Baaghi TV

Category: کراچی

  • ادیبہ ، مصنفہ، سیاستداں و سفارتکاربیگم شائستہ اکرام اللہ

    ادیبہ ، مصنفہ، سیاستداں و سفارتکاربیگم شائستہ اکرام اللہ

    تحریک پاکستان کی مشہور خاتون رہنما، سفارت کار اور معروف ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ 22جولائی 1915ء کوکلکتہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے والد حسان سہروری برطانوی وزیر ہند کے مشیر تھے۔1932ء میں ان کی شادی جناب اکرام اللہ سے ہوئی جو قیام پاکستان کے بعد پاکستان کے سیکریٹری خارجہ کے عہدے پر فائز ہوئے۔

    بیگم شائستہ اکرام اللہ شادی سے پہلے ہی شائستہ اختر سہروردی کے نام سے افسانہ لکھا کرتی تھیں اور ان کے افسانے اس زمانے کے اہم ادبی جرائد ہمایوں، ادبی دنیا، تہذیب نسواں اور عالمگیر وغیرہ میں شائع ہوتے تھے۔ 1940ء میں انہوں نے لندن یونیورسٹی سے ناول نگاری کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی، وہ اس یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون تھیں۔

    تحریک پاکستان کے دنوں میں انہوں نے جدوجہد آزادی میں بھی فعال حصہ لیا اور بنگال لیجسلیٹو اسمبلی کی رکن رہیں۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان کی پہلی دستور اسمبلی کی رکن بھی رہیں۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور مراکش میں سفارتی خدمات انجام دیں۔

    ان کی تصانیف میں افسانوں کا مجموعہ کوشش ناتمام، دلی کی خواتین کی کہاوتیں اور محاورے، فرام پردہ ٹو پارلیمنٹ، لیٹرز ٹو نینا، بیہائینڈ دی ویل اور اے کریٹیکل سروے آف دی ڈیولپمنٹ آف دی اردو ناول اینڈ شارٹ اسٹوری شامل ہیں۔ بیگم شائستہ اکرام اللہ کی ایک وجہ شہرت یہ بھی ہے کہ وہ اردن کے سابق ولی عہد شہزادہ حسن اور بنگلہ دیش کے سابق وزیر خارجہ رحمن سبحان کی خوش دامن تھیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر نشان امتیاز کا اعزاز عطا کیا تھا۔

    A CRITICAL SURVEY OF THE DEVELOPMENT OF URDU NOVEL AND SHORT STORIES
    شائستہ کی دیگر تصنیفات حسب ذیل ہیں ؎
    LETTERS TO NEENA, published in 1951.
    BEHIND THE VEIL, published in 1953.
    FROM PURDAH TO PARLIAMENT,published in 1963.
    HUSEYN SHAHEED SUHARWARDY:A BIOGRAPHY:published in 1991.
    ENGLISH TRANSLATION OF MIR’ATUL UROOS
    KAHAVAT AUR MUHAVAREY

    انھوں نے FROM PURDAH TO PARLIAMENTکا اردو ترجمہ کیا تاکہ عام لوگ اسے پڑھ سکیں۔اس کے علاوہ سفرنامہ اور دلی کی بیگمات کی کہاوتیں اور محاورے اردو میں ہیں۔بیگم شائستہ اکرام شادی سے پہلے شائستہ اختر سہروردی کے نام سے افسانے لکھا کرتی تھیں۔ان کے افسانے اس وقت کے موقر جریدوں جیسے ہمایوں، ادبی دنیا، عصمت، تہذیب ، عالمگیروغیرہ میں مستقل شائع ہوتے تھے۔ان کے افسانوں کا مجموعہ’ کوشش ناتمام ‘کے عنوان سے منظر عام پر آیاشائستہ سہروردی اکرام اللہ کی منتخب تحریریں ماہنامہ عصمت ، ۱۹۳۴ء ؁ سے ۱۹۸۸ء؁ تک ‘ان کے مضامین کا مجموعہ زیور طبع سے آراستہ ہوا۔

    شائستہ کا تعلق ایک متمول اور اعلیٰ تعلیم یافتہ گھرانے سے تھا۔ان کے دادا بحر العلوم مولانا عبید اللہ عبیدی سہروردی مدناپور کے باشندے تھے ۔انھوں نے مدرسۃ العالیہ سے تعلیم حاصل کی ۔۱۸۸۵ء؁ میں ڈھاکہ میں آپ کا انتقال ہوا۔آپ اینگلو اسلامک اسٹڈیز کے حامی تھے۔آپ نے ہی بنگال میں تعلیم نسواں کے لئے موافق فضا تیار کی۔آپ کے دو بیٹے حسّان سہروردی ، عبد اللہ المامون سہروردی اور ایک بیٹی خجستہ اختر بانو تھیں۔پاکستان کے پانچویں وزیر اعظم حسین شہید سہروردی (۱۲؍ ستمبر ۱۹۵۶ء؁ تا ۱۷؍ اکتوبر ۱۹۵۷ء؁) بیگم خجستہ اختر بانو کے صاحبزادے تھے۔

    بیگم خجستہ اختر پہلی ہندوستانی خاتون تھیں جنھوں نے سینیر کیمبرج پاس کیا تھا۔ وہ اردو رسائل میں لکھا کرتی تھیں۔شائستہ کا نانہال نوابین کا گھرانہ تھا اور ان کی والدہ ایک روایتی خاتون تھیں۔شائستہ سہروردی محمد اکرام اللہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔محمد اکرام اللہ ہندوستان کے ایک معزز خاندان کے چشم و چراغ تھے۔ان کے والد خان بہادر حافظ محمد ولایت اللہ کا تعلق بھوپال کے شاہی خاندان سے تھا۔ان کی پیدائش ۱۹۰۳ء؁ میں بھوپال میں ہوئی۔اکرام اللہ ۱۹۳۴ء؁ میں انڈین سول سروسیزمیں آ گئے۔

    ۱۹۴۵ء؁ کے آس پاس انھوں نے اقوام متحدہ لندن اور سان فرانسسکو میں preparatory commissionمیں اہم خدمات انجام دیں۔پاکستان کے قیام کے بعد آپ بھوپال سے کراچی منتقل ہو گئے۔محمد علی جناح نے خارجہ سیکریٹری کا عہدہ آپ کے سپرد کیا۔آپ نے اقوام متحدہ میں کئی مرتبہ پاکستان کی قیادت کی۔ آپ کینیڈا اور یو کے میں پاکستان کے ہائی کمشنر رہے اور پرتگال اور فرانس کے سفیر بھی بنائے گئے۔Common wealth Economic Committeeقائم کرنے میں اکرام اللہ پیش پیش رہے۔وہ کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل بھی منتخب ہوئے اور اسی عہدے پر رہتے ہوئے ۱۹۶۳ء؁ میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔

    آپ کے چھوٹے بھائی محمد ہدایت اللہ ۱۹۶۸ء؁ سے ۱۹۷۰ء؁ تک ہندوستان کے چیف جسٹس اور ۱۹۷۹ء؁ سے ۱۹۸۴ء؁ تک نائب صدر جمہوریہ ہند رہے۔کچھ وقت تک آپ نے کار گذار صدر جمہوریہ کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دیں۔۸۶؍برس کی عمر میں ۱۹۹۲ء؁ میں ہدایت اللہ کا انتقال ہو گیا۔شائستہ اکرام اللہ کا ایک بیٹا انعام اکرام اللہ(۱۹۳۴ء؁ سے ۲۰۰۴ء؁) اور تین بیٹیاں ناز اشرف(۱۹۳۸ء؁)، سلمیٰ سبحان(۱۹۳۷ء؁ سے ۲۰۰۳ء؁) اور ثروت (۱۹۴۷ء؁)ہیں۔ناز اشرف مشہور آرٹسٹ ہیں جب کہ سلمیٰ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ رحمٰن سبحان کی ہمسر بنیں ثروت اردن کے سابق ولی عہد شہزادہ حسن بن طلال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں 10 دسمبر 2000ء کو بیگم شائستہ اکرام اللہ متحدہ عرب امارات میں وفات پاگئیں۔وہ کراچی میں حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں آسودۂ خاک ہیں۔

  • پیٹرول پمپس مالکان نے ہڑتال 48 گھنٹوں کیلئے موخر کردی

    پیٹرول پمپس مالکان نے ہڑتال 48 گھنٹوں کیلئے موخر کردی

    کراچی:پیٹرول پمپس مالکان نے ہڑتال دو دن کیلئے مؤخر کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کے پیٹرول پمپس مالکان سے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے مذاکرات کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو دن بعد پھر مذاکرات کا امکان ہے۔

    اس بات کا اعلان کراچی میں وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک اورپاکستان پیٹرولیم ڈیلر کےچیئر مین عبدالسمیع نے مشترکہ نیوز کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئےکیا وزیر مملکت نے کہا کہ ہم نے پیٹرولیم ڈیلر ز کے مسائل کے حل کمیٹی بنادی گئی ہے اور مذاکرات کادوبارہ آغاز پیر کو ہوگا ہم جو بھی فیصلہ کریں گے وہ عوام اور پیٹرول ڈیلزر کے مفاد میں ہوگا ، ہم چاہتےہیں کہ پیٹرولیم سے منسلک ڈیلرز اس کام میں بڑھیں اور مزید پیٹرول پمپس کھولے ۔۔

    کراچی میں ایک اورلڑکی کے ساتھ دن دیہاڑے نازیبا حرکت

    کانفرنس سے خطاب کرتے پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے چیئر مین عبدالسمیع خان نے کہاکہ ہمارے ساتھ معاہدہ ہوا ہے جس کےتحت 48 گھنٹوں میں حکومت فیصلہ کرئےگی اور مسئلے کا حل نکل آئے گا ہم وزیر مملکت مصدق ملک کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے مطالبات کو غور سے سنا اور حل کی یقین دہانی کرائی۔

    دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے منصوبوں کی منظوری

    واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ تحفظات پر وزیر پیٹرولیم کو آگاہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، حکومت نے منافع کی شرح 2 اعشاریہ 40 رکھی جو منظور نہیں ہے ایرانی اور اسمگل شدہ پیٹرول سے ہماری سیل 30 فیصد گر گئی ہے، تحفظات دور ہونے تک پیٹرول کی فراہمی کو بند رکھا جائے گا جس کے بعد وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک پیٹرولیم ڈیلرز سے مذاکرات کیلئے کراچی آئے تھے۔

    بلاول بھٹو کا سیلاب متاثرین کو 20 لاکھ گھر بنا کر دینے کا اعلان

  • کراچی میں ایک اورلڑکی کے ساتھ دن دیہاڑے نازیبا حرکت

    کراچی میں ایک اورلڑکی کے ساتھ دن دیہاڑے نازیبا حرکت

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بعد دن دیہاڑے ایک اور لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار کی جانب سے لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کی گئی جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سنسان گلی میں عبایہ پہنی لڑکی آ رہی ہے کہ اسی دوران عقب سے آنے والا موٹرسائیکل سوار لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرکے فرار ہو جاتا ہے۔


    سی سی ٹی وی میں ملزم کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے تاہم ملزم تاحال قانون کی گرفت میں نہیں آ سکا ہے پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی تک کسی خاتون نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا، جائے وقوعہ ڈھونڈ رہے ہیں، کوئی شکایت لے کر آیا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔

    واٹس ایپ کو اینڈرائیڈ اسمارٹ واچز میں متعارف کرا دیا گیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل گلستان جوہر میں بھی اسی قسم کا واقعہ پیش آ چکا ہے، گلستان جوہر کے واقعے میں ملوث ملزم بھی اب تک گرفتار نہیں ہو سکا ہے،ویڈیو میں دیکھا گیا کہ گلی میں ملزم موٹر سائیکل کے پاس کھڑا ہے، اس دوران باحجاب لڑکی گلی سے گزرتی ہے تو ملزم اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کرتا ہے، لڑکی کے مزاحمت کرنے پر ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوجاتا ہے ملزم کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی ہوئی تھی جب کہ ملزم نے شناخت چھپانے کیلئے ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔

    دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے منصوبوں کی منظوری

  • کسٹم افسران کیس:ایف آئی اے کی درخواست پر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع

    کسٹم افسران کیس:ایف آئی اے کی درخواست پر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع

    کراچی: کسٹم افسران کے خلاف اسپیڈی منی اسکینڈل میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی درخواست پر عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع کردی-

    باغی ٹی وی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں کسٹم افسران کےخلاف اسپیڈی منی اسکینڈل کی سماعت ہوئی کیس میں گرفتار 2 ملزمان یاور عباس اور طارق محمود عدالت میں پیش کیا گیاایف آئی اے نے عدالت میں بتایا کہ کیس میں سونے کے کچھ تاجروں کو بیانات قلم بند کیے ہیں، ملزمان اسپیڈی منی سے سونے کے بسکٹ خریدتے تھے اور اس کےبعد افسران میں تقسیم کیےجاتےتھے ملزمان سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی لہٰذا جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔

    ملزم کے وکیل شوکت حیات نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کو کئی دن لاپتا رکھا گیا اور ملزمان کےمزیدجسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع کردی جبکہ ایف آئی اے نے کیس کی تفتیش خاتون انویسٹی گیشن آفیسر کے حوالے کردی۔

    ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایف آئی اےنے کئی روز سے لاپتہ کسٹم افسران طارق محمود اور یاور عباس کو اسلام آباد جاتے ہوئے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 54 لاکھ روپے، ڈھائی ہزار امریکی ڈالر اور 6100 درہم برآمد کیےتھےدونوں افسران کو کسٹمز میں میگا کرپشن اسکینڈل کے تحت گرفتار کیا گیا ، ملزمان کے خلاف ایف آئی آے اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کیا گیا-

    عدالت میں جمع کروائی گئی دستاویزات میں کلکٹر کسٹم کے اعلیٰ افسران کا اسمگلنگ میں سہولت کاری اور کروڑوں کمانے کا انکشاف ہوا گرفتار دو افسران نے ابتدائی انوسٹی گیشن میں انکشاف کیا کہ اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم کسٹم افسران میں تقسیم کی جانی تھی۔

    غلط خبر چلانے پر جرمانہ 10 لاکھ روپے کے بجائے ایک کروڑ روپے ہوگا

    گرفتار افسران نے بتایا تھا کہ کسٹم چیک پوسٹ، موچکو، سہراب گوٹھ اور گھگر پھاٹک سے ماہانہ 40 سے 50 ملین (4 سے 5 کروڑ روپے) کمائے جا رہے ہیں، کسٹم افسران چیک پوسٹ پر اسمگلنگ میں سہولت کاری کرتے ہیں، صرف چھالیہ کی اسمگلنگ سے تقریباً 60 ملین ماہانہ کسٹم افسران کما رہے ہیں۔

    دونوں ملزمان نے دوران تفتیش اسمگلنگ اور سہولت کاری میں ملوث افسران کے ناموں کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کلکٹر کسٹم ڈائریکٹر افغان ٹرانزٹ ثاقف سعید،کلکٹر کسٹم ایکسپورٹ کلکٹوریٹ ہاؤس عثمان باجوہ ، کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ عامر تھیم سہولت کاری میں شامل ہیں، عمران نورانی نامی شخص چھالیہ اسمگلنگ کا کاروبار چلا رہا ہے، عمران نورانی بلوچستان کے بارڈر ایریاز سے چھالیہ کراچی اور مختلف علاقوں میں لے جاتا ہے۔

    جناح ہاؤس مقدمہ: چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا جائے یہ ضمانت کا کیس …

  • نہر میں شگاف؛ سیکڑو ایکڑ پر کھڑی فصل تباہ

    نہر میں شگاف؛ سیکڑو ایکڑ پر کھڑی فصل تباہ

    سندھ کے علاقوں گھوٹکی اور جیکب آباد میں نہر میں شگاف پڑنے سے سیکڑو ایکڑ پر کھڑی فصل، گھر اور اسکول زیر آب آگئے ہیں جبکہ رپورٹ کے مطابق گھوٹکی کے گاؤں ناڑی گڈانی کے قریب آر ڈی سیون پر مسو واہ نہر میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، جس سے کپاس اور چاول کی سیکڑوں ایکڑ پر فصل زیرآب آگئی۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نہر میں شگاف کی اطلاع دینے کے باوجود محکمہ آبپاشی کا عملہ تاحال نہیں پہنچا، جس کی وجہ سے بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔ جبکہ جیکب آباد میں ٹھل موسیٰ اللہ آباد نہر میں بھی 10 فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے بعد پانی شہر کی طرف بڑھنے لگا، قریبی اسکول سمیت گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔

    علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مکینوں کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے کے باوجود بھی محکمہ آبپاشی کا عملہ نہیں پہنچا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
    دوسری جانب گھوٹکی اور دیر میں ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق گھوٹکی میں اوباڑو موٹر وے کے قریب مزدا اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق بھائیوں کا تعلق سکھر سے ہے۔ ادھر دوسری جانب دیر میں عشیری درہ روڈ پر کار کھائی میں جاگری، واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی۔ پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

  • پاکستانی اسپیشل ایتھلیٹس کسی سے کم نہیں، جرمن قونصل جنرل

    پاکستانی اسپیشل ایتھلیٹس کسی سے کم نہیں، جرمن قونصل جنرل

    جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کا کہنا ہے کہ جرمنی میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس و رلڈ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 80 سے زائڈ میڈلز جیت کر اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت کے ساتھ جیت کاعزم ہو تو کوئی دشواری کامیابی کاراستہ نہیں روک سکتی۔اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں اعزازات جیتنے والے قومی کھلاڑیوں کے اعزاز میں کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ جرمنی کی میزبانی میں پہلی بار ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز ہر لحاظ سے ایک شاندار اور یادگار انداز میں منعقد ہوئے۔

    انہوں نے بتایا کہ اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں 176 ممالک کے ساڑے 6 ہزار ایتھلیٹس نے حصہ لیا اور پاکستان کے اسپیشل ایتھلیٹس دنیا میں کسی سے کم نہیں۔ ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹس نے برلن ورلڈ گیمز میں میڈلز جیتنے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے سفیر کی حیثیت سے عمدہ اخلاق اور رویے کی بدولت بھی سب کے دل جیتے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر قونصل جنرل کی جانب سے کھلاڑیوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

  • روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ

    روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ

    دن بدن ڈالر بڑھتا چلا جارہا ہے جبکہ روپے کی قدر میں تنزلی دیکھنے میں نظر آرہی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 35 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔


    اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 283 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 285 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔ جبکہ مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔

    ادھر دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت ایک روپیہ اضافے کے بعد 289 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد ماہرین خدشات کا اظہار کر رہے ہیں کہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 300 روپے کی سطح عبور کر جائے گی۔

    علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق یورو کی قیمت 319 روپے، برطانوی پاؤنڈ 368 روپے، کینیڈین ڈالر 217 روپے، سعودی ریال 76 روپے، ملائیشین رنگٹ 62 روپے، بھارتی کرنسی 3.4 روپے، قطری ریال 78 روپے اور کویتی دینار 930 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب سونے کی تیزی سے بڑھنے والی قیمت کو بریک لگ گئی، بالآخر قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی دیکھی گئی۔ جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 5 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 1978 امریکی ڈالر ہو گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
    روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
    عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
    عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 5300 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی اور نئی قدر 221100 روپے ہو گئی ہے۔ اُدھر دس گرام سونا 4544 روپے سستا ہونے کے بعد 189558 روپے ہو گیا ہے۔ تاہم چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور قیمتیں بالترتیب 2900 روپے اور 2486.28 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 13200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

    ادھر ایک ہفتے کے دوران غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 6 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کے پاس 8 ارب 72 کروڑ مالیت کے ذخائر ہیں۔ کمرشل بینکس کے پاس زرمبادلہ ذخائرکی مالیت 5 ارب 33 کروڑ ڈالرہوگئی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کشیدہ سیاسی ماحول اور پالیسی میں اتار چڑھاؤ پروگرام پر عمل درآمد کو متاثر کر سکتا ہے۔آئی ایم ایف نے کہا کہ کشیدہ سیاسی صورتحال سے سے ملک کا میکرو مالیاتی اور بیرونی استحکام خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

  • جمعہ کے دن ٹینک فل کرا لیں،22 جولائی سے پٹرولیم ڈیلرز کا ہڑتال کا اعلان

    جمعہ کے دن ٹینک فل کرا لیں،22 جولائی سے پٹرولیم ڈیلرز کا ہڑتال کا اعلان

    پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدرعبدالسمیع خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ افراط زر کی شرح 38 فیصد کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے، حکومت سے طے ہوا تھا ہمیں منافع 5 فیصد تک ملتا رہے گا۔

    عبدالسمیع خان کاکہنا تھا کہ مشیر پیٹرولیم مصدق ملک سے بات کی میں کراچی آکر بات کرتا ہوں تاہم مصدق ملک کراچی نہیں آئے ہم نے اخبارات کے زریعے حکومت سے اپیلیں کی ہیں جمعہ کے دن تمام اپنے ٹینک فل کرالیں،ایرانی ڈیزل اسمگل ہورھا ھے جو ہماری صنعت کے لئیے تباہ کن ہے ۔اس سے 30 فیصد اسکی فروخت میں کمی واقع ہوگئی ھے 22 جولائی سے صبح 6 بجے سے پاکستان بھر میں تمام پیٹرول پمپ بند کردئیے جائینگے موجودہ حکومت کی زمہ داری ھے ہمیں تکلیف نا دیں اور اس مسئلے کو حل کریں غیر معینہ مدت کے لئیے ہڑتال کررھے ہیں،نو اور دس محرم کو ہڑتال نہیں کرینگے

    عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ 20 ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کرادئیے ہیں وزیراعلی بلوچستان کہتے ہیں اسمگلنگ کھول دی گئی ہے حکومتی سرپرستی میں پیٹرول ڈیزل اسمگل ہورہا ہے،پیٹرولیم ڈیلرز کا مارج 5 فیصد کردیا جائے، طارق تنولی کا کہنا تھا کہ 55 روپے ڈسکاؤنٹ پر ڈیزل مل رہا ہے،ھم پاکستان کے مخلص ہیں ڈیزل کی اسمگلنگ سے ہماری صنعت تباہ ہورہی ہے،فی لیٹر پیٹرول ہر 6 روپے مارجن مل رھا ھے پانچ روپے مزید مطالبہ کیا ہے

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

  • سندھ ہائیکورٹ ،نیب کی منظور احمد روفی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالف

    سندھ ہائیکورٹ ،نیب کی منظور احمد روفی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالف

    سندھ ہائیکورٹ ،روفی بلڈرز کے مالکان کے خلاف نیب انکوائری کا معاملہ ،منظور احمد روفی کی کینیڈا جانے کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    نیب نے منظور احمد روفی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالف کردی ،نیب حکام نے کہا کہ خدشہ ہے ملزم باہر گیا تو واپس نہیں آئے گا، وکیل روفی نے کہا کہ بیٹا کینیڈا میں انتقال کرگیا والد کو کینیڈا جانے دیا جائے،جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس سن کر فیصلہ کرنے کا کیس ہے، اگر یہی بینچ چھٹیوں کے بعد رہا تو سن کر فیصلہ کریں گے، وکیل نے کہا کہ فریال تالپور، ایان علی کیسز کی نظیر موجود ہے،ایسے کیسز جن میں اہل خانہ مشکل میں ہوں، نام ای سی ایل سے نکالا جاتا ہے،استدعا ہے کہ عارضی طور پر نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے،عدالت چاہے تو درخواست کو بعد میں میرٹ پر سن لے،اس سے زیادہ ایمرجنسی کیا ہوگی کہ بیٹا انتقال کرگیا اور والد جانا چاہتا ہے،عدالت نے کیس کی سماعت 7 اگست کے لیے ملتوی کردی

    وکیل شوکت حیات ایڈوکیٹ نے کہا کہ 16 جون 2023 کو منظور احمد روفی کا بیٹا کینیڈا میں انتقال کر چکا، 17 جون کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا، 22 جون کو نیب نے جواب دیا، جس میں نام ای سی ایل کا کوئی ذکر نہیں تھا، 26 جون 2023 کو نیب نے انکشاف کیا کہ نام ای سی ایل میں ہے، منظور روفی کے بیٹے کا بیرون ملک انتقال ہوچکا، ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جائے،نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف شہریوں سے فراڈ کرنے سے متعلق انکوائری جاری ہے،روفی بلڈرز نے سینکڑوں شہریوں کو پلاٹس دینے نام پر فراڈ کیا، ملزمان نے 26 سال گزار جانے کے باوجود شہریوں کو پلاٹس نہیں دیے،ملزم منظور روفی اور دیگر کے خلاف تحقیقات جاری ہے،

  • سکھر موٹروے میگا کرپشن کیس، احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

    سکھر موٹروے میگا کرپشن کیس، احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

    حیدرآباد سکھر موٹروے میگا کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو نے احتساب عدالت حیدرآباد میں ریفرنس دائر کردیا ہے جبکہ ایم سکس موٹروے میگا کرپشن اسکینڈل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، نیب نے میگا کرپشن کیس میں ریفرنس دائر کردیا۔ ریفرنس صرف مٹیاری سیکشن میں کرپشن پر دائر کیا گیا۔

    چیئرمین نیب کی منظوری سے ڈی جی نیب کراچی نے ریفرنس احتساب عدالت حیدرآباد میں دائر کیا۔ ریفرنس میں مٹیاری ۔ نوشہرو فیروز سیکشن کے منصوبے میں 5 ارب 80 کروڑ روپے کی خرد برد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں سابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید، لینڈ ایکویزیشن افسر منصور عباسی اور بینک افسران سمیت 19 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
    سیما جسم فروش خواتین کی طرح بھارت آئی،تحقیقاتی اداروں کا دعویٰ
    چیف سیکرٹری کا جعلی زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
    عدالت کو بتایا گیا کہ کیس میں 12 ملزمان گرفتار ہیں، جبکہ 5 مفرور اور 2 ضمانت پر ہیں۔ احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے ریفرنس میں بتایا گیا کہ ملزمان سابق ڈی سی مٹیاری، لینڈ ایکویزیشن افسر عاشق کلیری اور اسلم پیرزادہ کی نشاندہی پر مجموعی طور پر ایک ارب 80 کروڑ روپے برآمد کئے گئے ہیں۔ ملزم عاشق کلیری اور اخلاق شاہ نے ایک ارب 30 کروڑ 10 لاکھ روپے پلی بارگین کی درخواست دی ہے۔ عدالت نے مزید کارروائی کے لئے سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی۔