Baaghi TV

Category: کراچی

  • ڈاکٹرزاورہیلتھ ورکرزکی گرفتاریوں کیخلاف سندھ کےمختلف شہروں میں احتجاج جاری

    ڈاکٹرزاورہیلتھ ورکرزکی گرفتاریوں کیخلاف سندھ کےمختلف شہروں میں احتجاج جاری

    کراچی میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کی گرفتاریوں کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ نوابشاہ میں گرفتار رہنماؤں کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا، اسپتالوں میں اوپی ڈی کابائیکاٹ ہے جبکہ ایمرجنسی سروس جاری ہے۔

    ٹھٹھہ : سی ایم ہاؤس کے باہر احتجاجی پیرامیڈکس پرلاٹھی چارج،کئی گرفتار

    گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ گرفتار رہنماؤں کی رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کیاہے، ہیلتھ رسک الاؤنس کے نوٹیفکیشن تک دھرنا جاری رہے گا، سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں آج بھی او پی ڈی سروس معطل ہے۔

    گرینڈ ہیلتھ الائنس کراچی میں پر امن احتجاج کے لۓ سی ایم ہاؤس کے طرف بڑھنے لگے تو ان پر پولیس نے وحشیانہ تشدد کیاتشدد کے نتیجے میں کئی خواتین ملازم بے ہوش گئیں اور ہمارے کئی ملازمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو کہ قابل مذمت ہے –

    کریم بانڈ نے مزید کہا ہیلتھ ملازمین اپنے رسک الاؤنس کی بحالی تک پرامن احتجاج جاری رکھیں گےگرفتار ہونے والو می میں جھرک کے کارکن نذیر احمد اور گھارو کی تین ھیلتھ ورکرز شمیم, نشاد اور راشدہ کی احتجاج میں پولیس نے گرفتار کیا ان کی کھلے الفاظ مزمت کرتے ہیں-

    وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں جرائم کنٹرول کرنے کا حکم،دو ہفتے میں رپورٹ طلب

    حیدرآباد میں مظاہرین نے گورنمنٹ اسپتال پریٹ آباد کے سامنے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی سکھر میں سول اسپتال میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال جاری ہے۔ سول اسپتال میں او پی ڈی کے بعد ایمرجنسی کا بھی بائیکاٹ ہے جس سے مریض مشکلات کا شکار ہیں۔

    لاڑکانہ میں وارڈز میں پیرامیڈکس کی ہڑتال کے باعث بیشتر مریض نجی اسپتال یا کلینک جانے پر مجبور ہیں ٹھٹھہ کے سول اسپتال کے احاطے میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے،مظاہرین کی جانب سے گرفتار ملازمین کی فوری رہائی اور ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

    ریگولیٹری فریم ورک سے تجارتی مسائل حل کریں گے،گورنر اسٹیٹ بینک کی چیئرمین ایف بی آر کو یقین دہان

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

    کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

    کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی مکمل نہیں آئی تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    لانڈھی، سرجانی، نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں، منگھوپیر، سائٹ، بلدیہ اور اورنگی میں گیس پریشر انتہائی کم ہونے کے باعث شہری پریشان ہیں۔مختلف علاقوں شہری گیس سلینڈرز استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

    دوسری جانب حکومت پہلے ہی عوام کو کہہ چکی ہے کہ سردیوں میں گیس کی کمی اور بحرانی کی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں عوام کو موسم سرما میں گیس کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس کے بحران کا مزید شدت اختیار کرلینے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گیس کی طلب بڑھنے لگی ہے اور شارٹ فال بلند ترین سطح تک پہنچنے کا امکان ہے اس بحران کے پیش نظر صارفین کو صرف تین وقت گیس دستیاب کی جائے گی، کیونکہ گیس کی مقامی پیداوار اس وقت ساڑھے تین ارب کیوسک فٹ ہےلہزا گھریلو صارفین کو دن میں صرف تین بار گیس ملنے کا امکان ہے تاہم صنعتی اور تجارتی شعبے کو گیس کی فراہمی مشکل دیکھائی دے رہی ہے۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ اس وقت ملک بھر میں گیس کی ضرورت 8 ارب کیوسک فٹ ہے لیکن گھریلو صارفین کو صرف نو سو ایم ایم سی ایف ڈی مہیا کی جارہی ہے۔

    سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

    شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

    شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

  • شہر قائد،پولیس کی کاروائیاں،چارملزمان گرفتار ، کرتے تھے گھناؤنا کام

    شہر قائد،پولیس کی کاروائیاں،چارملزمان گرفتار ، کرتے تھے گھناؤنا کام

    شہر قائد،پولیس کی کاروائیاں،چارملزمان گرفتار ، کرتے تھے گھناؤنا کام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    منشیات فروشی و موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 4 ملزمان تھانہ بلدیہ پولیس نے گرفتار کر لیے ،ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر ایس ڈی پی او بلدیہ مسرور احمد جتوئی کی نگرانی میں بلدیہ پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں، امروز ایس ایچ او تھانہ بلدیہ انسپکٹر محمد نواز گوندل نے اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کاروائیاں کی ہیں، دو مختلف کاروائیوں میں منشیات فروشی و موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کئے گئے، پہلی کاروائی میں بلدیہ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث حبیب اللہ اور عادل نامی دو ملزمان کو لاسی پاڑہ بلدیہ سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری 1045 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ الزام نمبر 193/22 بجرم دفعہ 6/9B اینٹی نارکوٹکس ایکٹ درج کیا گیا۔

    دوسری کاروائی میں بلدیہ پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان بنام عبدالمناف اور اکرم کو گرفتار کر کے قبضہ سے سرقہ شدہ موٹرسائیکل اور سرقہ شدہ موٹرسائیکل کا چیچس برآمد کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ ہزا کے مقدمہ 192/22 بجرم دفعہ 381A کی مال مسروقہ ہے جبکہ برآمدہ چیچس تھانہ ہزا کے مقدمہ 191/22 بجرم دفعہ 381A کی مسروقہ موٹرسائیکل کا ہے۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا۔

    سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    دوسری جانب پنیاری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات ڈیلر بلاول سومرو گرفتار کر لیا، ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈی ایس پی پھلیلی محمد پریل موریو کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپیکٹر عبدالکریم عباسی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی، دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے لیاقت پل نورانی بستی کے قریب سے بدنام زمانہ منشیات ڈیلر بلاول سومرو عرف منو کو چرس سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ،گرفتار منشیات ڈیلر کے قبضے سے 1 کلو 510 گرام چرس برآمد ہوئی گرفتار ملزم کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے پنیاری پولیس نے گرفتار منشیات ڈیلر کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

  • باپ کے بعد بیٹا بھی گھناؤنا کام کرتے ہوئے پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    باپ کے بعد بیٹا بھی گھناؤنا کام کرتے ہوئے پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    باپ کے بعد بیٹا بھی گھناؤنا کام کرتے ہوئے پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

    ضلع ویسٹ پولیس نے متحرک منشیات فروش گینگ کے انتہائی مطلوب اہم رکن کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا نام مطلوب منشیات فروش ملزمان کی فہرست آئی آر میں بھی شامل تھا، ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش امین بلوچ کا بیٹا ہے۔ویسٹ پولیس نے گزشتہ دنوں امین بلوچ کے اہم دست راست ناصر عرف کڈو کو بھی منشیات سمیت گرفتار کیا تھا‌۔ایس ایچ او منگھوپیر نے خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی کر کے ملزم عتیق عرف سمیر ولد امین بلوچ کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 کلو 800 گرام سے زائد چرس اور زر فروختگی رقم برآمد کی گئی، گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبٹینس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے، ملزم عادی منشیات فروش ملزم ہے اور قبل از بھی منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

    ضلع ویسٹ پولیس کا روزانہ کی بنیاد پر ضلع کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ شب تھانہ سرجانی کے علاقے یوسف گوٹھ اور اطراف کے ٹارگیٹڈ علاقوں میں بھی جرائم پیشہ ور ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 120 سے زائد مشکوک گھروں ،گوداموں اور دکانوں کی تلاشی لی گئی۔بائیومیٹرک تلاش ڈیوائیس کے ذریعے دورانِ آپریشن 135 افراد کو چیک کیا گیا، جبکہ 04 مشکوک و مشتبہ افراد کو ضابطے کے تحت گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کا تصدیق کا عمل جاری ہے، جبکہ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی دیگر اضلاع سے حاصل کیا جارہا ہے۔

  • کم عمر گھریلو ملازم مبینہ تشدد کے بعد قتل، بدفعلی کے بھی ملے شواہد

    کم عمر گھریلو ملازم مبینہ تشدد کے بعد قتل، بدفعلی کے بھی ملے شواہد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں گھریلو ملازم کو مبینہ تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا ہے

    کم عمر گھریلو ملازم کو قتل کر کے خاتون اپنی گاڑی ہی میں لاش کو ہسپتال لے آئی، خاتون کے ساتھ ایک اور ملازم بھی تھا جس کی مدد سے لاش ہسپتال منتقل کی گئی، جناح ہسپتال کی پولیس سرجن ڈاکٹر سیمہ سید کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال میں 12 سے 14 سال تک کے لڑکے کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے لایا گیا لڑکے کی لاش کو بہادر آباد تھانے کے پولیس اہلکار لائے تھے حالانکہ اس حوالہ سے نجی ٹی وی پر چلنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاش خاتون گاڑی میں لے کر آئی ویڈیو میں نظر آنے والی کار فرحت جاوید نامی شخص کے نام پر ہے کم عمرلڑکا گھریلو ملازم ہے جسے بد ترین تشدد کر کے قتل کیا گیا لڑکے کی ٹانگوں اور چہرے پر تشدد کے نشانات موجود ہیں

    نجی ٹی وی کے مطابق لڑکے کے ساتھ بدفعلی کے شواہد بھی ملے ہیں حتمی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو گی، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کاروائی کریں گے، گھریلو ملازم کے اہلخانہ بھی ہسپتال پہنچ گئے اور کاروائی کا مطالبہ کیا

    بزدار کا لاہور، ایک برس میں خواتین کے اغوا کے 680 مقدمے، 432 قتل

    نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • تربت:نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے4افرادجاں بحق

    تربت:نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے4افرادجاں بحق

    بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے تمپ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔،اطلاعات کے مطابق لیویز حکام کے مطابق واقعہ تمپ کے پہاڑی علاقے شاہاپ میں دوپہر ایک بجے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کر دیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ مرنے والے افراد کی شناخت حنیف، بالاچ ،اقبال اور نیاز کے نامون سے کر لی گئی۔

    جاں بحق تمام افراد کا تعلق بالیچہ ، پلا آباد اور مند بلوکی سے ہے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    ادھر بہادرآباد کے نجی اسپتال میں کار سوار خاتون نوعمر لڑکے کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئیں، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    ذرائع کے مطابق جمعرات کی دوپہر کراچی کے علاقے بہادرآباد میں قائم نجی اسپتال میں کار سوار ایک خاتون نوعمر لڑکے کی لاش لے کر پہنچی، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی ۔

    لاش کے چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نمایاں نشانات تھے، ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق کے بعد خاتون نے اسپتال کے عملے سے ایمبولینس طلب کی جس پر اسپتال نے ایدھی فائونڈیشن کی ایمبولینس منگوائی اور لاش کو قریبی واقع سرد خانے منتقل کرنے لگے۔

  • کراچی:پولیس کی حراست میں خاتون ملزمہ پُراسرار طور پر جاں بحق

    کراچی:پولیس کی حراست میں خاتون ملزمہ پُراسرار طور پر جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ساؤتھ وومن پولیس کی حراست میں ملزمہ پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔ متوفیہ کے بارے میں پولیس نے دعویٰ کیا کہ وہ نشے کی عادی تھی اس لیے موت کے بعد شوہر نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا۔

    پاکستان یہ کیسے کرلیتا ہے! ‘پاکستان کی فتح پرسابق ویسٹ انڈین کرکٹرحیران

    پولیس حکام کے مطابق الفلاح تھانے میں درج مقدمہ الزام نمبر 593 سال 2022 کی ملزمہ صدف زوجہ وجاہت کو وومن پولیس اسٹیشن ساؤتھ کے لاک اپ میں رکھا گیا تھا جس کی حالت خراب ہونے پر اسے جمعرات کی صبح جناح اسپتال لیجایا گیا۔

    وزیرآباد واقعہ کا قانون کیمطابق مقدمہ درج کیا جائے۔سپریم کورٹ بار

    ملزمہ علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکی اور خالق حقیقی سے جاملی۔ پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر وجاہت انصار نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کی بیوی ہیروئن کی عادی تھی اور نشہ نہ ملنے پر اس کی حالت خراب ہوجاتی تھی اور اسے گیس کی بھی پرابلم تھی جس پر اسے کولڈ ڈرنک میں نمک ڈال کر پلاتے تو طبیعت بہتر ہوجاتی تھی۔

    کوٹ ادو میں 3 بچوں کے قاتل ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک

    پولیس کے مطاب متوفیہ صدف کے شوہر نے پوسٹ مارٹم کرانے انکار کر دیا اور اس کا کہنا ہے کہ اس پر کسی بھی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے جس کے بعد پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردی ۔

  • کراچی:جناح انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر فارن ڈیبریز واک کا انعقاد

    کراچی:جناح انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر فارن ڈیبریز واک کا انعقاد

    کراچی:جناح انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر فارن ڈیبریز واک کا انعقاد,اطلاعات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ (جے آئی اے پی) پر آج فارن آبجیکٹ ڈیبریز (ایف او ڈی) پک اپ واک کا انعقاد ہوا

    اس سرگرمی کا مقصد ہوائی اڈے کے عملے میں محفوظ ہوا بازی اور سیکورٹی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا تاکہ ہوائی اڈے پر محفوظ جاری آپریشنز کو یقینی بنایا جاسکے۔

    ڈائریکٹوریٹ آف سیفٹی اینڈ کوالٹی مینجمنٹ سسٹم (SQMS) کے زیر اہتمام ( ایف او ڈی) واک میں، ایئرپورٹس کے ایگزیکٹوز، ملازمین اور اسٹیک ہولڈرز سمیت حاضرین کی ایک بڑی تعداد نے ایئرپورٹ کے ایئر سائیڈ ایپرن ایریا میں ہونے والی واک میں حصہ لیا جہاں انہوں نے ملنے والی مختلف اشیاء کو جمع کی جو ممکنہ طور پر نقصان کا سبب بن سکتیں تھیں۔

    شرکاء نے ایپرن ایریا پر ا(ایف او ڈی) واک شروع ہونے سے قبل سیفٹی اینڈ کوالٹی مینجمنٹ (SQMS) ڈیپارٹمنٹ نے سرگرمی اور اس کے مقصد کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈیپارٹمنٹ نمائندوں نے کہا کہ ایف او ڈی واک ہمارے ہوائی اڈوں پرہیلتھ اینڈ سیفٹی اور آپریشنل ماحول اور اس کے طریقہ کار سے متعلق عملے میں رسک مینجمنٹ کے حوالے سےاگاہی پیدا کرتی ہے

    ایف او ڈی واک کے اختتام پر شرکاء ڈیبریفنگ سیشن کے لیے جمع ہوے۔ ائیرپورٹ منیجر نے ایف او ڈی واک میں حصہ لینے پر تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف او ڈی واک سیفٹی اور سیکورٹی کے حوالے سے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے، کیونکہ یہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہماری اولین ترجیح ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں ہمارے ملازمین کو اپنے اور اپنے ساتھیوں کی سیفٹی کو ذہن میں رکھتے ہوئے موثر طور پر کام کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

  • فیس بک پیج کے ذریعے اسلحہ فروخت کرنیوالے ملزمان گرفتار

    فیس بک پیج کے ذریعے اسلحہ فروخت کرنیوالے ملزمان گرفتار

    شہر قائد کراچی میں انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمرخطاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک پیج کے ذریعے اسلحہ فروخت کرنیوالے گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے،

    پریس کانفرنس میں مظہرمشوانی اور دیگر شریک تھے، راجہ عمر خطاب نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ کے حکم پرغیرقانونی اسلحے پرکارروائی کی فیس بک پرپیج بنے ہوئے ہیں اسلحہ کی خریدوفرخت کے لیے ، جہاں باقاعدہ آن لائن خریداری کی جاتی اور اسلحہ کی ڈلیوری بھی ہوتی، اسلحہ کے واٹس اپ گروپ میں نمبر ایڈ کرکے اسلحے کی تصاویردکھائی جاتی ہیں درآدم خیل سے غیرقانونی اسلحے کا کاروبار ہورہاہے۔ پکڑے ہوئے گروپ سے 18 پسٹل پکڑے گئے ہیں ۔اخروٹ اور مونگ پھلی کے ڈبوں میں گولیاں چھپائی گئیں تھیں۔۔جتنابھی اسلحہ پکڑا گیا اسکا فارنزک نہیں ہوسکا ،7 کیسز ایسے تھے جنکا فارنزک ہوا۔300 سے 400 بور کے پسٹل کراچی درہ آدم خیل سے آتے ہیں۔اس کارروائی میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔پکڑے گئے دو افراد کا تعلق درہآدم خیل اور دو کا تعلق کراچی سے ہے

    پشاور ، درہ آدم خیل ، ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع کے اسلحہ ڈیلرزاور دوکاندار اس غیر قانونی اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث ہیں جنکا طریقہ کار فیس بک کے ذریعے غیر قانونی اسلحہ کے کاروبار کی تشہیر کرتے ہیں اور فیس بک اور واٹس ایپ پر اسلحہ کی نمائش کرتے ہیں دیں (1) واصف جان ولد محمد یوسف (درہ آدم ) (2) نوید ولد رحیم گل (درہ آدم)(3)عبدالنصیر ولد رحیم گل (دره آدم) (4) بلال (بلال آرمز کمپنی، درہ آدم خیل (5) معیز (آفریدی آرمز میبینی، درہ آدم خیل (6) رحمان (اسپارک آرمز مین، درہ آدم خیل ) (7) اولیس (اولیں آرمز کمپین ، ڈی آئی خان و دیگر اس سارے جرائم میں ملوث ہیں، جو لوگ اسلحہ خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ان لوگوں کو واٹس ایپ گروپ میں شامل کرتے ہیں اور قیمت طے کرنے کے بعد رقم کا پچاس فیصد ایزی پیسہ ، جاز کیش اور آن لائن ٹرانسفر کراتے ہیں اور بقیہ رقم ڈیلیوری کے وقت وصول کی جاتی ہے، جب تمام معاملات طے ہو جاتے ہیں تو یہ غیر قانونی اسلحہ ڈیلر اپنے ایجنٹ کے ذر یعے بذریعہ بس اسلحہ کراچی بھیجتے ہیں۔ کراچی و ملک کے کسی بھی کونے میں اسلحہ پہنچانے کیلئے اپنا کار نده خریدار کا نمبر دیکر روانہ کرتے ہیں۔ جو مقام پر پہنچ کر خریدار سے ذریعہ موبائل نمبر پر رابطہ کر کے اسلحہ اس کے حوالے کر تا ہے اور طے شدہ رقم خریدار سے وصول کرتا ہے۔ یہ تمام کام اسلحہ ڈیلر مافیا انتہائی منظم طریقے سے کر رہے ہیں۔

    غیر قانونی و قانونی اسلحہ ڈیلر لوگوں سے اسلحہ لائسنس بنوانے کیلئے علیحدہ سے رقم وصول کرتے ہیں۔ انتہائی مہارت کے ساتھ وزارت داخلہ پاکستان سے جاری کر دہ لائسنس کی طرح بنا کر واٹس ایپ کے ذریعے اس کی تصویر مذکورہ شخص کو ارسال کرتے ہیں جس کے اوپرOR کوڈ بھی لگا ہوا ہوتا ہے۔ مذکورہ شخص QR کوڈ کو چیک کرتا ہے تو اس کی تمام تفصیل موجود ہوتی ہے۔ جس سے لگتا ہے کہ اسلحہ لائسنس اصلی ہے۔ لائسنس بننے سے پہلے شخص مذکور کے فنگر پرنٹ، دستخط، تصویر، شناختی کارڈ ذریعہ واٹس ایپ منگواتے ہیں۔ یہ لائسنس جعلی ہوتے ہیں۔ غیر قانونی اسلحہ کی اسمگلنگ میں کراچی و اندرون سندھ میں موجود اسلحہ ڈیلرز اور پرائیوٹ سیکورٹی کمپنیوں کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس میں سب سے اہم اور خطرناک بات جو سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ گورنمنٹ آف سندھ کے قانون کے تحت جو بھی اسلحہ ڈیلر اسلحہ فروخت کریگا اسے اسلحہ کے دو عد د چلیدہ خول FSL میں جمع کرانے کا قانونی پابند ہے۔ اسمگل شدہ اسلحہ کا کسی بھی طرح اور کسی بھی جگہ اس کا ریکارڈ موجود نہیں ہوتا ہے جسکی وجہ سے تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے،

    مفتی عبدالقوی کا ایک اور بڑا دھماکہ،اللہ سے وعدہ، اب یہ کام نہیں کریں گے

    مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف مذہبی سکالرمفتی عبدالقوی کو حریم شاہ نے تھپڑرسید کردیا :آوازدورتک سنائی دی

    کراچی:ہوٹل کےکمرے میں حریم شاہ کےساتھ کچھ وقت گزارا:پھر کیا ہوا:مفتی عبدالقوی نےسچ سچ بتادیا

    مفتی عبدالقوی کو صرف تھپڑہی نہیں جوتے بھی مارے ہیں، حریم شاہ کا دعویٰ

    مفتی عبدالقوی نےبہت گندی باتیں کیں؛ایسی باتیں کہ سن کرہرکوئی شرمسارہوجائے:حریم شاہ نےگفتگولیک کردی

    کراچی اور اندرون سندھ میں موجود اسلحہ ڈیلرز لوگوں سے پیسے لیکر لائسنس بنوا کر دینے میں بھی ملوث ہیں۔ تمام اسلحہ ڈیلر ز بھاری تعداد میں ایمونیشن (گولیاں فروخت کرنے میں بھی ملوث ہیں دوکاندار بڑے منظم طریقے سے غیر قانونی اسلحہ کو قانونی طور پر اسلحہ لائسنس پر چڑھاتے ہیں۔ جن میں خاص طور پر غیر ملکی اسمگلنگ شده اسلحہ شامل ہے۔ اس اسلحہ کی خریداری (1) شوقین مجاز نئی نسل (2) جرائم پیشہ افراد(3) دہشتگرد تنظیمیں اور دیگر لوگ ملوث ہیں۔

    پشاور ، درہ آدم خیل ، ڈی آئی خان وغیرہ میں جتنے بھی اسلحہ بنانے کے کارخانے ہیں ان کے رشتہ دار اور تعلق واسطے والے لوگ، دوست و غیر ہ کراچی میں اسلحہ کی دوکان بنا کر بیٹھے ہیں اور یہ وہاں سے غیر قانونی طریقے سے بغیر بیس اور ریکارڈ کے اسلمہ ایمونیشن کراچی لاتے ہیں۔ یہ کاروبار کافی عرصہ سے آن لائن جاری ہے ایک اندازے کے مطابق کراچی میں ہر ماہ بھاری تعداد میں مختلف نوعیت کا اسلحہ غیر قانونی طور پر پہنچایا جارہا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں مختلف بور کی گولیاں بھی بھیجی جارہی ہیں زیادہ تر اسلحہ درہ آدم خیل کے کارخانے ، دوکا نیں اور پشاور کے اسلحہ ڈیلرز کراچی میں فروخت کرتے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے جس سے قوی انکشافات متوقع ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

    میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

    بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

  • بار باربلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے پرسندھ ہائیکورٹ الیکشن کمیشن پر برہم

    بار باربلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے پرسندھ ہائیکورٹ الیکشن کمیشن پر برہم

    سندھ ہائیکورٹ نے بار باربلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن پر برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی دوران سماعت جسٹس یوسف علی سعید نے پوچھا کہ بار بار الیکشن کیوں ملتوی کر رہے ہیں؟-

    الیکشن کمیشن: سندھ بلدیاتی انتخابات کیس کی بدھ کو ہونیوالی سماعت مؤخر

    چیف جسٹس امیر علی ایم شیخ نے ریمارکس دیئے کہ سکیورٹی کا مسئلہ ہے، کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن کیوں نہیں کروا رہے؟ الیکشن کرانا آپ کی ذمہ داری ہے۔

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ کل تعطیل کی وجہ سے اجلاس نہیں ہو سکا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ الیکشن کمیشن ہےکوئی اسکول نہیں، چھٹی تھی تو کیا ہوا ؟ اجلاس ہو سکتا تھا، بہت ہو گیا آپ الیکشن کرائیں۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کی رپورٹس کہاں ہیں؟ سیلاب میں کون سی پولیس جاتی ہے؟ بتائیں سیلاب زدگان کے پاس پولیس کیا کر رہی ہے؟ کون سی ڈیوٹی ہے پولیس کی؟کوئی ایک گاؤں بتا دیں جہاں پولیس نے سیلاب متاثرین کےلیے آپریشن کیا ہو، کتنی مجموعی نفری ہے سندھ میں؟ بتائیں پولیس کہاں کہاں تعینات ہے؟

    ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں مزید مہلت کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم زیادہ وقت نہیں دیں گے، ہمیں فوری رپورٹ چاہیے۔

    کراچی، کباڑی مارکیٹ میں آتشزدگی،خوفناک تباہی،درجنوں دکانیں تباہ

    عدالت نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو اہلکاروں کی مجموعی تعداد کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ خود پیش ہوں یا سینئر افسر کو تعینات کریں۔

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا اجلاس ہو جائے پھر سماعت رکھی جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں اجلاس سے کچھ لینا دینا نہیں، آپ کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن کرائیں۔

    سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔

    یاد رہے کہ کراچی میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات تین مرتبہ ملتوی کیے گئے ہیں 24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات 20 جولائی کو ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ملتوی کرکے 28 اگست کو کرانےکا اعلان کیا تھاتاہم بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات بھی ملتوی کردیے گئے تھے اور 23 اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا جسے بعد میں ملتوی کر دیا گیا تھا-

    الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی