Baaghi TV

Category: کراچی

  • سائیکل پر دنیا گھومنے نکلنے والی برازیلین فیملی ایک رات کیلیے سندھ پولیس کی مہمان

    سائیکل پر دنیا گھومنے نکلنے والی برازیلین فیملی ایک رات کیلیے سندھ پولیس کی مہمان

    سائیکل پر دنیا گھومنے نکلنے والی برازیلین فیملی ایک رات کے لیے سندھ پولیس کی مہمان

    سائیکل پر دنیا گھومنے نکلنے والی برازیلین فیملی ایک رات کے لیے سندھ ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کی مہمان بن گئی۔چرسٹوف نامی سیاح اپنی تین بیٹیوں ، یومی ، سہا عالیہ ، جمانجا کے ہمراہ برازیل سے سائیکل پر دنیا گھومنے نکلا تھا ,اپنے سفر کا آغاز انہوں نے ڈھائی سال قبل کیا تھا ،چرسٹوف ڈھائی سالوں میں دنیا کے مختلف ممالک کا سفر کر رہا ہے ایران سے پاکستان کا سفر تین دن میں کرکے پاکستان میں داخل ہوا۔مذکورہ برازیلین سیاح بلوچستان سے براستہ حب ریور روڈ آج کراچی پہنچا۔

    کراچی پہنچنے پر ایس ایچ او سعید آباد سب انسپکٹر شاکر حسین نے برازیلین سیاح اور اسکی فیملی کا استقبال کیا۔محمد عاطف قاسمی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران سعید اباد اور ایس ایچ او سعید اباد شاکر حسین نے برازیلین فیملی کو سندھ کی ثقافت سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔مہمانوں کے لیے ڈنر کا اہتمام اور رات گزارنے کے لیے تھانہ سعید آباد میں رہائش کا انتظام کیا گیا ،برازیلین سیاح فیملی کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور سندھ پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے گئے،

    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے

  • سندھ ہائیکورٹ نے نوری آباد سائیٹ میں زمینوں کے گھپلے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    سندھ ہائیکورٹ نے نوری آباد سائیٹ میں زمینوں کے گھپلے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    سندھ ہائیکورٹ نے نوری آباد سائیٹ میں زمینوں کے گھپلے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    سندھ ہائیکورٹ نے نوری آباد سائیٹ میں زمینوں کے گھپلے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس آفتاب احمد گورڑ پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو نوری آباد سائیٹ میں زمینوں کے گھپلے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے ریمارکس دیئے کہ انڈسٹریل ایریاز میں زمینوں پر کیا دھندا بنا رکھا ہے؟ سائیٹ ایریاز میں کیا تباہی مچا رکھی ہے؟ پیسے لے کر آج اس کو اور کل کسی اور کو قبضے کرائے جا رہے ہیں۔ اللہ کو جان آپ نے اور ہم نے بھی دینی ہے۔ جس کا پلاٹ ہے اس کا حق اسے کیوں نہیں دیتے؟

    ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے موقف دیا کہ سائیٹ ایریاز کے عہدیداران کرپٹ ہیں۔ سائیٹ ایریاز میں عہدیدران نے مال پانی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے ریمارکس دیئے کہ سکھر میں زمینوں پر قبضے اپنی آنکھوں سے دیکھے۔ سرکاری اراضی پر قبضے کرکے ہوٹل بنائے گئے۔ جب سیکریٹری کو ایکشن کا کہا تو سیکریٹری نے عمل درآمد نہیں کیا۔ اس مافیا نے باہر چلے جانا ہے۔ ہم نے تو یہیں پیدا ہوئے یہیں مریں گے۔ انہوں نے سیاست کرنی ہے اور پھر باہر چلے جانا ہے۔ ذمہ دار پولیس افسران بیان دے کر چلے جاتے ہیں۔ پھر وہی پولیس افسران گھر جا کر سو جاتے ہیں۔ ان سب پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
    لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
    2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
    سرکاری وکیل نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ 4 ایکٹر میں سے بیشتر ایریا درخواستگزار کو دے دیا گیا۔ جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے پولیس افسران کا کنڈکٹ ٹھیک نہیں۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے موقف دیا کہ میں خود عدالت کے ساتھ ہوں۔ عدالت پولیس افسران کیخلاف کارروائی کرے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ سائیٹ ایریاز میں کرپشن کے لیے لیز جاری نہیں کی جاتی۔

    جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے ریمارکس میں کہا کہ سائیٹ لیمٹڈ کے باپ کی پراپرٹی ہے کیا؟ لوگوں کی پراپرٹی ہیں، ڈیپارٹمنٹ نے دھندا بنا رکھا ہے۔ ان سب کیخلاف سخت ایکشن لیں گے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 2005 میں پونے 5 ایکٹر اراضی الاٹ کی گئی۔ نوری آباد سائیٹ لمیٹڈ نے مزید چار پلاٹس بنا کر بینچ ڈالے۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • کراچی پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ،ملزم گرفتار

    کراچی پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ،ملزم گرفتار

    کراچی پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ،ملزم گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں،

    تھانہ جمشید کواٹر پولیس نے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر کارواٸی کرکے ملزم کو نشتر روڈ سے گرفتار کرلیا۔ ملزم منشیات فروخت اور سپلاء کرنے میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 540 گرام منشیات چرس اور زرفروختگی برآمد کی گئی، گرفتار ملزم کی شناخت سید عامر ولد حاجی ملا فتح کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 703/22 بجرم دفعہ *6/9 (B) اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا ہے ملزم کو مزید کارروائی کے لیے تفتیشی افسران کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید ملزم کا سابقہ رکارڈ چیک جا رہا ہے.مزید تفتیش جاری ہے

    دوسری جانب کراچی میں کالے شیشے ، ہارن ، ہوٹرز فینسی نمبرز پلیٹس کی گاڑیوں والے ہوجائیں ہوشیار ورنہ گرفتار ہوجائیں گے کمشنر کراچی نے محکمہ داخلہ کی ہدایت پر دو ماہ کے لئے 144 نافد کردی قانون کی خلاف ورزی والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت گرفتاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی، کالے شیشے ، ہوٹرز اور پریشر ہارن فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے جعلی نمبرز پلیٹ والوں خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    علاوہ ازیں بوٹ بیسن کلفٹن بلاک ٹو میں پولیس مقابلہ ہوا ہے، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو زخمیوں سمت تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے، گرفتار ملزمان گھروں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان رضا خان ،عبدالمنان ،اور تاج محمد انتہائی مطلوب ملزمان ہیں گرفتار ملزمان سے تین پستول برآمد کر لئے گئے، ملزمان کے قبضے سے تین موبائلز فونز دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا جس کی تلاش کی جا رہی ہے

  • 23سالہ نوجوان کےاندھےقتل کامعمہ24 گھنٹوں کےاندرحل

    23سالہ نوجوان کےاندھےقتل کامعمہ24 گھنٹوں کےاندرحل

    کراچی: ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اختر اقبال کمپاؤنڈ بلاک 22 میں 23 سالہ نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ 24 گھنٹوں کے اندر حل کرلیا،پولیس کے مطابق مورخہ 27.12.2022 اختر اقبال کمپاؤنڈ میں لرزہ خیز قتل کی واردات ہوئی تھی جس میں متوفی زاہد اسلام عمری 23 سالہ کو نہایت بے دردی سے گرائنڈر کے ذریعے قتل کردیا گیا تھا

    اوکاڑہ :پرائس مجسٹریٹس ان ایکشن،گرانفروشوں کوجرمانے

    ایف بی ایریا پولیس نے موقع پر ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے تفتیش آگے بڑھائی اور ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر قاتل کو گرفتار کر لیاملزم کی شناخت محمد اقبال ولد منظور کے نام سے ہوئی

    ملزم کو عین اسوقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ دوسرے شہر فرار ہونے کی نیت سے عادل شاہ بس اسٹینڈ پر سامان سمیت بس میں سوار ہورہا تھاگرفتار ملزم نے بتایا کہ زاہد اسلام اس کا دوست تھا اور ٹیکسٹائل کمپنی میں چوکیدار تھا

    قصور:تھانہ کنگن پور پولیس کی کارروائی،5 سال سے مقدمہ قتل میں اشتہاری مجرم گرفتار

    27 دسمبر کی رات ملزم اقبال اپنے دوست زاہد سے ملنے اس کے پاس آیا اور رات رک گیا جہاں اس نے زاہد کو قتل کرنے کے بعد موٹروں اور دیگر سامان کی چوری کی،پولیس نے CCTV فوٹیج بھی حاصل کرلیا جس میں ملزم کو موٹر رکشے میں لیجاتے دیکھا جاسکتا ہے،گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

  • ضلع کیماڑی پولیس وسندھ رینجرزکا گلشن سکندرآباد کیماڑی میں گرینڈ سرچ آپریشن

    ضلع کیماڑی پولیس وسندھ رینجرزکا گلشن سکندرآباد کیماڑی میں گرینڈ سرچ آپریشن

    کراچی:ضلع کیماڑی پولیس و سندھ رینجرز کا گلشن سکندرآباد کیماڑی میں گرینڈ سرچ آپریشن۔اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر گلشن سکندر آباد کیماڑی میں سندھ رینجرز کے ہمراہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

    سعودی عرب میں سیکورٹی ایجنسی کےسابق سربراہ کو25 سال قید کی سزا

    ضلع کیماڑی پولیس کے 2 ایس ڈی پی اوز، 5 ایس ایچ اوز 50 سے زائد پولیس افسران و جوان اور سندھ رینجرز کے 45 افسران و جوان آپریشن میں حصہ لیا۔پولیس حکام کے مطابق گلشن سکندرآباد کیماڑی کے علاقے کا گھیراؤ کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

    اوکاڑہ :پرائس مجسٹریٹس ان ایکشن،گرانفروشوں کوجرمانے

    آپریشن گلشن سکندرآباد کیماڑی میں اسٹریٹ کریمنلز، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاعات / رپورٹس پر کیا گیا۔اس موقع پر 55 گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 120 سے زائد مشتبہ اشخاص کو بائیو میٹرک ویریفیکیشن کے ذریعے چیک کیا گیا۔

    دوران آپریشن 6 مشتبہ گان کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کیا گیا ہے جنھیں انٹروگیٹ کیا جارہا ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات و موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

  • ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹر ہٹائے جائیں،الیکشن کمیشن کا سندھ حکومت کو دوبارہ مراسلہ

    ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹر ہٹائے جائیں،الیکشن کمیشن کا سندھ حکومت کو دوبارہ مراسلہ

    کراچی: الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کے تجویز کردہ ایڈمنسٹریٹر فوری ہٹانے کیلئے ایک دفعہ پھر سندھ حکومت کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ نے اس سے قبل بھی کراچی میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن شرقی، کورنگی اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت سے ان کی تقرریوں کے احکامات واپس لینے کی ہدایت کردی۔

    الیکشن کمیشن کے محکمہ بلدیات سندھ کو لکھے گئے پہلے خط میں کہا گیا تھا کہ جن ڈویژنوں میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے وہاں سرکاری افسران اور اہلکاروں کے تبادلے اور تقرریاں نہیں کی جاسکتیں۔

    خط میں یہ بھی کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونےکہ باوجود کراچی میں ضلع شرقی اور کورنگی جبکہ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے گئے ہیں لہذا ان افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے یا بلدیاتی انتخابات کے اختتام تک موخر کیا جائے۔

    ادھر اس سے پہلے کل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومت سے آئین کے آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کا مطالبہ کیا تھا

    الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ بلدیاتی قانون میں ترمیم ضروری ہو تو مقامی حکومتوں کی مدت پوری ہونے سے قبل کی جائے، وفاقی حکومت کو الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 219 میں بھی ترمیم کی سفارش کر دی۔

    الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قانون میں ترمیم ایسے وقت میں کی جائے کہ مدت پوری ہونے پر چار ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہوسکیں، بلدیاتی قانون میں ترمیم مقامی حکومتوں کے ختم ہونے سے ایک سال پہلے کی جائے۔

    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ

  • کراچی ٹیسٹ کا چوتھا دن :شاہینوں نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنا لئے

    کراچی ٹیسٹ کا چوتھا دن :شاہینوں نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنا لئے

    کراچی:کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 612 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی دوسری اننگز میں پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنا لئے۔

    نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 174 رنز کی برتری حاصل کی ،کین ولیمسن کی جانب سے پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری سکور کی گئی اور ناٹ آؤٹ رہے، کین کے کریئر کی یہ پانچویں ڈبل سنچری ہے۔

    نیوزی لینڈ کی اننگز میں ٹام لیتھم 113، ڈیون کونوے 92، اش سودی 65، ٹام بلینڈل 47 اور ڈیرل مچل نے 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کے ابرار احمد نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی نے 3 اور محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دوسری اننگز میں پاکستان کا مایوس کن آغاز، 47 اور 71 رنز پر وکٹیں گر گئیں ، عبداللہ شفیق 17 اور شان مسعود 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    تیسرا روز
    تیسرے روز کیوی اوپنرز ڈیون کونوے اور ٹام لیتھم نے پاکستان میں اوپننگ شراکت کا 57 سالہ کیوی ریکارڈ توڑتے ہوئے 183 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ ٹام لیتھم 113، کونوے 92، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 42، ٹام بلنڈل 47، مچل بریسویل 5 بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

    دوسرا روز
    مہمان ٹیم کے اوپنرز بلے بازوں نے شاندار آغاز کیا، ٹام لیتھم 78 اور ڈیون کونوے 82 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ اور اسپن بولرز نے وکٹ لینے کی کوشش کی تاہم کامیابی نہیں مل سکی۔

    قبل ازیں پاکستان نے 317 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر بقیہ اننگز کا آغاز کیا لیکن کپتان بابراعظم دوسرے روز پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ٹم ساوتھی کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 161 رنز کی اننگز کھیلی۔

    بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد نعمان علی نے آغا سلمان کے ساتھ مل کر 54 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم، نعمان علی کی وکٹ گرنے کے بعد کوئی کھلاڑی وکٹ پر ساتھ نہ دے سکا۔آغا سلمان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    کیوی کپتان ٹم ساوتھی نے تین کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ اش سودھی، اعجاز پٹیل اور مائیکل بریسویل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فاسٹ بولر نیل واگنر ایک ہی وکٹ لے سکے۔

    پہلا روز
    قومی ٹیم نے ٹیسٹ کے پہلے روز ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی تین وکٹیں 48 کے اسکور پر گرگئیں جب کہ چوتھی وکٹ 110 رنز پر گری جس کے بعد کپتان بابراعظم اور سرفراز احمد نے ٹیم کو سہارا دیا۔

    دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 196 رنز بنائے گئے، کھیل کے آخری اوورز میں سرفراز احمد 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس سے قبل، اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق 7 رنز، شان مسعود 3 رنز، امام الحق 24 رنز اور سعود شکیل 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

    قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور فاسٹ بولر میر حمزہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بلے باز امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    سرفراز احمد نے تقریباً 4 سال قبل 2019 میں بحیثیت کپتان جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ سرفراز احمد ہوم گراؤنڈ پر اپنا میچ کھیل رہے ہیں۔ فاسٹ بولر میر حمزہ نے آخری مرتبہ ٹیسٹ میچ 2018 میں کھیلا تھا۔

    قومی سکواڈ
    قومی سکواڈ میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، ابرار احمد اور میر حمزہ شامل ہیں۔

    نیوزی لینڈ ٹیم
    ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، نیل واگنر اور اعجاز پٹیل کیویز ٹیم کا حصہ ہیں۔

  • ڈاکوؤں نے اداکار عنایت خان کو گن پوائنٹ پر لُوٹ لیا

    ڈاکوؤں نے اداکار عنایت خان کو گن پوائنٹ پر لُوٹ لیا

    کراچی: ڈاکوؤں نے اداکار عنایت خان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم نے جہاں عام شہریوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے تاہم اب ڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار عنایت خان بھی موبائل فون اور قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔

    چلتی گاڑی میں تین مسافروں نے خاتون کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

    عنایت خان نے انسٹا اسٹوری پر اپنے ساتھ گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے سندھ پولیس سے درخواست کی ہے کہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کریں۔

    اداکار نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ رات کو جِم سے گھر آتے ہوئے تقریباََ ساڑھے بارہ بجے 2 ضرور مند لڑکوں نے میرا موبائل اور ضروری سامان گن پوائنٹ پر لے لیا-

    عنایت خان نے بتایا کہ ’میں یہ بات اسٹوری پر نہیں بتاتا مگر میرے ساتھ یہ چوتھی مرتبہ ہوا ہے سندھ پولیس سے میری گزارش ہے کہ براہِ کرم اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے اپنی 100 فیصد کوشش کریں تاکہ باقی لوگ نقصان سے بچ سکیں-

    چین : شدید دھند کے باعث سینکڑوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

    دوسری جانب کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز7 میں دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے خاتون کو زخمی کردیا۔ملزم نے موبائل چھیننے کی کوشش کی اور ٹانگ میں گولی مار کر فرار ہوگیا

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پرپیش آیا۔ بھائی کے مطابق اسکی بہن ڈیوٹی سے واپس گھر جارہی تھی۔ لڑکی رکشہ کے انتظار میں کھڑی تھی اور موبائل فون ہاتھ میں تھا۔ ملزم نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور ٹانگ میں گولی مار کر فرار ہوگیا۔

    خیال رہے کہ رواں سال کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کے قتل کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ سال2022 میں اب تک102 شہری شہید ہوئے جبکہ سال2021میں یہ تعداد64 تھی، سال2020 میں مزاحمت پر56 شہریوں کو قتل کیا گیا۔ سال2019 میں44،2018 میں54 شہریوں کو گولیاں کا نشانہ بنایاگیا جبکہ سال2017میں54 اور 2016 میں 73 افراد ڈکیتیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔

    کراچی:دوران ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سےخاتون زخمی

  • شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    پاکستان کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شاہد آفریدی کی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی مہندی گزشتہ روز ان کے گھر پر ہوئی جب کہ شادی 30 دسمبر کو ہوگی اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر ناصر نامی شخص سے ہورہی ہے، جوڑے کی شادی کا ڈیجیٹل کارڈ ایونٹ پلینر نے شیئر کیا ہے۔


    خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی انشا آفریدی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے منسوب ہیں جن کا نکاح آئندہ برس فروری کی 3 تاریخ کو ہوگا اس وقت دونوں خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں-

    واضح رہے کہ کرکٹر شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے سال 2000 میں ہوئی تھی، 15 دسمبر 2001 کو ان کے ہاں پہلی بیٹی اقصی کی پیدائش ہوئی،شاہد آفریدی کی اقصی سمیت پانچ بیٹیاں انشا، اجوا، اسمارہ اور عروہ ہیں۔

  • چین میں کرونا  کی نئی لہر، این سی او سی سے بروقت اقدامات کی سفارش

    چین میں کرونا کی نئی لہر، این سی او سی سے بروقت اقدامات کی سفارش

    چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر، محکمہ صحت سندھ نے این سی او سی سے بروقت اقدامات کی سفارش کر دی

    محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کو قومی اور بین الاقوامی سفر کے لیے لازمی قرار دیا جائے،بڑے پیمانے پر لوگوں کے اجتماع سے گریز کیا جائے، عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر چین سے آنے والی پروازوں کے تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی کرانے کی ایڈوائزری جاری کرے ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت مریض کو قرنطینہ میں رکھا جائے، کورونا کے نئے ویرینٹ میں فالس نیگیٹیو نتائج کا امکان ہے، کورونا کی علامات والے اشخاص کو علیحدہ رکھا جائے اور پی سی آر کیا جائے، تصدیق شدہ مثبت کیسز کے حامل لوگوں کے سیرولوجی ٹیسٹ کیے جائیں کورونا ویکسین کی بوسٹر خوراک لازمی فراہم کی جائے،آئسولیشن سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے، کورونا منفی آنے کی صورت میں سینے کا ایکسرے کرکے نمونیا کا تشخیص کی جاسکتی ہے،

     چین کے صنعتی صوبے ژجیانگ میں کورونا کے ایک دن میں 10 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں

    چین کے ایک صوبے کا یہ حال ہے کہ کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ تک جا پہنچی

    چین میں نیا کورونا ویرئنٹ؛ جسکا پاکستان میں بھی خطرہ. حکام این سی او سی

    دوسری جانب حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک خبر کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوبارہ اسکریننگ کا فیصلہ دنیا بھر میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کے تناظر میں کیا گیا۔