Baaghi TV

Category: کراچی

  • جامعہ بنوریہ کے مہتمم کی مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان ہاؤس آمد، مصطفیٰ کمال سے ملاقات

    جامعہ بنوریہ کے مہتمم کی مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان ہاؤس آمد، مصطفیٰ کمال سے ملاقات

    جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم کی مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان ہاؤس آمد، چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی –

    باغی ٹی وی : ملاقات میں پی ایس پی کے شہید کارکن اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی واضح رہے کہ کراچی میں این اے 240 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران سیاسی جماعتوں میں تصادم سے حالات کشیدہ ہوگئے، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوئے تھے

    چیئرمین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو میں الزام عائد کیا تھا کہ ہمارے کارکنان پر حملہ اور فائرنگ کی،ہمارا کارکن شہید ہوا،ہم نے تو کسی کو پلٹ کر پتھر بھی نہیں مارا ،یہ ہار رہے تھے تو فائرنگ کردی۔ انہوں نے ہمارے مرکزی دفتر پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے وقت پولیس موجود نہیں تھی۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ انیس قائم خانی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے وقت وہ موجود نہیں تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارے کارکن زخمی ہوئے ہیں، پی ایس پی کا ایک کارکن شہید ہوا ہے۔ پی ایس پی رہنما و سابق ایم پی اے افتخار عالم بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے ہیں۔ ہم نے تو کسی کو پلٹ کر پتھر بھی نہیں مارا ہے۔

    سید مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ ان عناصر نےجتھوں کے ساتھ آکر پی ایس پی پر حملہ کیا۔ پی ایس پی رہنما انیس قائم خانی کی گاڑی کے ساتھ چلنے والی پولیس موبائل پر بھی گولیاں ماری گئیں۔انہوں نے کہا تھا کہ ان واقعات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ جو لوگ بھی حملے میں ملوث ہیں ان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ریاست میرے ساتھی کے قاتلوں کو گرفتار کرے یا پھر ہمیں بھی اسلحہ دے۔

    خیال رہےکہ تصادم کے واقعات ایسے وقت پیش آئے جب کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری تھی حلقے کے کل 309 پولنگ اسٹیشنز میں سے 203 انتہائی حساس قرار دیے گئے تھے جہاں پولنگ اسٹیشنز سمیت بوتھس پر بھی کیمرے نصب کیے گئے تھے حلقہ این اے 240 کی یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے اقبال محمد علی خان کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔



    صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے این اے240 کے ضمنی انتخاب کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعےکا نوٹس لے لیا تھا صوبائی الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری سندھ اورآئی جی سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ علاقے میں امن وامان کی صورت حال کو کنٹرول کریں، الیکشن کے عمل کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی این اے 240 میں فائرنگ اور تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی تھی کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دیں، جو قانون ہاتھ میں لے اس سے سختی سے نمٹا جائے وزیراعلیٰ سندھ نے الیکشن میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں کو پرامن رہنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

    اس حوالے سے ، کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ 200سے زائد افراد نے آکر صورت حال خراب کرنے کی کوشش کی، پولیس کی بھاری نفری نے پورے علاقےکو کلیئرکرایا ، ہنگامے میں ملوث افراد کی شناخت جلد کرلیں گے۔

  • مصطفی کمال مفتی منیب الرحمن سے معافی مانگیں ورنہ۔۔۔تنظیمات اہلسنت کا بڑا اعلان

    مصطفی کمال مفتی منیب الرحمن سے معافی مانگیں ورنہ۔۔۔تنظیمات اہلسنت کا بڑا اعلان

    دارالعلوم امجدیہ کراچی میں علماء و مشایخ اہلسنت و جماعت کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا. اجلاس مین پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال کی جانب سے مفتی اعظم پاکستان،آبروئے اہلسنت مفتی منیب الرحمان کے بارے میں کہے گئے گستاخانہ کلمات پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا گیا.اجلاس میں پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال کے الفاظ کی شدید مزمت کی گئی.

    اجلاس میں کہا کیا کہ مصطفی کمال کا حملہ صرف مفتی اعظم پاکستان کی ذات پر نہیں بلکہ پوری اہلسنت وجماعت پر ہے.جس کا خمیازہ پی ایس پی کو بھگتنا پڑے گا.اجلاس میں پی ایس پی کے سر براہ مصطفی کمال سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان کی خدمت میں حاضر ہو کر غیر مشرط اعلانیہ معافی مانگیں،بصورت دیکر دارالعلوم امجدیہ کراچی میں عظیم الشان علماء ومشایخ کنونشن منعقد کیا جائے گا ،کس میں اہلسنت و جماعت کی تمام تنظیمیں، قائدین اور عوام شرکت کریں گے.

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک پی یس پی کا چیئرمین مصطفی کمال معافی نہیں مانگتا تب تک پی یس پی کا ہر سطح پر سیاسی،سماجی اور معاشرتی بائیکاٹ کیا جائے گا اور جمعہ کی خطابات میں مصطفی کمال اور پی یس پی کی شدید مزمت کی جائے گی.

    دارالعلوم امجدیہ کراچی میں علماء و مشایخ اہلسنت و جماعت کا ہنگامی اجلاس میں شیخ الحدیث علامہ مفتی اسماعیل ضیائی، شیخ الحدیث علامہ مفتی محمد الیاس رضوی اشرفی،صاحبزادہ ریحان نغمانی،علامہ مفتی وسیم اختر المدنی،علامہ مفتی خالد کمال،علامہ مفتیعمران شامی،علامہ رضوان احمد نقشبندی،علامہ سید مظفر شاہ قادری،علامہ لیاقت حسین اظہری،علامہ مفتی عابد مبارک المدنی،علامہ محمد اشرف گورمانی،علامہ مفتی ندیم اقبال سعیدی،علامہ مفتی رفیع الرحمان نورانی،علامہ مفتی عمر فاروق قادری،علامہ سلطان مدنی،سید عمیر الحسن برنی اور دیکر نے شرکت کی.

  • عامر لیاقت کی قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا حکم

    عامر لیاقت کی قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا حکم

    عامر لیاقت کی قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا حکم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی، اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر کشائی کے لئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے،

    قبرکشائی، طبی معائنے اور پوسٹ مارٹم سے متعلق متفرق درخواست کے فیصلے کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی نے سیکریٹری محکمہ صحت سندھ کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم جاری کردیا ،عدالت کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا کہ محکمہ صحت سندھ میڈیکل بورڈ تشکیل دے اور قبر کشائی کی تاریخ متعین کرے

    جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نےعامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا تھا،عدالت کے تحریری حکم نامے کے مطابق ورثا کا مؤقف ہے کہ عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے ان کی قبر کی بے حرمتی ہوگی تا ہم جب موت مشکوک ہو اور جرم کا بھی خدشہ ہو تو انصاف کے نظام کو حرکت میں آنا چاہیے پس پردہ حقائق کو سامنے آنا چاہیے

    دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عامر لیاقت کی قبر کشائی کل ہو گی، عدالت نے عامر لیاقت کی قبر کشائی کا حکم دیا تھا

    عامر لیاقت کی موت کے بعد انکے چاہنے والے غم میں مبتلا ہیں، عامر لیاقت کی موت کیسے ہوئی یہ معمہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کیونکہ لواحقین نے لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کرنے دیا تھا، عامر لیاقت کی موت ابتدائی رپورٹ کے مطابق کمرے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوئی تھی، عامر لیاقت کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں کی گئی تھی، عامر لیاقت کی موت پر کے الیکٹرک کے خلاف مقدمے کی اندراج بھی ایک تھانے میں جمع کروائی گئی ہے

    عامر لیاقت نے دانیہ سے صلح کیلئے پیغام بھجوایا تھا۔جنازے میں شرکت کریں گے۔ ساس

    پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں

    اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

  • جس جماعت کی جڑوں میں یہودی چندہ ہو وہ ہمیں بھاشن نہ دیں:سینیٹر پلوشہ خان

    جس جماعت کی جڑوں میں یہودی چندہ ہو وہ ہمیں بھاشن نہ دیں:سینیٹر پلوشہ خان

    اسلام آباد:جس جماعت کی جڑوں میں یہودی چندہ ہو وہ ہمیں بھاشن نہ دیں۔اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ جس جماعت کی جڑوں میں یہودی چندہ ہو وہ ہمیں کس بنیاد پرطعنے دے سکتے ہیں پہلے اپنا تو خیال کریں

    پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نےکہاکہ چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی بطور وزیر خارجہ اسرائیل اور بھارت کے حوالے سے واضح پالیسی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نےکہا ہے کہ پاکستان اسرائیل سے تعلقات کا خواہاں نہیں ہے

    پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نےکہاہےکہ فواد چوہدری بتاہیں کے زلفی بخاری کو برطانوی پاسپورٹ پر اسراٸیل کس نے بھیجا؟جس پارٹی کی بنیاد ہی بھارت اور اسراٸیل کی فنڈنگ سے ہوٸی ہو وہ دوسروں کو طعنے نہ دیں ،عمران خان کے دور حکومت میں وفد اسراٸیل کیوں گیا تھا اس کا جواب دیا جائے

    پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہاہے کہ پاکستان کی اسرائیل کے حوالے سے واضِح پالیسی ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ،ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی مودی کی جیت کی دعاہیں کرتا رہا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ جس جماعت کی جڑوں میں بھارتی اور یہودی چندہ ہو وہ ہمیں کس منہ سے بھاشن دے رہے ہیں۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نےکہا ہے کہ بلاول بھٹو کے نانا نے اس ملک کو ایٹمی پروگرام دیا جس کی پادش میں جان کی قربانی دی

    پی پی رہنما پلوشہ خان کے کراچی میں واقع گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ

  • زرداری  کے دور حکومت میں پہلی بار پینشنر پر ظلم :  محمد اسلم خان چیرمین کراچی گرینڈ الائنس

    زرداری کے دور حکومت میں پہلی بار پینشنر پر ظلم : محمد اسلم خان چیرمین کراچی گرینڈ الائنس

    کراچی : زرداری کے دور حکومت میں پہلی بار پینشنر پر ظلم، محمد اسلم خان چیرمین کراچی گرینڈ الائنس

    کراچی گرینڈ الائنس کے پینشنر ونگ کا ایک اہم اجلاس محمد اسلم خان کی زیرصدارت میں منعقد ہوا جس میں سندھ میں پینشنر میں صرف 5%اضافے کو اونٹ کے منہ میں زیرا اور سندھ کے پینشنر اور انکے خاندان سے مذاق قراردیا۔
    آزاد اتحاد پارٹی کے سرپرست یونس، سایانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت ہمیشہ گورنمنٹ ملازمین کی ضرورت کا خیال رکھتے ہیں ہم پیپلز پارٹی کے کو چیرمین آصف زرداری چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور جناب سید مرادعلی شاہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملازمین کی تنخواہ اور پینشن میں مہنگائی کے حساب سے 30% اضافہ کریں اور پینشنر پر خاص نظر ڈالیں اس میں حیدرآباد کے انچارج سید سخاوت علی، اسلام آباد سے وسیم باری، سید ظہیر عباس،کراچی سے سید شکیل احمد،صفدر عباس، ظہیرخان آفریدی، سیماشاکر، اعظم خان، منظورجروار،لاہور سے بابر خان جرمنی سے معراج الدین نےآن لائن شرکت کی اور امید کی کے ہمارے مطالبات پر فوراً نظر ثانی کی جائے،

  • وزیر اعلیٰ سندھ کا پولیس کو بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار رہنے کا حکم

    وزیر اعلیٰ سندھ کا پولیس کو بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار رہنے کا حکم

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کو 16 جون کو کورنگی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخاب کے دوران ہونے والی فائرنگ کے واقعے کی انکوائری کرنے اور ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
    جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے ہفتہ کی شام وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
    وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ملاقات کے دوران فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں اور قیمتی جانیں ضائع ہونے اور ضمنی الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال پیداکرنے پر انہیں واقعے کی مکمل انکوائری کرنے کی ہدایت کی۔ انکوائری میں (فائرنگ)واقعے میں ملوث مجرموں کو ان کے حامیوں کے ساتھ شناخت کیا جانا چاہیے تاکہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے ۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ اس شہر میں بہت قربانیوں کے بعد امن بحال ہوا ہے اور کسی کو بھی امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو امن و سکون کے ساتھ سیاسی عمل میں حصہ لینے کا حق ہےلیکن وہ شہر میں نفرت، قتل و غارت اور تشدد کی سیاست کو ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تمام ایس ایس پیز کو انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کے سلسلے میں اپنے اپنے علاقوں میں متحرک کریں اور منشیات مافیا کے خلاف کارروائی کریں۔ انہوں نے انٹیلی جنس کے کام کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت بھی کی تاکہ 24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے شہر میں امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • اداکارہ شہزین راحت مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں

    اداکارہ شہزین راحت مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں

    کراچی : اداکارہ شہزین راحت مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں شہزین نے بتایا کہ دوستو آپ نہیں جانتے کہ کون زندگی میں کس مشکل وقت سے گزر رہا ہے، اس لیے لوگوں سے ہمدردی سے پیش آئیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہم دنیا میں ایک دوسرے کیلئے محبت اور برداشت کے جذبات پیدا کرکے لوگوں کی زندگی آسان کرسکتے ہیں۔شہزین راحت نے مزید کہا کہ یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کررہی ہوں جس کا مقصد یہ بتانا ہے کہ ذہنی تناؤ کیا ہوتا ہے اور میں اس سے کس طرح نمٹتی ہوں۔

  • این اے 240 ضمنی الیکشن میں ہنگامہ آرائی ، الیکشن کمیشن کا مصطفیٰ کمال کو نوٹس جاری

    این اے 240 ضمنی الیکشن میں ہنگامہ آرائی ، الیکشن کمیشن کا مصطفیٰ کمال کو نوٹس جاری

    کراچی : الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کو پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ بدتمیزی اور بیلٹ پیپرز پھاڑنے پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ مصطفی کمال کو 22 جون کی صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔
    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مصطفی کمال کارکنوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن نمبر 51 اور 165 پہنچے، ان کے ساتھ کارکنوں کی تعداد 50 سے 60 تھی۔الیکشن کمیشن کے نوٹس کے مطابق مصطفی کمال نے پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ بدتمیزی کی اور غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپرز بھی پھاڑ ڈالے۔نوٹس میں کہا گیا کہ مصطفی کمال وضاحت کے لیے ذاتی طور پر یا وکیل کے ذریعے پیش ہوں۔

  • رکشہ ڈرائیورعلیشہ بنی والدین کی کفیل،سندھ سرکار کا کھر دینے کا اعلان

    رکشہ ڈرائیورعلیشہ بنی والدین کی کفیل،سندھ سرکار کا کھر دینے کا اعلان

    سندھ حکومت مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان باہمت خاتون کیلئے میدان میں آگئی۔

    کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ کی 17 سالہ علیشہ کی خبر میڈیا پر چلائی گئی تھی جس میں وہ مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان سے ہوکر اپنے والد کا ساتھ دینے کیلئے رکشہ چلانے پر مجبور ہو گئی تھی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نواب علی وسان نے کم عمر لڑکی علیشہ سے رابطہ کرلیا اور اسے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ علیشہ کو بینظیر ہاؤسنگ اسکیم کے تحت مکان بناکر دیں گے تاکہ بچی کا مستقبل روشن ہوسکے۔علیشہ نے سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا

    کراچی کے علاقہ ڈرگ روڈ کی رہائشی علیشہ گھر کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں اور نکا کوئی بھائی نہیں ہے . وہ اپنے والد کا خواب پورا کرتے ہوئے ان کا بیٹا بن کر رکشا چلا رہی ہے تاکہ معاشی مشکلات کو دور کیا جاسکے۔

    علیشہ کے مطابق تعلیم صرف آٹھ جماعت تک حاصل کرسکی اور مختلف فیکٹریوں میں چند ہزار کی ملازمت کی پیشکش کے سوا روزگار کا کوئی وسیلہ نہیں تھا،علیشہ کے مطابق ان کے خاندان والوں نے بھی کوئی مدد نہیں کی جس پر حالات کو دیکھتے ہوئے اس نے رکشا چلانے کا فیصلہ کیا.

    واضح رہے کہ علیشہ دو کمروں کے کرائے کے مکان میں اپنی والدہ اور غیر شادی شدہ بہن کے ساتھ رہتی ہے جبکہ 4 بہنوں کی شادی ہوچکی ہے جو اپنے گھروں میں خوش ہیں۔ کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ کی علیشہ نامی خاتون نے اپنے والد کا بیٹا بن کر رکشہ چلانا شروع کیا ہے، جس کی آمدنی سے وہ گھر کی کفالت اپنے معاشی حالات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہے۔

    علیشہ کے مطابق والدہ اور ایک بہن کی کفالت کا چیلنج درپیش تھا تو تعلیم کا سلسلہ منقطع کر کے ایک سال پہلے سے رکشہ چلانا شروع کر دیا۔رکشہ علیشہ کے والد نے لیکر دیا تھا اسی لیے انہووں نے والد کی یاد میں رکشے پر اشعار لکھوائے جو اس کو ہمت دیتے ہیں اور انھیں پڑھ کر لوگ ان کی ہمت اور حوصلے کو سراہتے بھی ہیں۔علیشہ کے بقول گرمی ہو یا سردی، بارش ہو يا کیسا بھی موسم ہو وہ صبح 8 بجے گھر سے رکشا لیکر نکل جاتی ہیں اور شام 7 بجے تک گھر واپس آجاتی ہیں۔

    علیشہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے کمائی کا بڑا حصہ اس میں لگ جاتا ہے اور جس طرح سے وہ محنت کر رہی ہے اس حساب سے آمدنی کم ہوتی جا رہی ہے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ وہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلائے بغیر گھر کا خرچہ پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

  • عامر لیاقت کی قبر کشائی کر کے لاش کا پوسٹ مارٹم کا حکم

    عامر لیاقت کی قبر کشائی کر کے لاش کا پوسٹ مارٹم کا حکم

    کراچی کی مقامی عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر کشائی کر کے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیدیا

    جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دے دیا،عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت میں درخواست پر سماعت ہوئی تو فریقین کی جانب سے دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالت میں پیش کی گئی پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ جسم کے اندرونی اعضا کا جائزہ لیے بغیر موت کا تعین نہیں کیا جا سکتا جس پر سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مرحوم کے لواحقین کو کسی پر شبہ نہیں اس لیے وہ پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے ، اب عدالت نے پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا ہے

    دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر ارسلان نے عدالت میں موقف اپنایا کہ کہ ڈاکٹرعامر لیاقت کی اچانک پراسرار موت ہوئی ہے جس کی وجہ کا تعین بہت ضروری ہے عامر لیاقت حسین کی اچانک موت سے ان کے مداحوں میں شکوک و شبہات ہیںشبہہ ہے کہ عامر لیاقت کو جائداد کے تنازع پر قتل کیا گیا ہےعامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے خصوصی بورڈ تشکیل جائے کیوں کہ وجہ موت کا سامنے آنا ضروری ہے

    دوسری جانب ڈاکٹر عامر لیاقت کی وفات کے باعث خالی ہونے والی این اے 245 کراچی کی نشست پرالیکشن کمیشن نے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا، اس نشست پر الیکشن 27 جولائی کو ہو گا ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی 22 سے 24 جون تک جمع ہوں گے اسکروٹنی27 جون جبکہ حتمی فہرست 6 جولائی کو جاری کی جائے گیامیدواروں کو انتخابی نشان7 جولائی کو جاری کئے جائیں گے

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں

    اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

    عامر لیاقت نے دانیہ سے صلح کیلئے پیغام بھجوایا تھا۔جنازے میں شرکت کریں گے۔ ساس

    پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم