Baaghi TV

Category: کراچی

  • سرجانی ٹاؤن میں دوران ڈکیتی مسلح ملزمان کی ض17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    سرجانی ٹاؤن میں دوران ڈکیتی مسلح ملزمان کی ض17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    کراچی : شہرقائد کے علاقے سرجانی میں ڈکیتی کے دوران مسلح ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور گھر سے سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا ایک اور ہولناک واقعہ پیش آیا، سرجانی ٹائون میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر قیمتی سامان لوٹا اور لڑکی کو زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرارہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق سرجانی سیکٹر 7 اے میں رات گئے 3ملزمان گھرمیں داخل ہوئے، ملزمان نے اسلحے کے زور پر گھر کے افراد کو یرغمال بنایا، لوٹ مار کی اور سترہ سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچی اورلڑکی کومیڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کیا تاہم عباسی شہید اسپتال میں لیڈی ایم ایل اونہ ہونے کے باعث میڈیکل نہ ہوسکا۔

  • مودی کمپنی نے حجاب کو للکار کر بھارت کی نئی تقسیم کی بنیاد رکھ دی

    مودی کمپنی نے حجاب کو للکار کر بھارت کی نئی تقسیم کی بنیاد رکھ دی

    کراچی : بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی، خواتین ونگ کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے خواہر بنین، خواہر شاذیہ امام اور مولانا صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی مودی سرکار نے للکار کر اکیسویں صدی میں ایک بار پھر ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد ڈال دی ہے۔
    مسکان کی نعرہ تکبیر کی صداوں نے عالم اسلام کو متحد اور نام نہاد انسانی حقوق کے چیمپنئن کی سیکولر بھارت کی تنگ نظری کو بے نقاب کردیا ہے۔مقررین نے کہا کہ حجاب ہمارا شرعی فریضہ ہے۔ایک گز کپڑا سر پر ڈالنے پر بھارت کی متعصب حکومت تلملا کررہ گئی وہ دیگر اقلیتوں کو حقوق دینے کے دعوے کس طرح کرتی ہے۔ ہندوستان میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ مودی سرکار کا جو رویہ ہے اس سے پوری دنیا بخوبی واقف ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حجاب فقط ہندوستان میں بسنے والی خواتین کا حق نہیں بلکہ تمام کلمہ گو خواتین کا شرعی فریضہ ہے۔ ہندوستان کے اندر مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور مسئلہ حجاب کے خلاف جو سازشیں کی جارہی ہیں اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ہندوستان کروڑوں مسلمانوں کا مسکن ہے۔ یہ کہاں کی جمہوریت ہے کہ کروڑوں انسانوں کے بنیادی حقوق کو پائمال کرتے ہوئے ان کے خلاف قانون پاس کرایا جائے۔
    بھارت میں مذہبی جنونیوں کے سامنے نعرہ توحید بلند کرنے والی بیٹی مسکان تنہا نہیں ہم سب مائیں، بہنیں،بیٹیاں ان کے ساتھ ہیں۔آر ایس ایس کے غنڈوں کے ناروا رویے کے خلاف ہم سراپا احتجاج ہیں۔ مودی حکومت ہوش کے ناخن لی.حجاب محض عورت سے منسوب نہیں بلکہ یہ مکمل نظام اخلاق اور نظام عفت و عصمت ہے۔ حجاب کو مسلم خواتین کی پسماندگی کی علامت قرار دینے والے اس کی طاقت سے آگاہ نہیں۔
    مغرب اور بھارت کی حجاب دشمنی دراصل اسلام دشمنی اور ان کے دوہرے معیار پر دلالت کرتا ہے۔ مغرب نے عسکری و ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے مسلم معاشرے کی ثقافت و روایات کو مسخ کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم مسلم خواتین اسلامی تعلیمات کے دفاع میں کبھی پیچھے نہیں رہیں گی۔ حجاب کے دفاع میں ان گنت قربانیاں دی گئی ہیں۔ مسلم خواتین کے حجاب کے حوالے سے مغرب کا رویہ نفرت آمیز، پر تعصب اور عدم برداشت کا ہے۔عدالت میں مروا شیربینی کا حجاب کی وجہ سے قتل،اور مجمع عام میں مسکان جیسی نہتی لڑکی کے خلاف ہجوم کی نعرہ بازی نام نہاد مہذب طبقے کی اصلیت کو واضح کرتا ہے۔

  • کراچی کے علاقے ناظم آباد میں دوکان کا صفایا کر دیا

    کراچی کے علاقے ناظم آباد میں دوکان کا صفایا کر دیا

    کراچی : کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کم عمر ڈاکوئوں نے دکان کا صفایا کردیا، مسلح ملزمان نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کمسن ڈاکوئوں نے دکان کا صفایا کردیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے ۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو کم عمر لڑکوں اسلحہ لہراتے ایک دکان میں داخل ہوتے ہیں، ملزمان نے ہلکے سبز اور نیلے رنگ کے شلوار قمیض پہن رکھے ہیں اور گلے میں رومال بھی ڈالا ہوا ہے ۔
    فوٹیج میں بے خوف نظر آتے یہ کمسن ڈاکو دکاندار کو کیش کاونٹر خالی کرنے کو کہتے ہیں اور خود موبائل فون لوٹنے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔لوٹ مار کے بعد یہ ملزمان موبائل فون، نقدی لینے کے ساتھ جاتے جاتے سگریٹ کاپیکٹ اورکولڈ ڈرنک بھی ساتھ لے جاتے ہیں۔واردات کی فوٹیج منظرعام پر آنے کے باوجود پولیس تاحال کمسن ڈاکووں کو گرفتار نہیں کرسکی ہے تاہم پولیس اس حوالے سے موقف ضرور سامنے آیا ہے۔واردات کے حوالے سے پولیس حکام نے بتایاکہ بچے جرائم پر مبنی بھارتی فلموں سے متاثر نظر آتے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

  • بریسٹ کینسر کے بد منہ کا کینسر بہت تیزی سے پھیل رہا ہے : ڈاکٹر نادیہ فرحان

    بریسٹ کینسر کے بد منہ کا کینسر بہت تیزی سے پھیل رہا ہے : ڈاکٹر نادیہ فرحان

    کراچی : بریسٹ کینسر کے بعد منہ کا کینسر بہت تیزی سے پھیل رہا ہے یہ بات ڈاکٹر نادیہ فرحان نے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک شاہ فیصل سینٹر میں ڈینٹل او پی جی کا افتتاح کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

    اس موقع پر اسپیشل گیسٹ ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ غلام سرور بھیو،مظہر زرداری پی آئی اے، روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ3271 کے آئی پی ڈی جی پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، اسسٹنٹ گورنر درانہ ارشد، شاہد احمد خان برانچ منیجر،انور شیخ،سکندر عبدالستار،ڈاکٹر نعمان علی، عفرہ جاوید، عاقل، حوریہ،مریم اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

    ڈاکٹر نادیہ فرحان نے مزید کہا کہ کراچی میں پان اور گٹکا منہ کے کینسر میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے اور بچوں میں دانتوں کے امراض تیزی سے بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ کئی ممالک میں دانتوں کا علاج مہنگا ہے جو ہر ایک کی پہنچ سے باہر ہے مختلف ممالک میں جہاں طبی سہولت کی فرامی مفت ہے لیکن دانتوں کا علاج اس کے برعکس ہے ڈاکٹر نادیہ فرحان نے کہا کہ مریضوں کو دانتوں کے امراض کے سلسلے میں ہدایت دی کہ دانتوں کے چیک اپ اور صفائی کے سلسلے میں زور دیا اور انہوں نے چھالیہ گٹکے کو دانتوں اور منہ کے امراض کے لئے زہر یلہ قاتل قرار دیا انہوں نے کہا کہ ذیابیطس میں مبتلا افراد کا منہ کو تکالیف سے سابقہ پڑ سکتا ہے اگر منہ میں کوئی انفیکشن ہو جائے تو یا ذیابطیس کا کنٹرول بگڑ سکتا ہے جس سے ان کے روز مرہ کے معاملات متاثر ہو جاتے ہیں ذیابیطس کے خراب کنٹرول کی وجہ سے ہونے والی دیگر پیچیدگیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے لیکن منہ میں ہونے والی تکالیف کو اکثر نظرانداز کر دیا جا تا ہے ماہر امراض دندان ذیابیطس کے خراب کنٹرول کی وجہ سے اکثر متفکر ہوتے ہیں کیونکہ دانتوں کے ضائع ہونے کی ایک بڑی وجہ دانتوں اور مسوڑھوں کا انفیکشن ہے، دانتوں کے ضائع ہوئے اور مصنوعی دانت لگوانے کے بعد ذیابیطس میں مبتلا افراد کافی مسائل سے گزرتے ہیں مثلا غذائی اجزاء کی کمی ، ذہنی، جسمانی پریشانی وغیرہ جس کا انجام ان افراد کے معیاری زندگی پر پڑتا ہے اکثر دانتوں اور مسوڑھوں کا انفیکشن ذیابیطس کے کنٹرول کو بگاڑ دیتا ہے لہذا ان دونوں امراض چولی دامن کا ساتھ ہے منہ میں ہونے والی انفیکشن بشمول دانتوں اور سوڑھوں کے انفیکشنز میں مختلف عوامل اپنا کردار ادا کرتے ہیں جس میں سرفہرست ذیابیطس کا بگڑا ہوا کنٹرول ( خون میں گلوکوز کی بلند مقدار ) اور خون کی مہین نالیوں کو خرابی

  • سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز

    سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز

    کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی
    پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کو آج چیک اپ کیلئے نجی ہسپتال لے جایا جائے گا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی راہ ہموار کرنے کا مشن لئے مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرنے والے سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے ، جس کی وجہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کو آج چیک اپ کیلئے نجی ہسپتال لے جایا جائے گا ۔
    قبل ازیں طبیعت ناسازی کے باعث ذاتی معالج نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا ، جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے اپنی تمام سیاسی مصروفیات ترک کردیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لئے آصف زرداری چند روز قبل سرگرم ہوئے تھے اور انہوں نے اپنا پڑاؤ پنجاب میں ڈالا ہوا تھا ، 7 فروری کو آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی تھی، آصف زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات دو گھنٹے جاری رہی اور ملاقات کے دو دور ہوئے ، آصف علی زرداری اور چوہدری برادران کی ملاقات میں حکومت مخالف تحریک یا عدم اعتماد کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ، آصف زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات دو گھنٹے جاری رہی اور ملاقات کے دو دور ہوئے ، ملاقات کے پہلے سیشن میں چوہدری برادران، طارق بشیر، مونس،سالک حسین موجود تھے جب کہ آصف زرداری کے ساتھ پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش ملاقات کا حصہ بنیں۔

  • کراچی میں عرق گلاب کی بوتلوں سے 34 ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد

    کراچی میں عرق گلاب کی بوتلوں سے 34 ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد

    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کے دوران 34 ارب روپے سے زائد مالیت کی کیٹامائن قبضے میں لے لی۔

    ترجمان کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایک ہزار 86 لیٹر کیٹامائن پکڑ لی، کوکین کے طرز کی نشہ آور کیمیائی مواد کو دبئی اسمگل کیا جانا تھا۔

    انٹیلیجنس اطلاع پر کاسمیٹکس کے سامان پر مشتمل کنٹینر کو تحویل میں لیا گیا اور تلاشی لینے پر 2172 عدد عرق گلاب کی بوتلوں سے کیٹامائن برآمد کر لی گئی۔
    حکام کے مطابق مذکورہ کنٹینر کراچی کی ایک کمپنی کی جانب سے دبئی کے لیے بک کروایا گیا تھا، مذکورہ کیمیائی مواد کی بین الاقوامی مالیت 34 ارب روپے سے زائد ہے۔

    متعلقہ حکام نے بتایا کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں، اے این ایف کے مطابق کیٹا مائن کوکین کی طرح کا ایک نشہ ہے،جس کو سونگھ کر استعمال کیا جاتا ہے۔

  • کراچی میں 8 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، 2 ملزمان گرفتار

    کراچی میں 8 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: کمسن بچے کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن الطاف نگر سے 8 سالہ مدثر کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شک کی بنا پر قتل کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کیا، جنہوں نے تفتیش کے دوران بچے سے زیادتی اور اُسے قتل کرنے کا اعتراف کیا-

    شوہرنےبیوی کو بھوکا پیاسا رکھ کرموت کی نیند سلا دیا

    پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کوعباسی شہیداسپتال منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل رپورٹ میں اُس سے زیادتی ثابت ہوئی اور معلوم ہوا کہ اُس کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان نے کمسن مدثر کو زیادتی کے بعد گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا تھا، گرفتار ملزمان میں شامل اصغر نے اپنی بہن کے گھر یوسف گوٹھ میں لے جا کر بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا جرم کو چھپانے کے لیے کمسن بچے کو قتل کیا پھر لاش کو خالی پلاٹ پر جھاڑیوں کے قریب پھینک کر فرار ہونے کا بھی اعتراف کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق میڈیکل رپورٹ سے قبل ملزمان نے بیان دیا تھا کہ مقتول مدثر نے ہمیں پیٹرول چوری کرتے ہوئے دیکھ لیا تھا جس پر ہم نے اُسے قتل کیا۔
    پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ مدثر اپنی بہن کے ساتھ گھر سے نکل کر کھیل رہا تھا اس دوران 2 افراد نے لڑکی کو پیسے دے کر چیز لینے بھیجا اور وہ جب واپس آئی تو بھائی سمیت تینوں غائب تھے، بعد ازاں اہل خانہ نے بچے کو تلاش کیا تو 45 منٹ کے بعد 8 سالہ مدثر کی گلے میں پھندا لگی لاش جھاڑیوں سے برآمد ہوئی۔

    کالج کی طلبا کو ہراساں کرنے والا وین ڈرائیور گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کنٹونمنٹ ہسپتال کے واش روم میں دو کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، جن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا انکی عمر نو اور گیارہ برس ہیں، دونوں بچیاں غبارے بیچتی تھیں انہں ملزم غلام مرتضیٰ نے ہسپتال کے واش روم میں لے جا کر زیادتی کی، دونوں بچیاں آپس میں رشتے دار بھی ہیں-

    پولیس نے ملزم کو گرفتار بھی کر لیا پولیس کے مطابق دونوں بچیوں کا میڈیکل ٹیسٹ کروا لیا گیا ہے، جلد رپورٹ آ جائے گی،دوسری جانب ترجمان کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم غلام مرتضیٰ مریض بن کر ہسپتال آیا تھا۔ ملزم نے اسپتال کے ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کے واش روم میں بچیوں سے زیادتی کی ہسپتال میں تعینات کنٹونمنٹ ویجلینس ملازمین نے ملزم کوپکڑا-

    ہستال کے واش روم میں غبارے بیچنے والی دو کمسن بچیوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

  • آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ماہنامہ میگزین ”مٹی کی دیوار“ کی پانچویں سالگرہ حسینہ معین ہال میں منعقدکی گئی

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ماہنامہ میگزین ”مٹی کی دیوار“ کی پانچویں سالگرہ حسینہ معین ہال میں منعقدکی گئی

    کراچی : آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ماہنامہ میگزین ”مٹی کی دیوار“ کی پانچویں سالگرہ حسینہ معین ہال میں کی گئی جس کی صدارت ڈاکٹر عالیہ امام نے کی، تقریب میں مہمانِ خصوصی رحمت اللہ شیخ سمیت پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ پروین، شاہدہ کنول خورشید ، رانی آپا، سید مشتاق محمد، شعیب احمد ملک، محمد سلیم نے بھی شرکت کی۔
    اس موقع پر صدارتی خطبہ میں ڈاکٹر عالیہ امام نے کہاکہ مٹی پر ہمارا بہت بڑا قرض ہے مٹی ہماری سب سے بڑی دولت، خزینہ اور امانت ہے، مجلہ بہت حسین ہے اور امید کرتی ہوں کہ یہ ہماری اور آپ کی فکر کو آگے بڑھاتا رہے گا، انہوں نے کہاکہ ”مٹی کی دیوار“ کی سالگرہ آپ کے ذہنوں کو آگے بڑھائے گی، ذہنی بدنظمی کو نظم اور بے ترتیبی کو ترتیب دے گی، اندھیروں کو ختم کرے گی، مہمانِ خصوصی رحمت اللہ شیخ نے کہاکہ آج کے اس پرفتن دور میں ادب کے لیے جس طرح حنا اور مشتاق کام کررہے ہیں وہ تعریف کے قابل ہیں، پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ پروین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ”مٹی کی دیوار“ گرین ماحول کی نشاندہی کرتا ہے، حنا اس مہندی کو کہتے ہیں جو بہت پسنے کے بعد رنگ لاتی ہے میں حنا آپ نے ہمت نہیں ہارنی، جب رنگ آئے گا تو دنیا دیکھے گی، انہوں نے کہاکہ اگر عورت استقلال سے کام کرے تو وہ زمانوں کو بدل دیتے ہیں، اتنی نفرتوں کے باوجود ہمیں اچھے کام کرنے والوں کی قدر کرنی چاہئے ۔
    شاہدہ کنول خورشید نے کہاکہ مشتاق اپنی مٹی سے اس قد رمحبت کرنے والا انسان ہے کہ اس کی 12 کتابوں میں مٹی سے دیوانہ پن نظر آتا ہے، ہمیں ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، معروف ہربلسٹ رانی آپا نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ آج کے ان نامساعد حالات میں ماہانہ میگزین کا باقاعدگی سے نکلنا بہت بڑی بات ہے،اس مشن کو جاری رہنا چاہیے جس کے لیے حنا کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ، سید مشتا ق محمد نے کہاکہ شروع شروع میں لوگ ”مٹی کی دیوار“ کے نام کا مذاق اڑایا کرتے تھے جیسے جیسے لوگوں میں شعور بیدار ہورہا ہے مٹی کے لفظی معنی بھی سمجھ آرہے ہیں میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہر قدم پر ہماری رہنمائی کی۔
    آخر میں ایوارڈ اور تحائف بھی پیش کیے گئے۔

  • پاکستانی انجینئر نے آٹزم کے شکار بچوں کیلئے روبوٹ تیار کرلیا

    پاکستانی انجینئر نے آٹزم کے شکار بچوں کیلئے روبوٹ تیار کرلیا

    کراچی کے نوجوان انجینئر نے آٹزم کا شکار بچوں کے لیے ایک روبوٹ تیار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں روبوٹ کے تخلیق کار محمد علی عباس نے کہا کہ ورلڈ بینک کے اندازے کے مطابق پاکستان میں 10لاکھ بچے آٹزم کا شکار ہیں اور ایسے بچوں کے ذہنی اورجسمانی مسائل کے حل کے لیے تربیت یافتہ ماہرین اور عملے کی کمی ہے جس کی وجہ سے ان بچوں کے ساتھ ان کے والدین بھی مشکلات کا شکار ہیں اس روبوٹ کو PEEKOکا نام دیا گیا ہے جو اردو اورانگریزی زبانوں میں آٹزم کا شکار بچوں کی بات چیت کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے اور ان کے ساتھ ایک تعلق قائم کرلیتا ہے-

    جی میل پلیٹ فارم پر جلد ہی اہم تبدیلیاں متوقع

    محمد علی عباس نے بتایا کہ روبوٹ میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے سیکھنے کی صلاحیت ہے جسے وہ آٹزم کے مریضوں کی بات چیت کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتا ہےاس روبوٹ کے ابتدائی نتائج بہت حوصلہ افزا ملے ہیں-

    انہوں نے بتایا کہ روبوٹ کو 2 لاکھ روپے میں مارکیٹ میں فروخت کیلیے پیش کیا جائے گا، روبوٹ کی خصوصیات کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے تاکہ پاکستان میں آٹزم کے شکار بچوں کی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ عالمی سطح پر بھی اسپیشل بچوں کے لیے فراہم کیا جاسکے۔

    سعودی عرب کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں 6.4 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

    روبوٹ کو حال ہی میں قومی سطح پر ’’نیشنل آئیڈیاز بینک‘‘ کے تحت ہونے والے تخلیقی آئیڈیاز کے مقابلوں میں ہیلتھ کیئر سیکٹر کا بہترین تخلیقی آئیڈیا قرار دیا گیا اور صدر پاکستان عارف علوی نے تخلیقی آئیڈیا متعارف کرانے والے نوجوان انجینئر محمد علی عباس کوہیلتھ کٹیگری کے آئیڈیاز کے مقابلے میں اول پوزیشن کی سند کےساتھ 75ہزار روپے کے نقد انعام سےبھی نوازا محمد علی عباس عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سےفارغ التحصیل ہیں اور اب اپنی ٹیکنالوجی کمپنی انوینٹرز کے نام سے اسٹارٹ کمپنی قائم کی ہے۔

    الیکٹرانکس اشیاء کی لائف پہلے سے بہت کم کیوں؟ تحریر: عفیفہ راؤ

  • عامر لیاقت کو چوتھی شادی کی اجازت بھی مل گئی

    عامر لیاقت کو چوتھی شادی کی اجازت بھی مل گئی

    عامر لیاقت کو چوتھی شادی کی اجازت بھی مل گئی

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کو چوتھی شادی کی اجازت دے دی ہے۔

    عامر لیاقت اپنی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ حال ہی میں ایک نجی چینل کے مارننگ شو میں شریک ہوئے۔ مارننگ شو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کی نئی بیگم عامر لیاقت کی چوتھی شادی کے بارے میں بات کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیدہ دانیہ شاہ میزبان سے کہتی ہیں میں نے ’ان‘ کو یہ بھی اجازت دی ہوئی ہے کہ اگر آپ نے شادی کرنی ہے تو کرلیں۔ جس پر میزبان حیرانی سے پوچھتے ہیں کیا آپ نے عامر لیاقت کو چوتھی شادی کی اجازت دے دی ہے جس پر دانیہ کہتی ہیں ہاں۔

    عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبر اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد مثبت اور منفی تبصروں کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔عامر لیاقت اپنے سسرال میں نکاح کے بعد گانا گاتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں وہ لودھراں سے کراچی آتے ہوئے خوشگوار سفر کے لمحات دیکھے جا سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کرتے ہوئے کہا گزشتہ رات میں 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا۔ دانیہ کا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے لودھراں کے معزز نجیب الطرفین ’’سادات‘‘ خاندان سے ہے۔

    عامر لیاقت نے مزید بتایا کہ ان کی بیوی سرائیکی، دلکش، سادہ اور پیاری ہے۔ انہوں نے کہا میں اپنےتمام خیرخواہوں سے ہمارے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ میں ابھی حال ہی میں اپنی زندگی کے سیاہ دور سے گزرا ہوں جو کہ ایک غلط موڑ تھا۔

    عامر لیاقت نے اپنی تیسری نئی نویلی بیوی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

    گزشتہ روز ہی عامر لیاقت کی سابق دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی اور خلع کے محض ایک روز بعد ہی عامر لیاقت نے تیسری شادی کرنے کا اعلان کردیا

    واضح رہے پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت نے 2018 میں سیدہ طوبیٰ سے شادی کی تھی۔ یہ ان کی دوسری شادی تھی ان کی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ انہیں ان کے سابقہ شوہر نے طلاق دے دی تھی انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے انہیں طلاق طوبٰی انور کے کہنے پر ایک فون کال پر دی تھی۔

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

    ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

    لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

    عامر لیاقت کا جھوٹ پکڑا گیا، تیسری بیوی سید کی بجائے کون؟ حق مہر کتنا دیا

    عامر لیاقت کی تیسری نہیں چوتھی شادی،میرا بھی تعلق رہا،ہانیہ خان

    عامر لیاقت کی تیسری بیوی کے ہمراہ بیڈ روم سے ویڈیو وائرل