Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی:  ٹینکرز اور واٹر ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ

    کراچی: ٹینکرز اور واٹر ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ

    کراچی سے ٹینکرز اور واٹر ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو پانی کی ترسیل کے لیے متبادل نظام متعارف کرانے کی ہدا یت جاری کر دی ہے کہ شہر میں موجود تمام 7 واٹر ہائیڈرنٹس کو مرحلہ وار ختم کیا جائے اور شہریوں کو پائپ لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کرنے کا بندوبست کیا جائےشہریوں کو پانی ان کی دہلیز پر لائنوں کے ذریعے فراہم کیا جائے۔

    میئر کراچی نے بتایا کہ واٹر ہائیڈرنٹس سے ماہانہ تقریباً 30 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوتا ہے، اس کے باوجود شہریوں کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے واٹر ہائیڈرنٹس کے کنٹریکٹس گزشتہ سال ہی ختم ہو چکے ہیں اور اب نئے کنٹریکٹس جاری نہیں کیے جائیں گے، ہم شہریوں کو ٹینکرز کے ذریعے پانی حاصل کرنے کی مجبوری سے نجات دلائیں گےٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی کوئی مستقل حل نہیں اور اس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہر میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہر علاقے کو متبادل دنوں میں پانی فراہم کیا جائے گا تاکہ نظام بہتر ہو سکے-

    جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری

    میئر کراچی نے واٹر کارپوریشن کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف، مؤثر اور مستقل نظام نافذ کیا جائے تاکہ کراچی کے عوام کو بنیادی سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

    پینٹنگ کی ماہر چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

  • کراچی نے انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے،شرجیل میمن

    کراچی نے انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے،شرجیل میمن

    سینئر وزیر سندھ اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایک سیکیورٹی تھریٹ موصول ہوا تھا جس سے خیبرپختونخوا حکومت کو بروقت آگاہ کیا گیا سہیل آفریدی کو واضح طور پر کہا گیا تھا کہ انہیں مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    شرجیل میمن نے کراچی میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سندھ آئے تھے، جنہیں صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل سیکیو رٹی اور پروٹوکول فراہم کیا گیا تھا ایک سیکیورٹی تھریٹ موصول ہوا تھا جس سے خیبرپختونخوا حکومت کو بروقت آگاہ کیا گیا سہیل آفریدی کو واضح طور پر کہا گیا تھا کہ انہیں مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے سہیل آفریدی کا استقبال کیا اور سندھ کی روایت کے مطابق انہیں اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ بھی دیا گیا، تاہم سینئر وزیر نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے سندھ حکومت سے کی گئی کمٹمنٹس کی خلاف ورزی کی، سہیل آفریدی کو بعض حسا س علاقوں میں جانے سے روکا گیا تھا، مگر اس کے باوجود وہ وہاں گئے، جس کے نتیجے میں حالات کشیدہ ہوئےتھریٹ کی وجہ سے ایک مخصوص راستہ کھولا گیا تھا، مگر پی ٹی آئی نے طے شدہ روٹ کی خلاف ورزی کی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دی گئی تھی، تاہم پارٹی نے احترام کی لاج نہیں رکھی، یہ سندھ حکومت تھی جس نے تحمل کا مظاہرہ کیا، مگر اس کے باوجود کراچی میں 9 مئی جیسے واقعے کو دہرانے کی کوشش کی گئی، جلسے کے دوران ٹی وی چینلز کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، میڈیا کی گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے اور خواتین صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جو انتہائی افسوسناک ہے۔

    سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ کراچی نے انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی نے جلسے کے لیے طے شدہ روٹ فالو نہیں کیا اور حیدرآباد جا کر نام لے کر تنقید شروع کر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کے ذہن میں شرارت تھی اور وہ کچھ اور کرنا چاہتی تھی پی ٹی آئی کا قومی دھارے میں رہ کر سیاست کرنے کا کوئی موڈ نظر نہیں آتا، جبکہ سندھ حکومت صوبے میں امن، ترقی اور برداشت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

    شرجیل انعام میمن نے بتایا کہسندھ حکومت نے کراچی کے لیے 83 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج دیا ہے اور اس پر کام جاری ہے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہےصوبائی کابینہ نے سندھ کارڈیو ویسکیولر انسٹیٹیوٹ کے لیے 100 ملین روپے کی منظوری دی ہے، جبکہ حیدرآباد میں چرچ کی بحالی کی بھی منظوری دی جا چکی ہے۔

  • پاک بحریہ اور ر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی  کے جہازوں کا عمان کے پورٹ سلطان قابوس کا دورہ

    پاک بحریہ اور ر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں کا عمان کے پورٹ سلطان قابوس کا دورہ

    پاک بحریہ کے جہازوں راہ نورد، مددگار اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز کشمیر نے پورٹ سلطان قابوس، مسقط، عمان کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بندرگاہ پہنچنے پر عمانی حکام کی جانب سے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا گیادورے کے دوران مشن کمانڈر کموڈور عامر اقبال نے کمانڈنگ آفسرز کے ہمراہ عمان کی بحری قیادت سے ملاقاتیں کیں مشن کمانڈر نے رائل نیوی آف عمان کے قائم مقام کمانڈر، ڈی جی آپریشنز اینڈ پلانز، کمانڈر میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر، کمانڈر سید بن سلطان نیول بیس اور کمانڈنٹ سلطان قابوس نیول اکیڈمی سے ملاقاتیں کیں۔

    ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، بحری افواج کے مابین روابط اور میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا رائل نیوی آف عمان کے آفسرز اور مڈ شپ مین نے جہازوں کا دورہ بھی کیا اور پاک بحریہ کے افسران کے ساتھ باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا، بندرگاہ پر قیام کے دوران عمان کے عسکری حکام اور عام شہریوں نے پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا جس میں بڑی تعداد پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان اسکول مسقط کے طلباء کی تھی۔

    پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کر دیا

    بندرگاہ کے دورے کے بعد پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں نے رائل نیوی آف عمان کے جہاز خصب (KHASAB ) کے ساتھ بحری مشق کی اس مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا اور بحری مشقوں کے دو طرفہ انعقاد کے ذریعے سیکھنے کے مشترکہ مواقع کو فروغ دینا تھا۔

    پاکستان اور عمان سمندری پڑوسی ہیں اور دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ بحری جہازوں کی پورٹ کالز اور مشترکہ مشقیں باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہیں پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں کے اس دورے سے دونوں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

    احسن اقبال کی لاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹروے منصوبے سے متعلق وضاحت

  • کراچی: اولڈ سٹی ایریا میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد بھی رکھ دیا،مرتضیٰ وہاب

    کراچی: اولڈ سٹی ایریا میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد بھی رکھ دیا،مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اس سال کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) شہر میں 46 ارب روپے خرچ کرے گی۔

    اس موقع پر اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اولڈ سٹی ایریا کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنا اولین ترجیح ہے ، چند ہفتوں میں پانی کی فراہمی کے لیے کام شروع کردیا جائے گا اولڈ سٹی ایریا میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد بھی رکھ دیا پانی چوری پر اسپیشل کورٹ بنائیں گے ، چوری میں ملوث پرائیویٹ اور سرکاری افراد کے خلاف کارروائی ہوگی ۔

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تاریخی اولڈ سٹی ایریا کی ترقی اور بحالی کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی عملی اقدامات کر رہی ہےاولڈ سٹی ایریا ڈویلپمنٹ منصوبہ ضلع جنوبی کراچی میں 595 اعشاریہ 600 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جوڑیا بازار، بولٹن مارکیٹ، میٹھادر اور کھارادر میں سڑ کوں، پیور بلاکس اور سیوریج لائنز کی بحالی شامل ہے۔

    بلوچ یکجہتی کمیٹی فتنہ الہندوستان کا بظاہر سافٹ فیس، پراکسی کا منظم نیٹ ورک

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ جوڑیا بازار میں 2 ہزار 700 اسکوائر فٹ وئیرنگ ایریا اور 67 ہزار 800 اسکوائر فٹ پیور ایریا تعمیر کیا جائے گا جوڑیا بازار میں 12 اور 18 انچ قطر کی 2 ہزار 600 فٹ سے زائد نئی سیوریج لائن بچھائی جائے گی جبکہ بولٹن مارکیٹ میں 69 ہزار 800 اسکوائر فٹ وئیرنگ ایریا اور 35 ہزار 194 اسکوائر فٹ پیور بلاکس تعمیر ہوں گے۔

    شمالی کوریا کا جنوبی کوریا پر جاسوس ڈرون بھیجنے کا الزام

    انہوں نے کہا کہ بولٹن مارکیٹ میں 15 اور 18 انچ قطر کی 4 ہزار فٹ سے زائد نئی سیوریج لائن بچھائی جائے گی۔ میٹھادر میں ایک لاکھ 31 ہزار 862 اسکوائر فٹ پیور ایریا اور 4 ہزار 50 فٹ نئی 12 انچ قطر کی سیوریج لائن شامل ہے کھارادر میں 3 لاکھ 31 ہزار 930 اسکوائر فٹ وئیرنگ ایریا، 95 ہزار 610 اسکوائر فٹ پیور ایریا اور 4 ہزار 100 فٹ 18 انچ قطر کی سیوریج لائن شامل ہےاولڈ سٹی ایریا میں اسٹریٹ لائٹس اور الیکٹریفکیشن کا کام سائٹ کی ضرورت کے مطابق مکمل کیا جائے گا ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں شفاف اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں گے۔

    احسن اقبال کی لاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹروے منصوبے سے متعلق وضاحت

  • غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

    ایف آئی اے کراچی زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی کارروائی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کیا گیا ہے ملزم محمد کونین کو پی ای سی ایچ ایس کراچی سے گرفتار کیا گیا گرفتار ملزم غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 16000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے جبکہ ملزم سے موبائل فون اور غیر قانونی کرنسی ایکس سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئےملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھاملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہےملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    پاکستان نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا

    پی سی بی کا ملتان سلطانز کی نیلامی کا فیصلہ

    ٹرمپ نے گرین لینڈ پر خفیہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا، برطانوی میڈیا کا دعوی

  • پی ٹی آئی کا جلسے کے مقام پر یوٹرن، باغِ جناح میں ہی جلسہ کرنے کا  فیصلہ

    پی ٹی آئی کا جلسے کے مقام پر یوٹرن، باغِ جناح میں ہی جلسہ کرنے کا فیصلہ

    کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے مقام سے متعلق صورتحال میں اتار چڑھاؤ کے بعد بالآخر پارٹی نے سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت اپنا جلسہ باغِ جناح گراؤنڈ میں ہی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    اس سے قبل این او سی کے اجرا میں تاخیر اور حکومتی رویے پر تحفظات کے باعث پی ٹی آئی قیادت نے مزارِ قائد کے گیٹ پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم بعدازاں سندھ حکومت کی واضح وارننگ اور باضابطہ اجازت نامہ جاری ہونے کے بعد پارٹی نے فیصلہ تبدیل کرلیا۔اس سے پہلے پی ٹی آئی کے رہنما راجہ اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے انہیں باضابطہ طور پر کوئی این او سی موصول نہیں ہوا، اگرچہ میڈیا پر ایک خط گردش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ لیٹر درست بھی ہے تو اب انتظامات کے لیے وقت ناکافی ہے۔ راجہ اظہر نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت نے دو روز تک پی ٹی آئی کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا، جس کے باعث پارٹی نے مزارِ قائد کے گیٹ پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    مزارِ قائد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجہ اظہر نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی نے باغِ جناح میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہاں سے کرسیاں اور دیگر سامان واپس اٹھایا جا رہا ہے، جبکہ جلسہ مزارِ قائد کے گیٹ پر ہوگا۔ تاہم اسی دوران سندھ حکومت نے باغِ جناح میں جلسے کی باضابطہ اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور سڑک پر کسی بھی قسم کے جلسے پر سخت کارروائی کی وارننگ دی۔نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف نے کراچی میں اپنا جلسہ باغِ جناح میں ہی منعقد کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے پی ٹی آئی کے ابتدائی مؤقف پر سخت ردِعمل سامنے آیا۔ سندھ کے وزیرداخلہ ضیاء لنجار نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر کسی بھی سڑک پر جلسہ کیا گیا تو حکومت سخت ایکشن لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اب تک پی ٹی آئی سے تعاون کر رہی ہے، تاہم حکومت کی رِٹ کو چیلنج کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

    وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے بھی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو باغِ جناح میں جلسے کی مکمل اجازت ہے اور جلسہ وہیں کیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق سڑک پر جلسہ کرنے کی بات کرنا مناسب طرزِ عمل نہیں اور اس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ باغِ جناح کا مطالبہ خود پی ٹی آئی نے کیا تھا، تاہم چونکہ یہ جگہ وفاق کے زیر انتظام ہے اس لیے اجازت نامے کے اجرا میں تاخیر ہوئی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت جلسے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔

    ادھر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بھی دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جب این او سی جاری ہوچکا ہے تو پی ٹی آئی کو گراؤنڈ میں ہی جلسہ کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزارِ قائد کا تقدس پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور سڑک پر جلسے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی۔ شرجیل میمن نے طنزیہ انداز میں کہا کہ حکومت جلسے کے لیے انتظامات بھی کر سکتی ہے اور گراؤنڈ بھرنے کے لیے افراد بھی فراہم کر دے گی، مگر قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    شرجیل انعام میمن نے قبل ازیں باغِ جناح میں جلسے کی اجازت دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ جلسے کے دوران قانون و امن کی مکمل ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔ اجازت نامے کے مطابق کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز، فرقہ وارانہ یا ریاستِ پاکستان اور اداروں کے خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا منتظمین کی ذمہ داری ہوگی اور پروگرام مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا لازم ہوگا، جبکہ سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اجازت منسوخ کرنے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کے پاس ہوگا۔

    واضح رہے کہ سندھ حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کو کراچی کے باغِ جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ اجازت 26 نکات پر مشتمل شرائط کے ساتھ دی گئی ہے، جو پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان خالد کے نام جاری کی گئی۔ شرائط کے مطابق کوئی بھی مقرر نظریۂ پاکستان یا ریاستی پالیسی کے خلاف تقریر نہیں کرے گا، افواجِ پاکستان یا کسی برادری کے خلاف نفرت انگیز گفتگو اور انتہا پسندی پر مبنی تقاریر پر مکمل پابندی ہوگی۔این او سی میں یہ بھی درج ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ پنڈال کی مکمل چیکنگ کے بعد اسے منتظمین کے حوالے کرے گا۔ جلسے کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ تقریب کے آغاز سے اختتام تک کی جائے گی، جس کی سی ڈی اگلے روز متعلقہ اداروں کو جمع کرانا آرگنائزر کی ذمہ داری ہوگی۔ اجازت نامے کے مطابق جلسے کا وقت شام 8 بجے سے رات 12 بجے تک مقرر کیا گیا ہے اور اس دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا لازمی ہوگا۔انتظامیہ کے مطابق ان تمام شرائط کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ جلسہ پُرامن ماحول میں مکمل ہو، کسی قسم کا امن و امان کا مسئلہ پیدا نہ ہو اور عوامی نظم و ضبط متاثر نہ ہو۔

  • پانچ سال کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات دیں،نیب کا میئر کراچی کوخط

    پانچ سال کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات دیں،نیب کا میئر کراچی کوخط

    قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو باضابطہ خط ارسال کرتے ہوئے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ڈویلپمنٹ پروجیکٹس سے متعلق اہم تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ نیب کی جانب سے یہ اقدام کے ایم سی کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ میگا کرپشن سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

    نیب کراچی کے خط کے مطابق سال 2020 سے 2025 کے دوران کے ایم سی کے تحت مکمل کیے گئے اور جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی جامع تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب نے واضح کیا ہے کہ ان منصوبوں میں لاگت، فنڈز کے ذرائع، ٹینڈرز کا طریقہ کار، کنٹریکٹرز کی تفصیلات، ادائیگیوں کا ریکارڈ، منصوبوں کی تکمیل کی مدت اور موجودہ پیش رفت سے متعلق مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ذرائع کے مطابق نیب کو کے ایم سی کے متعدد ڈویلپمنٹ پروجیکٹس میں مبینہ بے ضابطگیوں، فنڈز کے غلط استعمال اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں، جن پر ابتدائی جانچ کے بعد مزید معلومات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    خط میں نیب آرڈیننس کی سیکشن 27 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مطلوبہ تمام تفصیلات 15 جنوری سے قبل نیب کراچی بیورو کو جمع کرائی جائیں۔ مقررہ وقت میں ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

  • کراچی: ڈیفنس فیز 5 میں زنجیروں میں جکڑی خاتون بازیاب، سابق شوہر مفرور

    کراچی: ڈیفنس فیز 5 میں زنجیروں میں جکڑی خاتون بازیاب، سابق شوہر مفرور

    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک رہائشی عمارت سے زنجیروں میں جکڑی خاتون کو بازیاب کرالیا۔

    پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع مددگار 15 پر موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس ٹیم فوری طور پر دیے گئے پتے پر پہنچی۔پولیس نے رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر پہنچ کر گھر کا دروازہ توڑا، جہاں ایک کمرے میں خاتون کو زنجیروں سے بندھا ہوا پایا گیا۔ پولیس نے فوری طور پر زنجیریں کاٹ کر خاتون کو بحفاظت آزاد کرالیا۔ متاثرہ خاتون کی شناخت شیریں جناح کالونی کی رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ خاتون کو اس کے سابق شوہر نے بچوں کے خرچے کی ادائیگی کے بہانے گھر بلایا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سابق شوہر نے خاتون کو گھر میں زنجیروں سے باندھا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کو ابتدائی طبی امداد اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ خاتون کا تفصیلی بیان قلمبند کرلیا گیا ہے، جس کی روشنی میں مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں اور جلد گرفتاری کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد کے ایسے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں اور ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • کراچی میں پہلے ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر کا افتتاح

    کراچی میں پہلے ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر کا افتتاح

    کراچی میں وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے پہلا ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر افتتاح کردیا۔

    وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے فیڈرل گورنمنٹ ڈسپینسری سول ایوی ایشن میں شہر کے پہلے ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کیا ہے اس سینٹر کے ذریعے مریضوں کا علاج جدید ٹیلی میڈیسن کے ذریعے ممکن ہوگا، جس میں بیرونِ ملک موجود ڈاکٹر لائیو ویڈیو کال کے ذریعے مریضوں کا معائنہ کر سکیں گے، سینٹر میں آنے والے مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی یہ سہولت خاص طور پر چھاتی، جگر اور پھیپھڑوں کے کینسر جیسے پیچیدہ امراض کے مریضوں کے لیے اہم ہے۔

    وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد اسپتالوں میں رش کم کرنا اور عوام کو گھر کے قریب معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے پاکستان اب مریض بنانے کی فیکٹری میں تبدیل ہوچکا ہے، جہاں لوگ معمولی بیماری کے لیے بھی بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں، جس سے نظام پر غیر ضروری دباؤ پڑتا ہے اسی لیے حکومت بنیادی صحت کے مراکز کو مضبوط بنا رہی ہے تاکہ عوام گھر کے قریب معیاری علاج حاصل کر سکیں۔

    روس کا اپنے سفارتی عملے کو فیملی سمیت اسرائیل چھوڑنے کا حکم

    انہوں نے بتایا کہ یہ کراچی کا پہلا ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر ہے اور مستقبل میں پورے ملک میں مزید ایسے سینٹرز قائم کیے جائیں گے تاکہ ہر شہری کو فوری اور معیاری علاج میسر ہو،بیماری سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن اور پرائمری کیئر پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔ گزشتہ روز ایک منصوبے پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت اسلام آباد میں چھاتی، جگر اور پھیپھڑوں کے کینسر کے 745 مریضوں کو 98 لاکھ روپے مالیت کی ادویات فراہم کی جائیں گی۔

    ‎پاکستان اور انڈونیشیا میں تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق، مشترکہ تجارتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

  • سہیل آفریدی کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے،وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں،سندھ حکومت

    سہیل آفریدی کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے،وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں،سندھ حکومت

    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہےکہ سہیل آفریدی کو ہر سہولت دیں گے وہ بس قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔

    ایک بیان میں وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے ، باغ جناح میں جلسے کی اجازت دی جارہی ہےدوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سہیل آفریدی کو ہر سہولت دیں گے، وہ بس قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی دورہ کراچی میں مختلف شخصیات سے ملاقات کریں گےاس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہےسہیل آفریدی کے کراچی پہنچنے پر کراچی ائیرپورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا استقبال کیا، انہوں نے وزیراعلیٰ کے پی کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سندھ حکومت کی جانب سے خیرمقدم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    اس سے قبل سہیل آفریدی نے پنجاب کا دورہ کیا تھا جس دوران پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سہیل آفریدی کے دورے کے موقع پر سڑکیں بند کرائی تھیں۔