Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ پولیس کو لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد بھیجنے کیخلاف درخواست مسترد

    سندھ پولیس کو لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد بھیجنے کیخلاف درخواست مسترد

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پولیس کے اہلکار لانگ مارچ روکنے کے لئے اسلام آباد بھیجنے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت دیتے ہوئے مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سندھ پولیس کے 6 ہزار اہلکار لانگ مارچ روکنے کے لئے اسلام آباد بھیجنے کیخلاف اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ بتائیں آئین کی کون سی شق کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ آئین کے آرٹیکل 15 اور 16 کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ آئی جی سندھ کا جاری کردہ نوٹیفیکیشن غیر قانونی ہے۔

    درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ آئین ہر شہری کو احتجاج کا حق دیتا ہے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے نفری بھیجی گئی ہےعدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

    دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ وفاقی اور سندھ حکومت، آئی جی سندھ کو 6 ہزار اہلکاروں کو واپس بلانے کے احکامات دیئے جائیں۔ سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کو کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا حکم دیا جائے۔

    کراچی: ڈیفنس فیز 5 میں پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالا ملزم کس کا بیٹا ہے؟

  • شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری

    شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شاہزیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : عدالتِ عظمیٰ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا 17 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جسے جسٹس مظاہر نقوی نے تحریر کیا ہے۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز

    سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا ملزمان کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کے درمیان صلح ہو چکی ہے، مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور سمیت دیگر ملزمان کو بری کیا جاتا ہے-

    فیصلے کے مطابق شاہ زیب قتل کیس انا پرستی کے نتیجے میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ تھا، سول سوسائٹی نے زور دیا کہ اس کیس کے ذریعے انا پرستی کی نفی اور آئندہ نسلوں کے لیے مثال بنانا چاہیے۔

    چین پاکستان کےساتھ سی پیک منصوبوں پرعملی تعاون کو تیز کرنے کیلئے تیار

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صلح کے بعد سزا ختم ہونے سے متعلق متعددعدالتی فیصلے موجود ہیں،شاہ زیب قتل کیس میں دہشتگردی کا کوئی عنصر نہیں، قتل کیس ذاتی رنجش کا نتیجہ تھا لہٰذا ذاتی رنجش اور جھگڑے میں دہشتگردی کی دفعات نہیں لگائی جا سکتیں۔

    فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ واضح رہے عدالت جذبات سے نہیں آئین کے مطابق فیصلے کرتی ہے، شاہ رخ جتوئی سمیت ملزمان کو بری کرنے کا مقصد قانون کے تحت بے قصور کو سزائے موت سے بچانا تھا۔

    عدالتی فیصلے کے مطابق انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت دی گئی ملزمان کی سزا ختم کی جاتی ہے، شاہ رخ جتوئی اور شریک ملزمان اگر کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیے جائیں۔

    کراچی: ڈیفنس فیز 5 میں پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالا ملزم کس کا بیٹا ہے؟

  • کراچی: ڈیفنس فیز 5 میں پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالا ملزم کس کا بیٹا ہے؟

    کراچی: ڈیفنس فیز 5 میں پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالا ملزم کس کا بیٹا ہے؟

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا نکلا۔

    باغی ٹی وی : ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کے مطابق ملزم خرم نثارکا آبائی گھرڈیفنس فیز 5 میں جائے وقوع کے قریب ہے، پولیس نے ملزم کے گھر چھاپہ مار کر اسلحہ اور دستاویزات برآمد کرلیں جب کہ چوکیدار کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

    سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں سوا دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں نئے انکشافات

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزم خرم نثار بیوی اور دو بچوں کےساتھ سوئیڈن کا مستقل رہائشی ہے اور اس کا دوسرا بھائی فیملی کے ساتھ فیصل آباد میں مقیم ہے،واردات میں استعمال گاڑی گھر پر چھوڑ کر ملزم دوسری کار میں فرار ہوگیا ہےجبکہ گھر سے ملے ایک پستول کا فارنزک کرایا جا رہا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے گھر سے ایک پاسپورٹ کی کاپی بھی برآمد ہوئی ہے، ملزم جس گاڑی میں فرار ہوا اس کی تلاش جاری ہے اور اس کے دوستوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ائیر پورٹس پر بھی ملزم کی تصاویر اور سفری دستاویزات کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔

    جھنگ : دارلامان خاتون سے ملنے آئے افراد پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق

    ڈی آئی جی کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ملزم کسی لڑکی کو زبردستی ساتھ بٹھانے کی کوشش کر رہا تھا تاہم پولیس اہلکاروں کے بیان کی بھی چھان بین جاری ہے۔

  • کراچی:  ڈیفنس فیز5 میں گاڑی سوارکی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی: ڈیفنس فیز5 میں گاڑی سوارکی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں گاڑی سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم اسلحہ کے زور پر خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تھانے لے جانے لگے تو اس نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

    باپ کے قتل میں ملوث سفاک قاتل اور مفرور ملزم گرفتار

    پولیس کے مطابق ملزم گاڑی سمیت فرار ہوگیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار پستول تھامے ملزم کو کار میں بیٹھنے اور تھانے چلنے کا کہہ رہا ہے۔

    بعد ازاں فائرنگ کے واقعے میں شہید پولیس اہلکار کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوا جس کے مطابق مقتول اہلکار کو سر پر ایک ہی گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی پولیس حکام کے مطابق دیکھا جاسکتا ہےکہ مقتول کو قریب سے گولی ماری گئی، فائرنگ کے واقعے میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا۔

    سرکاری نمبر پلیٹس والی گاڑیوں میں لینڈ مافیا اکرم درانی کی مسلح افراد کےہمراہ زمین…

    پولیس نے ملزم کو شناخت کرلیا ہے، فائرنگ کرنے والا ملزم خرم نثار 5 نومبر کو سوئیڈن سے کراچی آیا تھا،شہید اہلکار نے ملزم پر جوابی فائرنگ بھی کی تھی۔

    ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق فائرنگ خرم نثار نامی ملزم نے ہی کی تھی، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی برآمد کر لی ہے اور ملزم کے ایک ساتھی کو حراست میں لیا گیا ہے –

    پولیس کے مطابق ائیرپورٹس اور ہائی ویز حکام کو اس سلسلے میں آگاہ کردیا گیا ہے جب کہ عوام سے درخواست ہے ملزم کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو فوراؔؔ فراہم کریں۔

    اسلام آباد میں بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کرنے والے شوہر کو سزائے موت کا حکم

  • سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں سوا دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں نئے انکشافات

    سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں سوا دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں نئے انکشافات

    سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں سوا دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں ملوث ڈپٹی کمشنر کے ڈرائیور کے بیان سے نیا موڑ آ گیا-

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق مبینہ کرپشن کیس میں گرفتار ڈپٹی کمشنر کے ڈرائیور نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے کیش تین گاڑیوں میں ساہیوال کے گاؤں میردار میں ڈپٹی کمشنر کے گھر پہنچایا۔

    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف

    اس نے مزید بتایا کہ گاڑیوں پر پولیس گارڈ بھی متعین تھے،ڈرائیور کے انکشاف کے بعد ڈی سی کے مزید 2 پولیس گارڈ بھی حراست میں لے لیے گئے۔

    واضح رہے کہ سکھرحیدرآباد 300 کلو میٹر سےزائد موٹروے منصوبے کے فنڈز میں 2 ارب سے زائد روپے کی مبینہ کرپشن کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم اسسٹنٹ کمشنر منصور عباسی اور ڈپٹی بینک منیجر تابش شاہ کو اب تک گرفتار نہ کیا جاسکا جبکہ مرکزی ملزم منصور عباسی اور اسلم پیرزادہ نے حفاظتی ضمانت کرالی مقدمے میں نامزد ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کو تو گرفتار کرلیا گیا-

    اینٹی کرپشن پولیس کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر اور لینڈ اکویزشن آفیسر منصور عباسی نے سکھرحیدرآباد موٹروے کے لیےاین ایچ اے کی جانب سے دیے گئے 4 ارب 9 کروڑ روپے کی رقم میں سے 2 ارب 14 کروڑ روپے کے رقم نکالی تھی اس ملی بھگت میں بینک کے ڈپٹی منیجر تابش شاہ بھی شامل تھے۔

    سندھ کابینہ نے سیلاب سے تباہ مکانات کی تعمیر کیلئے 50 ارب روپے کی منظوری دے دی

    سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ نامزدافسران کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے تاہم گرفتاری عمل میں نہ آسکی اسلم پیرزادہ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور سروری جماعت کے سربراہ مخدوم جمیل الزماں کے کوآرڈینیٹر ہیں۔

    قبل ازیں گرفتار ڈپٹی کمشنر عدنان رشید نے اعتراف کیا تھا کہ اوپن چیک سے نکالی گئی سرکاری رقم میں سے 50، 50 کروڑ روپے بااثر شخصیت کے فرنٹ مین اور سیاسی شخصیت کے بیٹے کو دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق حکومت کے ایک اعلیٰ افسر نے ڈی آئی جی پیر محمد شاہ کو کا ٹاسک دیا ہے کہ سابق ڈپٹی کمشنر عدنان رشید سے ذاتی طور پر تفتیش کرکے رپورٹ دی جائے اعلیٰ افسر نےاسسٹنٹ کمشنر منصور عباسی کو اب تک گرفتار نہ کیے جانے پر اینٹی کرپشن کے افسر کی سرزنش کی اور ہدایت کی کہ 2 ارب روپے سے زائد کی رقم اگر کسی کو دی گئی ہے تو اس کے شواہد پیش کیے جائیں۔

    عمران خان نے سیاست کےساتھ سماجی اقدار کو بھی نقصان پہنچایا ،خواجہ آصف

    سندھ حکومت نے ضلع مٹیاری میں سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبے کے فنڈز میں کرپشن کے معاملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں محکمہ اینٹی کرپشن اور پولیس کے سینیئر افسران شامل ہیں۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق جے آئی ٹی 10 دنوں میں رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی میں چیئرمین اینٹی کرپشن نواز شیخ، ڈائریکٹر شہزاد فضل عباسی ، ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ شامل ہیں۔

  • عمران خان نے توشہ خانہ میں جیب کتروں والا کام کیا،شرجیل میمن

    عمران خان نے توشہ خانہ میں جیب کتروں والا کام کیا،شرجیل میمن

    کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ میں جیب کتروں والا کام کیا۔

    باغی ٹی وی : شرجیل میمن نے مطالبہ کیا کہ توشہ خانہ سے لی گئی گھڑیوں کی فروخت کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے۔

    توشہ خانہ ریفرنس:ڈسٹرکٹ کورٹ میں عمران خان کے خلاف ٹرائل شروع

    انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج بھی نیب اور ایف آئی اے عمران خان کو ریلیف دے رہی ہیں، انہیں کچھ نہ کہنا سوالیہ نشان ہے ، کیا وجہ ہے کہ عمران خان کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا۔

    شرجیل میمن نے سوال اُٹھایا کہ کیا ایک دفعہ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو نام ایف آئی آرکے لیے دیے گئے وہ صحیح ہیں؟

    واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس ٹرائل کورٹ کو موصول ہوگیا ہے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے عمران خان کے خلاف ٹرائل کا آغاز کردیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال آج سماعت کریں گے-

    مولا جٹ جیسا گورنر بن کر کام بھی ویسا ہی ہوگا،کامران ٹیسوری

    الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھیجوایا تھا اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر نے شکایت میں کہا تھا کہ ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے، عمران خان نے اثاثوں کی جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں ہ سیکشن 174 کے تحت جھوٹی تفصیلات جمع کرانے کی سزا بھی ہے، عدالت شکایت منظور کرکے عمران خان کو سیکشن 167 اور 173 کے تحت سزا دے۔

    بہت جلد ملک کا وسیع علاقہ انٹرنیٹ کی سہولت اپنے گاؤں قصبوں میں حاصل کر سکے…

  • باپ کے قتل میں ملوث سفاک قاتل اور مفرور ملزم گرفتار

    باپ کے قتل میں ملوث سفاک قاتل اور مفرور ملزم گرفتار

    باپ کے قتل میں ملوث سفاک قاتل اور ایک مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : انوسٹی گیشن پولیس ڈسٹرکٹ کیماڑی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری، پہلی کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ اتحاد ٹاؤن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سگے باپ کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا

    رواں ماہ 13 نومبر کو ملزم احمد رضا نے جائیداد کے تنازعہ پر بلاک، توا اور چھری کے وار کر کے بے دردی سے اپنے باپ محمد عمر کو قتل کر دیا تھا واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 545/2022 بجرم دفعہ 302 ت پ درج کیا گیا

    ڈی آئی خان: پولیس نے سات سالہ بچے کوذبح کرنے والے سفاک قاتل کوگرفتارکرلیا

    واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا جسکی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے تفتیشی ٹیم نے تکنیکی و انٹیلیجنس ذرائع کی مدد سے ملزم کو گرفتارکر لیا گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے-

    دوسری کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ ماڑی پور نے مفرور ملزم کو گرفتارکر لیا-

    ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی شمائل ریاض ملک کے مطابق گرفتار ملزم محمد رمضان خاصخیلی تھانہ ماڑی پور کے مقدمہ الزام نمبر 190/2020 میں مفرور تھا گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی جاری ہے-

    اسلام آباد میں بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کرنے والے شوہر کو سزائے موت کا حکم

  • بہت جلد ملک کا وسیع علاقہ انٹرنیٹ کی سہولت اپنے گاؤں قصبوں میں حاصل کر سکے گا،وفاقی وزیر آئی ٹی

    بہت جلد ملک کا وسیع علاقہ انٹرنیٹ کی سہولت اپنے گاؤں قصبوں میں حاصل کر سکے گا،وفاقی وزیر آئی ٹی

    کراچی: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن سید امین الحق نے پاکستان سوشل میڈیا ایسوسی ایشن (پسما) کے قیام کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کا کہ یہ ملکی سطح پر پہلی تنظیم ہے جو ڈیجیٹل میڈیا پر کام کر رہی ہے-

    باغی ٹی وی : نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب پر ایک ڈیجیٹل لیب بنائی گئی ہے جو کہ ڈیجیٹل میڈیا پر کام کرنے والوں کے لئے ایک بہترین سہولت ہے-

    نواز شریف،حسین نواز،مریم نواز اور جنید صفدر لندن سے یورپی ممالک کے دورے پر چلے گئے

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی کی وزارت اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر سے رابطہ میں ہے اور سوشل میڈیا پر کام کرنے والے ورکرز کو بیرون ملک سے رقوم کے حصول میں حائل قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے کوشش ہے کہ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا ورکرز کو انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ منسڑی کے علاوہ دیگر حکومتی اداروں تک بھی رسائی حاصل ہو۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے تقریبا 65 ارب روپے کی لاگت سے 70 نئے پروجیکٹس انٹرنیٹ کی کنیکٹیوٹی بہتر بنانے میں صرف کئے ہیں، بہت جلد ملک کا وسیع علاقہ انٹرنیٹ کی سہولت اپنے گاؤں قصبوں میں حاصل کر سکے گا۔

    چونیاں: میونسپل کمیٹی چھانگا مانگا کی بے حسی ،قبرستان روڈ تباہ حالی کا شکار ،جنازے لیکرجانا بھی…

    اس موقع پر پسما کے صدر بابر ڈار، سیکریٹری ذین علی، جوائن سیکریٹری تنویر بہلیم سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ سیکریٹری زین علی نے امین الحق چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جس پر وفاقی وزیر نے چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطالبات منظور کرتےہوئے جلد پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

  • مولا جٹ جیسا گورنر بن کر کام بھی ویسا ہی ہوگا،کامران ٹیسوری

    مولا جٹ جیسا گورنر بن کر کام بھی ویسا ہی ہوگا،کامران ٹیسوری

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مولا جٹ جیسا گورنر بن کر کام بھی ویسا ہی ہوگا-

    باغی ٹی وی : ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب کے ہمراہ عباسی شہید اسپتال کے دورے کےموقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہناتھا کہ اس سے قبل عباسی شہید اسپتال کا دورہ کیا تو شعبہ ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹر کے متاثر ہونے کا سن کر بہت افسوس ہوا،عہد کیا تھا کہ متعلقہ حکام سے بات کروں گا-

    گوجرہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ ،ناقص مرچ اور ہلدی برآمد،دکاندار گرفتار،جیل منتقل

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ اسپتال کے مسائل کے حل کیلئے پیپلز پارٹی سے بات کی تعاون پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کروں گا، ایڈمنسٹر یٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یقین دلایا ہے کہ توقع سے بڑھ کر کام کروں گا۔

    کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے 80 فیصد باتیں یہیں حل کردی ہیں،حالات مزید بہتری کی طرف جائیں گے،فنڈز کے متعلق دو روز بعد پیشرفت دیکھیں گے،مولا جٹ جیسا گورنر بن کر کام بھی ویسا ہی ہوگا۔

    دوسری جانب اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ متحد ہو کر ان تمام مسائل کو حل کریں گے،صحت کا معاملہ محکمہ صحت سندھ کے پاس ہونا چاہئے، گڈاپ جیسے دور دراز علاقے کے لوگوں کو اتنی دور نہیں آنا پڑے،میونسپل خدمات بلدیاتی ادارے کریں اور صحت کی صحت کے ادارے کریں-

    ان کا کہنا تھا کہ عباسی شہید اسپتال کو جلد سیٹلائیٹ سینٹرز کے ساتھ منسلک کیا جائےگا اس کیلئے انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے مچھر کالونی کے معاملے میں کابینہ کے فیصلے کے مطابق لواحقین کو پیسے دیئے جائیں گے،کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کا بل جلد اسمبلی سے پاس کروایا جائے گا۔

    سرکاری نمبر پلیٹس والی گاڑیوں میں لینڈ مافیا اکرم درانی کی مسلح افراد کےہمراہ زمین پرقبضےکی کوشش

  • ‏کہتا ہےامریکا نےسازش کی،ہمیں معلوم ہےاس کو لیکرہی امریکہ آیا ہے:فضل الرحمان

    ‏کہتا ہےامریکا نےسازش کی،ہمیں معلوم ہےاس کو لیکرہی امریکہ آیا ہے:فضل الرحمان

    شکارپور:‏کہتا ہےامریکا نےسازش کی،ہمیں معلوم ہےاس کو لیکرہی امریکہ آیا ہے،اطلاعات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی قوتیں اور مغربی تہذیب دین اسلام پر حملہ آور ہیں۔

    یہ بات انہوں نے شکارپور میں جے یو آئی (ف) کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جس طرح آپ نے میرا استقبال کیا اس پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

    مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام دین اسلام کیلئے جنگ لڑ رہی ہے، عالمی قوتیں اور مغرب کی تہذیب آپ کے دین پر حملہ آور ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے اسکالر یہ تاثر دیتے ہیں کہ ہم بڑے تقاضوں کو سمجھتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو اسلام کی تفریق کرتے ہیں جو مغرب کیلئے قابل قبول ہو۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ آج اسلام کے نمائندے وہ لوگ بن رہے ہیں جنہیں اسلام کی الف ب کا بھی معلوم نہیں۔ دین اسلام کا نام ایسی زبانوں پر آگیا ہے، جن کی زبانوں پر صرف جھوٹ ہے۔

    جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ ہماری جنگ اسی نظریے اور اسی روش سے ہے، اب ہم نے بہت سی منازل طے کرلی ہیں اور منزل کے قریب ہیں۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا