Baaghi TV

Category: کراچی

  • آٹھ سالہ بچی سے زیادتی و قتل،14 روز بیت گئے،ملزم نہ ہوئے گرفتار

    آٹھ سالہ بچی سے زیادتی و قتل،14 روز بیت گئے،ملزم نہ ہوئے گرفتار

    شہر قائد کراچی کے علاقے لانڈھی میں 8 سالہ بچی منیبہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کو 14 روز بیت گئے’ضلعی پولیس اور تفتیش کار ملزمان کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 64 افراد کا ڈی این اے حاصل کرلیا گیا’کمسن بچی کا والد دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔ مقبول نے پولیس کو وارننگ جاری کردی اگر منیبہ کاقاتل نہ پکڑا گیا تو احتجاج کروں گا 18نومبر کو خالی پلاٹ سے 8سالہ بچی منبیہ کی زیادتی کے بعد تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی منبیہ کے قتل کا مقدمہ ملیر کے قائد آباد پولیس اسٹیشن میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہے۔

    لانڈھی کے مسلم آباد کی گنجان آباد مقام سے بچی کیسے اغواء ہوئی کون زیادتی میں ملوث ہے بچی کو قتل کے بعد لاش کیسے خالی پلاٹ پر ٹھکانے لگائی گئی 14 روز بیت گئے ضلعی پولیس اور تفتیش کار ایک دوسرے کا منہ تکتے رہے’جنسی زیادتی اور تشدد کے بعد بچی کو قتل کیاگیا تھا منبیہ کے والد نے 13 روز میں دلاسوں اور در بدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعداب بالآخر کیس میں پیشرفت نہ ہونے پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ منیبہ کے والد مقبول نے گفتگو میں کہاکہ کاکا منے پر شدید شک ہے جو واردات کے بعد سے فرار ہے۔ اگر چہ مبینہ ملزم نے کچھ نہیں کیا تو وہ کیوں روپوش ہوا ہے انہوں نے پولیس کی کارکردگی اور پیشرفت رپورٹ پر مکمل عدم اطمینان کا اظہار کیاہے۔ ان کاکہنا تھا کہ اب تک ڈی این اے رپورٹ کا نہیں بتایا جا رہا ہے جس حالت میں بچی سونپی گئی تھی ہاتھ تک نہیں لگا پایا انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ رکن قومی اسمبلی سے رابطہ کیا جھوٹے دلاسے ملے مگر کوئی مدد کو نہ آیا مقبول احمد کہتے ہیں کہ صورتحال سے پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا کو بھی اطلاع کی گئی ہے جنہوں نے چند گھنٹے طلب کئے تھے مگر 13 روز بیت گئے مگر کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس کی کارکردگی تسلی بخش نہ ہوئی تو احتجاج کروں گا ۔

    ادھر ملیر پولیس کے موقف کے مطابق ابتدائی طورپر کئی افراد کا ڈی این اے کرایاگیا ہے جائے وقوعہ سے کئی شواہد تحویل میں لئے گئے ہیں غفلت برتنے والوں کو بھی پہلے نہ بخشا تھانیدار سمیت تین افسران عہدوں سے ہٹائے جاچکے ہیں اور آگے بھی کسی صورت کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ملیر پولیس کے مطابق لواحقین کی ہرممکن مدد کرنے کو تیار ہے تفتیش سمت کے مطابق تعین کے بعد کی جارہی ہے۔

    دھر پولیس تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ حتمی طورپر64افراد کے ڈین این اے حاصل کئے گئے جنہیں رپورٹ کیلئے کراچی یونیورسٹی لیبارٹری بھیج دیاگیا ہے۔ جبکہ مزید 20 افر ادکو ریڈار پر لیاگیا ہے۔تفتیشی ذرائع کاکہناہے کہ مبینہ طورپر دو افراد وقوعہ کے بعد سے علاقے سے فرار ہے جن کے خاندان کے افراد کے بیانات قلمبند کئے گئے ہیں ڈی این اے حاصل کیاگیا ہے۔سیمپل کے حصول کے بعدبچی کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزمان کا تعین جاری ہے۔ تاحال اب تک پولیس کو کسی قسم کی کوئی ڈی این اے رپورٹ حاصل نہ ہوسکی۔

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • پاکستان میں ایڈز پھیلنے کی شرح تشویشناک حد تک پہنچ گئی، طبی ماہرین

    پاکستان میں ایڈز پھیلنے کی شرح تشویشناک حد تک پہنچ گئی، طبی ماہرین

    کراچی: طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے جس سے اموات میں بھی اضافہ ہوا جبکہ صرف 23 فیصد کو اپنے مرض سے متعلق علم ہے۔

    قندوز: انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن اینڈ اکاؤنٹنگ کے طلباء کی گریجویشن تقریب

    ان خیالات کا اظہار برج کنسلٹنٹس فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سید شرف علی نے بدھ کے روز انفیکشن کنٹرول سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ پریس بریفنگ میں کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید شرف علی ،انفیکشن کنٹرول سوسائٹی پاکستان کے صدر پروفیسر محمد رفیق خانانی سمیت دیگر طبی ماہرین موجود تھے۔

    پریس بریفنگ میں طبی ماہرین نے کہا کہ گزشتہ سال دنیا بھر میں ہر دومنٹ میں ایک شخص ایچ آئی وی سے متاثر ہوا اور ہرمنٹ میں ایک شخص ایڈز کی وجہ سے ہلاک ہوا۔یو این ایڈز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں پاکستان میں ایچ آئی وی / ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد 210,000 تھی جس میں سے 41,000 خواتین، 170,000 مرد اور 4,600 بچے ہیں۔

    پاک بحریہ نے ساڑھے 8 ارب روپے کی 5800 کلو منشیات پکڑلی

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایچ آئی وی / ایڈز کے پھیلاؤ کی شرح 0.2 فیصد ہے جب کہ ایڈز کی وجہ سے ہونے والی اموات 9600 ہیں۔ ہر سال ایڈز کا عالمی دن لوگوں کو اس مرض کے بارے میں آگاہی دینے اور مثبت ایچ آئی وی والے افراد کی مدد کے لیے مختص کیا جاتا ہے۔

    برج کنسلٹنٹس فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سید شرف علی نے کہا کہ دنیا بھر میں 38.4 ملین لوگ ایچ آئی وی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔2021 میں ایچ آئی وی سے متعلق 650000 اموات ہوئیں، پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے، جہاں ایچ آئی وی/ایڈز کے کیسز تشویشناک رفتار سے بڑھ رہے ہیں۔ اس وقت پاکستان ایچ آئی وی کی ایک مرتکز وبا کا سامنا کر رہا ہے،وہ افراد جو منشیات کا انجیکشن لگاتے ہیں، سیکس ورکرز،ہم جنس پرست اور ٹرانس جینڈر آبادی سمیت دیگر میں ایچ آئی وی 5 فیصد سے زیادہ ہے،تقریباً 53 فیصد متاثرہ کا تعلق کلیدی آبادی سے ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین اشتہاری مجرمان سمیت 09جرائم پیشہ عناصرگرفتار

    اُن کا کہنا تھا کہ تھا عام آبادی میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ اب بھی 0.2 فیصد کم ہے لیکن لاڑکانہ، رتوڈیرو میں ایچ آئی وی کی حالیہ وبا نے شدید خدشات کو جنم دیا ہے۔ پاکستان میں ایچ آئی وی کی نئے کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا رہا ہے،2010 سے 2019 کے درمیان ملک میں ایچ آئی وی کیسز کی تعداد میں 75 فیصد اضافہ ہوا،جبکہ 2010 سے 2020 کے درمیان ایچ آئی وی کے کیسز میں 85 فیصد اضافہ دیکھا گیا، گزشتہ 20 سالوں میں ایڈز کی وجہ سے پاکستان میں اموات کی تعداد 100 سے بڑھ کر 9600 تک جاپہنچی،ہندوستان میں 2010 اور 2019 کے درمیان ایچ آئی وی کے نئے کیسز میں 37 فیصد کمی واقع ہوئی۔

    ڈاکٹر سید شرف علی کا کہنا تھا کہ دنیا کے بہت سے ممالک ایچ آئی وی سے بچاؤ کی ثابت شدہ حکمت عملیوں کو استعمال کرکے نئے کیسز کو کم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اے ڈی سرنجز کو استعمال کرنے کا قانون موجود ہیں لیکن اس کے باوجود اتائی ڈاکٹروں کی جانب سے سرنجز کا ایک سے زائد بار استعمال کیا جاتا ہے۔

  • کراچی ایڈمن سوسائٹی سے اغوا تین سالہ بچی بازیاب، اغواکار خاتون گرفتار

    کراچی ایڈمن سوسائٹی سے اغوا تین سالہ بچی بازیاب، اغواکار خاتون گرفتار

    کراچی: ٹیپو سلطان پولیس نے کراچی ایڈمن سوسائٹی سے کمسن بچی کے اغوا کا معمہ چند گھنٹوں میں حل کرکے دو میں سے ایک مغویہ بچی کو بازیاب کرکے اغوا کے الزام ایک خاتون کو بھی حراست میں لے لیا۔

    پولیس کے مطابق ٹیپو سلطان پولیس نے کراچی ایڈمن سوسائٹی سے کمسن بچی کے اغوا کا معمہ چند گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے نہ صرف مغویہ بچی کو بازیاب کرالیا بلکہ اغوا کے الزام ایک خاتون کو بھی حراست میں لے لیا، جسے مغویہ کے اہلخانہ نے معاف کر دیا۔

    اس حوالے سے ایس ایچ او ٹیپو سلطان عظمٰی خان نے بتایا کہ کراچی ایڈمن سوسائٹی بلاک 7 سے 2 سالہ رامین دختر پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی جس کی اطلاع اہلخانہ نے فوری طور پر پولیس کو دی۔بعدازاں پولیس نے علاقے میں نصب کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر کے جائزہ لیا تو ایک خاتون بچی کا ہاتھ تھامے پیدل جاتی ہوئی دکھائی دی جس نے کچھ دیر کے بعد اسے گود میں اٹھا لیا اور قریبی گلی میں داخل ہوگئی۔

    انھوں نے بتایا کہ فوٹیجز میں دکھائی دینے والی خاتون علاقے میں ایک گھر پر گھریلو ملازمہ تھی جس کی شناخت شائستہ کے نام سے کی گئی اور پولیس نے اس کی رہائش گاہ بلوچ کالونی میں چھاپہ مار کر 2 سالہ رامین کو بازیاب کر کے اسے گرفتار کرلیا تاہم مغویہ کے اہلخانہ نے ملزمہ کو معاف کر دیا جس کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد بچی ورثا کے حوالے کر دیا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں ںے بتایا کہ ملزمہ شائستہ نے اغوا کے حوالے سے متضاد بیان دیا ہے جب کہ اس کا کہنا تھا کہ وہ بچی کو ہمدردی کے طور پر اپنے ہمراہ لے گئی تھی کیوں کہ وہ سڑک پر تنہا گھوم رہی تھی۔

    خیال رہے کہ مغویہ کے اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی تھی کہ گھر کی ماسی نے ممکنہ طور پر بچی کو اغوا کرلیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی تھی۔

    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

  • لندن پراپرٹیز کیلئے جنگ، فاروق ستار نے بانی متحدہ کیخلاف بیان ریکارڈ کرادیا

    لندن پراپرٹیز کیلئے جنگ، فاروق ستار نے بانی متحدہ کیخلاف بیان ریکارڈ کرادیا

    متحدہ قومی موومنٹ کی لندن میں 7 مہنگی پراپرٹیز کے حصول کے لیے فاروق ستار نے بانی متحدہ کیخلاف بیان رکارڈ کرادیا۔لندن ہائیکورٹ میں پراپرٹیز تنازع کیس میں آج تیسرے روز کی کارروائی ہوئی۔ فاروق ستار نے بانی متحدہ کی متنازع تقریر کے بعد کی صورت حال اور پارٹی قائد کو نکالنے کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا۔

    فاروق ستار نے عدالت کو بتایا کہ بانی متحدہ کی متنازع تقریر کے بعد کسی دباؤ میں آکر نہیں نکالا گیا بلکہ مزید نقصان سے بچنے کیلئے یہ پارٹی کا متفقہ فیصلہ تھا۔

    دوران سماعت فاروق ستار نے عدالت کو بتایا کہ پارٹی پاکستان سے کنٹرول ہوگی، اس حوالے سے پریس کانفرنس کرنے سے قبل بانی متحدہ سے اجازت نہیں لی تھی۔خیال رہے کہ پراپرٹیز کے حصول کیلئے امین الحق نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ بانی متحدہ کی رہائش گاہ سمیت7 پراپرٹیز کی قیمت 12 ملین پاؤنڈز سے زائد ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ پراپرٹیز سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی پر غریب اور ناداروں کا حق ہے، ایم کیو ایم لندن نے آمدن سے غربا کی امداد نہ کرکے شق کی خلاف ورزی کی ہے، ایم کیو ایم لندن کو ان کے غلط استعمال سے روکا جائے۔

    خیال رہے کہ بانی متحدہ کی 22 اگست 2016 کی متنازع تقریر کے بعد انھیں پارٹی قیادت سے علیحدہ کردیا گیا تھا۔

    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

  • ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت وفات پا گئے

    ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت وفات پا گئے

    کراچی :قائد ملت و ملک کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی خان وفات پا گئے۔،اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شرقی راجہ طارق چانڈیو نے اکبرلیاقت علی کی وفات کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھاکہ اکبر لیاقت علی کا علاج کچھ عرصے سےچل رہا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ اکبرلیاقت علی گردے کے عارضے کے باعث نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اکبر لیاقت کی وفات پرافسوس کااظہار کیا اور کہا کہ سندھ حکومت نے مرحوم کی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کی۔وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو مرحوم کی تدفین کے انتظامات کیلئے ورثا کی مددکرنےکی ہدایت کی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سندھ حکومت نے قائد ملت و ملک کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کے بیٹے کے اخراجات اٹھا رہی تھی ، سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ اکبر علی خان کے روزہ مرہ اخراجات بھی سندھ حکومت برداشت کرے گی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فیصلے کی منظوری دے دی تھی

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لیاقت علی خان کے بیٹے کی عیادت کی تھی۔صدر مملکت اکبر لیاقت علی خان کے گھر پہنچے تھے جہاں انہوں نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی عیادت بھی کی تھی

    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

  • روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں تنخواہوں میں تاخیر پر کے یو جے کا اظہار تشویش

    روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں تنخواہوں میں تاخیر پر کے یو جے کا اظہار تشویش

    کراچی :شہرقائد میں یونین آف جرنلسٹس نے جنگ گروپ میں تنخواہوں کی ادائیگی میں ایک دفعہ پھر تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور جنگ گروپ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ کے یو جے کے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ گروپ اس وقت ملک میں سب سے ریونیو کمانے والا میڈیا ہاوس ہے جس کے چینل اور اخبارات کی ماہانہ آمدنی ایک ارب روپے سے زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں ملازمین کو تنخواہیں وقت پر ادا نہیں کی جارہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔ جنگ کی انتظامیہ کو اس بات کا خیال ہونا چاہیے کہ آج اگر جنگ گروپ ملک کا سب سے بڑا میڈیا ہاوس ہے تو یہ جنگ اور دی نیوز کے کارکنوں کی انتھک محنت سے ہی ممکن ہوا ہے ایک اخبار سے دو اخبار اور دو سے کئی اخبارات اور پھر چینلز تک کا سفر جس زیرو سے شروع ہوا ہے اسے نظرانداز کرنا ایک غلط عمل ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ گروپ نے خسارے کا دعوی کرکے 2018 میں یک جنبش قلم کئی سو ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کیا لیکن آج میڈیا انڈسٹری کے حالات 2018 کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں لیکن اس کے باوجود جنگ گروپ کی انتظامیہ کی ۔جانب سے ملازمین کو کئی کئی ماہ تک تنخواہوں سے محروم رکھنا ظلم اور زیادتی کے مترادف ہے۔ ایک طرف کئی سالوں سے ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے اور دوسری طرف مہنگائی کے اس دور میں ان کی رہی سہی تنخواہ بھی وقت پر ادا نہیں کی جارہی۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو وقت پر تنخواہیں ادا نہ کرنا ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور جنگ گروپ ہی نہیں دیگر میڈیا ہاوس بھی یہ جرم کررہے ہیں کے یو جے نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور جنگ گروپ سمیت تمام میڈیا ہاوسز کو ملازمین کی تنخواہیں وقت پر ادا کرنے کا پابند کریں۔

  • کراچی میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی بیوی اور 3 بیٹیوں کی نماز جنازہ ادا

    کراچی میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی بیوی اور 3 بیٹیوں کی نماز جنازہ ادا

    کراچی: ملیر شمسی سوسائٹی میں شوہر کے ہاتھوں قتل کی جانے والی بیوی اور 3 بیٹیوں کی نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی میں ادا کی گئی۔ذرائع کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر شمسی سوسائٹی بلاک ڈی میں گھر کے اندر شوہر فواد کے ہاتھوں تیز دھار آلے کے وار سے ذبح کر کے قتل کی جانے والی بیوی 42 سالہ ہما اور 3 بیٹیوں، 16 سالہ نیہا، 12 سالہ فاطمہ اور 10 سالہ نمرہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز شاہ فیصل کالونی میں ادا کی گئی۔

    بیوی بیٹیاں قتل کیس؛ملزم کےسرمایہ کاروں کو شامل تفتیش کرنےکا فیصلہ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی جانے والی ماں اور 3 بیٹیوں کی میتیں چھیپا سرد خانے سے مقتول ہما کے میکے شاہ فیصل کالونی نمبر 3 لے جائی گئیں۔اس موقع پر رشتے داروں اور علاقہ مکینوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جب کہ پورے علاقے میں سوگ کی فضا چھائی رہی، ماں اور تینوں بیٹیوں کی میتیں ایک ساتھ اٹھائی گئیں تو کہرام مچ گیا۔

    نابینا طالبہ سے زیادتی میں ملوث ٹیچر سمیت اسکول کے تینوں ملازم معطل

    جنازے اٹھائے گئے تو خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئیں جب کہ اس موقع پر کئی رقت انگیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے، لواحقین اس اندوہناک واقعہ پر ایک دوسرے سے گلے مل کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔

    کراچی:بیوی اور 3 بیٹیوں کا لرزہ خیز قتل، زخمی والد نے اعتراف جرم کرلیا

    مقتولین ماں اور بیٹیوں کی میتیں عظیم پورہ قبرستان سے متصل جامع مسجد اولیا لے جائی گئیں، جہاں بعد نماز عصر ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں اہلخانہ ، عزیز و اقارب ، رشتے دار ، علاقہ مکین اور پولیس افسران نے بھی شرکت کی، بعدازاں ماں اور تینوں بیٹیوں کو آہوں اور سسکیوں میں شاہ فیصل کالونی کے عظیم پورہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

  • پیپلزپارٹی نفرت نہیں امید کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،بلاول بھٹوزرداری

    پیپلزپارٹی نفرت نہیں امید کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،بلاول بھٹوزرداری

    کراچی: وزیرخارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کےلیےاپنا میئر منتخب کراکے کراچی کے مسائل حل کرانا ہمارا حق ہے۔اطلاعات کےمطابق 55 ویں یوم تاسیس پر نشترپارک میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اسی میدان میں بیٹھا ہوا ایک جیالا اس شہر کا میئر منتخب ہوگا، ہم نے ہر طبقے کو معاشی انصاف دلایا ہے، پیپلز پارٹی نے ایک دو نہیں تین آمروں کو بھگایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نفرت، انتشار کی سیاست پر یقین رکھتی، پیپلز پارٹی امید اور یکجہتی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، جنگ ہاری ہوئی قوم کو ذوالفقار علی بھٹو نے امید دی۔ہمارے جیالوں نے نیازی کے ناک کے نیچے بلدیاتی انتخابات جیتے، تمام اضلاع میں پارٹی کنونشن ہو رہے ہیں، پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے تو پھر کراچی کی بھی جماعت ہے،بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارا بھی حق ہے کہ کراچی کے میئر کا انتخاب کریں،

     

    بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نشترپارک کراچی کے شہریوں اور جیالوں سے بھرا ہوا ہے،آج نشترپارک کراچی کے شہریوں سے بھرا ہوا ہے،ہم نے سیلاب کی وجہ سے یوم تاسیس اکٹھے نہ منانے کا فیصلہ کیا تھا،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے چاروں صوبوں میں شاندار تعلیمی ادارے کھڑے کیے،ذوالفقار علی بھٹو نے ایک گولی چلائے بغیر 5 ہزار مربع کلومیٹر زمین واپس لی تھی، اس ملک کے نوجوانوں کو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے حق دلوایا، اس ملک کےنوجوانوں کو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے حق دیا، اس سے قبل صرف امیر لوگ ووٹ ڈالا کرتے تھے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہر پاکستانی کو ووٹ کا حق دیا، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے یکجہتی کی سیاست کرتے ہوئے سب کچھ کر کے دکھایا، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو تاریخ میں پہلی بار آئین دیا، ذوالفقار علی بھٹو سے قبل ہم اپنے آئین تک مرتب نہ کر سکے،شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست نے اس ملک کو جوڑا تھا،

     

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج اسی زمین سے کوئلہ نکلتا ہے، ذوالفقار علی بھٹو ایک گولی چلائے بغیر 5 ہزار مربع کلومیٹر زمین پاکستان میں واپس لائے،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے دانشمندی سے 90 ہزار جنگی قیدیوں کی واپسی ممکن بنوائی،ذوالفقار علی بھٹو نے ایک ہاری ہوئی قوم اور ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کر دیا، ایک جنگ ہارنے کے بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کی قیادت سنبھالی،پیپلزپارٹی ملک کو توڑتی نہیں جوڑتی ہے،پیپلزپارٹی نفرت نہیں امید کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے،پیپلز پارٹی یکجہتی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی انتشار کی سیاست کو رد کر تی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،ہم نے جئے بھٹو کا نعرہ لگاتے ہوئے3 آمروں کو بھگایا، پیپلز پارٹی کی قیادت نے 55 سال اس ملک کے عوام کی خدمت کی ،

    2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ
    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی
    جامعات میں داخلوں کیلیے انٹربورڈ کا 45 فیصد پاسنگ مارکس پر غور

  • بیوی بیٹیاں قتل کیس؛ملزم کےسرمایہ کاروں کو شامل تفتیش کرنےکا فیصلہ

    بیوی بیٹیاں قتل کیس؛ملزم کےسرمایہ کاروں کو شامل تفتیش کرنےکا فیصلہ

    کراچی: شمسی سوسائٹی میں بیوی اور تین بیٹیوں کے قتل کے کیس میں ملزم کے سرمایہ کاروں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ملزم کی پولیس کو بیان دیتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی جس نے موبائل پر ٹائپ کرکے اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کروایا۔ ملزم تشویشناک حالت میں جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہے، قتل کے بعد ملزم نے خود کُشی کی کوشش کی تھی۔

    تفتیشی حکام کے مطابق انویسٹرز کا 164 کا بیان لیا جائے گا، ملزم نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنے انویسٹرز کو قتل کے بعد کی تصویر بھیجی ہے جبکہ ملزم کے فون سے ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق ملزم کو بیان دینے کے قابل ہونے میں ایک ماہ لگ سکتا ہے۔

    شہر قائد کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں تین بیٹیوں اور بیوی کو قتل کرنے والے شخص نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا جس میں اُس نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی وجہ ڈپریشن اور قرض کو قرار دیا ہے۔پولیس کے مطابق کراچی ملیر کے علاقے شمسی سوسائٹی میں واقع مکان میں یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس میں چار افراد قتل ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوع پہنچ گئے، چاروں لاشوں اور زخم کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔

    پولیس کے مطابق بچیوں اور ماں کے گلے کٹے ہوئے تھے، مکان کی پہلی منزل پر یہ واقعہ پیش آیا، نیچے موجود والدہ کا کہنا ہے کہ اوپر مکان سے شور شرابے اور رونے کی آوازیں آرہی تھیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوہر نے بیوی اور تین بیٹیوں کو چھری کی مدد سے قتل کیا جس کے بعد اس نے خودکشی کی کوشش کی اور خود کو زخمی کرلیا، مقتولین میں ہما اور ان کی تین بیٹیاں، فاطمہ، نمرہ اور نیہا شامل ہیں، جائے واردات سے آلہ قتل چھری برآمد ہوگیا ہے، کرائم سین یونٹ اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ ئی ہیں اور مزید شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔

    شمسی سوسائٹی میں بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرنے والے ملزم فواد نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ جس میں اُس نے بتایا کہ دوسروں سے قرض لے کر اپنا بزنس شروع کیا، اور پھر اُس میں نقصان اٹھانا پڑا جس کی وجہ سے قرض کے بوجھ تلے دب گیا تھا۔

    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی
    جامعات میں داخلوں کیلیے انٹربورڈ کا 45 فیصد پاسنگ مارکس پر غور

  • اقتدار میں آنا منزل نہیں،آگے بڑھنا ہے،مولانا فضل الرحمان

    اقتدار میں آنا منزل نہیں،آگے بڑھنا ہے،مولانا فضل الرحمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ،جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے اپنے خطبات میں واضح فرمایا تھا کہ اس ملک میں قرآن و سنت کا نفاذ ہوگا، اورہمارا معاشی نظام مغربی اصولوں پر نہیں بلکہ اسلام کے اصولوں پر ہوگا۔ہمیں پاکستان میں قرآن و سنت کی تعلیمات کے ساتھ بانی پاکستان کی فکر کے مطابق عمل درآمد کرنا ہوگا

    شہر قائد کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ضرورت امر کی ہےکہ پاکستان کی تاجر برادری اس سیمینار کا حصہ بنا، سود کا مسئلہ صرف مذہبی قوتوں کا مسئلہ نہیں یہ پاکستان کے سب مسلمانوں کا ہے، آج کی تقریب بہت بڑی کاوش ہے،اقتدار میں آنا منزل نہیں ہے،اکابرین کی سود کے حوالہ سے جو آرا آئی ہیں اس حوالہ سے ہمیں انکو سامنے رکھتے ہوئے مؤثر انداز میں آگے بڑھنا ہو گا، مشکل یہ ہے کہ جب حکومت میں آتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ منزل حاصل کر لی، تجربات کے ساتھ کہتا ہوں کہ پارلیمانی سیاست میں اقتدار میں آنا منزل نہیں یہ آگے بڑھنے کا ایک حصہ ہے

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ شرعی عدالت نے سود کیخلاف فیصلہ دیا ہے جس پر عملدرآمد کیلئے وزیر اعظم سے بات کی ہے اب قومی اور اجتماعی طور پر محنت کرنا ہوگی سود کا مسئلہ صرف مذہبی لوگوں کا نہیں سب کا ہے ہماری معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی اسحاق ڈار جیسے ہی واپس آئے ڈالر گھبرا کر نیچے آ گیا