Baaghi TV

Category: کراچی

  • آغا خان اسپتال اور یونیورسٹی کا عملہ، طالبعلم بڑی تعداد میں کورونا میں مبتلا

    آغا خان اسپتال اور یونیورسٹی کا عملہ، طالبعلم بڑی تعداد میں کورونا میں مبتلا

    کرونا کی نئی قسم، این سی او سی نے الرٹ جاری کر دیا،ماسک پہننے کی ہدایت

    این سی او سی نے کورونا کی نئی اقسام کے پھیلاو کا خدشہ ظاہر کردیا ،این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کا نیا ورینٹ دنیا بھر میں دوبارہ پھیل رہا ہے،کورونا سے بچاؤ کے لئے این سی او سی نے الرٹ جاری کردیا،اور کہا کہ 30 اپریل تک رش والے جہگوں پر ماسک لازمی پہنیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں،

    کرونا شہر قائد کراچی میں دوبارہ بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے،کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 53 جبکہ ایک ہفتے میں 146 کرونا مریض سامنے آئے ہیں، جس کے بعد محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کرونا کی شرح ایک ہفتے میں 12.91 فیصد ہو گئی ہے، پاکستان بھر میں مزید 129 افراد گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کا شکار ہوئے ہیں،

    کراچی کے آغا خان اسپتال اور یونیورسٹی کے عملے سمیت طالب علم بڑی تعداد میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں انتظامیہ نے اسپتال اوریونیورسٹی میں تمام عملے اور طالب علموں کوبذریعہ خط الرٹ جاری کردیا خط کے متن میں کہا گیا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے عملے، اساتذہ اور طالبعلموں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو رہی ہے، خوش قسمتی سے تمام افراد میں کورونا کی معمولی علامات سامنے آئی ہیں۔

    شرعی عدالت کے سود کے فیصلے کیخلاف اپیلیں خارج

    اسپتال انتظامیہ نے خط میں لکھا کہ کچھ افراد میں موسمی فلو کی علامات بھی سامنے آئی ہیں، اسپتال اور یونیورسٹی میں اس سلسلے میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے ماحول میں اب بھی کورونا وائرس موجود ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق نوجوان اور مضبوط قوت مدافعت والوں کو زیادہ خطرہ نہیں، بزرگ افراد اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اس کے علاوہ آغا خان اسپتال انتظامیہ نے اسپتال میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

    بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا

    انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ اسپتال کے عملے، اساتذہ اور طالب علموں کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جائیں، کورونا ویکسین لگے ہوئے اگر 6 ماہ سے زائدکا عرصہ ہوگیا ہے تو بوسٹر ڈوز لگوانا ہوگی۔

  • بلڈر کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار،کئے ہوشربا انکشافات

    بلڈر کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار،کئے ہوشربا انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں کل رات پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ملزم کے ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں،گرفتار ملزم نے تیموریہ کی حدود میں بلڈر کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا، ترجمان پولیس کے مطابق کل رات شاہراہِ نور جہاں پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم روی ولد گوپال ویرا کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا جبکہ ملزم کا ساتھی بہادر علی عرف فیضل کالا ولد عبدالکریم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی تھی ملزمان کا 3 رکنی گروپ ہاؤس ڈکیتی اور اسٹریٹ کریمنلز اور دورانِ ڈکیتی قتل میں ملوث ہے ملزم نے تیموریہ کی حدود میں 4 فروری کو دورانِ ڈکیتی بلڈر سمیر کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے بلڈر سمیر نے دورانِ ڈکیتی ملزم کے ایک ساتھی راشد ولد ایوب کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا فراری ملزم بہادر علی دورانِ ڈکیتی قتل کے دونوں مقدمات میں ساتھ تھا ملزمان گھروں میں ڈکیتی کے ماہر ہیں جبکہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو گولی مارنے میں دیر نہیں کرتے ملزم نے دورانِ انٹیروگیشن درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے گرفتار ملزم کو دورانِ ڈکیتی قتل کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف علیحدہ سے پولیس مقابلہ اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں ملزم کی مزید مقدمات میں گرفتاری متوقع ہے

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    دوسری جانب کلفٹن میں بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کی کارروائی کے دروان پولیس نے ہائی پروفائل ڈکیت گینگ کا سرغنہ عدنان ڈاکو کو گرفتار کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو شہری سے 50 ہزار ڈالر چھیننےکے مقدمے میں گرفتارکیا گیا ہے، ملزم نے 24 نومبر 2022 میں کلفٹن بلاک 5 میں واردت کی تھی گرفتار ملزم سے واردات میں چھینا ہوا موبائل اور اسلحہ برآمد ہوا، ڈکیت عدنان نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہےملزم نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ اس کے ساتھویں نے غیر ملکی شہری کو بھی لوٹ ہے، گرفتار ملزم کا ساتھی آصف کو بھی پولیس نے گرفتارکر کے جیل بھیجا تاہم ڈکیت کا ایک ساتھی منی چینجز سے ڈکیتی کے بعد مارا گیا تھا

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

    مراد راس ڈنگر ڈاکٹر، ڈگری جعلی ہو سکتی ہے،اساتذہ کے معاشی قتل عام کا ذمہ دارمراد راس، کاشف مرزا کے سنگین الزامات

  • سندھ میں ایچ آئی وی سے 300 سے زائد بچے جاں بحق ہوئے،محکمہ صحت سندھ

    سندھ میں ایچ آئی وی سے 300 سے زائد بچے جاں بحق ہوئے،محکمہ صحت سندھ

    سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 324 بچوں کے جاں بحق ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 324 بچے چار سال میں جاں بحق ہوئے ہیں، ایک سال کے دوران ایچ آئی وی سے متاثرہ 164 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔

    پشاور پولیس لائن مسجد دھماکہ کے دو سہولت کار گرفتار

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہےکہ سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی تعداد 2 ہزار 865 ہو چکی ہے، گزشتہ دو ماہ کے دوران ایچ آئی وی سے17 مز ید بچے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ایچ آئی وی سے متاثرہ جاں بحق بچوں میں لڑکوں کی تعداد 207 ہے، چارسال میں جاںبحق ہونے والے بچوں میں لڑکیوں کی تعداد 117 ہے۔

    چین میں 49 فٹ سے زائد لمبی گردن والا ڈائنوسار دریافت

    بچوں کے متعدی امراض کی ماہر ڈاکٹر فاطمہ میرکا کہنا ہےکہ سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے مرنےکی بڑی وجہ ٹی بی تھی، ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں میں خون کی کمی اور ویکسینیشن نہ ہوناعام ہے، ایچ آئی وی سےمتاثرہ بچوں میں ہیپاٹائٹس بی اور سی بھی عام ہے۔

    تحریک انصاف اتوار کو مینار پاکستان جلسہ نہیں کرے گی،لاہور ہائیکورٹ کا حکم

  • جمعرات کوکراچی اور اندرون سندھ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

    جمعرات کوکراچی اور اندرون سندھ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو شہر کے مضافاتی علاقوں اور اندرون سندھ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی:محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کے شمال، شمال مشرقی (مضافاتی علاقوں) میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے، جمعہ کو شہر میں جذوی ابرآلود موسم کےساتھ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔

    دفترخارجہ کا’’پاکستان میں انتخابات اورعمران خان کی گرفتاری‘‘ سےمتعلق کازلمےخلیل زاد کا بیان مسترد

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے اکثر اضلاع میں 17 سے 20 مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش ہوسکتی ہے، اس دوران بیشتر مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے ملک میں داخل ہونے والے نئے سلسلے کے زیراثر جامشورو، حیدرآباد، مٹیاری، ٹھٹھہ، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، میر پور خاص، سانگھڑ، عمرکوٹ، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، قمبرشہداد کوٹ، شکار پور، گھوٹکی، سکھر، بدین میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

    کراچی میں نامعلوم ملزمان نے بھینسوں سے بھرا ٹرک چھین لیا

  • خواتین کو حقوق کیلئے کاغذوں پر نعرے لکھ کر عورت مارچ کی شکل میں سڑکوں پر آنا پڑتا. شازیہ مری

    خواتین کو حقوق کیلئے کاغذوں پر نعرے لکھ کر عورت مارچ کی شکل میں سڑکوں پر آنا پڑتا. شازیہ مری

    خواتین کو حقوق کیلئے کاغذوں پر نعرے لکھ کر عورت مارچ کی شکل میں سڑکوں پر آنا پڑتا. شازیہ مری

    وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ صنفی امتٰیاز کے خاتمے سے پاکستان کے جی ڈی پی پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے جبکہ تعلیم یافتہ مردوں کا فرض ہے کہ وہ خواتین کے لیے کھڑے ہوں. کراچی میں وفاقی وزیر شازیہ مری نے آئی بی اے سٹی کیمپس میں منعقدہ ایک سیمینار بعنوان "ان لاک دی پاور آف وومن انٹرپرینیورز” سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کی 50 فیصد سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے پھر بھی ان کو اپنے حقوق کے لیے عورت مارچ کی شکل میں کاغذوں پر نعرے لکھ کر سڑکوں پر آںا پڑتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقے میں پہلی ایسی عورت ہوں جو دوسری جماعتوں کے مقابلے میں کامیاب ہوئی ہوں اس لیے میں کہہ سکتی ہوں کہ خواتین میں مردوں سے زیادہ صلاحیتیں ہیں اور اسی لیے یہ فورم خواتین کے لیے واقعی اہم ہے کیونکہ یہ انہیں ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ جبکہ وفاقی وزیر نے آئی ایم ایف اور آئی ایل او کی طرف سے مشترکہ طور پر کرائے گئے حالیہ مطالعے پر زور دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ اگر پاکستان میں صنفی امتٰیاز کو کم کیا جائے تو اس سے پاکستان کے جی ڈی پی پر بہت زیادہ مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ چونکہ پاکستان اس وقت معاشی مسائل سے گزر رہا ہے، اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ نقطہ نظر کو تبدیل کیا جائے اور خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ دی جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے مذہب نے خواتین کے لیے بہت سے حقوق کا حکم دیا ہے جو مختلف سماجی مسائل سے متعلق بہت سی خرافات کو واضح کرنے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔ تعلیم یافتہ مردوں کا فرض ہے کہ وہ خواتین کے لیے کھڑے ہوں اور انہیں درپیش مسائل پر بات کریں۔ یہ رویہ غالب آنا چاہیے تاکہ خواتین کے خلاف جو بھی امتیازی سلوک ہوتا ہے اسے کم کیا جائے۔ مزید، انہوں نے کہا کہ یہ خواتین کاروباری افراد افرادی قوت میں دیگر خواتین کے لیے نئی راہیں کھولیں گی اور انہوں نے کہاوت کا استعمال کرتے ہوئے اپنی تقریر کا اختتام کیا کہ "اکیلے ہم تیزی سے آگے بڑھتے ہیں، مل کر ہم بہت آگے جاتے ہیں”۔

  • کراچی:الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی درخواست خارج ،  یو سی 4 لیاقت آباد میں جماعت اسلامی کی فتح برقرار

    کراچی:الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی درخواست خارج ، یو سی 4 لیاقت آباد میں جماعت اسلامی کی فتح برقرار

    کراچی: دو ماہ قبل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج ، الیکشن کمیشن نے یو سی 4 لیاقت آباد سے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست خارج کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیدوار کی فتح کو برقرار رکھا ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے ابن سینا ٹاون کی یوسی 4 میں جماعت اسلامی کی کامیابی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے درخواست دائر کی تھی۔

    آج عمران خان کہتا ہے کہ میں ایماندار ہوں تو سب سے بڑا جھوٹ ہے،وزیراعظم

    تاہم الیکشن کمیشن نے لیاقت آباد کے ابن سینا ٹاؤن کی یوسی 4 کا نتیجہ جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے جماعت اسلامی کی کامیابی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی-

    الیکشن کمیشن نے نتائج جاری کرنے پر دیا گیا حکم امتناع واپس لے لیا اور اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار چاہیں تو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر سکتے ہیں۔

    پنجاب اسمبلی کے انتخابات :حمزہ شہباز نے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

    الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے ریٹرننگ افسر کے مطابق جماعت اسلامی نے 1818 جبکہ پی ٹی آئی نے 1260 ووٹ حاصل کیے، آر او کے مطابق پی ٹی آئی نے ٹمپرڈ فارم 11 الیکشن کمیشن کو پیش کیے۔

  • کراچی میں نامعلوم ملزمان نے بھینسوں سے بھرا ٹرک چھین لیا

    کراچی میں نامعلوم ملزمان نے بھینسوں سے بھرا ٹرک چھین لیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی سے گاڑی میں سوار6 نامعلوم ملزمان اسلحے کے زور پربھینسوں سے بھرا ٹرک چھین کے فرارہوگئے، مسلح ملزمان نے بیوپاری اور ٹرک ڈرائیورکو تشدد کانشانہ بھی بنایا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سکھن کےعلاقے بھینس کالونی سےگاڑی میں سوار 6 نامعلوم ملزمان اسلحےکے زور پربھینسوں سے بھرا ٹرک چھین کے فرارہوگئے، مسلح ملزمان نے بیوپاری اور ٹرک ڈرائیورکو تشدد کانشانہ بھی بنایا، واردات کامقدمہ سکھن تھانے میں الزام نمبر 23/144بجرم دفعہ 34/395 کے تحت نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

    سجاول : ایس پی کی ہدایت پر حادثہ میں جاں بحق ہونے والے سب انس

    بیوپاری ناظم حسین نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے انہیں اپنی گاڑی میں بٹھایا جبکہ 2 مسلح ملزمان مویشوں سے بھرے ٹرک لے کر فرار ہوگئے، مسلح ملزمان جس گاڑی میں سوار تھے اس کا نمبر7907 ہے۔

    متاثرہ بیوپاری نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے انہیں پورٹ قاسم چورنگی کے قریب جنگل میں چھوڑ دیا،سپرہائی وے شاہنوانی جتوئی کے باڑے سے 7 بھینسیں خرید تھیں جن کی مالیت 12لاکھ 35 روپے ہے۔

    متاثرہ بیوپاری نے بتایاکہ ان کا کوئی اور وسیلہ نہیں ہے ہم خود کشی کرنے پر مجبور ہیں۔

    عالمی مارکیٹ؛ سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 1924 ڈالر کی سطح پر پہنچ …

  • مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ

    مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ

    سپریم کورٹ نے ملک کے تمام مفرور ملزمان کے بینک اکائونٹس اور شناختی کارڈز بلاک کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد سندھ میں مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: کراچی رجسٹری میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3رکنی بینج نے ملزم شوکت مسیح کی بریت کے خلاف حکومت سندھ کی اپیل کی سماعت کی ،عدالت نے مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ۔

    پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے بتایا کہ ملزم شوکت مسیح تاحال مفرور ہے اور گرفتاری کیلئے اقدامات کئےجارہے ہیں۔

    سپریم کورٹ نے وفاقی وزارت داخلہ ،نادرا اور وزارت داخلہ سندھ کو حکم دیا کہ مفرور ملزمان عدالت میں خود پیش نہیں ہوتے انہیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

    جسٹس مشیرعالم نے ریمارکس دیئے کہ مفرور ملزمان اپنی تقریروں میں گلا پھاڑپھاڑ کر عدالتوں کے احترام کا کہتے ہیں لیکن خود عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے۔

    عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ،نادرا اور محکمہ داخلہ سندھ کوحکم دیا کہ تمام مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ اور بینک اکاوئنٹس بلاک کردیئے جائیں ۔

    ملزم شوکت مسیح کو جعلی ادویات کیس میں ماتحت عدالت نے سزا سنائی جبکہ ہائیکورٹ نے 2009ء میں بری کردیا،ملزم عدالتی سمن جاری ہونے کے باوجود پیش نہیں ہورہا اور تاحال مفرروہے۔

    ترجمان سندھ پولیس کے مطابق مفرور ملزمان کے شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام سے 15 روز میں رپورٹ طلب کر لی گئی ہے اور آئی جی سندھ نے شعبہ تفتیش کو مزید 350 کمپیوٹرز فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

    ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ شعبہ تفتیش کوبہتر بنانا ہمارا مقصد ہے۔

  • کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار،نامعلوم افراد کی گولی سے ایک بچہ ہلاک

    کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار،نامعلوم افراد کی گولی سے ایک بچہ ہلاک

    کراچی: پولیس نے پاپوش نگر اور کٹی پہاڑی پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان تخریب کاری، اسٹریٹ کرائم،گاڑی اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ہیں، گرفتارملزم محمد علی کھوسہ سے دستی بم، پرس اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان شعیب اور جنید سےمسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات اور اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار

    اس کے علاوہ ملزمان امان اللہ، جاوید، طلحہ، سہیل احمد اور فرمان سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے رئیس امروہی کالونی میں نامعلوم سمت سے لگنے والی گولی سے بچہ ہلاک ہوگیا،8 سال کے عبداللہ کو گزشتہ روز سرپرگولی لگی تھی جو اسپتال میں زیرعلاج تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا،بچے کے اہل خانہ نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    کراچی:آگ لگنے سے 100 سے زائد جھگیاں جل گئیں،خاتون سمیت 2 بچے زخمی

    پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث افراد تک پہنچنےکی کوشش کررہےہیں۔

  • کراچی:آگ لگنے سے 100 سے زائد جھگیاں جل گئیں،خاتون سمیت 2 بچے زخمی

    کراچی:آگ لگنے سے 100 سے زائد جھگیاں جل گئیں،خاتون سمیت 2 بچے زخمی

    کراچی میں ضلع ملیر کے علاقہ گلشن قادری میں آگ لگنے سے 100 سے زائد جھگیاں جل گئیں۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق کراچی میں ضلع ملیر کے علاقہ گلشن قادری میں آتشزدگی کے باعث 100 سے زائد جھگیاں جل کر خاک ہو گئیں، آگ لگنے سے جھگیاں جلنے کے نتیجے میں خاتون اور 2 بچےجھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کرنے والے ممالک کی فہرست جاری

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے جھگیوں میں رہائش پذیر تمام افراد کو باحفاظت نکال لیا ہے جب کہ فائربریگیڈ کی 7 گاڑیاں جائے وقوعہ پہنچیں اور جھگیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

    ملک بھر میں کورونا کے 53 کیسز رپورٹ