Baaghi TV

Category: کراچی

  • بلاول بھٹو  کا پارٹی رہنماؤں سے ملاقات الیکشن کے معاملات پر تبادلہ خیال

    بلاول بھٹو کا پارٹی رہنماؤں سے ملاقات الیکشن کے معاملات پر تبادلہ خیال

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے بلاول ہاؤس میں سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی احسان مزاری نے ملاقات کی، اس موقع پر کشمور کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،


    اسکے علاوہ سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزماں نے ملاقات کی، اس موقع پر حیدرآباد کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں پی پی پی ضلع سانگھڑ کے صدر علی حسن ہنگورجہ نے ملاقات کی، اس موقع پر سانگھڑ کی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

  • نیوز کاسٹر عروسہ خان نے اقرارالحسن سے شادی کی تصدیق کر دی

    نیوز کاسٹر عروسہ خان نے اقرارالحسن سے شادی کی تصدیق کر دی

    کراچی: نیوز کاسٹرعروسہ خان نے معروف پاکستانی اینکراورمیزبان اقرار الحسن سے شادی کی تصدیق کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: کچھ عرصہ قبل اقرارالحسن اورعروسہ خان کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر خاصی وائرل تھیں تاہم دونوں نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی، اس حوالے سے عروسہ خان کی اقرار الحسن کے اہلخانہ کے ہمراہ کھینچی گئی تصاویر نے بھی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی،تاہم اب اقرار الحسن کی تیسری شادی سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا،



    صارفین کے تجسس کو اب عروسہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤںٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوالات و جوابات کے سیشن میں دور کردیا ہے،لائیو سیشن میں عروسہ خان کے ایک مداح نے ان سے شادی سے متعلق سوال کیا تھا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میری شادی ہوچکی ہے۔



    ایک صارف نے عروسہ سے سوال کرتے ہوئے اقرارالحسن یا پہلاج میں سے ایک کا انتخاب کرنے کو کہا، جس پر عروسہ خان نے جواب دیا کہ ’دونوں‘، جس پر کچھ صارفین نے عروسہ خان کوشادی پر مبارکباد دی تو کچھ صارفین نے اس جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

    واضح رہے کہ 2006 ء میں اقرار الحسن نے اپنی پہلی شادی قرۃ العین اقرار سے شادی کی تھی، جس سے ان کا ایک بیٹا ہے اقرار الحسن نے 2012 میں فرح اقرار سے دوسری شادی کی تھی، تاہم اقرارالحسن نے اس شادی کی تصدیق 5 سال بعد کی تھی، قرۃ العین اقرار نے اپنے شوہر کی پہلی شادی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تھا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں فرح نے اقرار کی ممکنہ تیسری شادی قبول کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 62 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 62 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 62 ہزار عبور کر گیا جو پی ایس ایکس کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی روز سے کاروبار کا زبردست رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور رواں سال اب تک 100 انڈیکس میں 52.78 فیصد اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے۔

    جبکہ آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آئی اور100 انڈیکس آج کے پہلے سیشن کے آغاز میں ہی انڈیکس 758 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 499 کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے جو کہ جمعے کے روز 61 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی، ملکی تبادلہ منڈیوں میں 71 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 284 روپے 25 پیسے میں جاری ہے۔

    چلاس میں بس پر حملہ،ایف آئی آر درج،6 مشتبہ افراد گرفتار

    سسرال میں 4 افراد کو قتل کرنے والا پولیس کی گولی سے ہلاک

    سرگودھا : غزہ کے بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طوفان الاقصیٰ چلڈرن مارچ کا انعقاد کیا …

  • ڈاکٹر فوزیہ کی امریکی جیل میں قید اپنی بہن عافیہ سے ملاقات

    ڈاکٹر فوزیہ کی امریکی جیل میں قید اپنی بہن عافیہ سے ملاقات

    کراچی: ڈاکٹر فوزیہ کی امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات ہوگئی-

    باغی ٹی وی: فوزیہ صدیقی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جیل میں عافیہ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب لگی ہے عافیہ کی حالت بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں، عافیہ صدیقی کو ایک بار پھر اسی حالت میں چھوڑ آئی ہوں۔

    ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ ملاقات میں دونوں بہنیں ایک دوسرے کو چھو نہیں سکیں اور ان کے درمیان شیشے کی دیوار حال رہی ملاقات کے اختتام پر بہت دکھی ہوں، اپنے پاکستانی بھائیوں سے گزارش کرتی ہوں کہ عافیہ کی رہائی کیلئے کچھ کریں۔

    امریکا نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو جیل میں قید بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات …

    ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے ملاقات کے حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بالآخر آج ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات ہوگئی ملاقات میں دونوں بہنوں کو ایک دوسرے کو چھونے کی اجازت نہیں تھی، ملاقات کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی تکلیف پر روتی رہی۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں گزشتہ روز امریکی جیل حکام نے ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات نہیں کرائی تھی۔

    اٹلی کے تاریخی مینار کا گرنے کا خطرہ،علاقے کو سیل کردیا گیا

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: شاداب خان انجری کا شکار

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: شاداب خان انجری کا شکار

    کراچی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں میچ کے دوران آل راؤنڈر شاداب خان انجری کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : اتوار کے روز راولپنڈی اور سیالکوٹ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے شاداب کا پاؤں گیند پر آنے سے مڑ گیا جس کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑا تاہم اسٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے شاداب کو کندھے پر اٹھا کر میدان سے باہر لے جایا گیا ڈریسنگ روم میں آل راؤنڈر شاداب خان کی انجری کا معائنہ جاری ہے، دونوں ٹیمیں کراچی کے یو بی ایل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل تھیں –

    سلمان بٹ کو سلیکشن کنسلٹنٹ کے عہدے سے ہٹانے میں حفیظ کا اہم کردار

    دوسری جانب آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا کے مانوکا اوول اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن بارش اور ژالہ باری کی نذر ہوگیا، پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے اور قوم ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل کینبرا میں آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا باقاعدہ آغاز 14 دسمبر سے ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جنہیں پہلی مرتبہ کپتانی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ میچ سے قبل قومی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن منسوخ ہو گیا۔

    ہماری زمین سے 13 گنا بڑا سیارہ، جس نے سائنسدانوں کو چکرا کر رکھ …

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

  • شکست کی شرمندگی سے بچنے کیلئے ایم کیو ایم عام انتخابات سے فرار اختیار کر سکتی ہے،سینٹر وقار مہدی

    شکست کی شرمندگی سے بچنے کیلئے ایم کیو ایم عام انتخابات سے فرار اختیار کر سکتی ہے،سینٹر وقار مہدی

    جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی سندھ سینیٹر وقار مہدی کا متحدہ کے رہنماؤں کی تقاریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہروپیوں پر مشتمل متحدہ کا ٹولا کراچی کو یرغمال بنانے کے خواب دیکھنا بند کرے ‘سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ متحدہ والوں نے کراچی میں اس قدر خونریزی کی کہ بادل برسنا بند ہوگئے تھے اور متحدہ کے رہنما اپنے جرائم پر معافی مانگیں، بلدیاتی انتخابات میں شکست کے خوف سے متحدہ نے بائیکاٹ کا ڈرامہ رچایا ‘سینیٹر وقار مہدی نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کراچی میں بھی تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ، شکست کی شرمندگی سے بچنے کیلئے ایم کیو ایم عام انتخابات سے فرار اختیار کر سکتی ہے ‘سینیٹر وقار مہدی نے بتایا کہ کراچی کے عوام اب ایم کیو ایم کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ اور کراچی کے عوام اس مرتبہ متحدہ کی پتنگ کو کننوں سے کاٹ دیں گے۔ ایم کیو ایم کی مثال نئے جال لائے پرانے شکاری والی ہے۔ سینیٹر وقار مہدی نے کہا ایم کیو ایم 40 سالوں سے مختلف حکومتوں میں شراکت دار رہی مگر کراچی کی عوام کی کوئی خدمت نہیں کی .https://twitter.com/PPP_Org/status/1731228493315240106

  • ن لیگ  والوں نے   لاہور کو پاکستان سمجھ کر   باقی ملک اللہ کے آسرے چھوڑ دیا ،شرجیل میمن

    ن لیگ والوں نے لاہور کو پاکستان سمجھ کر باقی ملک اللہ کے آسرے چھوڑ دیا ،شرجیل میمن

    ہیلتھ سیکٹر میں کوئی بھی پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتا،ہیلتھ سے بڑھ کر کوئی شعبہ نہیں، سڑکیں اور فلائی اوور بعد میں دیکھ لیں گے،ہمارے لیڈرشپ علاج کیلئے باہر نہیں جاتی،آپ تین دفعہ اقتدار میں آئے ایک بھی ہسپتال بنایا ہو۔ پی پی پی رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا ن لیگ پر وار، انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی کے ٹرانسپورٹ میں پیپلز بس سروس، پنک بس سروس شروع کی،خواتین کیلئے پنک بس سروس شروع کی گئی،پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس پیپلزپارٹی نے شروع کی،حکومت سندھ نے الیکٹرک بس پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا،الیکٹرک بسیں ابھی ٹرائل کی بنیاد پر چل رہی ہیں، ہم الیکٹرک بس ساڑھے چار لاکھ ڈالر میں نہیں مزید کم قیمت پر خریدیں گے،ان کاکہناتھا کہ الیکٹرک بسیں ساڑھے چار لاکھ ڈالر میں قسطوں میں خریدی جائیں گی،گرین بسیں پورٹ پر کھڑی ہیں، نگران حکومت فوری ان بسوں کو سڑکوں پر لائے۔ سی پیک کی ابتداء بھی آصف علی زرداری نے کی جس کی کر یڈٹ ن لیگ والے لے رہے ہے،
    شرجیل میمن نے کہاکہ تھر کے کوئلے کا کریڈٹ ن لیگ لے رہی تھی، انہیں نہیں لینا چاہئے،بینظیر بھٹو کے دور میں مسلم لیگ ن نے تھر کوئلے کے پروجیکٹ کو روکا،تھر کوئلے کے ذخائر اتنے ہیں کہ دو سوسال تک ایکسپورٹ کر سکتے ہیں،ملک شوبازی اور نعروں سے نہیں عملی کام سے ترقی کرتا ہے۔

  • سندھ کے ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے کلچر ڈے منایا جا رہا ہے

    سندھ کے ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے کلچر ڈے منایا جا رہا ہے

    سند بھر میں آج کلچر ڈے منایا جارہا ہے، سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ سندھ کلچر ڈے کی مناسبت سے کراچی سمیت صوبے بھر میں ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، کراچی میں مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے قریب منعقد ہوگی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔سندھی کلچر ڈی کے حوالے سے نجی اسکول میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا جہاں پر بچوں نے ثقافتی لباس زیبِ تن کرکے ثقافت کو اجاگر کیا، ہر طرف اجرک ٹوپی اور سندھ کے ثقافت کے رنگ بکھر گئے۔شاندار تقریب میں ثقافتی کھانے بھی تیار کئے گئے، اسکول کے بچوں نے ثقافتی لباس زیب تن کرکے ٹیبلوز پیش کئے۔طلبہ کا کہنا تھا کہ اجرک ٹوپی ظاہر کرتی ہے کہ ہم سندھی ہیں اور اپنے صوبے اور اس کے کلچر سے پیار کرتے ہیں۔ یہ دن ہم ہر سال خصوصی طور پر مناتے ہیں۔

  • کراچی :دو کلو گرام ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی :دو کلو گرام ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دو کلوگرام ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    باغی ٹی وی:ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی جانب کراچی ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے جدہ جانے والے مسافر سے 1.901 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی،مسافر ابرار راہول نے مذکورہ ہیروئن اپنے بیگ کے اندر صابن کی ٹکیوں میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم تلاشی کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے منشیات کی موجودگی کا پتہ لگا لیا اور منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 4 دسمبر کو نقول …

    دوسر ی جانب لاہور کی سڑکوں پر انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے 40 فیصد افراد کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہےفٹ پاتھوں پر منشیات کے عادی افراد روزانہ تقریباً 4 سے 5 انجکشن استعمال کرتے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ مریضوں کی مناسب دیکھ بھال اور آگاہی سے اس بیماری کا خوف ختم کیا سکتا ہے اس کے علاوہ ماہرین نے پاکستان میں اس سال اب تک ایچ آئی وی کے 9 ہزار سے زائد نئے مریضوں کا انکشاف کیا ہے۔

    بھارت میں افغان سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا

  • متحدہ عرب امارات کا قومی دن، سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا پیغام

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن، سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا پیغام

    متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر سابق گورنر سندھ گورنر عشرت العباد نے پیغام جاری کیا ہے

    سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر کہا کہ متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے اس پرمسرت موقع پر، پاکستانی عوام متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنے میں میرے ساتھ ہیں۔ میں متحدہ عرب امارات کے شاندار سفر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جو اس کی زبردست قیادت اور عوام کے عزم و ہمت کا مظہر ہے۔ دعا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا اتحاد، استقامت اور جدت پسندی کا جذبہ آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا رہے اور ہماری دونوں قوموں کے درمیان پائیدار دوستی اور شراکت داری کو مزید مضبوط کرے۔

    صاحبزادہ سلطان نے کہا کہ برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات کے 52 ویں قومی دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی عوام اور قیادت کو مبارکباد۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین اسلامی بھائی چارے کی بنیاد پر دیرینہ دوستانہ اور مثالی تعلقات قائم ہیں۔ لاکھوں پاکستانی، امارات کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے حالیہ معاہدات دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات کے مزید فروغ کے دروازے کھولیں گے۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات ہر سال دو دسمبر کو اپنا قومی دن مناتا ہے ، آج عرب امارات 52 واں قومی دن منا رہا ہے.

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن مبارک ہو!!! — بلال شوکت آزاد

    سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

    مقامی ہوٹل میں متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی

    ،پاکستان کو اپنے اماراتی بھائیوں کی زبردست ترقی پر فخر ہے