Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ ہائیکورٹ، بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواستوں پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

    سندھ ہائیکورٹ، بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواستوں پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

    سندھ ہائیکورٹ، بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواستوں پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا
    سندھ ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    فروغ نسیم نے عدالت میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے 13 اپریل 2022 کوبلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا ،حکومت سندھ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد نہیں کیا،تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں کہ بغیر اصلاحات الیکشن نہیں ہونا چاہیے الیکشن اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی جارہی ہے،حکومت سندھ نے قانون سے ہٹ کرمرضی کی حلقہ بندیاں کیں، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ 3 کروڑسے زائدبیلٹ پیپرچھپ چکے ہیں ،الیکشن کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے اب تک 50 کروڑروپے خرچ ہو چکے،الیکشن کمیشن گھر گھر ووٹرزکی تصدیق کرا رہا ہے،کسی ووٹ کی تصدیق میں غلطی ہوئی تویہ بدنیتی نہیں،انسانی غلطی ہے،سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات روکنے سے متعلق دائر درخواستیں مسترد کردیں

    جماعت اسلامی کے وکیل چودھری آصف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کو خود مختاری بنانے کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ نے مقامی حکومتوں کے اداروں کو الگ فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا تھا سپریم کورٹ نے آرٹیکل 140 اے کے تحت قانون سازی کے بعد انتخابات کا حکم دیا تھا سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کو بااختیارات بنانے کا حکم دیا تھا،جسٹس جنید غفار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے تو حکم دیا تھا بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، اس طرح انتخابات کرائے گئے تو بلدیاتی حکومت کمزور ترین تصور کیے جائیں گے،

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    حکومت کیخلاف بولنے والے صحافیوں کی تھانے میں برہنہ پریڈ،تصویر وائرل

  • کراچی پولیس چیف نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیدیا

    کراچی پولیس چیف نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیدیا

    کراچی :کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز کو سب سے بڑا چیلنج قرار دے ، حال ہی میں تعینات کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ کراچی میں موجود سب سے بڑا چیلنج اسٹریٹ کرائمز ہے، دوسرا بڑا مسئلہ شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری اور چھیننا ہے، نوکری پیشہ آدمی کی موٹرسائیکل چلی جائے تو اس کی جمع پونجی چلی جاتی ہے۔ جاوید اوڈھونےکہا کہ منشیات خاص طور پر آئس سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے اور یہ بھی سنگین مسئلہ ہے۔

    کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ کراچی کا سماجی اور ثقافتی ماحول تبدیل ہو گیا ہے اور یہاں بہت سے نئے لوگ آگئے ہیں، آنے والے یہ افراد شہری آبادکاری کے مختلف مراحل میں ہیں اور ان کی سوچ اورطریقہ کار ان کے آبائی علاقوں کی سوچ بیان کرتا ہے۔ جاوید اوڈھو نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں، اندرون بلوچستان اور اندرون سندھ سے اور جنوبی پنجاب سے لوگ کراچی آئے ہیں، اب یہ ایک نیا چیلنج ہے، کراچی آپریشن سے پہلے ٹارگٹ کلنگ ضرور تھی لیکن قتل کی شرح کم تھی اس کی بڑی وجہ غیر قانونی ہتھیاروں کا آنا اور معاشرے میں تشدد اور رہن سہن کا قبول کرنا ہے۔

    کراچی پولیس چیف نے مزید بتایا کہ تقریباً 60 ہزار کے قریب پولیس کی نفری ہے جو کراچی کے مختلف یونٹس میں بٹی ہوئی ہے، پولیس کے انٹیلی جنس سسٹم کو بہتر بنانا ہے، شہر میں بہت سے گینگز ہیں اور عادی جرائم پیشہ افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے، ہماری کوتاہیاں بھی ہیں لیکن انھیں ضمانت مل جاتی ہے۔ جاویداوڈھو نےکہا کہ منشیات ڈیلرز، غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز ، لینڈ مافیا اور واٹر مافیا اس شہر کے بڑے مسائل ہیں اور جب تک ان مافیاز کا سد باب نہیں ہوگا شہر میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

    کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نےکہا کہ شہر میں ہونے والے جرائم مائیکرو اور میکرو اکانومی کو بیان کرتے ہیں۔ کراچی پولیس چیف نے مزید کہا کہ منشیات کا مسئلہ صرف پولیس حل نہیں کرسکتی، اس میں سب سے اہم کردار اہلخانہ کا ہے پھر تعلیمی اداروں اور معاشرے کی اپنی ذمہ داریاں ہیں، سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، اس کے تدارک کے لیے منشیات بحالی مراکز بھی اہم ہیں۔ لینڈ مافیا اور پولیس کے گٹھ جوڑ کے سوال پر کراچی پولیس چیف جاوید اوڈھو نےکہا کہ لینڈ مافیا کا زیادہ تر تعلق ریونیو ریکارڈ سے ہےتاہم پولیس میں جو بھی ملوث ہے اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

  • سندھ حکومت کا سالانہ ترقیاتی پروگرام کو ڈجیٹائیز کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا سالانہ ترقیاتی پروگرام کو ڈجیٹائیز کرنے کا فیصلہ

    کراچی :سندھ حکومت کا سالانہ ترقیاتی پروگرام کو ڈجیٹائیز کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے تمام محکموں کے سیکریٹریز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے سال 2022-23 کے تمام منصوبوں کی PC-I کاغذ کے بجائے آن لائن محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو منظوری کے لئے بھیجے جائیں۔

    یہ بات انہونے آج ڈنیٹائیزیشن آف پلاننگ پراسیس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں چیئرمین پلاننگ بورڈ سید حسن نقوی، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن محمد حنیف چنہ، سیکریٹری سروسز محمد سلیم راجپوت، سیکریٹری خزانہ ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری بلدیات سید نجم احمد شاہ سمیت تمام محکموں کے سیکریٹری شریک ہوئے۔ اجلاس چیئرمین پلاننگ بورڈ سید حسن نقوی نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے ڈجیٹل PC-I (پلاننگ کمیشن/ پراجیکٹ سائیکل فارم 1, ایک پراجیکٹ دستاویزات ہے جس میں پروجیکٹ کے تقریباً تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے) ،

    فارمیٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کے محکمہ پلاننگ نے منصوبوں کے منظوری کے لئے ڈجیٹل سافٹویئر بنایا ہے جس کے تحت اب تمام محکمے اپنے دفاتر سے آن لائین PC-I بھیج کر منصوبوں کی منظوری لیں گے جس کے لئے تمام سیکریٹریز کے ڈجیٹل آئی ڈی بھی بنائی گئے ہے اور محکمے کی طرف سے فوکل پرسن بھی مقرر کئے گئے ہیں، سید حسن نقوی نے مزید بتایا کے محکمہ پلاننگ تمام سیکریٹریز اور متعلقہ افسران کو اس حوالے سے تربیت بھی فراہم کرے گا۔

    اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ مالی سال 2022-23 میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 332 بلین روپے رکھے گئے ہیں، مالی سال 2022-23 میں 4100 سے زائد ترقیاتی منصوبے ہیں۔ انہونے مزید کہا کے تمام سیکریٹری اب PC-I آن لائین جمع کروانے کے پابند ہونگے، ٹیکنالوجی کے استعمال سے شفافیت بڑھے گی اور منصوبوں کی تکمیل کو آسانی سے مانیٹر کیا جا سکے گا۔ انہونے تمام سیکریٹریز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے منصوبوں کو وقت پر مکمل کیا جائے اور کوالٹی کو یقینی بنایا جائے۔

  • مولانا عبدالواسع کی سربراہی میں آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعظم سےملاقات

    مولانا عبدالواسع کی سربراہی میں آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعظم سےملاقات

    اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیربراۓ ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع کی سربراہی میں آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے وفد نےملاقات کی ہے اورملاقات میں ملکی سطح پر اعلی کوالٹی کا کوئلہ، لوہا اور دیگر قیمتی معدنیات کی تلاش اور نکاسی کے نظام کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مختلف تجاویز زیر بحث آئیں۔

    وزیر اعظم نے اس مقصد کے حصول کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کی، تاکہ بجلی کی پیداوار اور دیگر صنعتوں میں استعمال ہونے والے خام مال کا زیادہ سے زیادہ حصہ مقامی سطح پر پیدا کر کے ملک کا قیمتی زر مبادلہ بچایا جا سکے۔

    وزیر اعظم نے اس سلسلے میں تھر اور لاکھڑا میں موجود کوئلے کے ساتھ ساتھ میانوالی اور چنیوٹ میں دریافت شدہ لوہے کے ذخائر سے بھرپور استفادہ کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیر اعظم نے ملک میں مائننگ سیکٹر کی ترقی کے لیے عملی تجاویز مرتب کر کے جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی، اور اس مقصد کے لیے وزارت خزانہ، وزارت توانائی، وزارت پٹرولیم، وزارت صنعت و پیداوار، فیڈرل بورڈ آف ریوینیو اور دیگر متعلقہ حکام کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کیں۔

    علاوہ ازیں وزیر اعظم نے تمام وفاقی وزارتوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مائننگ سیکٹر سمیت تمام شعبوں کے لیے اعلی تعلیم یافتہ ماہرین کی تلاش کے لیے وزیر مملکت براۓ پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی بنانے کا بھی حکم دیا۔

    ملاقات میں وزیر توانائی انجینئیرخرم دستگیر، وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ، وزیر مملکت براۓ پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک ، وزیر مملکت براۓ خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا ، چیرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو عاصم احمد اور دیگراعلی سرکاری حکام نے شرکت کی،

    ادھر اج اس سے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف سے شیخ عبدالعزیزحماد الجومعہ کی سربراہی میں کے-الیکٹرک کے وفد نے ملاقات کی ہے اورکے الیکٹرک کودرپیش مسائل اورترجیحات پرسیرحاصل گفتگو کی ہے

    ملاقات میں وزیر اعظم کو کے-الیکٹرک کے NEPRA سے متعلق دیرینہ حل طلب مسائل سے آگاہ کیا گیا، جن کے حل نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف کے-الیکٹریک اور حکومت پاکستان کا بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے، بلکہ کراچی کے صارفین کو بجلی کی ارزاں نرخوں پر ترسیل بھی متاثر ہو رہی ہے۔

    وزیر اعظم نے اس سنگین لاپرواہی اور کاہلی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، اور اگلے 3 ماہ میں ان مسائل کا تمام فریقین کے لیے قابل قبول حل تلاش کرنے کے لیے شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں متعلقہ حکام کی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔

    ملاقات میں رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ، وزیر مملکت براۓ پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیر مملکت براۓ خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی

    ادھرکراچی والوں کے لئے بری خبر ہے کہ کے الیکٹرک نے بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دیدی۔کے الیکٹرک کی جانب سے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی ،نیپرا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں 4جولائی کو درخواست کی سماعت کریگا۔

    نیپرا درخواست کی سماعت کے بعد فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ کرے گا، اگر نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرلیتا ہے تو کراچی کے عوام کو 22ارب 65کروڑ روپےکا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

  • سکھر ائیرپورٹ کوعالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے،سعد رفیق

    سکھر ائیرپورٹ کوعالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے،سعد رفیق

    وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نےکراچی ائیرپورٹ اور سول ایوایشن ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ،وفاقی وزیر نے کراچی ائیرپورٹ کی آپریشن میں توسیع اور سہولیات کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا اور فیصلے کئے.وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی.

    اس موقع پر وفاقی وزیر نے مسافروں کی سہولت کی خاطر تمام اداروں کو یکساں چیکنگ کرنے کی ہدایت کی. خواجہ سعد رفیق نے سکھر ائیرپورٹ کو بین القوامی پروازوں کے موافق اپ گریڈ کرنے کی بھی ہدایت کی.

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے کو کراچی تا سکھر تا اسلام آباد کے شیڈول کو مسافروں کی سہولت کی خاطر تبدیل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ تمام ائیرپورٹ پراجیکٹس کوکمرشل بنیادوں پر تیار و مکمل کرنے کیا جائے.

    قبل ازیں سول ایوی ایشن کے ملازمین نے ڈی جی سول ایوی ایشن کے خلاف ہیڈکوارٹر میں احتجاج کیا ،ملازمین کی جانب سے ڈی جی سی اے اے کے خلاف نعرہ بازی بھی کی. ملازمین کے احتجاج کے باعث وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق سی اے اے ہیڈکوارٹر نہ پہنچ سکے.

    ڈی جی سی اے اے، ایڈیشنل ڈی جی اور ڈپٹی ڈی جی اور تمام ڈائریکٹرز دفاتر چھوڑ کر ریلوے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے،ریلوے ہیڈکواٹر میں سی اے اے کے افسران وزیر ہوابازی و ریلوے کو شیڈول کی بریفنگ دی.زرائع کے مطابق سی اے اے کے ملازمین کی جانب سے بطور احتجاج فلائٹ آپریشنز معطل کرنے پر غورکیا جا رہا ہے.

  • عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم سے متعلق حکم معطل

    عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم سے متعلق حکم معطل

    سندھ ہائیکورٹ نے سابق ایم این اے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم سے متعلق حکم معطل کردیا

    عامر لیاقت کی فیملی کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی گئی تھی درخواست عامر لیاقت کے صاحبزادے اور بیٹی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی ،سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے 23 جون کو عامر لیاقت حسین کے پوسٹمارٹم کیلئے قبر کشائی کا حکم دیا ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے ،عدالت سے فوری سماعت کی استدعا بھی کی گئی تھی، عدالت نے مختصر سماعت کے بعد حکم معطل کر دیا

    سندھ ہائیکورٹ نے وکیل کو ضابطہ فوجداری کی ڈگری 175 پڑھنے کی ہدایت کی ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ مجسٹریٹ نے دو دفعہ ڈیڈ باڈی کا جائزہ لیا تھا عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم پر حکم امتناعی جاری کردیا سندھ ہائیکورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا فیصلہ معطل کردیا

    عامر لیاقت کی موت کے بعد انکے چاہنے والے غم میں مبتلا ہیں، عامر لیاقت کی موت کیسے ہوئی یہ معمہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کیونکہ لواحقین نے لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کرنے دیا تھا، عامر لیاقت کی موت ابتدائی رپورٹ کے مطابق کمرے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوئی تھی، عامر لیاقت کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں کی گئی تھی، عامر لیاقت کی موت پر کے الیکٹرک کے خلاف مقدمے کی اندراج بھی ایک تھانے میں جمع کروائی گئی ہے

    پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں

    اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

  • عامر لیاقت کی خالی نشست پرضمنی انتخابات کے شیڈول پر عملدرآمد شروع

    عامر لیاقت کی خالی نشست پرضمنی انتخابات کے شیڈول پر عملدرآمد شروع

    عامر لیاقت کے انتقال کے بعد قومی اسمبلی کی خالی نشست این اے 245 پر ضمنی انتخابات کے شیڈول پر عملدرآمد شروع ہو گیا-

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کی خالی نشست این اے 245 پرضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جاری کردیے گئے۔ کاغذات نامزدگی کی وصولی آج سے 24 جون تک جاری رہے گی 26اور 27جون کو امیدواروں کی اسکروٹنی کی جائے گی،نظر ثانی شدہ لسٹ 5 جولائی کو شائع کی جائے گی اور امیدواروں کو 7 جولائی کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے،الیکشن 27 جولائی 2022 کو ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن نے صوبائی و قومی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں فوج سے مدد طلب کرلی

    دوسری جانب قبل ازیں الیکشن کمیشن نے صوبائی و قومی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے فوج سے مدد طلب کرلی ہے
    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو مراسلہ بھیجا تھا جس میں سندھ کے بلدیاتی انتخابات،پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات، این اے 245 کراچی کے ضمنی انتخابات، پی کے 7 سوات کے ضمنی انتخابات کے لیے سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر نے مراسلے میں گزشتہ انتخابات کے دوران پاک فوج کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ عام انتخابات سمیت ضمنی و بلدیاتی الیکشن میں انتہائی حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر پاک فوج نے مثالی کردار ادا کیاحالیہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں بھی پاک فوج نے سکیورٹی کی خدمات احسن طریقے سر انجام دیں امید ہے آئندہ انے والے ضمنی و بلدیاتی انتخابات میں بھی پاک فوج بہترین طریقے سے اپنی خدمات سر انجام دے گی۔

    چیف الیکشن کمشنر نے لیا نوٹس شاہ محمود کی پریس کانفرنس کا

    علاوہ ازیں علاوہ ازیں چیف الیکشن کمشنر نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات اور قومی اسمبلی کی نشست 245 کراچی کے ضمنی انتخابات کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے رینجرز و پاک فوج طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہا کہ پولنگ میں مداخلت اور بدامنی کے ذمہ داروں کے خلاف مثالی ایکشن لیا جائے اور اس سلسلے میں اگر ضرورت پڑے تو سندھ رینجرز اور پاک آرمی کی حساس پولنگ اسٹیشنز پر خدمات طلب کی جائیں اور ہدایت دی کہ سندھ میں ائندہ بلدیاتی انتخابات اور این اے 245 ضمنی انتخابات میں پر امن ماحول کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں، صوبائی حکومت ہر حال میں بلدیاتی انتخابات اور ضمنی انتخابات میں پر امن پولنگ کے انعقاد کو یقینی بنائے۔

    واضح رہے کہ ممبر قومی اسمبلی کے عامر لیاقت9 جون کو اچانک اپنے گھر میں مردہ پائے جانے والے عامر لیاقت کو کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک کیا گیا تھا۔

    اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ملتوی ،الیکشن کمیشن کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان

  • مولانا سید اجمل شاہ شیرازی کی الجمعیۃ سیکرٹریٹ بنوری ٹاؤن کراچی آمد

    مولانا سید اجمل شاہ شیرازی کی الجمعیۃ سیکرٹریٹ بنوری ٹاؤن کراچی آمد

    کراچی :مولانا سید اجمل شاہ شیرازی کی الجمعیۃ سیکرٹریٹ بنوری ٹاؤن کراچی آمد،اطلاعات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع ملیر کے جنرل سیکرٹری مولانا سید اجمل شاہ شیرازی نے وفد کے ہمراہ الجمعیۃ سیکرٹریٹ بنوری ٹاؤن کراچی پہنچے اوراس موقع پرجامع کے اساتذہ نے ان کا استقبال کیا

    اطلاعات ہیں کہ جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ناظم مالیات مولانا محمد غیاث صاحب اور رہنما جمعیت علماء اسلام کراچی مولانا سید حماد اللّٰہ شاہ صاحب سے جمعیت علماء اسلام ضلع ملیر کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لیے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ٹکٹ وصول کرتے ہوئے ۔
    وفد میں ناظم مولانا مختار احمد ، کنوینئر بزنس فورم جے یوآئی ضلع ملیر حاجی محبوب اعوان ، سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی ضلع ملیر مولانا محمد طارق شامزئی ، رکن جے یوآئی یوسی قائد آباد شیر دل خان کاکڑ شامل تھے ۔

     

    یاد رہے کہ ادھرشہرقائد میں بلدیاتی انتخابات کا سلسلہ پھر سے شروع ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے اس سلسلے میں تمام ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا حشر خیبرپختونخوا سے بھی برا ہوگا،سعید…

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 4 دن کی توسیع کردی گئی ہے، اب کاغذات نامزدگی 15 جون تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

    سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے درخواست جمع

    الیکشن کمیشن نے بتایا کہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 16 جون کو جاری کی جائے گی جبکہ 17 سے 19 جون تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کرنے کے خلاف 20 سے 22 جون تک اپیل کی جاسکے گی۔علاوہ ازیں 27 جون کو نظرثانی شدہ فہرستیں آویزاں کی جائیں گے جبکہ 28جون کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے اور 29 جون کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے فوج اور رینجرز طلب کرلی گئی ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز سندھ کو مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ 26 جون کو شیڈول ہے۔اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے 9 ہزار 290 سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے جانے ہیں۔

    وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

    صوبائی الیکشن کمشنر نے مراسلے میں بتایا کہ فوج اور رینجرز کے اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوں گے۔اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ 24 جولائی کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا انعقاد ہوگا اور 28 جولائی کو بلدیاتی انتخابات کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔

  • عامر لیاقت کی قبر کشائی کا فیصلہ،سابقہ اہلیہ کا اپیل دائر کرنے کا اعلان

    عامر لیاقت کی قبر کشائی کا فیصلہ،سابقہ اہلیہ کا اپیل دائر کرنے کا اعلان

    عامر لیاقت کی قبر کشائی کا فیصلہ،سابقہ اہلیہ کا اپیل دائر کرنے کا اعلان

    سابق ایم این اے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق کیس سابق ایم این اے عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ عدالت پہنچ گئیں

    وکلا کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کی سرٹیفائیڈ کاپی حاصل کرلی،عامر لیاقت قبرکشائی سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی،

    دوسری جانب عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے بھی قبر کشائی کے عدالتی فیصلے پر رعمل دیا ہے، طوبی کا کہنا تھا کہ اگر حکام نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرواناہی تھا تو ان کے انتقال کے دن ہی ایسا کرنا بہتر ہوتا عامر لیاقت کے انتقال کے ایک ہفتے سے زیادہ کے بعد قبر کشائی پوسٹ مارٹم کے لیے کرنا لواحقین کے لیےانتہائی تکلیف دہ ہے تاہم مجھے اللہ کی مر ضی پربھروسہ ہے میرا یقین ہے کہ اللہ پاک ہمارے معاملات کا بہترین انتظام کرنے والا ہے، اللہ پاک مرحوم اور لواحقین کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے

    عامر لیاقت کی موت کے بعد انکے چاہنے والے غم میں مبتلا ہیں، عامر لیاقت کی موت کیسے ہوئی یہ معمہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کیونکہ لواحقین نے لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کرنے دیا تھا، عامر لیاقت کی موت ابتدائی رپورٹ کے مطابق کمرے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوئی تھی، عامر لیاقت کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں کی گئی تھی، عامر لیاقت کی موت پر کے الیکٹرک کے خلاف مقدمے کی اندراج بھی ایک تھانے میں جمع کروائی گئی ہے

    عامر لیاقت نے دانیہ سے صلح کیلئے پیغام بھجوایا تھا۔جنازے میں شرکت کریں گے۔ ساس

    پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں

    اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

  • فافن کی حلقہ این اے 240 کے حوالے سے جاری رپورٹ  میں حیران کن انکشافات

    فافن کی حلقہ این اے 240 کے حوالے سے جاری رپورٹ میں حیران کن انکشافات

    کراچی: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے حلقہ این اے 240 کے حوالے سے اپنی تازہ رپورٹ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی : فافن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ حلقے این اے 240 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پولنگ اسٹیشنز کے قریبی علاقوں میں پارٹی کیمپ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تھی، ان کیمپوں میں سے 22 فیصد پر مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی۔

    جامعہ بنوریہ کے مہتمم کی مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان ہاؤس آمد، مصطفیٰ کمال سے ملاقات

    فافن نےواضح طور پراپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا کہ پولنگ اسٹیشنزپرخفیہ اسکرینیں غائب تھیں اورووٹرز کی تصدیق کے اقدامات نہ ہونا بھی بے ضابطگیاں تھیں این اے 240 ضمنی انتخاب میں تشدد کے دو ہائی پروفائل واقعات ہوئے، پولنگ اسٹیشن نمبر 52 کے باہر حریف جماعتوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، لانڈھی ے میں ایک پارٹی کے ایک اہم رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ ہوا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ حلقے میں خوف سے ووٹرز کے باہر جانے اور ووٹ ڈالنے کی حوصلہ شکنی ہوئی، جنرل الیکشن میں 37.38 فیصد کے مقابلے میں غیر معمولی 8.38 فیصد ووٹرز ٹرن آؤٹ رہا این اے 240 میں 440 بیلٹس کو گنتی سے خارج کر دیا گیا، کامیاب اور رنر اپ کے درمیان جیت کا فرق محض 65 ووٹوں کا تھا۔

    الیکشن کمیشن نے صوبائی و قومی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں فوج سے مدد طلب کرلی

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں این اے 240 کی نشست پر گزشتہ روز ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی تھی جس میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے محمد ابوبکر نے میدان مار لیا اس ضمنی انتخاب میں 25 امیدوار میدان میں تھے جبکہ یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے-

    سعودی سرمایہ کار پاکستان کی افرادی قوت سے فائدہ اٹھائیں،شہباز شریف