Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی:شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا

    کراچی:شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا

    کراچی: قصبہ موڑ اسلامیہ کالونی میں شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پیرآباد کے علاقے قصبہ موڑ اسلامیہ کالونی پراچہ اسپتال کے قریب گھر میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے ایک خاتون زخمی ہوگئی،

    اس حوالے سےپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون دوران علاج خون زیادہ بہہ جانے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

    جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ یاسمین زوجہ صابری کے نام سے کی گئی۔ ورثا نے پولیس کارروائی کروانے سے انکار کر دیا اور لاش گھر لے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو اس کے شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا، مقتولہ کی لاش کے ہمراہ آنے والے درجنوں افراد شدید مشتعل تھے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے لانڈھی مسلم آباد میں 8 سالہ بچی کے اغواء اور قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں تفیشی ٹیم نے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

    کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کا ڈی این اے کرایا جائے گا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے ایک پھر جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے

    ایس ایس پی ملیر نے بچی کے والد کو ابتدائی تفیش سے آگاہ کیا ،اس کے ساتھ ساتھ فرانزک کرائم ٹیم نے شواہد جمع کرکے لیبارٹری روانہ کردئیے ،مقدمہ کے انداج اور غفلت برتنے پر ایس ایچ او سمیت 3 افسران کو معطل کردیا گیا،

    ایس ایس پی ملیرعرفان بہادرکا کہنا تھا کہ لواحقین کی ہر ممکن مدد کرنے اور تفتیش میں کسی بھی صورت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی،

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • شہر قائد میں دھند کا راج ،سردی میں اضافہ ہونےلگا

    شہر قائد میں دھند کا راج ،سردی میں اضافہ ہونےلگا

    کراچی:شہر قائد کے میدانی و مضافاتی علاقوں میں گہری دھند چھائی ہوئی ہے اور شہر میں تھر کی جانب سے ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے،تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس وقت شہر قائد میں دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ 5 کلو میٹرتک محدود رہے گی۔ کراچی کی راتیں خنک ہونا شروع ہوگئیں ہیں تاہم مطلع آج صاف رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 5.20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا ۔ کراچی میں شمال مشرق کی جانب سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوامیں نمی کا تناسب 91 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور اس وقت دوسرے جبکہ کراچی چھٹے نمبر پرآگیا ہے ۔

    حالیہ رپورٹ کے مطابق لاہوراورکراچی دونوں کی فضا شدید مضر صحت قرار دی جارہی ہے لاہور کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 214 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے تاہم کراچی کی فضا میں آلودگی کی مقدار 172 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے

    ایئر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہلی شہر کا شمار اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں کہ فہرست میں سب سے اوپر آگیا ہے کیونکہ دہلی شہرکی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 266 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

     

    ائیر کوالٹی انڈیکس کے اعدادو شمار کے بطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہوتی ہے،201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہےجبکہ301 سےزائد درجہ خطرناک ترین آلودگی کوظاہر کرتا ہے جو انتہائی حد تک مضر صحت ہے۔

    اس حوالے سےایئر کوالٹی انڈیکس کےماہرین صحت نے کی شہریوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک ضرور پہنیں اور دمہ اور سانس کے مریض خصوصی طورپراحتیاط کریں

    تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت لاہورموٹروے ایم ٹوکو شیخوپور تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے ، روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں اورغیر ضروری سفر سے گریز کریں انہوں نے مزید کہا کی تیز رفتاری سے پرہیزکرتے ہوئے اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

    روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر کےموٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

    محکمہ تحفظ ماحولیات کے ترجمان کے مطابق لاہورمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ائیر کوالٹی کی رپورٹ کے مطابق ٹائون ہال، مال روڈ پر ائیر کوالٹی انڈیکس 115، ٹائون شپ میں 102 ائر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کرول گھاٹی میں اے کیو آئی 439 رہا۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • معروف عالم دین مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ ادا، بڑی تعداد میں عوام کی شرکت

    معروف عالم دین مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ ادا، بڑی تعداد میں عوام کی شرکت

    کراچی: معروف عالم دین مفتی محمد رفیع عثمانی مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔اطلاعات کے مطابق مفتی رفیع عثمانی مرحوم کی نماز جنازہ ان کے بھائی مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی، مفتی رفیع عثمانی مرحوم کی نماز جنازہ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    مفتی رفیع عثمانی کی تدفین دارالعلوم کورنگی کے احاطے میں ہی کی جائے گی، مفتی رفیع عثمانی کی تدقین ان کے والد مفتی شفیع عثمانی اور والدہ کی قبر کے درمیان کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ مفتی محمد رفیع عثمانی دو روز قبل 86 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

    مفتی رفیع عثمانی ،مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے، مرحوم رفیع عثمانی مفتی اعظم پاکستان تھے، مرحوم مفتی اعظم پاکستان مفتی شفیع عثمانی کے بیٹے اور مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے۔

    مرحوم مفتی رفیع عثمانی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست بھی تھے۔ مفتی رفیع عثمانی 21 جولائی 1936 کو دیوبند میں پیدا ہوئے۔

     

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • وکلا حکومت کے سامنے ہاتھ پھیلائیں گے تو آزاد نہیں رہیں گے:جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    وکلا حکومت کے سامنے ہاتھ پھیلائیں گے تو آزاد نہیں رہیں گے:جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    کراچی: سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ وکلا کو حکومت کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلانا چاہیے، حکومت سے پیسے لیں گے تو آپ آزاد نہیں ہوں گے اور حکومت جو آپ کو پیسہ دے رہی ہے وہ عوام کے ٹیکس کا ہے۔

     

     

    تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اداروں پر تنقید نہ کریں شخصیات پر تنقید کریں، جب ہم نے آئین کا دامن چھوڑا تو ملک دو لخت ہوا۔

     

    علاوہ ازیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ 950 پیراگراف پر مشتمل ایک فیصلہ تھا جس پر شرمندگی ہوتی ہے، اس فیصلے میں وزیر اعظم کو سزا موت سنائی گئی، ججز کو کسی کے دباؤ میں آکر سزائے موت نہیں دینا چاہیے۔

     

    انہوں نے کہا کہ ملک کا ہر شہری عدلیہ کی آزادی چاہتا ہے، عدلیہ کا کام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، وکلا کا لہو پاکستان کا تحفظ کرتا ہے، ہمیں سوال کرنے کا حق دیں ہھر آپ ہمارے فیصلے پر بھرپور تنقید کریں۔

     

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کا کہ میں نے سوائے ایک کے توہین عدالت کا کوئی کیس نہیں سنا، آپ کو حق ہے آپ مجھ سے سوال جواب کرسکتے ہیں، میرے کیس کے بعد وومن ایکشن فورم کہا کہ ججز اثاثے ظاہر کریں، میں نے اور اہلیہ نے اپنے اثاثے ظاہر کردیے۔

     

    انہوں نے کہا کہ ججز ترقی پر وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کا پہلےاور بعد کا موقف مختلف تھا، اس کے متعلق دلائل نہیں دیے گئے، شاید کچھ پریشر ہو؟، افسران سے گاڑیاں واپس لی جائیں تو پبلک ٹرانسپورٹ اچھی ہوجائے گی۔

     

    اس موقع پر جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ آئین و قانون کی حکمرانی پر مبارکباد دینے کی خواہش ہے، ہم 75 برس سے ایسا نہیں کرسکے، یہ سب غیر سیاسی قوتوں کی نظام میں مداخلت ہے، اس کی ذمے داری سیاسی لوگوں پر بھی عائد ہوتی ہے۔

     

    انہوں نےکہا کہ ہم خوشحال معاشرہ قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں،ملک میں جمہوری عمل کو کبھی پنپنےنہیں دیا گیا،بینظیر بھٹو کی حکومت کے خاتمے کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ بروقت نہیں ہوا اور وہ غیر موثر ہوگئیں۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • کراچی یونیورسٹی کانباتاتی باغ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

    کراچی یونیورسٹی کانباتاتی باغ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

    جامعہ کراچی میں گزشتہ 15 برس قبل سائنسی بنیادوں پر قائم کیا گیا پاکستان کا پہلا نباتاتی باغ ”بوٹینیکل گارڈن“حکام کی عدم توجہی اورفنڈز کی شدید قلت کے سبب اپنی سائنسی افادیت کھورہا ہے۔جامعہ کراچی کے مرکزی داخلی دروازے سے شروع ہوکر کیمپس گیٹ سے کئی ایکڑرقبے پر محیط اس بوٹینیکل گارڈن ’سائنسی پارک‘ کے داخلی اورسامنے کے حصے آرائش کے ساتھ دیکھ بھال کی کوششیں تو جاری رہتی ہیں تاہم گارڈن کاعقبی حصہ بنجر زمین یامستقبل کے کسی جنگل کی ابتدائی شکل پیش کررہاہے۔

    واضح رہے کہ یہ بوٹنیکل گارڈن کئی ملین روپے کی مالیت سے قائم کیا گیا۔ اسی طرح پلانٹ کنزرویشن ایریا میں اے وی پلانٹ خراب ہونے کے سبب برباد ہوگیا ہے یہاں محفوظ کیے گئے پودے اب مفقود ہیں جبکہ مذکورہ ایریا اوراس کااے سی پلانٹ کھنڈرات کامنظرپیش کررہا ہے۔

    کچھ عرصے قبل جب ان سے فون پر رابطہ کرکے نباتاتی باغ کی موجودہ صورتحال اوراس کے مختلف سیکشن کے بتدریج ختم ہونے کے متعلق سوال کیا گیا تھا تو ڈاکٹر روحی کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے اسی سال 23 مئی کوجوائنگ دی یہاں فنڈنگ کامسئلہ رہا ہے‘۔ اس حوالے سے انتظامیہ کوایک تفصیلی خط بھی دیا ہے جس میں مسائل کی جانب نشاندہی کی گئی ہے۔

    ڈاکٹرروحی نے دعوی کیا تھا کہ انھوں نے آنے کے بعد نرسری ایریا کودوبارہ فعال کیا ہے جواس سے قبل بند پڑی تھی جبکہ ہم مزید میڈیسن پلانٹ لگوارہے ہیں“۔

    واضح رہے کہ بوٹنیکل گارڈن کے ایک مخصوص حصے میں ”پلانٹ کنزرویشن ایریا“ قائم کیاگیاتھا جس میں پاکستان کے دوردراز علاقوں سے ایسے پودے لاکریہاں محفوظ کیے گئے تھے جوایک مخصوص درجہ حرارت کے بغیرنشونما نہیں پاسکتے اوراس کے لیے پلانٹ کنزرویشن ایریا میں باقاعدہ طورپر اے سی پلانٹ لگائے اورمتعلقہ پودوں کومخصوص درجہ حرارت پررکھاجاتا تھا۔

    سابقہ وائس چانسلرزکے دورمیں اے سی پلانٹ کی ”مرمت“ نہ ہونے کے سبب یہ پلانٹ خراب ہوگیا۔ جس کی وجہ سے اے سی اور جنریٹرز ناکارہ ہوگئے اور کنزرویشن ایریا کوسایا فراہم کرنے والا نٹ بھی تارتارہوکراپنی جگہ چھوڑگیا جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے لائے گئے پودے بھی ختم ہوگئے اب وہاں ناکارہ اے سی پلانٹ اورکنزرویشن ایریا کا ٹوٹا پھوٹا آئرن اسٹریکچراس بات کی گواہی دیتا ہے کہ کبھی وہاں کنزرویشن ایریا موجود تھا۔

    اس کنزرویشن ایریاسے آگے بڑھیں توگارڈن یکایک کسی اجاڑیا جنگل کانقشہ پیش کرنے لگتا ہے اورمزید آگے جاکریہ معلوم ہوتا ہے کہ مزید آئرن اسٹریکچراورنیٹ کی چھت کے ساتھ قائم کیے گئے حصے بھی بربادی کاشکارہیں وہاں ماضی میں رکھے گئے پودے موجودنہیں گھاس کی جگہ اب جھاڑیوں نے لے لی ہے۔

    یادرہے کہ جامعہ کراچی کے بوٹنیکل گارڈن کاپروجیکٹ ایچ ای سی کی جانب سے سن 2005میں منظورہواتھا اوراس کا باقاعدہ قیام سن 2007میں عمل میں آیاجب ستمبر2007کواس وقت کے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان نے اس کاافتتاح کیا۔یہ پروجیکٹ معروف نباتاتی محقق اورجامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمد قیصر کا اقدام تھا جواس وقت پاکستان کے معروف بوٹنیکل جرنل کے مدیربھی ہیں۔

    واضح رہے کہ جامعہ کراچی کانباتاتی باغ ایچ ای سی کی جانب سے ملنے والے تقریباً 3 کروڑروپے کے فنڈزسے قائم کیا گیا تھا جس میں ”سلائن ایریا“ میں نشونما پانے والے پودوں کے ساتھ ساتھ ”الپائن پلانٹس،میڈیسن پلانٹ اورہیلوفائیٹ“ بھی محفوظ کیے گئے تھے جبکہ پھل داردرختوں کیلیے ایک علیحدہ حصہ مختص کیا گیا تھا۔ جس میں آم سمیت دیگرپھل داردرخت موجود تھے جس ختم ہوگئے۔ بتایاجارہاہے کہ آم کے پودوں کی ایک بارپھرکاشت کی گئی ہے۔

    ادھر وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ عمومی طور پر سائنسی و تحقیقی منصوبوں کے لیے ہمارے لوگ ایچ ای سی گرانٹ تو لے آتے ہیں جس سے ایک بار منصوبہ شروع ہوجاتا ہے تاہم اسے جاری رکھنے اور مسلسل تحقیق کے لیے علیحدہ گرانٹ کا بھی ہیڈ ہونا چاہیے جسے پی ون میں شامل ہی نہیں کیا جاتا پھر ان منصوبوں کا بوجھ جامعات پر آجاتا ہے جیسا اس منصوبے میں ہوا ہے جبکہ موجودہ مالی صورتحال اور گرانٹ میں توسیع نہ ہونے سے ایسے منصوبے چلانا بھی کسی چیلنج سے کم نہیں ہے

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • کلر سیداں پولیس کی کاروائی، خواتین کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم گرفتار:کراچی میں بھی گرفتاریاں

    کلر سیداں پولیس کی کاروائی، خواتین کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم گرفتار:کراچی میں بھی گرفتاریاں

    کلرسیداں:کلر سیداں پولیس کی کاروائی، خواتین کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔اطلاعات کے مطابق ملزم اسد عرف اچھو سے 04 طلائی بالیاں، 10 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد،ملزم خواتین سے پانی مانگتا اور اکیلا دیکھ کر انکے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو جاتا تھا،سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے ایس پی صدر کو ملزم کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا تھا۔

    کلر سیداں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،ملزم سے تفتیش کے دوران 04 طلائی بالیاں، نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا،صدر محمد نبیل کھوکھر کی کلر سیداں پولیس ٹیم کو شاباش،خواتین پر تشدد کسی صورت میں قابل برداشت نہیں۔

    سی پی سید شہزاد ندیم بخار کا کہنا تھا کہ یخواتین کے حوالے سے جرائم پر زیرو ٹالیرنس پالیسی کو یقینی بنایا جائے گا۔

    دوسری طرف کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 5 میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم خواتین سے زیورات چھیننے والے گروہ میں شامل ہے۔

    حکام نے بتایا کہ گشت پر مامور پولیس کلفٹن بلاک 5 گندا نالہ کے قریب پہنچی تو وہاں موجود 2 مشکوک افراد نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم سے ایک پستول اور خواتین سے چھینی ہوئی 4 چوڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • کراچی: 8 سالہ بچی کے اغواء اور قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت :بڑی گرفتاریاں

    کراچی: 8 سالہ بچی کے اغواء اور قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت :بڑی گرفتاریاں

    کراچی :لانڈھی مسلم آباد میں 8 سالہ بچی کے اغواء اور قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں
    تفیشی ٹیم نے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

    کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کا ڈی این اے کرایا جائے گا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے ایک پھر جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے

    ایس ایس پی ملیر نے بچی کے والد کو ابتدائی تفیش سے آگاہ کیا ،اس کے ساتھ ساتھ فرانزک کرائم ٹیم نے شواہد جمع کرکے لیبارٹری روانہ کردئیے ،مقدمہ کے انداج اور غفلت برتنے پر ایس ایچ او سمیت 3 افسران کو معطل کردیا گیا،

    ایس ایس پی ملیرعرفان بہادرکا کہنا تھا کہ لواحقین کی ہر ممکن مدد کرنے اور تفتیش میں کسی بھی صورت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی،

    دوسری طرف کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم سائیٹ ایریا سے گرفتارکرلیا گیا ہے ، ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایت پر اسٹریٹ کرائمرز کا پیچھا جاری ہے

    یہ بھی معلوم ہو اہے کہ امروز ایس ڈی پی او سائیٹ جہان خان نیازی نے نگرانی ایس ایچ او تھانہ سائیٹ بی انسپکٹر زوار حسین کی اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی ،پولیس کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو غنی چورنگی سائیٹ ایریا سے گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ملزم بنام تاج محمد ولد ساون خان کے قبضہ سے بوقت گرفتاری غیرقانونی 30 بور پستول بمعہ ایمونیش برآمد کیا گیا ،ملزم اس سے قبل بھی تھانہ نیپئیر کے مقدمہ 211/21 بجرم دفعہ 23(i)A میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 374/22 بجرم دفعہ 23(i)A درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • کالجزاساتذہ کی کمی دور کرنے کیلیے 1500 انٹرنیز بھرتی کرنے کا اعلان

    کالجزاساتذہ کی کمی دور کرنے کیلیے 1500 انٹرنیز بھرتی کرنے کا اعلان

    کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے سندھ کابینہ کے فیصلے کے تحت محکمہ کالج ایجوکیشن میں کالج ٹیچنگ انٹرن شپ پروگرام کے تحت 1500 انٹرنز لینے کا حکم دے دیا ہے۔

    محکمہ تعلیمات کے تحت کالج میں سات ماہ کے لیے انٹرنشپ دی جائے گی، اس سلسلے میں درخواستیں طلب کرنے کے لیے اشتہار تیار کر کے محکمہ اطلاعات کو بھجوا دیا گیا ہے جو اتوار کو شائع کیا جائے گا۔

    انٹرنز کو ماہانہ 60,000 روپے ادا کیے جائیں گے، جن مضامین میں انٹرنز رکھے جائیں گے ان میں فزکس کے 122، کیمسٹری کے 120، اکاؤنٹس کے 98، باٹنی کے 107، زولوجی کے 107، انگلش کے 190، کمپیوٹر سائنس کے 208، اردو کے 61، سندھی کے 98، پاکستان اسٹڈیز کے 80، اسلامیات کے 54، کامرس کے 46 اورسائنس کے 49 مضامین شامل ہیں۔

    کالج ٹیچنگ انٹرن شپ پروگرام کے تحت اقتصادیات کے66، شماریات کے52، تعلیم کے28، سیاسیات کے49اور ہوم اکنامکس کے 5 انٹرنز رکھے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن انٹرنز کے غیر فعال ہونے کے باعث سندھ کے کالجز میں اساتذہ کی شدید کمی تھی۔

    محکمہ تعلیمات کالجز نے 2018 میں لیکچررز کی 1500 اسامیاں، اسسٹنٹ پروفیسرز کی 540 اسامیاں، ایسوسیئیٹ پروفیسرز کی 270 اور پروفیسر کی 26 آسامیاں بھیجیں تھیں جن پر تا حال تقرری نہیں ہو سکی ہے۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • پاکستان کے پہلےکاروباری اعلیٰ تعلیمی ادارے،ایکسٹریم کامرس کالج کوہائیرایجوکیشن کمیشن نےتسلیم کرلیا

    پاکستان کے پہلےکاروباری اعلیٰ تعلیمی ادارے،ایکسٹریم کامرس کالج کوہائیرایجوکیشن کمیشن نےتسلیم کرلیا

    کراچی: پاکستانی نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے انٹرپرینیورشپ کو سب سے اہم فیکلٹی کے طور پر ترجیح دیتے ہوئے، ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) نے ملک کے پہلے کاروباری اعلیٰ تعلیمی ادارے، ایکسٹریم کامرس کالج کو تسلیم کیا ہے۔

    ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اپنے نوٹیفکیشن نمبر 14(131)/A&A/Acc/HEC-2022 کے ذریعے ایکسٹریم کالج کامرس (ECC) اور اس کی قابلیت کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے۔ اس کے ذریعے ای سی سی کے طلباء قومی سطح پر تسلیم شدہ بین الاقوامی قابلیت سے مستفید ہوں گے۔ یہ پہچان طلباء کے لیے دستیاب مواقع اور گیٹ ویز کو بڑھاتی ہے۔

    اکیڈمک علم اور ایک کامیاب پیشہ ورانہ کیریئر میں فرق کو ختم کرنے کے مقصد کے ساتھ، ایکسٹریم کامرس کالج کا قیام پاکستانی طلباء اور نوجوان افرادی قوت کو ایک کاروباری اور اختراعی ذہنیت کو فروغ دینے کے لیے پرورش کا ماحول فراہم کرنے کے لیے کیا گیا تھا، اس طرح ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنی مکمل صلاحیتوں کا ادراک کر سکیں۔ ممکنہ، استعداد. کالج کمانے اور بااختیار ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو تعلیم دینے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ ہنر پر مبنی سیکھنے اور قابلیت کو بروئے کار لا کر حاصل کیا جاتا ہے۔

    ملک میں ایک اہم کاروباری اعلیٰ تعلیمی ادارہ (HEI) ہونے کے ناطے، ECC کالج میں قیام کے دوران تمام طلباء کو تکمیلی انکیوبیشن پلس ای کامرس کی ساختی تربیت فراہم کرتا ہے۔ کالج طلباء کو عملی اور تجرباتی سیکھنے کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے، جہاں صنعت کے ماہرین اور کاروباری افراد ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے بارے میں اپنے علم کا اشتراک کرنے کے لیے دستیاب ہیں۔

    ایکسٹریم کامرس کی وژنری قیادت انسانی سرمائے میں موجود زبردست قومی صلاحیت کو تلاش کرنے میں کامیاب رہی اور وہ پاکستان کو عالمی ای کامرس مارکیٹوں کے لیے بیک آفس اور تکنیکی خدمات کا عالمی مرکز بنانے کے اپنے وژن کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔

    ایکسٹریم کامرس کالج پاکستان کا پہلا کاروباری اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے جو ایکسٹریم کامرس اور آکسفورڈ کے انڈیپنڈنٹ بزنس سکول کے مشترکہ منصوبے کے طور پر وجود میں آیا ہے۔ مستقبل کے تعلیمی اور انکیوبیشن ہب کے طور پر ECC کا مقصد پوسٹ گریجویٹ قابلیت اور مہارت پر مبنی سیکھنے کے لیے سستی پری یونیورسٹی کے مکمل اسپیکٹرم کو تیار کرنا اور پھیلانا ہے، جو عالمی معیار کی بین الاقوامی قابلیت سے مکمل ہو۔

    ای سی سی ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ کے لیے ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہے جس کی توجہ ای کامرس اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر ہے۔ اس کا صدر دفتر کراچی میں ہے، جس میں آٹھ مختلف شہروں میں سیٹلائٹ انکیوبیشن کیمپس ہیں، جو ملک بھر کے طلباء کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں اور عالمی سطح پر Extreme Commerce کی آن لائن کمیونٹی کے ذریعے 10 لاکھ سے زیادہ ای کامرس ماہرین اور کاروباری افراد کے ساتھ نیٹ ورکنگ کا موقع فراہم کر سکتے ہیں۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • کراچی: سولجر بازار سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد

    کراچی: سولجر بازار سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد

    کراچی :شہر قائد کے علاقے سولجر بازار سے لاپتا خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد ہوگئیں۔مرنے والی خاتون کے شوہرکے مطابق ستارہ 9 ستمبرکو لاپتا ہوئی تھی اور اسی دن ہلاک مرد رضوان بھی اپنے گھرسے غائب ہوا تھا۔

    تلاش کے دوران دونوں گزشتہ روز بیہوشی کی حالت میں کلفٹن میں ایک مال کے پاس سے ملے تھے جس پر دونوں کے اہلخانہ انہیں اسپتال کے بجائے اپنے اپنے گھر لے گئے۔

    ذرائع کے مطابق رضوان نے مرنے سے قبل بتایا ہے کہ انہوں نے کیڑے مارنے والی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ خودکشی کا لگتا ہے لیکن غیرت کے نام پرقتل کے پہلو پر بھی تحقیقات کررہے ہیں۔

    دوسری طرف گوجرانوالہ میں یونیورسٹی کی طالبہ نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر واردات نا کام بنادی۔یونیورسٹی آف گجرات کی طالبہ بسمہ اپنی والدہ کے ہمراہ بینک جا رہی تھی کہ دو مسلح ملزمان نے گلشن کالونی کے قریب ان سے پرس چھیننے کی کوشش کی لیکن طالبہ نے ڈرنے کی بجائے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو سے پستول چھین لیا۔

    طالبہ اور ڈاکوئوں کے مابین مزاحمت دیکھ کر شہری بھی مدد کو آگئے اور دونوں ڈاکوئوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔پکڑے جانے کے بعد دونوں ڈاکو ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتے رہے، تھانہ کینٹ پولیس نے دونوں ڈکیتوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا