Baaghi TV

Category: کراچی

  • دہشتگردی میں ملوث،بھارتی ایجنسی کیلئے کام کرنیوالا ایم کیو ایم (الطا ف) کا کارکن گرفتار

    دہشتگردی میں ملوث،بھارتی ایجنسی کیلئے کام کرنیوالا ایم کیو ایم (الطا ف) کا کارکن گرفتار

    دہشتگردی میں ملوث،بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کیلئے کام کرنیوالا ایم کیو ایم (الطا ف) کا کارکن گرفتار

    پاکستان رینجرز (سندھ) اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے لیاقت آباد ٹاؤن سے بھتہ خوری، قتل،اقدام قتل اور دہشتگردی میں ملوث ملزم وسیم جاوید عرف وسیم باس عرف وسیم ٹنڈا کو گر فتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

    ملزم ایم کیو ایم (الطا ف) کے سیکٹر لیاقت آباد کا کارکن رہا ہے۔ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را سے بارودی مواد تیار کر نے، اس کا استعما ل اور ہتھیاروں کوچلانے کا تربیت یافتہ ہے۔ملزم ایم کیو ایم (الطا ف) کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم چلاتا رہا ہے اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہاہے۔

    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ ایم کیو ایم (الطا ف) کے ایماء پر نومبر 2013 تک کراچی میں بڑے پیمانے پر بھتہ خوری، قتل، اقدامِ قتل اور دہشتگردی کی متعددوارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم 2013 کے آپریشن میں گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا اور حال ہی میں کراچی واپس پہنچا تھا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • اے آر وائی دفتر کے باہر آفس وین میں موجود صحافیوں کو لوٹ لیا گیا

    اے آر وائی دفتر کے باہر آفس وین میں موجود صحافیوں کو لوٹ لیا گیا

    اے آر وائی دفتر کے باہر آفس وین میں موجود صحافیوں کو لوٹ لیا گیا

    صحافی فیض اللہ خان نے دعوی کیا ہے کہ؛ اے آر وائی نیوز کے دفتر کے باھر چھے ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر آفس وین لوٹ لی جبکہ وین میں سوار خواتین صحافیوں سے موبائل فونز اور نقدی چھین لی گئی جبکہ ڈاکو جاتے ہوئے وین کی چابی بھی ساتھ لے گئے انہوں نے مزید کہا کہ؛ سائٹ ایریا میں پہلے بھی متعدد بار اے آر وائی کے ملازمین اور شہریوں کو لوٹا جاچکا ہے.


    دوسری جانب کراچی کے شیر شاہ پراچہ چوک کے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ کر لاکھوں روپے نقدی سے محروم کردیا تھا ملزمان شہری سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے تھے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہیں.

    جبکہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کا پیچھا کیا اور انہیں پراچہ چوک کے قریب روک کر لوٹ لیا. جبکہ اس دوران موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھا شہری خوفزدہ ہوکر گاڑی سے اتر کر واپس بھاگا، متاثرہ شہری کے مطابق اس نے شیر شاہ پولیس کو واردات کی اطلاع دے دی ہے۔ متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ اسی مقام پر وارداتیں ہونا روز کا معمول بن چکا ہے، پولیس کو گشت بڑھانے کا کہتے ہیں تو وہ کہتی ہے موبائل میں ڈیزل نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں لاقانونیت میں اضافہ ہوگیا، حکومت سندھ اور پولیس حکام کے دعوؤں کے باوجود کراچی میں لٹیرے آزادانہ وارداتیں کرتے پھر رہے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، جبکہ آج صبح سویرے اے آر وائی نیوز کی وین کو اورنگی سائیٹ ہیڈ آفس کے قریب لوٹ لیا گیا ہے. وین ڈرائیور کے مطابق ملزمان 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انہوں نے بلا خوف وخطر ناکا لگا کر واردات کی ہے، 5 ڈاکو وین میں خواتین عملے سے بیگز، نقدی اور موبائل فون چھین کر با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
    امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

    اداروں سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی وضاحت
    یورپی یونین نے 6 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین دینےکی منظوری دے دی۔
    منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار نوجوان کی لانڈھی جیل میں پراسرار ہلاکت
    اسمارٹ فون خریدنے کیلئے 16 سالہ لڑکی اپنا خون بیچنے اسپتال پہنچ گئی

  • بلاول زرداری اپنے قد سے بڑی باتیں کرتے ہیں،اخلاقیات سیکھیں: آفتاب صدیقی

    بلاول زرداری اپنے قد سے بڑی باتیں کرتے ہیں،اخلاقیات سیکھیں: آفتاب صدیقی

    کراچی :آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ بلاول زرداری سیاسی بونے ہیں، اپنے قد سے بڑی باتیں کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پی ٹی آئی اور سابق رکنِ قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے بلاول زرداری کی عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری سیاسی بونے ہیں، اپنے قد سے بڑی باتیں کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری دھاندلی سے جیتی ہوئی سیٹ کا جشن ایسے منانے دیہی ملیر پہنچے ہیں جیسے ملیر کو پیرس بنایا ہو جبکہ شہری ملیر سمیت ديہی ملیر نے بھی بلاول زرداری اور پیپلز پارٹی کے منہ پر کالک ملی ہے۔

    آفتاب صدیقی نے کہا کہ منی لانڈر کی سیاسی نابالغ اولاد اور پاکستان کو لوٹنے والے زرداری ڈاکو کے برخودار اب عمران خان پر ہرزہ سرائی کرنے لگے ہیں انہیں شرم آنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بلاول جیسا نکما وزیرِ خارجہ آج تک نہیں دیکھا، سیاسی مخالفین کو گالیاں دینے کے بجائے ہمت کریں اور امریکہ کو جواب دیں جس نے ایٹمی اثاثوں پر اُنگلیاں اٹھائی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لیول کا اس ملک میں کوئی سیاست دان نہیں ہے، عمران خان قوم کی آخری اُمید اور چوروں کے لئے خوف و دہشت کی علامت ہیں۔سینئر رہنما پی ٹی آئی اور سابق رکنِ قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ عمران خان بہت جلد سندھ میں دورے شروع کریں گے اور پیپلز پارٹی کو آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں عبرت ناک شکست دیں گے۔

  • بلاول کا ضمنی انتخاب کی کامیابی کے بعد ملیر کا دورہ، عمران کو سیاسی دجال قرار دے دیا

    بلاول کا ضمنی انتخاب کی کامیابی کے بعد ملیر کا دورہ، عمران کو سیاسی دجال قرار دے دیا

    کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سیاسی دجال قرار دے دیا۔

    بلاول بھٹو زرداری بہن آصفہ بھٹو کے ہمراہ کراچی سے ضمنی انتخاب میں عمران خان کو شکست دینے والے پی پی امیدوار عبدالحکیم بلوچ کو مبارکباد دینے ملیر پہنچے۔

    اس سے پہلے بلاول نے کہا تھا کہ عمران خان کو ریٹائرمنٹ پر بھیجیں گے،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاست چھوڑ کر بنی گالا میں بیٹھ جائیں۔ ہم عمران جیسے سیاستدانوں کو ریٹائرمنٹ پر بھیجیں گے۔

    کراچی کے علاقے ملیر میں ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وقت ثابت کرے گا پاکستان نوجوان قیادت کیلئے تیار ہے۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ 2018 میں ہمارے حق پر ڈاکا ڈالا گیا تھا مگر ضمنی انتخاب میں ملیر کے عوام نے کٹھ پتلی کو تاریخی شکست دی۔ تبدیلی کا نعرہ تبدیلی نہیں تباہی ہے، عمران کی سیاست نفرت اور پی پی کی سیاست محبت کی سیاست ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹا اور منافق آدمی ہیں ہم نے مل کر سلیکٹڈ حکومت کو شکست دی۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ ملیر کے عوام نے ہر دور کے ظالم، آمر، فرعون کاڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، ملیر کے عوام نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، ملیر کے عوام نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ میں عمران کو کٹھ پتلی کہتا تھا آج وہ خود مان گیا، ہر کسی کو چور کہنے والا خود چندہ چور نکلا، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان تو اپنا کیچن شوکت خانم اسپتال سے چلاتا ہے۔

    اجتماع سے خطاب میں بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اگر اختیار نہیں تھا تو استعفیٰ دیتا 4 سال حکمرانی کیوں کی؟ جدوجہد کر رہا ہے کہ ایک بار پھر سلیکٹ ہوجائے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ حکیم بلوچ نے آپ کے سارے مسائل بتادیے، وزیراعلیٰ 90 دن میں مطالبات پر کام شروع کریں، ملیرمیں میں ترقیاتی کاموں کے مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سیاست نہیں سیلاب متاثرین کا مسئلہ اہم ہے مگر پاکستان کے خلاف سیاسی دجال سازشیں کررہاہے، اپنی سیاست چمکا کر توجہ سیلاب متاثرین سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

  • گورنر سندھ کی نکاح نامے میں ختم نبوت حلف نامہ شامل کرنے کی تجویز

    گورنر سندھ کی نکاح نامے میں ختم نبوت حلف نامہ شامل کرنے کی تجویز

    کراچی :گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی پنجاب کی طرز پر نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبہ بھر میں نکاح نامہ میں نبی کریم ﷺ کے خاتم النبیینؐ ہونے کے اقرار کو لازمی شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔اپنے خط میں ان کا کہنا ہے کہ نکاح نامہ میں اس اندراج سے ہم نبی کریم ﷺ سے محبت و عقیدت کا اظہار کرسکیں گے۔

    گورنر سندھ کا مزید کہنا ہے کہ ختم نبوتؐ ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے، وزیراعلیٰ سندھ اس ضمن میں ضروری اقدامات کریں۔کامران ٹیسوری نے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کے خاتم النبیینؐ ہونے کا اقرار نکاح نامہ میں شامل کرنے کا پابند کیا جائے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے نکاح نامہ کے لیے نیا فارم 2 جاری کردیا ہے اور یونین کونسلز (یو سیز) کے سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں نکاح کے لیے نئے فارم کا استعمال یقینی بنائیں۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا کہ نکاح نامے کا فارم 2 مسلم فیملی لا آرڈیننس 1961 کے تحت پنجاب مسلم فیملی رولز میں شامل کر دیا گیا ہے جس میں ختم نبوت ﷺ کے حلف کو شامل کرنے کے حوالے سے ترمیم کی گئی ہے۔ہینڈ آؤٹ میں مزید کہا گیا کہ لہٰذا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ صرف نیا نکاح نکامہ ہی نکاح کے لیے استعمال کیا جائے۔

    نکاح رجسٹراروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نکاح کے لیے نئے فارم 2 کا استعمال کریں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ یو سی سیکریٹری کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

    اس میں متنبہ کیا گیا کہ اگر کوئی نکاح رجسٹرار نیا فارم 2 استعمال کرتا نہیں پایا گیا تو اس کے خلاف مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے تحت پنجاب مسلم فیملی رولز کے رول 7 کے ذیلی قاعدہ (4) کے تحت کارروائی کی جائے گی۔اس میں کہا گیا کہ دولہا اور دلہن دونوں پر نکاح کے وقت ختم نبوت ﷺ کے حلف پر دستخط کرنا لازم ہوگا۔

    قانون کے مطابق نیا فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید یا 200 روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ ختم نبوت ﷺ کے حلف کو نکاح نامہ میں شامل کرنے کا اقدام نئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی اٹھایا گیا تھا اور اس میں قانون سازی کے ذریعے ترمیم کی گئی تھی۔

  • شیخ عابد حسین کےصاحبزادے اکبرمحمود کی وفات پرتعزیت کا سلسلہ جاری

    شیخ عابد حسین کےصاحبزادے اکبرمحمود کی وفات پرتعزیت کا سلسلہ جاری

    کراچی:شیخ عابد حسین کا صاحبزادہ اکبرمحمود کی وفات پرتعزیت کا سلسلہ جاری،اطلاعات کے مطابق معروف شخصیت شیخ عابد حسین کے بیٹے اکبر محمود ولد شیخ عابد حسین 18 اکتوبر 2022 کو انتقال وفات پاگئے ہیں‌،

    شیخ عابد حسین کے صاحبزادہ کی وفات پرملک بھر سے تعزیت اور ان کے درجات کی بلندی کےلیے دعاوں کا سلسلہ جاری وساری ہے،

    دوسری طرف مرحوم اکبر محمود کے لواحقین دردانہ اکبر،بابر محمود ،زینب بابر۔اورنگزیب محمود،مہرین اورنگزیب ،محمد موسیٰ،فاطمہ، سارہ، مہر اور احمد سمیت دیگر عزیزواقارب ان کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا گوہیں، ان ان دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی قبر کو اپنے نور سے منور فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

    دوسری طرف لواحقین کی طرف سے یہ بھی اطلاع دی گئی ہے کہ ان کے ایصال ثواب کے لیے صوم قرآن خوانی ہاؤس: 40/A، ساؤتھ سی ویو ایونیو ڈی ایچ اے، فیز 2 7ویں اسٹریٹ، کراچی میں ہوگی۔ 20 اکتوبر 2022 بروز جمعرات شام 4:30 سے شام 6:30 بجے تک جاری رہے گا

  • پیسے لیکر ٹارگٹ کلنگ کرنیوالا ملزم گرفتار

    پیسے لیکر ٹارگٹ کلنگ کرنیوالا ملزم گرفتار

    پیسے لیکر ٹارگٹ کلنگ کرنیوالا ملزم گرفتار
    پاکستان رینجرز(سندھ) اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مو من آباد سے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم مبشر احمد کو گر فتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

    10جون 2022 کوملزم نے اپنے سا تھی افشا ن خان کے ساتھ مل کرفا ئر نگ کر کے تاجر فدا حسین شاہ کو قتل کیا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشا ف کیا کہ انہوں نے ارباب سکنہ بنو ں سے مبلغ 5 لاکھ روپے لیکر تاجر کو قتل کیا تھا۔ ملز م متعدد ڈ کیتیوں، بینک ڈ کیتی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملو ث رہا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

    گرفتار ملزم کو معہ اسلحہ مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان رینجرز (سندھ) اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے ماڑی پور سے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث4ملز مان ابو طلحہ، فیضان، علی رضا اور شہروز کو گر فتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2عدد 30بور پسٹل اور2عدد موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملز مان نے کراچی کے مختلف علا قوں میں ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی 15سے زائد وارداتوں میں ملوث ہو نے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان ماڑی پور ٹرک اڈا میں ڈکیتی کی منصوبہ بندی کر چکے تھے جن کو واردات سے قبل گرفتار کرلیاگیا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

  • کراچی:دورانِ ڈکیتی دکاندار جاں بحق

    کراچی:دورانِ ڈکیتی دکاندار جاں بحق

    کراچی: بفرزون میں رقم لوٹنے کی واردات کے دوران دکاندارجاں بحق ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق مقتول دکاندار اپنے کزن کے ہمراہ بینک سے 10 لاکھ روپے نکلوا کر واپس جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے رقم چھینے کے دوران موٹر سائیکل پر لات دے ماردی جس سے مقتول اوراس کا کزن گر گئے۔

    اسی دوران مقتول کا سرفٹ پاتھ پر جا لگا اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا، گرنے کے باعث محمد حنیف نامی دکاندار کے سر،منہ اورجڑے پرشدید چوٹیں آئی تھیں۔مسلح ملزمان ساڑھے 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ساڑھے 6 لاکھ روپے ملزمات کے ہاتھ نہ لگ سکے۔

    پولیس نے دکاندار کے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ مقتول کی لاش تدفین کے لیے آبائی علاقے مانسہرہ روانہ کردی گئی۔

    کیا کوئی رہ گیا ہے جسے نیب قانون سے استثنیٰ نہ ملا ہو؟ جسٹس اعجازالاحسن

    واقعہ 17 اکتوبربروز پیر پیش آیا تھا مقتول محمد حنیف نے اپنے گاؤں سے 10 لاکھ روپے منگوائے تھے وہ رقم نکلوا کر واپس آرہا تھاکہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں وہ جان گنوا بیٹھا۔

     

    ادھرایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین نے مشورہ دیا ہے کہ کراچی کے شہری لوٹ مار کے دوران مزاحمت کے بچائے پرسکون رہیں، اور لٹیروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

    کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کنٹرول کرنے کے بجائے شہریوں کو لٹیروں کے ہاتھوں پرسکون ہوکر لٹنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ڈاکو نشہ کرکے نکلتے ہیں، شہری ان سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت نہ کریں بلکہ ان کی ہدایت پر عمل کیا کریں تاکہ نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔

    ایس ایس پی الطاف حسین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ شہری لوٹ مار کے دوران مزاحمت کے بجائے پرسکون رہیں، اور واردات کے دوران بدحواس نہ ہواکریں۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید کہا کہ غیر تربیت یافتہ ڈاکو مزاحمت کے شک پر بھی گولی چلا دیتے ہیں، اس لئے جانی نقصان سے بچنے کیلئے شہری مزاحمت نہ کیا کریں۔

  • کراچی: شہری ڈاکوؤں کی ہدایات پرعمل کریں اور پرسکون رہیں، پولیس کی انوکھی منطق

    کراچی: شہری ڈاکوؤں کی ہدایات پرعمل کریں اور پرسکون رہیں، پولیس کی انوکھی منطق

    کراچی: شہری ڈاکوؤں کی ہدایات پرعمل کریں اور پرسکون رہیں، پولیس کی انوکھی منطق ،اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین نے مشورہ دیا ہے کہ کراچی کے شہری لوٹ مار کے دوران مزاحمت کے بچائے پرسکون رہیں، اور لٹیروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

    کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کنٹرول کرنے کے بجائے شہریوں کو لٹیروں کے ہاتھوں پرسکون ہوکر لٹنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    کیا کوئی رہ گیا ہے جسے نیب قانون سے استثنیٰ نہ ملا ہو؟ جسٹس اعجازالاحسن

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ڈاکو نشہ کرکے نکلتے ہیں، شہری ان سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت نہ کریں بلکہ ان کی ہدایت پر عمل کیا کریں تاکہ نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔

    ایس ایس پی الطاف حسین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ شہری لوٹ مار کے دوران مزاحمت کے بجائے پرسکون رہیں، اور واردات کے دوران بدحواس نہ ہواکریں۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید کہا کہ غیر تربیت یافتہ ڈاکو مزاحمت کے شک پر بھی گولی چلا دیتے ہیں، اس لئے جانی نقصان سے بچنے کیلئے شہری مزاحمت نہ کیا کریں۔

    کیا کوئی رہ گیا ہے جسے نیب قانون سے استثنیٰ نہ ملا ہو؟ جسٹس اعجازالاحسن

    ادھربلدیہ عظمیٰ کراچی کے سرکاری ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت کے ترجمان نے کراچی کے عوام کی بجائے سندھ حکومت کی وکالت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ کراچی میں جرائم کی صورت حال تشویشناک نہیں ، بعض واقعات میڈیا کی وجہ سے زیادہ سامنے آتے ہیں۔

    کرائم کے تناسب کا موازنہ نہ کیا جائے‘‘ البتہ ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی کو اپنے الفاظ کا مناسب چناؤ کرنا چاہیے تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی پولیس چیف نے کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم پر اپنی پولیس کی ناکامی کا اعتراف کرنے کی بجائے تاجروں اور شہریوں پر ہی الزامات لگائے تھے کہ وہ کراچی کو بد نام کر رہے ہیں جرائم ہر جگہ ہوتے ہیں کراچی میں جرائم کی صورت حال اتنی خراب نہیں جس کا واویلا کیا جا رہا ہے۔

    پولیس چیف کا بیان تو حیران کن تھا ہی مگر کراچی سے تعلق رکھنے والے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ نے شہریوں کے زخموں پر نمک ضرور چھڑک دیا ہے کہ کراچی میں جرائم کی صورت حال تشویشناک نہیں ہے۔

  • ضلع ویسٹ کراچی، گھناؤنا دھندہ کرنیوالے چار ملزمان گرفتار

    ضلع ویسٹ کراچی، گھناؤنا دھندہ کرنیوالے چار ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

    ضلع ویسٹ پولیس نے مفرور و مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے مسلسل کوشش کر ہی ہے،تھانہ پاکستان بازار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے مفرور و مطلوب ملزم محمد شاہد قادری ولد محمد حسن کو گرفتار کیا۔ملزم تھانہ پاکستان بازار میں درج مقدمہ میں مفرور و مطلوب تھا۔ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کر کے مزید کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    ضلع ویسٹ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے دو منشیات سپلائیر ملزمان گرفتار کر لئے گئے، تھانہ سرجانی پولیس نے منشیات سپلائی میں ملوث دو ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کاروائی کر کے گرفتار کیا۔ملزمان کی گرفتاری دو مختلف کارروائیوں کے دوران ناصری گوٹھ اور سیکٹر 7D سے عمل میں لائی گئیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 02 کلو سے زائد چرس اور نقدی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبٹینس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے،گرفتار ملزمان کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔گرفتار ملزمان میں اویس عرف انو ولد محمد علی اور عبدالقادر ولد بہادر خان شامل ہیں۔

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    ضلع ویسٹ پولیس نے چھالیہ اور منشیات کی سپلائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا‌۔ملزم مضرصحت گٹکا ماوا تیار کرنے والے ملزمان کو چھالیہ اور منشیات فروش ملزمان کو چرس کی سپلائی فراہم کرتا تھا۔تھانہ مومن آباد پولیس نے انٹیلیجنس اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملزم سلیم کو گرفتار کیا۔ملزم کے قبضے سے 16 عدد بوروں میں موجود بھاری مقدار میں چھالیہ، 01 کلو 200 گرام چرس اور نقدی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزم سے چھالیہ و منشیات کی سپلائی حاصل کرنے والے ملزمان کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہے۔گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ مختلف اضلاع سے حاصل کیا جارہا ہے۔