Baaghi TV

Category: کراچی

  • کل کراچی میں دھند سے حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات

    کل کراچی میں دھند سے حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کو شہر قائد میں دھند کے سبب حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ صبح کے وقت دھند کے سبب حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو درجہ حرارت میں ایک ڈگری اضافہ متوقع ہے، کم سے کم پارہ 16 سے18 ڈگری رہنے جبکہ دومختلف سمتوں (جنوبی اورجنوب مغربی) کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق جمعرات کی صبح کئی روز بعد کراچی کی فضائیں پھر آلودہ ریکارڈ ہوئیں، فضاؤں میں آلودہ زرات کی مقدار 174 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ کراچی دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر رہا۔

    لاہور 198 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ریکارڈ ہوا، آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کرانسونیارک، روس 180 پریٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے جبکہ دہلی، بھارت 177 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت، 201 سے 300 تک آلودگی انتہائی مضرصحت جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

  • لاپتہ افراد کیس؛اعلی تعلیم یافتہ بیٹوں کی والدہ کی اعلیٰ عدالت کےججوں کےسامنےآہ وبکا

    لاپتہ افراد کیس؛اعلی تعلیم یافتہ بیٹوں کی والدہ کی اعلیٰ عدالت کےججوں کےسامنےآہ وبکا

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بزرگ خاتون کے اعلی تعلیم یافتہ بیٹوں کی بازیابی سے متعلق درخواست پر صوبائی اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا۔

    بزرگ خاتون نے دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ خدا کے لیے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔ بیٹوں کے علاوہ کوئی سہارا نہیں ہے، عدالت کے چکر لگا کر تھک چکی ہوں۔ بیٹوں کو سامنے لایا جائے، پتہ تو چلے کیا جرم کیا ہے۔ عدالت کے سامنے بھی رو رو کر چلی جاتی ہوں۔

    جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو بزرگ خاتون کے اعلی تعلیم یافتہ بیٹیوں کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

    بزرگ خاتون کی عدالت میں آہ و بکا اور دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ 9 سال سے عدالتوں کے چکر لگا رہی ہوں۔ کبھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوتی ہوں کبھی ٹاسک فورس کے سامنے۔ آج تک کوئی سراغ نہیں لگا پایا بیٹے کہاں ہیں۔ خدا کے لیے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔ بیٹوں کے علاوہ کوئی سہارا نہیں ہے، عدالت کے چکر لگا کر تھک چکی ہوں۔ بیٹوں کو سامنے لایا جائے، پتہ تو چلے کیا جرم کیا ہے۔ عدالت کے سامنے بھی رو رو کر چلی جاتی ہوں۔ خاتون کے بیٹے معاذ اور طلحہ ایم بی اے پاس اور انجینئر ہیں۔

    جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو تفتیشی افسر پر برہم ہوگئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 9 سال میں کیا تفتیش کی ہے؟ اب تک یہ بھی نہیں پتہ لگا سکے بچے کہاں ہیں؟جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ ایسی جے آئی ٹی کا کیا فائدہ جو لاپتا افراد کا سراغ بھی نہ لگا سکے۔ عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

  • دھرنوں اور لانگ مارچ کی طرح جیل بھرو تحریک بھی ناکام ہو گی،شرجیل میمن

    دھرنوں اور لانگ مارچ کی طرح جیل بھرو تحریک بھی ناکام ہو گی،شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا تماشا آج پشاور میں لگنے جا رہا ہے ،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ گرفتاری سے بچنے کے لیے جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑا گیا ،لاہور سے صرف 77 لوگ کوٹ لکھپت جیل پہنچے ہیں ،پی ٹی آئی دھرنوں اور لانگ مارچ کی طرح جیل بھرو تحریک بھی ناکام ہو گی ، سڑکوں کی بندش سے شہریوں اور مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،عمران خان کے تماشوں سے میڈیا ، انتظامیہ اور قوم کا وقت ضائع ہو رہا ہے ،جمہوری قوتوں کے ساتھ کام کرنے کے بجائے عمران خان سرکس لگائے ہوئے ہیں ، ملک میں سیلاب اور بارشوں سے تاریخی تباہی ہوئی عمران خان کو قوم کا کوئی درد نہیں اور نہ ہی عوام کے مسائل میں دلچسپی ہے،

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

     گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

    تحریک انصاف نے کارکنان کی گرفتاریوں کے لئے شیڈول جاری کیا ہے،  پنڈی میں جمعہ، ملتان میں ہفتہ، گوجرانوالہ میں اتور اور سرگودھا میں پیر کو پی ٹی آئی کے کارکنان گرفتاریاں دیں گے، پنجاب کے شہر ساہیوال میں منگل کو گرفتاریاں ہوں گی، 22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکن رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے گرفتاریاں نہ ہونے پر کارکن اور ارکان اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے

  • بھتہ نہ دینے پر شہری کو قتل کرنے والے ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    بھتہ نہ دینے پر شہری کو قتل کرنے والے ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں، اس دوران پولیس اور ملزمان کے مابین پولیس مقابلہ ہوا ہے،

    ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بھتہ نہ دینے پر شہری کو قتل کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے جب پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کی تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی, فائرنگ تبادلے کے نتیجے میں شہری کو قتل کرنے والے دونوں مرکزی ملزمان زخمی حالت میں گرفتارکر لئے گئے، ملزمان کی شناخت ثاقب عرف چنگاری اور سکندر کے ناموں سے ہوئی ہے, ملزمان نے گزشتہ روز دانش نامی شہری کو بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا,

    ایس ایس پی سٹی نے لواحقین سے وعدہ کیا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان بہت جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے. ملزمان کو 32 گھنٹوں کے اندر اندر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے,ملزمان کا تعلق بدنامہ زمانہ لیاری گینگ وار وسیع اللہ لاکھو، ارسلان پٹنی گروپ سے ہے, ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز, چلیدہ خول اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، ملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلہ علاقہ تھانہ کلری کی حدود میں پیش آیا. ملزمان پولیس کو قتل, اقدام قتل, پولیس مقابلے, بھتہ خوری اور علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے,

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

  • دانیہ کے عامر لیاقت مخالف بیانات:حقائق سامنے آنا شروع ہوگئے

    دانیہ کے عامر لیاقت مخالف بیانات:حقائق سامنے آنا شروع ہوگئے

    مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے عامر لیاقت کی مخالفت میں دیے گئے بیانات شیئر کردیے۔بشریٰ اقبال کی جانب سے سوشل میڈیا پر دانیہ کے نجی میڈیا کو دیے گئے بیانات کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دانیہ کی جانب سے عامر لیاقت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    ایک انٹرویو میں دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب عورت کی عزت پر آتی ہے وہ دوسرے کی عزت اتارنا بھی جانتی ہے۔ایک انٹرویو کلپ میں دانیہ نے اعتراف کیا تھا کہ ان کے پاس عامر لیاقت کی ریکارڈنگز اور ہر قسم کے ثبوت موجود ہیں۔ایک جگہ دانیہ کا کہنا تھا کہ ’وہ ویڈیو میں نے بنائی تھی، اس ویڈیو کو بناتے وقت عامر اور میرے علاوہ کمرے میں کوئی موجود نہیں تھا ‘۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی عامر لیاقت کی ویڈیو وائرل کیس میں دانیہ شاہ کو ویمن جیل کراچی سے ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔
    دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے پیکا ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج ہے، ملزمہ دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر نے درج کروایا تھا۔

  • کے پی او حملہ:فارنزک مکمل،اہم انکشافات کی توقع

    کے پی او حملہ:فارنزک مکمل،اہم انکشافات کی توقع

    کراچی پولیس آفس پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں حکام مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے زیراستعمال گاڑی کا فارنزک مکمل کرلیا گیا ہے، فارنزک کے دوران حملہ آوروں کے 5 فنگرپرنٹس حاصل کیے گئے جن کا نادرا سے ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

    تفتیشی حکام کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں کے زیراستعمال گاڑی سےحملہ آوروں کے جوتے، ٹوپی، اجرک، موزے اور رومال ملا ہے جب کہ رسی، پلاسٹک کی چٹائی، کلاشنکوف کا میگزین اور بوری بھی گاڑی سے برآمد ہوئی۔تفتیشی حکام کے مطابق گاڑی کے اصل مالک کا ابھی تک سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی حملے کے الزام کراچی پولیس آفس (کے پی او ) حملہ کیس میں بھتیجے نے چچا کو دہشت گردوں کا سہولت کار قرار دیتے ہوئے گرفتار کروا دیا۔پولیس کے مطابق صبح ساڑھے 4 بجے ایک کالر نے نارتھ کراچی میں کے پی او حملے میں ملوث دہشت گردوں کے سہولت کار کی موجودگی کی اطلاع دی، پولیس نے فوری کارروائی کر کے رہائشی غلام رضا کو حراست میں لے لیا۔

    حکام کے مطابق تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ کال کرنے والا شخص غلام رضا کا بھتیجا ہے، غلام رضا نے بتایا کہ ان کی خاندانی دشمنی چل رہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے تحقیقات کے بعد زیر حراست شخص کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سے کالر نے موبائل فون بند کر دیا ہے، کالر کسی اور کے نام کی سم استعمال کر رہا ہے، کالر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل دہشت گردوں نے کراچی پولیس آفس پر حملہ کیا تھا جس میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ فورسز کے 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید ہوئے تھے

  • لڑکوں کا روپ دھار کر موٹرسائیکلیں چوری کرنے والی لڑکی کو گرفتار

    لڑکوں کا روپ دھار کر موٹرسائیکلیں چوری کرنے والی لڑکی کو گرفتار

    کراچی میں لڑکوں کا روپ دھار کر موٹرسائیکلیں چوری کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپا مار کارروائی کے دوران ملزمہ کو اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا ہے ملزمہ کے قبضے سے ڈیفنس کے تھانے درخشاں کی حدود سے چوری کی گئی موٹرسائیکل ملی-

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی شناخت ثمرین عرف مشا ولد عاشق حسین کے نام سے ہوئی، ملزمہ لڑکوں کا روپ دھار کر مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے حب چوکی بلوچستان میں فروخت کرتی تھی۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا ہے،ملزمہ کے گروہ میں ایک اور لڑکی کے علاوہ 3 سے 4 لڑکے ہیں جو موٹرسائیکلیں چوری کرنے میں ملوث ہیں۔

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

  • یاماہا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

    یاماہا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

    کراچی: یاماہا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: ” پاک وہیلز” کے مطابق یاماہا YB125Z (ریڈ/بلیک) کی قیمت میں 3000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 305500 روپے سے بڑھ کر 308500 روپے ہو گئی ہے۔

    یاماہا YB125Z-DX (ریڈ/بلیو/بلیک) کی قیمت 327000 روپے سے بڑھ کر 330500 روپے ہو گئی ہے جس کے معنی یہ ہوئے کہ بائیک کی قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    اسی طرح یاماہا YBR 125 (ریڈ/بلیو/بلیک) کی قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 336000 سے بڑھ کر 339500 روپے ہو گئی ہے۔

    علاوہ ازیں YBR125G (سرخ/سیاہ) کی قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 349500 روپے سے بڑھ کر 353000 روپے ہوئی ہے۔

    جبکہ یاماہا کی جانب سے حال ہی میں لانچ ہونے والی یاماہا YBR125G (میٹ ڈارک گرے) کی قیمت بھی 3500 روپے بڑھ گئی ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 352500 روپے اضافے کے بعد 356000 روپے ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب کمپنی کی جانب سے حسب روایت قیمتیں بڑھانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے البتہ جی ایس ٹی میں ایک فیصد اضافے کے بعد گاڑیاں اور بائیکس تیار کرنے والی دیگر کمپنیوں نے بھی گزشتہ چند دنوں کے دوران اپنی پراڈکٹس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

  • نافرمان بیٹے کوباپ نےقتل کردیا

    نافرمان بیٹے کوباپ نےقتل کردیا

    کراچی: گلستان جوہر میں باپ نے نافرمان بیٹے کو چھری کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا، بعد ازاں پولیس نے موقع پرپہنچ کرملزم کوگرفتارکرلیا۔

    بدھ کی صبح شاہراہ فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہربلاک 11 کچی آبادی کے مکان ایک نوجوان کوچھری کے پے در پے وارکرکے قتل کردیا گیا۔ مقتول کی شناخت 24 سالہ سہیل عرف سانول ولد سعید احمد کے نام سے کی گئی، جو درزی کا کام کرتا تھا۔

    ایس ایچ شاہراہ فیصل غلام مرتضیٰ نے بتایا کہ مقتول سہیل کواس کے والد سعید احمد نے چھری کے پے در پے وار کرکے قتل کیا۔ پولیس نے اہل محلہ کی اطلاع پرموقع پرپہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ مقتول بیٹا اورگرفتارباپ کرائے کے ایک کمرے میں رہائش پذیر تھے اور ان کا آبائی تعلق جنوبی پنجاب خان پور کٹورہ سے ہے۔

    گرفتارملزم فیکٹری میں مزدور ہے، جس کا کہنا ہے کہ مقتول بیٹا نافرمانی کرتا تھا اوراکثرلڑائی جھگڑا کرتا تھا، جس پراسے قتل کیا ۔پولیس نے گرفتارملزم کو تھانے منتقل کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

  • اگلےدس دن رات کو ٹھنڈ دن کوگرمی:محکمہ موسمیات نے بتادیا

    اگلےدس دن رات کو ٹھنڈ دن کوگرمی:محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 10 روز تک کراچی میں دن کے وقت موسم گرم اور رات میں ٹھنڈ رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کراچی میں تیز دھوپ کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ صبح کے وقت کم سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

    ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، اس دوران دن کے اوقات میں مغربی ہوائیں جبکہ شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا ایکسپریس نیوز سے بات چیت میں کہنا تھا کہ اگلے 10 روز کے دوران مغرب کی جانب سے سندھ بشمول کراچی میں کسی نئے سلسلے کا امکان نہیں ہے، دن کے وقت قدرے گرمی جبکہ رات میں خنکی برقرار رہ سکتی ہے۔

    سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 28 فروری کو ایک سلسلہ ملک میں داخل ہوگا جوشمالی علاقہ جات پر اثرانداز ہوسکتا ہے، موسم سرما کا دورانیہ فروری کے اختتام تک ہوتا ہے، مارچ کے اوائل میں بہار کے موسم کا آغاز ہوجاتا ہے جو مارچ کے وسط تک برقرار رہتا ہے۔