Baaghi TV

Category: کراچی

  • اسٹریٹ کرائم،غیر قانونی اسلحہ کی سپلائی اورمنشیات فروشی میں ملوث ملزم قیوم بلوچ گرفتار

    اسٹریٹ کرائم،غیر قانونی اسلحہ کی سپلائی اورمنشیات فروشی میں ملوث ملزم قیوم بلوچ گرفتار

    کراچی:پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے بی ون ایریا لیاقت آباد سے اسٹریٹ کرائم، غیر قانونی اسلحہ کی سپلائی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم قیوم بلوچ کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے3 عدد نائن ایم ایم پسٹل، 3 عدد 30 بور پسٹل،188 عدد مختلف اقسام کے راؤنڈز، 10 عدد سپیئر میگزین، 125 گرام کرسٹل اور 120 گرام ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملزم 2017 سے منشیات حب چوکی اور رئیس گوٹھ سے منگوا کر کراچی کے مختلف علاقوں لیاری، چاکیواڑہ، جہان آباد، پرانا گولیمار، پاک کالونی، الیاس گوٹھ اور گارڈن میں سپلائی کرنے میں ملوث ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ منشیات فروشی کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کو غیر قانونی اسلحہ فراہم کرنے میں بھی ملوث ہے۔ملزم منشیات اور اسلحہ کی سپلائی کے لیے عورتوں اور بچوں کا استعمال کرتا تھا۔

    گرفتارملزم کوبمعہ اسلحہ و ایمونیشن، منشیات اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    اس کے ساتھ ساتھ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے گاڑیاں چوری کر کے اندرونِ سندھ میں فروخت کرنے والے گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر کے چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلیں۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نارتھ ناظم آباد کی کارروائی کاریں چوری کرکے اندرون سندھ فروخت کرنے والے گروہوں کے 2 کارندوں کو گرفتار کیا، ملزمان نے سندھ سیکریٹریٹ کے قریب سے سرکاری گاڑی چوری کر کے سکھر میں فروخت بھی کی تھی۔

    حکام کے مطابق گروہ شہر کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کر کے انہیں اندرون سندھ لے جاکر فروخت کرتا تھا، گرفتار ملزمان کی شناخت ذیشان خالد اور اعجاز علی کے ناموں سے ہوئی، جن کے قبضے سے دو گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزمان نے سرکاری سوزوکی کلٹس نمبر GS-4752 سند ھ سیکریٹریٹ کی عقبی گلی سے چوری کی اور اُسے سکھر میں دانش شیخ نامی ملزم کو فروخت کیا جس کی برآمدگی کے لئے پو لیس پا رٹی روانہ کر دی گئی ہے جبکہ برآمد شدہ ٹویو ٹا کرولا کار جو کہ ٹیمپرڈ ہے کا معائنہ ایف ایس ایل کرایا جا رہا ہے۔

    ملزمان عا دی جرائم پیشہ ہیں ،جو کراچی سے کاریں چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیںاور چوری شدہ کاریں اندرون سندھ میں مختلف افراد کو فروخت کر تے ہیں،ملزمان سے مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔

  • پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن میں حصہ لینے پر نظر ثانی کا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن میں حصہ لینے پر نظر ثانی کا فیصلہ

    کراچی :پیپلزپارٹی میں ضمنی الیکشن لڑنے پر تقسیم پیدا ہوگئی۔ ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ واپس بھی لیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹریز الیکشن لڑنےکےحامی ہیں جبکہ دونوں سیکریٹری جنرل نئیربخاری اور فرحت اللہ بابر بھی الیکشن کے خلاف ہیں۔ سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور پرویز اشرف بھی الیکشن لڑنے کے حق میں نہیں ہیں۔

    چوہدری محمد سرور وفات پاگئے

    پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے 16مارچ کے ضمنی الیکشن کےلیے امیدوار فائنل کرلیے۔ پارٹی ٹکٹ کےلیے 33قومی حلقوں کے امیدواروں کی فہرست چیئرمین کو ارسال کردیے گئے۔ امیدواروں کو 23 فروری سے قبل ٹکٹ جاری کردیئے جائیں گے۔

    الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا. شاہد خاقان عباسی

    دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے پی ڈی ایم رہنماؤں کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز دے دی۔ پی ڈی ایم کی تجویز پر بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلاکر پارٹی رہنماؤں کی رائے طلب کرلی۔

    ادھرپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ بات باعث فخر ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس کی قیادت دو خواتین نے کی۔

    کاروبار کیلئے شارجہ جانے والا نوجوان لاپتہ ہوگیا

    خواتین کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کا دن پاکستانی خواتین کی جمہوریت کیلئے جدوجہد اور آمریت کیخلاف مزاحمت کی علامت کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین بے مثال بہادری، عظیم صلاحیتوں اور ناقابلِ تسخیر حوصلے کی علامت ہیں، مادر ملت، بیگم بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو دنیا کیلئے رول ماڈل ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ انسانی حقوق کی پاسداری خواتین کو برابر کے حقوق دیے بغیر ناممکن ہے، 1973ء کا آئین خواتین کو برابری، نمائندگی، تحفظ اور ترقی کے یکساں مواقع کی ضمانت دیتا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ہر شکل میں موجود امتیاز اور استحصال کے خاتمے کیلئے پاکستانی خواتین کی ہر جدوجہد کی حمایت کرتی ہے۔خیال رہے کہ ملک میں ہر سال 12 فروری کا دن پاکستانی خواتین کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

  • ڈی جی سول ایوی ایشن پرغبن کا الزام لگانےوالاخود کرپشن کیس میں ضمانت پرہے:سول ایوی ایشن

    ڈی جی سول ایوی ایشن پرغبن کا الزام لگانےوالاخود کرپشن کیس میں ضمانت پرہے:سول ایوی ایشن

    کراچی: سول ایوی ایشن نے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ اور اُن کی ٹیم پر لگنے والے کرپشن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الزام لگانے والا ملازم زرین گل خود کرپشن کیس میں ضمانت پر رہا ہوا ہے۔

    ادارے کی قیادت سے متعلق میڈیا میں زیرگردش کرپشن سے متعلق سول ایوی ایشن کے من گھڑت خط پر ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں ملوث اور ضمانت پر رہائی پانے والے زرین گل کے ڈی جی سول ایویشن پر الزمات بے بنیاد ہیں جنہیں مسترد کرتے ہیں۔ اپنے آپ کو خودساختہ اور آفیسرز ایسوسی ایشن کا چیئرمین کہنے پر ادارہ زرین گل کیخلاف قانونی پہلوؤں پر غور کررہا ہے۔

    ترجمان نے دعویٰ کیا کہ آفیسرز ایسوسیشن کے صدر کیخلاف بھی نیب میں اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے، بدنیتی پر مبنی اس قسم کے خط پہلے بھی پھیلائے جاتے رہے ہیں اور ان میں کوئی نئی بات نہیں، خط میں لکھے گیے الزامات حقائق کے منافی اور بے بنیاد ہیں۔ سی اے اے میں میرٹ پالیسوں کی وجہ سے قیادت کے خلاف مہم چلائی گئیں، مفاد پرست عناصر اس قسم کی حرکات سے غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

    سول ایوی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ ’الزامات لگانے والے افسران کرپٹ اور بدعنوانی میں ملوث ہیں، بد نیتی پر مبنی اس مہم کے پیچھے کمرشل ڈائریکٹوریٹ کے کچھ افسران شامل ہوسکتے ہیں جنہیں بدعنوانی کے باعث کام کرنے سے روک دیا گیا تھا، زرین گل اور یونین کے صدر سمیت ان کرپٹ افسران کیخلاف مقدمات ایف آئی اے میں زیر التواء ہیں اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی افسران کے خلاف تحقیقات کررہی ہے‘۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’ڈی جی سول ایوی ایشن نے ایک انچ زمین کسی کو نہ دی اور نہ دینے کا اختیار ہے، ادارہ کرپٹ افسران کیخلاف کاروائیاں جاری رکھے گا، زرین گل اور دوسروں کیخلاف کرپشن پر اعلی قیادت نے کاروائی کی، سول ایوی ایشن کی اعلی قیادت کرپٹ افسران کو گھر تک چھوڑ کر انے کے لئے پر عزم ہے، اس قسم کی حرکات میرٹ بیسڈ پالیسیز اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کا ردعمل ہیں، ایسے بے بنیاد خطوط ادارے کی ساکھ کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہیں جو کسی کے مفاد میں نہیں ہیں‘۔

  • ضمنی انتخابات میں حصہ لینا ہے ہا نہیں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائےگا،ذرائع پیپلز پارٹی

    ضمنی انتخابات میں حصہ لینا ہے ہا نہیں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائےگا،ذرائع پیپلز پارٹی

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی تجویز پر پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے نامزد امیدواروں سے مشاورت کی جائےگی نامزد امیدواروں سے مشاورت کے بعد ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینےکا فیصلہ کیا جائےگا۔

    کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا ہلاک دو زخمی

    واضح رہےکہ ایک روز قبل پیپلز پارٹی کی قیادت سے پی ڈی ایم رہنماؤں کی ورچوئل میٹنگ ہوئی تھی جس میں پی ڈی ایم رہنماؤں کی جانب سے پیپلز پارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پی پی پی کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا تھا جس میں پی ڈی ایم کی تجویز زیر بحث آئی اجلاس میں ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز پرمختلف آراء سامنے آئیں،پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کے لیے مشاورت آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا-

    دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

  • ڈی جی سول ایوی ایشن کی مبینہ 2 ہزار ارب روپےکی کرپشن سامنے آگئی

    ڈی جی سول ایوی ایشن کی مبینہ 2 ہزار ارب روپےکی کرپشن سامنے آگئی

    کراچی:ڈی جی سول ایوی ایشن کی مبینہ 2 ہزار ارب روپے کی کرپشن سامنے آگئی ، سول ایوی ایشن ذرئع کے مطابق سی اے اے آفیسرز/ائمپلائز ایسویشن نے وزیر ہوابازی اور سیکرٹری ایوی ایشن کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ خاقان مرتضیٰ اور انکی ٹیم نے مبینہ طور پر پاکستان کو 2 ہزار ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ خاقان مرتضیٰ ڈائریکٹر جنرل سی اے اے کی اہلیت نہیں رکھتے، انہیں ایوی ایشن انڈسٹری کا کوئی خاطر خواہ تجربہ نہیں جبکہ انکی سربراہی سے ادارے کو مزید نقصان کا خدشہ ہے۔

    سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کس طرح مال بناتےرہے:رانا محمد اقبال نے پولیس…

    خط میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی سی اے اے نے جعلی لائسنسگ معاملے پر قومی ائیرلائن ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، لاہور والٹن ائیرپورٹ 450 ارب روپے کی زمین میں 400 ارب کا نقصان پہنچایا گیا جبکہ بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کابینہ اور وزیراعظم کی واضح ہدایت کو نظر انداز کیا گیا۔

    اس کے علاوہ ائیرپورٹ زمین کی قبضے کو واگزار نہیں کروایا جاسکا، جس کی عدم بازیابی پر1300 ارب سے زائد نقصان پہنچا۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) سے تقریبا 300 ارب سے زائد کے بقایاجات کی وصولی میں ناکامی ہوئی جبکہ کراچی ائیرپورٹ قومی ائیرلائن کو 10 ارب کی لیز کی رقم میں نقصان ہوا،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈی جی سی اے اے کی عدم تعاون کی وجہ سے 100 سے زائد افسران و ملازمین نے عدالت سے رجوع کیا جبکہ ڈی جی سی اے اے کے خلاف 2 لینڈ کروزر سمیت ایک پراڈو کی غیر قانونی رجسٹریشن کروائی۔

    اے این ایف کی منشیات کیخلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں

    انکے دور میں سی اے اے مختلف عہدوں پر قریبی دوستوں اور عزیز واقارب کی کنٹریکٹ پر تعیناتیاں کی گئیں، آؤٹ سورسنگ معاملہ پر ائیرپورٹ پر دیگر اداروں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا جبکہ پینشنرز کے معاملہ پر عدم دلچسپی کا رویہ اختیار رکھا گیا۔خط میں درخواست کی گئی ہے کہ ڈی جی سی اے اے کے خلاف کیس ایف آئی اے کو بھیجا جائے، تاہم معاملے کی تحقیقات ہوسکیں۔

  • معروف شاعر سید اعجاز علی رحمانی

    معروف شاعر سید اعجاز علی رحمانی

    کبھی نصیب ہو فرصت تو اس کو پڑھ لینا
    وہ ایک خط جو ترے نام چھوڑ آیا ہوں

    نام سید اعجاز علی رحمانی اور تخلص اعجاز ہے۔ 12 فروری 1940ء کو علی گڑھ میں پید اہوئے۔ آپ کے والدہ اور والد کا کم عمری میں انتقال ہوگیا ، اس وجہ سے پرائمری اور دینی تعلیم علی گڑھ میں حاصل کرسکے۔ 1954ء میں پاکستان آگئے۔ کراچی آنے کے بعد ادیب اور ادیب فاضل کے امتحانات پاس کیے اور ابراہیم انڈسٹری ، عثمان آباد کراچی میں ملازم ہوگئے۔

    اپنے ایک عزیز فضا جلالوی کے ایما پر قمر جلالوی کے شاگرد ہوگئے۔ مقامی روزنامے میں روزانہ قطعات لکھتے رہے۔ ایک نعت گو کی حیثیت سے انھیں نمایاں مقام حاصل ہے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’’اعجاز مصطفی‘‘، ’’پہلی کرن آخری روشنی‘‘(نعتیہ مجموعے)، ’’کاغذ کے سفینے‘‘، ’’افکار کی خوشبو‘‘، ’’غبار انا‘‘، ’’لہو کا آبشار‘‘، ’’لمحوں کی زنجیر‘‘(غزلوں کے مجموعے)، ’’چراغ مدحت‘‘، ’’جذبوں کی زبان‘‘، ’’خوشبو کا سفر‘‘۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:311،26 اکتوبر 2019ء کو کراچی میں وفات پا گئے-

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    اب کرب کے طوفاں سے گزرنا ہی پڑے گا
    سورج کو سمندر میں اترنا ہی پڑے گا
    فطرت کے تقاضے کبھی بدلے نہیں جاتے
    خوشبو ہے اگر وہ تو بکھرنا ہی پڑے گا
    پڑتی ہے تو پڑ جائے شکن اس کی جبیں پر
    سچائی کا اظہار تو کرنا ہی پڑے گا
    ہر شخص کو آئیں گے نظر رنگ سحر کے
    خورشید کی کرنوں کو بکھرنا ہی پڑے گا
    میں سوچ رہا ہوں یہ سر شہرِ نگاراں
    یہ اس کی گلی ہے تو ٹھہرنا ہی پڑے گا
    اب شانۂ تدبیر ہے ہاتھوں میں ہمارے
    حالات کی زلفوں کو سنورنا ہی پڑے گا
    اک عمر سے بے نور ہے یہ محفلِ ہستی
    اعجازؔ کوئی رنگ تو بھرنا ہی پڑے گا

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    ہوا کے واسطے اک کام چھوڑ آیا ہوں
    دیا جلا کے سر شام چھوڑ آیا ہوں
    کبھی نصیب ہو فرصت تو اس کو پڑھ لینا
    وہ ایک خط جو ترے نام چھوڑ آیا ہوں
    ہوائے دشت و بیاباں بھی مجھ سے برہم ہے
    میں اپنے گھر کے در و بام چھوڑ آیا ہوں
    کوئی چراغ سر رہ گزر نہیں نہ سہی
    میں نقش پا کو بہر گام چھوڑ آیا ہوں
    ابھی تو اور بہت اس پہ تبصرے ہوں گے
    میں گفتگو میں جو ابہام چھوڑ آیا ہوں
    یہ کم نہیں ہے وضاحت مری اسیری کی
    پروں کے رنگ تہہ دام چھوڑ آیا ہوں
    وہاں سے ایک قدم بھی نہ جا سکی آگے
    جہاں پہ گردشِ ایام چھوڑ آیا ہوں
    مجھے جو ڈھونڈھنا چاہے وہ ڈھونڈھ لے اعجازؔ
    کہ اب میں کوچۂ گمنام چھوڑ آیا ہوں

    اشعار
    ۔۔۔۔۔
    ابھی سے پاؤں کے چھالے نہ دیکھو
    ابھی یارو سفر کی ابتدا ہے

    تالاب تو برسات میں ہو جاتے ہیں کم ظرف
    باہر کبھی آپے سے سمندر نہیں ہوتا

    وہ ایک پل کی رفاقت بھی کیا رفاقت تھی
    جو دے گئی ہے مجھے عمر بھر کی تنہائی

    گزر رہا ہوں میں سودا گروں کی بستی سے
    بدن پہ دیکھیے کب تک لباس رہتا ہے

    فطرت کے تقاضے کبھی بدلے نہیں جاتے
    خوشبو ہے اگر وہ تو بکھرنا ہی پڑے گا

    جہاں پہ ڈوب گیا میری آس کا سورج
    اسی جگہ وہ ستارہ شناس رہتا ہے

  • خواتین کے قومی دن پر وفاقی وزیرشیری رحمان کا پیغام

    خواتین کے قومی دن پر وفاقی وزیرشیری رحمان کا پیغام

    خواتین کے قومی دن پر وفاقی وزیرشیری رحمان نے خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے-

    باغی ٹی وی:ہر سال 12 فروری کو پاکستانی خواتین کاقومی دن منایا جاتا ہے اسی مناسبت سے وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی اور سینیٹر شیری رحمان نے جاری پیغام میں کہا کہ ملک کی تمام باہمت، محنتی اور بہادر خواتین کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، ملک کی 49 فیصد آبادی عورتوں پر مشتمل ہے-

    وزیر اعلی بلوچستان کے استعفی بارے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا

    رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری جرات مند عورتیں ہی پاکستان کی دستاویزی اور غیر دستاویزی معیشت کا پہیہ چلاتی ہیں،ہماری عورتیں ملک کا سرمایہ ہی نہیں سہارا بھی ہیں، لیڈی ہیلتھ ورکرز ہو یا بی آئی ایس پی ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی اور انقلابی منصوبوں کا آغاز کیا-

    شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پاورٹی رڈکشن پروگرام کے ذریعے صوبہ سندھ کی خواتین ترقی کی نئی مثال قائم کر رہی ہیں،ہماری خواتین ایک خود کفیل معاشرے کی بنیاد ڈال رہی ہیں-

    واضح رہے کہ 12 فروری 1983 کو لاہور ہائیکورٹ کے سامنے خواتین، وکلا، اساتذہ، ادیب، شعرا اور انسانی حقوق کے کارکنوں اور خواتین کے حقوق کی تنظیموں نے ضیا الحق کے نافذ کر دہ مار شل لا کے خلاف جلوس نکالا۔ یہ احتجاجی جلوس اس وقت پاکستان میں لگی ہوئی جبری پابندیوں، حدود آرڈیننس اور عورتوں کے خلاف امتیازی قوانین مثلاً قانون شہادت کے خلاف نکالا گیا۔ اس پُر امن مظاہرے پر پنجاب پولیس اور خفیہ اہلکاروں نے بھرپور تشدد کیا اور نہتے عوام پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ خواتین کو متحد ہونے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا تاکہ وہ اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے جدو جہد کر سکیں۔

    سندھ اسمبلی میں نجی طور پر سود کے کاروبار کیخلاف بل پیش کردیا گیا

    عورتوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ویمن ایکشن فورم نے قانون شہادت میں ترمیم کے خلاف 12 فروری 1983 کو جلوس نکالنے کا اعلان کیا۔ لاہور کی عورتوں نے پنجاب اسمبلی کے مقابل فری میسن بلڈنگ کے سامنے جمع ہونا تھا۔ یہاں سے انہیں چند سو گز کے فاصلے پر لاہور ہائی کورٹ جا کر چیف جسٹس کو ایک یاد داشت پیش کرنا تھی۔ اس مظاہرے پر حکومتی اہلکاروں کی طرف سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ عوامی شاعر حبیب جالب بھی ان کےساتھ تھے، جنہوں نے اس موقع پر خواتین کےلیے ایک نظم بھی پڑھ کر سنائی۔ پولیس نے ان خواتین پر لاٹھی چارج کر دیا، حبیب جالب کا سر پھٹ گیا۔ تقریباً پچاس خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔ اب اس واقعہ کی یاد میں ہر سال 12 فروری کو پاکستانی عورتوں کا قومی دن منایا جاتا ہے۔

    پاکستان پہلا ملک ہے جس نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کو سب سے پہلے تسلیم کیا۔ وزیر…

  • اے این ایف کی منشیات کیخلاف مختلف شہروں میں  کارروائیاں

    اے این ایف کی منشیات کیخلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں

    کراچی:اے این ایف نے منشیات کیخلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کیں-

    باغی ٹی وی: ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی کوریئرآفس سے لندن بھیجے جانیوالے پارسل سے 386 نشہ آور گولیاں برآمد کیں،پشاور کارخانو مارکیٹ کے قریب خیبر کے رہائشی ملزم سے 1 کلو آئس برآمد کی-

    علاوہ ازیں اے این ایف اور ایف سی نے خیبر میں مشترکہ کارروائی میں پاک افغان بارڈر پر 33 کلو چرس برآمد کی،ایک اور کارروائی میں نوکنڈی کے صحرائی علاقے میں زمین کے اندر چھپائی گئی 91 کلو چرس برآمد ہوئی،وندر لسبیلہ کے قریب دوران کارروائی 9 کلو 20 گرام آئس برآمد کی-

    ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے-

  • بالآخرپیپلزپارٹی ایم کیو ایم کےمطالبات ماننے کو تیارہوہی گئی

    بالآخرپیپلزپارٹی ایم کیو ایم کےمطالبات ماننے کو تیارہوہی گئی

    کراچی:پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کے مطالبات ماننے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس کے بدلے ایم کیو ایم قیادت سے دھرنا مؤخر کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ پیپلزپارٹی وفاقی میں اپنی اتحادی ایم کیو ایم کے مطالبات ماننے کو تیار ہوگئی ہے، اس حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔

    شیخ رشید راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری آج ایم کیوایم بہادرآباد مرکزجائیں گے، جہاں وہ ایم کیو ایم قیادت کو پیپلز پارٹی کا پیغام پہنچائیں گے، اور 12 فروری کو شیڈول دھرنا مؤخر کرنے کی درخواست کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، مرتضیٰ وہاب اور سعید غنی پر مشتمل پیپلزپارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم کے سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن سے ملاقات کی تھی۔

    شیخ رشید ضمانت کیس:عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا

    ذرائع کے مطابق یہ ملاقات صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے گھر میں ہوئی، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایم کیو ایم کے مطالبات پر پیپلزپارٹی رہنماؤں نے وقت مانگا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی میں 53 یوسیز میں اضافہ کرنے اور حیدرآباد میں دیہی علاقوں کو شہری علاقوں میں شامل کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر پیپلزپارٹی کی قیادت نے ان کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، تاہم سندھ ہائی کورٹ نے دونوں شہروں میں بلدیاتی انتخابات کا حکم دیا تھا۔

    فونز کے پاسورڈ پولیس کو دے دیئے،ہمدردی نہیں بدلوں گا، شیخ رشید

    کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کے بعد ایم کیو ایم نے بھرپور احتجاج کیا اور وفاق سے علیحدہ ہونے کی بھی قیاس آرائیاں سامنے آئیں، تاہم ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت نے اپنا احتجاج دھرنے کی صورت ریکارڈ کرنے کا عندیہ دیا اور 5 فروری کو سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ہفتے کےلیے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو الٹی میٹم دے رہے ہیں، کراچی کا ایوان اگلے اتوار سے فوارہ چوک پر لگے گا، اور فیصلہ ہوگا کون ایم این اے اور کون میئر ہوگا۔

  • کراچی:ضمنی الیکشن کیلئے مصطفیٰ کمال کےکاغذات نامزدگی منظور

    کراچی:ضمنی الیکشن کیلئے مصطفیٰ کمال کےکاغذات نامزدگی منظور

    کراچی:قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 256 میں ضمنی الیکشن کے لیےمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کےامیدوارمصطفیٰ کمال کےکاغذات نامزدگی منظور کرلیےگئے۔ان کے علاوہ این اے 256 میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار عماد الدین کےکاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیےگئے۔

    دوسری جانب این اے 247 میں ضمنی الیکشن کے لیے تحریک انصاف کے آفتاب صدیقی کےکاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیےگئے۔

    ادھراس سے پہلےاین اے 62 ( NA-62 ) راول پنڈی کے ریٹرنگ افسر نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی آج بروز ہفتہ 11 فروری کو منظور کرلیے گئے ہیں۔

    محکمہ سیاحت میں آسیہ گل کی تین ماہ کی خدمات قابل ستائش تاریخی اور یادگار

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کو جیل حکام نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ریٹرنگ افسر کے سامنے پیش نہیں کیا گیا، جب کہ شیخ رشید کی جانب سے نمائندہ اسکروٹنی کے عمل میں شریک ہوا۔

    بارش،برفباری:مظفرآباد اورمری میں ٹریفک جام،سیاح پھنس گئے

    شیخ رشید کو اسکروٹنی کيلئے ريٹرننگ افسر کے دفتر پيش نہيں کيا جا سکا ، تاہم ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔ جیل حکام نے ریٹرننگ افسر کو خط کے ذريعے آگاہ کيا کہ شیخ رشید کو سیکيورٹی خدشات پر آر او دفتر نہیں لا سکتے۔

    شیخ رشید احمد کے نمائندے نے اسکروٹنی کے عمل میں شرکت کی۔ ریٹرننگ افسر نے شیخ رشید کو کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کيلئے آج طلب کيا تھا۔خیال رہےکہ یہ تمام نشستیں تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کے بعد خالی ہوئی ہیں۔