Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی؛ فلیٹ میں پراسرار آتشزدگی سے  نوبیاہتا جوڑا جھلس کر زخمی ہوگیا

    کراچی؛ فلیٹ میں پراسرار آتشزدگی سے نوبیاہتا جوڑا جھلس کر زخمی ہوگیا

    کراچی؛ فلیٹ میں پراسرار آتشزدگی سے نوبیاہتا جوڑا جھلس کر زخمی ہوگیا ہے.

    شہر قائد میں نیپئر کے علاقے میں فلیٹ میں پراسرار آتش زدگی کے دوران جھلس کر نوبیاہتا جوڑا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کے ایم سی ورکشاپ کے قریب لکی پلازہ کی پانچویں منزل پر فلیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس میں 22 سالہ عزیز اور 20 سالہ بسمہ جھلس کر زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں کی ایک ہفتے قبل ہی شادی ہوئی تھی اور وہ 4 روز قبل ہی مذکورہ فلیٹ کرائے پر لے کر منتقل ہوئے تھے۔

    ایس ایچ او تھانہ نیپئر انسپکٹر سلیم مروت نے بتایا کہ گھر کے کچن میں سوئی گیس کی لیکج ہوئی۔ شبہہ ہے کہ چولہا جلانے پر آگ بھڑک اٹھی،تاہم اس سلسلے میں متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں، لہٰذا حتمی بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ میاں بیوی نے گھر پہنچ کر جیسے ہی لائٹ جلائی تو زوردار دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی جبکہ کچھ لوگ گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹنے کا بتا رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
    واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں میاں بیوی کو فلیٹ سے نکال کر ایمبولینس میں رکھویا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں جھلسنے والے جوڑے کی حالت بہتر ہونے پر بیان لیا جائے گا، جس پر حقیقت سامنے آئے گی۔عزیز اور بسمہ کی ایک ہفتہ قبل شادی ہوئی تھی اور ان دونوں کے علاوہ گھر میں کوئی نہیں تھا ۔ آخری اطلاع تک جھلسنے والی لڑکی کے اہل خانہ برنس وارڈ پہنچے تاہم نوجوان عزیز کے گھر والے نہیں آئے۔ شبہہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں نے اہل خانہ کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی، تاہم اس سلسلے میں پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

  • اندھے قتل کا معمہ حل:مفرور ملزم گرفتار

    اندھے قتل کا معمہ حل:مفرور ملزم گرفتار

    کراچی :اندھے قتل کا معمہ حل ملزمہ گرفتار ہوچکی ہے اور ایسے ہی ایک اور واقعہ میں مطلوب مگر مفرور ملزم بھی پولیس نے پکڑلیا ہے

    کراچی سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انوسٹی گیشن پولیس ڈسٹرکٹ کیماڑی نے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کاروائیاں جاری رکھی ہیں‌،تفتیشی ٹیم تھانہ ماڑی پور نے اعلیٰ پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اندھے قتل کا معمہ حل کر کے ملزمہ کو گرفتارکر لیا

    پولیس کے مطابق مورخہ 2022-10-16 کو مقتول ذولفقار کسی کے فون آنے پر گھر سے نکلا اور لاپتہ ہوگیا،بعد ازاں ذولفقار کی نعش سینڈزپٹ سے سمندر کی ریت میں دبی ہوئی ملی

    واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 264/2022۔ بجرم دفعہ 302/34 ت پ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا

    تشکیل کردہ تفتیشی ٹیم نے تکنیکی و انٹیلیجنس ذرائع کی مدد سے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزمہ کلثوم مبارک دختر مبارک حسین کو گرفتارکر لیا،ملزمہ مقتول کی قریبی رشتہ دار ہے جو کہ مقتول کی بھانجی کی بیٹی ہے

    ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے مقتول کو بہانے سے بلوا کر اپنے دوستوں کے ذریعہ قتل کروانے کا انکشاف کیا

    گرفتار ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے

    دوسری کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ مدینہ کالونی نے کاروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم کو گرفتارکر لیا،ملزم نثار احمد کے خلاف تھانہ مدینہ کالونی میں مقدمہ الزام نمبر 120/2022 بجرم دفعہ 381A/420/34 ت پ درج تھا

  • کراچی:  پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ایک زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ایک زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: شاہ لطیف تھانے ٹاؤن کے علاقے در محمد گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرے ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق مقابلہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے کیا تھا پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کی لاشیں رات گئے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لے جائی گئیں جبکہ زخمی تیسرے ڈاکو کو طبی امداد دی گئی۔

    گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس مقابلہ،ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ اوز سمیت 5 پولیس اہلکارشہید

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس ضمن میں پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

    جبکہ اس بات کا بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ڈاکو شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں ٹرک ڈرائیور بہادر خان کے قتل میں بھی ملوث ہو سکتے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہے۔

    سجاول : 8 ملزمان گرفتار،37 کلو گرام گٹکہ چورہ سپاری،17070 پوری گٹکا،58 پیکٹ نجمہ تمباکو پتی,30 لیٹر…

    دوسری جانب کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 انتہائی مطلوب ملزمان ہلاک ہوگئے پولیس کے مطابق ملزمان سادہ لباس پولیس اہلکاروں سے لوٹ مار کر رہے تھے، جوابی کارروائی میں مارے گئے ملزمان نے کچھ دیر قبل ہی ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل بھی کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن فرنٹیرکالونی اور آئی سی آئی پل کے قریب فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    گوجرخان پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا

  • نیدرلینڈزکی جیت کے بعد وسیم اکرم کا قومی ٹیم کیلئے پیغام

    نیدرلینڈزکی جیت کے بعد وسیم اکرم کا قومی ٹیم کیلئے پیغام

    سبق قومی کرکٹر وسیم اکرم نے جنوبی افریقا کی نیدرلینڈز کے خلاف اپ سیٹ شکست کے بعد قومی ٹیم کے لیے پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اتوار کی صبح ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے گروپ ٹو کے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم نیدرلینڈ کے 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 145 رنز بنا سکی اور اسے 13 رنز سے شکست ہو ئی جنوبی افریقا کی جانب رائلی روسو 25 اور ہینڈرک کلیسن 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    ٹی20 ورلڈکپ؛ سری لنکا کو انگلینڈ سے شکست، میزبان آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر

    پروٹیز کی نیدرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد گروپ ٹو میں بھارت نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ جنوبی افریقا کی شکست کے بعد پاکستان کے لیے سیمی فائنل تک پہنچنے کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں اور اب پاکستان کو صرف بنگلا دیش کو شکست دینی ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ جاری ہے-

    بھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر نے کوہلی کی فیلڈنگ کو100 فیصد فیک قرار دے دیا


    اس حوالے سے وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ یہ ابھی ابھی کیا ہوا؟ ایڈیلیڈ سے ناقابلِ یقین تصاویر سامنے آرہی ہیں، نیدرلینڈز کو مبارک ہو جنہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،اب گرین شرٹس کے لڑکوں کا کام ہے کہ اپنا کام کریں، ابھی یا کبھی نہیں-

    واضح رہے کہ گروپ 2کی دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ پاکستان اور بنگلادیش میچ سے ہوگا،پاکستان اور بنگلادیش کی فاتح ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔

    سڈنی : سی لنکن کرکٹر زیادتی کے الزام میں گرفتار

  • اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آنے پر کراچی پولیس کا افسر اور سپاہی پریشان

    اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آنے پر کراچی پولیس کا افسر اور سپاہی پریشان

    کراچی:اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آنے پر کراچی پولیس کا افسر اور سپاہی پریشان،اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس کے اہلکاروں کی چاندی ہوگئی ہے ، کہا جارہا ہے کہ کراچی پولیس کا افسر اور سپاہی اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آنے پر پریشان ہوگئے۔

    بہادرآباد پولیس کے تفتیشی افسر انسپکٹرعامرانورگوپانگ کےاکاؤنٹ میں 10 کروڑ جبکہ ون فائیو مددگار کے سپاہی علی رضا کے اکاؤنٹ میں 5 کروڑ روپے کی خطیر رقم منتقل کی گئی۔

    دونوں اہلکار اتنی بڑی رقم کی اپنے اکاؤنٹ میں موجودگی پر حیران و پریشان ہوگئے اور بینک کو شکایت کی جس پر بینک نے انکے اکاؤنٹس کو فریز کردیا ہے۔

    پولیس کے مطابق انسپکٹر عامر گوپانگ نے معاملے کے بارے میں ایف آئی اے، بینک، اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت کے بعد پولیس افسرکے اکاؤنٹ سے رقم واپس منتقل ہوگئی ہے تاہم رقم کی منتقلی اور واپسی کی تحقیقات کررہے ہیں۔

  • شرجیل میمن کا میڈیکل بورڈ سے عمران خان کا طبی معائنہ کرانے کا مطالبہ

    شرجیل میمن کا میڈیکل بورڈ سے عمران خان کا طبی معائنہ کرانے کا مطالبہ

    کراچی:وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ سے عمران خان کا طبی معائنہ کرایا جائے، عمران خان کو ہونے والی مخبریوں پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ کون تھا جس نے عمران کو بتایا کہ حملہ ہوگا، کس نے انہیں ارشد شریف کے بارے میں بتایا، اگر کسی کا نام نہیں بتارہے مطلب عمران خان خود کرا رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

    انہوں نے عمران خان پر حملے پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ کبھی وہ کہتے ہیں کہ ایک گولی لگی ،کل کہا کہ 4 گولیاں لگی، کون شخص ہے جس کو 4 گولیاں لگیں اور ہاتھ ہلارہا ہے۔ 4گولیاں لگنے والے کو قریبی اسپتال کی بجائے شوکت خانم لےکر گئے، شوکت خانم کینسر کا اسپتال ہے وہاں گولیاں لگنےکا علاج کرایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ بنا کر گولیاں لگنے کے معاملے کو سامنے لایا جائے کہ کتنی گولیاں لگی ہیں، جس ملک کا وہ نام لے وہاں کے میڈیکل بورڈ کو بلایا جائے۔

    ان کا کہنا ہے کہ پوری قوم گواہ ہے کہ لانگ مارچ ناکام ہورہا تھا، کچھ لوگ مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ عمران خان پر جب حملے کی خبر آئی تو سب نے واقعے کی مذمت کی لیکن کچھ لوگ اب بھی مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کو سندھ میں جلسے جلوس کرنے ہیں تو صوبائی حکومت انہیں اجازت دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تازہ ترین صورتحال سب کے سامنے ہے، بخوبی دیکھا جاسکتا ہے کہ واقعے سے کس کو فائدہ ہورہا ہے۔

    شرجیل انعام میمن نے اداروں کے خلاف جاری مہم کو سوجی سمجھی منصوبہ بندی قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اقتدار کی لالچ میں وہ شخص اداروں کو بدنام کررہا ہے۔ سوشل میڈیا پر عمران خان کے ورکرز نے اداروں کو نشانہ بنایا۔ان کا کہنا ہے کہ سب نے ملکی سلامتی کی حفاظت کا حلف لیا ہے لیکن اچھے آفیسرز کو بدنام کیا جارہا ہے۔

    عمران خان کا مقصد فساد پھیلانا ہے ، ایسے فسادی شخص کے لیے قانون کو فوری حرکت میں آنا چاہے۔

    صوبائی وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ خود کہہ رہے تھے کہ خونی مارچ ہوگا، انہوں نے احتجاج کو خود پُرتشدد بنایا، جس کی پوری قوم گواہ ہے کہ لانگ مارچ ناکام ہورہا تھا۔انہوں نے معظم نامی شخص کی موت پر اظہارے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اسے فوری طبی امداد کیوں نہیں دی گئی؟

    صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ عمران خان چاہتا ہے سب اس کے مطابق چلیں، وہ ملک کا بادشاہ بننا چاہتا ہے وہ چاہتے ہیں کہ ان کی مرضی کے لوگ ہر جگہ تعینات کئے جائیں۔عمران خان اب سپریم کورٹ سے انصاف کی بات کررہا ہے، پنجاب میں آپ کی حکومت ہے کارروائی کیوں نہیں کررہے؟

    ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے تمام مطالبے غیر آئینی و غیر قانونی ہیں۔ وفاقی حکومت شاید عمران خان کے ساتھ نرمی کررہی ہے لیکن یہ شخص نرمی کے لائق نہیں۔عمران خان آج تک لاڈلہ ہے ، احتجاج کی آڑ میں جوکیا جارہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔

    صوبائی وزیرِ اطلاعات نے تحقیقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سے جے آئی ٹی بنانے کی اپیل کرتا ہوں۔
    انہوں نے کہا کہ یہ تحقیقات ضروری ہیں کہ معلوم کیا جائے کہ کتنی گولیاں لگیں، اگر تحقیقات نہیں ہوتی تو مطلب عمران خان خود شامل ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، اگر میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہیں ہوتے تو گرفتار کرکے زبردستی ایگزیمن کیا جائے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران کو مزید ایسی حرکتیں کرنے دینا وطن دشمنی کے مترادف ہے۔

  • مسلح ملزمان کا تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس پارٹی پر حملہ

    کراچی :فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران مسلح ملزمان کا تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس پارٹی پر حملہ،اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوچکا ہے

    ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کاکہنا تھا کہ انتہائی مطلوب سواتی گینگ نامی ڈکیت گروہ کے کارندوں کی عابد آباد قبرستان میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تھی۔۔مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

    پولیس پارٹی نے انتہائی بہادری اور پروفیشنل انداز میں ملزمان کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    گرفتار زخمی ملزم محمد اختر عرف محمد ولد فضل محمد کو فوری طور پر طبعی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ملزم کے قبضہ سے آتشی اسلحہ 30 بور پستول بمعہ ایمونیش برآمد کر لیا گیا۔

    گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چند روز قبل پولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ او تھانہ سرسید شاھد تاج کو ہاتھ میں گولی مار کر زخمی کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ پولیس مقابلے میں ملزم کا ایک ساتھی ہلاک جبکہ ایک گرفتار ہوا تھا۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق مذکورہ سواتی گینگ شھر بھر میں 50 سے زائد وارداتیں انجام دے چکا ہے۔

    جبکہ مذکورہ گینگ کے تمام کارندوں کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں اور کئی بار گرفتار بھی ہو چکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

  • متعدد مقدمات میں ملوث ملزمان کے سر کی قیمت مقررکر دی گئی۔

    متعدد مقدمات میں ملوث ملزمان کے سر کی قیمت مقررکر دی گئی۔

    کراچی:اے وی ایل سی کے متعدد مقدمات میں ملوث / مطلوب سات ملزمان کے سر کی قیمت مقرر کر دی گئی۔

    ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملزمان کے نام/ مقدمات/ سر کی قیمت کچھ یوں ہے
    نمبر 1:غلام یا سین بھیو ولد محمد حسین بھیو باون مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
    نمبر2:کاشف ابڑو عرف انور علی ولد دلشاد احمداکتالیس(41) مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
    نمبر 3:اکبر علی بھیو ولد حاجی احمد بائیس (22) مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
    نمبر 4:نذیر احمد بھیو ولد عبدالرزاق بھیو بائیس (22) مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپےمقرر کی گئی ہے۔
    نمبر 5:مجاہد جمالی میرانی عرف کمانڈو ولد جمال دین اکیس (21) مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت پچاس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
    نمبر 6:محمد خان ملاح عرف فوجی ولد محمد ملاح چودہ (14) مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت تیس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
    نمبر7:ممتاز علی بھیو ولد سجاول خان تیرہ (13) مقدمات میں ملوث ہےجس کے سرکی قیمت تیس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

  • اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار،لاڑکانہ میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

    اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار،لاڑکانہ میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

    رضویہ سوسائٹی کی حدود میں شاہین فورس نے دورانِ پیٹرولنگ اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے –

    باغی ٹی وی : شاہین فورس کے اہلکاروں نے1 موٹر سائیکل پر سوار 2 مشتبہ جوان العمر لڑکوں کو مشتبہ جان کرروکا اور تلاشی لی دورانِ تلاشی ملزمان کی جیب سے 5 عدد موبائل فون نکلے تو اہلکاروں کو قوی شک ہوا اور انٹیروگیشن کیلئے ملزمان کو تھانہ لے آئے-

    گوجرخان کے پوش ایریا میں مسلح ڈکیتی لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے

    ملزمان سے برآمدہ موبائل فون اور موٹر سائیکل کی بابت ریکارڈ چیک کیا گیا تو ہر 5 میں سے 3 موبائل فون اور موٹر سائیکل کی بابت ریکارڈ پایا گیا –

    موبائل فونز یوسف پلازہ، شریف آباد اور رضویہ سوسائٹی کی حدود سے چھینے ہوئے معلوم ہوئے جنکے مقدمات متعلقہ تھانہ جات کی میں درج ہیں –

    برآمدہ موٹرسائیکل یوسف پلازہ تھانہ کی حدود سے چوری شدہ معلوم ہوئی جسکا مقدمہ درج پایا گیا گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عمر ولد محمد حامد اور محمد عابد ولد محمد یامین کے ناموں سے ہوئی-

    ملزمان کے قبضے سے 5 عدد موبائل فون، مسروقہ موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمد کی ملزمان کو چھینے ہوئے موبائل فون اور موٹر سائیکل کے متعلقہ تھانہ جات کے مقدمات میں حسب ضابطہ گرفتار کر لیا گیا-

    ڈیرہ غازیخان : ماڈل بازار میں فیملیز سیکورٹی گارڈز کی وجہ سے غیر محفوظ

    گرفتار ملزم عمر کا کریمنل ریکارڈ حاصل کرلیا گیا جو چند ماہ قبل ہی عزیزآباد کی حدود میں ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے-

    دوسری جانب ضلع لاڑکانہ پولیس اسٹیشن رحمت پور کی حدود میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، دو ساتھی ڈاکو فرار ہو گئے ہلاک ڈاکو کی شناخت پیر بخش عرف پیرل بھنڈ کے طور پر ہوئی ہے۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک ڈاکو گزشتہ کئی برسوں سے سرگرم گینگ لیڈر، لاڑکانہ رینج سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں سنگین نوعیت کی درجنوں وارداتوں میں ملوث اور متعدد کیسز میں پولیس کو مطلوب تھا۔

    ہلاک ملزم کا مکمل کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، اور مفرور ساتھی ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

    سفاک بیٹے نے ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

  • ایف بی آر نے گلوکارہ میشا شفیع کے بینک اکاونٹس منجمد کر دئیے

    ایف بی آر نے گلوکارہ میشا شفیع کے بینک اکاونٹس منجمد کر دئیے

    کراچی: ایف بی آر نے پراپرٹی چُھپانے پر گلوکارہ میشا شفیع کے بینک اکاونٹس منجمد کر دئیے۔اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق گلوکارہ نے 2015 میں پراپرٹی خریدی تھی مگر ایف بی آر سے اس کا ریکارڈ چھپایا جس پر ادارے نے ان پر انکم ٹیکس عائد کیا تھا جس کی ادائیگی نہ کرنے پر ان کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔

    ایف بی آر نے گلوکارہ میشا شفیع کے بینک اکاونٹس سے تین لاکھ 27 ہزار 158 روپے کی ریکوری کر لی۔ میشا شفیع کے ذمے انکم ٹیکس سال 2015 کے ٹوٹل 21 لاکھ 42 ہزار 875 روپے واجب الادا تھے۔

    یاد رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع کو سال 2015 میں پراپرٹی چھپانے پر انکم ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔

    اس سے پہلے کل اداکار علی ظفر کے وکلا نے گلوکارہ میشا شفیع کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے سرکاری سطح پر میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کر دی۔

    ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی تو گلوکارہ اپنی صحت کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور پیشی سے استثنی کیلئے درخواست دی۔

    گلوکارہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع کو ریڑھ کی ہڈی کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے جس کی تشخیص کی جا رہی ہے اور نیورو سرجن نے میشا کو دو تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    علی ظفر کے وکلا نے میشا شفیع کی حاضری معافی کی درخواست پر اعتراض کیا اور کہا کہ اگر میشا کو واقعی ہی کوئی مسئلہ ہے تو سرکاری بورڈ بنایا جائے۔ اگر میشا وٹامن ڈی اور اینٹی ڈپریشن کی دوائی کھا رہی ہے اس وقت آدھا پاکستان وٹامن ڈی کی دوائی کھا رہا ہے۔

    عدالت نے ہتک عزت کے دعویٰ میں میشا شفیع کی پیش ہونے سے استثنی کی درخواست منظور کرلی اور سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔