Baaghi TV

Category: کراچی

  • پاکستان میں ایندھن کی قلت کے سبب فضائی آپریشن متاثر، متعدد پروازیں معطل

    پاکستان میں ایندھن کی قلت کے سبب فضائی آپریشن متاثر، متعدد پروازیں معطل

    کراچی:اسکائی ونگز ایوی ایشن کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ ایدھی کا ایئر ایمبولینس آپریشن ہوا بازی کی ان متعدد عمومی سرگرمیوں میں سے ایک ہے جو جیٹ فیول کی شدید قلت کی وجہ سے روک دی گئی ہیں۔

    اسکائی ونگز ایوی ایشن کمپنی کےاہم ذمہ دارعمران اسلم خان کے مطابق پائلٹوں کو تربیت دینے میں مہارت رکھنے والی اسکائی ونگز ایوی ایشن کمپنی نے کہا کہ ایدھی کی ایئر ایمبولینس کی پرواز معطل کرنے سے انتہائی ضروری نوعیت کی طبی امداد میں رکاوٹ آئے گی۔کمپنی نے دعویٰ کیا کہ اسٹیٹ بینک دسمبر 2022 سے کراچی کے پورٹ قاسم پر پھنسے جیٹ فیول کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولنے میں تاحال ناکام ہے۔

    ایوی ایشن کمپنی نے مزید کہا کہ ایندھن کی ادائیگی کے لیے درکار 23 ہزارڈالر پہلے ہی کمرشل بینک میں جمع کرادیے گئے تھے لیکن اس نے انتقامی کارروائیوں کے خدشے پر مرکزی بینک کے ساتھ اس معاملہ کو طے نہیں کیا۔

    کمپنی نے مزید کہا کہ ’ہم نے ایندھن کی کمی کی وجہ سے بہت سی ہنگامی طبی پروازوں کی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے‘۔حکومت سے مدد کی درخواست کرتے ہوئے کمپنی نے کہا کہ ملک میں پہلے سے پہنچ چکے ایندھن پر ڈیمریجز (تاخیر کا ہرجانہ) جمع ہوتا جارہا ہے۔

  • ویڈیو لیک کیس:سندھ ہائی کورٹ نےدانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی

    ویڈیو لیک کیس:سندھ ہائی کورٹ نےدانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی

    سندھ ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی ویڈیو لیک کیس میں دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : سندھ ہائی کورٹ نے دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر آج (منگل کو) فیصلہ سنایا جو 8 فروری کو محفوظ کیا گیا تھا۔

    جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر
    توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ
    جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
    لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح

    اس سے قبل کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ان کی ضمانت مسترد کردی تھی، بعد ازاں انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے اس لیے جوڈیشل ریمانڈ ختم کرکے ان کی ضمانت منظور کی جائے۔

    ہائی کورٹ نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے 200,000 روپے کے ضمانتی بانڈز جمع کرانے کا حکم دیا۔

    دانیہ شاہ، آنجہانی ٹیلی ویژنسٹ ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیوہ، کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے دسمبر 2022 میں جنوبی پنجاب کے شہر لودھراں سے مبینہ طور پر اپنے شوہر کی نجی ویڈیوزبنانے اور وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس سے وہ صدمے کا شکار ہو گئے تھے۔

    وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
    حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
    ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار

    اس حوالے سے عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ کی بیٹی کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی تھی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

    وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

    وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق وزیر اعظم دورہ کراچی میں پاک نیوی کے زیر اہتمام 8ویں امن مشق کا جائزہ لیں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے۔

    سندھ حکومت کا سکھرمیں پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج شام 6 بجے طلب کر رکھا ہے ذرائع کے مطابق کابینہ اجلا س میں کورونا بچاؤ انجکشن کی قیمت کا بھی فیصلہ کیا جائے گا-

    ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی قانون سازی کے 9 فروری کے فیصلوں کی بھی توثیق جائیگی، ملک کی مجموعی سیاسی، امن و امان کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی-

  • میں آخری وقت تک پاکستان کے لیے کھیلوں گا: عماد وسیم

    میں آخری وقت تک پاکستان کے لیے کھیلوں گا: عماد وسیم

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہناہے کہ مجھے عزت دے کر قومی ٹیم میں کھلاٸیں گے تو میں آخری وقت تک پاکستان کے لیے کھیلوں گا۔اپنی کپتانی کے انداز کے حوالے سے عماد وسیم نے کہا کہ ہر کھلاڑی کا اپنا انداز ہے، میری کپتانی کا انداز مختلف ہے، میں جارحانہ کپتانی کرتا ہوں اور جیت کے لیے جاتا ہوں، دوستی یاری کو میں کبھی سپورٹ نہیں کرتا۔

    اسٹار آل راؤنڈر نے کہا کہ ہمارا مثبت انداز میں سب سے ہی مقابلہ ہے۔ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا ہمیشہ سے سخت مقابلہ ہوتا ہے، پشاور سمیت تمام ٹیموں سے ہمارا سخت مقابلہ ہوگا۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ فرنچاٸز کرکٹ میں لڑکے ادھر ادھر جاتے رہتے ہیں، کھلاڑیوں کے درمیان کوٸی مسٸلہ نہیں، سب پروفیشنل ہیں اور اپنی ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں، ہم پی ایس ایل کے لیے پرجوش ہیں ، شعیب ملک کے ہونے سے کافی مدد ملتی ہے۔

    کپتان کراچی کنگز نے کہا کہ پی ایس ایل کا معیار بہت اچھا ہے، یہاں کا مقامی ٹیلنٹ بہت اچھا ہے, جس سے لیگ مستحکم ہوتی ہے، میری اس وقت توجہ صرف پی ایس ایل پر ہے، گزشتہ سیزن اچھا نہیں رہا جو ہم بھول چکے ہیں، اگر ہم اپنا بہترین کھیلیں تو ایونٹ جیت سکتے ہیں۔عماد وسیم نے کہا کہ لیگ کرکٹ میرے لیے اہم نہیں ہے، پاکستان سب سے بڑھ کر ہے، میں نے پاکستان کی اعزاز کے ساتھ نماٸندگی کی، اگر مجھے عزت دے کر قومی ٹیم میں کھلاٸیں گے تو میں آخری وقت تک پاکستان کے لیے کھیلوں گا۔

  • پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں اچھی ہیں جو اچھا کھیلے گا وہ آگے جائے گا،بابر اعظم

    پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں اچھی ہیں جو اچھا کھیلے گا وہ آگے جائے گا،بابر اعظم

    کراچی:قومی کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں اچھی ہیں جو اچھا کھیلے گا وہ آگے جاٸے گا۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یوناٸٹڈ نے بہت پیار دیا ، اب پشاور زلمی کے ساتھ ہوں تو ایک نیا سفر ہے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل میں سب ٹیموں سے مقابلہ ہوتا ہے، کسی ٹیم کےخلاف میچ کا پریشر نہیں، تمام ٹیمیں اچھی ہیں جو اچھا کھیلے گا وہ آگے جاٸے گا۔پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کےپاس معیاری بولرز ہیں، اچھے بولرز کے سامنے ایک پلان سےکھیلتا ہوں۔

    بابر اعظم نے کہا کہ کچھ نٸی چیزیں کرنےکی کوشش کررہا ہوں، جب چیزیں پرفیکٹ ہوں گی تو میچ میں استعمال کروں گا۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے ہمیں ہر سال بولرز اور بیٹرز ملتے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کے پاس پی ایس ایل میں کارکردگی دکھانے کا موقع ہے۔

    ادھرپاکستان سپرلیگ کا آٹھواں سیزن آج سے شروع ہورہا ہے، حکومت کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر اور ایونٹ کے پرامن طریقے سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے فل پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی کابینہ نے پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔

    پنجاب، سندھ حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی، جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے وزیر داخلہ کو خط بھی لکھا تھا۔حکام کے مطابق پی ایس ایل سیزن 8 کے میچز 13فروری سے 19 مارچ تک شیڈول ہیں، اور یہ میچز لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

  • ضیا محی الدین کراچی میں سپردخاک

    ضیا محی الدین کراچی میں سپردخاک

    کراچی: ممتاز اداکار ، ہدایت کار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: معروف ہدایت کار و ٹی وی میزبان ضیا محی الدین آج صبح 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے جس کے بعد ا ن کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ڈیفنس فیز 4 میں قائم امام بارگاہ یثرب میں ادا کی گئی اور ان کی تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کردی گئی۔

    ضیا محی الدین اپنی ذات میں ایک فن پارہ تھے،وزیراعظم

    ضیا محی الدین 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، انھوں نے ریڈیو آسٹریلیا سے صداکاری کے کام کاآغاز کیا، بہت عرصے تک برطانیہ کےتھیٹر کیلئے کام کیا، برطانوی سنیما اور ہالی ووڈ میں بھی فن کے جوہر دکھائے-

    اداکار،ہدایتکار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا…

    ضیا محی الدین کی خدمات کے اعتراف میں 2003 میں انھیں ستارہ امتیاز اور 2012 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا،ضیامحی الدین نے 2004 میں کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کی بنیاد رکھی اور زندگی کے آخری لمحات تک نیشنل اکیڈمی آف پرفامنگ آرٹس کے سربراہ رہے۔

    عالمی شہرت یافتہ اداکار،میزبان ضیاء محی الدین کا مختصر تعارف

    ضیا محی الدین کےوالدکوپاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کےمصنف اورمکالمہ نگار ہونےکا اعزاز حاصل تھا۔

  • کراچی : ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا آخری دن

    کراچی : ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا آخری دن

    کراچی: ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا آخری دن،189 نامزدگی فارم جمع کرائے گئے-

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 189 نامزدگی فارم جمع کرائے گئے ،این اے 241 کراچی میں جمع کاغذات نامزدگی کی تعداد 24 رہی،کراچی این اے 242 میں جمع کاغذات نامزدگی کی تعداد19 رہی،این اے243 کراچی شرقی میں جمع کاغذات نامزدگی کی تعداد17 رہی-

    الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی این اے 244 میں جمع کاغذات نامزدگی کی تعداد 19 رہی،این اے 247 میں جمع کاغذات نامزدگی کی تعداد 24 رہی،این اے 250 میں جمع کاغذات نامزدگی کی تعداد19 رہی،این اے 252 میں 24 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،این اے 254 میں 23 اور 256 کے لیے 19 نامزدگی کاغذات وصول کئے-

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آج کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی،16فروری تک منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اعتراضات جمع کرائے جاسکیں گے،22 فروری تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے،23 فروری کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے،کراچی میں قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر 16 مارچ کو پولنگ ہوگی

  • عالمی شہرت یافتہ اداکار،میزبان ضیاء محی الدین کا مختصر تعارف

    عالمی شہرت یافتہ اداکار،میزبان ضیاء محی الدین کا مختصر تعارف

    ضیاء محی الدین 20 جون 1933ء کو لائل پور (فیصل آباد) میں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان روہتک (ہریانہ) سے تعلق رکھتا تھا۔ انہوں نے ابتدائی زندگی قصور اور لاہور میں گزاری۔

    آپ وہ واحد ادبی شخصیت تھے جن کے پڑھنے اور بولنے کے انداز کو عالمی شہرت نصیب ہوئی اردو طنزو مزاح کے بادشاہ مشتاق احمد یوسفی نے ضیاء محی الدین کے بارے میں ایک جگہ لکھا تھا کہ ضیاء اگر کسی مردہ سے مردہ ادیب کی تحریر پڑھ لے تو وہ زندہ ہوجاتا ہے۔

    برطانیہ میں 1960ء میں عالمی شہرت یافتہ ادیب ایڈورڈ مورگن فوسٹر کے مشہور ناول ”A Passage to India“ پر بنے اسٹیج ڈرامے میں ضیاء محی الدین صاحب نے ڈاکٹر عزیز کا کردار ادا کر کے عالمگیر شہرت حاصل کی۔ انہوں نے اس ڈرامے میں ایسی شاندار اور باکمال پرفارمنس دی کہ شائقین حیرت زدہ رہ گئے۔
    اس کے علاوہ ان کے انگریزی ٹی وی ڈراموں میں ”ڈینجرمین، دی ایونجرز مین، ان اے سوٹ کیس، ڈیٹیکٹو، ڈیتھ آف اے پرنسس، دی جیول پرائڈ، ان دی کرائون اور فیملی“ سرفہرست ہیں۔

    ضیاء محی الدین نے اپنے فلمی سفر کا آغام 1962ء میں ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ کلاسیکی فلم ”لارنس آف عریبیہ“ سے کیا تھا۔
    اس فلم میں انہوں نے عربی بدو کا کردار ادا کیا جسے عمر شریف اس بنا پر گولی مار کر ہلاک کر دیتا ہے کیوں کہ وہ غلط کنویں سے پانی پی لیتا ہے۔ اگرچہ انھوں نے اس فلم میں مختصر کردار ادا کیا لیکن یادگار پرفارمنس دی۔
    ان کی مشہور انگریزی فلموں میں ”خرطوم، دی سیلر فرام جبرالٹر، بمبئے ٹاکی اور پارٹیشن‘‘ بھی شامل ہیں۔

    1969ء اور 1973 ء میں انہوں نے پی ٹی وی سے ایک اسٹیج شو ’’ضیاء محی الدین شو‘‘ کا آغاز کیا اور بطور میزبان ایسی پرفارمنس دی کہ مقبولیت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ اس پروگرام کے ذریعے انہوں نے اردو ادب کی توجیح و تشریح اور پاکستانیوں میں اردو زبان سے محبت بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے قوم کو احساس دلایا کہ اردو زبان دنیا کی سب سے خوبصورت زبان ہے جس کے لہجے میں الہامی کیفیت ہے، اسی لیے ضیاء محی الدین کو اردو زبان کا سب سے حسین و دلکش لہجہ کہا جاتا تھا۔

    اس شو کی خصوصیت یہ تھی کہ اس کے اختتام پر وہ ایک منفرد ڈانس کیا کرتے تھے، جو شائقین کے دلوں کو بہت بھاتا تھا اس کے علاوہ انھوں نے پاکستان ٹیلی ویژن سے جو پروگرام پیش کیے ان میں پائل، چچا چھکن، ضیاء کے ساتھ اور جو جانے وہ جیتے کے نام سب سے نمایاں ہیں۔

    انہوں نے اردو زبان کے نایاب شاعر و فلسفی مرزا اسداللہ خان غالبؔ کے خطوط جس انداز میں پڑھے، اس سے بھی انہیں بہت شہرت ملی۔
    ضیاء محی الدین نے دو کتابیں ”دی گاڈ آف مائی ایڈولیٹری“ اور ”اے کیرٹ از اے کیرٹ: میموریز اینڈ ریفلیکشنز“ بھی تخلیق کی تھیں۔

    آپ کو 2003ء میں حکومت پاکستان کی طرف سے ستارۂ امتیاز اور 2012ء میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا انہیں پیپلز پارٹی دور میں پی آئی اے آرٹس اکیڈمی اور 2004ء میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔

  • اداکار،ہدایتکار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی

    اداکار،ہدایتکار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی

    کراچی:ممتاز اداکار ، ہدایت کار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی: ضیا محی الدین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ڈیفنس فیز 4 میں امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائےگی۔

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ضیاء محی الدین کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا گورنر پنجاب نے کہا کہ ضیاء محی الدین لیجنڈ آرٹسٹ تھے-


    ضیا محی الدین 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، انھوں نے ریڈیو آسٹریلیا سے صداکاری کے کام کاآغاز کیا، بہت عرصے تک برطانیہ کےتھیٹر کیلئے کام کیا، برطانوی سنیما اور ہالی ووڈ میں بھی فن کے جوہر دکھائے، 50 کی دہائی میں لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈراماٹک آرٹ سے اداکاری کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔

    ضیامحی الدین کو 1962 میں فلم لارنس آف عریبیہ میں کام کرنے کا موقع ملا،انھوں نے اس فلم میں ایک یادگار کردار ادا کیا ضیامحی الدین براڈوے کی زینت بننے والے جنوبی ایشیا کےپہلے اداکار تھے 70 کی دہائی میں پی ٹی وی سےضیامحی الدین شو کے نام سے منفردپروگرام شروع کیا اور 1973 میں پی آئی اے آرٹس اکیڈمی کےڈائریکٹر مقرر کردیئےگئے۔

    جنرل ضیا الحق کے مارشل لا کے بعد ضیا محی الدین واپس برطانیہ چلےگئے90 کی دہائی میں مستقل پاکستان واپس آنےکا فیصلہ کیا، ضیام حی الدین نے انگریزی اخبار دی نیوزمیں کالم بھی لکھے، ضیامحی الدین کی کتاب”A carrot is a carrot” ایک مکمل ادبی شہہ پارہ ہے۔

    ضیامحی الدین کی خدمات کے اعتراف میں 2003 میں انھیں ستارہ امتیاز اور 2012 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا،ضیامحی الدین نے 2004 میں کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کی بنیاد رکھی اور زندگی کے آخری لمحات تک نیشنل اکیڈمی آف پرفامنگ آرٹس کے سربراہ رہےضیا محی الدین کےوالدکوپاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کےمصنف اورمکالمہ نگار ہونےکا اعزاز حاصل تھا۔

  • کراچی: موٹرسائیکل چور نے پکڑے جانے کے ڈر سے 4 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگادی

    کراچی: موٹرسائیکل چور نے پکڑے جانے کے ڈر سے 4 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگادی

    کراچی میں موٹرسائیکل چور نے پکڑے جانے کے ڈر سے چار منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا دی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایم اے جناح روڈ پر جوبلی مارکیٹ کے قریب ایک شخص موٹرسائیکل چوری کر رہا تھا کہ شہریوں نے اسے دیکھ لیا،ملزم ذوہیب لوگوں سے بچنے کے لیے 4 منزلہ عمارت پر چڑھ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پکڑے جانے کے ڈر سے چار منزلہ عمارت کی بالکونی سے چھلانگ لگادی۔ملزم نیچے گرکر زخمی ہوگیا۔ نیچے موجود شہریوں نے موٹرسائیکل چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال میں منتقل کیا گیا جس کے بعد نبی بخش تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کردیا گیا۔

    ادھررات کوپاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے بی ون ایریا لیاقت آباد سے اسٹریٹ کرائم، غیر قانونی اسلحہ کی سپلائی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم قیوم بلوچ کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے3 عدد نائن ایم ایم پسٹل، 3 عدد 30 بور پسٹل،188 عدد مختلف اقسام کے راؤنڈز، 10 عدد سپیئر میگزین، 125 گرام کرسٹل اور 120 گرام ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملزم 2017 سے منشیات حب چوکی اور رئیس گوٹھ سے منگوا کر کراچی کے مختلف علاقوں لیاری، چاکیواڑہ، جہان آباد، پرانا گولیمار، پاک کالونی، الیاس گوٹھ اور گارڈن میں سپلائی کرنے میں ملوث ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ منشیات فروشی کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کو غیر قانونی اسلحہ فراہم کرنے میں بھی ملوث ہے۔ملزم منشیات اور اسلحہ کی سپلائی کے لیے عورتوں اور بچوں کا استعمال کرتا تھا۔

    گرفتارملزم کوبمعہ اسلحہ و ایمونیشن، منشیات اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔