Baaghi TV

Category: کراچی

  • پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ:کون جیتے گا؟ دونوں ٹیموں نے امیدیں لگالیں

    پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ:کون جیتے گا؟ دونوں ٹیموں نے امیدیں لگالیں

    کراچی :پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی پاک انگلینڈ مقابلہ دیکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم آئیں گے۔

     

    پاک انگلینڈ ٹی 20 میچز کی سیریز میں مجموعی طور پر 7 میچز شیڈول ہیں۔ پہلے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ نے شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ پاکستان کے نام رہا۔

    صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی پاک انگلینڈ مقابلہ دیکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم آئیں گے۔عارف علوی اور ان کے اہل خانہ کے لیے وی آئی پی گیلری میں جگہ مختص کر دی گئی ہے۔

    اسٹیڈیم میں صدر مملکت کی آمد کے حوالے سےسیکیورٹی انتظامات سخت کئےگئے ہیں۔پاکستان انگلینڈ کا تیسرا ٹی 20 میچ رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

    جس کے لیے ابھی تھوڑی دیربعد ٹاس کے ذریعے بیٹنگ اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جائے گا

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج دباؤ سےنہ نکل سکی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج دباؤ سےنہ نکل سکی

    کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی دباؤ سے نہ نکل سکی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو 500 پوائنٹس کی ریکوری بھی آج مارکیٹ کو نہ سنبھال سکی۔جمعہ کو 100 انڈیکس 307 پوائنٹس کم ہوکر 40620 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ سیاسی صورتحال میں بہتری سے اسٹاک مارکیٹ ری باؤنڈ ہوسکتی ہے۔سیلاب کے باعث عالمی اداروں کا مثبت تعاون اسٹاک مارکیٹ کیلئے اہم ہوگا۔یہ بھی کہا گیا کہ شیئرز کی قیمتیں بہت نیچے ہیں،اس لئے لانگ ٹرم سرمایہ کاری فائدہ دے گی۔

    پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کی کمی ہوئی ہے۔جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 53 ہزار 850 روپے ہوگئی۔10گرام سونے کی قیمت 728 روپے کی کمی سے 1لاکھ 32 ہزار 630 روپے پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں 24 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1645 ڈالر پر آگیا ہے۔

    ادھر دوسری طرف انٹر بینک میں 15 روز سے مسلسل مہنگے ہوتے ڈالر کی قدر میں پہلی بار کمی آگئی۔جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہوکر 239 روپے 65 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت فروخت 244 روپے پر آگئی۔

    اس سے قبل جمعرات کوانٹر بینک میں دن کے اختتام پر ڈالر239.71 روپے پر بند ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 244 روپے پر بند ہوا تھا۔

    کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قرضے موخر ہونے اور آئی ایم ایف شرائط نرم ہونے کی توقع پر روپے کو سہارا ملا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں قابلِ ذکر کمی کا بھی روپے پر مثبت اثر پڑا۔

    ڈیلرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ امپورٹرز کو بینکوں سے ڈالرز دستیاب نہیں،قیمت بڑھتی دیکھ کر ایکسپورٹرز نے اپنے ڈالرز روک لئے تھے۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کے لئے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا اور آئی ایم ایف کی ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال دشوار کردی۔

  • ملک کے دوسرے حصوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا

    ملک کے دوسرے حصوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا

    کراچی:کراچی سمیت سندھ کے دیگرشہروں سے موٹرسائیکل سمیت دیگراہم قیمتی گاڑیاں چوری کرکے بلوچستان پہنچائی جانے لگی ہیں ، پولیس بھی ان مجرموں کے پیچھے تھی اور یہی وجہ ہے کہ بڑی کوشش کے بعد بعد شہر قائد سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کرنےو الا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے 5 رکنی بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کرلیا، جس کے ارکان بلوچستان سے کراچی آکر موٹر سائیکل چوری کرتے اور چھینتے تھے۔ ایس ایس پی طارق نواز کے مطابق ملزمان چوری شدہ موٹرسائیکلیں ساکران میں فروخت کرتے تھے۔

    ملزمان کے قبضے سے کراچی سے چوری کی گئی موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ایک ملزم کو کراچی میں سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے شناخت کیا گیا۔ ملزم چند سیکنڈز میں موٹر سائیکل چوری کرنے کا ماہر ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ بین الصوبائی گروہ ملک کے دوسرے حصوں سے بھی چوری کی وارداتیں کرتا ہے اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موجود بڑے بڑے سرغنوں کے ہاتھوں فروخت کردیا جاتا ہے ،پولیس کے مطابق بڑی بڑی قیمتی گاڑیاں بھی بلوچستان چوری کرکے بھیجی جارہی ہیں ، جن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ گاڑیوں کوکھول کران کے پارٹس مارکیٹوں میں بھیجے جاتے ہیں جس کے بدلے میں بھاری قیمت وصول کی جاتی ہے

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • سندھ نے سیلاب متاثرین کے علاج کے لیے حکومت پنجاب سے مدد مانگ لی

    سندھ نے سیلاب متاثرین کے علاج کے لیے حکومت پنجاب سے مدد مانگ لی

    سندھ نے سیلاب متاثرین کے علاج کے لیے حکومت پنجاب سے مدد مانگ لی
    محکمہ صحت سندھ کی جانب سے سیکرٹری صحت پنجاب کو خط لکھ دیا گیا ،جس میں کہا گیا کہ سندھ کو اس وقت پنجاب کے تعاون کی ضرورت ہے،سندھ میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکس کی کمی کا سامنا ہے، سندھ کے 10 اضلاع میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکس کی اشد ضرورت ہے، ماہر اطفال ، ماہر امراض نسواں ، ماہر نفسیات اور ماہر امراض جلد کی اشد ضرورت ہے،سندھ کے 10 اضلاع میں ماہرین سمیت 380 طبی عملے کی ضرورت ہے،سندھ کے 10 اضلاع میں 38 لاکھ 41 ہزار 492 افراد سیلاب سے متاثر ہیں،

    دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،قابل کاشت اراضی کا 37 لاکھ 73 ہزار 707 ایکڑ حصہ تباہ ہوا ،گندم کی آئندہ سال سپورٹ پرائس4ہزار روپےمقررکیا،سندھ حکومت نے نقصانات کا درست ڈیٹا جمع کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ،ڈیٹا جمع کرنے کے لیے کمیٹیاں آئندہ پیر سے سروے کا آغاز کریں گی دریائے سندھ میں 2 بیراجوں پر پانی ایک لاکھ کیوسک سے نیچے آگیا سندھ حکومت نے کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے گندم کی آئندہ سال سپورٹ پرائس 4000 روپے فی کلو گرام مقرر کی ہے اس کے علاوہ زرعی قرضوں کی وصولی کو مؤخر کرنے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کے بعد ریلیف کیمپس سے متاثرین نے اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کردیا ہے یدرآباد کے مختلف علاقوں یوسی ٹنڈو حیدر، یوسی موسیٰ کھٹیان اور دیگر علاقوں میں سرکاری اسکولوں سے متاثرین کو ان کے گوٹھوں کو روانہ کر دیا گیا ہے ریلیف کیمپس سے اپنے گھروں کو لوٹنے والے متاثرین کو ضلعی انتظامیہ ٹرانسپورٹ کي سہولت، ٹینٹس اور راشن فراہم کر رہی ہے 4 مزید قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں، مجموعی طور 728 افراد ہلاک اور 8422 زخمی ہوئے ہیں مزید 26506 مویشیوں کے ہلاک ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے ، مجموعی طور پر 340015 مویشی ہلاک ہوئے ہیں 1061788 مکانات جزوی اور 720799 مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں محکمہ ورکس اینڈ سروسز کی رپورٹ کے مطابق 2548 سرکاری عمارتیں حالیہ بارشوں سے تباہ ہوئی ہیں

    وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    حکومت پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات ہوئی ہے

    پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم

  • آرمی چیف کریں گے آج سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    آرمی چیف کریں گے آج سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بدین میں امدادی کاموں میں مصروف فوجی جوانوں سے ملاقات کریں گے،آرمی چیف سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کریں گے اور ریلیف کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس سے قبل سوات، سندھ، بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر چکے ہیں، آرمی چیف نے اپنے دوروں کے دوران نہ صرف سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں بلکہ پاک فوج کے جوانوں کی بھی ہمت بندھائی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم سے بھی اپیل کی تھی کہ اپنے متاثرہ بھائیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دوروں کے دوران متعلقہ فارمیشنز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سیلاب متاثرین کی داد رسی کی جائے اور ان کی مشکلات میں کمی لائی جائے

    سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    عارف علوی کا دورہ ڈیرہ غازی خان، سیئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے گھوسٹ کیمپ پر چھاپہ مار کر انتظامیہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا.

    مبشر لقمان کا مذید کہنا تھا کہ افواج پاکستان سب سے آگے ہے،ریسکیو آپریشن تو وہی کر سکتے ہیں 

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    اتنی تباہی کہ اللہ کی پناہ،آنکھوں دیکھا حال،دل خون کے آنسو روتا ہے

  • ‏بابراعظم اور محمدرضوان نے اوپننگ پارٹنرشپ کانیاریکارڈقائم کردیا

    ‏بابراعظم اور محمدرضوان نے اوپننگ پارٹنرشپ کانیاریکارڈقائم کردیا

    پاکستانی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تاریخ رقم کردی۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سات میچز کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں ہرایا۔

    اس میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور قومی ٹیم کے سامنے 200 رنز کا بڑا ہدف رکھ دیا۔

    پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے بلے سے رنز اگلے اور اگلتے ہی چلے گئے، یہاں تک کہ دونوں نے ڈبل سنچری پارٹنرشپ بناکر انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرا ڈالا۔

    خیال رہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب کسی بھی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ میں کسی ٹیم نے 200 یا اس سے زائد کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سب سے کم وکٹیں گنوا کر 200 یا اس سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرنے کا اعزاز بھی پاکستان کے پاس تھا۔

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 204 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ گنوا کر پورا کرلیا تھا۔ اس میچ میں بھی بابر اعظم نے سنچری بنائی اور رضوان کے ساتھ مل کر 197 رنز کی پارٹنرشپ بنائی تھی۔ قومی ٹیم نے یہ میچ 9 وکٹوں سے جیتا تھا، اور اُس وقت یہ سب سے کم وکٹیں گنواکر 200 یا اس سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ تھا۔

    یاد رہے کہ آج دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹ سے شکست دیدی۔ گرین شرٹس نے 200 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلینڈ کے 200 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا پراعتماد آغاز کیا، دونوں نے انتہائی ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف 19.3 اوورز میں بغیر نقصان کے پورا کرلیا۔

    بابر اور رضوان نے پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے بڑی پارٹنر شپ قائم کی۔

    بابر اعظم نے اپنے ٹی 20 کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی، وہ 66 گیندوں پر 110 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے اننگز میں 5 چھکے اور 11 چوکے لگائے، محمد رضوان نے بھی 51 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 88 رنز بنائے۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • دوسرا ٹی 20: پاکستان کی شاندارفتح بغیرکسی نقصان کے میچ جیت لیا:بابراعظم کی سنچری

    دوسرا ٹی 20: پاکستان کی شاندارفتح بغیرکسی نقصان کے میچ جیت لیا:بابراعظم کی سنچری

    لاہور:دوسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم کی ناقابل شکست سنچری اور محمد رضوان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کا 200 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

    نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم پاکستان جبکہ معین علی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیئے۔

    پاکستان اننگز

    200 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ ڈیوڈ ویلے نے پہلا اوور کرایا۔

    محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری سکور کی جبکہ بابر اعظم نے بھی 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔

    میچ میں کپتان بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹی 20 کیریئر میں 8 ہزار رنز بنالئے، اس طرح وہ کرس گیل کے بعد 218 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر سنچری مکمل کی، وہ بطور کپتان دو سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بھی بن گئے۔

    انگلینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے 200 رنز کا ہدف دیا تھا ، جسے پاکستان کے اوپنربلے بازوں نے بڑی آسانی سے حاصل کرکے یہ فتح پاکستان کے نام کردی

    نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم پاکستان جبکہ معین علی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    انگلینڈ اننگز

    مہمان ٹیم کی جانب سے الیکس ہیلز اور فل سالٹ نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کے محمد حسنین نے پہلا اوور کرایا۔

    46 کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کے دو کھلاڑی شاہنواز دھانی کی مسلسل دو گیندوں پر کلین بولڈ ہوکر پویلین لوٹے، الیکس ہیلز 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 21 گیندوں پر 26 رنز بناسکے جبکہ ڈیوڈ ملان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، فل سالٹ 30 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    بین ڈکٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 7 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 43 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوئے، ہیری بروک 3 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 31 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    اس طرح مہمان ٹیم نے 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

    پاکستان پلیئنگ الیون

    دوسرے ٹی 20 کے لئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، شاہنواز دھانی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

    انگلینڈ پلیئنگ الیون

    انگلش پلیئنگ الیون میں کپتان معین علی، فل سالٹ، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، ڈیوڈ ویلے، لیوک ووڈ، لیام ڈاسن اور عادل رشید شامل ہیں۔

  • ڈالرمہنگاتو دالیں مہنگی ،ہول سیلرزگروسرزایسوسی ایشن نے پریشان کُن خبردے دی

    ڈالرمہنگاتو دالیں مہنگی ،ہول سیلرزگروسرزایسوسی ایشن نے پریشان کُن خبردے دی

    کراچی :ہول سیلرزگروسرزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ڈالرمہنگا ہونے سے دالیں مہنگی ہوجائیں گی۔اطلاعات کے مطابق کراچی میں ہول سیلرزگروسرزایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس کی جس میں ملک بھر کے امپورٹرزنے کراچی پورٹ کی پالیسیوں پرتحفظات کا اظہار کیا۔

    ہول سیلرز گروسرزایسوسی ایشن کے اعلیٰ عہدے دارعبد الرؤف ابراہیم نے کہا کہ ملک میں دالوں کی امپورٹ میں مسائل پیدا ہوگئے ہیں اور ڈالرکی عدم دستیابی اور بڑھتا ہوا ریٹ امپورٹ کوشدید متاثرکرچکا ہے۔انھوں نے کہا کہ کراچی پورٹ پرلاکھوں روپے کا مال پھنسا ہوا ہے،12 روز سے ڈالر مارکیٹ سےغائب ہے اور ایل سی بھی نہیں کھل رہی ہیں۔

    عبد الروف نے کہا کہ مارکیٹ میں ڈالر کی فراہمی بحال ہونے سے ریٹ نیچے آجائے گا۔ بینک ڈالرفراہم نہیں کررہاہے،اجناس کی امپورٹ رک چکی ہے، اس وقت عالمی مارکیٹ میں اجناس کی قیمت کم ہیں تاہم ہمارے ملک میں قیمت اوپرجارہی ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ڈالر کی قیمت میں55 روپےکافرق آچکاہے، شپنگ کمپنیاں امپورٹرز پر کروڑوں روپے کے چارجز عائد کررہی ہیں۔

    عبد الروف نے تجویز دی کہ اگر حکومت ڈالر مہیا کردے تو دالوں کی قیمت100 روپے فی کلو کم ہوجائے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ غیرضروری اشیاء کی درآمد پر پابندی لگا کر غذائی اشیاء کی درآمد کیلئے ڈالر مہیا کئے جائیں۔

     

    دوسری طرف انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 ہفتے بعد پہلی بار کمی آئی ہے۔جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر15 پیسے سستا ہوکر 239.50 روپے پر آگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر240روپے کی تاریخی حد آج عبور نہ کرسکا۔ انٹر بینک میں دن کے اختتام میں ڈالر صرف 6 پیسے کے اضافے سے 239.71 روپے پر بند ہوا.

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر1روپے سستا ہوکر 244 روپے پر بند ہوا۔ گذشتہ14 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 21روپے مہنگا ہوا تھا۔

    رواں سال کے 6 ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 57 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جب کہ گذشتہ ساڑھے 3 سال میں ڈالر 58 روپے مہنگا ہوا ہے۔

     

     

    ڈالر نے 7 ہفتوں میں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ آئی ایم ایف اور سعودی عرب کے سوا 4 ارب ڈالر کا ریلیف ملنے کے بعد بھی امریکی ڈالر کی قدر روکی نہیں جاسکی ہے۔ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 2900 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

     

    ڈیلرز کےمطابق اگست میں 1 ارب ڈالر کی ریکارڈ فوڈ امپورٹ سے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ڈیلرز کا کہنا تھا کہ امپورٹرز کو بینکوں سے ڈالرز دستیاب نہیں ہیں،قیمت بڑھتی دیکھ کر ایکسپورٹرز نے اپنے ڈالرز روک لئے ہیں۔

    کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کے لئے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور آئی ایم ایف کی ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال دشوار کردی ہے۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • وزارت خارجہ نےسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی حفاظت پرمامورسیکورٹی اہلکاروں کی نااہلی پرجواب طلب کرلیا

    وزارت خارجہ نےسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی حفاظت پرمامورسیکورٹی اہلکاروں کی نااہلی پرجواب طلب کرلیا

    کراچی : پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی سیکورٹی پرمامورپولیس اہلکاروں کی ناہلی سامنے آئی ہے جس پرپاکستان کی وزارت خارجہ نے سخت نوٹس لیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی سیکیورٹی داؤ پر لگانے پر وزارت خارجہ نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    وزارت خارجہ نے چیف سیکریٹری سندھ کو بھیجے گئے مراسلے میں سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دورے کو خودنمائی اور تشہیر کا ذریعہ بنایا۔

    خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایس ایس یو کے افسر زبردستی اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے کمرے میں بھی گھس گئے تھے، اورانتونیو گوتریس کو تحائف دیتے ہوئے تصاویر کھنچوائی گئیں۔

    وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یواین جنرل سیکریٹری کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کی خلاف ورزیاں کی گئیں، اسپیشل برانچ کے اہلکاروں نے مہمانوں کے کمروں کے قریب ڈیوٹی تک نہیں دی۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پولیس اہلکاروں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی آمد کواور سیکورٹی کوحسب سابق وروایت معمولی گردانتے ہوئے نظراندازکردیا تھا ،

    دوسری طرف وزارت خارجہ حکام نے پولیس کی اس سستی پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے اورکہا ہےکہ اگرکچھ حادثہ ہوجاتاتو اس سے تو پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی تھی ، لٰہذا ائندہ اس قسم کی کوتاہی پر قابوپانے کےلیےپولیس کے طرزعمل کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • کراچی میں ڈاکووں کا راج :پولیس خاموش تماشائی

    کراچی میں ڈاکووں کا راج :پولیس خاموش تماشائی

    کراچی : گلستان جوہر میں علاقہ مکینوں نے پول پر چڑھ کر تار کاٹنے والے مبینہ چور کی درگت بنا ڈالی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہربلاک14میں مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔علاقہ مکینوں نے تشدد کرکے چور کا ویڈیو بیان ریکارڈ کیا ، علاقہ مکینوں نے بتایا کہ مبینہ چور پی ایم ٹی کے تار کاٹ رہا تھا۔

    ملزم کے مطابق وہ رحیم یار خان سے کراچی آیا ہے ، علاقہ مکینوں نے پہلے مارا پھر ٹھنڈا پانی بھی پلایا، ملزم مختلف علاقوں سے کچرہ اٹھانے کا کام کرتا ہے۔بعد ازاں مکینوں کی جانب سے پولیس کو طلب کرلیا گیا۔

    دوسری جانب کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔اس سے پہلے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سمن آباد میں اسٹریٹ کرائم کرنے والے تین ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

     

    ادھرشہر قائد میں پولیس والے بھی ڈاکوؤں سے نہ بچ سکے، ڈی ایس پی سے آٹھ لاکھ روپے چھین لیےگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس افسر کو بھی نہ بخشا، گلشن اقبال عزیزبھٹی کے علاقے میں بینک سے رقم لے کر نکلنے  والے ڈی ایس پی سے ڈاکوؤں نے 8 لاکھ روپے چھین لیے۔

    عزیز بھٹی پولیس نے گزشتہ روز ہونے والی واردات کا مقدمہ درج کرلیا۔

     

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس