Baaghi TV

Category: کراچی

  • سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی گمشدگی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی گمشدگی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی گمشدگی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: درخواست محمد خان بھٹی کے داماد عمر افتخار بھٹی ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے درخواست میں کہا گیا ہےکہ محمد خان بھٹی 6 فروری کو مٹیاری کے قریب سے غائب ہوئے، ان پر تشدد کا اندیشہ ہے، عدالت میں فوری پیش کرنےکا حکم دیا جائے۔

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی گرفتار

    عدالت نے آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور وزارت داخلہ سے 10 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔

    خیال رہے کہ 6 فروری کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقے مٹیاری سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    پرویز الہیٰ نے بتایا تھا کہ محمد خان بھٹی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ جا رہے تھے، خدشہ ہے کہ محمد خان بھٹی کو ویسے ہی لاپتہ کردیا جائےگا –

    پرویزالہی نے کہا کہ ہمارے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں ابھی تک لاپتہ ہیں،ایسے واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے،وزیر اعلی ٰسندھ اس لاقانونیت کا فوری نوٹس لیں،یقین ہے وزیر اعلی ٰسندھ ایسے اقدامات کا راستہ روکیں گے-

    جبکہ ایس ایس پی مٹیاری کلیم ملک کا کہنا تھا کہ پولیس نے محمد خان بھٹی کو حراست میں نہیں لیا۔

  • کراچی:بیٹےنےماں کوچھریوں کےوارکرکےقتل کردیا

    کراچی:بیٹےنےماں کوچھریوں کےوارکرکےقتل کردیا

    کراچی:شہرقائد کے علاقے کورنگی میں بیٹے نے چھریوں کے وار کرکے ماں کو قتل کردیا جبکہ بھائی زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں ایک نوجوان چھریوں کے وار کرکے بیدردی سے اپنی ماں کو قتل کردیا، 50 سالہ نسرین کو قتل کرنیوالے ملزم شاکر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے بھائی کو بھی چھری کا وار کرکے زخمی کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کے مطابق گرفتار ملزم شاکر گزشتہ کافی عرصے سے بیروزگار اور ذہنی تناؤ کا شکار تھا۔

    ادھر اس سے پہلےقائد پولیس نے لانڈھی میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم کی گرفتاری بدھ کو ظاہر کردی۔سندھ اور خیبرپختونخوا پولیس نے مانسہرہ کے علاقے جلال آباد میں مشترکہ کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔متاثرہ بچی منیبہ 16 نومبر 2022ء کو اپنے گھر سے باہر جانے کے بعد پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی۔اس کی لاش لانڈھی کے مسلم آباد کے رہائشی نے اس کے لاپتہ ہونے کے 2 دن بعد 18 نومبر کو اپنے گھر کی چھت پر دیکھی۔

    بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کیا گیا جہاں خاتون میڈیکولیگل افسر نے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا۔ایم ایل او کا کہنا تھا کہ انہیں مقتول بچی کے جسم پر ہر حصے بالخصوص سر پر بے تحاشہ زخم ملے۔

    ان کے مطابق ابتدائی جانچ پڑتال نے اس بات پر سختی سے اکسایا کہ بچی کے ساتھ بدترین زیادتی کی تحقیقات کی جائے۔ پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ نتائج کے مطابق موت کی ممکنہ وجہ دم گھٹنا ہے جبکہ ٹوکسیکولویکل اسکریننگ کیلئے بھی نمونے محفوظ کرلئے گئے ہیں۔قائد آباد پولیس نامعلوم شخص کیخلاف زیادتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرچکی ہے۔

  • سوشل میڈیا پروائرل زلزلے سے متعلق پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

    سوشل میڈیا پروائرل زلزلے سے متعلق پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر زیر گردش زلزلے سے متعلق پیش گوئیوں کو مسترد کردیا۔

    باغی ٹی وی: 5 فروری کی صبح 4 بج کر 17 منٹ پر ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلہ آیا تھا مجموعی طور پر دونوں ملکوں میں زلزلے سے اموات کی تعداد 11 ہزار 200 سے بڑھ گئی ہے۔ ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 8 ہزار 574 ہوگئی ہے۔

    جاپانی پروفیسر کی مشرقی وسطی میں مزید زلزلوں کی پیشگوئی

    ترکیہ میں زلزلے کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کار فرینک ہوگر بیٹس نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں کچھ روز پہلے ہی اس خطے میں بڑے زلزلے کی پیشگوئی کی تھی-

    فرینک ہوگر بیٹس نے 3 فروری کو ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ جلد یا بدیر جنوبی وسطی ترکیہ، اردن، شام اور لبنان میں 7 اعشاریہ 5 شدت کا زلزلہ آئے گا، ان کی زلزلے سے متعلق پیشگوئی 3 روز بعد ہی سچ ثابت ہوئی۔

    اب سوشل میڈیا پر ان ہی کے حوالے سے پاکستان اور بھارت میں زلزلے کی پیشگوئی کی پوسٹس وائرل ہو رہی ہیں جنہیں اب محکمہ موسمیات نے مسترد کردیا ہے۔

    ترکیہ و شام زلزلہ: ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 3 دن قبل ہی خبردار کردیا تھا

    اس حوالے سے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ قدرتی آفت ہے، اس کا علم پہلے سےنہیں ہوسکتا، پہلے سے زلزلےکا علم ہوتا تو ترکیہ میں اتنا جانی ومالی نقصان نہ ہوتا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہلکی نوعیت کے زلزلے آتے رہتے ہیں اور آتے رہیں گے، ترکیہ اور پاکستان کی فالٹ لائنز میں کوئی مماثلت نہیں، زیر گردش زلزلے سے متعلق پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں۔

  • آئی ایم ایف سیلاب میں ڈوبےلوگوں کو مہنگائی میں نہ ڈبوئیں،وزیر خارجہ بلاول بھٹو

    آئی ایم ایف سیلاب میں ڈوبےلوگوں کو مہنگائی میں نہ ڈبوئیں،وزیر خارجہ بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مطالبہ کیا ہےکہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ قوم کے ساتھ شرائط نرم کرے-

    باغی ٹی وی: کراچی میں ڈونرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیلاب جیسی قدرتی آفت ہمارے لیے قیامت سے پہلے قیامت تھی، تاریخ میں ایسی آفت پہلے کبھی نہیں آئی، سندھ میں سیلاب سے ہر سات میں سے ایک پاکستانی متاثر ہوا، مشکل گھڑی میں یو این سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

    انسولین، کینسراورڈپریشن کی ادویات کی شدید کمی:دل کےمریضوں کی جان کوخطرات لاحق ہوگئے

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کی کامیابی ہے کہ ہم نے عالمی اداروں سے جتنا مانگا اس سے زیادہ ملا، ہمیں عالمی اداروں بالخصوص عالمی بینک سے تعاون ملا، ہمارے وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں سندھ میں گھروں کی تعمیر کے لیے 1.5 ارب ڈالر کی ضرورت ہے،تاریخ میں اس سے پہلے ایسی آفت کبھی نہیں آئی،ہمیں کہاگیاکہ دنیا سے امیدیں کم رکھیں مشکل میں مدد کرنے پرسب کےمشکور ہیں-

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے آئی ایم ایف سے بات چیت مثبت رہےگی، آئی ایم ایف کی ذمہ داری ہےکہ سیلاب متاثرین کو بھی تحفظ دلائے، آئی ایم ایف کےکہنے پر قوم پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہے ہیں، آئی ایم ایف سے مطالبہ ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ قوم کے ساتھ شرائط نرم کرے، عالمی ادارے اور آئی ایم ایف سے مطالبہ ہے کہ سیلاب میں ڈوبےلوگوں کو مہنگائی میں نہ ڈبوئیں۔

    کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر گرفتار

    ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے ٹارگٹڈ ریلیف ہو، یہ ریلیف زراعت، توانائی اور کھاد کے لیے ہونی چاہیے، یہ تب ممکن ہوگا جب آئی ایم ایف کی شرائط میں نرمی ہوگی، درپیش امتحان اور مسائل کا حل اور منصوبے ہمارے پاس ہیں۔

    سندھ حکومت نے 250 ملین ڈالر مہیا کرنے کا بندوبست کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے بھی 250 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے، اب ہم صرف گھر نہیں بنا رہے ہیں ، متاثرین کو گھروں کے مالک بھی بنا رہے ہیں، لینڈ ریفارمز پر بھی کام کررہےہیں-

    وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ مالکانہ حقوق گھر کےخاتون کے نام کریں، خواتین کو مالکانہ حقوق دینے سے انکی معاشی سطح پر بڑا انقلاب آئے گا،مالکانہ حقوق ملنے سے لوگ قرض لے کر کاروبار بہتر کرسکیں گے،دیہی علاقوں میں معیشت بحال ہوگی،ہم اپنی کوششوں میں ضرور کامیاب ہوں گے ، کمزور اور غریب طبقے کو بااخیتار بنائیں گے ،بلوچستان میں بھی سندھ طرز کا ماڈل اپنا یا جائے-

    وعدہ کیا کہ وقت درکار ہوگا لیکن ضرور ہم گھر بنا کر دیں گے،بلاول

  • اداکارہ سنبل اقبال کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اداکارہ سنبل اقبال کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی کی عدالت نے اداکارہ سنبل اقبال کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے کے مطابق سنبل اقبال نے 2020 میں شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد ندیم کیانی و دیگر کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے،اداکارہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ندیم کیانی و دیگر نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی ہے ۔

    کیسے سینز کرنے سے پہلے روینہ ٹنڈن شرائط رکھتی تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    ملزم کے وکیل کے مطابق سنبل اقبال نے ندیم کیانی و دیگر کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی اور ندیم کیانی نے کیس میں ضمانت کرارکھی ہے اداکارہ سنبل اقبال گواہی کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہورہی۔

    تاہم اب کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے گواہی اور شواہد پیش نا کرنے کے معاملے پر اداکارہ کے 10 ہزار روپے مالیت کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور انہیں گرفتار کرکے 15 فروری کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    میں نے کبھی عادل پر ہاتھ نہیں اٹھایا اپنے بچائو میں کبھی دھکا دیا ہو گا راکھی ساونت

  • وعدہ کیا کہ وقت درکار ہوگا لیکن ضرور ہم گھر بنا کر دیں گے،بلاول

    وعدہ کیا کہ وقت درکار ہوگا لیکن ضرور ہم گھر بنا کر دیں گے،بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین ، وفاقی وزیر داخلہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے اہم کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں دو اہم واقعات ہوئے جس پر غمزدہ ہیں،پشاور سانحے کے بعد برادر ملک ترکی میں زلزلے سے بڑی جانیں ضائع ہوئیں، کانفرنس ایک مستحکم سندھ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی کامیاب کوشش ہے، مون سون بارش نے ملک میں تباہی مچائی،سیلاب سے 5 لاکھ ایکڑ پر پھیلی فصلیں تباہ ہوئیں،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے سیلاب نے سندھ میں زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کیا،ہر7میں سے ایک پاکستانی سیلاب سے متاثر ہوا،دنیا نے ہماری امید سے بڑھ کر مدد کی، تاریخ میں اس سے پہلے ایسی آفت کبھی نہیں آئی،ہمیں کہاگیاکہ دنیا سے امیدیں کم رکھیں مشکل میں مدد کرنے پرسب کےمشکور ہیں،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون کے بھی مشکور ہیں،جنیوا کانفرنس میں بھی لوگ کہہ رہےتھے خالی ہاتھ لوٹیں گے ،جنیوا کانفرنس میں بھی ہماری مدد کے لیے آواز اٹھائی گئی ، ہمیں تمام متاثرہ شعبوں کو جلد بحال کرنا ہوگا،ہم نے وعدہ کیا کہ وقت درکار ہوگا لیکن ضرور ہم گھر بناکر دیں گے،جنیوا کانفرنس میں پہنچا تو تب عالمی بینک کے 2ارب ڈالر آچکے تھے،2ارب ڈالر اس لیے منظور ہوئے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے تیاری مکمل کرلی تھی،ہمیں گھروں کی تعمیر کیلئے 1.5 بلین ڈالر کی ضرورت ہے،سندھ حکومت نے 250 ملین ڈالر مہیا کرنے کا بندوبست کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے بھی 250 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے، اب ہم صرف گھر نہیں بنا رہے ہیں ، متاثرین کو گھروں کے مالک بھی بنا رہے ہیں، لینڈ ریفارمز پر بھی کام کررہےہیں،وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ مالکانہ حقوق گھر کےخاتون کے نام کریں، خواتین کو مالکانہ حقوق دینے سے انکی معاشی سطح پر بڑا انقلاب آئے گا،مالکانہ حقوق ملنے سے لوگ قرض لے کر کاروبار بہتر کرسکیں گے،دیہی علاقوں میں معیشت بحال ہوگی،ہم اپنی کوششوں میں ضرور کامیاب ہوں گے ، کمزور اور غریب طبقے کو بااخیتار بنائیں گے ،بلوچستان میں بھی سندھ طرز کا ماڈل اپنا یا جائے،

    بلاول بھٹو نےسیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیرکیلئے فنڈزکا اجرا کردیا

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی لگا رہی،کوئی پوچھنے والا نہیں، مریم

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

     عمران خان کی طرف سے الزام تراشییوں کا سلسلہ پرانا نہیں عمران یو ٹرن لینے کی بجائے قلابازیاں کھا رہا ہے

  • ویڈیو: آپ چورن، منجن بیچنے آ گئے ،شہلا رضا کا علی زیدی سے مکالمہ

    ویڈیو: آپ چورن، منجن بیچنے آ گئے ،شہلا رضا کا علی زیدی سے مکالمہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہو رہے ہیں، کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی اور پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا الیکشن کمیشن دفتر پہنچے تو ملاقات ہو گئی،

    علی زیدی اور شہلا رضا کی ملاقات اور گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، شہلا رضا اورعلی زیدی کے درمیان الیکشن دفتر میں مکالمہ ہوا شہلا رضا نے علی زیدی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ چورن، منجن بیچنے آ گئے ،علی زیدی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں، منجن صرف دانت صاف کرنے کے کام آتا ہے، وائرل ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس موقع پر علی زیدی اور شہلا رضا نے اپنے ساتھ آنے والے افراد کا ایک دوسرے سے تعارف کروایا شہلا رضا نے تعارف کے دوران کہا کہ علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے بڑا ہوگیا ہے اب اس کے بال سفید ہو گئے ہیں

    بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ اب تک تو تحریک انصاف جیب بھرو تحریک کر رہی تھی،میں نہیں سمجھتی پی ٹی آئی والے ایڈوانس ضمانتیں کروانے جیل بھی بھریں گے، اب تک تو پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت جیل سے روتی ہوئی آئی ہے ،میں بھی جیل گئی تھی لیکن مجھے روتے ہوئے نہیں دیکھا ہوگا،سیاسی کارکن اور جماعت ہمیشہ الیکشن کے لیے تیار رہتے ہیں،اب صرف عوام کا آپشن ہی رہنا چاہیے، طاقت کا سرچشمہ عوام کو ہی سمجھتے ہیں،

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

  • بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز کا اجراء کردیا

    بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز کا اجراء کردیا

    بلاول بھٹو نےسیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیرکیلئے فنڈزکا اجرا کردیا

    "ترقی یافتہ سندھ،عہد سے تعمیرنوتک”کے عنوان سے حکومت سندھ اوریو این کے زیراہتمام صوبائی ڈونرکانفرنس کے انعقاد کے آغازمیں 17 افراد کورقم کی ادائیگی کر دی گئی ہے سندھ حکومت متاثرین کو20 لاکھ گھربنانے میں مدد کرے گی ،حکومت سندھ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ سیلاب متاثرہ مکانات کی تعمیرات کے معاہدے پر دستخط کر دیئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ورلڈ بینک ، ایشین بنک ، یو این ڈی پی اور دیگر ڈونر ایجنسیز کی موجودگی میں دستخط کئے گئے،معاہدے پر سندھ رورل سپورٹ پروگرام کے ہادی بخش اور سی ای او ہاؤسنگ خالد شیخ نے دستخط کیے

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے سروے ہو رہا ہے ،سیلاب زدہ علاقوںمیں ابتدائی سروے کرکے نقصانات کا اندازہ لگایا گیا،جلد سروے مکمل کرکے تعمیراتی مرحلے میں داخل ہوجائیں گے حکومت سندھ متاثرین کو بغیر معاوضے گھروں کی تعمیرکروارہی ہے سیلاب متاثرین کی بحالی میں ورلڈ بینک تعاون کررہا ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک نے بحالی میں معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے سندھ ہاوسنگ سیکٹر میں اقدامات کیے جارہے ہیں،حکومت سندھ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے بھر پور کام کر رہی ہے،سندھ میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے وسیع نقصان کی وجہ سے سندھ حکومت اور ورلڈ بینک اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ سیلاب سے بچنے کے لیے ایسی تعمیرات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔فنڈز 8 اضلاع میں منتقل ہوگئے،8 اضلاع میں متاثرین فنڈز بینک سے لے رہے ہیں، لاڑکانہ، سکھر، دادو، حیدرآباد، ٹھٹھہ ، بینظیرآباد، عمرکوٹ اور ٹنڈوالہ یار اضلاع میں شامل ہیں متاثرین کو ابھی سے 75 ہزار روپےکی پہلی قسط جاری ہوگئی،سندھ میں 21 لاکھ کچے اور پکے گھر سیلاب کے باعث متاثر ہوئے ہیں،

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

     15 کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی

    شیخ رشید کے گھر بچے موجود تھے؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل

    ہ شیخ رشید 73 سال کے ہیں کئی بیماریوں میں مبتلا 

  • کراچی : فشری میں لانچوں میں آگ لگ گئی

    کراچی : فشری میں لانچوں میں آگ لگ گئی

    کراچی کے علاقے فشری میں لانچوں میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔

    باغی ٹی وی: فائر بریگیڈ کے مطابق آگ کالا پانی کی برتھ نمبر سات اور آٹھ پر لگی،آگ لگنے سے ایک لانچ مکمل جل گئیں جبکہ 3 لانچوں کا نقصان پہنچا-

    فشری سکیورٹی حکام کے مطابق مختلف سینٹروں سے فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں، تیز ہوا کی وجہ سے آگ پھیل گئی تھی۔

    اپرکوہستان میں بس اور کار کھائی میں جاگریں، 17 افراد جاں بحق

    دوسری جانب عید گاہ میں فائر بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کی بجلی بند ہونے کی وجہ سے پانی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی فائر بریگیڈ آپریٹر کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوارٹر میں فائر ٹینڈرز میں پانی نہیں بھرا جا سکتا، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور نیوی سے بھی مدد لی گئی ہے تاہم کچھ دیر بعد فشری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    لانچ مالک کا کہنا ہے کہ ہم نے مختلف لوگوں سے ادھار لیکر لانچ تیار کی تھی،ہماری 20سال کی محنت ضائع ہوگئی ،حکومت مدد کرے ، پہلے بھی آگ لگی تھی ،اس وقت بھی کچھ نہیں کیا گیا تھا۔

    وندر میں مسافر کوچز سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

  • کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم داعش کا  کمانڈر گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر گرفتار

    سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی، کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر گرفتار،

    مخبر کی اطلاعات پر سی ٹی ڈی کراچی نے ملا عبدالمنان گروپ سے وابستہ کمانڈر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے عبدالمالک ولد ابراہیم کو گرفتار کرکے 30 بور پستول بلا لائسنس برآمد کی، ملزم ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ وہ 2011 سے داعش ملا عبدالمنان گروپ سے وابستہ رہاہے، سی ٹی ڈی انچارج چوہدری صفدرکا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم افغان باشندہ ہے اور کافی عرصہ سے کراچی میں مقیم پزیر ہے،ملزم رمضان المبارک کے مہینے میں کراچی سے چندہ جمع کرکے افغانستان میں داعش کو دیا کرتا ہے ملزم حوالہ ہنڈی کے کام سے وابستہ ہے، اور لاکھوں روپے حوالہ ہنڈی کے زریعے افغانستان بھیج چکا ہے، گرفتار ملزم کے موبائل فون سے اہم معلومات حاصل کرلی گی ہیں جسکا فرانزک معائنہ کرایا جارہاہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے اہم انکشافات متوقع ہیں،

    دوسری جانب پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ سے قتل، اقدام قتل، اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ملوث ڈ کیت گروہ کے 2ملزمان عالم خان محسود اور عادل محسود کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ و ایمونیشن اور مو ٹر سا ئیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔

    ملزمان نے دسمبر 2022میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہنگورہ گو ٹھ میں ڈ کیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کیا، ابنِ زمان ہسپتال فقیرہ گوٹھ کے سیکیورٹی گارڈ اور جنجا ل گوٹھ میں بھی شہری کو قتل کیا جس کی آیف اَئی آرز تھانہ سائیٹ، تھانہ گلشن معمارمیں درج ہیں۔جنوری 2023میں ملزم عالم خان محسود اپنے ساتھی احسان با جوڑی کے ساتھ مل کر چا ند بنگلہ فقیرہ گو ٹھ میں ڈ کیتی مز احمت پرشہری کو قتل کیا اورکے ڈی اے لنک روڈ پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جس کی آیف اَ ئی آر تھا نہ سا ئیٹ سپر ہائی وے میں درج ہے۔

    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے 300سے زائد ڈکیتی اور اسٹر یٹ کر ائم کی وارداتوں میں ملو ث ہو نے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان اپنے گروہ کے دیگرساتھیوں کے ساتھ ملکرگزشتہ2سالوں سے کراچی گلشن معمار، جنجال گوٹھ، احسن آباد، ہنگورہ گو ٹھ، فقیرہ گو ٹھ، کے ڈی اے لنک روڈ اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی سیکٹروں وارداتوں میں ملو ث ہونے کا اعتراف کیا اور ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر کئی معصوم شہر یوں کو قتل اور زخمی بھی کیا۔ملزمان نے مزید انکشا ف کیا کہ انکے ڈکیت گروہ کا سر غنہ شمس محسود عر ف صُلّے ہے جو ملزمان کو ڈکیتی کے لیے اسلحہ وایمو نیشن فراہم کر تا ہے اور چھینے ہو ئے مو با ئل فونز اور مو ٹر سائیکلوں کو ٹھکانے لگا نے کا کام بھی کر تا ہے۔ ملزمان کاساتھی بلال افغانی مورخہ 26دسمبر2022کو اکا خیل گراؤنڈ نزد فقیرہ گو ٹھ میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا جبکہ آفتاب عرف با بو کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ملزم کے دیگر سا تھیوں کی گر فتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

    گرفتارملزمان کوبمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور موٹر سائیکل مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی جعلی ISI ایجنٹس گرفتار

    آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں کو کیا جہنم واصل