Baaghi TV

Category: کراچی

  • پاکستان میں سپر مون کا چند منٹ بعد آغاز

    پاکستان میں سپر مون کا چند منٹ بعد آغاز

    سالِ نو کا پہلا سُپر مون آج رات ہوگا، پورا چاند آسمان پر معمول سے بڑا اور زیادہ چمکدار دکھائی دے گا۔

    پاکستان میں سپر مون کا آغاز شام 5 بجکر 51 منٹ ہوگا۔ سپارکو کے مطابق سپرمون چاند کے مقابلے میں تقریباً 6 سے 7 فیصد بڑا دکھائی دے گا یہ روایتی طور پر وولف مون کہلاتا ہے فلکیاتی ماہرین کے مطابق اس کا سب سے خوبصورت منظر چاند کے طلوع کے وقت رات کے ابتدائی حصے میں دیکھا جا سکے گا یہ اکتوبر 2025 میں شروع ہونے والے سپر مون سلسلے کا آخری سپر مون ہوگا۔

    سائنس دانوں کے مطابق سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند زمین کے عام فاصلے کے مقابلے میں زیادہ قریب آ جاتا ہے، اس قربت کے باعث چاند معمول سے زیادہ بڑا ا اور روشن نظر آتا ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے ’کراچی بچاؤ مہم‘ کا اعلان کردیا

    16 سالہ طالبہ سے جنسی زیادتی،حنا پرویز بٹ کا متاثرہ طالبہ کے گھر کا دورہ

    لاہور موسم کی خرابی اور دھند کے باعث پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر

  • ایم کیو ایم پاکستان نے ’کراچی بچاؤ مہم‘ کا اعلان کردیا

    ایم کیو ایم پاکستان نے ’کراچی بچاؤ مہم‘ کا اعلان کردیا

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے بہادرآباد مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

    اس موقع پر فاروق ستار، حیدر عباس رضوی، سید امین الحق اور دیگر رہنما شریک تھے پریس کانفرنس میں شہر کے بنیادی مسائل، معیشت میں کردار اور مستقبل کی حکمت عملی پر مؤقف پیش کیا گیا، فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کو ایک بار پھر وہ حیثیت دینا ہوگی جس کا یہ شہر حقدار ہے کراچی سے 65 فیصد قومی اور 95 فیصد صوبائی ریونیو جاتا ہے جب کہ ملک کی 50 فیصد سے زائد ایکسپورٹ بھی اسی شہر کی مرہون منت ہے، اس کے باوجود شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

    امریکہ نے باضابطہ طور پر وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کی تصویر جاری کر دی

    انہوں نے اعلان کیا کہ آج رسمی طور پر’کراچی بچاؤ مہم‘ کا آغاز کررہے ہیں کراچی کا انفرااسٹرکچر انتہائی بری صورتحال میں ہے جب کہ نکاسی آب، صاف پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی خستہ حالی شہر کے بنیادی مسائل بن چکے ہیں جن پر فوری توجہ ضروری ہے، سال 2025 میں ایک تاریخی معرکہ سر کیا گیا اور 6 مئی سے 10 مئی 2025 کا عرصہ ملکی تاریخ اور فتوحات کا ایک اہم سنگ میل ہےاس دوران ملک کے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے۔

    16 سالہ طالبہ سے جنسی زیادتی،حنا پرویز بٹ کا متاثرہ طالبہ کے گھر کا دورہ

    انہوں نے کہا کہ نئے سال 2026 میں اگلا معرکہ’معرکہ معیشت‘ ہوگا جس کا ہدف پاکستان کو معاشی طور پر آزاد اور خودمختار بنانا ہے، پاکستان پوری دنیا کے ساتھ قدم بقدم ساتھ کھڑا ہے ملک کی بقا و سلامتی کراچی کی بقا و سلامتی سے وابستہ ہے اور کراچی کی تعمیر و ترقی سے ہی ملک کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: ابتدائی اسکواڈ فائنل، پاکستان نے نام آئی سی سی کو بھجوادئیے

  • سوشل میڈیا کے سستے نعروں سے تاریخ نہیں بدلی جا سکتی،شرجیل میمن

    سوشل میڈیا کے سستے نعروں سے تاریخ نہیں بدلی جا سکتی،شرجیل میمن

    سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات،سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حقائق کے منافی، نفرت پر مبنی بیانات اور سوشل میڈیا کے سستے نعروں سے تاریخ نہیں بدلی جا سکتی،

    سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل سے پیپلز پارٹی نہ کبھی غافل رہی ہے اور نہ آج ہے، پانی، سیوریج، سڑکیں اور انفرااسٹرکچر وہ مسائل ہیں جنہیں سابقہ نام نہاد شہری حکومتوں کی دہائیوں کی غفلت نے جنم دیا،پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عملی اقدامات کے ذریعے عوام کے زخموں پر مرہم رکھ رہی ہے،کے فور، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، بس سروسز، اور بڑے ترقیاتی منصوبے مسلسل حکومتی کاوشوں کا ثبوت ہیں،سندھ حکومت نے ہمیشہ وسائل کی منصفانہ تقسیم پر یقین رکھا ہے، کراچی کا پیسہ کراچی پر لگایا جا رہا ہے،سندھ کے سرکاری اسپتال نہ صرف جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں بلکہ ان کا ماڈل دیگر صوبوں کے لیے مثال بن رہا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وفاق کی مضبوطی، صوبائی خودمختاری اور عوامی فلاح کو مقدم رکھا ہے،سندھ کے باشعور عوام جانتے ہیں کہ کون ان کی خدمت کر رہا ہے اور کون محض بیانات کی سیاست کے ذریعے اپنی ناکامیاں چھپا رہا ہے،

  • سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ

    سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ

    سونے کے نرخوں میں ایک بار پھر کمی ہو گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد ہفتے کو سونا اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی واقع ہوئی،گزشتہ روز سونا 5700 روپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا،

    سونا 4700 روپے فی تولہ سستا ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام نے کے نرخ میں 4 ہزار 30 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 570 روپے کی سطح پر آ گئی ہے جبکہ سونا عالمی مارکیٹ میں 47 ڈالر سستا ہونے سے فی اونس سونے کے نرخ 4332 ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

    وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کی تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 106روپے کی کمی سے 7ہزار 756روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 91روپے کی کمی سے 6ہزار 649روپے کی سطح پر آگئی ہے-

    سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

  • ملتان میں سندھ حکومت آئی ٹی پارک بنا رہی،بلاول کو اجلاس میں بریفنگ

    ملتان میں سندھ حکومت آئی ٹی پارک بنا رہی،بلاول کو اجلاس میں بریفنگ

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ حکومت کے صوبے سے باہر جاری عوامی فلاحی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ حکومت کے صوبے سے باہر جاری تعلیم، صحت اور مفت رہائش کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی،بتایا گیا کہ بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت ساڑھے چار ہزار متاثرین کو گھر بناکر دئیے جارہے ہیں، گوجر خان، بھیرہ، رحیم یار خان، ڈیرہ اسماعیل خان اور مظفرگڑھ میں SIUT کے تحت اسپتالوں کی تعمیر کی جارہی ہے تاکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی گردوں کے جدید علاج کی سہولیات میسر آسکیں، ضلع مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں گرلز کالج اور خواتین کے لیے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کی تعمیر کی جارہی ہے، ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے قریب آئی ٹی پارک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے،بلاول زرداری نے ہدایت کی کہ پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کی سہولت کے لئے سندھ حکومت اپنے منصوبوں کو جلد مکمل کرے،

    علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے نئے آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور صوبے میں قیام امن کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دی

    دریں اثنا پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں صوبے کی انتظامی و سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی

  • ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے وارداتیں،ملزمان گرفتار

    ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے وارداتیں،ملزمان گرفتار

    کراچی کے ضلع ویسٹ میں تھانہ اورنگی پولیس نے جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے اشتہاری اور عادی جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو منشیات، نقدی اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

    ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان آن لائن پلیٹ فارمز پر دیے گئے اشتہارات کے ذریعے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں خریدنے کے بہانے شہریوں سے رابطہ کرتے تھے۔ ملزمان آن لائن بک شدہ ڈرائیو کے ساتھ مقررہ مقام پر پہنچتے اور موقع ملتے ہی موٹر سائیکل کو چیک کرنے یا ٹرائی کرنے کے بہانے لے کر فرار ہوجاتے تھے۔ بعد ازاں یہ چوری شدہ موٹر سائیکلیں سندھ کے مختلف شہروں میں فروخت کردی جاتی تھیں،پولیس حکام کے مطابق موصولہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی گرفتار ملزمان کو اسی طریقہ واردات کے تحت موٹر سائیکل لے جاتے اور واردات کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے، جس سے ان کے جرائم میں ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی۔

    ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مغل کانٹا کے قریب ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد (1630 گرام) چرس، نقدی رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شان علی ولد لطف علی اور نورالامین ولد حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم شان علی موٹر سائیکل چوری اور دھوکہ دہی کے متعدد مقدمات میں پہلے سے ہی اشتہاری اور مطلوب تھا۔

  • غیر محفوظ عمارتوں کو فوری خالی کرایا جائے گا،شرجیل میمن

    غیر محفوظ عمارتوں کو فوری خالی کرایا جائے گا،شرجیل میمن

    سندھ حکومت نے خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے اور گرانے کےلیے ترجیحی اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔

    سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ غیر محفوظ عمارتوں کو فوری خالی کرایا جائے گا، جو غیرمحفوظ عمارتیں پہلے ہی خالی کی جا چکی ہیں انہیں گرایا جائے گا،شرجیل میمن نے ہدایت کی کہ متاثرہ رہائشیوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے، کراچی میں 588 انتہائی خطرناک عمارتوں میں سے 471 کا سروے اسسٹنٹ کمشنرز نے مکمل کرلیا ہے۔

    دوسری جانب صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کمشنر کراچی کے دفتر میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں مخدوش عمارتوں کو جلد از جلد خالی کرانے اور جو خالی کرائی جا چکی ہیں انہیں منہدم کرنے اور متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ترجیحی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے اور متاثرہ فراد کی بحالی کے لئے فوری نوعیت کی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مکینوں کی زندگیوں کو محفوظ کیا جاسکے اور انہیں با عزت اور محفوظ رہائش فراہم کی جا سکے،کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز نے انتہائی 588 مخدوش عمارتوں میں سے 471 مخدوش عمارتوں کا جنرل سروے مکمل کرلیا ہے،سروے کے ذریعے ملکیت سمیت مکینوں اور یونٹس سے متعلق تمام ضروری معلومات جمع کر لی گئی ہیں،اجلاس میں 59 خالی کرائی گئی عمارتوں کے مکینوں کی بحالی کے لئے ترجییحی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • کراچی میں امن کے قیام کیلئے رینجرز نے تاریخ رقم کی،وزیرداخلہ

    کراچی میں امن کے قیام کیلئے رینجرز نے تاریخ رقم کی،وزیرداخلہ

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کے قیام کیلئے رینجرز نے تاریخ رقم کی، رینجرز کچے میں بھی ڈاکوؤں کا خاتمہ کررہی ہے۔

    کراچی میں سندھ رینجرز ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کراچی کے حالات ماضی سے بہت مختلف ہیں، کراچی عالمی سطح پر تجارتی مرکز بن چکا ہے، رینجرز کی کاوشوں سے کراچی میں حالات پہلے سے بہتر ہیں۔ کراچی میں امن کے قیام کیلئے رینجرز نے تاریخ رقم کی، سندھ رینجرز پولیس کے ساتھ مل کر کچے میں ڈاکوؤں کا خاتمہ کررہی ہے،پاکستان رینجرز سندھ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور اعلیٰ کارکردگی کی وجہ سے جانی جاتی ہے ، اس فورس نے ماضی میں امن قائم کر کے ایک تاریخ رقم کی ہے، مئی 2025 میں بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاکستان رینجرز سندھ نے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ رہ کر ملک کا دفاع کیا۔ پاکستان رینجرز سندھ نے وطن کی حفاظت کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے پہلی سندھ رینجرز پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے جوان پاکستان کے لیے ایک قابل فخر ادارے کا حصہ بن رہے ہیں،

  • کراچی ایئر پورٹ،ایف آئی اے افسران چوہے پکڑیں گے

    کراچی ایئر پورٹ،ایف آئی اے افسران چوہے پکڑیں گے

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر ایک غیر معمولی اور حیران کن انتظامی حکم نامہ سامنے آیا ہے، جس میں ایک ایف آئی اے افسر کو امیگریشن ایریا میں سیوریج، بیت الخلاء کی صفائی اور چوہوں کی نگرانی کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن شہزاد اکبر کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری آرڈر کے تحت اسسٹنٹ سب انسپکٹر منور مہدی کو کراچی ائیرپورٹ پر بطور ایڈمن انچارج سیوریج تعینات کیا گیا ہے، جو ایک نئی اور غیر روایتی پوسٹ تصور کی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آرڈر میں واضح کیا گیا ہے کہ نامزد افسر امیگریشن کے تمام بیت الخلاء اور سیوریج سسٹم کی صفائی ستھرائی کی نگرانی کا ذمہ دار ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ افسر اس بات کا بھی پابند ہوگا کہ وہ ہر ایک گھنٹے بعد صفائی کی دستخط شدہ رپورٹ ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کو پیش کرے۔ اس نوعیت کی ذمہ داریاں نہ تو ایف آئی اے کے قواعد و ضوابط کا حصہ ہیں اور نہ ہی کسی تفتیشی یا امیگریشن افسر کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں، جس پر ادارے کے اندر شدید سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    مزید حیران کن طور پر آرڈر میں یہ بھی درج ہے کہ مذکورہ افسر اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ امیگریشن ہال اور ڈپٹی ڈائریکٹر آفس میں موجود چوہے کس بیت الخلاء اور کن سیوریج لائنوں کے ذریعے آتے جاتے ہیں،افسر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چوہوں کی نقل و حرکت، راستوں اور ممکنہ نقصانات پر بھی رپورٹ مرتب کرے، جسے افسران کی جانب سے غیر سنجیدہ اور تضحیک آمیز اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔اس غیر پیشہ ورانہ حکم نامے کے بعد ایف آئی اے کے افسران میں سخت اضطراب پایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے ہی آف لوڈنگ کے غیر واضح زبانی احکامات اور داخلی محکمانہ کارروائیوں کا سامنا کرنے والے افسران اس آرڈر کو اپنی مزید تذلیل کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔کئی افسران کا کہنا ہے کہ ایک قانون نافذ کرنے والے ادارے کے افسر کو صفائی اور سیوریج کی نگرانی پر لگانا نہ صرف اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتا ہے بلکہ اس سے ادارے کا وقار بھی مجروح ہو رہا ہے۔

  • پاکستان نے بنگلادیش کی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی

    پاکستان نے بنگلادیش کی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی

    اسلام آباد: نئے سال کے پہلے ہی روز پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطے بحال ہوگئے،پاکستان نے بنگلادیش کی بیمان ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی۔

    سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن نے ڈھاکا اور کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی، حکومت کی منظوری کے فوری بعد ڈی جی سی اے اے نے براہ راست پروازوں کی اجازت دی ہے ابتدائی طور پر بیمان بنگلادیش ایئرلائن کو تین ماہ کے لیے 30 مارچ 2026 تک پروازوں کی اجازت ہوگی۔

    بنگلہ دیش کا بوئنگ سے 14 نئے طیارے خریدنے کا فیصلہ

    سی اے اے ذرائع کے مطابق بنگلادیش ایئرلائن کو منظور شدہ روٹ کے ذریعے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی اجازت ہوگی، بیمان بنگلادیش ایئر کو پاکستان ایئر اسپیس کے اندر طے شدہ روٹس پر عمل کرنا ہوگا،بیمان ایئرلائن کو کراچی ایئرپورٹ پر سلاٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، فلائٹ کی معلومات کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کو فراہم کرنا ہوگی،اس اقدام سے پاکستان اور بنگلادیش کے ایوی ایشن شعبہ کو فروغ ملے گا۔ جبکہ پاکستان اور بنگلا دیش کے عوام اور حکومتی رابطوں میں اس فضائی رابطے کی براہ راست بحالی سے دونون ملکوں کو فائدہ ہوگا۔

    حکومت یا وزیراعظم کی کوئی انا نہیں، پاکستان کا مفاد ہر چیز سے بڑا ہے،طلال چوہدری