Baaghi TV

Category: کراچی

  • صوبے میں‌ امن وامان کی صورت حال کو ہرحال میں بہترکرنے کی کوشش کی جائے:آئی جی سندھ کا حکم

    صوبے میں‌ امن وامان کی صورت حال کو ہرحال میں بہترکرنے کی کوشش کی جائے:آئی جی سندھ کا حکم

    کراچی:آئی جی سندھ کی ذیرصدارت ہونیوالے ایک اہم اجلاس میں حیدرآباد،میرپور خاص،شہیدبینظیرآباد پولیس رینج اور انکے اضلاع میں امن وامان کی مجموعی صورتحال،پولیس کو درپیش جنرل ایشوز کے حل پر تجاویز و مشاورت سمیت منشیات، گٹکا ماوا کے خلاف مشترکہ پولیس ایکشن کی حکمت عملی و لائحہ عمل کو مذید سخت اور موثر بنانے جیسے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اورمذید ضروری احکامات دیئے گئے۔

    آئی جی سندھ نے کہا کہ تھانہ جات میں مفرور و اشتہاری ملزمان کے مکمل کوائف پر مشتمل ڈیجیٹل ریکارڈ ترتیب دیا جائے اور تھانہ جات کی اپ ڈیشن جیسے امور و معاملات کو بھی جملہ تفصیلات کی روشنی میں یقینی بنایا جائے۔

    آئی جی سندھ اس بات پر زور دیا کہ منشیات فروشی، قتل، ڈکیتی،موٹر سائیکلز/کار لفٹنگ/اسنیچنگ و دیگر جرائم کے خلاف ہر سطح پر غیر جانبدارانہ اقدامات پولیس کی یقینی کامیابی کی ضمانت ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ منشیات،گٹکا ماوا اور دیگر نشہ آور اشیاء کا استعمال انکی خرید و فروخت معاشرے کے لیئے ناسور اور جرائم کو پروان دینے کا سبب بھی ہیں لہذٰا آنیوالی نسلوں کی بقاء اور خوشحالی کے لیئے ضروری ہیکہ اس ناسور کو جڑ سے ختم کیا جائے۔

    آئی جی سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ ہمیں تمام تر مالیاتی اور انتظامی امور میں سپورٹ کررہی ہے ایسے میں ضرورت اس امر کی ہیکہ آپریشنل امور کے ساتھ ساتھ انویسٹی گیشن کے شعبے کو بھی مذید بہتر اور اپ گریڈ کیا جائے کیونکہ مقدمات میں نامزد یا مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے بعد جو تفتیش تحقیق اور چھان بین کا مرحلہ آتا ہے اسکی کامیابی یا ناکامی کا انحصار کیسز کے جملہ تفتیشی، تحقیقاتی امور و پہلوؤں پر ہوتا ہے۔

    آئی جی سندھ نے اجلاس کو ہدایات دیں کہ حیدرآباد کی طرز پر پر میرپورخاص اور شہیدبینظیرآباد میں بھی کرائم سین یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے جسکا مقصد کیسز کی ابتدائی تفتیش کے جملہ امور کو بروقت کرنیکے علاوہ جائے وقوعہ پر دستیاب شواہد کو درست طور پر اکٹھا کرنا اور محفوظ بنانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام دوست ماحول کا فروغ اور شہریوں سے دوستانہ تعلقات ہی دراصل نظریہ کمیونٹی پولیس کا فلسفہ ہے۔جس پر عمل پیرا ہوکر ناصرف پولیس کی نیک نامی بلکہ جرائم کے خلاف یقینی کامیابی کی راہیں استوار کی جاسکتی ہیں۔

    اجلاس میں حیدرآباد میرپورخاص،شہید بینظیرآباد کے ڈی آئی جیز،آپریشن،ایڈمن کے اے آئی جیز کے علاوہ ضلعی ایس ایس پیز،حیدرآباد، میرپورخاص، شہیدبینطیرآباد اور متعلقہ اے ایس پیز نے بھی شرکت کی۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • لگتا ہے لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے یوٹرن لے لے گا، سعید غنی

    لگتا ہے لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے یوٹرن لے لے گا، سعید غنی

    سندھ کے صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ لگتا ہے عمران خان کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے یوٹرن لے لے گا

    ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیرسعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی سیاسی تاریخ یوٹرن سے بھری پڑی ہے یہ شخص ملک کو تباہی کے دھانے پر لے جانا چاہتا ہے ہم سب میثاق معیشت پر یقین رکھتے ہیں تاہم عمران نیازی کو معیشت کی کوئی فکر نہیں تاجر برادری عمران خان نیازی کو میثاق معیشت پر راضی کرلے میں اپنی قیادت کو منالوں گا عمران خان کی سیاست کا فائدہ پاکستان کے دشمنوں کو ہورہا ہے مجھے لگتا ہے لانگ مارچ کی تاریخ پر تاریخ دینے والےعمران خان نیازی کا لانگ مارچ 26 نومبر کو اسلام آباد یا راولپنڈی پہنچنے سے پہلے یوٹرن لے لے گا۔

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے، بلدیاتی انتخابات میں سکیورٹی سب سے اہم مسئلہ ہے، سندھ میں آنے والے سیلاب نے ہماری کمر توڑ دی ہے، صرف گھروں کی دوبارہ تعمیر کے لئے ساڑھے تین سو ارب روپے اور سکولوں کی بحالی کے لئے 16ارب روپے کی ضرورت ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے لئے بھی خطیر سرمایہ کی ضرورت ہے

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • کراچی: سی ٹی ڈی اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث ہونے لگے

    کراچی: سی ٹی ڈی اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث ہونے لگے

    کراچی:کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) پولیس کے اہلکار کراچی میں امن و امان قائم کرنے کی بجائے اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہو نےلگے۔محکمہ انسداددہشت گردی نےکراچی میں کارروائی کرکےسی ٹی ڈی کےافسر،کانسٹیبل اور ایک ملزم کو تاجر کے اغوا کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

     

    حکام کے مطابق انسپکٹر جاوید نے آکاش نامی تاجر کو اغواکرکے 50لاکھ تاوان مانگا۔ ملزمان سے تاوان کی مد میں وصول 5 لاکھ روپے بھی برآمد کرلیا گیاسی ٹی ڈی پولیس نے انسپکٹر جاوید کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان مغوی کوگاڑی میں لے کر گارڈن میں گھوم رہے تھے۔

     

    گرفتار انسپکٹر نے پولیس کو ابتدائی بیان میں کہا کہ آکاش نامی تاجر کو کوئٹہ اور افغانستان میں رابطوں کی تحقیقات کیلئے حراست میں لیا۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے کراچی میں دہشت گردوں سے مقابلے میں زخمی ہونے والا سی ٹی ڈی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیاتھا ۔

     

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انٹیلی جنس کے سربراہ راجہ عمر خطاب نے مذکورہ اہلکار کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل ارشد جدون یکم اکتوبر کو مقابلے میں زخمی ہو گیا تھا۔

     

    راجہ عمر خطاب نے مزید بتایا ہے کہ اس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 2 ہائی پروفائل دہشت گرد مارے گئے تھے۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انٹیلی جنس کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ارشد جدون تقریباً 1 ماہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھا۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • دھاگے کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد نہ کی جائے، محمد عثمان

    دھاگے کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد نہ کی جائے، محمد عثمان

    دھاگے کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد نہ کی جائے، محمد عثمان

    پاکستان یارن مرچنٹ آف ایسو سی ایشن (پائما) کے سابق چیئرمین محمد عثمان، سینئر وائس چیئرمین سہیل نثار، وائس چیئرمین جاوید خانانی نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اپیل کی ہے کہ ملک میں یارن صنعت سے وابسطہ صنعتوں اور تاجروں کوتباہی سے بچانے کے لیے دھاگے (یارن) کی در آمد پر کوئی بھی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد نہ کی جائے۔ اس سلسلے میں پاکستان یارن مرچنٹ آف ایسو سی ایشن کے نمائندہ وفد کو ملاقات کا وقت دیا جائے تاکہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل حکومت کو مکمل حقائق اور اعداد و شمار سے آگاہ کیا جا سکے۔وہ کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین ایف پی سی سی آئی سلیمان چاؤلہ اور سابق چیئرمین ثاقب گڈ لک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    پائما کے رہنماؤں نے بریفنگ میں میڈیا کو تمام اعداد و شمار کی تفصیلات بھی بتائیں۔ رہنماؤں محمد عثمان، سہیل نثار، جاوید خانانی، سلمان چاؤلہ اور ثاقب گڈ لک نے حکومت سے اپیل کی کہ دھاگہ کی موجودہ ڈیوٹی اسٹرکچرکو برقرار رکھا جائے۔ مقامی ٹیکسٹال کے تحفظ کے لیے یارن کی درآمد پر کوئی آر ڈی عائد نہ کی جائے۔ ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ سے ملک میں مہنگائی پر براہ راست اثر پڑے گا۔ اور حالات خراب ہوں گے۔ دوسری جانب یارن مینوفیکچررز درآمدی دھاگے کے زمینی لاگت کے مطابق اپنی قیمتوں میں اضافہ کریں گے جس کے نتیجے میں تیار ٹیکسٹائل مصنوعات کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گا اور مہنگائی پر دو گنا اثر پڑے گا۔ جس سے دیگر صنعتی مسائل بھی بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھاگے کے مینو فیکچررز ڈیوٹی اسٹرکچر میں بڑے فرق کے باوجود کم معیار اور پیداوار کی زیادہ لاگت کی وجہ سے مارکیٹ کو نہیں لے سکے۔ ہمارا مؤقف ہے کہ آر ڈی لگانے کی بجائے مؤثر پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی کوشش کی جائے۔

    پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی

    افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا

    تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین

    بجٹ میں،کم فیس والے نجی سکولوں کے لیے الگ سے رقم مختص کی جائے، ملک ابرار حسین

    پائمارہنماؤں نے مزید کہاکہ ہم پولیسٹر فلامنٹ یارن کے درآمد کنندگان ہیں جو پاکستان کے ٹیکسٹائل میں بنیادی خام مال ہے۔ یارن تیار شدہ شے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی جگہ یارن نے لے لی ہے۔ اور پاکستان میں ٹیکسٹائل کی صنعت کا زیادہ تر انحصار درآمدی یارن پر ہے۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یارن کو غلطی سے تیار شدہ شے سمجھ کر اگر حکومت نے آر ڈی نافذ کی تو اس کو تباہی سے نہیں بچایا جا سکتا لہٰذا حکومت پاکستان ہمارے مؤقف کو سنے سمجھے اور ہمیں تباہی اور ملک کو مہنگائی سے بچائے۔ایسو سی ایشن کے رہنماؤں نے میڈیا کو ڈیوٹی اور ٹیکس کی شرحوں کا موازنہ بھی پیش کیا اور تکنیکی مسائل سے بھی آگاہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے فوری توجہ کی اپیل بھی کی۔ اور کہا کہ آر ڈی کے نفاذ سے گریز کیا جائے

  • موٹر سائیکلز لفٹرز، مفرور،اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں،سات ملزمان گرفتار

    موٹر سائیکلز لفٹرز، مفرور،اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں،سات ملزمان گرفتار

    موٹر سائیکلز لفٹرز، مفرور،اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں،سات ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    تھانہ گلستان جوہر سے اسٹریٹ کریمنل رپیڈ آفنڈرس ,منشیات فروش، موٹر سائیکلز لفٹرز، مفرور،اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں کی گئی ہیں،تھانہ گلستان جوہر پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار کر لئے گرفتار ملزمان اسٹریٹ کراٸم موٹر ساٸیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں گرفتار ملزمان سے منشیات ,موٹر ساٸیکلیں اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے غیرقانونی اسلحہ ایک پسٹل 30 بور ,ایک 9mm پسٹل اور ایک عدد رائفل 222 بمعہ 8 راونڈ برآمد کئے گئے ہیں، ملزمان سے تین موٹر سائیکلیں چوری شدہ و چھینی ہوئی برآمد ہوئی ملزمان سے برآمدہ ساٸیکلیں سی پی ایل سی سے تصدیق تھانہ پاپوش نگر ,ماڈل کالونی اور تھانہ گلشن سے چوری شدہ و چھینی ہوٸی ہیں ملزمان سے 8 عدد پرس, نقدی رقم 21500 روپے اور 11 عدد موبائل فونز چھینے ہوئے برآمد ہوئے

    ملزمان کا کریمنل ریکارڈ کی تفصیل زیل ہے

    1.مقدمہ الزام نمبر 230/22 بجرمد فعہ 6/9C اینٹی نارکوٹیکس تھانہ گلستان جوہر
    2.مقدمہ الزام نمبر 6/2022 بجرم دفعہ 6/9B اینٹی نارکوٹیکس تھانہ گلستان جوہر
    3.۔مقدمہ الزام نمبر 151/18 بجرم دفعہ 23/1Aسندھ آرمزایکٹ تھانہ نیو کراچی
    4۔مقدمہ الزام نمبر 168/19 بجرم دفعہ 23/1Aسندھ آرمزایکٹ تھانہ نیو ٹاون
    5۔مقدمہ الزام نمبر 586/19 بجرم دفعہ 6/9B اینٹی نارکوٹیکس تھانہ عزیز بھٹی
    6۔مقدمہ الزام نمبر 126/20 بجرم دفعہ 380/457/34 تھانہ پی آئی بی
    7.مقدمہ الزام نمبر 497/22 بجرمد فعہ 324/496ٓ تھانہ ملیر کینٹ
    8.مقدمہ الزام نمبر 928/2022 جرم دفعہ 397/34 تھانہ گلشن اقبال

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    دوسری جانب ضلع کورنگی پولیس نے کارواٸی ہواٸی فاٸرنگ کرنے والا شخص گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، تھانہ سعودآباد پولیس نے سوشل میڈیا پر ہواٸی فاٸرنگ کی ویڈیو واٸرل ہونے پر ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ ایک پسٹل اور ایک کلاشن کوف بمعہ ایمونیشن, برآمد کیا ۔ گرفتار ملزم کی شناخت عامر علی ولد اشرف علی کے نام سے ہوٸی ۔ گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

  • ورلڈ بینک فنڈزکااستعمال؛ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو مزید ٹھیکے دینے سے روک دیا

    ورلڈ بینک فنڈزکااستعمال؛ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو مزید ٹھیکے دینے سے روک دیا

    کراچی: ورلڈ بینک کے فنڈز کا استعمال سندھ حکومت کے لیے مسائل کے حل کی بجائے مشکلات کا سبب بنتا جارہا ہے ، اس حوالے سے کراچی سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے انفراسٹرکچر کیلیے ورلڈ بینک کے 3 ارب روپے سے زائد فنڈز کے استعمال سے متعلق درخواست پر حکومت سندھ کو مزید ٹھیکے دینے سے روک دیا۔

    ہائیکورٹ میں کراچی کے انفراسٹرکچر کے لیے ورلڈ بینک اور حکومت سندھ کی جانب سے 3 ارب روپے سے زائد فنڈز کے استعمال سے متعلق دعوے کی سماعت ہوئی۔

    درخواست گزار کے وکیل ضیاء مخدوم نے موقف دیا کہ کراچی کے انفراسٹرکچر کیلیے 3 ارب 60 کروڑ روپے کے منصوبے جاری ہیں، یہ منصوبہ کامپیٹیٹو اینڈ لائیو ایبل سٹی آف کراچی (کلک) کے نام سے جاری ہے۔ قواعد کے مطابق منصوبوں میں شفافیت لازمی ہے لیکن فریقین نے کسی بھی ترقیاتی منصوبے کیلیے اشتہار تک جاری نہیں کیا۔

    درخواست گزار کے مطابق فریقین یہ کام ایمرجنسی کی آڑ میں کر رہے ہیں، پراجیکٹ کے ہر منصوبے کے ٹینڈر کیلیے اشتہارات جاری کرنے کی ہدایت کی جائے۔ درخواست گزاروں کو بھی ٹینڈرز میں شریک ہونے کا حق دیا جائے۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ جن منصوبوں کے پہلے ٹھیکے جاری ہو چکے ہیں ان کا بھی جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ ہر ٹینڈر کی لاگت اور کام کی نوعیت کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔کے ایم سی کے وکیل نے موقف دیا کہ اتنی تفصیلات فراہم کرنے کیلیے مناسب وقت دیا جائے۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتے۔ عدالت نے حکومت کو مزید ٹھیکے دینے سے روکتے ہوئے سماعت 29 نومبر کیلیے ملتوی کر دی۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • سائٹ کے صنعتکاروں کی پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس باربارمنسوخی کی مذمت

    سائٹ کے صنعتکاروں کی پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس باربارمنسوخی کی مذمت

    سائٹ کے صنعتکاروں کی پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس باربارمنسوخی کی مذمت،وزیراعلیٰ سندھ سےنوٹس لینےکامطالبہ
    سی ای ٹی پی، 65۔ ایم جی ڈی منصوبوں پر جلد عمل درآمد کے احکامات جاری کیے جائیں، ریاض الدین
    سی ای ٹی پی کے لیے زمین موجود،فوری کام شروع کیاجاسکتاہےمگرسندھ حکومت غیرمعینہ مدت تک مؤخرکررہی ہے،سلیم پاریکھ

    سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری (سائی) کراچی کے صدر ریاض الدین اور چیف کوآرڈینیٹر سلیم پاریکھ نے صنعتی زونز میں کمبائنڈ ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس (سی ای ٹی پی) اور 65۔ ایم جی ڈی پانی سپلائی کے پروجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کے تیسرے اجلاس کو بار بار ملتوی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مذکورہ اجلاس 21نومبر2022 کو 5ویں بار ملتوی کیا گیا ہے۔ایک بیان میں سائٹ کے صدر نے کہا کہ دونوں منصوبوں کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔سی ای ٹی پی نہ صرف برآمدات کی تعمیل بلکہ ماحول دوستی کے لیے بھی اہم ہے۔اسی طرح پانی کی فراہمی کراچی میں پانی کی قلت کا شکار صنعتوں کی لائف لائن ہے۔

    چیف کوآرڈینیٹر سائٹ ایسوسی ایشن سلیم پاریکھ نے بتایا کہ پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی صنعتی زونز میں سی ای ٹی پی کے قیام اور 65۔ ایم جی ڈی اضافی پانی سپلائی کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے حکومت سندھ نے تشکیل دی ہے۔سی ای ٹی پی کے لیے زمین پہلے ہی دستیاب ہے لہٰذا فوری طور پر کام شروع کیا جا سکتا ہے تاہم سندھ حکومت کی جانب سے اسے غیر معینہ مدت تک مؤخر کیا جا رہا ہے۔

    سائٹ ایسوسی ایشن پہلے ہی چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کو خط لکھ چکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس میں جن منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی وہ پورے کراچی شہر کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں تاہم اب 8 اکتوبر 2019 کو آخری (دوسری) میٹنگ کے انعقاد کو 3 سال ہو چکے ہیں۔اس طرح کا غیر سنجیدہ رویہ محکمہ پلاننگ کی جانب سے شہر کی بہتری کے لیے کام کرنے کے لیے آمادگی کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

    صدر ریاض الدین نے کہا کہ غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے منصوبے کی لاگت ہر سال بڑھ رہی ہے اور بالآخر حکومتی خزانے پر اضافی مالی بوجھ ڈال رہی ہے۔سائٹ کے رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور دونوں منصوبوں پر جلد عمل درآمد کا حکم دینے کا مطالبہ کیا ہے جو برآمدات کے ساتھ ساتھ عام طور پر صنعتوں کی لائف لائن کے لیے بھی اہم ہیں۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

    وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

  • سندھ حکومت تعلیمی اداروں کو تباہ کررہی ہے،میرٹ کا قتل کیا جارہا ہے:رابعہ اظفر

    سندھ حکومت تعلیمی اداروں کو تباہ کررہی ہے،میرٹ کا قتل کیا جارہا ہے:رابعہ اظفر

    کراچی: سندھ اسمبلی کی رکن رابعہ اظفر نظامی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کراچی شہر کی تعلیم کے ساتھ مذاق کررہی ہے۔

    پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی فردوس نقوی، بلال غفار، شہزاد قریشی اوردیگر کے ساتھ ڈی جے سائنس کالج کے دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی رابعہ اظفر نظامی کا کہنا تھا کہ سی اور ڈی گریڈ کے 100 سے زائد طلبا کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ میرٹ کا قتل عام ہے۔

    رابعہ اظفر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور میں بھی اس کالج کا وائس چانسلر گورنر نہیں تھا۔ہمارے دور میں بھی سی ایم صاحب ہی اس کالج کے وائس چانسلر تھے۔ کام کرنا حکومت کا فرض بنتا ہے۔ڈی جے کالج کو ’’یونیورسٹی آف ماڈرن سائنس اور ایک انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس کے طور پر اپ گریڈ کیا جانا چاہیےتاہم یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ اس کالج کے معاملات پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے چلائے جائیں۔

    پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء و رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ آج میں ڈی جے سائنس کالج کے باہر کھڑا ہوں۔ اس کالج سے میں نے تعلیم حاصل کی یہاں سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ کا داخلہ ہوتا تھا لیکن آج ایسا نہیں ہورہا۔،ہم نے پرنسپل صاحب سے پوچھا کے آپ کو کتنا فنڈ ملتا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ صرف 14 لاکھ روپے ملتے ہیں بلڈنگ کی مرمت کے لیے یہ اس کالج کے ساتھ مذاق ہے۔ کالج کے لیے کم از کم ایک کروڑ روپے مختص ہونے چاہئیں۔ یہ لوگ اس شہر کے دشمن ہیں ان لوگوں نے طلبہ کی تعلیم کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے۔

    فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جے کالج میں پری انجینئرنگ کے 600 طلبہ کو جگہ دی جانی تھی صرف 86 کے داخلوں کا اعلان کیا گیا۔پری میڈیکل کے 200 طلباء کو جگہ دی جانی تھی اور 245 طلباء کو داخلہ دیا گیا تھا۔داخلوں کی میرٹ کی پالیسی پر سنگین سمجھوتہ کیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے کہا کہ آج تاریخی ڈی جے سائنس کالج کا دورہ کیا کالج میں داخلوں کے مسائل پر گہری تشویش ہے۔فیکلٹی کی صورت حال بھی تشویشناک ہے ایسے معزز کالج کے لیے صرف گریڈ 20 کی پوزیشن ہے اور صرف گزشتہ سال گریڈ 20 میں ترقی پانے والے 4 سینئر اساتذہ کا تبادلہ کیا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کالج کی ساکھ فیکلٹی اور انفراسٹرکچر نے بنائی ہے اور پی پی پی کی حکومت اس کالج اور اس کی ساکھ کو تباہ کرنے کو یقینی بنا رہی ہے۔اس کالج کی طرف سے اب کوئی 4 سالہ ڈگری پروگرام پیش نہیں کیا جا رہا ہے جس میں کئی دہائیوں سے سائنس کے شعبے میں ہزاروں گریجویٹس موجود تھے۔ ڈگری پروگرام لازمی ہے۔

    اراکین سندھ اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ اسلامیہ کالج کا معاملہ انتہائی تشویشناک ہے۔ محکمہ تعلیم کو سوتے ہوئے پکڑا گیا۔ اسلامیہ کالج ایسا کالج ہے جو تسلیم شدہ اور شاندار ماضی کا حامل ہے۔ اس کے 7000 طلباء کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔اس کے احاطے کو خالی نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت سندھ زمین کے مالکان کو معاوضہ دے ورنہ اسے عدالت میں چیلنج کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ عدالتی حکم کی وجہ سے اس جگہ اور احاطے میں اسلامیہ کالج کا وجود ختم نہ ہو۔ کالج کی تعلیم سے متعلق مسائل کو اسمبلی میں اٹھائیں گے۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • لگتا یہ ہی ہے کہ عمران خان تا حیات نا اہل ہونے جا رہے ہیں ،شرجیل میمن

    لگتا یہ ہی ہے کہ عمران خان تا حیات نا اہل ہونے جا رہے ہیں ،شرجیل میمن

    لگتا یہ ہی ہے کہ عمران خان تا حیات نا اہل ہونے جا رہے ہیں ،شرجیل میمن
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ رواں ہفتہ کے اختتام تک عمران خان کی پھیلائی گئی بحرانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جعلی لانگ مارچ غیر مؤثر ہوچکا اور جعلی حیثیت عوام پر آشکار ہوچکی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعتراف کرلیا کہ لانگ مارچ ختم ہو چکا ہے عمران خان قوم کو گھڑی ، گندم ، چینی چوری اور منی لانڈرنگ جیسے سرپرائز دے چکے ہیں عمران خان 26نومبرکو اب کون سا بڑا سرپرائز دیں گے ؟عمران خان خیر منائیں ، الیکشن کمیشن سے نااہل ہوچکے، توشہ خانہ بد عنوانی سے بچ نہیں سکتے ،لگتا یہ ہی ہے کہ عمران خان تا حیات نا اہل ہونے جا رہے ہیں ،عمران خان، فرح اور ان کی کابینہ اراکین دبئی میں مقیم شخصیت سے فرمائشیں کرتے رہے،

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کرکٹ سے اتنا پیسہ نہیں کمایا جتنا توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر کمایا ، سنا ہے عمران خان نے کرکٹ میں انڈیا سے ملنے والا سونے کا تمغہ بھی بیچ ڈالا تھا ظاہر ہوتا ہے کہ قیمتی تحائف اور اعزازات بیچنا عمران خان کی پرانی عادت ہے عمران خان پریشر ککر بننے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ بدعنوانی کیسز سے بچ سکیں ، عمران خان کی بقیہ زندگی عدالتوں کے چکر کاٹنے اور سلاخوں کے پیچھے گزرے گی، انتخابات2023 میں اپنے وقت پر ہونگے اور اتحادی حکومت مدت پوری کرے گی ،

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا

    ۔فارن فنڈڈ پارٹی کا آخری ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات ماہ سے عمران خان امریکہ اور ایسٹبلشمنٹ پر حکومت گرانے کے الزام لگا رہے تھے، اچانک ان کو خیال آیا کہ ان کی حکومت گھرانے میں کوئی بیرونی اور اندرونی سازش نہیں تھی۔ امریکی لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد عمران خان مسلسل اپنے بیانیے سے ہر یو ٹرن لے رہے ہیں بظاہر یہ جانتے تھے کہ عدم اعتماد میں کوئی بھی سازش شامل نہی تھی وہ ایک آئینی اور پارلیمانی معاملہ تھا۔ لیکن موقعے سے سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے انہوں نے پاکستان کے عالمی تعلقات کو دائو پر لگا دیا۔ حقیقی آزادی کے جھوٹے بیانیہ کی بنیاد پر ملک میں تقسیم، نفرت اور انتشار پھیلایا۔

    شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی نفرت انگیز سیاست سے جو ملک اور اداروں کو نقصان ہوا کیا ایک یو ٹرن لینے سے اس کا ازالہ ہو جائے گا؟ ان کی تمام سیاسی زندگی یو ٹرن میں ہی گزری گی کیوں کہ ان کی سیاست ملک اور عوام سے نہیں بلکہ ان کے اپنے ذاتی مفادات سے جڑی ہوئی ہے

  • بچوں کو اسکول چھوڑنے والے والدین اور خواتین کو لوٹنے والا گینگ گرفتار

    بچوں کو اسکول چھوڑنے والے والدین اور خواتین کو لوٹنے والا گینگ گرفتار

    بچوں کو اسکول چھوڑنے والے والدین اور خواتین کو لوٹنے والا گینگ گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

    بلال کالونی پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کاروائی کی ہے، درجنوں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان بلال کالونی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں بچوں کو اسکول چھوڑنے والے والدین اور خواتین کو لوٹتے تھے ملزمان کوچنگ سینٹرز اور اسکولوں کے باہر بچوں کے والدین اور خواتین سے موبائل فون، پرس اور طلائی زیورات چھینتے تھے گرفتار ملزمان میں واحد نذیر ، عمران کیپٹن اور خان شامل ہیں ملزمان نے اعتراف کیا کہ پارک میں ٹک ٹاکر اور ویڈیو بنانے والوں کو بھی نشانہ بناتے تھے اور مہنگے موبائل فون چھینتے تھے ملزمان کا تعلق حب بلوچستان سے ہے اور واردات کرنے روزانہ مخصوص وقتوں میں کراچی آتے تھے.ملزمان چھینے ہوئے موبائل فون حب بلوچستان میں فروخت کیا کرتے تھے ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور متعدد بار جیل جاچکے ہیں ملزمان کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان، لیڈیز پرس، 12 موبائل فون، 3 عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین اور جیولری سیٹ برآمد کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

    دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس نے مطلوب لسٹڈ منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے نام انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزمان کی فہرست میں بھی شامل تھے۔تھانہ مومن آباد پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران دو مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 01 کلو سے زائد چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبٹینس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں محمد مراد عرف دل مراد مری اور محمد اعجاز عرف رحمت اللّٰہ عرف بابو بھائی شامل ہیں۔

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا