Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی؛ کلفٹن میں 4 شو رومز کو نوٹس جاری

    کراچی؛ کلفٹن میں 4 شو رومز کو نوٹس جاری

    گاڑیوں کی امپورٹ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں کے 4 شو رومز کو نوٹس جاری کردیا اور ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کمرشل بینکس سرکل کے عملے نےکلفٹن میں کارروائی کے دوران 2 قیمتی گاڑیاں سیز کر دیں۔

    جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق حکام کے مطابق کلفٹن میں قیمتی امپورٹڈ گاڑیوں کا کاروبار کرنے والے 4 شو رومز کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں تین اکتوبر کو ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل طلب کیا گیا ہے۔ تاہم نوٹسز میں شوروم مالکان کو گاڑیوں کی درآمد اور فروخت کے حوالے سے تمام ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور شوروم مالکان کو نوٹسز کے ساتھ پرفارمہ بھی فراہم کیا گیا ہے، جس میں مختلف تفصیلات طلب کی گئی ہیں
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
    پی ڈی ایم پر آرٹیکل 6،جنرل باجوہ کا احتساب
    امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے بجایا گٹار
    اسرائیل کو تسلیم کرنے بارے امریکہ میں بھی سوالات ہوئے,نگران وزیر خارجہ
    علاوہ ازیں شوروم مالکان کو گاڑی کا ماڈل، رجسٹریشن، رنگ، میکر اور چیسز فراہم کرنےکی بھی ہدایت کی گئی ہے اور اس سے قبل ایف آئی اے کا کمرشل بینکس سرکل خالد بن ولید روڈ پر بھی متعدد کاروائیاں کر چکا ہے۔

  • نواز شریف کی وطن واپسی کے سلسلے میں مسلم لیگ سندھ نے تیاریاں شروع کردیں

    نواز شریف کی وطن واپسی کے سلسلے میں مسلم لیگ سندھ نے تیاریاں شروع کردیں

    مسلم لیگ نواز کے رہنماء محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو اپنا ایجنڈا دیں گے، سابق وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کے سفر کو ایک بار پھر شروع کیا جائے گا اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) سندھ نے تیاریاں شروع کردیں۔

    جبکہ ن لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ان کی غیرموجودگی میں بہت بھگتا ہے، انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا، نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد ترقی کا سفر ایک بار پھر شروع کریں گے تاہم سابق گورنر نے پیپلز پارٹی کو بھی نشانے پر رکھ لیا اور کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں ن لیگ بھرپور انداز میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرے گی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
    پی ڈی ایم پر آرٹیکل 6،جنرل باجوہ کا احتساب
    امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے بجایا گٹار
    اسرائیل کو تسلیم کرنے بارے امریکہ میں بھی سوالات ہوئے,نگران وزیر خارجہ
    واضح رہے کہ صحافی کے سوال پر محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو 15 سال موقع ملا لیکن پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت ناکام ہوگئی، لیگی عہدیداران نے 21 اکتوبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کو تاریخی استقبال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

  • روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی

    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی ہے اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپے ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 74 پیسے پر بند ہوا ہے

    جبکہ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    تاہم دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ مین ڈالر ایک روپے سستا ہوکر 289 روپے میں فروخت ہورہا ہے لیکن واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح سے 19 روپے 36 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

    پاکستانی روپیہ ستمبر میں اب تک دنیا کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی بن گئی جبکہ روپیہ کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی بڑھتی قدر کو بریک لگانے کیلئے حکومتی کوششیں کام کر گئیں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈالر کی قدر میں کمی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
    انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل 17ویں روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں پاکستانی روپے نے ستمبر میں دنیا کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی کا اعزاز حاصل کرلیا۔ تاہم آج کے سیشن کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی میں 1.01 روپے کا اضافہ ہوا۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.35 فیصد اضافہ ہوا اور یہ آج 287.74 روپے پر بند ہوا۔ یہ 10 اگست کے بعد یعنی سات ہفتوں میں روپے کی ڈالر کے مقابلے میں بہترین کارکردگی ہے۔
    یوں تو رواں سال کے دوران مجموعی طور پر روپے کی قدر میں 21 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ رواں مالی سال میں روپے کی قدر میں 0.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم رواں ماہ (ستمبر) میں روپے کی قدر میں 6 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ یاد رہے کہ بدھ کے روز بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
    انٹر بینک مارکیٹ میں آج دیگر تمام بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا۔ یورو کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 2.58 روپے، برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں 0.85 روپے اور آسٹریلوی ڈالر کے مقابلے میں 0.87 روپے کا اضافہ ہوا اور کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر میں 0.56 روپے، یو اے ای درہم کے مقابلے میں 0.27 روپے اور سعودی ریال کے مقابلے میں 0.26 روپے کا اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ستمبرکو ختم ہوئے ہفتے میں 2.48 کروڑ ڈالر کم ہوئے تاہم اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ستمبر تک 13 ارب 16 کروڑ 18 لاکھ ڈالر رہے۔
    خیال رہے کہ مرکزی بینک کے اپنے ذخائر 5.86 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.63 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کےذخائر 3.38 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.52 ارب ڈالر رہے۔

  • 9 مہینوں میں کراچی میں 100 سے زائد لوگ مارے گئے،سراج الحق

    9 مہینوں میں کراچی میں 100 سے زائد لوگ مارے گئے،سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا اہم اور معاشی شہر ھے,کراچی کی کامیابی اور خوشحالی پاکستان کے لیے ناگزیر ھے,

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایک عرصے سے کراچی اور یہاں کے عوام مسائل سے دو چار ہیں ,انہی مسائل کے حل کے لئیے آئین میں طریقہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات ہوں ,کراچی میں جنوری میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے,یہاں کی حکومت نہیں چاہتی تھی کہ انتخابات ہوں ,ان انتخابات میں جنوری میں کراچی کی عوام نے جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیا,اب تک یوسی اور ٹائون ناظمین کو اختیارات نہیں سونپے گئے ,وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کرتا ہوں یوسی ناظمین کو مالی اور انتظامی اختیارات فوری تفویض کئیے جائیں ,اگر نگران وزیراعلی بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیتے ہیں تو شہر ترقی کریگا ,اس وقت پاکستان میں آئینی اور معاشی مسائل بھی ہیں ,پاکستان میں ماضی کی حکومتوں نے آئین پر کبھی عمل نہیں کیا ,پاکستان بے انتہا کرائسسز کا شکار ھے,

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟،

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان بحرانوں کے زد میں ہے، گزشتہ 9 مہینوں میں کراچی میں 100 سے زائد لوگ مارے گئے، ملک میں بد امنی اور بدحالی ہے، کرپٹ سرمایہ دار اسمبلی میں پہنچ کرعوام کو بھول جاتے ہیں،آج پاکستان کا جی ڈی پی، کرنسی اور برآمدات سب سے زیادہ کمزور ہے، آج کرپشن کی وجہ سی ہماری معاشیات تباہ ہو رہی ہے، نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش اور انڈیا کی کرنسی ہم سے مضبوط ہے، تمام نعمتوں کے باوجود ہم زوال میں ہیں جس کی وجہ ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن ہے،

    زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    حکومت نے چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کردیا

  • جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی

    جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے لیے دن بدن مشکلات بڑھ رہی ہیں،آج پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے سعودی عرب کے شہر جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی آئی جس کی وجہ سے پرواز کو شہر قائد کراچی میں لینڈنگ کرنی پڑی،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 745 میں سیالکوٹ سے روانگی کے ڈیڑھ گھنٹے بعد فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پی آئی اے کی پرواز کو کراچی کی جانب موڑ دیا گیا ،بوئنگ 777 طیارے نے کراچی میں لینڈنگ کی، متعدد مسافر آف لوڈ کر دیئے گئے ، ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے، پرواز کی روانگی آج سہہ پہر تک متوقع ہے، ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جدہ سے سیالکوٹ کی پرواز میں بھی گزشتہ روز فنی خرابی پیدا ہوئی تھی

    شہر قائد کراچی میں پی آئی اے کے طیارے میں سوار مسافروں نے احتجاج کیا اور کہا کہ ہم عمرہ کے لیے جا رہے تھے، اگر ہمیں پتہ ہوتا کہ پی آئی اے ہمیں عمرہ کروانے کی بجائے کراچی کی سیر کروا کر وقت ضائع کرے گی تو کبھی بھی اس پر سفر نہ کرتے

    دوسری جانب اندرون ملک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں،کراچی سے اسلام آباد جانے والی ائر بلیو کی پی اے 200 کینسل کر دی گئی ہے،فلائی جناح کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز 9پی 840 کینسل ہوئی ،ائیر سیال کی پرواز پی ایف 141 کراچی سے لاہور مسنوخ ہوئی،ائیر سیال کی پرواز پی ایف 123 پی ایف 143 کراچی سے لاہور اور اسلام آباد منسوخ ہوئیں،سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پروازیں مختلف وجوہات کی وجہ سے منسوخ ہوئی ہیں، تا ہم وجوہات بتانے سے انکار کیا گیا،

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    پی آئی اے کا قرض اور واجبات 743 ارب روپے سے تجاوز کر گئے

     

  • چکرا گوٹھ کیس,بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما عدالت پیش

    چکرا گوٹھ کیس,بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما عدالت پیش

    انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ چکرا گوٹھ کیس کی سماعت ہوئی

    ایم کیو ایم لندن کے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا ،رئیس الدین عرف مما کے وکیل کی جانب سے طبی سہولیات فراہمی کی درخواست دائر کی گئی، عدالت نے رئیس مما کو طبی سہولت فراہمی کی درخواست پر جیل سپریٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے ٹارگٹ کلر رئیس مما کو جیل میں بی کلاس کی سہولیات فراہمی سے متعلق درخواست پر بھی دلائل طلب کرلئے،عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی، پراسیکیوشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں بدنام زمانہ ٹارگٹ کلرز رئیس عرف مما، کامران عرف مادھوری ، شاہ جہان عرف شٹن، ظہیرعرف فنٹرسمیت 21 ملزمان شامل ہیں۔ ایم کیو ایم کے تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی سمیت 5 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے ، عدالت نے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی

    ملزم رئیس مما نے 2011 میں کورنگی میں اپنی دہشت اوراجارہ داری قائم رکھنے کیلیے چکرا گوٹھ میں پولیس وین پرحملہ کیا تھا، فائرنگ سے ریزرو پولیس کے 3 اہلکار جاں بحق اور اہلکار سمیت 27 افراد زخمی ہوئے تھے

    عالیہ بھٹ ، نیتو اور ردھیما کپور نے رنبیر کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    رنبیر کپور 41 برس کے ہو گئے

    کترینہ کیف کے بالی وڈ میں 20 سال مکمل

  • کراچی میں کتوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے،میئر کراچی

    کراچی میں کتوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے،میئر کراچی

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے عالمی ریبیز ڈے کے موقع پر آگہی واک میں شرکت کی،

    واک میں ڈاکٹرز، ماہرین، اساتذہ، طلباء اورشہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ ریبیز کنٹرول پروگرام کے تحت سگ گزیدگی سے بچاؤ کے اقدامات کررہی ہے۔ کتوں کا کاٹنا خطر ناک ہے اس سے جان لیوا حادثات ہوتے ہیں۔ رے بیز، وائرس سے ہونے والی بیماری سے بچاؤ ممکن ہے، یہ بیماری دماغی سوزش کا باعث بنتی ہے، رے بیز متاثرہ کتوں کے لعاب میں وائرس ہوتا ہے جو کاٹنے سے متاثرہ فرد میں منتقل ہوجاتا ہے،

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ مطالعے سے پتا چلا کہ ہر کتا ریبیز سے متاثر نہیں ہوتا تاہم یہ جان لیوا مرض ہے اور فوری تشخیص ضروری ہے تاکہ فوری علاج ہوسکے،اس مرض کی عوامی طور پر آگہی ہونا ضروری ہے، لہٰذا عالمی سطح پر ہونے والے تجربات کی روشنی میں کتوں کی افزائش کو سائنسی بنیادوں پر کنٹرول کرنا ہوگا،سگ گزیدگی پر کنٹرول کے پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، جہاں ان کے تولیدی نظام کو مفلوج کیا جاتا ہے اور ربیز شکن انجکشن لگائے جاتے ہیں، کراچی نہ صرف انسانوں کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے بلکہ یہاں کتوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے،

    زہریلی گیس، جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا گیا؟ مبشر لقمان نے اٹھایا اہم سوال

    زہریلی گیس کہاں سے خارج ہو رہی؟ سراغ لگا لیا گیا، مقدمہ درج

    زہریلی گیس سے اموات، معاملہ عدالت پہنچ گیا، درخواست دائر

    زہریلی گیس سے کراچی کے شہری پریشان، ہلاکتیں 9 ہو گئیں، تعلیمی ادارے، فیکٹریاں ،دکانیں سب بند

    زہریلی گیس، تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم،ڈاکٹرز کا کیا کہنا ہے؟

  • بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی

    بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی پھر مہنگی کردی ہے اور نیپرا نےکراچی کیلئے بجلی 4 روپے 45 پیسے یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، اضافے کی منظوری گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

    جبکہ نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے اور نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023 میں کی جائیں گی، نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کیلئے 1.49 روپے سے 4.45 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری بھی دی تھی اور نیپرا نے منظوری سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی تھی تاہم کہا گیا تھا بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق لائف لائن کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا لیکن نیپرا کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق پورے ملک کے لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

  • اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا

    اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی واقع ہو ئی ہے اور
    کاروباری دن امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید ایک روپے پیسے سستا ہو گیا۔
    انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 288 روپے 75 پیسے ہے جو گزشتہ روز 289 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں دو روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ایک ڈالر 292 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح سے 43 روپے سستا ہو چکا ہے۔
    خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے سخت اقدامات کے بعد سے اب تک ڈالرکی انٹربینک قیمت بلند ترین سطح سے 18
    روپے 30 پیسے کم ہو چکی ہے۔

    اس خبر کو مزید اپڈیٹ کیا جاوے گا

  • ڈالر 290 سے نیچے آگیا

    ڈالر 290 سے نیچے آگیا

    ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر مسلسل 15ویں کاروباری روز سستا ہوگیا ہے اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کی ابتداء پر ایک روپے 26 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 289 روپے 60 پیسے میں جاری ہوئی جبکہ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں منگل کے روز ڈالر ایک روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت خرید 289 اور قیمت فروخت 292 روپے میں جاری ہے۔

    تاہم واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 90 پیسے کمی سے 290 روپے 86 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی اور اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی تھی، ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت خرید اور فروخت 50 پیسے اضافے کے بعد بالترتیب 290 اور 293 پر بند ہوئی تھی۔
    جبکہ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی آج کاروبار میں تیزی رجحان جاری ہے، پی ایس ایکس 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے پہلے سیشن میں 78 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار 472 پر پہنچ گیا ہے، 100 انڈیکس گزشتہ روز 46 ہزار 393 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالرکی مسلسل گراوٹ سےاشیاخوردونوش کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آنا شروع ہو گئی اور جن اشیا کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ان میں مختلف برانڈ کے گھی شامل ہیں، صوفی برانڈ کے مشہور گھی کی قیمت میں 35 روپے فی کلو گرام تک کی دیکھی گئی ہے۔ جس کی فی کلو قیمت 510 روپے ہوا کرتی تھی جو اب 475 روپے تک آگئی ہے،جبکہ دوسرے کئی برانڈ کے گھی کی قیمت میں بھی 20 روپے تک کمی ہوئی ہے۔

    اسی طرح چینی جو 200 روپے فی کلوگرام فروخت ہوتی رہی ہے مگر گزشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے کے دوران چینی 155 روپے سے 180 روپے فی کلو گرام تک مارکیٹ میں مل رہی ہے۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2800 روپے اور کہیں 2850 روپے تک بکتا رہا اب 2700 روپے سے 2750 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔