Baaghi TV

Category: کراچی

  • اے این ایف کی کاروائی: بلوچستان سے منشیات کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

    اے این ایف کی کاروائی: بلوچستان سے منشیات کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

    اے این ایف نے بلوچستان سے بھاری مقدار میں منشیات کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    باغی ٹی وی : ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت گڈاپ ٹاؤن کراچی کے قریب ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔

    26گینگ کے65ارکان سمیت363ملزمان کو گرفتار

    ترجمان کے مطابق 186 کلو چرس بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی، جو ڈرائیور سیٹ کے پیچھے کیبن میں بنے خفیہ خانوں سے برآمد ہوئی حکام نے پشین کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اے ایس ایف کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں اے این ایف نے کراچی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے فلائٹ نمبر WY 324 سے مدینہ جانے والے ملزم سے 930 گرام ہیروئن برآمد کرکے ہنگو کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    قصور:گذشتہ روز اغواء ہونے والے تاجر کی کنگن پور کی حدود سے لاش برآمد

    دوسری جانب اے این ایف اور اے ایس ایف کی باچہ خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پشاور پر ایک مشترکہ کارروائی میں فلائٹ نمبر QR 601 سے دوحا جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 53 گرام چرس برآمد کرکے بنوں کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیااُدھر راولپنڈی اسکیم 3 کے قریب جہلم کے رہائشی ملزم سے 20 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

    ادھر اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ہنگو کے رہائشی 2 ملزمان سے 201 چرس بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے جو بیرون ملک اسمگل کرنے کی غرض سے لائے جا رہے تھے ۔

    اے این ایف نے تمام کارروائیوں میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک گیرکارروائیاں:اربوں روپے کی منشیات برآمد،ملزم گرفتار

  • اگر آج دن 3 بجے تک فیصلہ نہ ہوا تو تمام اضلاع میں ڈی آر او آفس پر دھرنا دیں گے،حافظ نعیم الرحمان

    اگر آج دن 3 بجے تک فیصلہ نہ ہوا تو تمام اضلاع میں ڈی آر او آفس پر دھرنا دیں گے،حافظ نعیم الرحمان

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگر آج دن 3 بجے تک فیصلہ نہ ہوا تو تمام اضلاع میں ڈی آر او آفس پر دھرنا دیں گے۔

    باغی ٹی وی:ادارہ نور حق میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے نتائج میں تاخیر پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسز کے باہر دھرنے دیئے ہیں، جنہیں فی الحال ختم کیا جارہا ہے، اگر دھاندلی سے نتائج تبدیل کرنے کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو بدھ سے ملک گیر احتجاج اور دھرنا ہوگا اور ضرورت پڑی تو پورے ملک کی سڑکیں جام کریں گے۔

    سندھ بلدیاتی انتخابات کےنتائج میں تاخیرکا معاملہ ایوان بالا پہنچ گیا

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی نے تاریخی کم بیک کیا، شہریوں نے اپنی سیاسی وابستگیوں کو چھوڑ کر جماعت اسلامی کو منتخب کیا، الیکشن کمیشن جان بوجھ کر معاملات خراب کررہا ہے، ہمیں ہروا کر پی پی کو جتوایا گیا، الیکشن کمیشن کی ناک کے نیچے آر اوز نے نتائج تبدیل کیے، پی پی اور الیکشن کمیشن نے مل کر کارروائی کی۔

    نعیم الرحمان نے الزام لگایا کہ پیپلزپارٹی کو جتوایا گیا ہے، پیپلز پارٹی کراچی کے عوام کا مینڈیٹ چرا کر جشن منا رہی ہے پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر ساری کارروائی ڈالی، ہم کراچی کے شہریوں کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے نہیں دیں گے، الیکشن کمشنر بتادیں وہ پی پی کیخلاف کچھ نہیں کرسکتے، چیف الیکشن کمشنر کو کراچی آناچاہیے تھا جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق 20 تاریخ کو کراچی پہنچیں گے جس کے بعد ہم یوم تشکر کے ایک بڑے اجتماع کا انعقاد کریں گے۔

    کراچی بلدیاتی انتخابات نتائج میں ہیرا پھیری کے خلاف جماعت اسلامی کے ملک بھر میں…

    انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے ووٹ پیپلزپارٹی کے ووٹوں سے دگنے سے بھی زیادہ ہیں، پی پی سو سال بھی لگا دے تو کراچی میں اکثریت حاصل نہیں کر سکتی کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا، ضرورت پڑی تو پورے ملک کی شاہراہیں جام کردیں گے۔

    نعیم الرحمان نے کہا کہ تین چار بار الیکشن ملتوی کروائے گئے، ووٹر لسٹیں درست نہ ہونے پر بھی ہم الیکشن میں گئے، حلقہ بندیوں میں پڑتے تو الیکشن مزید تاخیر کا شکار ہوتے، عوام کے حقوق کیلیے ہر موقع اور مرحلے پرآواز اٹھائی، شہریوں کیلیے جدوجہد کی اور کرتے رہیں گے اگر کسی نے ہمارے لوگوں اور شہر کا میںڈیٹ چرایا تو اُسے گھر تک چھوڑ کر آئیں گے۔

    الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی

  • کراچی: جناح اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا استعفیٰ معمہ بن گیا:انکوائری کرنے والوں کی انکوائری کا مطالبہ

    کراچی: جناح اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا استعفیٰ معمہ بن گیا:انکوائری کرنے والوں کی انکوائری کا مطالبہ

    کراچی: جناح اسپتال کراچی کے حکام کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سکندر حیات کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دیدے گئی،جس کے بعد ڈاکٹر سکندر حیات نے اپنے عہدے سے استعفٰی دیدیا جو ایک معمہ بن گیا ہے۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق انکوائری کمیٹی کے چیئر مین شعبہ طب کے سربراہ پروفیسر سید مسرور احمد اور کو چیئرمین ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف نیورولوجی، جے پی ایم سی پروفیسر خالد شیر کو بنایا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر جاید درس،ڈاکٹر یحییٰ خان تونیو اور اسپتال کے انچارج ایڈمن-1 علی حیدر کو کمیٹی کے ممبران کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

    کمیٹی کے اجلاس نے فیصلہ کیا کہ ڈاکٹر سکندر حیات کا میڈیکل چیک آپ کروایا جائے گا،لیکن اس سے قبل ان کے اہل خانہ سے مشاورت بھی کی جائے گی۔ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ترجمان جہانگیر درانی نے ایکسپریس کو بتایا کہ اسپتال حکام کو ڈاکٹر سکندر حیات کی متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وہ اکثر اسپتال کے ملازمین کیلیے غیر اخلاقی کلمات کا استعمال کرتے تھے اور کام میں دلچسپی نہ ہونے کی وجہ سے شعبہ حادثات کا نظام مسلسل متاثر کررہے تھے جس کی وجہ سے اسپتال کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) پروفیسر شاہد رسول کی جانب سے ڈاکٹر سکندر حیات کی ذہنی صحت کے متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔

    جناح اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سکندر حیات نے کہا کہ جوائنٹ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیمان کو ایگزیکٹیو ڈاکٹر جے پی ایم سی پروفیسر شاہد رسول نے اسپتال کے تمام شعبہ جات کے ملازمین کی حاضری کا جائزہ لینے کی ہدایت کی،مگر ڈاکٹر سلیمان نے اسپتال کے بجائے صرف میرے زیر نگرانی جنرل اسٹور ،جنرل ورک شاپ، کچن سمیت دیگر شعبہ جات کے ملازمین کی حاضری کا جائزہ لیا اور غیر حاضر ملازمین کی حاضری لگادی،جبکہ یہ وہ افسران ہیں جو کچھ اپنی ڈیوٹی پر تاخیر سے آتے ہیں،میرے ملازمین کو نفیساتی دباؤ میں مبتلا کیا جارہا تھا،جبکہ میں روزانہ ڈیوٹی پر ٹائم پر آتا ہوں۔

    کراچی بلدیاتی انتخابات نتائج میں ہیرا پھیری کے خلاف جماعت اسلامی کے ملک بھر میں…

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر دوپہر بارہ بجے سے قبل اسپتال میں قدم ہی نہیں رکھتے اور ان کی جی حضوری کرنے والے افسران بھی دس یا ساڑھے بجے اسپتال پہنچتے ہیں، ایسا عمل بار بار دوہرایا جارہا تھا،اس ہی لیے میں صبح کے اوقات میں ڈاکٹر سلیمان اور ڈاکٹر یحیٰی کے زیر نگرانی نرسز آٹنڈنٹ سیکشن اور سینیٹیشن سیکشن سمیت دیگر شعبہ جات کے ملازمین کی حاضری کی صورتحال دریافت کرنے پہنچ گیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ سیکشن میں ہر ایک ملازمین سے سو سو روپے لیئے جارہے تھے میں نے پوچھا کہ یہ پیسے کیوں لیے جارہے ہیں تو مجھے ڈاکٹر سلیمان کے اسسٹنٹ نے کہا کہ آل پاکستان سپورٹنگ ایسوسی ایشن ابھی یہ پیسے جمع کررہی ہے تاکہ بعد میں ملازمین کو ضرورت محسوس ہونے پر یہ رقم واپس دی جائے، یہ ملازمین ایک سے پانچ گریڈ کے ہیں اور ان کی تعداد آٹھ سو سے ایک ہزار ہے۔

    تاریخی مسجد شاہ جہاں کے محافظ چور بن گئے ،مسجد اجڑنے لگی

    انہوں نے کہا کہ اب اندازہ لگا لیں کہ ماہانہ یہ رقم پانچ لاکھ سے کم نہیں بنتی اور اس شعبہ میں غیر حاضر افراد کی حاضری لگائی جارہی تھی ،میں نے رجسٹر لے کر غیر حاضر ملازمین کو غیر حاضری ظاہر کیا تاکہ ان ملازمین سے پیسے لے کر ان کی حاضری نہ لگا دی جائے اور ڈاکٹر سلیمان کی اسسٹنٹ کو ہدایت کی کہ اس رقم کا آڈٹ کرواکر حکام کے علم میں لایا جائے،جس کے بعد جناح اسپتال کے ای ڈی ڈاکٹر شاہد رسول نے میرے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

    ملک بھر میں‌ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ

    ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سکندر حیات نے کہا کہ میرے خلاف بنائی جانے والی کمیٹی میں ان پروفیسرز کو شامل کیا گیا ہے جو خود تاخیر سے آتے ہیں،اسپتال کے ای ڈی نے مجھے اپنے پاس بلا کر معاملہ دریافت کرنے کے بجائے مجھے استعفیٰ دینے کے لیئے مجبور کیا،مجھے زبرستی ذہنی طور پر متاثرہ قرار دے کر نکالنے کی کوشش کی گئی اور مجبوراً میں نے استعفیٰ دے دیا۔

  • شادی کے بعد زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں:سابق اہلیہ ڈاکٹرعامر لیاقت

    شادی کے بعد زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں:سابق اہلیہ ڈاکٹرعامر لیاقت

    کراچی :معروف اینکر پرسن عامر لیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ انہیں شادی کے بعد زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملیں۔

    اپنے یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں طوبیٰ عامر نے کہا کہ بطور اداکارہ اپنی ساری توجہ کام پر رہی ہے، صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک کام ہی ہوتا ہے، ہفتے میں صرف ایک دن آرام کا ملتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ کچھ عرصے سے میری سوشل لائف ختم ہوگئی ہے۔

    بطور اداکارہ کیرئیر کے حوالے سے طوبیٰ انور نے کہا کہ میں نے اسکرین پر آنے کی منصوبہ بندی نہیں کی تھی، مجھے ماڈلنگ کی پیشکش بہت ہوئی لیکن کبھی اس بارے میں سوچا ہی نہیں، میں نے اس شعبے کا انتخاب نہیں کیا ، اس شعبے نے مجھے منتخب کیا ہے۔

    طوبیٰ انور نے کہا کہ شادی کے 2 سال تک کام نہیں کیا، ایک جگہ سے کہا گیا کہ آڈیشن دے دو۔ گھر والوں نے حوصلہ بڑھایا، سب نے کہا کہ کوشش کرنے میں کیا حرج ہے۔

    مرحوم عامر لیاقت کی سابق اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں نے پوری زندگی کیمرے کے پیچھے کام کیا، اس لئے پہلا آڈیشن بہت بُرا کیا، آڈیشن کے 8 ماہ بعد مجھے کردار کی پیشکش ہوئی۔طوبیٰ انور نے کہا کہ جب شادی ہوئی تب وہ کم عمر تھیں اور انہیں بہت ساری باتوں اور چیزوں کا درست انداز میں پتہ نہیں تھا، میں نے کبھی اپنے رشتے کے بارے میں عوامی سطح پر ردعمل کا نہیں سوچا تھا۔

    طوبیٰ انور نے کہا کہ میں نے شادی کا اعلان نہیں کیا تھا کسی نے اس خبر کو لیک کیا تھا۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ایسی بدنامی اور تضحیک بھی برداشت کرنی پڑے گی۔مجھے آن لائن سمیت آف لائن زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملیں۔

  • کراچی بلدیاتی انتخابات نتائج میں ہیرا پھیری کے خلاف جماعت اسلامی کے ملک بھر میں مظاہرے

    کراچی بلدیاتی انتخابات نتائج میں ہیرا پھیری کے خلاف جماعت اسلامی کے ملک بھر میں مظاہرے

    کراچی :کراچی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی اور نتائج میں تبدیلی کے خلاف اسلام آباد، پشاور،ملتان اور لاہور میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر اور ملک بھر میں احتجاج کیا۔پشاور میں احتجاجی ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کی۔ امیر جماعت اسلامی سراج لاحق نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، کراچی میں تیسرے نمبر پر آنے والی جماعت تحریک انصاف نے تاخیر کو دھاندلی کا حربہ قرار دیا ہے اور یہی موقف دوسرے نمبر پر نشستیں حاصل کرنے والی جماعت اسلامی کا بھی ہے

    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی

    امیر جماعت اسلامی نے کل الیکشن کمیشن کے رویے کے خلاف احتجاج کی کال دی۔ سارا دن ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری رہا۔ لاہور میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب مولانا جاوید قصوری، امیر ضلع لاہور ضاءالدین انصاری نے کی۔ لاہور کے کارکنان کی بڑی تعداد مظاہرے میں شامل ہوئی۔ صوبائی الیکشن کمیشنر کو احتجاجی مراسلہ دیا۔

    گلشن معمار بلاک ڈی پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں تصادم

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کال پرپنجاب کے شہروں ملتان، اوکاڑہ، ساہیوال،رحیم یارخان،خان پور، مظفر گڑھ میں احتجاجی مظاہرے اورریلیاں نکالی گئی جس میں کراچی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے رویے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔جیکب آباد ملک بھرکی طرح سندھ کےشہروں میں بھی سندھ حکومت اورالیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ کوٹ ادو،تھرپارکر، میہڑضلع دادو اور کندھکوٹ،لاڑکانہ،بدین سمیت مختلف شہروں میں جماعت اسلامی کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں خیبر پختون خواہ میں بھی دیر لوئر،نوشہرہ پشاور سمیت شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

    عمران خان ن لیگ اور ق لیگ کے ارکان کا ضمیر خریدنے کے لیے بولیاں لگا رہے ہیں.…

    اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم، امیر جے آئی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے شرکت کی، امیر جماعت اسلامی پنجاب طارق سلیم سمیت مظاہرین کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھاکر الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

  • جمعرات سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

    جمعرات سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

    کوئٹہ:بلوچستان میں بدھ، جمعرات سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی سامنے آئی ہے، کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے اس شدید سردی سے بچنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں‌،

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں 18 جنوری کو داخل ہو رہی ہیں، 19 جنوری کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔

    کوئٹہ، ڑوب، بارکھان، زیارت، چمن، پشین، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، قلات، خضدار، تربت، پنجگور اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان میں بارش اور برفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل کا خدشہ ہے تاہم بارش فصلوں اور باغات کے لئے فائدہ مند رہے گی۔بلوچستان میں بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

    ادھرمحکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو مزید سخت سردی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں 21 یا 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر آئے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 21 یا 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے، اس دوران شہر قائد کا درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں رہے گا۔

    ڈائریکٹر میٹ آفس سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سردی کی نئی لہر ایک ہفتے تک برقرار رہے گی، کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ بلوچستان میں ہونے والی بارشوں کے باعث ہوگا۔

    اس دوران کراچی میں موسم سرد اور خشک رہے گا، آج بروز منگل 17 جنوری کو شہر کا درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 32 رہا۔

  • کراچی:کاریں چوری کرنےوالے پکڑے گئے

    کراچی:کاریں چوری کرنےوالے پکڑے گئے

    کراچی :کراچی سے کاریں چوری کر نے والے دو (02) ملزمان گرفتار، ملیر کینٹ سے سرقہ شدہ ایک (01) کار بر آمد۔

    وھیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے کی گئی اے وی ایل سی کی نا کہ بندی کے دوران اے وی ایل سی، سٹی ڈویژن نے کا روائی کر تے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سے کاریں چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو(02) عادی ملزمان کو گرفتار کر کے ملیر کینٹ سے سرقہ شدہ سوزوکی آلٹو کار بر آمد کر لی۔

    ملزمان عا دی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے پہلے بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔ملزمان کے دیگر ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔

    گرفتار ملزمان:

    نمبر 1: مبشر ابڑو ولد بشیر ابڑو
    نمبر 2: اللہ بخش ابڑو ولد ایوب ابڑو

    برآمدگی:

    نمبر1: کار نمبر AVD-748 سوزوکی آلٹو تھانہ ملیر کینٹ سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر25/2023 ہے۔

    مزید تفتیش جا ری ہے۔

    ادھر تھانہ گلستان جوہر پولیس نے اسٹریٹ کراٸم میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےبمقام بلاک 6/7 گلستان جوہر کراچی سے 1 ملزم کوگرفتارکیا۔ ملزم کا دوسری ساتھی موقع سے فرار ہوگیا

    سید عبدالرحیم شیرازی کا یہ بھی کہنا تھا کہ گرفتار شدہ ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ایمونیشن برآمد۔گرفتار شدہ ساتھی نے اپنے فراری ساتھی کا نام ساتھی اظہار جتوئی بتایا۔گرفتار شدہ ملزم کا نام سعید علی ولد محمد سچل ہے۔دوران گرفتاری ایک عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزیزن3 راونڈ برآمد ہوا۔
    ملزم کے کریمنل ریکارڈ کی تفصیل زیل ہے

    32/2023 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ گلستان جوہر
    33/2023 بجرم دفعہ 23/1A سندھ آرمزایکٹ تھانہ گلستان جوہر کراچی،گرفتار شدہ ملزم کومزید تفتیش کے لئے شعبہ تفتیش حکام کے حوالے کیا گیا

  • تحریک انصاف کی کراچی سے فراغت یا نئی گیم

    تحریک انصاف کی کراچی سے فراغت یا نئی گیم

    مصطفیٰ کمال نے سئنیر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی جماعت فارغ ہو چکی ہے اور لوگوں نے اپنی بداعتماد شو کر دی ہے-

    باغی ٹی وی: مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جو بھی رزلٹ اور پرسنٹیج نظر آ رہے ہیں یونین کونسل کے رزلٹ کل سے ابھی تکی نہیں آئے 4 سے 6 سے زیادہ رزلٹ نہیں ہیں 11 سے 12 ڈبے لے کر اس پر محنت ہو رہی ہے اس پرسنٹیج کو کو 11 سے 12 پرسنٹ کیا جا رہا ہے-

    کیا مونس الہی کو کوٹلہ کی عوام نے بھگا دیا؟

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ساری جیتنےوالی پارٹیز کو کراچی کے لوگوں نے مسترد کر دیا ہےکیونکہ انہوں نے کراچی کےمنیڈینٹ اور لوگوں سےبےوفائی کی ہے،اور بےوفائی کیا ہے کہ 63 یونین کونسلز کو شامل کرنے کیلئے صوبائی گورنمنٹ جو کہ پیپلز پارٹی کی ہے اور آسانی سے بات نہیں مانتی وہ مان گئی ہے اور اس نے خط لکھ دیا سیکشن 10 (اے) کے الیکشن کمیشن کو جس سے پارٹیاں رک جاتیں ایک مہینہ سب کھڑے ہو جاتے ایک ساتھ تو کراچی کو 53 نئی یونین کونسلز ملتیں پورے شہر کا نیا بجٹ ملتا اخراجات وسائل ملتے لیکن انہوں نے لوگوں کی فکر کرنے کی بجائے اپنی اجارہ داری اور اپنے استحقاق کیلئے یہ الیکشن کیا لیکن لوگوں نے یہ مسترد کر دیا ہے-
    https://www.youtube.com/watch?v=HQ6SWVBQmoY
    انہوں نے کہا کہ بہت معذرت کے ساتھ مجھے لگتا ہے کہ ہم جو دیکھ رہے ہیں یا جو ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو قانونی طور پر کو یہ حق نہیں ہے کہ سیکن 10 (1) کے احکامات کو نہ ماننے کا صوبائی گورنمنٹ کی یہ ڈومین ہو رہی ہے یہ بات سپریم کورٹ نے کہی تھی کہ آپ اپنے مسئلے کیلئے پراپر فورم پر جائیں اورپراپر فورم صوبائی گورنمنٹ ہے اور صوبائی گورنمنٹ کو بنانے میں تین مہینے لگ جائیں اور جب سپریم کورٹ نے لکھ دیا تواس کے بعد الیکشن کمیشن کا کوےئ رول ہی نہیں تھا اس نے من وعظ بات ماننی تھی لیکن انہوں نے بات ماننے کی بجائے الیکشن کرا دیئے –

    پارٹی صدارت کیس؛ پرویز الٰہی گروپ کا جلد فیصلے کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے عمران خان صاحب جس طریقے سے الیکشن کمشنر صاحب کو دن اور رات جو الفاظ استعمال کرتے ہیں کراچی یا ایم کیو ایم کے لوگوں نے تو اس حساب سے کچھ نہیں کہا لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جو تیز آواز میں گالیاں بکے گا اس کی بات سنی جائے گی جو شرافت سے اور قانون کے لحاظ سے کام لے گا وہ پاکستان میں رسوا ہی رہے گا-

    بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ڈاؤن فال کے حوالے سے سوال کے جواب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ اعمال کا نتیجہ ہے سارا اللہ تعالی حکومت دے کر اختیارات اور وسائل دے کر بھی آزماتا ہے اور سب کچھ چھین کر بھی آزماتا ہے پی ٹی آئی اس کردار کو ادا کرنے میں انتہائی بُری طرح ناکام ہو گئی اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ہو گئی-

    کراچی میں 21 اور 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی

    انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اس شہرت کو عزت کو عہدے کو اس حکمرانی کو جو اس نے کردار ادا کرنا تھا وہ کردار جو شو کرنا تھا جو کریکٹر دکھانا تھا وہ کریکٹر نہیں دکھا سکے اور اس وجہ سے آج وہ بالکل رسوائی کے عروج پر ہیں لوگوں کو نظر آ گیا سارا کہ ان کے پاس کوئی پلان کوئی پروپیگنڈا نہیں ہے 2018 میں بھی ان کی اس سے بھی بُری پوزیشن تھی ان کی لیکن آپکو تو پتہ ہے یہ مینیج ہوا سب کچھ پاکستان میں کسی کو کوئی پوچھ گچھ تو ہے ہی نہیں پی ٹی آئی جماعت اب بالکل فارغ ہو چکی ہےیہ توہم نےایم کی ایم نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا یہ جو انہیں اب 25 سے 30 سیٹیں ملیں یونین کونسل میں وہ بھی نہیں ملنی تھیں جو پارٹاں ابھی نمبر.ون آئی ہیں ان کے بھی نمبر یہ نہیں ہوتے –

  • کراچی میں 21 اور 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی

    کراچی میں 21 اور 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی

    کراچی: شہر میں 21 اور 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی۔

    باغی ٹی وی: چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق سردی کی ایک نئی لہر کے دوران کراچی بلوچستان کی سرد ہواؤں کے لپیٹ میں رہے گا اور اس دوران معمول سے تیز شمال مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    نتائج کوتبدیل کیا جارہا ہے،پہلے مسئلہ حل ہوگا پھرپیپلزپارٹی سے بات ہوگی،حافظ نعیم

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں نئی لہر کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ یہ مغربی سلسلہ 18 جنوری کی رات سے بلوچستان میں داخل ہوگا اور اس کے زیر اثر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی حالیہ لہر 24 گھنٹوں تک برقرار رہ سکتی ہے جبکہ کل سے سردی کی شدت میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگی ۔

    پی ٹی آئی میں ضم کا معاملہ،مشاورتی اجلاس میں تمام اختیارات پرویز الہیٰ کو دے…

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل کی صبح درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے ، شہر میں ہلکی دھند ہے،حد نگاہ 3.5 کلو میٹر ہے جبکہ شمال اور شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آج رات بھی کراچی میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں رہنے کا امکان ہے۔

    جماعت اسلامی نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

  • حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

    کراچی: صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں لہٰذا اگر کوئی شکایت ہے تو اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنرسندھ اعجاز انورچوہان نےکہا ہےکہ الیکشن کمیشن نےاپنی آئینی ذمہ داری پوری کی ہے، کراچی کی تاریخ میں پرامن پولنگ ہوئی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں نے بھرپورحصہ لیا، اس ماحول میں الیکشن کا انعقاد اچھا رہا، الیکشن کمیشن نے بہتر اقدامات کیے جبکہ ہمارے متعلقہ افسران نے بہترین انداز میں مانیٹرنگ کی۔

    الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر میں الیکشن کمیشن کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا گیا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کی جانب سے فارم 11 اور 12 سے متعلق شکایات کی گئی جس کے بعد فوری ہم نے احکامات دیے، کچھ سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہمیشہ شکایت آتی رہتی ہیں کہ ان کے ایجنٹ کو فارم نہیں دیا گیا، اورنگی ٹاؤن سے کچھ شکایت آئی تھیں کہ ان کو نتائج میں فرق تھا لیکن اس کی شکایت الیکشن کمیشن کو واضح نہیں ملی تاہم اتنا بڑا انتخابی عمل مکمل پرامن رہا۔

    عجاز انور چوہان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں سے خاص طور پر حافظ نعیم الرحمٰن سے گزارش ہے کہ الزامات نہ لگائیں، کسی کو کوئی شکایت ہے تو اس پر ہم مکمل تحقیقات کریں گے اور شکایات کا ازالہ کیا جائےگا،سیاسی جماعتوں اور امید واروں کو شکایت ہو تو وہ الیکشن کمیشن آفس آکر درخواست دیں، کوئی بھی افسر دھاندلی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فارم 11 ار 12 فوری دیا گیا لیکن رزلٹ بنانے میں وقت لگا ہے، پریزائیڈنگ افسر 48 گھنٹوں سے کام کر رہے تھے، سیاسی جماعتوں نے دھاندلی قرار دیا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔