Baaghi TV

Category: کراچی

  • عدالت کا دعا زہرا کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کرنے کا حکم

    عدالت کا دعا زہرا کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کرنے کا حکم

    کراچی :دعا زہرا کیس کا تفتیشی افسر تبدیل،اطلاعات کے مطابق کراچی کی ماتحت عدالت نے دعا زہرا کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کراچی شرقی میں دعا زہرا کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت تفتیشی افسر پیش نہیں ہوئے۔

    دعا زہرا کے والدین کے وکیل نے تفتیشی افسر کی تبدیلی کے لئے دلائل دیئے جب کہ استغاثہ نے موقف اختیار کیا کہ انہیں تفتیشی افسر کی تبدیلی پر کوئی اعتراض نہیں۔

    عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد ڈی ایس پی شوکت شاہانی کی جگہ کسی دوسرے افسر کو تفتیشی افسر مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

    دعا زہرا کے والدین کے وکیل جبران ناصر نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ عدالت نے تفتیشی افسر کی تبدیلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کسی اہل افسر کو مقرر کیا جائے جسے اس نوعیت کے کیسز کی تفتیش کا تجربہ ہو۔

    دعا زہرا کی دارالامان منتقلی پر جبران ناصر کا کہنا تھا کہ والدین نے اپنی بیٹی حکومتی تحویل میں آنے پر سکھ کا سانس لیا ہے۔

    مدعی کے وکیل نے کہا کہ دعا زہرا کی دارالامان منتقلی کی 2 ہی وجوہات ہوسکتی ہیں، یا تو اغوا کار کے لیے دعا زہرا ایک بوجھ بن گئی تھی یا پھر یہ اقدام عدالت کو گمراہ کرنے کی ایک سوچی سمجھی چال بھی ہوسکتی ہے۔

    جبران ناصر نے حیرانی کا اظہار کیا کہ ایک 14 سے 15 سال کی لڑکی کو بھلا کیسے اس قدر عدالتی معاملات کی سوجھ بوجھ ہے کہ اسے کس عدالت میں کس وقت رجوع کرکے اپنے حق میں فیصلہ لینا ہے۔

  • دعا زہرہ کی جان کو خطرہ، دارالامان بھیجنے کا حکم

    دعا زہرہ کی جان کو خطرہ، دارالامان بھیجنے کا حکم

    شہر قائد کراچی سے پسند کی شادی کرنے کے لیے بھاگنے والی دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان بھجوانے کا حکم دے دیا

    دعا زہرہ نے عدالت سے اپیل کی کہ میری جان کو خطرہ ہے، مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ مجھے دارالامان بھیجنے کا حکم جاری کرے ،دعا زہرہ کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست کے بعد سیشن کورٹ نے دعا زہرا کی استدعا قبول کرتے ہوئے دعا کو دارالامان بھیجنے کا حکم جاری کردیا

    دعا زہرا نے عدالت میں دائردرخواست میں کہا تھا کہ میرے شوہر ظہیر کے ساتھ میرے تعلقات اچھے نہیں ہیں میں شوہر سے علیحدگی اختیار کرچکی ہوں اور مجھے والدین سے کوئی تحفظ نہیں ہے اس لئے مجھے دارالامان بھیجا جائے

    دوسری جانب دعا زہرہ مبینہ اغوا کیس کے تفتیش افسر کی تبدیلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست منظور کرلی ،عدالت نے پولیس حکام کو تفتیشی افسر تبدیل کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے ایڈیشنل آئی جی اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو قابل افسر مقرر کرنے کا حکم دے دیا،

    ماتحت عدالت نے درخواست کو صنفی تشدد سے متعلق عدالت منتقل کرنے کا ریفرنس سیشن عدالت کو بھیجا تھا ،دعا کے والد مہدی کاظمی نے تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی استدعا کی تھی درخواست میں تفتیشی افسر پر عدم اعتماد کرتے ہوئے نیا تفتیشی افسر مقرر کرنے کی استدعا کی تھی

    کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

  • دانیہ شاہ نےعامر لیاقت کے ر پوسٹ مارٹم کیلئے درخواست دائر کردی

    دانیہ شاہ نےعامر لیاقت کے ر پوسٹ مارٹم کیلئے درخواست دائر کردی

    کراچی: مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے شوہر کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے درخواست دائر کردی۔

    باغی ٹی وی : سندھ ہائیکورٹ میں عامر لیاقت کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم روکنے کی اہلخانہ کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے کیس میں فریق بننے کے لیے وکیل کی خدمات حاصل کیں۔

    سندھ میں ایک اور مون سون سسٹم داخل ہونے کی پیشگوئی،کراچی میں مزید ہلکی بارش کا امکان

    دانیہ کے وکیل کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کی درخواست جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ دانیہ شاہ عامر لیاقت کی بیوہ ہیں، ان کے شوہر کی موت کی وجوہات سامنے آنا بہت ضروری ہیں۔

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل بینچ کے روبرو معروف اینکر عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران بیوہ دانیہ شاہ نے پوسٹ مارٹم کرانے کی استدعا کردی۔ اس موقع پر عامر لیاقت کے اہل خانہ کے وکیل ضیا اعوان ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ کوئی زخم نہیں ہے جب کہ بیٹا اور بیٹی پوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہتے۔

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ بیٹا اور بیٹی کیوں پوسٹ مارٹم پر اعتراض کررہے ہیں؟ پوسٹ مارٹم کے بغیر کیسے پتا چلے گا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہوگا۔ قانون میں کسی کی مرضی نہیں چلتی-

    مہنگائی جو عمران خان کی حکومت کا ردعمل ہے ہم نے بھگتا ہے،خواجہ سعد رفیق

    اس دوران عامر لیاقت کے اہلخانہ کے وکیل ضیاء اعوان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ایک جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس رپورٹ پر عامر لیاقت کی تدفین کی اجازت دی، دوسرے مجسٹریٹ نے کسی اور کی درخواست پر پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا، عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے خلاف بیٹے اور بیٹی نے درخواست دائر کی ہے، بے نظیر بھٹو کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کیا گیا۔

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ آج تک سب افسوس کررہے ہیں محترمہ کا پوسٹ مارٹم نہ کرانے پر کئی کتابیں لکھ دی گئیں پوسٹ مارٹم نہ کرانے پر۔ اگر بے نظیر بھٹو شہید کا پوسٹ مارٹم ہو جاتا تو بہتر نہ ہوتا۔ جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین نے ریمارکس دیے کہ محترمہ کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوا تو پورے ملک کا پوسٹ مارٹم کردیا گیا آپ پوسٹ مارٹم نہ کرنے پر اصرار کس قانون کے تحت کر رہے ہیں۔

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کون سا قانون ہے، کون سے فقہ میں منع کیا گیا۔ عدالت نے ضیا اعوان سے مکالمے میں کہا کہ ہمارے سامنے قانونی اور اسلامی نکات رکھیں آپ قانونی رہنمائی نہیں کر پارہے۔

    پنجاب حکومت نے 11 ٹول پلازے ختم کر دیئے

    ضیا اعوان نے مؤقف اپنایا کہ سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ جسم پر تشدد کے نشانات ہیں سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ عامر لیاقت کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے سندھ حکومت کی بھی کوئی تیاری نہیں یہاں قانونی نکات پر کوئی بات نہیں کررہا سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ 2 مجسٹریٹس ایک ہی آرڈر نہیں کرسکتے-

    دانیہ شاہ کی والدہ نے دوران سماعت روسٹرم پر آکر کہا کہ میں عامر لیاقت حسین کی ساس ہوں عامر لیاقت حسین کی بیوی حق رکھتی ہے کہ وجہ موت پتا چلے میری بیٹی عامر لیاقت کی اہلیہ تھی عامر لیاقت حسین اتنی بڑی شخصیت تھی، وجہ موت پتا چلنا چاہیے۔

    عدالت نے دانیہ شاہ کو فریق بنانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے فریقین کو تیاری کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سب کو سنیں گے، جلدی میں کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔ عدالت نے سماعت 28 جولائی کے لیے ملتوی کردی۔

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 65 میگاواٹ تک پہنچ گیا

  • 20 سے 26 جولائی تک ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

    20 سے 26 جولائی تک ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

    لاہور: محکمہ موسمیات نے 20 سے 26 جولائی تک ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق کل سےمون سون ہوائیں شدت کیساتھ بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ ، مردان ، فیصل آباد اور لاہور میں 20 سے 23 جولائی تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے 24 سے 26 جولائی کے دوران کراچی، جامشورو، میرپورخاص، لاڑکانہ ، سکھر اوربینظیر آباد میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ موسلا دھار بارشوں کے باعث پنجاب اورسندھ کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلا دھار بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نےآئندہ 2 روز کے دوران کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کےمطابق مغربی بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ عمان کی جانب بڑھ گیا ہے دادو اور قمبر شہداد کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ آج بارش ہوسکتی ہے جب کہ ساحلی شہروں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    یورپ میں شدید گرمی کی لہر جاری، برطانیہ میں آج بھی درجہ حرارت بلند رہنے کی وارننگ

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر حصوں میں آئندہ 3 سے 4 دن موسم خشک رہے گا جب کہ آئندہ 2 روز کے دوران کراچی میں موسم ابر آلود، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے کراچی میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور سمندی ہوائیں بھی بحال رہے گی۔

    قبل ازیں چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کہا تھا کہ 22جولائی کو ایک اورمون سون سلسلہ بھارت راجستھان کے راستے سندھ میں داخل ہوکربالائی سندھ پراثراندازہوسکتا ہےمون سون مکمل طورپرفعال ہے،24جولائی کو کراچی سمیت زیریں سندھ کے کچھ اضلاع میں اس کے اثرات بارش کی شکل میں نمودارہوسکتے ہیں،اس حوالے سے مذید بہترپیش گوئی آنے والے دنوں میں ممکن ہوگی۔

    سری لنکا کے قائم مقام صدر نے ملک میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ کردی

    شہر میں گزشتہ دوروز کے دوران سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 68ملی میٹرریکارڈ ہوئی،ابرآلودموسم کی وجہ سے شہرکےدرجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جناح ٹرمینل پر3.4 ملی میٹر،اولڈ ائیرپورٹ 2.6ملی میٹر،مسرور بیس میں 1.5 ملی میٹر،گلشن حدید اورقائدآباد میں 1ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

    بارش کا سسٹم کراچی کے جنوب مغرب میں شمالی بحیرہ عرب کے وسطی حصوں میں ہے،سسٹم کے مرکزمیں زیادہ سے زیادہ ہوا 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے،سسٹم مغرب کی طرف عمان کے ساحل کی جانب بڑھےگا۔

    بلوچستان کے مختلف اضلاع لسبیلہ، اتھل، سونمیانی، اورماڑہ، پسنی، گوادر، جیوانی،تربت، آواران اور کیچ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،تیز بارشوں کے سبب پسنی، گوادر، جیوانی، تربت، آواران اور کیچ کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے پر سیلاب آسکتا ہے۔

    گھا نا میں جان لیوا ماربرگ وائرس کے اولین کیسز کی تصدیق

  • حب ڈیم سے حب ندی میں مزید ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی آنے کا خدشہ

    حب ڈیم سے حب ندی میں مزید ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی آنے کا خدشہ

    حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں پانی کے ریلوں کی آمد اور اسپل وے سے پانی کا اخراج جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈی سی افتخار احمد نے بتایا کہ حب ڈیم سے پانی کے اخراج کے باعث حب ندی سے 44 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہےحب ڈیم سے حب ندی میں مزید ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی آنے کا خدشہ ہے حب ندی کے قریب واقع رہائشیوں کیلئے حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ جی ایم واپڈا عامر مغل نے 2 روز قبل بتایا تھا کہ سندھ بلوچستان میں بارشوں کے بعد کراچی کو پانی سپلائی کرنے والا حب ڈیم مکمل بھر گیا ہے حب ڈیم مکمل 339 فٹ بھر گیا ہے، 3 سال کا پانی ذخیرہ ہوگیا ہے اور اب ڈیم کا اضافی پانی حب ندی کے راستے سمندر میں گر رہا ہے اس سے قبل ڈیم 2007 اور 2020 میں بھرا تھا۔

    واپڈا ذرائع کا کہنا تھا کہ حب ندی کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے حب ڈیم اور ندی کے اطراف سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں، غیر متعلقہ افراد کو ڈیم اور ندی کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہےقبل ازیں کمشنر قلات، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور ایکسین ایر گیشن نے حب ڈیم کے دورے میں اسپیل وے کا جائز ہ لیا تھا۔

  • عوام کے پاس پی ایس پی کے علاؤہ کوئی دوسرا آپشن نہیں،مصطفیٰ کمال

    عوام کے پاس پی ایس پی کے علاؤہ کوئی دوسرا آپشن نہیں،مصطفیٰ کمال

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس ملک کو دوبارہ توڑنے کی سازش کر رہی ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے خمیر میں پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا ہے، ان کے بڑوں نے بھی یہی کیا تھا اور اب ان کی نئی نسل بھی اسی راستے پر گامزن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ظلم کی انتہا ہے کہ انسانوں سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے اور تمام ظلم اور بربریت کے سامنے ریاست کا کوئی بھی ادارہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ پاکستان کے ریاستی ادارے اور سربراہ چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور نہ کوئی اور ادارہ پیپلز پارٹی کی دہشت گردی کو روکنے کیلئے تیار ہے۔ شہباز شریف کی حکومت دو سیٹوں کی مرہون منت ہے۔ اس صورتحال کا بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے۔ جس کا خمیازہ کراچی حیدر آباد اور شہری سندھ کی عوام بھگت رہی ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 14 سالہ حکمرانی میں پاکستان کے معاشی حب کراچی کو پینے کا ایک اضافی قطرہ پانی نہیں دیا گیا بلکہ جو پانی آتا تھا وہ بھی ہائیڈرنٹس بنا کر چوری کر کے عوام کو ہی اربوں روپے ک فروخت کیا جا رہا ہے۔

    پاکستان ہاؤس میں بلدیاتی امیدوران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ اپنی نسلوں کو خاموشی سے دفنانے کے بجائے پاک سرزمین پارٹی نے پیپلز پارٹی کی جمہوری دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں دنیا نے دیکھا کہ ڈاکو، پولیس اور صوبائی الیکشن کمیشن کے اہلکار مل کر پیپلز پارٹی کے لیے ٹھپے لگاتے رہے۔ ریاست کو اگر ہماری فکر نہیں ہے تو خود اپنے حقوق کی جدوجہد کریں گے۔ اگر عوام پیپلز پارٹی کے ظلم کے سامنے کھڑے ہوگئے تو پھر جو کچھ ہوگا ریاست اور ریاستی ادارے اسکے زمہ دار ہونگے۔ کراچی اور حیدرآباد کی عوام کے پاس پی ایس پی کے علاؤہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔

  • پیپلز پارٹی کا اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑا ہونےکا فیصلہ،زرداری لاہور پہنچ گئے

    پیپلز پارٹی کا اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑا ہونےکا فیصلہ،زرداری لاہور پہنچ گئے

    پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے آصف زرداری لاہور پہنچ گئے.پیپاپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے اور وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے

    پاکستان پیپلز پارٹی نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑا ہونےکا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے بعد بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سی ای سی کے اجلاس میں سیاسی صورت حال پر بات ہوئی، پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرےگی، سی ای سی نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑا ہونےکا فیصلہ کیا ہے، قیادت آج لاہور میں اتحادیوں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کرےگی۔ان کا کہنا تھا کہ کل لاہور میں ہونے والے اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر مشاورت ہوگی، پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے فیصلہ کیا ہے الیکشن اپنے وقت پر ہوں۔

    انہوں نےکہا کہ عمران خان مسٹر ایکس اور مسٹر وائی سے معافی مانگیں، پنجاب میں ضمنی الیکشن جیت کر بھی عمران ہارگیا۔ الیکشن میں عمران خان نے الیکشن کمیشن کو متنازع بنایا۔

    قبل ازیں پی ڈی ایم کے رہنماوں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، سابق صدر مملکت اور پیپلزپارتی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فونک گفتگو کی جس کے دوران تینوں رہنماؤں نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگی امیدواروں کی شکست کا جائزہ لیا۔

    باغی ٹی ؤی کے مطابق ٹیلی فون پر رابطے میں تینوں رہنماوں نے پنجاب اور مرکز میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تینوں نے موقف اختیار کیا کہ عوام نے بڑھتی مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بدلہ لیا۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں تو شروع دن سے ہی حکومت لینے کے حق میں نہیں تھا۔ تینوں رہنماؤں نے جلد عام انتخابات کروانے سے متعلق تجاویز پر غور کیا اور طے کیا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی لائحہ عمل اختیار کیا جائے ۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے باوجود پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کاشکریہ ادا کیا ہے،انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی کیلئے بہترین انتخابی مہم چلائی، پر امن انتخابات کے انعقاد پر وزیرِ اعلی حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔

    علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو ضمنی انتخابات میں شکست کی رپورٹ پیش کردی گئی، عوام نے منحرف ارکان کو قبول نہیں کیا، پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے جیسی وجوہات شکست کا باعث بنیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، وفاقی وزرا رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب اور اعظم نذیر تارڑ، سردار ایاز صادق، ملک احمد خان، عطاء اللہ تارڑ، سردار اویس لغاری، رانا مشہود و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شکست اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

  • این اے 245 کا ضمنی الیکشن،فاروق ستار بھی میدان میں آگئے

    این اے 245 کا ضمنی الیکشن،فاروق ستار بھی میدان میں آگئے

    سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار نے این اے 245 کا ضمنی الیکشن تالے کے نشان پر لڑنے کا اعلان کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مجھے ایم کیو ایم سے الگ کیا گیا لیکن میں نے ایم کیو ایم پاکستان میں جانے کا پکا ارادہ کیا تھا۔

    فاروق ستار نے کہا کہ خالد مقبول سے میری تین ملاقاتیں ہوئیں، نیک نیتی سے کوشش کی کہ میں اور خالد مقبول ساتھ کھڑے ہوں۔انہوں نے بتایا کہ این اے 245 کے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کے لیے انتخابی دفتر قائم کردیا ہے۔

    فاروق ستار نے آزاد حیثیت میں بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی سے 75 اور 30 امیدوار حیدرآباد سے کھڑے کیے ہیں۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر خالد مقبول میرے گھر آئے اورملاقات کی، 3 جولائی کو دودھ میں مینگنی ڈالنے کا سلسلہ شروع ہوا، میں نے کوئی ڈیمانڈ نہیں کی لیکن میرے باقی لوگوں کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

    انہوں نے کہا کہ حمایت حاصل کرنے مصطفیٰ کمال اور آفاق احمد کے پاس جاؤں گا، کیا خالد مقبول صدیقی میری حمایت کریں گے؟فارو ق ستار نے کہا کہ خالد بھائی اب بھی وقت ہے، یہ الیکشن یکجہتی کا ہے، میرا ہاتھ تھامیں اور اس دلدل سے نکلیں۔

  • دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 7 افراد جاںبحق مزید 8 کی تلاش جاری

    دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 7 افراد جاںبحق مزید 8 کی تلاش جاری

    رحیم یار خان: دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی-

    باغی ٹی وی : اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق کشتی الٹنے کے واقعے کے بعد دریا سے مزید 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی جب کہ ڈوبنے والے مزید 8 افراد کی تلاش جاری ہے۔

    خیال رہے کہ ماچھکا کے مقام پر باراتیوں سے بھری کشتی ڈوب گئی تھی جس میں 50 افراد سوار تھے جب کہ ریسکیو کارروائیوں میں فوری طور پر 35 افراد کو بچالیا گیا تھا۔

    پشاورائیرپورٹ پرشارجہ جانے والے مسافر سے 640 گرام ہیروئن برآمد

    قبل ازیں آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے قریب ایک بارات میں پیش آنے والے المناک حادثے کے نتیجے میں دلہا، دلہن اور ایک شیر خوار بچی سمیت کم سے کم چھ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے تھے-

    یہ المناک واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا تھا جب بارات وادی نیلم کے گاؤں باٹا سے دلہن کو لے کر مظفرآباد جا رہی تھی۔ مظفر آباد سے شمال مشرق میں چالیس کلو میٹر دور نوسیری کے مقام پر بارات میں شامل بدقسمت کار ڈیم میں جا گری کار میں دلہا اویس مغل اور دلہن سفینہ سمیت خاندان کے نو افراد سوار تھے۔

    میکسیکومیں نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 اہلکار ہلاک،امریکا کو انتہائی مطلوب…

    دُلہن اور تین دیگر افراد موقعے پر دم توڑ گئے تھے جب کہ دلہا کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ مظفر آباد منتقل کیا گیا جہاں کچھ دیر بعد زخموں کی تاب لاتے وہ بھی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والی ایک بچی کی لاش تا حال نہیں مل سکی۔

    زیارت سے اغوا سیاحوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری

  • منشیات سپلائی کرنے والا انٹیلیجنس اہلکار ساتھی سمیت گرفتار

    منشیات سپلائی کرنے والا انٹیلیجنس اہلکار ساتھی سمیت گرفتار

    کراچی : منشیات سپلائی کرنے والے حاضر سروس انٹیلیجنس پولیس اہلکار کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق ایس آئی یو نے گرومندرکے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کیا، گرفتار افراد میں ایک حاضر سروس پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

    پولیس حکام کا بتانا ہے کہ چھاپے کے دوران 42 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ گرفتار ملزم شعیب جمشید ٹاؤن میں تعینات ہے انٹیلی جنس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں منشیات فروش احمد فراز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار انٹیلی جنس اہلکار پر منشیات فروشوں کی سرپرستی کا بھی الزام ہے۔

    پشاور: پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ ، دو اہلکار شہید

    قبل ازیں اے ایس ایف حکام نے پشاور اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں۔ترجمان ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق اے ایس ایف پشاور ائرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 640 گرام ہیروئن برآمد کرلی مسافر محسن نیاز نے ہیروئن حلوے کے ڈبوں میں موجود 88 کیپسولوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

    جبکہ سلام آباد ائرپورٹ حکام کے مطابق ابوظبی جانے والے مسافر لالدارخان کے سامان کی چیکنگ کی تو بیگ کی تہوں میں سیاہ رنگ کی ٹیپ میں لپیٹ کر چھپائی گئی 2 کلو 350 گرام آیس برآمد کرلی گئی-

    میکسیکومیں نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 اہلکار ہلاک،امریکا کو انتہائی مطلوب…