Baaghi TV

Category: کراچی

  • مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ

    مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ

    سپریم کورٹ نے ملک کے تمام مفرور ملزمان کے بینک اکائونٹس اور شناختی کارڈز بلاک کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد سندھ میں مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: کراچی رجسٹری میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3رکنی بینج نے ملزم شوکت مسیح کی بریت کے خلاف حکومت سندھ کی اپیل کی سماعت کی ،عدالت نے مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ۔

    پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے بتایا کہ ملزم شوکت مسیح تاحال مفرور ہے اور گرفتاری کیلئے اقدامات کئےجارہے ہیں۔

    سپریم کورٹ نے وفاقی وزارت داخلہ ،نادرا اور وزارت داخلہ سندھ کو حکم دیا کہ مفرور ملزمان عدالت میں خود پیش نہیں ہوتے انہیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

    جسٹس مشیرعالم نے ریمارکس دیئے کہ مفرور ملزمان اپنی تقریروں میں گلا پھاڑپھاڑ کر عدالتوں کے احترام کا کہتے ہیں لیکن خود عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے۔

    عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ،نادرا اور محکمہ داخلہ سندھ کوحکم دیا کہ تمام مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ اور بینک اکاوئنٹس بلاک کردیئے جائیں ۔

    ملزم شوکت مسیح کو جعلی ادویات کیس میں ماتحت عدالت نے سزا سنائی جبکہ ہائیکورٹ نے 2009ء میں بری کردیا،ملزم عدالتی سمن جاری ہونے کے باوجود پیش نہیں ہورہا اور تاحال مفرروہے۔

    ترجمان سندھ پولیس کے مطابق مفرور ملزمان کے شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام سے 15 روز میں رپورٹ طلب کر لی گئی ہے اور آئی جی سندھ نے شعبہ تفتیش کو مزید 350 کمپیوٹرز فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

    ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ شعبہ تفتیش کوبہتر بنانا ہمارا مقصد ہے۔

  • کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار،نامعلوم افراد کی گولی سے ایک بچہ ہلاک

    کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار،نامعلوم افراد کی گولی سے ایک بچہ ہلاک

    کراچی: پولیس نے پاپوش نگر اور کٹی پہاڑی پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان تخریب کاری، اسٹریٹ کرائم،گاڑی اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ہیں، گرفتارملزم محمد علی کھوسہ سے دستی بم، پرس اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان شعیب اور جنید سےمسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات اور اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار

    اس کے علاوہ ملزمان امان اللہ، جاوید، طلحہ، سہیل احمد اور فرمان سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے رئیس امروہی کالونی میں نامعلوم سمت سے لگنے والی گولی سے بچہ ہلاک ہوگیا،8 سال کے عبداللہ کو گزشتہ روز سرپرگولی لگی تھی جو اسپتال میں زیرعلاج تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا،بچے کے اہل خانہ نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    کراچی:آگ لگنے سے 100 سے زائد جھگیاں جل گئیں،خاتون سمیت 2 بچے زخمی

    پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث افراد تک پہنچنےکی کوشش کررہےہیں۔

  • کراچی:آگ لگنے سے 100 سے زائد جھگیاں جل گئیں،خاتون سمیت 2 بچے زخمی

    کراچی:آگ لگنے سے 100 سے زائد جھگیاں جل گئیں،خاتون سمیت 2 بچے زخمی

    کراچی میں ضلع ملیر کے علاقہ گلشن قادری میں آگ لگنے سے 100 سے زائد جھگیاں جل گئیں۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق کراچی میں ضلع ملیر کے علاقہ گلشن قادری میں آتشزدگی کے باعث 100 سے زائد جھگیاں جل کر خاک ہو گئیں، آگ لگنے سے جھگیاں جلنے کے نتیجے میں خاتون اور 2 بچےجھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کرنے والے ممالک کی فہرست جاری

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے جھگیوں میں رہائش پذیر تمام افراد کو باحفاظت نکال لیا ہے جب کہ فائربریگیڈ کی 7 گاڑیاں جائے وقوعہ پہنچیں اور جھگیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

    ملک بھر میں کورونا کے 53 کیسز رپورٹ

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

    کراچی میں فنی خرابی کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہونے سے شہر کا چالیس فیصد سے زائد حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔ جبکہ کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کی وجہ سے شہر قائد کے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

    کراچی میں بیشتر گرڈ اسٹیشنز ٹرپ ہونے سے کلفٹن، ڈیفنس، گزری اور ملحقہ علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔ اس کے علاوہ صدر، گارڈن اور اولڈ سٹی ایریا میں بجلی کی فراہمی بند ہے۔ کراچی کے علاقے لائنزایریا، نمائش، کورنگی، مہران ٹاؤن، انڈسٹریل ایریا، اللہ والا ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں بھی بجلی بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    دوسری جانب کراچی میں مدینہ کالونی کی رہائشی ساتویں جماعت کی طالبہ کی خودکشی کی کوشش اہل علاقہ نے ناکام بنادی گئی۔ جبکہ کراچی میں خود کشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کریسنٹ اسکول بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی ٹیپوسلطان روڈ برانچ میں زیر تعلیم ہے۔

    علاقہ مکین کے مطابق بچی نے رہائشی عمارت کی چھت سے کودنے کی کوشش کی تو اہل علاقہ جمع گئے اور انھوں نے بچی کو بچالیا۔ اہل علاقہ کے مطابق ساتویں جماعت کی طالبہ عمارت کی چھت سے چھلانگ لگانے والی تھی لیکن لوگوں نے بروقت پہنچ کر اسے بچا لیا۔ اس کا ہاتھ پکڑ کر اس کی زندگی محفوظ بنا دی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ طالبہ نے اپنے ہاتھ کی کلائی بھی کاٹی تھی تاہم بچی کو علاقہ کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ساتویں جماعت کی طالبہ نے والدین کی ڈانٹ کے باعث خودکشی کی کوشش کی۔

  • لندن کی جائیدادیں شہیدوں کی ملکیت ہے. خالد مقبول صدیقی

    لندن کی جائیدادیں شہیدوں کی ملکیت ہے. خالد مقبول صدیقی

    لندن کی جائیدادیں شہیدوں کی ملکیت ہیں. خالد مقبول صدیقی

    ندن ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لندن کی جائیدادیں شہیدوں کی پراپرٹی ہےجبکہ یہ جائیدادیں ایک ٹرسٹ کے ذریعے، تعلیم، صحت، روزگار، لاپتا اور اسیر کارکنوں کی قانونی مدد اور کارکنوں کی فلاح کے لیے استعمال میں لائی جائیں گیں.

    خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ عمران فاروق کی بیوہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہیں لہذا انہیں اُن کا حق دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے بانی متحدہ کی رہائشگاہ اور دیگر ٹرسٹیز کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    ادھر دوسری جانب فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہی ایم کیو ایم ہے اور 6 پراپرٹیزٹرسٹ کےنام پر تھیں جبکہ یہ ایم کیو ایم کے نام پر بنے تھے اور یہ پراپرٹیز ایم کیو ایم کی ملکیت ہیں لہذا اینڈومنٹ فنڈ قائم کیا جائے گا لیکن اس پیسے کی ریکوری کیسے ہو گی اب یہ بھی ہمیں دیکھنا ہے۔ خیال رہے کہ لندن ہائی کورٹ نے تقریباً 1کروڑ پاؤنڈ کی پراپرٹیز کے کیس کا فیصلہ امین الحق اور دیگر کے حق میں سنا دیا ہے جس سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی پارٹی قیادت کے بعد لندن میں موجود جائیداد سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔

  • پاکستان یارن مرچنٹس نے ٹیکسٹائل ایشیاء نمائش کو اہم قرار دے دیا

    پاکستان یارن مرچنٹس نے ٹیکسٹائل ایشیاء نمائش کو اہم قرار دے دیا

    پاکستان یارن مرچنٹس نے ٹیکسٹائل ایشیاء نمائش کو اہم قرار دے دیا
    موجودہ حالات میں نمائش تازہ ہوا کا جھونکا،پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوا، سہیل نثار
    غیرملکی خریداروں کی دلچسپی صنعتکاروں کے لیے امید کی نئی کرن ثابت ہوئی، سینئر وائس چیئرمین پائما

    پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن (پائما) کے سینئر وائس چیئرمین سہیل نثار نے ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کی حامل ٹیکسٹائل انڈسٹری کے خام مال، مشینری، گارمنٹس ایسیسریز، ویونگ، اسپننگ، ایمبرائیڈری مشینری، ٹیکسٹائل ڈائز کیمیکلز پر مشتمل ”ٹیکسٹائل ایشیاء“ نمائش کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں یہ نمائش صنعتوں کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی ہے کیونکہ ملک میں جاری سنگین معاشی بحرانوں، ڈالر کی اونچی اڑان، ایل سیز نہ کھولنے سے درآمدی خام مال کی کلیرئنس میں تاخیر اور ٹیکسوں کی بھرمار کے ساتھ ساتھ بجلی و گیس کے زائد نرخوں سے صنعتی پیداواری لاگت میں بے پناہ اضافہ ہوا تاہم ٹیکسٹائل ایشیاء نمائش کے انعقاد سے کسی حد تک صنعتکاروں کے دکھ ضرور کم ہوئے ہیں کیونکہ غیر ملکی خریداروں کا نمائش کا دورہ کرنا امید کی نئی کرن ثابت ہورہے ہیں۔

    سہیل نثار نے پائما کے اسٹال پر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر طارق یوسف کے دورے کے موقع پر صنعتوں کو درپیش مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور کے سی سی آئی سے درخواست کی کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر ثاقب گڈلک، اسلم موٹن، فرحان اشرفی، خرم بھارارا، رضوان دیوان، سہیل احمد، ضیاء العارفین، جنیدالرحمان، عارف لاکھانی، شعیب شریف، عاصم اعجاز، حسن سہیل اور سعید گڈلک بھی موجود تھے۔

    پائما کے رہنماؤں کا کہنا تھاکہ تجارتی نمائشوں کے انعقاد سے نہ صرف بیرونی دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوتا ہے بلکہ غیر ملکی تاجروں سے رابطے استوار کرنے کا بھی موقع ملتا ہے خاص طور پر پاکستانی مصنوعات کو ایک پلیٹ فارم پر غیر ملکی خریداروں کو روشناس کرانے میں خاطر خواہ مدد ملتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نمائش کا دورہ کرنے والے غیر ملکی خریداروں نے پاکستانی مصنوعات کے معیار کو سراہتے ہوئے گہری دلچسپی کا مظاہر ہ کیا جس سے امید ہے کہ صنعتوں پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے

  • غذائی قلت اورغربت کے خاتمے کیلیے مناسب فنڈز مختص کیے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

    غذائی قلت اورغربت کے خاتمے کیلیے مناسب فنڈز مختص کیے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی محتسب ادارہ کےصدر کا دورہ سندھ خوش آئندہ ہے ،

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام شہریوں کے لیے انتظامی انصاف کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں ،محتسب سندھ تحقیق کے ذریعے مسائل کے حل میں سہولت فراہم کرتا ہے محتسب سندھ نے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے مطالعہ کیا اورسفارشات پیش کیں، غذائی قلت اورغربت کے خاتمے کے لیے مناسب فنڈز مختص کیے ہیں سندھ حکومت نے غذائی قلت اور غربت کے خاتمے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں سندھ حکومت صحت اور تعلیم کو سب سے زیادہ ترجیح دیتی ہے، سینکڑوں کے حساب سے آراو پلانٹس لگائے ہیں،مٹھی کی اسپتال میں تمام سہولیات موجود ہیں،کچھ سال پہلے ورلڈ بینک کے صدر آئے تھے اور اسٹنٹنگ پر بات ہوئی تھی، تھر میں حاملہ خواتین کو وظائف دیتے ہیں تاکہ وہ اسپتال میں چیک اپ کروائیں،

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہائوس میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا وزیراعلیٰ نے بچوں کو پولیو کے ڈرپس پلائے اور تحائف دیئے اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، قاسم سومرو ، کمشنر کراچی اقبال میمن و دیگر بھی موجود تھے،وزیراعلی نے کہا کہ یہ بڑی کامیابی ہے کہ 33 ماہ سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، 19 مارچ تک اس دوران جاری مہم کے دوران ہائی رسک اضلاع میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے

    دھویں دار مخبریاں، عمران خان نے اپنا کباڑہ کر لیا، نواز شریف کیلیے بری خبر

    احتساب سب کا ہو گا،وقت دیتے ہیں، ذمہ داران کا تعین کر کے عدالت کو بتائیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    اہم پوسٹوں پر سیاسی مداخلت ناقابل برداشت ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    سپریم کورٹ،محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت سے تبادلے،آٹھ سالوں کا ریکارڈ طلب

  • نااہلی اورجیل عمران خان کا مقدر بن چکا ہے،شرجیل میمن

    نااہلی اورجیل عمران خان کا مقدر بن چکا ہے،شرجیل میمن

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس ریلیاں نکالنے کا وقت ہے لیکن عدالت میں پیشی کا نہیں ،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان نااہلی سے بچنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں ،عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کی گرفتاری کا تماشہ ہو، خون خرابا ہو، عمران خان کے لیے کوئی قانون نہیں ، آئین و قانون سے بالاتر ہیں منی لانڈرنگ اور فارن فنڈنگ کیس 10 سال سے چل رہا ہے ، فیصلہ نہیں ہو سکا، بی آر ٹی پشاور میں بدعنوانی منظر عام پر آئی ، کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں ، مالم جبہ ، بلین ٹری سونامی اسکینڈلز داخل دفتر کر دیئے گئے ،عمران خان چاہے کتنے حربے استعمال کرلے، نااہلی اورجیل ان کا مقدر بن چکا ہے پی ٹی آئی میں لڑائی نمبر دو اور نمبر 3 میں ہے کہ کون عمران خان کی جگہ سنبھالے،عمران خان نے پنجاب پرانے کارکنوں کو نظر انداز کر کے کسی اور کے حوالے کردیا ،

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے عمران خان ریلی کی قیادت کیلئے ٹھیک اور وہاں سیکیورٹی کا خدشہ نہیں، عمران خان کو جب عدالت بلائے تو صحت اور سیکیورٹی کا عُذر پیش کرکےاستثنیٰ مانگتے ہیں،عدالت سماعت میں وقفے اور تاخیر کے بجائے عمران خان کے خلاف کارروائی کرے، عمران خان آج پھر سیاسی انتشار پھیلانے کیلئے تیار ہیں ، جواب دہی کیلئے تیار نہیں،اپنی نام نہاد سیاست کیلئے عمران خان اپنے کارکنان کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، خونی مارچ اور ریلیاں نکالنے والے کیا اپنے کارکنان اور ملک کے خیر خواہ ہیں؟عمران خان کارکنان کو اکسا کر خود چھپ جاتے ہیں،

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی:کے پی او حملے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک،2 دہشتگرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی:کے پی او حملے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک،2 دہشتگرد گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی پولیس سے منگھوپیر مائی گاڑی مزار کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی:محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)کی جانب سے نادرن بائی پاس منگھوپیر کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس میں کراچی پولیس آفس حملے کا ماسٹر مائنڈ اریاد اللّہ ہلاک ہوگیا۔

    ظل شاہ کے کیس میں عمران خان اور یاسمین راشد بھی گرفتار ہوں گے،وزیر اطلاعات …

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کے پی او حملے کا مسٹر مائنڈ اریاد اللّہ سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت 26 سالہ ارید اللہ اور 23 سالہ عبد الوحید کے نام سے کی گئی جن کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں دہشت گرد ارید اللہ کالعدم تحریک طالبان کراچی کا کمانڈر تھا سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ارید اللہ کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

    یو اے ای نے الیکٹرک کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو بطور ٹیکسی متعارف کروادیا

    سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا جب کہ چھوٹے بڑے 5 ہتھیار اور ان کے زیر استعمال 2 موٹر سائیکل بھی قبضے میں لی گئی ہیں مقابلہ کے حوالے سے آج اہم پریس کانفرنس کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کی شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس پر دہشت گروں کے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوئے۔

    بعد ازاں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    ظل شاہ کی والدہ نے پی ٹی آئی کو بیٹے کا قاتل قرار دے دیا

  • کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ واپس دہلی پہنچ گیا

    کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ واپس دہلی پہنچ گیا

    کراچی ائیرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے لینڈنگ کرنے والا بھارتی ائیرلائن کا طیارہ اپنی منزل دوحا جانے کی بجائے واپس پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ذرائع کے مطابق انڈیگو ائیر لائن کی دہلی سے دوحا کی شیڈول پرواز 6E1736 پاکستان کی فضائی حدود میں تھی کہ اڑان کے ایک گھنٹے 40 منٹ بعد میڈیکل ایمرجنسی ہوئی اور طیارے میں سوار 60 سالہ نائجیرین شہری کی طبیعت خراب ہوئی –

    سی اے اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کا مسافر لینڈنگ سے قبل ہی دوران پرواز انتقال کر گیا تھا، بھارتی ائیرلائن کے کپتان نے میڈیکل ایمرجنسی کی اطلاع دی۔

    پائلٹ کی جانب سے میڈیکل ایمرجنسی ڈیکلیئر کرنے پر ٹریفک کنٹرولر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی، طیارے نے رات 12بجے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، مریض کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ایمبولینس اور ڈاکٹر فراہم کیا گیا۔

    سول ایوی ایشن اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کو چیک کیا لیکن 60 سالہ مسافر عبداللہ لینڈنگ سے قبل ہی انتقال کر چکا تھا جس کے بعد مسافر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔

    اس تمام مرحلےکےدوران بھارتی ائیرلائن انڈیگوکا ائیربس A320-271N طیارہ لگ بھگ 4 گھنٹے تک کراچی کےجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود رہا،صبح 4:06 بجے طیارہ اپنی منزل دوحا کی بجائےدہلی کےلیےروانہ ہوا اور مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ دہلی پر لینڈ ہوا۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق میڈیکل ایمرجنسی اور مسافر کے انتقال کی وجہ سے طیارے نے اپنا اگلا سفر ملتوی کیا اور میت کو لواحقین کے حوالے کرنے کے لیے پائلٹ کو طیارہ واپس دہلی لے جانا پڑا۔