Baaghi TV

Category: کراچی

  • نیب آرڈیننس ترمیم کالعدم,ڈاکٹر عاصم حسین سمیت 8 ملزمان طلب

    نیب آرڈیننس ترمیم کالعدم,ڈاکٹر عاصم حسین سمیت 8 ملزمان طلب

    کراچی احتساب عدالت ،سپریم کورٹ کی جانب سے نیب آرڈیننس ترمیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے،

    کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن سماعت کے مقرر کردیا ،عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین سمیت 8 ملزمان کو طلب کرلیا ،ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان میں بشارت مرزا،ذوہیر صدیقی ،شعیب وارثی شامل ہیں،خالد رحمان،ملک عثمان،یوسف جمیل اور اقبال زیڈ احمد کو بھی طلب کرلیا ،عدالت نے تمام ملزمان کو 7 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی

    سپریم کورٹ نے 15 ستمبر کو نیب ترامیم کالعدم قرار دے دی ہیں،ملزمان کے خلاف خلاف دائر ریفرنس اب بحال ہوچکا ہے ،ملزمان نے نیب ترمیم کے بعد عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا ،سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کے خلاف ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرنے کا حکم دیا تھا ،ملزمان پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے ،

    جس دفتر سے نکل کر آیا تھا، اللہ نے اسی میں واپس بلوایا ہے، اسحاق ڈار

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

  • اسٹیٹ بینک نے دو منی ایکسچینج کمپنیوں کے لائسنس معطل کردیئے

    اسٹیٹ بینک نے دو منی ایکسچینج کمپنیوں کے لائسنس معطل کردیئے

    اسٹیٹ بینک نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی اسمگلنگ سے متعلق ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں پر 2 منی ایکسچینج کمپنیوں کا لائسنس معطل کردیا ہے اور ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے 2 کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے لیے ڈائریکٹر ایکسچینج پالیسی ڈیپارٹمنٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔
    جبکہ مراسلے میں کہا گیا تھا کہ دونوں کمپنیوں کے خلاف حوالہ ہنڈی اورکرنسی اسمگلنگ کے مقدمات درج ہیں، ان کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق ایک مقامی ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ 3 ماہ کے لیے معطل کیا گیا ہے،

    اجازت نامہ ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں پر معطل کیا گیا ہے۔
    جبکہ اعلامیےکے مطابق مقامی ایکسچینج کمپنی کے صدر دفتر، برانچوں اور فرنچائزز کو سرگرمیوں سے روک دیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک اور مقامی ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ قواعد کی خلاف ورزی پر تاحکم ثانی معطل کیا گیا ہے، ایکسچینج کمپنی، اس کے صدر دفتر اور برانچوں کو کاروباری سرگرمیوں سے روک دیا گیا ہے۔

  • امریکی ڈالر مزید نیچے آگیا

    امریکی ڈالر مزید نیچے آگیا

    پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے اور روپیہ تگڑا ہوا ہے جبکہ آج انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپے 10 پیسے سستا ہوکر 292 روپے 78 پیسے پر بند ہوا ہے۔

    اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 296 روپے پر برقرار ہے، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 293 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا، واضح رہے کہ انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 4.07 روپے سستا ہوا ہے۔

    دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 250 روپے سے بھی نیچے آنے کی پیشگوئی کر دی ہے اور کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کراچی میں مختلف مافیاز کا قبضہ ہے لیکن ہم سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

    جبکہ ان کا گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ معیشت کا پہیہ چلنے سے کوئی نہیں روک سکتا، ڈالر 250 سے بھی نیچے جانے والا ہے، ایسی پالیسی آنے والی ہے کہ ڈالر سب کو دستیاب ہو گا۔

  • ملک کو لوٹنے والوں کا کڑااحتساب ہونا چاہیے. فیصل ندیم

    ملک کو لوٹنے والوں کا کڑااحتساب ہونا چاہیے. فیصل ندیم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ گزشتہ دودہائیوں سے ملک کو بے رحمی سے لوٹا گیا ہے۔حالیہ مہنگائی کی لہرانہیں لوگوں کی طرزحکمرانی کی وجہ سے برپا ہوئی ہے۔ ملک کی دولت لوٹنے والے بیرون ممالک میں عیش وعشرت کی زندگی گزارتے ہیں۔ کرپشن کی روک تھام کے لئے مثبت خاطر خواہ اقدامات کا نہ ہونا عوام میں تشویش اور مایوسی کو جنم دے رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والوں کا کڑااحتساب ہونا چاہیے۔پوری قوم اداروں کے ساتھ کھڑی ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ۔فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ کرپشن نے انصاف کا گلادبایا ہوا ہے۔ غریب کو بنیادی حقوق میسر نہیں۔ امیر امیر تر اور غریب غربت کی لکیر سے نیچے جارہاہے۔ ملک میں کاروباری طبقہ اور عام شہری ٹیکسوں کی بھر مار کی وجہ سے بند گلی میں چلے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ معیشت تباہ ، بجلی و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ،صحت و تعلیم کےناقص سہولیات سمیت پورا ملک مسائل کی دلدل میں پھنس چکاہے۔بے پناہ معدنی وسائل اور محنت کشوں کی بہتات ہونے پر بھی معیشت کاپہیہ رک جانا،کرپٹ نظام چلانے والوں کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

    ندیم کے مطابق اگرملک کو بچانا ہے تو احتساب ضروی ہے۔ اور احتساب ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ملک کو ترقی کی طرف لیجانےاور ماڈل بنانےکےلیے کرپشن کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا۔کرپشن میں ملوث عناصر سے قومی دولت وصول کی جائے اور ملک کے آئین وقانون کے تحت ان کی سزا کا فیصلہ کیا جائے۔پوری قوم اداروں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

  • امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

    پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے اور روپیہ تگڑا ہوا ہے اور آج انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپے 10 پیسے سستا ہوکر 292 روپے 78 پیسے پر بند ہوا ہے۔

    جبکہ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 296 روپے پر برقرار ہے اور انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 293 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا تاہم واضح رہے کہ انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 4.07 روپے سستا ہوا ہے۔ جبکہ دوسری جانب برطانیہ میں ایک سال سے زائد عرصے بعد آخرکار شرح سود میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

    جبکہ بینک آف انگلینڈ کی نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں تبدیلی نہ کرتے ہوئے اسے 5.25 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے تاہم اس سے قبل بینک آف انگلینڈ کی جانب سے مسلسل 14 بار شرح سود میں اضافہ کیا گیا تھا۔ اس بار بھی توقع تھی کہ شرح سود میں اضافہ ہوگا مگر بینک آف انگلینڈ کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی رائے شماری میں 5 اراکین نے شرح سود کو برقرار رکھنے کے لیے ووٹ دیا جبکہ 4 نے شرح سود کو 5.50 تک بڑھانے کے لیے ووٹ دیا۔
    یورپی سینٹرل بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 4 فیصد ہوگئی

    خیال رہے کہ بینک آف انگلینڈ نے نومبر 2021 میں شرح سود میں پہلا اضافہ کیا تھا اور اس کے بعد اگست 2023 تک مجموعی طور پر 14 بار شرح سود کو بڑھایا گیا۔ برطانیہ میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کے باعث شرح سود کو مسلسل بڑھایا جا رہا تھا مگر اب مہنگائی کی شرح گھٹ کر 6.7 فیصد پر پہنچ گئی ہے، جو فروری 2022 کے بعد سب سے کم ہے۔

    بینک آف انگلینڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حالیہ مہینوں میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے اور ہمارے خیال میں یہ سلسلہ برقرار رہے گا، مگر ہم ابھی مطمئن نہیں ہوسکتے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہمیں مہنگائی کو معمول پر لانے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ضروری فیصلے کیے جائیں گے۔ بینک آف انگلینڈ کی جانب سے پیشگوئی کی گئی کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران برطانوی معیشت کی شرح نمو 0.1 فیصد رہے گی۔

    بینک کو توقع ہے کہ مہنگائی کی شرح کو 2 فیصد تک لانے کا ہدف 2025 کی دوسری سہ ماہی تک حاصل کرلیا جائے گا۔ جبکہ خیال رہے کہ برطانیہ کے ساتھ ساتھ حالیہ مہینوں میں امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے بھی مہنگائی کی روک تھام کے لیے شرح سود میں مسلسل اضافہ کیا گیا ہے۔

  • ٹول ٹیکس کیخلاف ڈرائیور ایک بار پھرسراپا احتجاج

    ٹول ٹیکس کیخلاف ڈرائیور ایک بار پھرسراپا احتجاج

    کراچی میں ٹول ٹیکس کے خلاف ٹرک ڈرائیوز ایک بار پھرسڑکوں پر نکل آئے، ٹرک ڈرائیورز کی جانب سے پھر احتجاج کیا جارہا ہے۔ جبکہ ٹول ٹیکس کے خلاف ہونے والے احتجاج کے باعث لنک روڈ بلاک ہوگیا۔ سڑک بند ہونے سے ٹریفک متاثر ہوگئی اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ٹرک اور ٹرالر ڈرائیوروں نے قومی شاہراہ اورسپر ہائی وے کو ملانے والے لنک روڈ کو بند کیا تھا ، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ مظاہرین نے کہا تھا کہ غیرقانونی وصولی بند ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

    یاد رہے کہ کراچی میں قومی شاہراہ اور سپر ہائی وے کو ملانے والے لنک روڈ پر ٹرک اور ٹرالر ڈرائیوروں کی جانب سے احتجاج کیاگیااور شاہراہ پر بڑے بڑے ٹرالر اور ٹرک کھڑے کردیئے گئے تھے۔ ڈرائیورز کے احتجاج کے باعث لنک روڈ پر ٹریفک جام ہوگیااور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب احتجاجی مظاہرین نے کہاکہ ٹول پلازہ اور کانٹا انتظامیہ غیرقانونی رقم وصول کررہی ہے،غیر قانونی وصولی بند ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ ڈرائیورز اس سے قبل بھی احتجاج کرچکے ہیں۔

  • پہلی بار پاکستانی خاتون خلا میں جائیں گی

    پہلی بار پاکستانی خاتون خلا میں جائیں گی

    دبئی: پاکستانی خاتون نمیرا سلیم اکتوبر 2023 میں خلا تک جانے والی پہلی پاکستانی ہوں گی-

    باغی ٹی وی : امریکی کمپنی ورجن گلیکٹک کا گلیکٹک 04 نامی مشن 5 اکتوبر کو نیو میکسیکو کے اسپیس پورٹ امریکا سے روانہ ہوگا دبئی میں مقیم نمیرا سلیم پہلی پاکستانی خاتون ہیں جو قطب شمالی (2007) اور قطب جنوبی (2008) میں پاکستانی پرچم کو لہرا چکی ہیں۔

    ورجین گلیکٹک نے جون 2023 کے آخر میں پہلی کمرشل پرواز خلا تک لے جانے میں کامیابی حاصل کی تھی مگر اس پرواز میں عام سیاح سوار نہیں تھے بلکہ اٹلی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو خلا میں لے جایا گیا تھا۔
    https://x.com/namirasalim/status/1703578670181339509?s=20

    نیب کا حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ

    بعد ازاں اگست میں اس کمپنی نے سیاحوں کے لیے پہلی خلائی پرواز کو خلا میں روانہ کیا تھا، جبکہ ستمبر میں بھی ایک پرواز سیاحوں کو خلا میں لے کر گئی اس کمپنی کے آئندہ مشن میں نمیرا سلیم بھی موجود ہوں گی اس مشن میں نمیرا سلیم سمیت 3 سیاح سفر کریں گے جو کمپنی کے وی ایس ایس یونٹی اسپیس کرافٹ کے کیبن میں موجود ہوں گے یہ اس کمپنی کی مجموعی طور پر چوتھی کمرشل خلائی پرواز ہوگی۔

    خیال رہے کہ نمیرا سلیم نے 2006 میں ہی اس سفر کے لیے ٹکٹ بک کرالی تھی اور اب جاکر انہیں خلا میں جانے کاموقع مل رہا ہےجبکہ حکومت پاکستان نے 2006 میں نمیرا سلیم کو پہلی پاکستانی خلا باز قرار دیا تھا اور 2011 میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

    پولیس کی بروقت کارروائی، بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد

  • سندھ کے کچے میں اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کی موجودگی کا انکشاف

    سندھ کے کچے میں اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کی موجودگی کا انکشاف

    سندھ کے کچے کے علاقے میں سرگرم ڈاکوؤں کے پاس اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کی موجودگی کی خبریں پاکستان اور ملک کی فضائی حدود کیلئے شدید نقصان اور مسائل کا سبب بن رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی خبر رساں ادارے جیو سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ پاکستانی میڈیا پرسندھ میں کچےکےڈاکوؤں کی سرگرمیوں سےجڑی خبروں میں ملزمان کےپاس اینٹی ائیر کرافٹ میزائلز کی مبینہ موجود گی کےحوالےدیئے گئےان خبروں کو جواز بناکر یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نےپاکستانی فضائی حدود میں پروازوں کیلئے ایڈوا ئز ری جاری کی۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فضائی حدود کی ایڈوائزری پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یورپ سے اعلیٰ سطح پر رابطہ کیا اور حقائق کے ساتھ ایاسا کو آگاہ کیا کہ ایڈوائزری زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتی، ایاسا کو باور کرا دیا ہے کہ پاکستانی حدود کی فضائی ایڈوائزری عجلت میں جاری کی گئی-

    عام انتخابات کونسے مہینے میں ہوں گے؟الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

    ایاسا کی ایڈوائزری میں برطانیہ کی سابقہ ایڈوائزری کا حوالہ دیا گیا تھا جو کہ غلط تھا کیونکہ برطانیہ اپنی ایڈوائزری پہلے ہی واپس لے چکا ہے اور برطانوی فضائی ایڈوائزری کے باوجود برطانیہ سے پروازیں پاکستان آ رہی تھیں ایاسا کی ایڈوائزری پاکستانی ایوی یشن پر انتہائی منفی اثرات کا باعث بن سکتی ہے جس کیلئے مزید مثبت اقدامات کرنا ہوں گے۔

    نیب کا حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ

  • سندھ میں اسمال ڈیمز بنانے کے نام پر بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

    سندھ میں اسمال ڈیمز بنانے کے نام پر بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

    کراچی: سندھ میں اسمال ڈیمز بنانے کے نام پر بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا،محکمہ اینٹی کرپشن نے اعلیٰ سطح کی تحقیقات شروع کردیں-

    باغی ٹی وی: اینٹی کرپشن کے مطابق محکمہ آبپاشی کی جانب سے اسمال ڈیمز پراجیکٹ شروع کیا گیا، جس کے ڈائریکٹر اور دیگر افسران مقرر کئے گئے گزشتہ 15 سال سے چھوٹے ڈیم بنانے کے نام پر اربوں روپے جاری ہوچکے، جن کا نہ کوئی آڈٹ ہوا اور نہ کوئی تحقیقات کی گئیں کہ یہ پیسے کہاں خرچ ہوئےمحکمہ اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے سیکریٹری آبپاشی کو خط لکھ دیا اور ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی،اور 12 نکات پر مشتمل تفصیلات طلب کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ تفصیلات فراہم نہ کرنے کی صورت میں اینٹی کرپشن رولز کے تحت کارروائی ہوگی۔

    سعودی عرب اور اسرائیل قریب تر ہوتے جارہے ہیں، محمد بن سلمان

    محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر اسمال ڈیمز حیدر علی خواجہ کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام ریکارڈ خاص طور پر سال 2022 – 2023 میں ملنے والے بجٹ اور اخراجات کے متعلق آگاہ کیا جائے، ٹینڈرز، ٹھیکیداروں کی فہرست، سپرا ویب سائٹ پر جاری کئے گئے تمام ٹھیکوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، محکمہ اینٹی کرپشن کے ٹیکنیکل افسر سے ریکارڈ کی انسپیکشن کرائی جائے گی-

    سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے عالمی تعاون ضروری ہے،نگران وزیراعظم

  • 2 خواتین سمیت 5 منشیات فروش گرفتار

    2 خواتین سمیت 5 منشیات فروش گرفتار

    کراچی :پولیس نے منشیات فروش اور عادی افراد کے خلاف تین ہٹی برج کے نیچے آپریشن کرکے 2 خواتین سمیت 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا –

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق انتہائی مطلوب 2 خواتین سمیت 5 افراد کے قبضے سے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت میڈم حنا زوجہ محبوب، میڈم مدیحہ زوجہ کاشف، محمد راحیل ولد عبدالصمد، محمد نوید ولد عبدالوحید اور علی نواز ولد عبداللطیف کے ناموں سے ہوئی-

    گرفتار ملزمہ میڈم حنا اس سے قبل سپر مارکیٹ اور مومن آباد تھانہ میں منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہوچکی ہے جب کہ میڈم مدیحہ سپر مارکیٹ تھانہ میں منشیات کے مقدمہ میں گرفتار ہوئی تھی ملزم نوید، علی نواز منشیات کے مقدمات میں پہلے گرفتار ہوچکا ہے، علی نوار منشیات فروش خاتون ملزمہ میڈم امّاں کا رائٹ ہینڈ ہے تمام گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے منشیات کے عادی 74 افراد کو حراست میں لے کر ایدھی ری ہیبلیٹیشن سینٹر نوری آباد منتقل کر دیا –

    کوہ پیما نائلہ کیانی مناسلو سرکرنےوالی پہلی پاکستانی خاتون

    دوسری جانب سولر پینل کی درآمد کے بہانے اربوں روپےکی اوور انوائسنگ کے ذریعے بھاری رقم بیرون ملک منتقل کیے جانےکا انکشاف ہوا ہےسینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر زبیر امجد نے بریفنگ میں بتایا کہ مالی سال 2017 سے 2022 تک سولرپینل کی درآمد پر 69.5 ارب روپےکی اوورانوائسنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

    ایف بی آر دستاویز کے مطابق 6ہزار 232 گڈز ڈیکلریشن پر 63 امپورٹس میں درآمد کنندگان نے اوورانوائسنگ کی، دو نجی کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال میں 2 ہزار 718 گڈز ڈیکلریشن پر 37.76 ارب روپےکی اوور انوائسنگ کی، دو نجی کمپنیوں نے72 ارب روپےکی رقم منتقل کی اور 45 ارب روپے کے سولرپینل درآمد کیےرقم کی منتقلی کے دوران کمرشل بینکوں کی جانب سے احتیاط نہ برتنے کی غفلت بھی ہوئی-

    سیالکوٹ:ائیرسیال کا فوت شدہ پاکستانی کا بلامعاوضہ جسد خاکی واپس لانے کااعلان

    چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ اوور انوائسنگ میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے، رقم ٹرانسفر کے دوران کمرشل بینکوں نے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ رولز کو نظر انداز کیاچین سے سولرپینل درآمد کیے گئے جب کہ نجی کمپنیوں نے دبئی اور سنگاپور رقم ٹرانسفرکی، اسکینڈل میں ملوث عناصر کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی قائمہ کمیٹی نے ایف بی آر کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔