Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی، کباڑی مارکیٹ میں آتشزدگی،خوفناک تباہی،درجنوں دکانیں تباہ

    کراچی، کباڑی مارکیٹ میں آتشزدگی،خوفناک تباہی،درجنوں دکانیں تباہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے علاقے شیر شاہ میں کباڑی مارکیٹ میں لگنے والی آگ نے خوفناک تباہی مچا دی

    شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کی دکانوں میں اگ لگنے کے نتیجے میں درجنوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں،آگ کیسے لگی ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا،آگ لگنے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو کو طلب کیا گیا،جس کے بعد سے اب تک آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن آگ بجھنے کا نام ہی نہیں لے رہی پھیلتی جار ہی ہے، فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں اور ایک باوٴزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے تیزی سے دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا، پولیس اور رینجرز نے مارکیٹ سے عام شہریوں کو باہر نکالا

    آگ لگنے کے باعث دکانوں کی دیواریں گر گئیں، دیوار گرنے سے ایک فائر فائیٹر زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے زخمی کی شناخت محمد اکرم کے نام سے ہوئی ہے تنگ گلیوں کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو آگ بجھانےمیں مشکلات کا سامنا ہے دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت قیمتی سامان بچانےکی کوشش کررہے ہیں

    دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہ ایشیا کی سب سے بڑی کباڑ مارکیٹ ہے لیکن کوئی سہولت نہیں آگ گاڑیوں کے پرانے اسپئر پارٹس کی دوکانوں میں لگی ایک درجن سے زائد دوکانیں جل چکی ہیں، آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

  • کسانوں کو بیج اور کھاد پر 5 ہزار فی ایکڑ سبسڈی دینے کا اعلان

    کسانوں کو بیج اور کھاد پر 5 ہزار فی ایکڑ سبسڈی دینے کا اعلان

    کراچی:سندھ حکومت نے کسانوں کو بیج اور کھاد پر 5 ہزار فی ایکڑ سبسڈی دینے کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کےمطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ورلڈ بینک کے 13 رکنی وفد نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھی مینز ٹیم کے ورلڈکپ فائنل میں پہنچنے پر خوشی سے نہال

    وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر بتایا کہ ربیع کی فصل کے بیج اور کھاد کیلئے کاشتکاروں کو پانچ ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلیے مختلف شہروں میں ریلیاں

    عالمی بینک نے پہلے ہی 25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کاشتکاروں کو سبسڈی فراہم کرنے پر اتفاق کیا اور 25 ایکڑ سے زائد زمین رکھنے والے کاشتکاروں کو صوبائی حکومت سبسڈی دے گی۔

    ملاقات میں مراد علی شاہ اور عالمی بینک کے نمائندوں نے ڈسپنسریز اور اسپتالوں کی مرمت اور بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ عالمی بینک نے صحت کی سہولیات کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے چالیس ملین ڈالر قرض کی پیشکش کی۔

  • کراچی:لڑکی کے بھائیوں نے5 سال بعد بہنوئی کو قتل کردیا

    کراچی:لڑکی کے بھائیوں نے5 سال بعد بہنوئی کو قتل کردیا

    کراچی :اولڈ مظفرآباد کالونی میں لڑکی بھائیوں نے مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنے پر اپنے بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

    تھانہ قائدآباد کے ایس ایچ او امین کھوسو نے بتایا کہ مقتول عدنان ولد انور زیب نے 5 سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق عدنان اور اس کی اہلیہ کے والدین رشتے پر راضی نہیں تھے، جس پر دونوں نے گھر سے بھاگ کر کورٹ میرج کرلی تھی، عدنان پیشے کے اعتبار سے پینٹر ہے اور اس کے دو بچے ہیں۔

    امین کھوسو نے بتایا کہ مبینہ طور پر مقتول رات گئے گھر پہنچا اور دروازہ کھٹکھٹایا تو دروازہ کھلتے ہی اس پر فائرنگ کردی گئی، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 3 خول ملے ہیں، جنہیں فارنزک لیبارٹری بھیجوا دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میت تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

    تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔ ایس ایچ او قائد آباد امین کھوسو نے بتایا کہ پولیس نے ورثاء سے مقدمہ کے اندارج کیلئے رابطہ کیا تھا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ تدفین کے بعد مقدمہ درج کروائیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر عدنان اور اس کی اہلیہ کے والدین نے اس رشتے کو قبول نہیں کیا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں خاندانوں نے شادی کو قبول کرلیا تھا۔

    جعلی پولیس بن کر تاجروں کو لوٹنے والے سگے بھائی اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    دوسری طرف مقتول کے والد نے الزام عائد کیا کہ عدنان کے سسرال والے اس سے قبل بھی ان کے گھر پر حملہ آور ہوچکے ہیں۔

    انور زیب نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ عدنان کے سسرالیوں نے ایک بار گھر پر حملہ کرکے میرے چھوٹے بیٹے کو زخمی کیا تھا اور اس واقعے کی اطلاع بروقت پولیس کو دی گئی تھی۔

    مقتول کے والدہ نے دعویٰ کیا کہ عدنان کو اس کے سالوں نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔

    پشاور:افغان باشندہ گرفتار،ساڑھےنوکلوسونا،لاکھوں ریال برآمد

    ہیڈ محرر لیاقت علی نے بتایا کہ دونوں خاندانوں کا تعلق سوات سے ہے، عدنان اولڈ مظفر آباد سی ایریا جبکہ اس کی اہلیہ اولڈ مظفرآباد بی ایریا کی رہائشی تھیں۔

    لیاقت علی کا کہنا ہے کہ جب دونوں نے کورٹ میرج کی تو دونوں خاندانوں میں ٹھن گئی اور دونوں طرف سے ایک دوسرے پر متعدد حملے بھی ہوئے۔

    ہیڈ محرر کے مطابق علاقہ معززین نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مسجد میں جرگہ کیا، جس میں دونوں خاندانوں کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ وہ آئندہ ایک دوسرے پر حملہ آور نہیں ہوں گے۔

    اس کے ساتھ ساتھ جرگے نے فیصلہ دیا کہ دونوں خاندان جوڑے سے لاتعلقی اختیار کرتے ہوئے کسی قسم کی رشتے داری نہیں رکھیں گے۔ جنگ بندی کے فیصلے کے بعد پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے نے اولڈ مظفر آباد میں ہی الگ رہائش اختیار کرلی تھی۔

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ، گجرات پولیس نے شواہد ضائع ہونے کے تاثر کو مسترد کردیا

    ایس ایچ او نے واقعے کی تحقیقات سے متعلق بتایا کہ واقعے کے بعد عدنان کے سالے موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے گرفتاری کی غرض سے ان کے گھر پر چھاپہ بھی مارا مگر پوری فیملی گھر کو تالہ لگا کر غائب ہوچکی ہے۔

  • وفاقی حکومت آئین شکنی پرعمران خان کیخلاف کارروائی کرے،سعید غنی

    وفاقی حکومت آئین شکنی پرعمران خان کیخلاف کارروائی کرے،سعید غنی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر، پپپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہیں،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت ہونے کے باوجود ایف آئی آر ان کی مرضی کی دائر نہیں ہوسکی، عمران خان اس ملک کے ساتھ کھلواڑ کررہا ہے،عمران خان اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کررہا ہے،الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہے،عمران خان نے پوری دنیا میں پاکستان کاتماشا بنایا ہوا ہے،وفاقی حکومت آئین شکنی پرعمران خان کیخلاف کارروائی کرے،صحافیوں پر الزامات لگانا قابل مذمت ہے تحریک انصاف فائرنگ کے واقعے کو پوائنٹ اسکورنگ کیلئے استعمال کررہی ہے، عمران خان کون سا سپرمین ہے، 4 گولیاں لگیں اور 125 کلو میٹر دور اسپتال میں گئے

    دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج انسانی حقوق کو پامال کر رہا ہے، پنجاب میں حکومتی طاقت سے عوام کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی گئی ہے، یہ کیسا احتجاج ہے بچے سکول سے واپس گھر نہیں جا سکتے،روڈ بلاک کرکے ایمبولینس کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، وزیر اعلٰی پنجاب جواب دیں شہریوں کی زندگی میں رخنہ کیوں ڈالا جا رہا ہے،احتجاج جمہوری حق ہے مگر شہریوں کو پریشان کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے ۔

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

  • حالات ہاتھ سے نکلتے ہیں تو گورنر راج کی آئین میں جگہ موجود ہے،گورنر پنجاب

    حالات ہاتھ سے نکلتے ہیں تو گورنر راج کی آئین میں جگہ موجود ہے،گورنر پنجاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج ایک انتہائی قدم ہوگا،

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ امن و امان اور حالات ہاتھ سے نکلتے ہیں تو گورنر راج کی آئین میں جگہ موجود ہے، گورنر راج ناممکنات میں سے نہیں ہے،گورنر ہاوس پر حملہ پاکستان کی تاریخ کی بدترین مثالوں میں سے ایک ہے،گورنر ہاؤس کے گیٹ پر لوگ چڑھ گئے اور اندر گھسنے کی کوشش کی ، پنجاب میں گورنر راج ایک انتہائی اقدام ہوگا،

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے یہ بات کراچی میں کہی ہے، وہ کراچی کے دورے پر ہیں، دورہ کراچی کے دوران گورنر کراچی کی ن لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں. گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ہمیشہ کراچی کا سوچا اور اس کی ڈھیروں مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سندھ انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس گیسٹرو انٹرولوجی کا دورہ کیا،گورنر پنجاب نے سندھ انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس گیسٹرو انٹرولوجی کے جاری کام کا معائنہ کیا اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ قابل ڈاکٹرز کی ٹیم کاعزم ہے کہ اسے آگے لے کرچلیں،میرے لیے ضروری تھا کہ اسے آ کردیکھوں،کل میں نے انڈس اسپتال کابھی دورہ کیا،لاہور میں بھی انڈس اسپتال شروع کیا ہے،2008سے اب تک پبلک سیکٹر میں کافی ترقی ہوئی ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی تحریک انصاف کے کارکنان نے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کیا تھا، عمران خان پر وزیر آباد میں حملے کے بعد سے تحریک انصاف کے کارکنان نے مختلف شہروں میں احتجاج کیا اور جلاؤ گھیراؤ بھی کیا،لاہور میں بھی گورنر ہاؤس کے باہرآگ لگائی گئی اور حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی،

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

     

  • سینئر گلوکار  ظفر رامے انتقال کرگئے

    سینئر گلوکار ظفر رامے انتقال کرگئے

    کراچی: اسٹیج، کیسٹ اور فلم انڈسٹری کے سینئر گلوکار ظفر رامے انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : ظفر رامے کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے اور اہلخانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی اہلخانہ کے مطابق ظفر رامے کی نمازجنازہ سنی ہائیٹس راشد منہاس روڈ میں ادا کی جائے گی۔

    گلوکار کراچی میں پیدا ہوئے ظفر رامے نے اپنی گلوکاری کا آغاز 1991ء میں پاکستانی لیجنڈ گلوکار احمد رشدی کے گانے (کبھی تو تم کو یاد آئے گی) سے کیا اور دوسرا گانا (لال لال جورا) بہت مقبول گانا ہے ظفر رامے نے 1994ء میں پاکستانی فلموں کے لیے پلے بیک گانا شروع کیا۔

    پلے بیک سنگر کے طور پر ان کی پہلی فلم بیٹا ہے جس کی ہدایتکاری مشہور اداکارہ اور ڈائریکٹر میڈم شمیم ​​آرا اور ظفر رامے نے کی ہے اور ان کی طرف سے پلے بیک سنگر کے طور پر متعارف کرایا گیا۔ ظفر کی پاکستانی فلموں کے نام ہیں بیٹا، پیار 95، دل تیرا عاشق، ہم تو چلے سوسور، بارسات کی ایک رات وغیرہ۔

    ظفر رامے نے دیگر پلے بیک گلوکاروں جیسے حمیرا چنا، شبنم مجید، سائرہ نسیم، شازیہ منظور، ارشد محمود، تحسین جاوید کے ساتھ بہت سے گانے گائے دوسرے گلوکاروں کے مقابلے میں ایک مختلف آواز ہے۔ ان کی طاقتور اور پرکشش آواز انہیں موسیقی کے میدان میں بہت نمایاں کرتی ہے یہی نہیں ظفر رامے نے بہت سے مختلف ٹی وی شوز میں بھی پرفارم کیا۔

    ظفر رامے نے بہت سے مختلف ٹی وی شوز میں بھی پرفارم کیا، کچھ نام یہ ہیں میلوڈی نائٹ، آواز آواز، گیت منظر، رنگ ترنگ، کافی ادب، غزل رنگ، لیٹ نائٹ ود مشی خان، ساحر لودھی شو، محفل مشاعرہ، پر۔ . اب ظفر رامے نجی محفلوں اور ٹی وی شوز میں بطور غزل گلوکار ون مین شو کر چکے ہیں،ستمبر 2016ء میں ظفر رامے کو امریکا میں بہترین گائیکی پر ایوارڈ سے نوازا گیا-

  • جو نماز کی پابندی نہیں کرے گا وہ پاک سرزمین پارٹی کا حصّہ نہیں رہے گا، مصطفیٰ کمال

    جو نماز کی پابندی نہیں کرے گا وہ پاک سرزمین پارٹی کا حصّہ نہیں رہے گا، مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج سے پاک سرزمین پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی ذمہ دار یا کارکن نماز کی پابندی نہیں کرے گا تو وہ پاک سرزمین پارٹی کا حصّہ نہیں رہے گا

    پاک سرزمین پارٹی کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میں یہ بات کیوں کہہ رہا ہوں، مجھے کامیاب ہونا ہے، رسوا نہیں ہونا، مجھے موت یاد ہے، ہم نے رب کے سامنے کھڑے ہونا ہے، سوال ہو گا، کہ گھنٹہ گھنٹہ تقریر کرتا تھا، سب کچھ میں نے دیا تھا، بیماروں کو شفا میں دیتا تھا ، رزق ، چھت میں دیتا تھا لیکن تو نے ایک دفعہ بھی کسی کو نماز کے لئے نہیں کہا،میں رب کے سامنے کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے یہ کام کیا، میں نے رب کے احکامات کے لئے سیاست کی، اسکی رضا کے لئے سیاست کی، میرے پاس کوئی شمولیت کے لئے لاتے ہوتو اس سے پوچھو کہ وہ نماز پڑھتا ہے یا نہیں، آج سے میری پارٹی کا فیصلہ ہے پاک سرزمین پارٹی کا کوئی کارکن رہنا چاہتا ہے خواہ وہ کوئی بھی ہو اگروہ پانچ وقت کی نماز نہیں پڑھ سکتا تووہ پارٹی کا کارکن نہیں رہ سکتا، سارا مجمع اٹھ کر کہے کہ مشکل ہے تو اٹھ کر چلا جائے مجھے رتی برابر بھی پرواہ نہیٰں،

    جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

    اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

    ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

  • سیلابی پانی کی صورتحال بہتر ہونے پر نواب شاہ ائرپورٹ پر بحالی کام تیزی سے جاری

    سیلابی پانی کی صورتحال بہتر ہونے پر نواب شاہ ائرپورٹ پر بحالی کام تیزی سے جاری

    سیلابی پانی کی صورتحال بہتر ہونے پر نواب شاہ ائرپورٹ پر بحالی کام تیزی سے جاری ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان کے مطابق ٹیکسی ویز (بی) اور (سی) کو پانی اور کیچڑ سے پاک کردیا گیا ہے، ٹیکسی وے (سی) آپریشنز کے لئے دستیاب ہے، تاہم ٹیکسی وے (بی) پر آپریشنز کی بحالی کے لئے مزید ایک ہفتہ درکار رہے گا-

    موسمیاتی تبدیلیوں سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، اجتماعی کوششیں لازم ہیں،وزیر اعظم

    پی اے ایف اور ضلعی انتظامیہ بھی بحالی کی کوششوں میں شریک ہیں رن وے پر ایف او ڈی واک کا انعقاد کیا گیا جس کے 95 فیصد نتائج حاصل ہوئے پی اے ایف اور اے ایس ایف نے بھی ایف او ڈی واک میں شرکت کی-

    مٹ ابزروٹری کو سیلابی پانی سے پاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں ایرپورٹ آنے والے کچھ راستوں پر تاحال پانی موجود ہے ائرپورٹ کے کچھ حصوں پر اوراس کے آس پاس دو ماہ سے زائد سے سیلابی پانی کھڑا ہے تمامNOTAMSکو 08 نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے-

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 46.3 ارب روپے کی لاگت سے شدید بارشوں/سیلاب سے تباہ ہونے والی 71 سڑکوں کی اوور ہالنگ/تعمیر نو کی منظوری دیدی ہے تاکہ کام جلد ازجلد شروع کیا جا سکے۔

    امریکی ٹی وی کو انٹرویو،میزبا ن کا باربار سوال ،عمران خان حملے کا الزام لگانیوالوں کیخلاف ثبوت…

    دو روز قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ تباہ شدہ سڑکوں کی اوور ہالنگ بالخصوص چھوٹی سڑکیں جو کھیتوں کو منڈی اور مختلف دیہات کو مرکزی شاہراہوں سے جوڑتی ہیں، معیشت کی بحالی اور عوام کی سہولت و آمدورفت کیلیے بہت اہم ہیں۔

    وزیراعلیٰ کو بتایا گیا تھا کہ 23 اضلاع کی 71 سڑکیں، جن کی مجموعی لمبائی 1473.38 کلومیٹر ہے، شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہوئی ہیں، ان میں ضلع جام شورو میں 157.7 کلومیٹر طویل 6 سڑکیں، دادو میں 149.27 کلومیٹر کی 5 سڑکیں، شہید بینظیرآباد میں 106.6 کلومیٹر کی 3 سڑکیں، نوشہروفیروز میں 137 کلومیٹر کی 9 سڑکیں، حیدرآباد میں 20.4 کلومیٹر کی 2 سڑکیں، ٹنڈوالہیار میں 93.8 کلومیٹر کی 6 سڑکیں، ٹنڈو محمد خان میں 19کلومیٹر کی ایک سڑک، ٹھٹھہ میں 65 کلومیٹر کی 4 سڑکیں، سجاول میں 55.5 کلومیٹر کی 2 سڑکیں شامل ہیں سڑکوں کی تعمیر ومرمت پر لاگت کا تخمینہ 46.32 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

    کراچی ایرپورٹ کے قریب شہر کے پہلے آئی ٹی پارک کا افتتاح

  • کراچی ایرپورٹ کے قریب شہر کے پہلے آئی ٹی پارک کا افتتاح

    کراچی ایرپورٹ کے قریب شہر کے پہلے آئی ٹی پارک کا افتتاح

    کراچی:پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے لیز پر دی گئی زمین پر کراچی ایرپورٹ کے قریب شہر کے پہلے آئی ٹی پارک کی گراونڈ بریکنگ تقریب منعقد کی گئی-

    باغی ٹی وی: پارک کے لئے زمین پاکستان سول ایویشن اتھارٹی نے تیس سال کے لئے لیز کی ہے۔ لیز کو مزید بیس سال کے لئے بڑھایا جاسکتا ہے۔

    فیڈرل منسٹر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام آمین الحق،منسٹر آئی ٹی سندھ تنزیلہ ام حبیبہ، چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی شریک ہوئے۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایویشن اتھارٹی ائیر وائیس مارشل تیمور اقبال نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

    جاپان، جنوبی کوریا، انڈونیشیا، سری لنکاسمیت درجن سے زائد کونسل جنرلز نے بھی شرکت کی۔

    سول ایویشن سے ایڈیشنل ڈائریکٹر ائی ٹی سول ایویشن خالد برلاس اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کمرشل اینڈ اسٹیٹ جعفر عباس چیمہ بھی شریک ہویے۔

    چئیرمین پاکستان سافٹ وئیر ہاوسز ایسوسیشن زوہیب خان، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، چیمبر آف کامرس نمائندے بھی موجود تھے۔

    پارک کے لئے کورین بینک نے 180 ملین ڈالر گرانٹ دی ہے
    پارک 760 ہزار سکوائر فٹ پر محیط ہوگا۔

    تقریب میں "انفراسٹرکچر – ائی ٹی انڈسٹری کی ضرورت” پر پینل ڈسکشن بھی ہوئی۔شرکاء نے ائی ٹی انفراسٹرکچر کے حوالے سے کراچی میں مسائل پر بحث کی۔ شرکاء نے کراچی کے ائی ٹی پوٹینشل کو ٹیپ کرنے کےلئے انفراسٹر
    کچر کو ناگزیر قرار دیا۔ شرکاء نے پاکستان سول ایویشن کی جانب سے زمین لیز پر فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا

    اس موقع پر جنوبی کوریا کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سے آئی ٹی شعبہ میں تعاون جاری رہے گا، کراچی میں خطے کا آئی ٹی مرکز بننے کی صلاحیت ہے دنیا آئی ٹی انقلاب کے دور سے گزر رہی ہے۔

    تقریب سے وفاقی وزیر آئی ٹی آمین الحق نے خطاب کیا کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم کا وزن ہے زمین فراہم کرنے پر ہم پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کے تعاون پر ان کے شکرگزار ہیں۔

    وفاقی وزیر سید آمین الحق نے کہا کہ 3 سال میں دیہی سندھ میں 70 کے لگ بھگ پراجیکٹس شروع کئے ہیں, 16 ارب روپے سے اندرون سندھ تقریبا 20 نئے منصوبے شروع کیے پہں،ہم نے موبائل فون مینوفیکچرنگ پالسی بنائی۔

    وفاقی وزیر آمین الحق نے کہا کہ آج پاکستان میں 29 سمارٹ فون کمپنیاں ہیں، آئی ٹی ایکسپورٹ 2 سال میں 40 فیصد بڑھیں،60ساٹھ فیصد نوجوان ہے۔ انہیں ڈیجیٹل سکلز سے لیس کرنا ہوگا۔

    وفاقی وزیر آمین الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 44 منسٹریز کاغذ کے استعمال سے پاک یعنی پیپر لس ہیں منسٹری آف آئی ٹی پارلیمنٹ کو بھی ‘پیپر لس’ بنائے گی،میری منسٹری میں کرپشن کے لئے زیرو ٹولرنس ہے۔

    تقریب کے آخر میں شرکاء کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

    پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ائیر وائس مارشل تیمور اقبال نے شیلڈ وصول کی۔

    تقریب کا انعقاد منسٹری اف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان سوفٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ نے کیا۔

  • کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کی آزمائش

    کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کی آزمائش

    کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کی آزمائشی سروس شروع ہوگئی-

    باغیٹی وی : تفصیلات کے مطابق الیکٹرک بس سندھ آرکائیوز کمپلیکس سے سی ویو تک چلائی گئی، یہ بسیں 20 منٹ میں چارج ہوکر 240 کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں یہ منصوبہ پیپلز بس سروس کے فیز ٹو کے تحت چلایا جارہا ہے۔

    پی ٹی آئی احتجاج، راستہ نہ ملنے پر شہری کی کھمبے پر چڑھ کر خود کشی کی کوشش

    شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کیں انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ، سندھ حکومت کراچی میں نئی ​​بس سروس شروع کرنے جارہی ہے، یہ پاکستان کی پہلی الیکٹریکل گاڑیاں ہیں جو مکمل طور پر ماحول دوست ہیں، کل سے ہم شہر میں ٹیسٹ ڈرائیو شروع کرنے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ آج پیپلز بس سروس کے دوسرے فیز کا آغاز ہوگیا، ماحول دوست بسوں کی آج ٹیسٹ ڈرائیور تھی، 10 روز بعد باقاعدہ بس سروس کا آغاز کردیا جائے گا، یہ یورپین معیار کی بسیں ہیں جن کی لمبائی 12 میٹر ہے، کوشش ہے کہ جہاں ٹریفک کم ہو وہاں یہ بسیں چلائی جائیں جس کے لیے سروے جاری ہے، جلد روٹس کا تعین کیا جائے گا۔

    لانگ مارچ کی تاریخ ایک دن میں دوسری بار تبدیل، جمعرات کو شروع کرنیکا اعلان

    انہوں نے کہا کہ جس کمپنی کے ساتھ الیکٹرک بسوں کے پروجیکٹ پر کام کر رہیں وہ شمسی توانائی کے سینٹرز بنائے گی جس سے یہ بسیں چارج کی جائیں گی, ابتدائی طور پر 50 الیکٹرک بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں ہماری کوشش ہےکہ کراچی میں الیکٹرک بسوں کا مینو فیچرنگ پلانٹ لگائیں جس کے لیے چین، یورپ اور مقامی کمپنیوں سے مذاکرات جاری ہیں۔


    ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں دنیا کی 2 سے 3 بڑی کمپنیاں پلانٹ لگائیں جس سے سندھ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں، یہ الیکٹرک بسیں، ہائبرڈ ڈیزل بسوں سے دگنا قیمت پر پاکستان آرہی ہیں کراچی میں پلانٹ لگنے سے ان کی درآمدی ڈیوٹی میں کمی آئے گی اور کم قیمت پر بسیں دستیاب ہوں گی۔

    پروجیکٹ ڈائریکٹر این آر ٹی سی صہیب شفیق نے بتایا کہ 12 میٹر بسوں میں 32 نشستیں عام شہریوں اور 2 نشستیں خصوصی افراد کے لیے ہیں اور 35 سے 40 افراد کھڑے ہو کر سفر کرسکتے ہیں، مجموعی گنجائش 70 سے 90 افراد کی ہے، یہ بسیں 20 منٹ میں چارج ہوجاتی ہیں اور ایک چارج میں 240 کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، بسوں کو چارج کرنے کے لیے یو پی موڑ بس ڈپو پر چارجنگ سسٹم لگایا گیا ہے۔

    عمران‌خان انتقام کی تسکین کیلئے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتا ہے، راناثناءاللہ


    آزمائشی بس سروس کے دوران وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن، وزیر محنت سعید غنی، مشیر وزیر اعلیٰ سندھ جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب، سیکرٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ، ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو اور دیگر نے سفر کیا اور بسوں میں سہولت کا جائزہ لیا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کا نیا منصوبے کا اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبے جاری ہیں جبکہ پیپلز بس سروس کے تحت یکے بعد دیگرے نئے روٹس لانچ کیے گئے ہیں تاہم الیکٹرک بسوں کی پائیداری کے حوالے سے شکوک تاحال برقرار ہیں کیونکہ پچھلے سال یہی اقدام زیادہ عرصے تک چل نہیں پایا تھا۔

    ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے مارچ 2021 میں اسی طرح کا اقدام اٹھایا تھا اور اس وعدے کے ساتھ کراچی میں ملک کا پہلا الیکٹرک بس پروجیکٹ شروع کیا تھا کہ سال کے آخر تک ان ماحول دوست گاڑیوں کی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی الیکٹرک بس کو ٹاور سے سہراب گوٹھ تک چلانے کے لیے شروع کیا گیا تھا اور ایک اسٹاپ کا کرایہ کم از کم 10 روپے مقرر کیا گیا تھا، تاہم یہ پائیدار ثابت نہیں ہوا اور اس واحد روٹ کو بھی بند کردیا گیا تھا۔

    سی سی پی او لاہورنے اپنی معطلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی