Baaghi TV

Category: کراچی

  • پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک رکھنے کی درخواست پر فیصلہ

    پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک رکھنے کی درخواست پر فیصلہ

    سندھ ہائیکورٹ ،محکمہ پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک رکھنے کے متعلق سول سوسائٹی کی درخواست پر فیصلہ سنادیا

    عدالت نے 38 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنمامہ جاری کردیا ،سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کے معاملا ت میں وزیر اعلی کے اختیارات کم کرکے آئی جی کو مزید بااختیار بنا دیا،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ آئی جی پولیس اپنے عہدے کی مدت مکمل کریں گے تین سال سے قبل تبادلہ نہیں کیا جاسکے گا، تبادلہ ضروری ہو تو سپریم کورٹ کے کیس کے طے شدہ اصولوں کو مدنظر رکھا جائے، پولیس میں ڈی آئی جی سمیت مختلف بنیادی عہدوں پر تقرری کیلیے آئی جی پولیس وزیر اعلی سے مشاورت کرسکتے ہیں، دونوں میں اختلاف کی صورت میں آئی جی تین افسران کا پینل وزیر اعلی کو ارسال کریں گے ، وزیر اعلی کو ان تین ناموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا،آئی جی صوبائی حکومت کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں شرکت کے پابند نہیں ،صوبائی قانون کے مطابق محکمہ پولیس میں کسی ماہر کی تقرری ہوسکتی ہے لیکن یہ صرف معاونت کیلے ہوگی ،

    عدالت نے کہا کہ آئی جی سندھ کو اختیار ہوگا کہ کسی بھی معاملے پر ماہر کی خدمات سے مستفید ہو یا نا ہو، کوئی بھی ماہر افسران آئی جی پولیس کے کام میں مداخلت نہیں کرسکے گا،عدالت نے پولیس آرڈر کے سیکشن 15(1) ختم کردیا گیا جس کے تحت ڈی آئی جی کی تقرری کے متعلق وزیر اعلی کی منظوری ضروری تھی،محکمہ پولیس سے ریجنز اور ڈویژنز کے قیام کیلیے وزیر اعلی کی منظوری لازمی نہیں ،محکمہ پولیس کی کارکردگی کے جائزے کیلیے پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس باقاعدگی سے نہیں ہورہا، پبلک سیفٹی کمیشن کو فعال بنایا جائے اور ہر مہینے اسکا اجلاس لازمی قراردیاجائے، ہر ضلع میں سیفٹی اور پولس کے متعلق شکایات کے ازالے کیلیے کمیشن تشکیل دیے جائیں،

    احتساب سب کا ہو گا،وقت دیتے ہیں، ذمہ داران کا تعین کر کے عدالت کو بتائیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    اہم پوسٹوں پر سیاسی مداخلت ناقابل برداشت ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    اتنی تباہی کہ اللہ کی پناہ،آنکھوں دیکھا حال،دل خون کے آنسو روتا ہے

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

  • کسی کا راز تو پھر بھی پرائی بات ہوئی ،خود اپنے دل کو سمجھنا بھی سخت مشکل ہے

    کسی کا راز تو پھر بھی پرائی بات ہوئی ،خود اپنے دل کو سمجھنا بھی سخت مشکل ہے

    حرم ہو دیر ہو ہر جا ہے آدمی ہی خدا
    مجھے کہیں مرا پروردگار مل نہ سکا

    سحاب قزلباش کا نام سلطانہ قزلباش تھا۔وہ 1934ء میں راجستھان کی ایک سکھ ریاست جھالا واڑ میں پیدا ہوئیں ۔ان کا وطن دلی ہے ۔ ابتدائی تعلیم دلّی کوئن میری اسکول میں پائی ۔سحاب نے آنکھیں کھولیں تو گھر میں علمی وادبی فضا دیکھی ۔ بہزاد لکھنوی، حیرت دہلوی ، جگر مرادآبادی اور دوسرے شعرا کا کلام اور ان لوگوں کا ترنم بہت غور سے سنا کرتیں۔ کبھی اپنے والد کو تحت اللفظ پڑھتے سنتیں۔ اسی ماحول میں انھیں خود بھی شعر کہنے کا ذوق پیدا ہوا۔تقسیم ہند کے بعد سحاب قزلباش لاہور آ گئیں۔ وہاں انھوں نے ریڈیو پاکستان ،کراچی میں مشہور ڈراما’’انارکلی‘‘ کا کردار ادا کیا جسے لوگوں نے بہت پسند کیا۔

    کراچی میں مشاعروں کے علاوہ سماجی کاموں میں بھی حصہ لیا ۔ان کے گھر میں فارسی بولی جاتی تھی۔ 1958ء میں وہ لندن چلی گئیں جہاں وہ بی بی سی کی اردو سروس میں بچوں کے پروگرام کرنے لگیں۔ ان کا ترنم بہت اچھا تھا اور وہ مشاعروں کی کامیاب ترین شاعرہ تھیں۔ 27 جولائی 2004ء لندن میں انتقال کرگئیں۔ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں: ’لفظوں کے پیرہن‘(شعری مجموعہ)، ’ بدلیاں‘(افسانے)، ’میرا کوئی ماضی نہیں‘(یادوں اور خاکوں کا مجموعہ)، ’ملکوں ملکوں شہروں شہروں‘ (سفرنامہ)۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:292

    غروب مہر پہ کس نے لہو چڑھایا ہے
    یہ کس نے خون جلایا ہے روشنی کی لیے

    حرم ہو دیر ہو ہر جا ہے آدمی ہی خدا
    مجھے کہیں مرا پروردگار مل نہ سکا
    تمام عمر ہی روتے گزر گئی ہے سحاب
    ہمیں تو بھول کے بھی غم گسار مل نہ سکا

    آدمی اک تضاد باہم ہے
    کبھی جنت کبھی جہنم ہے

    غم ہے اک نعمت خداوندی
    جتنا برتو اسی قدر کم ہے
    بجھ رہے ہیں چراغِ دیر و حرم
    دل جلاؤ کہ روشنی کم ہے

    غزل
    ۔۔۔۔
    ہزار باتیں ہیں دل میں ابھی سنانے کو
    مگر زباں نہیں ملتی ہمیں بتانے کو
    وہ آنکھیں آج ستارے تراشتی دیکھیں
    جنہوں نے رنگ تبسم دیا زمانے کو
    ہم اہل ظرف ابھی تک ہیں ایک جنس لطیف
    جنہیں کچل دیا دنیا نے آزمانے کو
    ہمارے پھول ہمارا چمن ہماری بہار
    ہمیں کو جا نہیں ملتی ہے آشیانے کو
    سحابؔ اتنے تغیر نواز ہیں ہم بھی
    کہ اپنے نغموں نے چونکا دیا زمانے کو

    غزل
    ۔۔۔۔
    آدمی اک تضاد باہم ہے
    کبھی جنت کبھی جہنم ہے
    غم ہے اک نعمت خداوندی
    جتنا برتو اسی قدر کم ہے
    التفات آپ کا بجا لیکن
    کیا خوشی ہے کہ آنکھ پر نم ہے
    بجھ رہے ہیں چراغ دیر و حرم
    دل جلاؤ کہ روشنی کم ہے
    اب کسی سے گلہ نہیں مجھ کو
    اپنی دنیا ہی اپنا عالم ہے

    غزل
    ۔۔۔۔
    بڑھے چلو کہ تھکن تو نشے کی محفل ہے
    ابھی تو دور بہت دور اپنی منزل ہے
    یہ بے قرار تبسم ترے لبوں کا فسوں
    یہی تو چاک گریباں کی پہلی منزل ہے
    کسی کا راز تو پھر بھی پرائی بات ہوئی
    خود اپنے دل کو سمجھنا بھی سخت مشکل ہے
    کسی نے چاند پہ لہرا دیا ہے پرچم وقت
    کوئی ہماری طرح سہل جس کو مشکل ہے
    اک آبشار پہ مانند برگ آوارہ
    کوئی مقام ہے اپنا نہ کوئی منزل ہے

  • اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی ریکارڈ

    اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی ریکارڈ

    اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ معیشت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے ممکنہ خاتمے کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر پڑنے لگے اور ایک مرتبہ پھر تیزی ریکارڈ کی گئی ہے . حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے کے قریب انڈیکس میں 117 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جو دوپہر بارہ بجے تک 214 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

    کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس میں 300 پوائنٹس کی بھی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 46700 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور 100 انڈیکس 265.18 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 46682.52 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ کاروبار میں 0.57 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔ آج حصص مارکیٹ میں 24 کروڑ 30 لاکھ 56 ہزار 307 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

    دوسری جانب ملک بھر میں تیزی سے بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قیمت کو بالآخر بریک لگ گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 1 روپیہ 48 پیسے کم ہو گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کے عنایت اللہ نے لیٹ برڈ ٹورنامنٹ جیت لیا
    بحیرہ روم کے نو ممالک میں آگ بھڑک اٹھی
    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور
    پشاور،محرم الحرام کے موقع پر تمام ہسپتالوں میں طبی عملہ چوکس
    اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 288 روپے 52 پیسے سے کم ہو کر 287 روپے 4 پیسے ہو گئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.52 فیصد کی بحالی دیکھی گئی۔ ادھر انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی قدر 2 روپے کم ہو کر 292 روپے ہو گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یورو کی قیمت 317 روپے، جاپانی ین 2 روپے، برطانوی پاؤنڈ 370 روپے، آسٹریلوی ڈالر 194روپے، سعودی ریال 76 روپے، ملائیشین رنگٹ 63 روپے، بھارتی کرنسی کی قیمت 3.4 روپے، قطری ریال 78 روپے ہو گئی ہے۔

  • کچھ لوگ جادو ٹونے کررہے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے،وزیراعظم

    کچھ لوگ جادو ٹونے کررہے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ ایک جواں سال وزیراعلیٰ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی ٹیم بہت محنت کررہی ہے،گورنر ہاؤس میں نوجوانوں کیلئے شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا، کراچی میں باصلاحیت نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیئے جارہے ہیں، وسائل کو نوجوانوں کے قدموں میں نچھاور کرنا چاہیے، ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہوگا، اگلے ماہ ہماری حکومت کی مدت پوری ہورہی ہے،کوئی سفارش یا رشوت نہیں، میرٹ پر لیپ ٹاپس مل رہے ہیں، پرائیویٹ اداروں میں تو لوگ مہنگی تعلیم حاصل کرلیتے ہیں، دوبارہ موقع ملا تو ہر سال 10 لاکھ لیپ ٹاپ پورے پاکستان میں دیں گے،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں ہمیں موقع ملا توعوام کی فلاح و بہود کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ صوبوں کی مدد سے ہرسال 5 سے 10 لاکھ لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے نوجوانوں کو اگر سہولیات فراہم کریں تو یہ نوجوان جو ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں ملک کے اربوں ڈالر کما کر لا سکتے ہیں۔ یوتھ لون سکیم کے تحت ملک بھر کے نوجوانوں میں 30 ارب روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں اس پر ہم بینکوں کے تعاون کے شکر گزار ہیں اگر ہم نے چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لئے قرضوں کی تقسیم کا نظام وضع نہ کیا تو پھر ترقی نہیں ہو سکتی بینک بڑے بڑے کاروباری اداروں کو قرضے دیتے ہیں بینکوں کے لئے یہ بات لازم کر دینی چاہیے کہ چھوٹے کسانوں اور دکانداروں کے لئے قرضے کی رقم کا خاص حصہ مختص کریں ۔ہمیں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی سہولت کا انتظام کرنا ہو گا، ملک کو آگے لے جانے کےلئے ہمیں مل کر کے کوششیں کرنا ہوں گی پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے جادو ٹونے کرنے اور پھونکیں مارنے والے ملک کے بد خواہ ناکام ہو گئے ہیں اب ہم نے آگے کی طرف جانا ہے اب ہم نے معاشی ترقی کے لئے اصلاحات کرنی ہیں اور معیشت کو بہتر بنانا ہے

    تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ لیپ ٹاپ سکیم وزیراعظم محمد شہباز شریف کا انقلابی منصوبہ ہے ہونہار اورباصلاحیت طلباو طالبات کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے ،گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ اور یوتھ لون سکیم نوجوانوں کے محفوظ مستقبل کا بہترین منصوبہ ہے۔ ہمیں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کرنے ہوں گے۔گورنر ہائوس میں ایک لاکھ طلبا و طالبات کے لئے آئی ٹی کورس شروع کرنے کے پروگرام کا آغازکیا ہے

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

  • رعنا انصار سندھ اسمبلی کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر منتخب

    رعنا انصار سندھ اسمبلی کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر منتخب

    رعنا انصار سندھ اسمبلی کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر منتخب ہو گئی ہیں

    رعنا انصار کو اس عہدے کے لیے اپوزیشن کے 69 اراکین میں سے 39 ارکان کی حمایت حاصل تھی،رعنا انصار کی حمایت کرنے والوں میں پی ٹی آئی کے 9 منحرف اراکین بھی شامل ہیں جب کہ جی ڈی اے کے 10 ارکان نے ایم کیو ایم کو اپوزیشن لیڈر کے لیے حمامیت میں ووٹ دیا

    رعنا انصار نے سندھ اسمبلی کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے انہیں اپوزیشن لیڈر بننے پر مبارکباد پیش کی ،

    واضح رہے کہ 9 مئی واقعے کے بعد تحریک انصاف کے کئی اراکین اسمبلی کے منحرف ہونے اور بیشتر کے منظر عام سے غائب ہونے کے بعد اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے ایم کیو ایم نے کوششیں تیز کر دی تھیں اور اس سلسلے میں جی ڈی اے، ٹی ایل پی سمیت دیگر سے رابطے کیے تھے

    سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کی گفتگو
    اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے کے بعد رعنا انصار کا کہنا تھا کہ میں اپنی قیادت کا شکریہ ادا کرتی ہوں، آج منصب عطا کیا ہے ،میری پارٹی کی مہربانی ہے، جن جماعتوں نے مجھے سپورٹ کیا ان کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں، وقت کم ہے اور مقابلہ سخت ہے، چاہے ایک دن کا وقت ہو اگر ا سکے پاس پاور آتی ہیں، پاور بہت کچھ ہوتی ہے، ابھی تو مجھے اپوزیشن لیڈر کی کرسی سونپی گئی ہے، اب چیزیں آگے بڑھیں گی، نگران حکومت ہے مراحل بیٹھ کر طے کریں گے، سوچ سمجھ کر ایسا نگران وزیر اعلیٰ لانا ہے جو نگران حکومت کو بہتر طریقے سے چلائے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ میں پہلی بار ایک خاتون رکن اسمبلی کا قائد حزب اختلاف منتخب ہونا ایک تاریخی موقع ہے،ایم کیو ایم نے ایک بار پھر تاریخ رقم کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک روایت شکن سیاسی جماعت ہے،نو منتخب قائد حزب اختلاف رعنا انصار، ایم کیو ایم کے کارکنان اور سندھ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

  • ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی کی گاڑی پر فائرنگ

    ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی کی گاڑی پر فائرنگ

    ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے

    شہر قائد کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے اکرم ابڑو اور اسکا بیٹا شہریار ابڑو جاں بحق ہو گئے ہیں،گاڑی میں سوار 4 افراد زخمی ہویے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا

    پولیس کےمطابق ملزموں نے گاڑی پر تیس گولیاں برسائیں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کےمطابق گاڑی محمد اکرم ابڑو کے نام پر رجسٹرڈ ہے

    ڈی آئی جی ساوتھ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے کا واقعہ کا ذاتی دشمنی لگتا ہے۔ڈیفنس میں کار پر فائرنگ،پی ٹی آئی کے ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی سمیت 2 افرادجاں بحق ہوئے ہیں، فائرنگ کا واقعہ عائشہ مسجد کے قریب پیش آیا جاں بحق افرادکی شہریار عالم اوراکرم ابڑو کے نام سے شناخت ہوئی،68 سالہ اکرم ابڑووکیل اور سندھ بار کونسل کے رکن بھی ہیں اکرم ابڑو کا تعلق سندھ کے ضلع جیکب آباد سے ہے ،

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں نے نائن ایم ایم اور 222 رائفل کا استعمال کیا، گاڑی پر 3 اطراف سے فائرنگ کی گئی،گاڑی پر 30 سے زائد گولیوں کے نشانات موجود ہیں،

    ایس پی انوسٹی گیشن ساؤتھ ابریز علی عباسی نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، گاڑی پر فائرنگ ہوئی اپنے گھر سے براستہ خیابان شمشیر آرہے تھے کہ تعاقب کرنے والوں نے نشانہ بنایا گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے، دو شدید زخمی ہوئے دو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، ایک شخص بچ گیا ہے دو قسم کے ہتھیار کم از کم استعمال ہوئے بڑے ہتھیار اور نائن ایم ایم کے خول بھی ملے ہیں،کرائم سین کو طلب کرلیا ہے عینی شاہدین کے بیانات لئے جائیں گے متاثرہ فیملی سے رابطہ میں ہیں، اسلم ابڑو سے سینئیر کمانڈ رابطے میں ہیں لگتا یہی ہے کہ ایک سے زائد موٹر سائیکل پر سوار ملزم تھے، مزید تحقیقات کے بعد معلوم ہوگا

    اکرم ابڑو، شہریار ابڑو کا بہیمانہ قتل دہشتگردی، قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے ،وزیرِ خارجہ بلاول
    پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے رکنِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کے قتل کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو کا بہیمانہ قتل دہشتگردی ہے، قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے ،اسلم ابڑو سمیت سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ اکرم ابڑو شہید اور شہریار ابڑو شہید کو بلند درجات عطا فرمائے ، بلاول بھٹو زرداری نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کے لیے بھی جلد صحتیابی کی دعا کی،

    ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں،سازش کے تحت قتل کیا گیا،بھائی کے قتل پر ایم پی اے اسلم ابڑو کا بیان
    ایم پی اے اسلم ابڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبح کے وقت بھائی خیابان شمشیر سے جیکب آباد جانے کے لئے نکلا، سفید کرولا گاڑی تھی جس میں چار بندے تھے، دو بندے موٹر سائیکل پر تھے، مسجد عائشہ قریب فائرنگ کی، 50 راؤنڈ چلائے انہوں نے، پانچ بندوں کے پاس کلاشنکوف کوف تھی ایک کے پاس پستول تھی،میرا بھتیجا گاڑی چلا رہا تھا بھائی ساتھ بیٹھا تھا، ٹارگیٹ میرا بھائی اور بھتیجا تھے،پیچھے بیٹھنے والوں کو گولی پار کرکے لگی ہے،سب کچھ بڑی پلاننگ کے ساتھ ہوا ہے، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں،یہ سازش کے تحت قتل کیا گیا ہے،پولیس ہم سے تعاون کررہی ہے، سی ایم صاحب سے فون پر بات ہوئی ہے،

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

  • بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں پولیس اہلکارکا قتل،لاش پر بھی کیا تشدد

    بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں پولیس اہلکارکا قتل،لاش پر بھی کیا تشدد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں

    لیاری میں بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں پولیس اہلکار اسماعیل کے قتل میں پولیس کی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان کو پولیس نے ٹیکنیکل بیسڈ کاروائی کے دوران گرفتار کیا.ملزمان نے 16 جون کو ذاتی جھگڑے میں پولیس اہلکار اسماعیل کو وحشیانہ طریقے سے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا. ملزمان نے مقتول کو قتل کرنے کے بعد بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور ملزمان نے مقتول کی موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی تھی. اس واقعہ کا مقدمہ تھانہ چاکیواڑہ میں درج ہوتے ہی ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے ایس ڈی پی او کلاکوٹ آصف منور اور ایس ایچ او چاکیواڑہ ساجد دھاریجو کی سربراہی میں 1 ٹیم تشکیل دی. ملزمان کو پولیس نے مہارت اور تجربہ کا استعمال کرتے ہوئے اندرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا.ملزمان اور مقتول کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا. ملزمان کی شناخت بخت زمین(بھائی), حماد (بھتیجا),  عزیز (بھتیجا) کے ناموں سے ہوئی ہے.موصولہ ویڈیو میں مقتول کے بڑے بھائی بخت زمین اور اس کے بیٹوں کو اسماعیل پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے. مقتول کو اسکے بڑے بھائی نے اپنے بیٹوں کے ساتھ ملکر قتل کیا تھا.

    45 لاکھ 27 ہزار غبن کر کے فرار ہونے والا ملزم ملتان سے گرفتار
    دوسری جانب تھانہ بلال کالونی نیو کراچی کے ایس ائی یو انویسٹیگیشن انچارج ندیم قریشی اور ایس ائی شفیع کی دبنگ کاروائی ،45 لاکھ 27 ہزار غبن کر کے فرار ہونے والا ملزم ملتان سے گرفتار کر لیا گیا،ایس ایس پی انویسٹیگیشن ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایت پر ایس آئی او تھانہ بلال کالونی ندیم قریشی کی کمان میں تفتیشی افسر ایس ائی شفیق کی دبنگ کاروائی ، مدعی کا کہنا ہے کہ دوران کاروبار رقم کا لین دین ہوا واپسی کے مطالبے پر بوگس چیک تھمائے چیک بینک سے باؤنس ہونے کے بعد ملزم سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہ ہو سکا تھانہ بلال کالونی میں چیک پاؤنس کا مقدمہ درج کرایا

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کےلیے جی ڈی اے اور ایم کیوایم میں اتفاق

    سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کےلیے جی ڈی اے اور ایم کیوایم میں اتفاق

    کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: جی ڈی اے نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے ایم کیوایم پاکستان کی امیدوار رعنا انصار نقوی کی حمایت کا اعلان کردیا، ایم کیوایم پاکستان کا وفد فنکشنل لیگ ہاؤس پہنچا توجی ڈی اے رہنما نے استقبال کیا-

    میڈیا سے گفتگو میں جی ڈی اے کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صفدرعباسی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے ایم کیوایم پاکستان اور جی ڈی اے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں، فیصلہ کیا سندھ اسمبلی میں رعنا انصارکی حمایت کریں گے، اپوزیشن لیڈر کے لیے جی ڈی اے تمام ارکان دستخط کریں گےچاہتے ہیں سندھ میں نیوٹرل نگراں سیٹ اپ بنےکراچی پورے پاکستان کوچلاتا ہےاسے تباہ کردیا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ غیر جانب دار نگراں حکومت قائم ہو۔

    اپوزیشن لیڈر کے لیے رعنا انصارکا نام فائنل، 24 گھنٹوں میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان


    ایم کیوایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے حمایت پر پیرپگارا سمیت جی ڈی اے کی تمام قیادت کے شکرگزار ہیں، فیصلہ کیا مقابلہ کرنے کے بجائے مل کرکام کریں، شہری اور دیہی سندھ میں خلیج ہے، جی ڈی اے سے مل اس خلیج کوختم کریں گے، سندھ میں نگراں سیٹ اپ اب پیپلزپارٹی، ایم کیوایم اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی مشاورت سے قائم ہوگا۔

    ایم کیوایم وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، سید مصطفی کمال، خواجہ اظہار، رعنا انصار،علی خورشید سمیت دیگر شامل تھے جی ڈی اے کے وفد میں ڈاکٹرصفدرعباسی، سردار عبدالرحیم، حسنین مرزا،عبدالرزاق راہموں، نسیم راجپر اور ارشد شر بلوچ شامل تھے۔

    خیبر میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں خود کش دھماکا، ایڈیشنل ایس ایچ او …

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے متعدد اراکین کے منحرف ہونے کے بعد ایم کیو ایم 21 نشستوں کے ساتھ سندھ کی بڑی اپوزیشن پارٹی بن گئی اور اس حوالے سے ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اسمبلی میں حزب اختلاف کی اکثریت ہمارے پاس آگئی ہے اور کوشش کریں گے کہ اپنا اپوزیشن لیڈر لائیں۔

  • سوائے پیپلز پارٹی کے سب لوگ سیاست سیاست کھیل رہے ہیں،شرجیل میمن

    سوائے پیپلز پارٹی کے سب لوگ سیاست سیاست کھیل رہے ہیں،شرجیل میمن

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں بارش کیے سلسلے میں بلدیاتی نماٸندوں اور انتظامیہ کوالرٹ کردیا ہے،

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پانی نکالنے کاعمل جاری ہے،تازہ بارش کے باعث کوٸی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے،سندھ بھر میں بارشیں شروع ہوگئی ہیں, حکومت سندھ ہر تحصیل ضلع میں متحرک ہے،کراچی کے لئے مزید بسیں آ گئی ہیں, آج روٹس کا فیصلہ ہو جائے گا، اب زیادہ نشستوں والی بسیں سڑکوں پر چلیں گی، مردوں اور عورتوں کے لیے علیحدہ گیٹ مختص، کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا. پورے پاکستان میں, سوائے پیپلز پارٹی کے سب لوگ سیاست سیاست کھیل رہے ہیں، چیئرمین بلاول نے کہا تھا کہ 21 لاکھ لوگوں کو گھر بنا کر دینگے،نہ صرف لوگوں کو گھر بنا کر دے رہے ہیں بلکہ مالکانہ حقوق بھی دے رہے ہیں، مالکانہ حقوق خواتین کو دے رہے ہیں, یہ ایک انقلابی قدم ہے،حکومت سندھ جھونپڑیوں میں رہنے والوں کونہ صرف گھربنا کردے رہی ہے گھرکی خواتین کے نام اس کی ملکیت کے کاغذات بھی دے رہی ہے

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے بعد آج قمبرشہدادکوٹ میں تقریب ہونے جارہی ہے

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

  • سندھ سمیت پورے ملک میں شدید بارشوں پرآصف زرداری کا اظہارتشویش

    سندھ سمیت پورے ملک میں شدید بارشوں پرآصف زرداری کا اظہارتشویش

    سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ سمیت پورے ملک میں شدید بارشوں پر اظہار تشویش کیا ہے

    سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزرا کو اپنے حلقوں میں پہنچے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ لوکل باڈیز کے چیئرمین ‘ڈپٹی چیئرمین ‘ میئر ڈپٹی میئر اور کونسلر اپنا کردار ادا کریں ، آصف علی زرداری نے پنجاب ‘خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں جانبحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے سندھ میں ذراعت کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے بارشوں کی وجہ سے کھجور اور آم کے فصل تباہ ہو گئے ہیں

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہر قائد کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 100 ملی میٹرریکارڈ کی گئی جب کہ سعدی ٹاؤن میں 58 اور گلشنِ معمار میں 54 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،یونیورسٹی روڈ پر 52، نارتھ کراچی 51، اورنگی ٹاؤن 43 ، جناح ٹرمینل31 ، گلشنِ حدید 24 اور اولڈ ائیرپورٹ پر 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

    ملک کے بیشترعلاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، وہاڑی، بھکر، لیہ اور کوٹ ادو میں بھی برسات ہوسکتی ہے مظفرگڑھ، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یارخان میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے،ڈیرہ غازی خان کے مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ،دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد اور ہری پور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،کوہستان، مالا کنڈ، پشاور، مردان اور صوابی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،نوشہرہ، چترال، کرم، لکی مروت اور کرک میں بھی گرج چمک کے ساتھ برسات ہو سکتی ہے ، ڈی آئی خان، کوہاٹ، بنوں، کوہستان، مانسہرہ اور وزیرستان میں موسلادھار بارش ہونے کا امکان موجود ہے موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ تیزہواؤں کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع کی جارہی ہے ،کوئٹہ، مستونگ، پشین، زیارت، کو ہلو، ژوب اور سبی میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، شیرانی، مو سیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، قلات، خضدار اور ہرنائی میں برسات ہوسکتی ہے ، موسلادھار بارش کے باعث مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ،دادو، شہید بینظیر آباد، حیدر آباد اور کراچی میں آج بھی بادل برسیں گے ، نوشہرو فیروز، قمبر، شہداد کوٹ، سکھر، جیکب آباد میں بھی بارش کا امکان ہے

    ۔۔پنجاب میں 24 سے 30 جولائی کے دوران مون سون سپیل کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے پر مامور اداروں کے مطابق 30 جولائی تک صوبہ کے بالائی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔ سنٹرل فلڈ انفارمیشن سیل ڈی جی پی آر کے مطابق پنجاب کے دریاؤں کی صورتحال مجموعی طور پر نارمل ہے اور مختلف دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم ممکنہ بارشوں کے پیش نظر بھارت کی جانب سے مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے دریائے جہلم اور چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے۔ انتظامیہ کو ممکنہ سیلابی صورتحال مدنظر رکھتے ہوئے دریاؤں سے ملحقہ مقامات پر دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ سنٹرل فلڈ انفارمیشن سیل ڈی جی پی آر کے مطابق دریائے چناب میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر امدادی سرگرمیوں کے لیے وزیر آباد میں 9، کامونکی سے ملحقہ علاقوں میں 5 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں متعلقہ محکموں کا عملہ 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہے۔ دوسری جانب شرقپور میں دریائے راوی میں طغیانی کے باعث اطراف کی چھوٹی بستیوں کے مکینوں کیلئے ضلعی انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ فلڈ انفارمیشن سیل ڈی جی پی آر کے مطابق امدادی ٹیموں نے بستی بھولے شاہ، واڑہ حکیم، نانو ڈوگر، ماتم، ڈھانہ، سلطان پورہ کے 40 مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جبکہ پانی میں پھنسے 7 افراد کو بھی ریسکیو کیا گیا۔ فلڈ انفارمیشن سیل کے مطابق زیادہ بارش کی وجہ سے دریا کنارے بستیوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔ تاہم انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی تیاریاں مکمل رکھے ہوئے ہے جبکہ علاقہ میں سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر ریسکیو اداروں نے کیمپس قائم کر دئیے ہیں

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ملک بھر اور خاص طور پر صوبہ بلوچستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور دریاؤں میں شدید طغیانی کے باعث سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دْکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور ریسکیو حکام کو ہدایات جاری کیں کہ سیلاب متاثرین کو فوری امداد فراہم کریں اور ہنگامی بنیادوں پر ریلیف کے لئے موثر اقدامات اورنشیبی علاقوں کی آبادیوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے انتظامات کیے جائیں۔چیئرمین سینیٹ نے سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔چیئرمین سینیٹ نے سیلابی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔چیئرمین سینیٹ نے حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے بھی ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دْکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں