Baaghi TV

Category: کراچی

  • وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے صحافی کے گھرپہنچ گئے

    وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے صحافی کے گھرپہنچ گئے

    وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے صحافی کے گھرپہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر قائد کراچی میں ڈاکوؤن کے ہاتھوں قتل ہونے والے صحافی اطہر متین کے گھر کا دورہ کیا ہے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کہا کہ صحافی اطہر متین قتل سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، اطہر متین کے قاتلوں کوسزا دلوائیں گے ،ہم نے دہشت گردوں کو پولیس اور فوج کی مدد سے شکست دی تھی ، ہم سٹریٹ کریمنلز کو بھی شکست دیں گے، پولیس اور رینجرز سے شہر میں لوگوں کو اطمینان ہونا چاہیے، نجی سکیورٹی ایجنسی کے ملازمین کا ڈیٹا حکومت کے پاس ہونا چاہیے ،ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ لوگ کہاں کہا ں ہیں، پولیس میں بھرتیوں کا بھی معاملہ دیکھنا ہے سندھ پولیس کو کبھی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جس صوبے میں گیس پیدا ہوتی ہواس پر پہلا حق اسی صوبے کا ہوتاہے کراچی پاکستان کے لیے انجن آف گروتھ ہے دھابیجی سپیشل اکنامک زون کی طرح اوربھی بنا رہے ہیں خیر پور اکنامک زون تیار ہے ملک میں اکنامک زون بننے چاہیے چین کی صنعتیں پاکستان میں ری لوکیٹ ہونے کا سوچ رہی ہیں

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 25 ہزار کم سے کم اجرت رکھی، کسی صوبے نے اجرت کے معاملے پر ہمارا ساتھ نہیں دیا،وفاق سے گلہ تھا کہ سب 25 ہزار کردیتے وہی وفاق کو قابل قبول نہیں

    دوسری جانب صحافی اطہرمتین قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی جانب سے ایک درجن سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے ملزمان واردات کے بعد کہاں فرار ہوئے تمام ثبوت بھی مل گئے

    پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افرادکو کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی ،اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت کام کررہی ہے پولیس ،رینجرز اور دیگر ادارے دن رات کام کررہے ہیں کراچی کے حالات ماضی سے بہت بہتر ہے،قاتلوں کے گرد گھیرا تنگ کررہے ہیں تفصیلات بعد میں دی جائے گی،پولیس اپنا کام کررہی ہے،کراچی میں ایک بھی اسٹریٹ کرائم کی واردات نہیں ہونی چاہیے،

    محسن بیگ کی غیر قانونی گرفتاری پر عدالت نے بیلف مقرر کر دیا، پیش کرنیکا حکم

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

    اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    محسن بیگ نے کچھ بولا ہی نہیں اب تو پوری دنیا آپ کے راز کھولے گی،ریحام خان

    محسن بیگ کو گرفتار کیوں اور کس کے کہنے پر کیا گیا؟

    سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارا گیا،سمجھا ڈاکو گھس آئے،محسن بیگ کا عدالت میں بیان

    محسن بیگ کی گرفتاری کیخلاف پی ایف یو جےکا ملک گیر احتجاج کا اعلان

    محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ

    مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

    محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

    مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں،عارف حمید بھٹی کا انکشاف

    محسن بیگ کی گرفتاری، اقرار الحسن پر تشددکیخلاف کئی شہروں میں صحافی سراپا احتجاج

    صحافی اطہر متین کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آ گئی

  • حکمران عوام کی حالت زار بہتر بنانے کی کوشش کریں : سعید احمد بیگ

    حکمران عوام کی حالت زار بہتر بنانے کی کوشش کریں : سعید احمد بیگ

    کراچی : پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ نے کہاہے کہ حکمران عوام کی حالت زاربہتر بنانے کی کوشش کریں ۔

    ساڑھے تین سال سے قوم اپوزیشن سے پنجہ آزمائی کا ڈرامہ دیکھ رہی ہے، قوم کو بریکنگ نیوز سے اب کوئی سروکار نہیں ہے،عوام کو روزگار اور وسائل چاہئیں،مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن کردی،لوگ بچے بیچنے پر مجبورہوگئے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے مستحقین میں امدادی رقوم اور لنگر کی تقسیم کے موقع پر میڈیا نماٸندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔

    انہوں نے کہاکہ عوام کا احساس محرومی اب آسمان پر پہنچ چکاہے، ہر شخص مہنگائی سے پریشان ہے،دوسری جانب بیروزگاری کے باعث نوجوان طبقہ چوری ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوکر اپنامستقبل تباہ کررہاہے،چوری ڈکیتی اور چھیناجھپٹی کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شب روزکوششوں میں مصروف ہیں لیکن جرائم کی شرح روزبروزبڑھتی جارہی ہے اور کوئی روکنے ٹوکنے والانہیں ہے، ایک طرف مہنگائی نے عوام کاجینادوبھر کررکھاہے دوسری جانب دن رات محنت ومشقت کرنے کے بعد حاصل کی جانے والی روزی چوروں ڈکیتوں کے ہتھے چڑھ جاتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہاکہ حالات کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے اگر حالات کنٹرول سے باہر ہوگئے تو تباہی وبربادی کو کوئی نہیں روک سکے گا۔

  • عالمی شہرت یافتہ قوال زمان ذکی تاجی کا انتقال ہو گیا

    عالمی شہرت یافتہ قوال زمان ذکی تاجی کا انتقال ہو گیا

    کراچی: عالمی شہرت یافتہ قوال زمان ذکی تاجی کراچی کے آغا خان اسپتال میں انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : زمان ذکی تاجی گزشتہ کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ان کا علاج بھی ہو رہا تھا کہ اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوارن علاج خالق حقیقی سے جا ملے۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق زمان ذکی تاجی قوال کی نماز جنازہ پیر کے دن بعد نماز ظہر مسجد الانا شو مارکیٹ پہ ادا کی جائے گی۔

    زمان ذکی تاجی کی مشہور قوالیوں میں ہمیں تو مست کیا اور روبرو یار شامل ہیں زمان ذکی تاجی پاکستان کے مشہور قوال ذکی تاجی کے بیٹے تھے زمان ذکی تاجی مرحوم کی طویل خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے انھیں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

  • گلوکار راحت فتح علی خان کورونا وائرس کا شکار

    گلوکار راحت فتح علی خان کورونا وائرس کا شکار

    کراچی : نامور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان بھی کووڈ19 میں مبتلا ہوگئے، ان کا دبئی میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

    باغی نیوز کے مطابق اپنے کنسرٹ کے لیے دبئی میں موجود راحت فتح علی خان نے کورونا ٹیسٹ منفی آنے تک تمام کنسرٹ منسوخ کردیے، وہ صحت یابی تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

    راحت فتح علی خان کا دبئی سفر سے قبل کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن وہاں پہنچنے کے بعد گلوکار کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی۔
    گلوکار اپنے استاد نصرت فتح علی خان کی وفات کے بعد سب سے زیادہ شہرت رکھتے ہیں، موسیقی سے عشق رکھنے والوں کو راحت کی آواز میں نصرف فتح علی خان کی خوشبو محسوس ہوتی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل گلوکار علی عظمت سمیت دیگر فنکار وفلم اسٹارز بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ کووڈ 19 کی وبا نے دنیا بھر میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو متاثر کیا ہے

  • گلوکار علی نور نے جنسی ہراسانی کے الزام لگانے والی کاروں سے معافی مانگ لی

    گلوکار علی نور نے جنسی ہراسانی کے الزام لگانے والی کاروں سے معافی مانگ لی

    کراچی: نوری بینڈ کے مرکزی گلوکار علی نور نے ان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون صحافی عائشہ بنت راشد سے معافی مانگ لی۔

    جمعہ کی رات خاتون صحافی کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے کے بعد گلوکار علی نور تنقید کی زد میں آگئے تھے۔ خاتون نے جنسی ہراسانی کے الزامات کے ساتھ بات چیت کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے تھے۔

    خاتون صحافی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے علی نور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کا سہارا لیتے ہوئے خاتون صحافی سے معافی مانگی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا مختلف جوابات پرگہرائی سے غور کرنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ صرف صحیح جواب یہ ہے کہ میں واقعی بہت معذرت خواہ ہوں۔
    علی نور نے مزید لکھا میں آپ کے درد کو سمجھ نہیں سکتا لیکن ایک بار پھر معذرت چاہتاہوں۔ میں کوئی بدنیت شخص نہیں ہوں۔ امید کرتاہوں آپ کو میری معافی سے کچھ راحت ملے گی باقی اللہ مالک۔

    خیال رہے کہ گلوکار علی نور نے اپنے پیغام میں کہیں بھی اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ انہوں نے عائشہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے گزشتہ روز عائشہ کے الزامات کو بے بنیاد قرارد یا تھا۔

    واضح رہے کہ خاتون صحافی عائشہ بنت راشد نے علی نور پر جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے انہیں جنسی شکاری قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ علی نور نے انہیں جذباتی طور پر نقصان پہنچایا اور ایئرپورٹ پر گاڑی چلاتے ہوئے میری کار کے پیچھے جو کچھ ہوا وہ جنسی ہراسانی تھا ۔

  • خواتین کو گھور کر دیکھنا بھی ہراسانی ہے : کشمالہ طارق

    خواتین کو گھور کر دیکھنا بھی ہراسانی ہے : کشمالہ طارق

    کراچی: وفاقی محتسب برائے انسداد وتحفظ ہراسیت کشمالہ طارق خان نے کہا ہے کہ خواتین کو گھور کر دیکھنا بھی ہراسانی ہے۔

    کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسر میں ’انسداد ہراسانی قوانین‘ سے متعلق آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کشمالہ طارق نے کہا کہ پنجاب، کے پی کے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس کے ذریعے خواتین کو جائیداد میں حصہ کا حق دلوا دیا گیا لیکن سندھ اور بلوچستان میں اس حق کے لیے کوئی قانون سازی نہیں کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں کی باشعور خواتین کو نہ صرف آواز اٹھانا چاہیے بلکہ اپنے جائیداد کے حق کی قانون سازی کے لئے ہر قسم کی جدوجہد کرنا چاہیے۔
    کشمالہ طارق کا کہنا تھا کہ کسی بھی قانون کا غلط استعمال ہو سکتا ہے تاہم خواتین کی ہراسیت کے قانون کے غلط استعمال کا تاثر درست نہیں کیونکہ اب تک 4 ہزار سے زائد ہراسانی کیس کی سماعتیں ہوچکیں جن میں سے 99 فیصد سے زائد کیسز میں خواتین کا الزام درست ثابت ہوا، ہراسانی کے معاملے میں خواتین جھوٹ نہیں بولتیں۔

    انہوں نے کہا کہ 2018 سے اب تک ہم نے خواتین کو ان قوانین سے متعلق آگاہی دی ہے یہی وجہ ہے کہ ہراسانی کے کیسز میں رپورٹ ہونے کی شرح بڑھ گئی ہے اور ہمارے کام میں پندرہ گنا اضافہ ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ کام کی جگہ پر خواتین کو چھونا، گھور کر دیکھنا یا اختیارات کے استعمال میں کسی قسم کا امتیاز برتنا بھی ہراسانی کے زمرے میں آتا ہے، خواتین کو اس قسم کی شکایات کے لیے فوراً فوسپا سے رجوع کرنا چاہیے.

  • سرکاری پروٹوکول ختم کردیا جائے تو امن و امان میں بہتری آسکتی ہے،حافظ نعیم الرحمان

    سرکاری پروٹوکول ختم کردیا جائے تو امن و امان میں بہتری آسکتی ہے،حافظ نعیم الرحمان

    سرکاری پروٹوکول ختم کردیا جائے تو امن و امان میں بہتری آسکتی ہے،حافظ نعیم الرحمان
    کراچی: جماعت اسلامی نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف احتجاجی مہم چلانے کا اعلان کردیا۔

    امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ عرصہ دراز سے ہے، چھینا جھپٹی میں گولیاں مارنے کا سلسلہ اب بڑھتا جارہا ہے،پولیس میں 37 ہزار اہلکار صرف کراچی میں ہیں آدھے پولیس اہلکار پروٹوکولز میں چلتے ہیں،سرکاری پروٹوکول ختم کردیا جائے تو امن و امان میں بہتری آسکتی ہے،

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی براہ راست ذمہ دار سندھ حکومت کی ہے، حکمران طبقہ اپنی اور اپنی فیملی کے پروٹوکول کے لیے آدھی سے زیادہ پولیس کو استعمال کرتا ہے، ڈی جی رینجرز شہریوں کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

    امیر جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ جرائم کی وارداتوں میں تھانے ملوث ہوتے ہیں، جن کے لین دین بندھے ہوتے ہیں، اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں سمیت کوئی بھی جرم پولیس کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتا، حکمران بتائیں کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ کون کرے گا؟

  • ہم بے آواز شہریوں کی طاقتور آواز بنیں گے : بلاول بھٹو

    ہم بے آواز شہریوں کی طاقتور آواز بنیں گے : بلاول بھٹو

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ و کٹھ پتلی حکومت نے عوام کو غربت میں دھنسا دیا ہے۔

    عالمی یوم سماجی انصاف پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سماجی انصاف کو یقینی بنانا ہی ملک کو پرامن، ترقی پسند اور خوشحال بنانے کی چابی ہے، ہماری جماعت کے نظریئے اور جدوجہد کا سنگ بنیاد ہی سماجی انصاف ہے، ہم خواتین سمیت معاشرے کے کمزور طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے سرگرمِ عمل ہیں، پی پی حکومت کے فیصلوں نے ناتواں اور کمزوروں کو اپنا بہتر مستقبل کا خواب دیکھنے کے قابل بنایا۔
    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو عمران خان کی سلیکٹڈ و کٹھ پتلی حکومت نے مزید غربت میں دھنسا دیا ہے، ہم بے آواز شہریوں کی طاقتور آواز بنے رہیں گے، پیپلز پارٹی 27 فروری سے عوامی لانگ مارچ شروع کرنے جا رہی ہے، اور یہ عوامی لانگ مارچ اس بے لگام مہنگائی کے خلاف ہے۔

  • ایم کیو ایم رہنما سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار

    ایم کیو ایم رہنما سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ سہیل منصور نے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے حق میں دست برداری کا اعلان کردیا۔

    باغی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے دفتر میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور نثار کھوڑو کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت میں یہاں موجود ہوں، نثار کھوڑو سے میرے پرانے تعلقات ہیں، میں ان کے مقابلے پر سینیٹ کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ نثار کھوڑو میرے لیے آج سے سینیٹر ہیں، اگر ایم کیو ایم نے اپنا کوئی امیدوار لانے کا فیصلہ نہیں کیا تو اختلاف نہیں ہونا چاہیے، یہ نشست پیپلز پارٹی کی ہے اور پیپلز پارٹی کو ہی ملنی چاہیے

  • عمران خان ایم کیو ایم مرکز کا دورہ کریں گے

    عمران خان ایم کیو ایم مرکز کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کا امکان ہے ،

    وزیر اعظم عمران خان ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد جائیں گے گورنر سندھ، س وزرا اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت وزیر اعظم کے ہمراہ ہوگی وزیر اعظم عمران خان دورہ روس سے واپسی پر بہادر آباد کا دورہ کریں گے وزیر اعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو اپنے دورہ کےبارے میں آگاہ کردیا، وزیر اعظم سے ایم کیو ایم قیادت کی رواں ہفتے ملاقات میں بہادر آباد جانے کا معاملہ طے پایا،ملاقات میں فروغ نسیم اور امین الحق شامل تھے، دونوں نے وزیر اعظم کو دورہ کی دعوت دی ،وزیراعظم کو کراچی کے مسائل اور دیرینہ مطالبات پیش کیے جائیں گے،کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور ایم کیو ایم کے تحفظات پر بھی بات ہوگی،وزیراعظم کے دورہ کراچی سے پہلے رابطہ کمیٹی مطالبات کی فہرست تیار کرے گی وزیراعظم آئندہ دنوں میں تمام اتحادی جماعتوں کی مرکزی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے،

    ایم کیو ایم کے ایک وفد نے گزشتہ دنوں لاہور میں شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، ایم کیو ایم کے وفد نے چودھری برادران سے بھی ملاقات کی تھی، ایم کیو ایم وفاقی حکومت میں اتحادی ہے اسلئے اب وزیراعظم عمران خان جن کے کسی زمانے میں ایم کیو ایم نے داخلے پر پابندی لگائی تھی ،2007 کے ایام میں عمران خان کے کراچی جانے پر پابندی تھی اور عمران خان تین سے چار بار کراچی کا دورہ کرنے کا اعلان کر چکے تھے مگر ایم کیو ایم نے انہیں کراچی نہیں آنے دیا تھا، اب وہی ایم کیو ایم عمران خان کی حکومت کی اتحادی بھی ہے اور اب عمران خان ایم کیو ایم کے مرکز بھی جائیں گے

    دوسری جانب ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا،خواجہ سہیل منصور کا کہنا ہے کہ پارٹی کی کچھ غلط پالیسیوں کی وجہ سے نالاں ہوں، پارٹی نہیں چھوڑ رہا نہ ہی پیپلزپارٹی میں جارہا ہوں ،بحیثیت کارکن ایم کیو ایم کا حصہ ہوں،ایم کیو ایم کےخواجہ سہیل منصور نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مجھے معلوم ہوا کہ نثارکھوڑو کو ٹکٹ دیا ہے،میرے نثار کھوڑو سے خاندانی تعلقات ہیں، میں نثارکھوڑو کے سامنے فارم بھرنے سے دستبردار ہورہا ہوں، میں نثارکھوڑو کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں

    دوسری جانب ایم کیو ایم نے سندھ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے ،ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان سینیٹ انتخاب کا حصہ نہیں ہے، خواجہ سہیل ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن آفس پہنچے، خواجہ سہیل منصور سے متعلق فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی،

    وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

    حفیظ شیخ کوہٹانے کی وجہ مہنگائی نہیں بلکہ کچھ اورہی ہے:جس کے تانے بانے کہیں اورملتے ہیں‌

    حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

    لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

    بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

    مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

    بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

    طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

    بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

    بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

    وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

    شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

    آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے