Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلیں گی،شرجیل میمن

    کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلیں گی،شرجیل میمن

    حکومت سندھ کی جانب سے عوام کے لیے ایک اور خوشخبری ،کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا،سندھ کے دیگر اضلاع میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا بھی اعلان کر دیا گیا

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا،سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومر، یلو لائن بی آر ٹی کے پی ڈی ضمیر عباسی اجلاس میں شریک تھے،اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو یلو لائن بی آر ٹی اور ریڈ لائن بی آر ٹی کے ترقیاتی کام میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی ،کراچی میں ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے اور پنک اسکوٹیز اسکیم کے دوسرے مرحلے پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو آگہی دی گئی ،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں آئندہ ہفتے تک کراچی میں پہنچ جائیں گی، کراچی کے عوام کے لئے ڈبل ڈیکر کا روٹ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ای وی بسز کے نئے روٹ بھی شروع کرنے جا رہے ہیں،حکومت سندھ دسمبر تک ای وی ٹیکسی شروع کرنے اور حالیہ مالی سال مزید پانچ سو بسیں لانے کا ارادہ رکھتی ہے، سندھ کے دیگر اضلاع میں بہت جلد پیپلز بس سروس کے نئے روٹس بھی شروع کرنے جا رہے ہیں،

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹ حکام کو نئے روٹس کے حوالے سے آپریشنل تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات کی اور کہا کہ تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز چلانے کی تربیت دینے کا سلسلہ بھی شروع کیا جارہا ہے،یلو لائن بی آر ٹی پر شب و روز کام جاری ہے, حکومت سندھ یلو لائن بی آر ٹی پر کام جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے،یلو لائن بی آر ٹی کے ترقیاتی کام میں تیزی لائی جائے، ڈیپوز کا کام بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے،تاج حیدر پل کے دوسرے حصے کا کام جلد شروع کیا جائے گا، تاج حیدر پل پر دو طرفہ ٹریفک آج سے چلائی جارہی ہے، یلو لائن بی آر ٹی میں حائل یوٹلٹیز کی منتقلی جلد یقینی بنائی جائے، تاکہ کام کی رفتار متاثر نہ ہو،

  • ایک ماہ قبل شادی،لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد

    ایک ماہ قبل شادی،لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد

    کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے ایک لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ زینب زوجہ زین عمر کی پھندا لگی لاش ڈیفنس فیز 5 بدر کمرشل کے فلیٹ سے ملی ہے، ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی لگ رہا تھا تاہم مزید تفتیش کے دوران خودکشی کا معاملہ مشکوک لگ رہا ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم ہونے کےبعد صورتحال واضح ہوگی، لڑکی کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور اس کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی، شادی کے بعد لڑکی اپنے شوہر کی خالہ کے گھر رہائش پذیر تھی جبکہ واقعے کے وقت شوہر گھر پر موجود نہیں تھا،متوفی خاتون کا شوہر سکیورٹی ادارے کا ملازم ہے، معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

  • ایئر کارگو کی ترسیل،پی آئی اے اور بنگلہ دیش بیمان کا تاریخی معاہدہ

    ایئر کارگو کی ترسیل،پی آئی اے اور بنگلہ دیش بیمان کا تاریخی معاہدہ

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور بنگلہ دیش بیمان ایئر لائنز کے درمیان ایئر کارگو کی نقل و حمل کو سہل بنانے کے لیے تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ یکم دسمبر سے مؤثر ہوگا، جس کے تحت سعودی عرب کے اہم شہروں جدہ، مدینہ اور ریاض کو ٹرانزٹ گیٹ ویز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ یہ شراکت داری علاقائی تجارت کے لیے ایک اسٹریٹجک کوریڈور قائم کرے گی، جبکہ قیمتی اشیاء جیسے ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز اور زرعی مصنوعات کی ترسیل میں درپیش لاجسٹک رکاوٹیں بھی کم ہوں گی۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کی قومی ایئرلائنز اپنے وسیع نیٹ ورکس کے ذریعے معیاری اور لاگت مؤثر کارگو حل فراہم کریں گی، جس سے خطے میں تجارت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

    واضح رہے کہ 4 اکتوبر کو پی آئی اے نے اعلان کیا تھا کہ وہ 25 اکتوبر سے برطانیہ کے لیے اپنی فلائٹس بحال کرے گی، جن میں مانچسٹر سے اسلام آباد کے لیے نان اسٹاپ پروازیں بھی شامل ہیں

    عورت، فطرت کا نازک سہارا ،تحریر:نور فاطمہ

    قصور،ٹریفک پولیس کی غفلت، شہر میں من مانی رکشہ اسٹینڈز کا سیلاب

  • بھتہ لینے والے آج کراچی کا رونا رو رہے ہیں۔سعدیہ جاوید

    بھتہ لینے والے آج کراچی کا رونا رو رہے ہیں۔سعدیہ جاوید

    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر ردِعمل میں کہا ہے کہ لسانیات کا چورن بیچنے والے ہمیشہ روتے ہی رہیں گے۔

    سعدیہ جاوید نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کراچی کا سودا سستے میں کیا، پی آئی ڈی سی ایل کے ذریعے فنڈز لینے والے اور دو وزارتیں لینے والے آج یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم چاہتے تو مزید فنڈز اور وزارتیں مانگ سکتے تھے، لوکل گورنمنٹ کے ساتھ جو حشر ایم کیو ایم نے کیا ہے، اس کا کوئی جواب نہیں، ان کو اختیارات نہیں چاہئیں، انہیں اپنا پیدا گیری کا وہ نظام چاہیے جو لنگڑے، ٹی ٹی اور سپاری پر چلتا ہے۔ ایم کیو ایم رہنماؤں کو اپنی ہر ناکامی کامیابی نظر آتی ہے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ بلیک میلنگ کے لیے استعفوں کا کارڈ استعمال کیا ہے، کراچی کو برباد کرنے والے، غیر قانونی بھرتیاں کروانے والے اور بھتہ لینے والے آج کراچی کا رونا رو رہے ہیں۔

  • ہم نے پاکستان کے لوگوں کا مقدمہ ایوان میں پہنچایا،مصطفیٰ کمال

    ہم نے پاکستان کے لوگوں کا مقدمہ ایوان میں پہنچایا،مصطفیٰ کمال

    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں ایم کیو ایم کی بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم آئے گی اور اسمبلی میں منظور بھی ہوگی، 27ویں ترمیم کے موقع پر بارگیننگ نہیں کی۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے آئینی ترمیم کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا، 26ویں آئینی ترمیم کے وقت ہمارے بل کو کمیٹی کو بھیجا تھا،ہ وفاقی حکومت نے ہم سے اپیل کی کہ ابھی اس معاملےکو روک دیں، ایم کیو ایم چاہتی تو زیادہ وزارتیں اور مراعاتیں مانگتی، میں پاکستان اور پاکستانیوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، ایم کیو ایم نےعوامی مسائل کا حل نکالا اور ہر سیاسی جماعت کے پاس گئے، حکومت میں جانے کے لیے ایک نکاتی بلدیاتی آئینی ترمیم بل کو سپورٹ کرنے کی شرط رکھی، مسلم لیگ ن نے ہم سے اس پر معاہدہ کیا۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں انہوں نے ہمارا ساتھ دیا، پیپلز پارٹی27ویں ترمیم میں ہمارے بل کو قبول کرنے کو تیار نہیں تھی، ہم سے وفاقی حکومت نے اپیل کی کہ اس مرتبہ اہم قانون سازی کی ضرورت ہے، وزیراعظم، کابینہ، مسلم لیگ ن اور چوہدری سالک سمیت سب کا شکر گزار ہوں۔ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے دوستوں کا بھی شکر گزار ہوں، ان سب نے ایم کیو ایم کی آئینی ترمیم کو 27ویں آئینی ترمیم میں شامل کرنے کی حمایت کی، اسٹینڈنگ کمیٹی میں 6 گھنٹے اس پر بحث ہوئی، حکومت نے کہا کہ اس ترمیم میں فوج اور عدلیہ کے حوالے سے ترامیم شامل ہیں، پنجاب نے جو بل پاس کیا ہے وہ من و عن ہمارا بل ہی ہے، یہ ہمارے ہی مؤقف کی 100 فیصد تائید ہے اور مہر ہے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا آئندہ جو آئینی ترمیم آئے گی اس میں یہ بل شامل ہوگا، ہم نے سوچا تھا کہ اگر یہ بل کابینہ میں ڈسکس نہیں ہوا تو ہم استعفیٰ دیں گے، یہ ہمارا نصب العین ہے لوگوں کے حقوق کی بات کرنا ہے،جب لوگ مظاہرے کر رہے تھے ہم نے پاکستان کے لوگوں کا مقدمہ ایوان میں پہنچایا، 70 سالوں سے ہم اپنی فوج کو اپنے لوگوں کے خلاف ہی لڑوا رہے ہیں، یہ پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، وفاق کو بلوچستان کے لوگوں کی محرومیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے، آپ این ایف سی ایوارڈ لیتے ہیں لیکن پی ایف سی کوئی ہے ہی نہیں۔

  • وزیراعظم  دورے پر17 نومبر کو کراچی پہنچیں گے

    وزیراعظم دورے پر17 نومبر کو کراچی پہنچیں گے

    وزیراعظم شہباز شریف پیر 17 نومبر کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچنے والے ہیں، جہاں وہ پاکستان ریلوے کی اہم اور اپ گریڈڈ ٹرین شالیمار ایکسپریس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

    وزیراعظم اپنے دورے کے دوران کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر خصوصی تقریب میں نئی شالیمار ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، جسے جدید سہولیات، بہتر نشستوں، آرام دہ سفری ماحول اور اپ گریڈڈ سروس اسٹینڈرڈ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔وزارتِ ریلوے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورۂ کراچی اور شالیمار ایکسپریس کی لانچنگ کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ ریلوے حکام نے تقریب کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی امور کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔

    حکام کے مطابق نئی شالیمار ایکسپریس کا مقصد مسافروں کو معیاری اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرنا ہے، اور یہ سروس کراچی اور لاہور کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے

    اردن کے شاہ عبداللہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ گلوبل انڈسٹریز اینڈ ڈیفنس سلیوشنز کا دورہ

  • صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی ایسوسی ایشن آف بلڈرز (آباد)  ہاؤس آمد،ملاقات،خطاب

    صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی ایسوسی ایشن آف بلڈرز (آباد) ہاؤس آمد،ملاقات،خطاب

    کراچی: وزیر بلدیات،ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز (آباد) کے آفس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت اور وژن کے تحت شہر کے انفرااسٹریکچر پر کام کررہے ہیں

    ایسوسی ایشن آف بلڈرز (آباد) ہاؤس میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی جی ایس بی سی اے مزمل حسین ہلیپوٹو، ڈی جی ایم ڈی اے بخش علی مہر، اور ڈی جی ٹاؤن پلاننگ فرید شیخ نے شرکت کی۔ اجلاس میں آباد کی ایگزیکٹو باڈی اور پاکستان کے نامور بلڈرز بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔اجلاس کا بنیادی مقصد بلڈرز کو تعمیراتی منصوبوں کی منظوری کے حصول میں درپیش چیلنجز، دیرینہ مسائل اور ان کے حل کے لیے عملی تجاویز پر جامع گفتگو کرنا تھا۔ شرکاء نے ٹاؤن پلاننگ، انفراسٹرکچر، ریگولیٹری اقدامات اور فاسٹ ٹریک اپروول کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔اجلاس میں عارف حبیب، محسن شیخانی، حسن بخشی، افضل حمید، طارق عزیز، اویس تھانوی، انور او کے، جنید تلو، میجر (ر) ہارون رشید، فاروق شیخانی، احمد بمبیا سمیت متعدد معزز اراکین شریک تھے،اس موقع پر بلڈرز نے مشترکہ مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی صنعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اس لیے سرکاری اداروں میں منظوری کے طریقۂ کار اور ورک فلو کو مزید آسان اور شفاف بنانے کی ضرورت ہے۔اجلاس کے بعد صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کے اعزاز میں اے بی اے ڈی ہاؤس میں پرتکلف لنچ کا اہتمام بھی کیا گیا، جہاں تعمیراتی شعبے سے متعلق مستقبل کے اقدامات اور تعاون کے نئے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بلدیات کا نظام سب سے زیادہ بااختیار سندھ کا ہے،جمہوریت کے جو لوگ چیمپئن بنتے ہیں انہوں نے بلدیاتی اداروں کو معطل کردیا تھا ہم بلدیاتی اداروں کو مزید بااختیار کررہے ہیں،نئے صوبے کی بات ایک شوشہ ہے ،نیا صوبہ بنے گا تو کتنی اسمبلیاں کتنے دفاتر بنانے ہوں گے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت بہتری کرکے دکھاۓ گی ہم صرف کراچی میں نہیں پورے سندھ میں کام کر کے دکھاٸیں گے ہمیں پتا ہے شہر کی سڑکوں کی صورتحال خراب ہے چیٸرمین بلاول بھٹو کی ہدایت اور وژن کے تحت شہر کے انفرا اسٹریکچر پر کام کررہے ہیں،وفاق سے ہمیں چند فیصد حصہ ملتا ہے کراچی کے لیے وفاق کی کیا کوٸ زمہ داری نہیں ہے؟ مگر سیاسی جماعتیں عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ہم پر تنقید کرتے ہیں ہماری نیت پر شق نہ کیا جاۓ ہم بہتری کی جانب جانا چاہتے ہیں

    سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ادارے میں جس افسر کے خلاف شکایت ہوتی ہے فوراً ایکشن لیتے ہیں کوئی بھی افسر ایسا نہیں جس کے خلاف ایکشن نہ لیا جاسکتا ہو جو افسر اپنے آپ کو طاقتور سمجھتا ہے اس کے خاف فوری ایکشن لیا جاتا ہے،ستاٸیسویں ترمیم کراچی اور آباد والوں کے لیے ہے ستاٸیسویں ترمیم میں عوام کی بھی بہتری ہے کراچی واحد شہر ہے جہاں لوگ گھومنے نہیں بلکہ بسنے کے لیے آتے ہیں، نسلہ ٹاور کی مثال ہمارے سامنے ہے متاثرین آج تک پریشان ہیں ہم نے نسلہ ٹاور بچانے کے لیے باقاعدہ بل بھی منظور کرایا تھا عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ماضی میں عدالتوں سے جو کمنٹس اور فیصلے آتے تھے وہ سب کے سامنے ہے

    ناصر شاہ نے کہا کہ درست بات پر ہم افسران کے خلاف لازمی ایکشن لیتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ کراچی میں کام کیا جاۓ پالیسی اور باٸ لاز بناۓ جارہے ہیں جس طرح قانون کی خلاف ورزی کی گٸ دبٸ میں کوٸ اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا زمین کے معاملات کو دیکھا جارہا ہے زمین کے معاملات کو آباد کے لوگ خود بھی دیکھیں گے اگر کوٸ قبضہ کرتا ہے تو وہ بھی کوٸ ڈویلپرز یا بلڈر ہی ہو گا ناصر شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کا بہتری اور امن کا وژن ہے وزیر اعلیٰ سندھ بلاول کے مشن کو آگے بڑھانے میں پیش پیش ہیں بلڈر ایک اہم شعبہ ہے تعمیراتی صنعت کے چلنے سے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملتا ہے آباد کے ممبران کے مساٸل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں آباد کے ممبران کو جو سہولتیں درکار ہیں فراہم کی جاۓ گی کچھ ایشو ہیں جن کو مل کر حل کریں گے عوام کی سہولت کے لیے تمام وساٸل بروۓ کار لاٸیں گے جو اسکیم شروع کی گٸ ہیں ان کو انجام تک پہنچایا جاۓ گا ماضی میں جو غیر قانونی تعمیرات ہوٸ ہیں اس کو دیکھا جارہا ہے ایک سوال کے جواب میں ناصر شاہ نے کہا کہ ملک اور فوج کے لیے ہماری جان حاضر ہے ہماری افواج نے انڈیا کو منہ توڑ جواب دیا پاک فوج کے جوان ہمارے لیے اپنی جان قربان کررہے ہیں

  • حکومت کا پیٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل، ڈیزل 6 روپے مہنگا

    حکومت کا پیٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل، ڈیزل 6 روپے مہنگا

    ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    وزارتِ خزانہ کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے اضافہ کر دیا گیا جبکہ پیٹرول کی موجودہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 284 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ پیٹرول 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گا۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

    سکھر وکلاء کنونشن میں ہنگامہ آرائی، 5 افراد گرفتار

    غزہ سے آنے والا چارٹرڈ طیارہ، فلسطینیوں کی جنوبی افریقا آمد کی تحقیقات کا اعلان

    حج 2026 کیلئے سخت طبی شرائط، بیمار عازمین کو وطن واپس بھیجا جائے گا

  • جسٹس کے کے آغا کے حلف کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی کمی

    جسٹس کے کے آغا کے حلف کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی کمی

    جسٹس کے کے آغا کے وفاقی آئینی جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی کمی مزید شدید ہوگئی ہے۔

    اس سے قبل جسٹس خادم حسین سومرو کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ ہوچکا ہے، جس کے باعث عدالت پہلے ہی ججوں کی قلت کا سامنا کر رہی تھی۔حلف برداری کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں موجودہ ججز کی مجموعی تعداد کم ہو کر 32 رہ گئی ہے، جن میں 20 مستقل جبکہ 12 ایڈیشنل ججز شامل ہیں۔ جسٹس کے کے آغا آئینی بینچز کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، تاہم ان کے وفاقی آئینی عدالت میں جانے کے بعد یہ اہم عہدہ خالی ہوگیا ہے اور نئے سربراہ کا تقرر تاحال نہیں ہو سکا۔

    عدالتی حلقوں کے مطابق آئینی بینچ کے سربراہ کی عدم موجودگی میں اہم آئینی نوعیت کے کیسز کی سماعت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ آئینی بینچ کے سربراہ کی تقرری جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کرتا ہے، جبکہ مزید ججوں کی تعیناتی سے متعلق ہائیکورٹ انتظامیہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں کی منتظر ہے

    شہرت کے لیے فیصلے کرنے والے ججز مستعفی ہو جائیں،خواجہ آصف

    اسحٰق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، غزہ میں امن کی کوششوں پر گفتگو

    آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نہیں، شازیہ مری

  • کراچی ای چالان، 589 سرکاری گاڑیوں سمیت 61 ہزار سے زائد چالان

    کراچی ای چالان، 589 سرکاری گاڑیوں سمیت 61 ہزار سے زائد چالان

    کراچی میں ای چالان سسٹم کے تحت جاری کردہ اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں، جن کے مطابق اب تک 589 سرکاری گاڑیوں کے خلاف ای چالان جاری کیے جاچکے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ پولیس کی 118 موبائل اور دیگر سرکاری گاڑیوں کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا۔ مجموعی طور پر شہر بھر میں 61 ہزار 850 سے زائد ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والی 964 ہیوی گاڑیوں کا ای چالان کیا گیا، جبکہ بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو 11 ہزار سے زیادہ چالان موصول ہوئے۔ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 41 ہزار 431 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔

    مزید اعداد و شمار کے مطابق سگنل توڑنے پر 2 ہزار 200 چالان جاری ہوئے، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر ایک ہزار 447 ڈرائیورز کو چالان کیا گیا، جبکہ سیاہ شیشوں کے استعمال پر بھی 795 ای چالان جاری کیے گئے ہیں

    پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈیٹا پرسائبر اٹیک کی کوشش ناکام

    جسٹس کامران ملاخیل قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ مقرر

    ملتان کو نیا پی ایس ایل کنٹریکٹ نہیں ملا، پی سی بی نے وجوہات بتا دیں

    آر ایس ایس کی امریکا میں خفیہ لابنگ، امریکی جریدے کا انکشاف