Baaghi TV

Category: کراچی

  • حکومتِ سندھ نے کراچی کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیا

    حکومتِ سندھ نے کراچی کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیا

    حکومتِ سندھ کے ہوم ڈیپارٹمنٹ، سیکیورٹی ڈویژن نے کراچی شہر کے لیے 12 نومبر سے 30 نومبر 2025 تک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔

    یہ اقدام وفاقی و صوبائی خفیہ اداروں سے موصول ہونے والی مصدقہ اطلاعات کے بعد کیا گیا ہے جن کے مطابق شہرِ قائد میں دہشت گردی یا تخریب کاری کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔نوٹیفکیشن نمبر HD/Sec/Alert-11/2025 کے مطابق، 12 نومبر کی رات 00:01 بجے سے 30 نومبر کی رات 23:59 بجے تک شہر میں سیکیورٹی سخت رہے گی، اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔حکومتی اعلامیے میں درج ہے کہ درج ذیل مقامات پر خصوصی نگرانی اور سخت چیکنگ کی جائے گی

    شاپنگ مالز و تجارتی مراکز
    ملینیم مال، ڈولمین مال کلفٹن، لکی ون مال، ایٹریئم مال، اور گلستانِ جوہر، نارتھ ناظم آباد، طارق روڈ و صدر کے بڑے شاپنگ سینٹرز۔

    عوامی اجتماعات کی جگہیں
    کلفٹن بیچ، سی ویو، ایمپریس مارکیٹ، فریئر ہال، قائدِ اعظم کا مزار، پورٹ گرینڈ اور قریبی تفریحی مقامات۔

    نقل و حمل کے مراکز
    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کراچی کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن، سٹی اسٹیشن سمیت کراچی ڈویژن کے تمام ریلوے اسٹیشن۔

    تعلیمی ادارے
    جامعہ کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی، ڈاؤ یونیورسٹی، اقراء یونیورسٹی، اور شہر کے تمام سرکاری و نجی اسکول، کالجز، اکیڈمیز۔

    اعلان میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے چھٹیوں، ویک اینڈز اور آف ٹائمنگز کے دوران بھی ہائی الرٹ رہیں، اور شام 7 بجے کے بعد غیر مجاز داخلے کی اجازت نہ دیں۔مالز اور مارکیٹس میں واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، اور 100 فیصد چیکنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔تمام داخلی راستوں پر اضافی مسلح گارڈز تعینات کیے جائیں، جبکہ سی سی ٹی وی فیڈ قریبی پولیس اسٹیشن سے منسلک ہو۔تعلیمی اداروں کے لیے صرف ایک گیٹ کھلا رکھنے، لیڈی سرچرز کی تعیناتی، گیٹ سے 100 میٹر کے اندر پارکنگ پر پابندی، اور مشکوک گاڑیوں یا افراد کی فوری اطلاع دینے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

    عوام کے لیے ہدایات کی گئی ہیں کہ غیر ضروری طور پر ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔گاڑیوں کو غیر محفوظ مقامات پر کھڑا نہ کریں۔مشکوک بیگز یا اشیاء کی فوری اطلاع 15 یا رینجرز واٹس ایپ نمبر 1101 پر دیں،چیکنگ کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں سے مکمل تعاون کریں۔

  • جہاں بھی عوامی مشکلات ہیں انہیں حل کیا جارہا ہے۔شرجیل میمن

    جہاں بھی عوامی مشکلات ہیں انہیں حل کیا جارہا ہے۔شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے شہری سہولت اور مستقبل کی پائیدار ترقی کیلئے اہم ہوں گے، عوام تعاون کریں، بہت جلد ترقیاتی منصوبوں کے نتائج محسوس کریں گے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کے فور منصوبہ عوام سےکیا گیا وہ وعدہ ہے جس کے تحت صاف اور وافر پانی فراہم کیا جائےگا، سندھ حکومت کے تمام ادارے مکمل ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں، عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک پانی کی پائپ لائن بچھانے کا مقصد سہولت فراہم کرنا ہے، وقتی طور پر ٹریفک کی مشکلات ضرور ہیں مگر یہ مستقل حل کی طرف پیشرفت ہے، عوام سے اپیل ہے کہ تعاون کریں، یہ منصوبے اُن ہی کے بہتر مستقبل کے لیے ہیں،کے فور، ریڈ لائن اور دیگر ترقیاتی منصوبے تعمیراتی سرگرمیاں نہیں سندھ حکومت کا وژن ہیں، ان منصوبوں کا مقصد کراچی کو جدید اور سہولیات سے آراستہ شہر میں تبدیل کرنا ہے، تمام منصوبوں کی رفتار تیز کی ہے اور جہاں بھی عوامی مشکلات ہیں انہیں حل کیا جارہا ہے۔

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا سندھ حکومت عوامی خدمت کے جذبے سے کام کر رہی ہے، بہت جلد کراچی کے شہری ان منصوبوں کے مثبت نتائج خود محسوس کریں گے۔

  • امریکی خام تیل لے کر دوسرا بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا

    امریکی خام تیل لے کر دوسرا بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا

    امریکی خام تیل سے لدا دوسرا بحری جہاز ایم ٹی البانی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ جہاز آج سنرجیکو کے آئل ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگا۔

    ایم ٹی البانی پاکستان کی بندرگاہوں پر پہنچنے والا دوسرا بڑا امریکی آئل ٹینکر ہے۔ اس سے قبل ایم ٹی پیگاسس نامی پہلا جہاز 29 اکتوبر کو پاکستان پہنچا تھا۔سنرجیکو آئل کمپنی نے ملک میں پہلی مرتبہ 10،10 لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل درآمد کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق امریکی تیل کو بلوچستان کے ساحلی علاقے میں قائم سنرجیکو ٹرمینل پر اتارا جا رہا ہے۔پہلا کارگو بحری جہاز پیگاسس رواں سال 14 ستمبر کو ہیوسٹن (امریکہ) سے روانہ ہوا تھا اور 29 اکتوبر کو پاکستان کے آف شور ٹرمینل پر پہنچا۔

    ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر امریکی خام تیل کی درآمد کے سلسلے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی

    سندھ میں ڈینگی کے مزید ایک ہزار سے زائد کیسز، ایک ہلاکت رپورٹ

    غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، اسرائیلی فوجیوں کا اعتراف

    ایکواڈور کی مچالا جیل میں پرتشدد جھڑپیں، 31 قیدی ہلاک

    27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ، سیف اللّٰہ ابڑو سینیٹ سے مستعفیٰ

  • سندھ میں ڈینگی کے مزید ایک ہزار سے زائد کیسز، ایک ہلاکت رپورٹ

    سندھ میں ڈینگی کے مزید ایک ہزار سے زائد کیسز، ایک ہلاکت رپورٹ

    صوبائی محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، جس کے بعد صوبے میں اس بیماری سے اموات کی مجموعی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔

    محکمہ صحت کے مطابق ہلاکت حیدرآباد میں رپورٹ ہوئی، جبکہ صوبے بھر میں ڈینگی کے ایک ہزار 212 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 447 کیسز حیدرآباد اور 765 کیسز کراچی سے رپورٹ کیے گئے۔اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ کے دوران سندھ بھر میں ڈینگی کے 7 ہزار 173 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سب سے زیادہ مریض کراچی، حیدرآباد، بدین اور ٹھٹھہ سے سامنے آئے ہیں۔

    صحت حکام نے بتایا کہ موسمی تبدیلی، گندے پانی کے ذخائر اور ناقص صفائی کی صورتحال کے باعث ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ گھروں، چھتوں اور کھلی جگہوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں، مچھر دافع لوشن استعمال کریں اور بخار یا جسم درد کی صورت میں فوراً اسپتال سے رجوع کریں۔

    ایکواڈور کی مچالا جیل میں پرتشدد جھڑپیں، 31 قیدی ہلاک

    ٹرمپ کی تقریر کی متنازع ایڈیٹنگ: بی بی سی کو ایک ارب ہرجانے کی دھمکی

    غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، اسرائیلی فوجیوں کا اعتراف

    اوور 40 ٹی20 ورلڈ کپ 2025 کے لیے پاکستان کا 18 رکنی اسکواڈ اعلان

  • نئی کھدائی، کراچی میں ٹریفک جام کا نیا مرحلہ شروع ہونے کو تیار

    نئی کھدائی، کراچی میں ٹریفک جام کا نیا مرحلہ شروع ہونے کو تیار

    کراچی میں سڑکوں کی بندش کی ایک نئی لہر ایک بار پھر شہر کو مفلوج کرنے جا رہی ہے، ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے بعد اب کراچی واٹر اینڈ سیوریج سسٹم امپرومنٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) کے تحت یونیورسٹی روڈ پر نئی کھدائی اور ٹریفک رکاوٹوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔

    حکام کے مطابق نیپا چورنگی سے فیڈرل اردو یونیورسٹی تک یونیورسٹی روڈ کا ایک حصہ 10 نومبر سے 30 دسمبر تک بند رہے گا۔ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ یہ بندش 96 انچ اور 72 انچ قطر کی نئی پائپ لائنیں بچھانے کے لیے ضروری ہے، جو کہ کے-4 منصوبے کے اضافی حصے میں شامل ہیں۔ تقریباً 2.7 کلومیٹر طویل یہ حصہ شہر کو پانی کی فراہمی کے نظام میں بہتری کے لیے نئی لائنوں کے نیٹ ورک کا حصہ بنے گا۔تاہم گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر اور ملحقہ علاقوں کے لاکھوں رہائشی پہلے ہی ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے باعث شدید ٹریفک جام اور گرد و غبار سے پریشان ہیں۔

    پروجیکٹ دستاویزات کے مطابق پانی کی لائن بچھانے کا پہلا مرحلہ نیپا چورنگی سے فیڈرل اردو یونیورسٹی تک، جبکہ دوسرا مرحلہ حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک مکمل کیا جائے گا۔اگرچہ حکام نے منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے، لیکن شہر میں جاری منصوبوں کی تاخیر کے باعث شہری اس نئی ٹائم لائن پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں

    تھائی لینڈ کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے سات افراد ہلاک

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

  • سندھ ہائیکورٹ کا  چڑیا گھروں کو مرحلہ وار ختم کرنے کا حکم

    سندھ ہائیکورٹ کا چڑیا گھروں کو مرحلہ وار ختم کرنے کا حکم

    سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر کے چڑیا گھروں کو مرحلہ وار ختم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    عدالت نے یہ حکم کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی منتقلی سے متعلق کیس میں تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے دیا۔تحریری حکم نامے کے مطابق دو رکنی بینچ نے ہدایت دی کہ کمیٹی چڑیا گھروں کے مرحلہ وار خاتمے کے لیے تجاویز پیش کرے۔ عدالت نے قرار دیا کہ کمیٹی کو متعلقہ شعبوں کے ماہرین کی معاونت حاصل کرنے کا اختیار ہوگا۔جنگلی حیات کے کنزرویٹر جاوید مہر نے کمیٹی کی تشکیل کی تجویز پیش کی تھی۔

    عدالت نے کہا کہ کمیٹی صوبے بھر کے تمام چڑیا گھروں کا دورہ کرے گی اور بہتری یا متبادل اقدامات سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔کیس کی آئندہ سماعت 21 نومبر کو مقرر کی گئی ہے

    امریکا کا ایران پر میکسیکو میں اسرائیلی سفیر کے قتل کی سازش کا الزام

    محسن نقوی نے اے سی سی کےنئے ٹورنامنٹس کا پلان طلب کرلیا

    نیو یارک اور لندن کے میئر کو مذہبی عقیدے کی بنیاد پر تنقید کا سامنا

  • کراچی میں غیر قانونی ہتھیاروں کی ترسیل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    کراچی میں غیر قانونی ہتھیاروں کی ترسیل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    کراچی کے علاقوں منظور کالونی اور لکی اسٹار صدر میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ہتھیاروں کی ترسیل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت راشد محمود اعوان اور حاجی بانو خان وسان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ہتھیار، بارودی مواد، گولیاں، 5 سیکیورٹی گارڈ یونیفارمز، مختلف ہتھیاروں کے آلات، 177 اسلحہ لائسنس، 302 شناختی کارڈ، موبائل فون، کمپیوٹر، سرکاری اداروں، بینکوں اور سیکیورٹی کمپنیوں کی مہریں اور نقدی برآمد کی گئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ملزمان نے تقریباً 900 جعلی اسلحہ لائسنس تیار کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ برآمد شدہ لائسنسز کی تصدیق متعلقہ اداروں سے کرائی جائے گی، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ رینجرز نے منگھوپیر روڈ پر کنواری کالونی میں کارروائی کے دوران ’فتنۃ الخوارج‘ کے انتہائی مطلوب تین دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا

    غزہ نسل کشی کیس: نیتن یاہو اور 36 اسرائیلی عہدیداروں کے وارنٹ جاری

    27ویں ترمیم پر پیپلز پارٹی پر تنقید، شیری رحمٰن کا ایوان میں مؤقف

    ایشیا کپ ٹرافی تنازع: پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں بہتری کی امید

  • عمرے کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش،5 گرفتار

    عمرے کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش،5 گرفتار

    عمرہ کی آڑمیں اٹلی جانےکی کوشش کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے عمرہ کی آڑمیں اٹلی جانےکی کوشش کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا،ترجمان نے بتایا کہ راحید اللہ، عبدالحمید، عبدالشکور، اسماعیل اور احمد اللہ کو پرواز سے آف لوڈ کیا گیا، ان مسافروں کا تعلق، بنوں، پشاور، خیبر اور مہمند کے علاقوں سے ہے، پانچوں مسافروں نے سعودیہ سےایجنٹ کے ذریعے اٹلی کاغیرقانونی سفرکرنا تھا، مسافرفلائٹ پی اے170 سےعمرہ ویزے پر کراچی سے جدہ جارہے تھے جنہیں کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا۔

    ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ مسافر پشاور کے مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھے، مسافروں نے سعودی عرب سے مصر، لیبیا اور پھر غیرقانونی سمندری راستے سے اٹلی جانا تھا، اٹلی جانےکے لیے مسافروں نے ایجنٹوں سےفی کس 45 لاکھ روپے میں معاملات طےکیے تھے، مسافروں نے ایجنٹوں کو 15 لاکھ روپے فی کس لیبیا پہنچنے پر ادا کرنے تھے، تمام مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کردیاگیا ہے۔

  • سندھ ہائیکورٹ کا  لوڈشیڈنگ سے متعلق معاملہ نیپرا کو بھیجنے کی ہدایت

    سندھ ہائیکورٹ کا لوڈشیڈنگ سے متعلق معاملہ نیپرا کو بھیجنے کی ہدایت

    سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے خلاف امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

    سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ غیر قانونی ہے، شہر میں طویل لوڈ شیڈنگ سے معاملات زندگی متاثر ہوتے ہیں،سندھ ہائیکورٹ نے امیر جماعت اسلامی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے لوڈشیڈنگ سے متعلق معاملہ نیپرا کو بھیجنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے کہا کہ نیپرا شکایت پر ایک ماہ میں فیصلہ کرکے ایم آئی ٹی 2 میں رپورٹ جمع کروائے،سندھ ہائیکورٹ نے کہا مشاہدہ کیا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق لوڈشیڈنگ سے متعلق درخواست قابل سماعت نہیں، نیپرا ایکٹ کے سیکشن 39 کے تحت درخواست گزار کے پاس نیپرا سے رجوع کرنے کا آپشن موجود ہے۔

  • کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا

    کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا

    کراچی ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار تشویشناک حد تک خراب ہے۔

    کراچی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 251 ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا۔ ماہرین کے مطابق 151 سے 200 انڈیکس کو مضرِ صحت، 201 سے 300 کو انتہائی مضرِ صحت اور 301 سے زائد کو خطرناک درجے کی آلودگی قرار دیا جاتا ہے۔ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس سطح کی آلودگی سانس، دل اور آنکھوں کے امراض میں اضافہ کر سکتی ہے۔ ان کے مطابق صنعتی اخراج، گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں اور تعمیراتی سرگرمیاں کراچی کی فضائی آلودگی میں بڑے عوامل ہیں۔ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے اور ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے

    سندھ میں ڈینگی کا پھیلاؤ جاری، مزید 4 اموات

    27ویں آئینی ترمیم: حکومتی وفد کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے حمایت کے لیے ملاقات

    لرزہ خیز وارداتیں: غیر اخلاقی تعلقات، شوہروں کے قتل کے متعدد واقعات