمد شریف شیخ کو ڈی جی گورکھ ہلز اور گھنور علی لغاری کو سیکریٹری ہیومن سیٹلمنٹ تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔
    ای سی پی نے اطہر حسین میرانی کو ڈی جی لیاری ڈیولپمنٹ،فیاض حسین عباسی کی کمشنر سکھر، سمیع الدی صدیقی کی سیکریٹری کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ تعیناتی کی منظوری دی۔الیکشن کمیشن نے اختر حسین بگٹی کو ڈی جی صوبائی محتسب اور جلال الدین مہر کو اسپیشل سیکریٹری پریزن تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔گریڈ 20 کے افسر طاہر حسین کو سیکرٹری معدنیات، گریڈ 20 کے افسر احمد سلطان کھوسو کو سیکرٹری اقلیتی امور اور گریڈ 20 کے افسر ابو بکر احمد کو سیکرٹری اطلاعات و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔الیکشن کمیشن نے گریڈ 20 کے افسر زبیر پرویز احمد کو مینجنگ ڈائریکٹر سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور گریڈ 20 کے ہی افسر شالد چاچڑ کو سیکرٹری سیاحت و کلچر تعینات کرنے کی بھی منظوری دی۔

  • ایم کیو ایم اور ن لیگ کا حلقہ بندیوں  پر  اسلام آباد ہائی کورٹ  سے رجوع کرنے کا فیصلہ

    ایم کیو ایم اور ن لیگ کا حلقہ بندیوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حلقہ بندیوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ، ایم کیوایم نے سندھ میں نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کردیا، ایم کیو ایم نے حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص اور نواب شاہ میں دیہی آبادی کے ساتھ شہری حصےکو ملانےکے اعتراضات اٹھائے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں کراچی کے علاقوں ملیر،کیماڑی، بلدیہ اور کورنگی کے حلقوں پر بھی اعتراضات سامنے رکھے۔ایم کیو ایم نے صوبائی الیکشن کمشنر پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانےکا مطالبہ بھی چیف الیکشن کمشنر سےکردیا۔ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائرکرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قوی امکان ہےکہ بہت جلد اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حتمی فیصلہ کرکے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی جائےگی۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی صوبائی قیادت نے بھی سندھ میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ (ن) سندھ بشیر میمن نے کہا کہ سندھ میں حلقوں کو توڑیا گیا ہے، لگتا ہے کسی کی فرمائش پر حلقے بنائے گئے ہیں۔بشیر میمن نے صوبائی الیکشن کمشنر پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبول باقر انصاف پسند ہیں، خدا کے واسطے ہماری درخواست سنیں۔نہال ہاشمی نے کہا کہ حلقہ بندیوں سے پری پول دھاندلی شروع ہوچکی ہے، ہم چند روز میں عدالت میں جائیں گے،