Baaghi TV

Category: کراچی

  • عمران خان کو دہشت گردوں کی حمایت حاصل ہے،شرجیل میمن

    عمران خان کو دہشت گردوں کی حمایت حاصل ہے،شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مردم شماری کے معاملے پ سندھ حکومت کے تحفظات موجود ہیں،وفاقی حکومت نے مردم شماری سے متعلق یقین دہانی کرائی ہے

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں،حکومت کو احساس ہے وزیراعلیٰ سندھ چاہتے ہیں عوام کو رمضان میں زیادہ ریلیف فرا ہم ہوں سندھ حکومت نے سرکاری اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،کوشش ہے سرکاری محکموں کے اخراجات کم کرکے عوام کوریلیف فراہم کریں حکومت قانون کے دائرے میں رہ کر مجسٹریٹ کو بااخیتار بنائے گی ،مجسٹریٹ ذخیرہ اندوزی اورمصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرسکیں گے کچے کے علاقے میں ڈاکو موجود ہیں ،پولیس کارروائیاں کررہی ہیں کچے کے ڈاکووں کے پاس خطرناک ہتھیار ہیں ڈاکووں کے پاس اگر جدید ہتھیار ہیں تو پولیس کے پاس بھی ہونے چاہیئں ، جدید ہتھیاروں کے حصول کے لیے کابینہ نے خط لکھا ہے جدید ہتھیاروں کے حصول کے لیے کابینہ نے منظوری دی ہمیں وہ مردم شماری قبول ہے جس کو ہر شہری تسلیم کریں

    شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت کسی جماعت سے نہیں لڑ رہے ثابت کرسکتا ہوں کہ عمران خان جو کر رہے ہیںوہ ملک کے خلاف ہیں،عمران خان نے معیشت کو نقصان پہنچایا ہے عمران خان نے آئی ایم ایف کےساتھ معاہدے کی پاسداری نہیں کی عمران خان کو دہشت گردوں کی حمایت حاصل ہے عمران خان کو ڈنڈا بردار گروپوں کی حمایت حاصل ہے عمران خان نے سابق آرمی چیف کے خلاف مہم چلائی پی ٹی آئی رکن جاں بحق ہوا جس پر افسوس ہے عمران خان نے لاشوں پر سیاست کی ساہیوال میں فیملی کی گاڑی پر سی ٹی ڈی نے فائرنگ کی ،جس میں لوگ جاں بحق ہوئے،ساہیوال واقعے کے متاثرین کے پاس تو عمران خان نہیں گئے ،ساہیوال واقعہ عمران خان کے دور میں ہوا لیکن افسر معطل نہیں ہوا،

    سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

  • سندھ حکومت کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ اور آئی جی نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔

    برفانی سطح میں چھپے ہزاروں سال پرانےوائرس پھرزندہ ہوسکتے ہیں.ماہرین

    انہوں نے بتایا کہ کچے کے علاقے میں پولیس کو ملٹری گریڈ کے اسلحے کی خریداری کی سفارش ایپکس کمیٹی کے 5 جنوری 2023ء کو ہونے والے اجلاس میں کی گئی تھی ملٹری گریڈ کے اسلحے کی خریداری کے لیے 2.7 بلین روپے کی ضرورت ہے تاہم اس حوالے سے وزارت داخلہ سے بھی این او سی لی جائے گی۔

    سندھ کابینہ نے پولیس کے لیے فنڈز منظور کرکے اسلحہ خریدنے کی منظوری دے دی-

    سندھ کابینہ نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن کا فیصلہ کیا جس میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی پولیس کے رینجرز اور فوج بھی حصہ لے گی۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشترکہ اور پری پلان آپریشن ہوگا جب کہ آپریشن آئی جی پولیس اپنی منصوبہ بندی سے شروع کریں گے۔

    سعودی انجینئر 21 سال بعد گوانتانا موبے سے رہا

  • ترکیہ و شام کے لیے امدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ

    ترکیہ و شام کے لیے امدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ

    ترکیہ و شام کے لیے امدادی سامان کی بڑی کھیپ بذریعہ سول بحری جہاز روانہ کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: این ڈی ایم اے پاکستانی عوام کی جانب سے زلزلہ زدہ ترک و شامی بھائیوں کی مدد کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے-

    ترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پرترکیہ وشام کےلیےامدادی سامان کی مذید کھیپ سول بحری جہازکے ذریعے روانہ کردی گئی ہے –


    ترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق امدادی سامان سےلدے 65 کنٹینرز سول بحری جہاز کےذریعے روانہ کئے گئے ہیں جس میں زلزلہ متاثرین کے لیے 8 ہزار 200 لگ بھگ خیمے، 15 ہزار راشن بیگز اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق امدادی سامان لے کر روانہ ہونے والا سول بحری جہاز 15 دنوں میں منزل پر پہنچے گا۔

    واضح رہے کہ ترکیہ اورشام میں قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں اب تک 50 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، زلزلے سے ہزاروں عمارتیں منہدم ہونے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جبکہ اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔

  • نیو گوادر ائیر پورٹ کا افتتاح ممکنہ طور پر 23 مارچ کو کیا جائے گا

    نیو گوادر ائیر پورٹ کا افتتاح ممکنہ طور پر 23 مارچ کو کیا جائے گا

    کراچی: نیو گوادر ائیر پورٹ کا افتتاح ممکنہ طور پر 23 مارچ کو کیا جائے گا-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق گوادر کے نئے ہوائی اڈے کا افتتاح ممکنہ طورپر23مارچ کو کیا جارہا ہےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی آپریشن سے قبل نیو گوادر ایئرپورٹ کی سیفٹی چیکس کا مرحلہ مکمل کرلیا ہے-

    گمراہ عناصر بلوچستان کےعوام اورمسلح افواج کےعزم کومتزلزل نہیں کرسکتے،آرمی چیف

    ذرائع کے مطابق گوادر کے نئے بین الاقوامی معیار کے ہوائی اڈے کی تعمیر کے بعد فضائی آپریشن کے تناظر میں سی اے اے کی جانب سے حتمی سیفٹی چیکس شروع کیے –

    ذرائع کے مطابق سیفٹی چیکنگ کے دوران گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کے رن وے، ائیرسائیڈ، ٹرمینل بلڈنگ سمیت دیگر کے سیفٹی چیکس کے مرحلے طے کیے گئے،گوادرانٹرنیشنل ائرپورٹ حکومت جلد فضائی آپریشن بحالی کا ارادہ رکھتی ہے-

    عمران خان کی تقاریرنشر کرنے پر پابندی کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

    فضائی آپریشن سے قبل عالمی سول ایوی ایشن کے معیار کو مدنظر رکھ سی اے اے کے متعلقہ شعبے کی ٹیم فائنل چیک کے پروسیجر کو مکمل کرتی ہے۔

  • سندھ ہائیکورٹ نے 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پرعملدرآمد روک دیا

    سندھ ہائیکورٹ نے 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پرعملدرآمد روک دیا

    سندھ ہائیکورٹ نے 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں 16 مارچ کو 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد، لاہور، پشاور اور بلوچستان کے بعد سندھ ہائیکورٹ سے بھی پی ٹی آئی کو ریلیف مل گیا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پی ٹی آئی کے 9 رکن قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کیخلاف اور ضمنی انتخابات رکوانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

    سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے 9 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی جس دوران دلائل دیتے ہوئے وکیل نے کہا کہ لاہور، پشاور، اسلام آباد اوربلوچستان میں بھی ایسی ہی درخواستوں پرحکم امتناع مل چکا ہے۔اس دوران آزاد امیدوارقیس منصور شیخ نے فریق بننے کی درخواست کی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کردیئے۔

    بعد ازاں عدالت نے سندھ میں 16 مارچ کو 9حلقوں پر ضمنی الیکشن کےنوٹی فکیشن پر عملدرآمد روک دیا اور سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔درخواست تحریک انصاف کے 9 رکن قومی اسمبلی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

    سماعت کے بعد پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ 11 اپریل کو استعفے دیئے۔ 17 جنوری کو اسپیکر سے استعفے منظور کئے۔ اسپیکر نے اپنی حلف برداری سے قبل کے استعفے منظور کئے۔ اپوزیشن لیڈر کی باری آئی تو استعفے ممظور کرلئے۔ پارٹی نے حکومت پر زور دینے کے لئے استعفی دیئے لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر ہائیکورٹس نے حکم امتناع دیا۔ اب سندھ ہائیکورٹ نے بھی حکم امتناع جاری کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے فیصلے انا کی بنیاد ہر نہیں ہوتے۔ انا پر فیصلے کرنے والے ملک کو ڈبو رہے ہیں۔ جن کو را کا ایجنٹ بتاتے تھے آج گلے میں ہاتھ ڈال کر گھوم رہے ہیں۔ ہم ایم کیو این کے ساتھ الیکشن میں اتحاد میں نہیں تھے۔ الیکشن کے بعد حکومت میں شامل ہوئے۔ ہم نے کسی کے کیسز ختم نہیں کئےعمران خان پر مقدمات کی سینچری ہونے والی ہے-

  • اے این ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،ملزمان گرفتار

    اے این ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،ملزمان گرفتار

    کراچی: پاک بحریہ نے 4 ارب روپے مالیت کی کرسٹل آئس پکڑ لی ، اسمگلرز بھی گرفتار کرلئے جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، پاک بحریہ جہاز نے میری ٹائم سیکیورٹی آپریشن کے دوران 280 کلو گرام کرسٹل آئس ضبط کی،منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریبا 4ارب روپے سے زائد ہے،گرفتار اسمگلرز اور ضبط منشیات کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سپرد کردیا گیا ہے،منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے-

    ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد،پشاور ، کراچی ،لاہور،دالبندین ،گوادراور کوئٹہ میں کی گئیں،مقدمات درج کر لئے گئے اسلام آباد موٹر وے کے قریب گاڑی سے 18 کلو چرس برآمد ہوئی –

    پشاور سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام ،کار سے 12 کلو چرس برآمد کی ،جی ٹی روڈ پشاورکے قریب کارروائی میں ملزم سے 200 نشہ آور گولیاں اور ایک کلو چرس برآمد کی-

    ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی سپر ہائی وے پر 2 ملزمان سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ لاہور بینڈ روڈ بس اسٹاپ کے قریب پارسل سے بیڈ شیٹس میں جزب شدہ آئس برآمد ہوئی علاوہ ازیں کئی مقدمات میں مطلوب اشتہاری شیخوپورہ کا رہائشی مُلزم گرفتار کیا گیا-

    ترجمان کے مطابق گوادر نگور کے قریب کارروائی میں پلاسٹک کے کنستروں اور تھیلوں سے 90 کلو چرس برآمد ہوا کوئٹہ سریاب روڈ کے قریب 3 کلو افیون ، ایک کلو چرس ،ایک کلو آئس اور ایک کلو مشکوک مواد برآمد کیا گیا،دالبندین میں پہاڑی سلسلے میں کھودی گئی کھائی سے 30 کلو چرس برآمد ہوئی-

  • تحریک انصاف کے دورمیں ملک میں کرپشن انڈیکس میں اضافہ ہوا،شرجیل میمن

    تحریک انصاف کے دورمیں ملک میں کرپشن انڈیکس میں اضافہ ہوا،شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایک جماعت صرف جھوٹ بولنے اور لوگوں کو بیوقوف بنانے میں مصروف ہے

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں ملک میں کرپشن انڈیکس میں اضافہ ہوا،کل پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس کو یرغمال بنائے رکھا،عمران خان چاہتا ہے کہ اسے دوبارہ اقتدار میں بٹھایا جائے،جب تک سپورٹ حاصل تھی تب تک جنرل ریٹائرڈ باجوہ اچھے تھے،عمران خان احسان کش انسان ہے،جس پر احسان کرو اس کے شر سے ڈرو، اقتدار کی ہوس میں عمران اپنے حقیقی آقاؤں کے خلاف زہریلی مہم میں مصروف ہے، قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اس شخص کے پیچھے ایسی طاقتیں موجود ہیں جو اس کو فنڈنگ کررہی ہیں،یہ شخص بیرونی طاقت پراپنے ملک اوراداروں کیخلاف سازش میں مصروف ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، اقتدار رہے نہ رہے ملک سلامت رہنا چاہئے،،انتخابات وقت پر ہونے چاہییں مگر صورتحال کومد نظر رکھنا ضروری ہے،عدالتوں میں گارڈز کے ساتھ اسلحہ کے ساتھ جارہا ہے،جو مولا جٹ بنا ہوا ہے ،کوئی اس پر بات نہیں کررہا ہے،ہم نے بھی جیلیں دیکھی ہیں ،ہمیں تو رعایت نہیں ملی،ججز نے کلیئر کہہ دیا کہ کیس کو سننا سپریم کورٹ کا دائرہ کار ہی نہیں انتخابات جب بھی ہوں گے عمران خان نتائج تسلیم نہیں کریں گے عمران خان نے جو بھی روش اپنائی اس نے ملک تباہ کردیا عمران خان کو گرفتار کرنا چاہیے ،عمران خان نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں،

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

  • گائے کے گوبر کے نیچے چھپائی گئی اسمگل شدہ مضر صحت چھالیہ برآمد

    گائے کے گوبر کے نیچے چھپائی گئی اسمگل شدہ مضر صحت چھالیہ برآمد

    بای ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جہاں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں وہیں کسٹمز انٹیلی جنس حکام بھی متحرک ہیں،

    کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے گائے کے گوبر کے نیچے چھپائی گئی اسمگل شدہ مضر صحت چھالیہ برآمد کرلی،ترجمان کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز کراچی کی انسداد اسمگلنگ ٹیم نے ناردرن بائی پاس سے کراچی شہر جانے والے ایک بیڈ فورڈ ٹرک کو قبضے میں لے کر جانوروں کے گوبر کی آڑ میں مضر صحت چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اطلاع ملنے کے بعد کراچی شہر کی طرف آنے والی ایسی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر خفیہ نگرانی کی گئی۔ نتیجتاً ایک بیڈ فورڈ ٹرک جس کا رجسٹریشن نمبر AE-0071 تھا ناظم آباد روڈ پر دیکھا گیا اور ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کیا گیاجس پر اس نے فرار ہونےکی کوشش کی لیکن پیچھا کرنے پر اسے روک لیا گیا۔

    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

    ٹرک پر لوڈ کے بارے میں پوچھنے پر ڈرائیور نے جواب دیا کہ اس نے شہر کے نرسی ایریا میں ترسیل کے لیے ناردرن بائی پاس کے علاقے سے جانوروں کا گوبر لوڈ کیا ہے۔ ڈرائیور کے جواب سے مطمئن نہ ہونے پر، مذکورہ ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا اور اسے کسٹمز انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر لایا گیا۔ جانوروں کے گوبر کو اتارنے کی سخت مشق کے دوران، مضر صحت چھالیہ کے 280 تھیلے برآمد ہوئے جنہیں جانوروں کے گوبر کے نیچے رکھا گیا تھا۔زیر حراست مضر صحت چھالیہ اور ٹرک کی مالیت 1 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ مقدمہ درج کر کے اسمگل شدہ مضر صحت چھالیہ سمیت ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

  • سندھ ہائیکورٹ میں عورت مارچ پر پابندی کی استدعا مسترد، درخواست گزار پر جرمانہ عائد

    سندھ ہائیکورٹ میں عورت مارچ پر پابندی کی استدعا مسترد، درخواست گزار پر جرمانہ عائد

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے عورت مارچ پر پابندی لگانےکی استدعا مستردکرتے ہوئے درخواست گزار پر جرمانہ عائد کردیا۔

    باغی ٹی وی : عدالت عالیہ نے عورت مارچ پر پابندی لگانےکی درخواست ابتدائی دلائل سننےکے بعد مسترد کردی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کے پاس ایسا کوئی مواد نہیں ہے جس کی بنیاد پر پابندی لگائی جاسکے، درخواست دائرکرنےکا مقصد پبلسٹی حاصل کرنا ہے، درخواست گزار متاثرہ فریق بھی نہیں۔

    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت

    عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نے جن نعروں پر اعتراض کیا اس میں کوئی قابل اعتراض چیز نظر نہیں آئی آئین پاکستان تمام شہریوں کو نقل و حرکت کی آزادی دیتا ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا اور حکم دیا ہےکہ درخواست گزار جرمانےکی رقم ادا نہ کرے تو اس کا شناختی کارڈ بلاک کردیا جائے-

    لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں عورت مارچ کے منتظمین نے مارچ کی اجازت نہ دیے جانے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر جسٹس مزمل اختر شبیر نے سماعت سے معذرت کرلی ہے،جسٹس مزمل اختر نے درخواست دوسرے بینچ کے سامنے لگانے کی سفارش کی ہے اور فائل چیف جسٹس کو بھجوادی ہے-

  • دبئی میں موجود بھتہ خور گینگ کا ملزم کلاکوٹ سے گرفتار

    دبئی میں موجود بھتہ خور گینگ کا ملزم کلاکوٹ سے گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    بھتہ اور دوران ڈکیتی قتل میں ملوث بھتہ خور گینگ سے تعلق رکھنے والا ملزم ہینڈ گرنیڈ سمیت گرفتار کر لیا گیا،ایس آئی یو نے خفیہ اطلاع پر کلاکوٹ سے بھتہ خور انس خان ولد جانس خان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا تعلق دبئی میں مقیم شاہمیر بلوچ کی بھتہ خور گینگ سے ہے۔ملزم دبئی سے شاہمیر بلوچ سے ہدایات لیکر لیاری کے علاقوں میں امین عرف چوچو کے ساتھ ملکر کاروباری لوگوں کو بھتہ کی پرچیاں دیکر ان سے بھتہ وصول کرتا تھا۔ سال 2022 میں ملزم نے گینگ کے سربراہ شاہمیر بلوچ اور دیگر ساتھیوں مرتضی رحمان اور ثاقب کے ساتھ مل کر ڈکیتی کے دوران سلمان نامی دکاندار کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا. اس واردات میں ملزم اپنے ساتھی سمیت گرفتار ہو چکا ہے۔ اس وقوعہ اور ملزم کی گرفتاری کے متعلق مقدمہ الزام نمبر 14/2022 بجرم دفعہ 392/297/114/34 ت پ اور مقدمہ الزام نمبر 12/2022 بجرم دفعہ 1(A) 23 تھانہ گارڈن میں درج ہے.

    دوران گرفتاری ملزم سے ایک ہینڈ گرنیڈ برامد۔ ہینڈ گرنیڈ کی برآمدگی پر ملزم کے خلاف 4/5 ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت تھانہ ایس آئی یو میں مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری و انکشافات کے متعلق تھانہ جات کو اطلاع دی جاری ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت