Baaghi TV

Category: کراچی

  • کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی جعلی ISI ایجنٹس گرفتار

    کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی جعلی ISI ایجنٹس گرفتار

    کراچی:کراچی میں سیکورٹی اداروں کےنام پر جعلی افسربن کرلوٹنے والےپولیس کے ہتھے چڑھ گئے اوراطلاعات ہیں کہ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی جعلی ISI ایجنٹس گرفتارکرلیا ہے ۔

    اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کا کہنا تھاکہ شیر شاہ کے علاقے اکبر روڈ، ماشاءاللہ گودام کے پاس دوران گشت پولیس نے مشکوک جانتے ہوئے تین موٹر سائیکل سوارافراد کو روکا۔ان کا کہنا تھا کہ ہولیس کی جانب سے تفتیش کرنے پر تینوں ملزمان نے پاکستان آرمی سے اپنی وابستگی ظاہر کی اور آرمی سروس کارڈز بھی شو کروائے ۔

    ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پولیس کی جانب سے معلومات حاصل کی گئی جس پر معلوم ہوا کہ ان کا آرمی سے کوئی تعلق نہیں ۔ فدا حسین جانوری کا کہناتھا کہ ملزمان کے قبضے سے جعلی ISI ایجنٹس کارڈز، مختلف ایجنسیوں کے جعلی سروس کارڈز اور ATM کارڈز وغیرہ برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کے پاس سے کل رقم 61,900 روپے اس کے ساتھ 4 عدد بینک کے چیک اور ایک عدد رولیکس گھڑی برآمد ہوئی ہے۔

    ادھر دوسری طرف کلفٹن پولیس کی بروقت کاروائی، قومی ادارے نیب کا نام استعمال کر کے معصوم شہریوں کو ڈرا دھمکا کر بھتہ وصولی میں ملوث گینگ کے دو ملزمان گرفتارکرلیے گئے ہیں‌.تفصیلات کے مطابق گینگ میں شامل ایک ملزم نے مدعی نصیر یاسین کو فون کیا اور اپنی شناخت بطور نیب افسر بتا کر رقم کا مطالبہ کیا

    مدعی نے ملزمان کو رقم وصول کرنے کے لئے بلوا کر پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیاگرفتارملزمان کی شناخت جمیل ولد حنیف اور بلال ولد فیصل کے نام سے ہوئی جنہیں ان کے گینگ کے دیگر 2 ساتھیوں ثاقب اور جاوید نے رقم وصول کرنے بھیجا تھا

    ملزم جاوید اور ثاقب تاحال گرفتار نہیں ہوسکے جنکی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے

  • کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا:عمادوسیم

    کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا:عمادوسیم

    کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ بابراعظم کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں تاہم ٹیم میں کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ اس بار جارحانہ کرکٹ کی جانب جانا چاہ رہے ہیں، ماضی میں کراچی کنگز کی قیادت کھونےکا کوئی افسوس نہیں تاہم دوبارہ ذمہ داری ملی ہے تو بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

    گزشتہ سیزن میں بابراعظم نے کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض سرانجام دیئے تھے تاہم اُس ایڈیشن میں کراچی کی ٹیم 10 میچز میں سے صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔رواں سیزن کے آغاز سے قبل ڈرافٹنگ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے بابراعظم کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا تھا جبکہ انہیں وہاب کی جگہ کپتانی فرائض سونپے گئے ہیں۔

    ایشیا کپ: نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا

    اس سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسکواڈ سے اخراج کی وجہ آج تک معلوم نہیں ہوسکی، سب جانتے ہیں کس کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بڑے فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز پایا، اسی عزم کے ساتھ مسلسل ایکشن میں ہوں،ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، میری دعا ہے کہ پاکستان دیگر ٹیموں کی طرح کرکٹ کھیلے۔

    انہوں نے کہا کہ مکمل فٹ اور دنیا میں مختلف لیگز کھیل رہا ہوں، پہلی ترجیح قومی ٹیم میں واپسی ہے، لیگ کرکٹ میں پیسہ اور عزت ہے مگر میں پاکستان کی نمائندگی کیلیے سب کچھ چھوڑنے کو تیار ہوں۔

    پی ایس ایل 8 نمائشی میچ:گلیڈی ایٹرز نےزلمی کو 2 رنز سے شکست دیدی

    ماضی میں فٹنس پر اٹھائے جانے والے سوالات پرعماد وسیم نےکہا کہ میری نظر میں یویو ٹیسٹ یا 2کلومیٹر بھاگنا معیارنہیں ہے،اگرکوئی 10اوورز بولنگ اور بیٹنگ کرتے ہوئے میچ جتواتا ہے تو ٹھیک ہے صرف ٹیم سے نکالنے کیلئے فٹنس کا جواز پیش کرنا درست نہیں۔
    انہوں نے کہا کہ سال 2019 کے بعد کبھی کسی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام نہیں ہوا،اس طرح کی باتیں پھیلائی گئیں کہ مجھے نکالا جاسکے۔ اگر میرے اندر صلاحیت نہ ہوتی تو دنیا بھر کی لیگز نہ کھیل رہا ہوتا۔

  • پی ایس ایل8: پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

    پی ایس ایل8: پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

    پاکستان سپر لیگ 8 کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: کراچی پہنچنے کے بعد ڈیرن سیمی نے وکٹری کا نشان بناکر تصاویر بنوائیں اس موقع پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔

    پی ایس ایل 8 نمائشی میچ:گلیڈی ایٹرز نےزلمی کو 2 رنز سے شکست دیدی

    خیال رہے کہ پشاور زلمی کے کھلاڑی پہلے ہی کراچی پہنچ چکے ہیں پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں بابر اعظم پشاور زلمی کی قیادت کریں گے پشاور زلمی کے تمام پاکستانی پلئیرز اور کوچز کراچی پہنچ گئے ہیں-


    پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز 10 فروری کے بعد کراچی پہنچنا شروع ہوں گے۔ پشاور زلمی پی ایس ایل 8 میں پہلا میچ 14 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔

    ویڈیو:لاہورقلندرز کی ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے لیے تیاریوں کا تیسرا روز

  • سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: نماز جنازہ میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائر اشفاق پرویز کیانی نے شرکت کی ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور فروغ نسیم نے بھی شرکت کی۔


    جس کے بعد چنیسر گوٹھ کے قریب واقع آرمی قبرستان میں انہیں سپرد خاک کیا گیا فوجی قبرستان کے اطراف سکیورٹی اہل کار تعینات کیےگئے ہیں ۔

    واضح رہے کہ 5 فروری کو سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے تھے وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے گزشتہ شب سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو لے کرخصوصی طیارہ دبئی سے کراچی پہنچا تھا، خصوصی طیارے سے پرویز مشرف کی اہلیہ، بیٹی اور صاحبزدے بھی کراچی پہنچے تھے –

    میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں مکمل فوجی اعزاز اور سرکاری پروٹوکول کے ساتھ فوجی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا تاہم حکومت کی طرف سے ان کی تدفین سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

    دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے سہولیات فراہم کیے جانے کے بعد دبئی سے خصوصی طیارہ سابق صدرکی میت کو ان کے اہلخانہ کے ہمراہ لے کر پیر کی رات کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا جہاں پر پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات امیگریشن افسر نے رکھ لیں تھیں-

    وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) ذرائع کا کہناتھاکہ پرویزمشرف کا پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات امیگریشن افسر نے رکھ لیں،دستاویزات رکھنے کے بعد میت لے جانے کی سفری دستاویز جاری کی گئی سفری دستاویزات ایف آئی اے کے پاس موجود رہیں گی۔

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی سفری دستاویزات حاکم بادشاہ نامی شخص نے ایف آئی اے کے حوالے کیں، پرویزمشرف مرحوم کا پاسپورٹ 5 جنوری 2023 کو ایکسپائر ہوچکا تھا۔

    سابق آرمی چیف اتوار کے روزطویل علالت کے باعث دبئی میں انتقال کرگئے تھے۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔ وہ امائلائیڈوسس نامی غیر معمولی بیماری میں مبتلا تھے-

    جنرل (ر) پرویز مشرف 7 اکتوبر 1998 کو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے تھے، 12 اکتوبر 1999 کو وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہٹا کر چیف ایگزیکٹو بنے اور بعد ازاں اپریل 2002 میں ریفرنڈم کراکے باقاعدہ صدر پاکستان منتخب ہوئے۔

    سال 2004 میں آئین میں 17 ویں ترمیم کے ذریعے مزید 5 سال کے لیے پرویز مشرف باوردی صدر منتخب ہوئے، پرویز مشرف 18 اگست 2008 کو مستعفی ہوکر ملک سے باہر چلےگئے تھے۔

    پرویز مشرف کی میت لانے والا خصوصی طیارہ کراچی ائیر پورٹ پہنچ گیا

  • پرویز مشرف کی میت لانے والا خصوصی طیارہ کراچی ائیر پورٹ پہنچ گیا

    پرویز مشرف کی میت لانے والا خصوصی طیارہ کراچی ائیر پورٹ پہنچ گیا

    سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میت لانے والا خصوصی طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : پرویز مشرف کی میت کو لانے والے طیارے نے کراچی ائیرپورٹ کےاولڈ ٹرمینل پر لینڈ کیا،پرویز مشرف کی میت آل مکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ دبئی سے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 12 منٹ پر روانہ ہوئی –

    پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کیلئے این او سی جاری

    دبئی سے آنے والے طیارے کا کال سائن ایم ایل ایم 567 تھا خصوصی طیارے میں سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف، صاحبزادے بلال مشرف اور صاحبزادی بھی ساتھ آئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سابق صدر کی نمازجنازہ کل دوپہر 1 بج کر 45 منٹ پر کراچی میں ادا کی جائے گی، ان کی نمازجنازہ پولوگراؤنڈ ملیر کینٹ میں ادا کی جائے گی۔

    پشاورپولیس لائنزمسجد دھماکا تحقیقاتی ٹیم خودکش حملہ آور کوموٹرسائیکل خرید و فروخت کرنیوالے افراد تک…

    واضح رہے کہ سابق صدر پرویز جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل علالت کے بعد گزشتہ روز قبل دبئی کے امریکن اسپتال میں 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے-

  • سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی گرفتار

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی گرفتار

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی: ترجمان ق لیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو حراست میں لے لیا گیا ہے،محمد خان بھٹی کو سندھ سے حراست میں لے لیا گیا،محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقہ مٹیاری سے حراست میں لیا گیا -ْ

    مونس الہی کا ایک اور دوست غائب

    اس حوالے سے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ محمد خان بھٹی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ جارہے تھےخدشہ ہے محمد خان بھٹی کو بھی لاپتہ نہ کردیا جائے-

    پرویزالہی نے کہا کہ ہمارے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں ابھی تک لاپتہ ہیں،ایسے واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے،وزیر اعلی ٰسندھ اس لاقانونیت کا فوری نوٹس لیں،یقین ہے وزیر اعلی ٰسندھ ایسے اقدامات کا راستہ روکیں گے –

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نےایک اور کارروائی کرتے ہوئے محمد خان بھٹی کو بیرون ملک فرار سے روکنے کیلئے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھا تھا-

    محکمہ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکنے کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو لکھے گئے خط کی کاپی ڈی جی ایف آئی اے کو بھی بھجوائی تھی اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کے خلاف کروڑوں روپے رشوت لینے پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

    ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ : ماہرین نے پاکستان اوربھارت کو بھی خبردار کر دیا

    اینٹی کرپشن نے محکمہ داخلہ پنجاب اور ایف آئی اے کو خط میں لکھا تھا کہ تفتیش سے بچنے کیلئے محمد خان بھٹی کے ملک سے فرار ہونے کا قوی امکان ہے، اینٹی کرپشن نے گرفتار ملزم ایس ڈی او محکمہ ہائی وے رانا محمد اقبال کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی ۔

    تفتیشی ٹیم نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے حسنین خالد کی وساطت سے ہیڈ کوارٹرز کو محمد خان بھٹی اور ایس ڈی او رانا محمد اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نمبرز ہوم ڈیپارٹمنٹ اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوا دیئے تھے-

    اینٹی کرپشن نے خط میں لکھا تھا کہ محکمہ داخلہ پنجاب محمد خان بھٹی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈلوانے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ سے فی الفور رجوع کرے-

    جیل بھرو تحریک ملک میں فساد اور انتشار پیدا کرنے کی سازش ہے،مریم اورنگزیب

  • ایسی چیزوں سے اجتناب کرنا ہو گا جس سے ملکی سالمیت کو خطرہ ہو،امیر مقام

    ایسی چیزوں سے اجتناب کرنا ہو گا جس سے ملکی سالمیت کو خطرہ ہو،امیر مقام

    وفاقی مشیر امیر مقام نے اردو ڈکشنری بورڈ کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کردیا

    امیر مقام نے اردو ڈکشنری بورڈ میں شجر کاری کی مناسبت سے پودا لگایا، اس موقع پر امیر مقام کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کی عوام کراچی میں بستی ہے کراچی ہمارا معاشی حب ہے یہاں کے لوگو کی محنت سے پاکستان چلتا ہے کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا رہتا ہے۔ اردو ڈکشنری بورڈ بھی میرے محکمہ میں ہے اور اردو کی ترویج و فروغ کے لئے جو ممکن ہوگا اقدامات اٹھائیں گے ۔ اس بورڈ کی تعمیر اور تزین و آرائیش کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں ڈیجیٹل دور ہے لیکن ضروری ہے کہ ہم کتابوں سے تعلق قائم رکھیں کتابیں پڑھنی چاہیں قائد اعظم میوزیم کی تزین و آرائیش کے لئے بھی میں نے ہدایات جاری کردی ہیں ہم سب کی زمہ داری ہے کہ کراچی کو سوارنے نکھارنے کے لئے مل جل کرکام کریں

    امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ جتنا بہتری ہوسکتی ہے وہ کریں گے یہ ہماری لیڈر شپ کا فیصلہ ہے میاں نواز شریف نے کراچی کو امن دیا وزیر اعظم شہباز شریف کا بھی یہی پیغام ہے کہ کراچی کو چلانا ہے معیشت کو چلانا ہے۔ توانائی کی کمی کو پورس کرنے کتلئے کام کررہے ہیں پاور جنریشن پر خصوصی توجہ میاں نواز شریف کی بھی توجہ تھی وزیر اعظم شہباز شریف بھی ایسے ہی پراجیکٹس کو تیار کررہے ہیں ہمیں ایسی چیزوں سے اجتناب کرنا چاہئیے جس سے ملک کی سالمیت کو خطرہ ہو۔کینیا میں واقعہ ہوا ہم اپنے ادروں پر الزام لگاتے ہیں پشاور میں واقعہ ہورہا ہے تو اداروں کے خلاف منافرت پھیلا رہے ہیں یہ نہیں ہونا چاہئیے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

     تحریک انصاف کے چیئرمین اقتدار جانے کے "غم "میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ذاتی دشمنی پر اتر آئے

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

  • سندھ کابینہ کی پولیس میں حالیہ بھرتیوں کے ڈومیسائل کی چیکنگ کی ہدایت

    سندھ کابینہ کی پولیس میں حالیہ بھرتیوں کے ڈومیسائل کی چیکنگ کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر، معاون خاص، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، پرنسپل سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے ،سندھ کابینہ نے ترکیہ زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا،سندھ کابینہنےترکی زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اس مشکل گھڑی میں اپنے ترکش بہن بھائیوں کے ساتھ ہے،

    سندھ کابینہ نے کراوڈ مینجمنٹ یونٹ بنانے کی منظوری دے دی، ریپڈ ریسپونس فورس کی پورے صوبے تک توسیع کرنے کی منظوری دی گئی،ریزرو پولیس سندھ ہاوس کو سیکیورٹی دے گی سندھ حکومت نے مختلف محکموں کے ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کے لئے کمیٹی قائم کردی سندھ کابینہ نے حیدرآباد پریس کلب کو لطیف آباد میں الاٹ کی گئی 75 ایکڑ اراضی لطیف کی رجسٹریشن اور دیگر کاموں کے لئے 11 ملین روپے گرانٹ دینے کی منظوری دے دی

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    دوستی کیوں نہیں کی؟ نوجوان نے لڑکی کو سیکس ورکربنا دیا

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    سندھ کابینہ نے پشاور پولیس لائن میں دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دس لاکھ روپے شہید اور پانچ لاکھ روپے زخمیوں کو دینے کا اعلان کیا ہے، سندھ کابینہ نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے اس اقدام کو سراہا ،سندھ کابینہ نے پولیس میں حالیہ بھرتیوں کے ڈومیسائل کی چیکنگ کی ہدایت دی وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو ہدایت دی کہ وہ نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کے ڈومیسائل چیک کروائیں،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ نوکریاں صرف مقامی لوگوں کے لئے ہیں، آئی جی پولیس ڈی سیز کے ذریعے ڈومیسائل چیک کروائیں،

    ترجمان حکومت سندھ مرتضی وہاب نے کابینہ اجلاس کے بعد سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کا طویل اجلاس ہوا آج اجلاس مکمل نہیں ہوا بلکہ موخر کیا گیا ہے جمعرات کو دوبارہ اجلاس ہوگا ، جس میں رہ جانے والے ایجنڈے پر بات ہو گی آج کے اجلاس میں ترکی اور شام میں ہونے والے زلزلے پر اظہار افسوس کیا گیا پشاور دھماکے کی مذمت کی اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی گئی وزیر اعلیٰ سندھ پشاور گئے اور زخمیوں سے ملاقات کی ،حکومت سندھ کے شہداء کے لئے دس لاکھ اور زخمیوں کو 5 لاکھ روپے دینے کے فیصلے کی توثیق کی ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے ، بپلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 25 سالہ معاہدے کی منظوری دی گئی ہے سرکاری اسپتالوں میں پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر مختلف وارڈ چلائے جائیں گے،کابینہ نے چار اعشاریہ ایک ملین ڈالر کی تیسری سائبر نائف خریدنے کی منظوری دی ہے سندھ حکومت نے پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کی گرانٹ کو 540 ارب تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جناح اسپتال میں 2 ہزار دو سو آٹھ بیڈ کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پی پی پی موڈ میں ایک نیا سرجیکل کمپلیکس بنانے کی منظوری دی گئی ہے حکومت سندھ نے پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کو عمارت بنانے کا کہا ہے اور عملہ حکومت سندھ فراہم کرے گی سندھ کابینہ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو خودمختاری کا بل منظور کیا ہے ،اس بل کو جاری اجلاس میں پیش کر کے منظور کیا جائے گا سندھ حکومت نے کراچی شہر میں اغواء برائے تاوان کو روکنے کے لئے آپریشن کیا تھا اس کا جائزہ لیا ،اسٹریٹ کرائم ایک چیلنج بنا ہوا ہے قانون سازی کرنے جا رہے ہیں ، ایف آئی آر میں درج ہونے والی پراپرٹی پہلی سماعت پر مالک کے حوالے کردی جائے گی سیف سٹی کے حوالے سے اسی سال داخلی اور خارجی راستوں پر فعال کرنے کا فیصلہ ہوا ہے ریپیڈ رسپانس فورس کے لئے مزید نئے ٹریننگ سینٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

  • خدا کی بستی میں کھلا "فحاشی کا اڈہ”

    خدا کی بستی میں کھلا "فحاشی کا اڈہ”

    شہر قائد کراچی میں ایک طرف پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں تو دوسری جانب فحاشی کے اڈوں پر کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں ہو رہی، سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی حسن بروہی گوٹھ میں خاتون دھڑلے سے مبینہ طور پر قحبہ خانے چلانے میں مصروف ہے اور پولیس کو اسکی مدد حاصل ہے،

    سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی حسن بروھی گوٹھ میں نائیکہ زویا کھلے عام فحاشی کا اڈہ چلانے میں مصروف ہے، سندھ پولیس کے انویسٹیگیشن افسر سُہیل کی مدد سے زویا نامی خاتون نے علاقے میں فحاشی کا اڈہ چلانا شروع کر دیا ہے،پولیس اہلکار سہیل مبینہ طور پر شہر قائد میں فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی کرتا ہے،خدا کی بستی سرجانی ٹاؤن میں نائیکہ زویا کی مدد سے پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر اڈا قائم کروا رکھا ہے، پولیس اہلکار کے ساتھ شائق بھی اس دھندے میں ملوث ہے، شائق بدنام زمانہ منشیات فروش ہے جس کا کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے،

    خدا کی بستی میں قائم فحاشی کے اڈے پر لڑکیوں‌ کو لایا جاتا ہے اور انہیں پانچ سے دس ہزار کے عوض ایک رات کے لئے بھیجا جاتا ہے،منشیات فروش شائق اور زویا نے شادی کر رکھی ہے، اور باقاعدگی سے فحاشی کے اڈے سے ہونیوالی آمدن کا حصہ پولیس اہلکار سہیل کو پہنچایا جاتا ہے،

    سرجانی خدا کی بستی کے اہلِ محلّہ اور متصل علاقوں کے مکینوں نے علاقائی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ فحاشی کے اڈے کو ختم کروایا جائے آئی جی سندھ اس حوالہ سے کردار ادار کریں،سرجانی تھانے میں تعینات پولیس افسر آئی او سُہیل کی انکوائری کرائی جائے اور تمام ثبوتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آئی او سُہیل ، نائیکہ زویا ،منشیات فروش شائق خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس نے مضرصحت گٹکا ماوا سپلائی/فروخت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تھانہ پیرآباد پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کو منگھوپیر روڈ جمشید پمپ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان سے چھ کلو سے زائد (95 عدد پڑیاں) تیار گٹکا ماوا اور فروختگی کی نقدی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں واجد ولد گل نواب اور محمد بلال ولد محمد سالار شامل ہیں۔

    shaiq

  • کراچی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب آپریشن

    کراچی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب آپریشن

    پاک کالونی پولیس کی کارروائی ساتھ رکنی انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنلز، ٹارگٹ کلر، پولیس اہلکار کو شہید کرنے میں ملوث ملزم، منشیات فروشی و گٹکا فروشی میں ملوث ملزمان کا گینگ گرفتار

    ملزمان کو ناجائز اسلحہ اور گٹکا/ماوا سمیت تھانہ پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار سے گرفتار کر لیا

    ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔امروز ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر بھائی خان کی اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے مندرجہ ذیل ملزمان کو گرفتارکرلیاہے

    ملزمان بنام
    (1) مبارک والد عبدلرزاق
    (2) یاسر والد ناصر
    (3) فیصل والد شاہ عام
    (4) احسن والد محمّد حسین
    (5) لال محمّد والد صالح محمّد
    (6) مراد والد مولا بخش
    (7) علی محمد عرف اعجاز والد محمّد حسین

    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بوقت گرفتاری رائفل MP-5 کلوز بٹ بمعہ 10 راؤنڈز، 04 پستول 9mm بمعہ 20 راؤنڈز، ایک پستول 30 بور بمعہ 04 راؤنڈ اور گٹکا 101 پریاں برآمد ہوئی۔

    ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 26/27/28/29/30/31 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ اور 32/2023 بجرم دفعہ 8/1 گٹکا ماوہ ایکٹ درج کیے گئے ہیں۔

    ملزم فیصل جو کہ 2013 میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے شہید کرنے میں بھی ملوث ہے۔ ملزمان عادی/پیشہ ور ہیں اور اس سے قبل بھی ملزمان کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔مذید ملزمان کو تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کیا گیا۔

    تھانہ سعید آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، گزشتہ چند روز کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 23 ملزمان گرفتارکیے جاچکے ہیں ، ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر تھانہ سعید آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

    گزشتہ چند روز کے دوران ایس ڈی پی او سعید آباد مسرور احمد جتوئی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سعید آباد سب انسپکٹر شاکر حسین نے ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 23 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ملزمان میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث 12 ملزمان، منشیات فروشی میں ملوث 5 ملزمان، گٹکا فروشی میں ملوث 3 ملزمان اور غیرقانونی طور پر مقیم 3 افغان نیشنلز شامل ہیں۔
    گرفتار ملزمان کے قبضے سے

    1 – 10 عدد غیرقانونی پستول بمعہ ایمونیش، چھینی گئی موٹرسائیکل،

    2 – 2 کلو 720 گرام منشیات، اور

    3 – 16 کلو گرام مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا۔

    ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 17 مقدمات درج کیے گئے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کیا گیا۔