Baaghi TV

Category: کراچی

  • پاکستان نیشنل برج ٹرائلز کا سلسلہ جاری

    پاکستان نیشنل برج ٹرائلز کا سلسلہ جاری

    پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل برج ٹرائلز کا سلسلہ جمخانہ کراچی میں جاری ہے

    نیشنل برج ٹرائلز میں آج پیر کے روز پہلے راؤنڈ میں مکسڈ ٹیموں کے ٹرائل ہوئے،دوسرے راؤنڈ میں سینئر اور مکس ٹیموں کے ٹرائل لئے گئے،دوسرے راؤنڈ میں چار ٹیمز شامل تھیں،پہلے راؤنڈ میں مائینڈ سپورٹس اور جے کے فور،سٹرائیکرز اور کامران کی ٹیموں نے حصہ لیا، آج کے ٹرائلز میں مائینڈ سپورٹس 11.77 سکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی، اس ٹیم میں طارق رشید خان، وجاہت علی سوری،سید اختر کمال سمیع،عبدالحمید شامل ہیں، کامران کی ٹیم 16.80 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، اس ٹیم میں کامران ابراہم، مسعود مظہر،مرزا شوق حسین،اظہرحامد، غالب بندیشہ شامل ہیں،سٹرائکرز کی ٹیم 23.95 سکور کے ساتھ دوسرے اور جے کے کی ٹیم 27.48 سکور کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، جے کے کی ٹیم میں سعید اختر،عمران گردیزی،شاہد حمید،غیاث اے ملک شامل ہیں،

    واضح رہے کہ پاکستان نیشنل برج ٹرائل کا آغاز 14 مارچ کو کراچی جم خانہ میں ہوا تھا ٹرائلز میں ایک اور ٹیم بی برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین کیلئے متخب ہو گی جبکہ برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کا آغاز ماہ مئی میں لاہور میں ہوگا جس میں پاکستان بھارت بنگلہ دیش فلسطین یو اے ای سعودیہ عرب سمیت دیگر ٹیمیں شریک ہونگی اور اس میں کامیاب ہونے والی ٹیم رواں برس مراکش میں ورلڈ چیمپین شپ میں حصہ لے گی۔

    پاکستان برج فیڈریشن کے سیکرٹری احسان قادر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹرائلز کے چیف ڈائریکٹرجبکہ انکی معاونت وجاہت سوری کر رہے ہیں۔ سینئر صحافی و اینکر پرسن ، پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان نے ٹرائلز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی،

    مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے صدر منتخب

    سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی

    لاہور میں تین روزہ پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ اختتام پذیر 

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

  • سیاسی جماعت سے کہتا ہوں نفرت اورتقسیم کی سیاست چھوڑ دیں، بلاول

    سیاسی جماعت سے کہتا ہوں نفرت اورتقسیم کی سیاست چھوڑ دیں، بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین،وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سرجیکل کمپلیکس کی بنیاد رکھ رہا ہوں،صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں،18ویں ترمیم کے بعد صحت صوبوں کا معاملہ ہے

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ لانڈی میں سرجیکل کمپلیکس کی بنیاد رکھ رہا ہوں، پیپلزپارٹی نے اپنے دورمیں ہمیشہ صحت کو بجٹ میں ترجیح دی ہے،پہلے مریضوں کو پیسے بھر کے علاج کروانا پڑتا تھا، 2015 سے ہمیں یہ ذمہ داری ملی ہے،معاشی صورتحال کا تعلق صحت سے نہیں ہونا چاہیے،جو بجٹ ادارے کو ملا، اس کے اندررہ کر مریضوں کو مفت علاج دینا شروع کردیا،پاکستان پیپلز پارٹی سوچتی ہے، سی صوبے یا ملک کی حکمرانی ملے تو مینڈیٹ حلقے تک محدود نہیں ہوتا،پیپلزپارٹی نے کراچی کے ہرضلعے میں صحت کی سہولیات پر توجہ دی ،ہم نے مختلف اضلاع میں سیٹلائٹ سسٹمز کھولے ہیں، وہاں بھی دل کا علاج مفت ہوتا ہے،کراچی میں چیسٹ پین یونٹس 17ہیں،ہم نے نہ صرف کراچی میں دنیا کا بڑا دل کےعلاج کا اسپتال بنایا بلکہ ایک نیٹ ورک قائم کیا ،جو پیپلز پارٹی کی کردار کشی میں لگے رہتے ہیں،این آئی سی وی ڈی اُن کا منہ توڑ جواب ہے سندھ کا پیسہ عوام کے لیے دل کا مفت علاج کروانے میں استعمال کر رہے ہیں،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اورخیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کے نام سے دھوکا چل رہا تھا، وہ پنجاب اورخیبرپختونخواکے بجٹ پر ڈاکہ مارتے ہیں، صحت کارڑ کی مد میں پرائیویٹ اداروں کو پیسا دے رہے ہیں،عوام کا یہ حق ہے کہ سیاستدان ان کی خدمت کریں اورمسائل کا حل نکالیں،انتشار پسندی، نفرت اور تقسیم کی سیاست چھوڑ دیں، ملکی مسائل کے حل کیلئے سب کو اپنا کردارادا کرنا چاہیے،جو آپ نفرت کی سیاست کر رہے ہیں آپ کا اپنا ہی نقصان تو ہورہا ہے ،ملک معاشی ،سیاسی اورآئینی بحران سے گزررہا ہے،سیاسی جماعت سے کہتا ہوں نفرت اورتقسیم کی سیاست کو چھوڑ دیں،پیپلزپارٹی نے بلدیاتی الیکشن میں بھرپورکامیابی حاصل کی،پیپلزپارٹی نے حیدرآباد میں کلین سویپ کیا ، پیپلز پارٹی نے سندھ میں الیکشن کرائے ہیں،جیالوں نے سازشوں کاجواب اپنے ووٹ کے حق سے دیا ہے،کچھ لوگ مسلسل کردار کشی میں لگے ہوئے ہیں،کراچی بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی کو اکثریت ملی،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سرجیکل کمپلیکس دنیا کاسب سے بڑااسپتال ہوگا، ،1200 بیڈ کا اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال ہوگا،فنڈمیسرکرنا حکومت سندھ کا کام ہےاور کام جلدی کرنا ان کا کام ہے، سرجیکل کمپلیکس کا افتتاح خود چیئرمین بلاول بھٹو نے کیا ہے، آئندہ 5 سال میں سرجیکل کمپلیکس کومکمل کریں،حکومت سندھ کی ترجیحات سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں،اس حکومت کے اختتام سے قبل تیسری سائبر نائف کراچی میں لگادی جائےگی،

    اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

  • کٹی پہاڑی سے انتہائی مطلوب 5 ملزمان گرفتار

    کٹی پہاڑی سے انتہائی مطلوب 5 ملزمان گرفتار

    پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے قصبہ کالونی کٹی پہاڑی سے انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے 5 ملزمان سلیمان عرف بھائی، محمد ظہور عرف ظہور ئے، افضل خان، محمدہارون اور عبدالغنی عرف شینا کو گر فتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

    ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں اسلحے کے زور پر متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ملزم سلیمان عرف بھائی پولیس کے ساتھ دوران ڈکیتی مقابلے میں زخمی ہوکر جیل جا چکا ہے۔دوران تفتیش ملزم محمد ظہور عرف ظہورئے نے انکشاف کیا کہ وہ ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے اور جرائم پیشہ افراد کوکرائے پر اسلحہ فراہم کرنے میں بھی ملوث ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ اسلحہ مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

  • عمران خان مارچ نہیں تو اپریل میں گرفتار ہوجائیں گے،منظور وسان

    عمران خان مارچ نہیں تو اپریل میں گرفتار ہوجائیں گے،منظور وسان

    پیپلز پارٹی کے رہنما، مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ جب تک زراعت میں نئی ٹیکنالوجی نہیں آئے گی، ہم کامیاب نہیں ہوسکیں گے ،

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بھی آگاہی دی جارہی ہے،سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو بیج کی مد میں سبسڈی دے رہے ہیں ،سندھ کے ہر محکمے میں اعداد و شمار کا بحران ہے،میرے ڈپارٹمنٹ کے پاس یہ ڈیٹا نہیں تھا کہ کتنی زمین اور کتنے کسان ہیں ،ٹڈی دل کے منصوبے میں جو بھی کوتاہیاں ہوئی ہیں ان پر ایکشن لیا جائے گا،

    منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ میرے سارے سیاسی خواب درست ہوتے ہیں ،سیاستدانوں کے احتساب کی طرح سب کا احتساب ہونا چاہیے،پورے ملک کے انتخابات ایک ساتھ ہوں گے ،عمران خان مارچ نہیں تو اپریل میں گرفتار ہوجائیں گے ،75 سال میں جو کبھی نہیں ہوا وہ ہونے والا ہے ، عمران نے کم سے کم مسلسل دو سال جیل میں گزارے تو انہیں سیاست دان مانوں گا عمران لاڈلا پلس ہونے اور سپر ڈومیسائل کی وجہ سے نخرے دکھا رہا ہے

    شیخوپورہ سے ہمیں اسلام آباد لا کر چھوڑ دیا گیا، خاتون کی دکھ بھری کہانی

    بڑے اسکولز میں کس طرح کے بگڑے بچے پڑھتے ہیں؟

    فاٹا کے جرگوں میں لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ 15 لاکھ میں ڈیل ڈن

    مردانہ کمزوری کی حقیقت کیا؟ہم ایسے سوالات کیوں نہیں اٹھاتے؟

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر،شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث بلوچستان میں 10 افراد جاں بحق ہوئے،سندھ میں بارشوں اور ژالہ باری سے گندم کی تیار فصل کونقصان ہوا ہے، انسانی جانوں اور کھڑی فصل کو نقصانات پر دل افسردہ ہے، متاثرہ لوگوں اور کسانوں سے دلی ہمدردی ہے، ہم گزشتہ سال کی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نہیں نکلے، بلوچستان اور سندھ میں ابھی سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کا سلسلہ جاری ہے،ایک طرف بارشوں سے تباہی ،دوسری طرف سیاسی تماشہ ختم ہی نہیں ہو رہا، بلوچستان اور سندھ میں بارشوں سے پیدا ہونے والے نقصانات پر توجہ دیں،

  • رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان

    رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے رمضان المبارک کے چاند کی پیشگوئی کی ہےکہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے رمضان المبارک کا چاند 22مارچ کو نظر آئے گا اور 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، اس لیے 22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی، غروب آفتاب 6 بج کر 41 منٹ جب کہ غروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر ہوگا چاند دیکھنے کے دوران کراچی میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں موجود مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل 21یعنی 29شعبان کو رمضان المبارک کا چاند دیکھیں اور حکومت کو اپنی شہادت ریکارڈ کرائیں۔ سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بھی شہری کھلی آنکھ سے یا دوربین کے ذریعے چاند کو دیکھے وہ فوری طور پر قریبی عدالت جاکر اپنی شہادت درج کرائے۔

  • ملتان اور کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان

    ملتان اور کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان

    ملتان اور کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ ہلکی و معتدل بارش کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ریکارڈ کیا گیا،ایئرکوالٹی انڈیکس 172 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہے گا،آج شام کو بوندا باندی کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اورکہیں معتدل بارش ہوسکتی ہے،پیرسے دوبارہ شہر کا مطلع مکمل صاف اورتیزدھوپ پڑنے کی توقع ہے،آئندہ تین روز کے دوران صبح سے دوپہر کے درمیان بلوچستان کی شمال مغربی جبکہ شام کے وقت جنوب مغربی سمندری ہوا چل سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ نمی کاتناسب 55فیصد تک بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی جاسکتی ہے۔

    مغربی سسٹم کے زیراثردیہی سندھ کے اضلاع قمبرشہدادکوٹ، لاڑکانہ، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، نوشہروفیروز، شہید بے نظیر آباد، دادو، جامشورو، سانگھڑ، حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان، میرپورخاص، عمرکوٹ کے اضلاع میں وقفے وقفے سے گردوغبار،گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش جبکہ کہیں کہیں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری جبکہ بدین،ٹھٹھ اورسجاول میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے-

  • اے این ایف کی مختلف کارروائیاں،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    اے این ایف کی مختلف کارروائیاں،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    اے این ایف کی منشیات فروشوں کیخلاف مختلف کارروائیاں،

    باغی ٹی وی: کراچی کے ائیر پورٹ سے سعودی عرب کیلئے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کے جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی وہ نجی ائیرلائن کی پرواز ای آر 812 سے جدہ جا رہا تھا۔

    بلوچستان : آواران میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،4 بچوں سمیت 8 افراد جاں

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران پونے 3 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی، مسافر اختر جہان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے ہے

    ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے کے قریب مردان کے رہائشی ملزم سے 600 گرام چرس برآمد کی گئی،فیصل آباد میں کار سے 12 کلو ہیروئن برآمد،پشاور کا رہائشی ملزم گرفتار کیا گیا،تربت مند روڈ کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی82 کلو چرس برآمد ہوئی-

    ڈرون کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

    ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-

  • خواجہ سرا سوشل ایکٹوسٹ شہزادی رائے کو حراساں کرنے کا معاملہ،مرکزی ملزم گرفتار

    خواجہ سرا سوشل ایکٹوسٹ شہزادی رائے کو حراساں کرنے کا معاملہ،مرکزی ملزم گرفتار

    گلستان جوہر میں خواجہ سرا سوشل ایکٹوسٹ شہزادی رائے کو حراساں کرنے کا معاملہ،صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا بھی نوٹس ، مکمل تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: گلستان جوہر میں خواجہ سرا شہزادی رائے کو ہراساں کرنے کا مقدمہ تھانہ شاہراہ فیصل میں درج کرلیا گیا ہے جس میں جان سے مارنے ، ہراساں کرنے اور گھر میں زبردستی گھسنے کی دفعات شامل ہیں۔

    شہزادی رائے کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے گھر کے اندر گھسنے کی کوشش کی اور دروازے پر لاتیں ماریں جنونی شخص نشے میں تھا جس کے ہاتھ میں ایک بوتل بھی تھی، وہ پہلے بھی گھر آیا تھا اور دوستی کرنے پر مصر تھا۔

    مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور تفصیلات حاصل کیں ایس پی ظفر چھانگا کےمطابق گلشن پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے دو بار خواجہ سرا شہزادی رائے کو حراساں کیا تھا-

    ایس پی گلشن اقبال کے مطابق ملزم کو سچل کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا-

  • سیکیورٹی کمپنیوں کا اسکارٹ سروس  بند کرنے کا اعلان

    سیکیورٹی کمپنیوں کا اسکارٹ سروس بند کرنے کا اعلان

    کراچی: حکومت سندھ کے سیکیورٹی کے نام پر اسلحے کی نمائش روکنے کے احکامات پر سیکورٹی کمپنیوں نے گارڈز فراہم کرنے کی خدمات بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سیکیورٹی کمپنیوں کو سکارٹ سروس فراہم کرنے سے روک دیا ہے آل پاکستان سیکورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن نے اس ضمن میں اپنی تمام رکن سیکورٹی کمپنیوں کو خط ارسال کردیا ہے۔

    گرفتاری کی صورت میں پارٹی کون چلائے گا،عمران خان کا بیان سامنے‌آ گیا

    خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن میں ترمیم کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی گارڈز کسی بھی گاڑی یا ڈالا یا ویگو وغیرہ کے پیچھے ہتھیار لے کر نہیں بیٹھ سکتے، اس لیے تمام سیکورٹی کمپنیوں کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ پولیس کی طرف سے کسی بھی ممکنہ کارروائی سے بچنے کے لیے فوری طور پراسکارٹ سروس کو بند کر دیا جائے۔

    ایسوسی ایشن نے گاڑی کے اندر بیٹھے باڈی گارڈز کے حوالے سے اپنی رکن کمپنیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یہ سروس بھی بند کردیں اگرچہ اسلحہ کی نمائش نہ ہو، کیونکہ پولیس اس کا غلط استعمال کرے گی اور اسلحے کی نمائش کے بہانے گارڈز کے خلاف کارروائی شروع کر دے گی۔

    آواران میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں تین دہشتگرد ہلاک

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنیاں اپنے تمام صارفین کو نہ صرف اس بارے میں مطلع کریں بلکہ ان سے کہیں کہ وہ براہ راست وزیراعلی سندھ، ہوم سیکریٹری سے اپنی تشویش کا اظہار کریں ایسوسی ایشن اس دوران مذکورہ ترمیمی نوٹیفکیشن کے بارے میں وضاحت کے لیے پولیس کے اعلیٰ حکام سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

  • پاکستانی ائیرپورٹ سیکیورٹی انتہائی موثر بنانے کیلئے برطانیہ  جدید اسکینیگ مشینیں فراہم  کرے گا

    پاکستانی ائیرپورٹ سیکیورٹی انتہائی موثر بنانے کیلئے برطانیہ جدید اسکینیگ مشینیں فراہم کرے گا

    لاہور: پاکستانی ائیرپورٹ سیکیورٹی کو انتہائی مؤثر بنانے کے لیے برطانیہ جدید اسکینیگ مشینیں فراہم کرے گا-

    باغی ٹی وی:سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق برطانوی سکیورٹی ادارےڈیپارٹمنٹ فار سکیورٹی کی جانب سے جدید مشینیں کراچی اور لاہور ائیر پورٹس پر سکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے دی جا رہی ہیں۔

    بھارت کی سب سے بڑی ائیر لائن نے 50 طیارے انڈر گراؤنڈ کر دیئے

    سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسکینگ مشینیں مسافروں اور سامان کے ساتھ نقصاندہ آلات اور بارودی مواد کو جانچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، مشینیں برطانوی ڈپارٹمنٹ فار سکیورٹی کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحفے میں دی جائیں گی۔

    انگلینڈ اور ویلز میں شادی کے لیے کم سے کم عمر 18 سال کر دی …

    سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ مشینری کی تنصیب کا مقصد برطانیہ سے آنے والے مسافروں اور ان کے سامان کی جدید طرز پر چیکنگ کرنا ہے یہ ٹیکنالوجی بعدازاں دیگر ائیرپورٹس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کو فراہم کی جائے گی۔

    عمران نیازی کی گزشتہ چند دنوں کی حرکات سب کے سامنے ہیں، وزیراعظم