Baaghi TV

Category: کراچی

  • روس سے ایل پی جی گیس کے 10 کنٹینرز بھی پاکستان پہنچ گئے

    روس سے ایل پی جی گیس کے 10 کنٹینرز بھی پاکستان پہنچ گئے

    پاکستان اور روس میں تجارت کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اور خام تیل کی پاکستان آمد کے بعد پاک افغان بارڈر طورخم کے راستے روس سے ایل پی جی گیس کے 10 کنٹینرز بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ خیال رہے کہ چند روز قبل روس سے خام تیل کا پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا ہے، 183 میٹر لمبے جہاز میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لایا گیا تھا۔ جبکہ وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے سماء ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ تسلسل سے روسی تیل آنا شروع ہوجائے تو قیمتوں میں بڑا فرق آئے گا، روس سے تیل خریدنے کا معاہدہ عوام کو سستا تیل فراہم کرنا ہے، اگلے ہفتے دوسرا جہاز بھی پہنچ جائے گا۔

    جبکہ واضح رہے کہ روس سے تیل، گیس اور توانائی کے دیگر ذرائع برآمد کرنے کے لیے رواں سال جنوری میں معاہدے ہوئے تھے۔ تیل کے بعد ابتدائی مرحلے میں روس سے ایک لاکھ دس ہزار ٹن ایل پی جی گیس درآمد کی گئی جو اس وقت پاکستان میں کنٹینرز کھڑے ہیں، یونٹس ملنے کے بعد گیس متعلقہ کمپنی کے حوالے کی جائے گی۔ تاہم اس حوالے سے گیس درآمد کرنے والے شخص ایل پی جی گیس کنٹینرز طورخم بارڈر تک پہنچنے کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ وہ گیس سلنڈر بھرنے والے یونٹس کا انتظامات کررہے ہیں جس کے بعد گیس ان یونٹس کے حوالے کیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
    پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    روس سے گیس ازبکستان کے شہر حیراتان تک ریل کے ذریعے پہنچائی جاتی ہے جس کو بعد میں ایران اور افغانستان سپلائی کیا جاتا ہے تاہم اب اس لسٹ میں پاکستان بھی شامل ہوگیا ہے، تاجروں کے مطابق روس سے گیس کی پہلے کھیپ پہنچنے کو بہت بڑی پیش رفت سمجھتے ہیں۔ سپلائی شروع ہونے سے کاروبار میں اضافہ ہوگا جس سے لوگوں کو روزگار اور شہریوں کو سہولت مہیا ہوگی۔اگر روس سے گیس تجارت کا یہ سلسلہ جاری رہا تو اگلے چند ہفتوں میں ایل پی جی کے نئے نرخوں کا تعین ہوگا اور قیمتوں میں ضروری کمی آئے گی۔

  • سمندری طوفان،پی آئی اے کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل

    سمندری طوفان،پی آئی اے کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل

    بحیرہ عرب میں اٹھنے والے سمندری طوفان اور اس سے بچنے کے ممکنہ اقدامات ،سمندری طوفان بائپر جوائے کے متوقع خطرے کے پیش نظر قومی ائیرلائن پی آئی اے کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے،

    طوفان کے اثرات، ہوائی اڈوں اور ہوائی گزرگاہوں پر کل صبح 3 بجے شروع ہوں گے سمندری طوفان کے کراچی اور سندھ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے خطرے کے پیش نظر پی آئی اے نے حفاظتی ٹیمیں ترتیب دے دیں متوقع تیز ہواؤں اور گردوغبار کی وجہ سے پروازوں کا رخ متبادل ائر پورٹس کی جانب موڑ دیا جائے گا کراچی اور سکھر کی پروازوں کیلئے خراب موسم ہونے کی صورت میں لاہور یا ملتان کو متبادل ائیر پورٹس کی حیثیت سے استعمال کیا جائے گا تیز ہوائیں اور جھکڑ کے باعث آج کراچی سکھر کراچی پرواز منسوخ کردی گئی ہے جبکہ کل کی پرواز کا فیصلہ موسم کی مناسبت سے لیا جائے گا پی آئی اے نے کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی ریسپانس سنٹر کو فعال کردیا ہے جو لمحہ با لمحہ صورتحال کا جائزہ لے گا

    پی آئی اے نے ریمپ سیفٹی ٹاسک فورس بھی فعال کردی ہے جو آپریشنل ایریا پر موجود آلات اور جہازوں کی حفاظت کی ذمہ داری ادا کرے گی رن وے اور ایپرن کے اطراف کنٹنرز، ٹرالیز، ڈالیز، انجنیرنگ آلات اور ریمپ پر چلنے والی گاڑیوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کیا جارہا ہے زمین پر کھڑے تمام جہازوں کو پارکنگ چاکس لگائے جائیں گے تاکہ وہ ہواوں اور اندھی سے محفوظ رہ سکیں،ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ موسم کے متوقع خراب ہونے کی صورت میں ائر پورٹ آنے سے قبل اپنی پروازوں کے متعلق پی آئی اے سے ضرور رابطہ کریں۔

    اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے . وزیراعلیٰ سندھ

    سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار 

    طوفان بائے پر جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری

    سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری
    سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

     جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری

  • طوفان بائیپر جوائے کے پیش نظر پاک فوج اور رینجرز ساحلی علاقوں میں موجود

    طوفان بائیپر جوائے کے پیش نظر پاک فوج اور رینجرز ساحلی علاقوں میں موجود

    سائیکلون بائپرجوائے تازہ ترین صورتحال،بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، پاکستان سے فاصلہ مزید کم رہ گیا،بائپرجوائے سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 410 کلومیٹر دور رہ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹھہ سے سمندری طوفان کا فاصلہ 400 کلومیٹر دور ہوگیا ہے،بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کےباعث 150 سے160 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں 13 سے 17 جون تک تیز بارشیں ہوں گی

    طوفان بائیپر جوائے کے پیش نظر پاک فوج اور رینجرز ساحلی علاقوں میں موجود ہے مقیمین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مسلسل مصروف ہیں طوفان بائیپر جوائے کے خطرے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ اور سول ایڈمنسٹریشن کا عملہ بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے پاک آرمی کی ریسکیو ٹیمیں دن رات عوام کے درمیان موجود ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ ہمیں پاک فوج کو اپنے درمیان پا کر تسلی اور اطمینان پہنچا،بہت قلیل وقت میں پاک فوج کے دستے ریسکیو کیلئے پہنچے،

    پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے ساحلی پٹی میں متوقع طور پر سمندری طوفان کی زد میں آنے والے دیہات کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے، ۔سندھ رینجرزکی جانب سے ریسکیو کاموں میں سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر لوگوں کا انخلاء میں بھرپور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ ۔بدین کے ملحقہ علاقوں میں مختلف ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔بارشوں اورسیلاب کے پیش نظر وبائی امراض سے بچاؤ اور دیگر طبی امداد کے لیے رینجرز کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس قائم کر دیئے گئے۔عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ محفوظ علاقوں میں نقل مکانی کے سلسلے میں رینجرز اورسول انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے تاکہ قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

    وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سمندری سائیکلون بپرجوائے حقیقت ہے،لوگوں کیلئے ضروری ہے کہ گھبرائے بغیر ساحلی علاقوں کے لیے پی ڈی ایم اے سندھ اور پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ایڈوائزری پر سنجیدگی سے عمل کریں اب تک اس کی بلوچستان کی جانب شدت میں معمولی کمی آئی ہے لیکن سمندری طوفان بہت غیر متوقع ہوتے ہیں، برائے مہربانی حکومت کے مشوروں پر عمل اور متعلقہ مقامی اداروں سے تعاون کریں، اس کی شدت میں فرق ضرور آیا ہے لیکن احتیاط بہت ضروری ہے، خاص طور پر سندھ کے ساحل کے قریب علاقوں میں، کراچی میں ہواؤں کے پیمانے اور شدت کے پیش نظر شہری سیلاب کا امکان ہے، چودہ سے سولہ جون تک ٹھٹہ بدین اور دیگر علاقوں میں زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے، اب تک کے موسمیاتی ماڈلز کے مطابق پاکستان میں طوفان سے کیٹی بندر، ٹھٹھہ اور عمر کوٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے،ہم کیٹی بندر، ٹھٹھہ، بدین، کراچی ساحل سمندر، عمر کوٹ اور دیگر علاقوں سے لوگوں کا انخلاء کر رہے ہیں،اب تک 43 ریلیف کیمپز قائم کی گئی ہیں،اب تک 40 ہزار سے زائد لوگوں کا انخلاء کیا گیا ہے،طوفان کے رجحان اور شدت کے بارے میں آپ کو مزید آگاہ کرتے رہیں گے،ہم ان علاقوں کو خالی کرانے کوشش کر رہے ہیں، کچھ علاقوں میں ہمیں زبردستی کرنی پڑی کیوں کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،1999 میں بھی ایک شدید طوفان آیا تھا، اس وقت سندھ کے تمام ادارے الرٹ ہیں ریسکیو اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں،لوگوں کی جان و مال عزیز ہے احتیاط کرنی ہوگی،ابھی تک ایویشن ایڈوائز نہیں آئی ہے، طوفان کی 8 سے 12 فٹ لہریں ہوسکتی ہیں،شہری پینک نہ ہوں احتیاطی تدابیر، احتیاط اپنائیں،حکومت سندھ مستقل اقدامات کررہی ہے،ہسپتالوں میں ہائی الرٹ ہے، سٹاف کی چھٹیاں ختم کردی گئیں، طوفان کا رخ اب نارتھ ایسٹ کی طرف ہے،جہاں جہاں پچھلے سال کی تباہ کاریاں ہوئیں وہی علاقے پھر سے متاثر ہورہے ہیں،ابھی تک سیلاب کے فنڈز لوگوں کو نہیں مل سکے تھے،وزیر اعظم سے گزارش ہے کہ فنڈز منتقل کریں،

    سندھ اسمبلی اجلاس میں سپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے، عبداللہ شاہ غازی سمیت کٸی بزرگوں کا تعلق سندھ سے ہے، جلد خوشخبری سنیں گے، طوفان ٹل جاٸے گا۔

    سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 47ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانا ہے، 22 ہزار سے زاٸد لوگوں کو منتقل کرچکے ہیں تمام لوگوں کو سہولیات مہیا کی جاٸے گی، 14ہزار لوگوں کو حکومت نے منتقل کیا، لوگوں کو احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہیں،کراچی کے شہری بھی احتیاط کریں ہم لوگوں میں ہراس نہیں پھیلا رہے، لوگ تفریح سے پرہیز کریں، ماہیگیروں کو بھی اپیل کی ہے،

    حفاظتی تدابیر پرعمل کرنا ہی قدرتی آفت کے ممکنہ نقصان سے بچنے کا راستہ ہے، وزیر خارجہ بلاول
    پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سمندری طوفان کی پیش نظر عوام کو اپیل کی ہے کہ سمندری طوفان ‘بائپر جوائے’ سے کراچی، ٹھٹہ، سجاول اور بدین کے ساحلی علاقوں کو خطرہ ہے حکومتِ سندھ سمندری طوفان کی پیشِ نظر چوکس ہے اور ہر ممکن حفاظتی اقدام اٹھا رہی ہے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں عوام خصوصاً ساحلی علاقوں کے لوگ انتظامیہ سے تعاون کریں اور بلاتاخیر حفاظتی مقامات پر منتقل ہوں پرانی اور خستہ حال عمارتوں میں مقیم شہری بھی ہنگامی بنیادوں پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوں ماحول معمول پر آنے تک ماہیگیر آئندہ چند دنوں کے لیے کھلے سمندر میں بلکل بھی نہ جائیں طوفانی بارش کے دوران سفر سے گریز کیا جائے، تمام حفاظتی تدابیر پرعمل کرنا ہی قدرتی آفت کے ممکنہ نقصان سے بچنے کا راستہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنان امدادی سرگرمیوں میں انتظامیہ کا ہاتھ بٹائیں ساحلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں موجود اور عوام سے رابطے میں رہیں پاکستان پیپلز پارٹی سکھ ہوں یا دکھ، عوام کے ساتھ ہے دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ پاکستان کے ہر کونے اور ہر پاکستانی کو اپنی حفظ و امان میں رکھے:

    اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے . وزیراعلیٰ سندھ
    سمندری طوفان کے پیش نظر ساحلی پٹی کے شہروں سے لوگوں کا انخلا رات بھر جاری رہا . وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کیٹی بندر کی 13000 آبادی خطرے میں ہے جس میں 3000 کو رات بھر منتقل کیا گیا ہے ،گھوڑا باڑی کی 5000 آبادی کو خطرہ ہے جس میں 100 لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے شھید فاضل راہو کی 4000 آبادی کو طوفان کا خطرہ ہے جس میں سے 3000 کو منتقل کیا گیا ہے بدین کی 2500 آبادی کو خطرہ ہے جس میں سے 540 ابھی تک محفوظ مقام پر منتقل ہو چکے ہیں شاہ بندر کی 5000 آبادی سمندری طوفان کی زد میں آنے کا خطرہ ہے اس لیئے 90 لوگوں کو رات منتقل کیا گیا ہے جاتی کی 10,000 آبادی کو طوفان کا خطرہ ہے – اس لیئے رات بھر 100 لوگوں کو منتقل کیا گیا ،کھاروچھان کی 1300 کی آبادی کو خطرہ ہے جس میں سے 6 لوگ رات بھر منتقل کیے گئے ابھی تک 40800 میں سے 6836 لوگ منتقل ہو چکے ہیں باقی لوگوں کی منتقلی کا سلسلہ دن بھر جاری رہیگا ٹھٹھہ ، بدین، اور سجاول اضلاع کے لوگوں کو بھی انتظامیہ منتقل کرتی رہے گی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا لوگ اپنے گھر چھوڑنا نہیں چاہتے لیکن ان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں وزیراعلیٰ نے لوگوں کو اپیل کی کہ انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں اگر کسی کے گھر ٹوٹیں گے تو اسے مدد فراہم کرینگے ،کہا جارہابہے کہ کراچی میں کلائوڈ برسٹ ہوسکتا ہے ابھی میں شہر کے دورے سے آیا ہوں ہماری تیاریاں مکمل ہیں ،اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے ،مبل بورڈ جہاں باقی ہیں انہیں جلدی ہٹانے کی ہدایت کی ہے ،کے الیکٹرک سے بھی اپنا سسٹم بہتر رکھنے کا کہا ہے،

    پاکستانی دعا کریں، اللہ تعالیٰ سمندری طوفان سے پاکستان کی حفاظت فرمائے ، فریال تالپور
    پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے سمندری طوفان کے پیش نظر عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ حکومت اور عوام کی مربوط کاوشیں قدرتی آفات سے بچنے کی آزمودہ حکمت عملی ہے قدرتی آفت کے نقصان سے بچنے کے لیے عوام پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں حکومتِ سندھ کراچی، ٹھٹہ، سجاول اور بدین کے ساحلی علاقوں سے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہے بائپر جوائے طوفان کے خطرے کے باعث تھرپارکر اور عمرکوٹ سمیت دیگر اضلاع میں بھی حفاظتی اقدام اٹھائے گئے ہیں مذکورہ اضلاع کی انتظامیہ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، عوام کی جانب سے تعاون بھی مثالی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے تنظیمی عہدیداران و کارکنان اپنے پارٹی چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں انتظامیہ کی جانب سے جاری سرگرمیوں میں ماضی کی طرح اپنا بھرپور کردار ادا کریں مذکورہ اضلاع سے تعلق رکھںے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکانِ اسمبلی بھی اپنے اپنے حلقوں میں عوام اور انتظامیہ سے ہمہ وقت رابطے میں ہیں تمام پاکستانی دعا کریں، اللہ تعالیٰ اس سمندری طوفان سے پاکستان کی حفاظت فرمائے ،آمین

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عام شہریوں کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل

  • سمندری طوفان کےاثرات،کراچی میں گرد آلود تیزہواؤں کےساتھ بوندا باندی

    سمندری طوفان کےاثرات،کراچی میں گرد آلود تیزہواؤں کےساتھ بوندا باندی

    سمندری طوفان بائے پر جوائے کے اثرات سے کراچی میں گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بوندا باندی بھی شروع ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ ابراہیم حیدری، گاڑڈن، شارع فیصل سمیت صدر اور اس کے اطراف میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے،مشرق اور شمال مشرق سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہواؤں کی رفتار آج 36 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔

    اس سےقبل ڈائریکٹر سائیکلون وارننگ سینٹر کا کہنا تھا کہ کراچی میں 6 گھنٹے کےاسپیل میں 100 ملی میٹر بارش متوقع ہےسمندری طوفان کے باعث کراچی میں تیز ہواؤں کا بھی امکان ہے، سائیکلون کا قطر کافی بڑا ہے جس میں کراچی بھی آرہا ہے۔

    دوسری جانب وزیر مملکت برائےماحولیات سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ طوفان اس وقت کراچی کے شمال کی طرف 470 کلومیٹر دور ہے، پرانے اور کچے گھروں کو تیز ہواؤں سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    اسلام آباد میں چئیرمین این ڈی ایم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ایوی ایشن کی جانب سے کوئی ہدایت نہیں ہے، سمندری طوفان بپرجوئے حقیقت ہے لوگ ایڈوائزری پرسنجیدگی سےعمل کریں، سمندری طوفان بہت غیرمتوقع ہوتے ہیں عوام حکومت کے مشوروں پرعمل اور متعلقہ مقامی اداروں سے تعاون کریں۔

    انہوں نے کہا کہ طوفان کی شدت میں فرق آیا ہےلیکن احتیاط بہت ضروری ہے کراچی میں ہواؤں کے پیمانے اور شدت کے پیش نظر سیلاب کا امکان ہے، طوفان سے کیٹی بندر،ٹھٹھہ اورعمرکوٹ کے علاقے متاثر ہونے کاخدشہ ہےکراچی میں بھی ہنگامی صورتحال ہےعوام طوفان کی صورتحال کو معمولی نہ سمجھیں، طوفان کےدوران سولرپینل سے دور رہیں اس سے نقصان ہوسکتا ہے، ماہی گیر طوفان کی وارننگ کو سنجیدگی سے لیں،سجاول آدھا اور کیٹی بندر کو تقریباً خالی کرالیا گیا ہے۔

    چئیرمین این ڈی ایم اے انعام حیدر کا کہنا تھا کہ طوفان کے حوالے سے وقت سے پہلے آگاہ کیا گیا، طوفان 15 جون (دوپہر تقریباً 3 بجے) کیٹی بندر کےعلاقوں سے ٹکرائے گا، جس سے کراچی میں آندھی اور تیز ہواؤں کا خدشہ ہے تمام اداروں کو الرٹ جاری کردیئے گئے ہیں، تقریباً ایک لاکھ افراد کا انخلا کیا جائے گا۔

  • پی ٹی آئی رہنماء شبنم جہانگیر کو حراست میں لے لیا گیا

    پی ٹی آئی رہنماء شبنم جہانگیر کو حراست میں لے لیا گیا

    پی ٹی آئی رہنماء شبنم جہانگیر کو کراچی ائیر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا ہے

    پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی رہنما شبنم جہانگیر کو کراچی ائیر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق شبنم جہانگیر کراچی سے غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے دبئی جا رہی تھیں۔ تاہم ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون رہنما کے پاس دبئی کا بزنس ویزا موجود ہے، انہیں بورڈنگ کے بعد امیگریشن کاؤنٹر سے حراست میں لیا گیا ہے.

    حکام کے مطابق شبنم جہانگیر کا نام ایف آئی اے کی اسٹاپ لسٹ میں موجود ہے جبکہ وہ 9 مئی کو کراچی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی جلاؤ گھیراؤ میں درج ایف آئی آرز میں بھی مطلوب تھیں۔ علاوہ ازیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شبنم جہانگیر کراچی سے دبئی کے لیے پاسپورٹ نمبر 8100574-AF پر سفر کر رہی تھیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
    پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

    جبکہ دوسری جانب نو مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کیخلاف فوجی عدالتوں میں کارروائی جلد مکمل کرنے سے متعلق قرارداد قومی اسمبلی نے منظور کرلی ہے اور مذمتی قرارداد وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف آرمی ایکٹ کےتحت کارروائی کی جائے اور دوران کارروائی انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایک جماعت اور اس کے قائد نے 9 مئی کو تمام حدیں پار کردیں، آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے، ان کے حملوں سے ریاستی اداروں اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا لہذا ایوان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے تمام عناصر کیخلاف آئین اور قانون کے تحت کارروائی مکمل کی جائے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی میں ایک دن کی تاخیر بھی نہ کی جائے، ان کی جماعت کے کارکن اور رہنما بھی ان کی کارروائیوں سے لاتعلقی اختیار کر رہے ہیں، شرپسندوں اور مجرموں کے خلاف کارروائی کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے پر کارروائی کا اختیار افواج کو حاصل ہوتا ہے، تمام افراد کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سزائیں دی جائیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ہمارا نظام کمپرومائزڈ ہو چکا ہے، 9 مئی کے ملزمان کے خلاف کوئی نیا قانون نہیں بنایا جا رہا بلکہ پہلے سے آئین میں موجود قوانین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں ہی چلتے ہیں ، ہم نے کوئی نیا قانون نہیں بنایا بلکہ یہ قانون پہلے سے موجود ہے ، جہاں دہشت گردی ہوگی وہاں دہشت گردی قانون کے تحت کیس چلے گا۔

    وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جہاں 16 ایم پی او کے تحت کیس چلنا ہے اسی کے مطابق چلے گا ، مگر جن لوگوں نے جہازوں کو نشانہ بنایا، قلعہ بالا حصار کو نشانہ بنایا گیا ان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ہی کیس چلے گا۔ جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی مولاناعبدالکبر چترالی نے سول افراد کو فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی مخالفت کی اور ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قانون سے بالا کوئی نہیں ہے، وزیراعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس بھی اس سے بالا نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا حکومت اور عدلیہ بلکل ناکام ہو چکے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو فوجی عدالتوں میں کیس بھیج دیں اور اگر ایسا نہیں ہے تو سول عدالتوں میں مقدمات چلائیں، مولانا اکبر چترالی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اس قرارداد میں فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کے مطالبات کی مخالفت کرتی ہے۔

  • سمندری طوفان  کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتیں مکمل مخدوش قرار

    سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتیں مکمل مخدوش قرار

    سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار دے دیا گیا ہے.

    سمندری طوفان بائپر جوائے کے پیش نظر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار دے دیا۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کراچی ڈویژن کی 40 عمارتیں مکمل مخدوش قرار دے دی ہیں، جنہیں خالی کروایا جارہا ہے جبکہ 450 عمارتوں کو خطرناک قراردیا گیا ہے۔

    یاسین شر بلوچ نےبتایا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر ادارے مخدوش عمارتیں خالی کروارہے ہیں جبکہ ایس بی سی اے میں رین ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔ یاسین شربلوچ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں ایس بی سی اے کےافسران و ملازمین کو الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ خطرناک عمارتوں کے قریب نہ جائیں اور نہ ہی وہاں اپنی گاڑیاں کھڑی کریں.

    دوسری جانب گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی سمندری طوفان کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے،گورنرسندھ نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت اداروں میں ہنگامی حالات نافذ کریں ضلعی سطح پر مربوط اور موئثر اقدامات انتہائی نا گزیر ہیں شہر بھر میں رین ایمرجنسی سینٹرزفعال کئے جائیں ۔ گورنرسندھ نے ہدایت کی کہ ریلیف سینٹرز اور ہنگامی اقدامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں وفاقی و صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی متحرک رہیں اسپتالوں میں ہنگامی حالات کے تحت کام یقینی بنائے جائیں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے آگاہی فراہم کریں ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
    پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان گزشتہ 12 گھنٹوں سے شمال کی جانب بڑھ رہا ہے جو کراچی کے جنوب سے 600کلو میٹر اور ٹھٹھہ کے جنوب سے 580 کلومیٹر دور ہے، طوفان کے سبب سمندر میں ہوا کی رفتار 180سے 220 کلو میٹرفی گھنٹہ کے درمیان ہے-

  • تحریک انصاف سندھ کے رہنماؤں میں پھوٹ پڑگئی

    تحریک انصاف سندھ کے رہنماؤں میں پھوٹ پڑگئی

    تحریک انصاف اختلافات کا شکار,تحریک انصاف سندھ کے رہنماؤں میں پھوٹ پڑگئی

    پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے، مبین جتوئی نے استعفی صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ سے اختلافات کی بنا پر دیا ،مبین جتوئی نے اپنا استعفیٰ سیکریٹری جنرل عمر ایوب کو بھیج دیا،مبین جتوئی کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ من مانے فیصلہ کررہے ہیں، کسی فیصلے میں مشاورت نہیں کی جارہی،جنرل سیکریٹری کو مشاورت کے عمل میں شامل نہ کرنا پارٹی آئین کی خلاف ورزی ہے،آئین میں واضح لکھا ہے کہ پارلیمانی بورڈ جنرل سیکریٹری نوٹیفائی کرے گا، حلیم عادل شیخ کی جانب سے پارٹی کے سینئر اور مختلف عہدوں پر خدمات دینے والوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے، چیئرمین عمران خان کا مشکور ہوں جنہوں نے اعتماد کیا، پارٹی کے لیے ذاتی حیثیت میں اپنی خدمات پیش کرتا رہوں گا،

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے بعد سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کا بھی سلسلہ جاری ہے، کراچی سے بھی تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں یہاں تک کہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور عمران خان کے قریبی علی ذیدی بھی پارٹی چھوڑ چکے ہیں اور نئی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں،

    دوسری جانب صدر تحریک انصاف سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ اپنے تمام منتخب چئیرمینز ریزرو سیٹس پر کونسلر کوحافظ نعیم الرحمن کوووٹ دینے کی واضح ہدایات کردی ووٹ نہ دینے یاغیرحاضررہنے والے چئیرمینز کے خلاف کارروائی ہوگی اور ڈی سیٹ کردیا جائے گا

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

  • کوئی ہراساں کر رہا ہے الیکشن کمیشن اس کے خلاف کارروائی کرے،عدالت

    کوئی ہراساں کر رہا ہے الیکشن کمیشن اس کے خلاف کارروائی کرے،عدالت

    سندھ ہائیکورٹ ،میئر کراچی کے الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    پی ٹی آئی کے یو سی چیئرمین ذیشان عالم کی درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں کہا گیا کہ سندھ پولیس نے یوسی چیئرمین کو غیر قانونی حراست میں رکھا اور حراساں کر رہی ،عدالت نے کسی بھی یو سی چیئرمین کو غیر قانونی حراست میں رکھنے اور حراس کرنے سے روک دیا، عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کے روز منتخب نمائندوں کی حاضری یقینی بنائی جائے ،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی درخواست پر جو احکامات جاری کیے ہیں انکا اطلاق اس درخواست پر بھی ہوگا،اگر کوئی حراساں کر رہا ہے الیکشن کمیشن اس کے خلاف کارروائی کرے ،

    ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ ہم نے پچھلے حکم نامے میں عدالت کو یقین دلایا ہے کہ جو گرفتار منتخب نمائندے ہیں ان کی الیکشن کے روزحاضری یقینی بنائیں گے ، کسی کی غیر قانونی حراست نہیں ہوگی اور حکومت ووٹ سے بھی کسی کو نہیں روکے گی، وکیل نے کہا کہ پولیس یوسی چیئرمینز کے ہراساں کر رہی ہے ،عدالت نے یقین دہانی کے بعد درخواست نمٹا دی

    عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

    حافظ نعیم تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش نہ کریں،

    میئر شپ کے لئے تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کی حمایت کر دی

     کل تعزیت پروگرام میں سراج الحق کوبھی بلایا گیا تھا، رونے دھونے کا سلسلے جاری ہے،

    واضح رہے کہ ڈپٹی میئر کراچی کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار ذیشان زیب دستبردار ہو گئے ریجنل افسر الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ میئر کراچی کے لیے حافظ نعیم الرحمٰن اور مرتضیٰ وہاب سمیت 6 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے ہیں،سلمان عبداللّٰہ سمیت ڈپٹی میئر کراچی کے 7 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔جماعتِ اسلامی کے کراچی کی میئر شپ کے لیے امید وار حافظ نعیم الرحمٰن کے کاغذاتِ نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظورکر لیےگئےجماعت اسلامی کے میئر کے دیگر امیدواروں سیف الدین اور جنید مکاتی کے بھی کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے جماعتِ اسلامی کے ڈپٹی میئر کے امیدوار قاضی سید صدرالدین اور سیف الدین کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔

  • سندھ ہائیکورٹ،صوبائی منیجمنٹ سروسز رولز 2018 غیر آئینی قرار

    سندھ ہائیکورٹ،صوبائی منیجمنٹ سروسز رولز 2018 غیر آئینی قرار

    سندھ ہائیکورٹ ،عدالت نے ایک بار پھر سندھ صوبائی منیجمنٹ سروسز رولز 2018 کو غیر آئینی قرار دے دیا

    عدالت نے سول سرونٹ اور ہرونشل منیجمنٹ سروس رولز کو سپریم کورٹ کے احکامات کے بھی خلاف قرار دے دیا ،سروسز رولز کے خلاف سندھ ہائیکورٹ اس سے پہلے بھی فیصلہ سنا چکی ہے ، سرمد ہانی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پی ایم ایس آر کے تحت سیکرٹریٹ اور انتظامی افسران کو ایک ہی کیڈر میں ضم کردیا گیا یے، اسسٹنٹ کمشنر اور سیکشن آفیسرز کے فرائض مختلف نوعیت کے ہیں، ضرار قادر شورو ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ اس قانون سے سروسز کا ڈھانچہ متاثر ہوتا ہے اور افسران کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے،

    سندھ حکومت نے عدالت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا ،سپریم کورٹ نے آئینی معاملات میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی رائے شامل کرنے کے لیے کیس واپس سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دیا تھا سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کو ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا موقف سن کر دوبارہ فیصلے کی ہدایت کی تھی صوبائی منیجمنٹ سروس رولز کو ایگزیکٹو آفیسر ذوالفقار خشک اور دیگر نے چیلنج کیا تھا درخواست پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور عدنان کریم میمن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

  • بلوچستان کی ساحلی پٹی پر ہائی الرٹ جاری،ہزاروں افراد کا انخلا جاری

    بلوچستان کی ساحلی پٹی پر ہائی الرٹ جاری،ہزاروں افراد کا انخلا جاری

    کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے کہا ہےکہ شہر میں تیز بارشیں ہوئیں تو سسٹم فعال ہیں، انڈرپاسز کو صاف کیا جارہا ہے اور پمپنگ مشینیں بھی موجود ہیں-

    باغی ٹی وی: ڈاکٹر سیف الرحمان نے کہا کہ طوفان کے پیشر نظر شہر سے بل بورڈز ہٹائے جارہے ہیں، سپریم کورٹ نے بھی شہر میں بل بورڈز لگانے سے منع کیا ہے،شہر میں تیز بارشیں ہوئیں تو سسٹم فعال ہیں،17 ایسے علاقوں میں مشینیں پہنچادی ہیں جہاں بارش کے بعد پریشانی ہوتی ہےبلدیہ عظمیٰ، فائر بریگیڈ اور میونسپل ڈیپارٹمنٹ الرٹ ہیں، کوئی بھی ایسی چیز ہوگی تو بہت احسن طریقے سے نمٹیں گے۔

    پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار زخمی

    انہوں نے کہا کہ سائیکلون ایجنسی سینٹر قائم کردیئے ہیں ساحل سمندر پردفعہ 144 کا نفاذ ہے لیکن ہمارے لوگ طوفان کی ہائٹ تک ناپنا چاہتے ہیں، ہم آج تمام جگہوں پر بینرز لگارہے ہیں، لوگوں کو میڈیا کے ذریعےآگاہی دے رہے ہیں، کراچی میں طوفان کا سلم چانس ہے لیکن یہ بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، شہری بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں، ہم نے درختوں کی بھی ٹریمنگ کردی ہے، فی الحال کسی عام تعطیل کا کوئی پلان نہیں۔

    9 مئی: جی ایچ کیو کا مونو گرام توڑنے والے شرپسند کی شناخت

    دوسری جانب گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی سمندری طوفان کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے،گورنرسندھ نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت اداروں میں ہنگامی حالات نافذ کریں ضلعی سطح پر مربوط اور موئثر اقدامات انتہائی نا گزیر ہیں شہر بھر میں رین ایمرجنسی سینٹرزفعال کئے جائیں ۔

    گورنرسندھ نے ہدایت کی کہ ریلیف سینٹرز اور ہنگامی اقدامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں وفاقی و صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی متحرک رہیں اسپتالوں میں ہنگامی حالات کے تحت کام یقینی بنائے جائیں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے آگاہی فراہم کریں ۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان گزشتہ 12 گھنٹوں سے شمال کی جانب بڑھ رہا ہے جو کراچی کے جنوب سے 600کلو میٹر اور ٹھٹھہ کے جنوب سے 580 کلومیٹر دور ہے، طوفان کے سبب سمندر میں ہوا کی رفتار 180سے 220 کلو میٹرفی گھنٹہ کے درمیان ہے-

    جب ہم اپنا ہدف حاصل کرلیں گےتو تیل رعایتی قیمت پر ہوگا،وزیر مملکت مصدق …

    14 جون تک سمندری طوفان شمال کی جانب بڑھےگا اور 15 جون کی دوپہرکوطوفان جنوب مشرقی سندھ اوربھارتی گجرات کو عبورکرے گا، 15 جون کی صبح تک سمندری طوفان کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان ٹکرا سکتا ہے، سسٹم کے مرکز کےگرد لہریں 35 سے 40 فٹ تک بلند ہورہی ہیں جب کہ طوفان سے کیٹی بندر پر لہریں 8 سے 12 فٹ بلند ہوسکتی ہیں اندرون سندھ 400 ملی میٹر تک بارش متوقع ہیں-

    اے ٹی سی نے عامر محمود کیانی کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

    سمندری طوفان بائے پر جوائے کے کیٹی بندر سے ٹکرانے کے امکانات کے پیش نظر ساحل کےقریبی دیہات خالی کروانےکا سلسلہ اور ہزاروں افراد کا انخلا جاری ہے،کمشنر حیدرآباد کے مطابق بدین کے زیرو پوائنٹ کے گاؤں سے لوگوں کا انخلا کیا گیا ہے ۔ شاہ بندر، جاتی اور کیٹی بندر کے سمندر کے نزدیک دیہات سے 50 ہزار لوگوں کا انخلا ہو گا ۔ شاہ بندر کے جزیروں سے رات 2 ہزار افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے ۔

    طوفان کے پیش نظر وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبے کی ساحلی پٹی پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی تمام متعلقہ محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں جبکہ تمام اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ کمشنر مکران اور کمشنر قلات سمندری طوفان کے چیلنج سے نمٹنے کے اقدامات کی خود نگرانی کریں، قانون نافذ کرنے والےاداروں، سول انتظامیہ اورتمام متعلقہ اداروں میں مربوط کوارڈینیشن قائم کی جائےماہی گیر سمندر کو سب سے بہتر سمجھتے ہیں ان سے صورتحال پر مشاورت کی جائے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے اپنی ٹیم، مشنری اور امدادی سامان کے ساتھ گوادر میں موجود ہیں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کرتے ہوئے اس کے مطابق لائحہ عمل مرتب کیا جائے، سمندری طوفان میں ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کی تیاری مکمل رکھی جائے۔