Baaghi TV

Category: کراچی

  • محمد عارف محمود المعروف محمود شام،شاعر،نثرنگاراورکالم نگار

    محمد عارف محمود المعروف محمود شام،شاعر،نثرنگاراورکالم نگار

    کہا کریں گے کبھی ہم عجیب لڑکی تھی خموش رہتی تھی

    گہرے سمندروں کی طرح وہ آنکھیں جن سے نری شاعری بکھرتی تھی

    محمود شام

    اصل نام:محمد عارف محمود
    تاریخ پیدائش:05 فروری 1940ء
    جائے پیدائش:بھارت
    زبان:اردو
    مستقل رہائش : گلشن اقباک کراچی پاکستان

    اصناف:شاعری، نثر، تنقید، کالم
    تصنیفات
    ۔۔۔۔۔۔
    ۔ (1)آخری رقص
    ۔ (2)نوشتۂ دیوار
    ۔ (3)چہرہ چہرہ میری کہانی
    4: بیٹیاں پھول ہیں
    5: ملا نصیر الدین کے پرانے قصے نئے روپ میں
    6: ایاں ایاں یو یو

    مستقل رہائش : گلشن اقبال کراچی

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    نظر کسی کی نظر سے نہیں الجھتی تھی
    وہ دن بھی تھے کہ یوں ہی زندگی گزرتی تھی
    ستارے اپنے لیے خواہشوں کی منزل تھے
    حسین رات ہمیں چاندنی پلاتی تھی
    رہے تھے اپنی ہواؤں میں ایک عمر مگر
    بکھر پڑے تو ہر اک گام اپنی ہستی تھی
    یہی بہت تھا کہ کچھ لوگ آ کے کہتے تھے
    وہ میرا ذکر بہت مخلصانہ کرتی تھی
    نظر میں پیار بھی تھا اور تکلفات بھی تھے
    کہا کریں گے کبھی ہم عجیب لڑکی تھی خموش رہتی تھی
    گہرے سمندروں کی طرح
    وہ آنکھیں جن سے نری شاعری بکھرتی تھی
    اسے ملے تو پھر اس بات کا سراغ ملا
    ہمیں یہ زندگی کیوں اتنی پیاری لگتی تھی
    نہ جانے کتنے ہی صفحوں پہ دل بکھیرا مگر
    نہ کہہ سکے تو وہ اک بات ہی جو کہنی تھی

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    جانے اے دوست کیا ہوا ہم کو
    تیرا غم بھی نہ اب رہا ہم کو
    ہم نہ آئیں کہیں یہ ممکن ہے
    آپ دیں تو سہی صدا ہم کو
    خشک پتے ہیں ہم نہ جانے کب
    لے اڑے باؤلی ہوا ہم کو
    کب سے ہیں ہم تو گوش بر آواز
    کچھ تو اے خامشی سنا ہم کو
    کس لیے خار ہوں تلاش میں ہم
    خود ہی ڈھونڈے گا راستہ ہم کو
    یوں ہی آ آ کے لپٹے جاتی ہے
    جانے کہتی ہے کیا صبا ہم کو
    ہو گئی دور سارے دن کی تھکن
    شامؔ سے وہ سکوں ملا ہم کو

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    رات آئی ہے گزر جائے گی
    روشنی بن کے بکھر جائے گی
    ہاں یوں ہی چاند کو تکتے رہنا
    چاندنی دل میں اتر جائے گی
    لذت درد بچا کر رکھنا
    نکہت جاں ہے بکھر جائے گی
    کرب کی آگ لگا لو دل سے
    کل خدا جانے کدھر جائے گی
    اسی رستے پہ بہا اپنا لہو
    اسی رستے سے سحر جائے گی
    جسم کٹنا تھا یہ معلوم نہ تھا
    یوں مری ذات بکھر جائے گی
    میں نے جی بھر کے تجھے دیکھنا ہے
    اب تری شکل نکھر جائے گی

  • پاکستان پہلی بارگھڑسواروں کی نیزہ بازی کےعالمی کپ کی میزبانی کرے گا؟

    پاکستان پہلی بارگھڑسواروں کی نیزہ بازی کےعالمی کپ کی میزبانی کرے گا؟

    کراچی: پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کے لیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کے زیرنگرانی ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے تحت سہ روزہ ورلڈ کپ کوالیفائرز 15 فروری سے لاہور میں شروع ہوں گے۔ 17 فروری تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں 6 ممالک شرکت کریں گے جن میں اردن ، لیبیا ، ایران ، شام ، بیلاروس اور میزبان پاکستان شامل ہیں۔

    ٹھٹھہ : 15 روز سے گم نوجوان کی بیوی اوربچے فریادی بن کر عوامی پریس کلب پہنچ گئے

    مقابلوں میں کامیاب ٹیم اسی سال جنوبی افریقہ میں ہونے والے عالمی کپ میں شرکت کی حقدار ہوگی۔ دریں اثنا ٹرائلز کے بعد عالمی کپ کوالیفائرز کے لیے قومی ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا۔ منتخب گھڑ سواروں میں عرفان وٹو، وجاہت اللہ خان ، ناصرعباس ، تصور عباس لک، فضیل امجد بھٹی شامل ہیں، ہارون بندیال کوچ ہوں گے۔

    دوسری جانب ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے صدر سلطان محمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی مقابلوں کی میزبانی ملنا قابل فخر ہے، دنیا بھر میں پاکستانی گھوڑوں کو انتہائی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

    وہاڑی میں چلتی بس میں اسلحہ دکھا کر 18 سالہ ہوسٹس سے زیادتی

    عالمی کپ کوالیفائرز کے شایان شان انعقاد کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ قوی امید ہے کہ پاکستان ان مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا ، واضح رہے کہ انٹرنیشنل فیڈریشن نے جعلسازی کرنے پر بھارت سے میزبانی واپس لے کریہ زمہ داری پاکستان کو تفویض کی ہے۔

  • پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی کارکنان میں تصادم؛ پی ٹی آئی نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی

    پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی کارکنان میں تصادم؛ پی ٹی آئی نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی

    پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی کارکنان میں تصادم؛ پی ٹی آئی نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی

    صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کارکنان نے ہمارے کارکنان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ان کا ایک کارکن زخمی ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے.

    پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کلب واقعے کے مقدمے کیلئے آرٹلری تھانے ٹی ایل پی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرادی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹی ایل پی کارکنان نے ریلی میں شریک گاڑیوں کے شیشے توڑے،ریلی میں خواتین بھی شریک تھیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    75 ہزار روپے جرمانہ ہوگااس کوجس نے چلتی گاڑی میں ممنوع کام کیا
    کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
    پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
    خیال رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کراچی پریس کلب کے باہر مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام ایک ریلی پریس کلب پہنچی تاہم اس سے قبل وہاں پر تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اسی دوران تحریک لبیک اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔

  • کراچی:پیر کو درجہ حرارت31سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی

    کراچی:پیر کو درجہ حرارت31سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی

    کراچی: شہر قائد میں گرمی نے انٹری دیدی، محکمہ موسمیات نے پیر (6 فروری) کو پارہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز ہونے کی پیش گوئی کردی۔

    موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی صبح شہر میں خنکی رہی تاہم دن بھر مطلع صاف اور تیز دھوپ رہی، اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.5 ڈگری اضافے سے 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.4 ڈگری رہا۔

    بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دھماکا ،متعدد افراد زخمی

    کراچی میں اتوار کی صبح شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی تاہم دھوپ نکلنے کے بعد صورتحال بہتر ہوئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
    آئندہ کئی روز کے دوران تین مختلف سمتوں (شمال مغربی، مغربی اور جنوب مغربی) کی ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پر دھند چھانے کی بھی توقع ہے، صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    ٹھٹھہ : 15 روز سے گم نوجوان کی بیوی اوربچے فریادی بن کر عوامی پریس کلب پہنچ گئے

  • کراچی:سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر،6 اسٹریٹ کرمنلز،5منشیات فروش گرفتار

    کراچی:سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر،6 اسٹریٹ کرمنلز،5منشیات فروش گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس نے پرانا گولیمار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشن کے دوران ایک ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش، 5 غیر قانونی مقیم تارکین وطن اور 7 مشتبہ افراد سمیت 24 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    ٹھٹھہ :فائرنگ کے 2الگ الگ واقعات 2 زخمی

    سندھ پولیس ذرائع کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پرانا گولیمار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں اسٹریٹ کریمنلز، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اور کومبنگ آپریشن کیا۔

    بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دھماکا ،متعدد افراد زخمی

    آپریشن کے دوران ایک ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کریمنلز، 5 منشیات فروش، 5 غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن اور 7 مشتبہ افراد سمیت 24 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 9 عدد نائن ایم ایم پسٹل، 4 تیس بور پسٹل، ایک بارہ بور شارٹ گن، ایک ایس ایم جی، ایک ایم پی فائیو،381 مختلف اقسام کا ایمونیشن، 570 تنزانیہ ٹوکن، چوری شدہ 17 موبائل فون، 3 موٹر سائیکلیں، 570 گرام کرسٹل بھی برآمد ہوئی۔

    جائیدادکیلئے سنگ دل باپ اور دادا نے 9 ماہ کی بچی کو قتل کردیا

    گرفتار ملزمان کو مع اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا

    کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا

    کراچی: لیاری چاکی واڑہ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ تھانے کے علاقے لیاری ٹینڈری روڈ ہندو پاڑا کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 25 سالہ سرفرازولد خیر محمد کے نام سے کی گئی۔

    اس حوالے سے چاکیواڑہ پولیس نے بتایا کہ مقتول اسنوکر کلب میں اسنوکر کھیل رہا تھا کہ اسنوکر کلب میں 2 نامعلوم مسلح ملزمان داخل ہوئے اور مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

    فائرنگ کے نتیجے میں مقتول جسم پر چار گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، مقتول 2 بچوں کا باپ تھا اور کسی سرکاری جگہ پر چوکی داری کیا کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ مقتول کے قتل کی کیا وجہ ہے اور کون اس کے قتل میں ملوث ہیں؟ اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی کے علاقے نیوکراچی اجمیر نگری میں ڈکیتی کے دوران شہریوں نے 2 ڈٓاکوؤں کو پکڑ کر زندہ جلادیاتھا۔ایس ایس پی سینٹرل رانا معروف کا کہنا ہے کہ رکشہ اسٹینڈ پر 2 ڈاکو واردات کررہے تے کہ موقع پر موجود لوگوں نے دونوں کو پکڑ لیا، مشتعل شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کو آگ لگانے والے 5 شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ویڈیوز کی مدد سے ڈاکوؤں کو جلانے والے مزید لوگوں کی شناخت کررہے ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل، چھینے گئے موبائل فونز بھی ملے ہیں۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔

    ممنوعہ اشیا کا استعمال:معروف جمناسٹ کھلاڑی پر21ماہ کی پابندی

    واقعے کی ایک موبائل فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں دونوں ڈاکو مردہ حالت میں پڑے نظر آرہے ہیں اور ان کے جسم پر آگ لگی ہوئی ہے۔نیو کراچی میں شہریوں کے ہاتھوں جلائے گئے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت کرلی گئی، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا ہے۔

    پولیس کے مطابق شہریوں کے ہاتھوں مارا جانے والا ڈاکو نادر حسین 14 مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے جب کہ دوسرا ڈاکو محمد عمران سرجانی تھانے میں ایک مقدمے میں گرفتار ہوچکا ہے۔

    انسانی حقوق کمیشن نےشیخ رشید اورفواد چوہدری کےخلاف مقدمات ختم کرنےکامطالبہ کردیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے ڈاکوؤں کے قبضے سے ملنے والی موٹر سائیکل بھی سرجانی سے چوری کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ زندہ جلائے جانے والے ڈاکو آج جبران نامی شہری کو لوٹ رہے تھے، جبران نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے پستول نکال لی تھی، پستول میں خرابی کے باعث گولی پھنس گئی اور چل نہ سکی، جس کے بعد ڈاکوؤں نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی۔

    بدمعاشوں، ٹارگٹ کلرز،شوٹرز اور بھتہ خور بچنے نہیں چاہئے، سی سی پی او کا حکم

    واضح رہے کہ کراچی میں سال کے پہلے ماہ جنوری میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 10 سے زائد شہریوں کو قتل کردیا۔

  • ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے خواجہ سہیل منصور نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

    ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے خواجہ سہیل منصور نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) خواجہ سہیل منصور نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سہیل منصور کا کہنا تھا کہ میں سعید غنی و دیگر قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھ پراعتماد کا اظہار کیا، میری خواہش پر مجھے پارٹی میں ویلکم کیا گیا۔

    باتیں ،نعرے نہیں کشمیر کاذ کیلئے عملی اقدام کرنا ہوں گے،وزیر اعظم

    خواجہ سہیل منصورکاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی نےمشکل وقت دیکھامگر ملک کی ترقی کےلیےکوشش کرتی رہی،پیپلز پارٹی پاکستان بالخصوص کراچی کی ترقی کے لیےکوشاں ہے جب کہ متحدہ 35 سال میں کراچی کو ترقی نہیں دے سکی، پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں مینڈینٹ حاصل کیا ہے۔

    فواد خان اور وسیم اکرم کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری

    یاد رہے کچھ عرسے پہلے ہی خواجہ سہیل منصور نے اپنی قومی اسمبلی رکنیت سے استعفی دینے کے بعد ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے استعفی دے دیا تھا۔انہوں نے میڈیا کو بتایا تھا کہ پارٹی کی کچھ غلط پالیسیوں کی وجہ سے نالاں ہوں تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ وہ کس سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کریں۔

    پرویزمشرف کی میت پاکستان لانےکیلئے خصوصی طیارہ دبئی جائے گا

  • پاکستان سے دالوں کا بحران ختم ہونے والا ہے

    پاکستان سے دالوں کا بحران ختم ہونے والا ہے

    کراچی: بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع ہوگئے ہیں جس سے ماہ رمضان میں دالوں کا ممکنہ بحران کا خطرہ ٹل گیا تاہم دالوں کی بڑھی ہوئی قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔

    ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم نے ایکسپریس کو بتایا کہ دالوں کے روکے گئے 7000کنٹینرز میں سے 2000 کنٹینرز ریلیز کر دیے گئے جبکہ 5000 کنٹینرز ابھی باقی ہیں، اسکے برعکس چند روز قبل بندرگاہ پر لنگر انداز تین بحری جہازوں کے ذریعے 50ہزار ٹن ’’بلک‘‘ کی صورت میں پہنچنے والی دالوں میں سے 20فیصد فوری ریلیز کر دیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ بلک کے مقابلے میں کنٹینرز میں درآمد ہونے والے دالوں کے پہلے سے رکے ہوئے کنسائمنٹس تیز رفتاری سے کیوں ریلیز نہیں کیے جا رہے ہیں حالانکہ بلک کی نسبت کنٹینرز میں موجود دالوں پر غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کو فی کنٹینر یومیہ 100ڈالر ڈیٹینشن چارجز کی ادائیگیوں کا بوجھ ملک اور امپورٹرز پر بڑھتا جا رہا ہے لہٰذا وفاقی حکومت اور بندرگاہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ رکے ہوئے دالوں کے کنٹینرز کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئرنس کرنے کے احکامات جاری کریں کیونکہ غیر ملکی شپنگ کمپنیاں 7کروڑ ڈالر مالیت کے رکے ہوئے دالوں کے کنٹینرز پر 3کروڑ ڈالر کا ڈیٹینش عائد کرچکی ہیں۔

    چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کنٹینرز میں رکے ہوئے دالوں کے کنسائمنٹس کو ریلیز کرنے میں تاخیر سے لاگت خطرناک حد تک بڑھ جائے گی اور دالوں کی قیمتوں میں مزید اضافے سے نہ صرف عام صارفین متاثر ہوں گے بلکہ مہنگائی کی شرح بھی خطرناک حد تک بڑھ جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر بندرگاہ و جہاز رانی فیصل سبزواری کے دو ہفتے قبل اعلان کرنے کے باوجود تاحال دالوں کے رکے ہوئے کنٹینرز پر ڈیمریجز ختم کرنے کے نوٹیفیکیشن تک جاری نہ کروا سکے ہیں۔

    چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پاکستان پہنچنے والی دالوں کے تمام کنٹینرز و بلک کارگو ریلیز ہونے سے ملک بھر میں گزشتہ چند ماہ سے فی کلو دال پر 100 تا 150روپے بڑھے ہوئے تھے تاہم اب قیمتیں دوبارہ معمول پر آجائیں گی۔

     

  • فواد خان اور وسیم اکرم کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری

    فواد خان اور وسیم اکرم کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری

    کراچی: پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان اور وسیم اکرم کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کئے گئے ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کے ٹیزر میں فواد خان کو وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ مزاحیہ انداز میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ٹیزر کی جھلک وسیم اکرم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کی، جسے رواں برس عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔


    قبل ازیں گزشتہ دنوں جاری کئےگئے فلم کےٹریلر میں سب ہی اداکاروں کو پیسے لوٹتے، ایک دوسرے کےخلاف سازش کرکےایک دوسرے سے دولت کو چھیننے کی کوشش کرتے دکھایا گیا جبکہ ایک گینگ کو بڑی مہارت کے ساتھ بینک میں جمع دولت کو چراتے دیکھایا گیا تھا۔

    منی بیک گارنٹی کی ہدایت کاری فیصل قریشی نے دی ہے فلم کی میگا کاسٹ میں وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ سمیت جاوید شیخ، فواد خان، عائشہ عمر، فیصل قریشی، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، حنا دلپزیر، گوہر رشید، علی سفینا، مانی، کرن ملک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

  • کراچی میں شہریوں نے2 ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا

    کراچی میں شہریوں نے2 ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا

    کراچی:شہرقائد کے علاقے نیوکراچی اجمیر نگری میں ڈکیتی کے دوران شہریوں نے 2 ڈٓاکوؤں کو پکڑ کر زندہ جلادیا۔کراچی کے علاقے نیوکراچی 11 اے، اجمیر نگری میں مبینہ طور پر 2 ڈاکو ایک شخص کو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے کہ شہریوں نے انہیں پکڑ لیا۔

    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟

    پولیس کے مطابق مشتعل شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں کو تشدد کے بعد زندہ جلادیا، مبینہ ڈاکوؤں سے پستول اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

    سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

    واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔واقعہ کی ایک موبائل فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں دونوں ڈاکو مردہ حالت میں پڑے نظر آرہے ہیں اور ان کے جسم پر آگ لگی ہوئی ہے۔

     

    واضح رہے کہ کراچی میں سال کے پہلے ماہ جنوری میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 10 سے زائد شہریوں کو قتل کردیا۔

    امریکا، پاک، روس توانائی ڈیل روکنے کی کوشش کرے گا، روسی وزیر خارجہ

    ادھر بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے مستقبل کے معمار میدان میں آگئے۔جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہر میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز، غلط پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کیلئے عثمان انسٹیٹیوٹ کے طلبہ نے حل پیش کیا ہے جس کے ذریعے شہریوں کی گاڑیوں کا تمام ڈیٹا ریکارڈ ہوتا جائے گا۔