Baaghi TV

Category: کراچی

  • شہر قائد میں گزشتہ رات رواں سال کی سرد ترین شب رہی

    شہر قائد میں گزشتہ رات رواں سال کی سرد ترین شب رہی

    کراچی : ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ رات رواں سال کی سرد ترین شب رہی، پارہ سنگل ڈیجٹ میں آ گیا۔

    شہرِ قائد میں موسم کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی کم ہو گیا ہے۔کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اعشاریہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور رات مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔پیرکوکم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔شہرِ قائد میں شمال مشرق کی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • ناظم آباد تھانے سے 3 ملزمان ہتھکڑی سمیت فرار

    ناظم آباد تھانے سے 3 ملزمان ہتھکڑی سمیت فرار

    کراچی : کراچی کے ناظم آباد تھانے سے 3 ملزمان ہتھکڑی سمیت فرار ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ناظم آباد تھانے سے 3 ملزمان ہتھکڑی سمیت لاک اپ سے فرار ہوئے ہیں۔

    پولیس کی جانب سے ان تینوں مفرور ملزمان کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔گرفتار ملزمان کے خلاف پرچہ درج کیا جانا تھا، لیکن ملزمان اس سے قبل ہی لاک اپ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق غفلت برتنے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

  • شعیب ملک کا مری میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

    شعیب ملک کا مری میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ مری میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے۔

    اپنے بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ اللّٰہ پاک سب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور مرحومین کی مغفرت فرمائے۔ آمین

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، پولیس حکام اور ریسکیو ذرائع نے مری میں شدید برفباری میں گاڑیوں میں پھنسے ہونے کے باعث 22 افراد کی اموات کی تصدیق کی ہے۔

  • مری میں حکومت کی نالائقی سے معصوم شہری زندگی سےمحروم ہوئے ، آصف زرداری

    مری میں حکومت کی نالائقی سے معصوم شہری زندگی سےمحروم ہوئے ، آصف زرداری

    کراچی : پیپلزپارٹی کے شریک رہنماء اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مری میں حکومت کی نالائقی کی وجہ سے معصوم شہری زندگی سے محروم ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ مری میں اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مری میں حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کرنا قابل افسوس ہے، حکومت کی نالائقی اور نااہلی سے ہی معصوم شہری زندگی سے محروم ہوگئے ، جاں بحق افراد کے لواحقین کےغم میں برابر کے شریک ہیں ، اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت اور ان لواحقین کو صبر عطا کرے۔

    اسی طرح پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ سانحہ مری میں حکومت کی بے حسی کی وجہ سے شہریوں کی جان و مال کا نقصان ہوا ، لاکھوں گاڑیوں کا مری میں داخلہ اور حکومت کی بے خبری پر سوالیہ نشان ہے ، اب پاکستان کو بچانے کا وقت آ گیا ہے، بے بس سیاح مری کی سردی میں بے یارو مددگار زندگی کی بازی ہارگئے ، عمران خان کی نااہل حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے ، نااہل اور ناکام حکومت کو رخصت کرکے عوام کو تباہی سے بچا سکتے ہیں ، کیوں کہ اس وقت پی ٹی آئی حکومت نے ملک میں گیس کا بھی بحران پیدا کر دیا ہے ، اب ملک میں گندم کا شدید بحران آنے والا ہے ، پاکستان سے یوریا کھاد پہلے ہی بیرون ممالک اسمگل کی جا رہی ہے ۔

  • مری سے آنے والی خبریں انتہائی افسوسناک ہیں : علامہ اورنگزیب فاروقی

    مری سے آنے والی خبریں انتہائی افسوسناک ہیں : علامہ اورنگزیب فاروقی

    کراچی : مرکزی صدر اہلسنت والجماعت پاکستان علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ مری سے آنے والی خبریں انتہائی افسوسناک ہیں، میرے کارکنان خدمت خلق میں آگے بڑھ کے انصار اور مہاجرین کے زمانے کی یاد تازہ کریں۔

    اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں مری میں موجود اہلسنت والجماعت پاکستان کے تمام کارکنان اور زمہ داران سے مخاطب ہوں کہ آپ سے جتنا ہو سکیاپنے گھروں سے فورا باہر نکلیں، اپنی مصروفیات کو پس پشت ڈالتے ہوئے آگے بڑھ کر عوام کی خدمت کیلئے کمر بستہ ہوں۔سیاحوں کو اپنے گھروں میں جگہ دیں، صحابہ اکرام ہمارے لئے آئیڈیل ہیں، انصار اور مہاجرین کی مثال پیش کرتے ہوئے، سانحے سے متاثر افراد کی خوب امداد کریں۔

  • مری میں پیش آئے افسوسناک سانحے پر دردانہ صدیقی کا اظہار افسوس

    مری میں پیش آئے افسوسناک سانحے پر دردانہ صدیقی کا اظہار افسوس

    کراچی : حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے مری میں پھنسے سیاحوں کے بڑی تعداد میں وفات پا جانے کے دل سوز واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے قرار دیا کہ حکومتی انتظامات نہ ہونے کے سبب یہ ناگہانی خبر قوم کو سننے کو مل رہی ہے، کیونکہ جب معلوم ہے کہ برفباری کے موسم میں سیاح بڑی تعداد میں مری کا رخ کرتے ہیں تو حکومت کو اسی مناسبت سے انتظامات بھی کرنے چاہیں۔

    دردانہ صدیقی نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت، ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ دردانہ صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شدید برفانی طوفان میں پھنسے لوگوں کی بخیر و عافیت واپسی یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو ہیلی کاپٹر آپریشنز کا آغاز کیا جائے تاکہ مزید کوئی افسوسناک خبر سننے کو نہ ملے۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی مری نے ’’دختران اسلام اکیڈمی مری‘‘کی بلڈنگ میں ہنگامی ریسکیو سینٹر قائم کر دیا ہے جہاں سیاحوں کے لیے کھانا، ہیٹرز، رہائش کا ہر ممکن بندوبست کیا گیا ہے۔ بانسرہ گلی, سنی بنک گھوڑا گلی چٹا موڑ میں پھنسے افراد ان نمبرز —0300-5175969 0333-8544338 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

  • مری میں جاں بحق ہونے والوں میں تھانہ کوہسار کے اے ایس آئی اور ان کے اہل خانہ شامل

    مری میں جاں بحق ہونے والوں میں تھانہ کوہسار کے اے ایس آئی اور ان کے اہل خانہ شامل

    کراچی : مری میں جاں بحق ہونے والوں میں تھانہ کوہسار میں تعینات اے ایس آئی نوید اور ان کے خاندان کے 8 افراد بھی موت کے منہ میں چلے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مری اور گلیات میں شدید برفباری اور گاڑیوں کے پھنس جانے کے باعث شدید سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہوچکی ہے، ان بدنصیب افراد میں تھانہ کوہسار میں تعینات اے ایس آئی نوید اور ان کا خاندان بھی تھا۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں تعینات اے ایس آئی نوید اور ان کے خاندان کے 7 سے 8 افراد بھی ایک گاڑی میں سوار تھے، تمام افراد برف باری اور سردی میں جان کی بازی ہار گئے۔ سوشل میڈیا پر گاڑیوں میں ہی دم توڑنے والے افراد کی ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں، اور ایک ویڈیو کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ وہ ویڈیو اے ایس آئی نوید اور ان کے اہل خانہ کی ہے، ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کی اگلی سیٹ پر ایک کمسن بچی اور گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ایک خاتون اور ان کی گود میں ایک بچی جب کہ ساتھ ہی ایک بچہ ساقط حالت میں ہی موت کی وادی میں چلے گئے۔

  • کانوں کا میل مدافعتی نظام کا اہم حصہ

    کانوں کا میل مدافعتی نظام کا اہم حصہ

    کانوں کے میل کو عمومی طور پر ایک گندی چیز سمجھا جاتا ہے جس کا صاف کیا جانا ضروری ہے لیکن حقیقت یہ ہے کس جس طرح پیسہ ہاتھ کا میل ہونے کے باوجود ہمارے لیے ضروری ہے، اسی طرح کانوں کا میل بھی ایک حد تک ہمارے لیے فائدہ مند ہے۔

    کانوں کی صفائی اچھی بات ہے لیکن کانوں کو بالکل ہی صاف کردینا یہ صحت کے لیے مضر بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ کانوں کا میل جسے انگریزی میں earwax کہتے ہیں، قدرت کا عطا کردہ عجیب مدافعتی نظام ہے۔

    اس کی سطح چپکدار ہوتی ہے اور یہی چپ چپاہٹ ہم کو کئی بیماریوں سے محفوظ کرتی ہے۔ یہ چپکدار مادہ باہر سے داخل ہونے والے جراثیم ، گردوغبار، فنگس یا کیڑے مکوڑوں کو اندر داخل ہونے سے روکتا ہے۔ ضرر رساں مادے اس پر چپک جاتے ہیں اور اندر تک نہیں پہنچ پاتے۔

    کانوں کے میل میں ایک انتہائی اہم خامرہ (enzyme) موجود ہوتا ہے جسے lysosyme کہا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا حیاتیاتی سالمہ ہوتا ہے جو کیمیائی تعامل کے ذریعے خوردبینی حیاتیات کے خلیوں کو توڑ دیتا ہے۔ lysozyme جراثیم اور فنگس وغیرہ کو 2 مرحلوں میں ختم کرتا ہے۔ اوّل جب کوئی جراثیم داخل ہوتا ہے تو میل کی چپکدار سطح اُسے اپنے ساتھ چپکا لیتی ہے، اس سے جراثیم کی حرکت رُک جاتی ہے۔ دوسرے مرحلے میں کمیمیائی عمل کے ذریعے اس جراثیم کے خلیات کو توڑ دیا جاتا ہے جس سے مضر صحت مادہ وہیں ختم ہوجاتا ہے۔

  • پاکستانی فنکاروں کا سانحہ مری پر اظہار افسوس

    پاکستانی فنکاروں کا سانحہ مری پر اظہار افسوس

    کراچی: پاکستانی فنکاروں نے مری میں شدید برف باری کے باعث اپنی گاڑیوں میں ٹھٹھر کر جاں بحق ہونے والے سیاحوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    مشہور سیاحتی مقام مری میں گزشتہ روز سے شدید برف باری کا سلسلہ برقرار ہے۔ ہزاروں سیاحوں کی ایک ساتھ مری آمد پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ بعض گاڑیوں میں رات سے پھنسے سیاح دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

    اداکار فیصل قریشی نے سانحہ مری پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ برائے کرام جاں بحق سیاحوں کے لیے دعا کریں، مری اور گلیات سے تکلیف دہ ویڈیوز موصول ہو رہی ہیں، انتہائی سخت موسمی حالات میں تقریباً 20 سیاح، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق ہو چکے ہیں۔
    اداکار نے کہا کہ جو سیاح وہاں ہیں اللہ ان کی مدد کرے اور انہیں اپنے امان میں رکھے۔

    موسیقار مصطفیٰ زاہد نے کہا کہ انتہائی تکلیف دہ خبر کے ساتھ دن کا آغاز ہوا، برائے مہربانی سیاحوں کی تکلیف دہ ویڈیوز شیئر نہ کریں، اللہ ہم سب کی حفاظت کرے اور جو اس سانحے میں وفات پا چکے ہیں ان کے گھر والوں کو صبر دے۔

    اداکارہ صبا قمر ٹوئٹر پر لکھتی ہیں کہ مری کی تصاویر دیکھ کر غمگین ہوں، میری ہمدردی اور دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

    انہوں نے سیاحوں کو درخواست کی کہ سفر کرنے سے قبل موسم کی شدت کا ضرور جائزہ لیں۔

  • سیاحوں کو سنگین صورتحال سے پہلے آگاہ کیا جاتا تاکہ سانحہ رونما نہ ہوتا : بلاول بھٹو

    سیاحوں کو سنگین صورتحال سے پہلے آگاہ کیا جاتا تاکہ سانحہ رونما نہ ہوتا : بلاول بھٹو

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو سنگین صورتحال سے پہلے آگاہ کیا جاتا تاکہ سانحہ رونما نہ ہوتا۔

    مری اور گلیات میں سردی کے باعث سیاحوں کی اموات پر اظہار افسوس اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیاحوں کو سنگین صورتحال سے پہلے آگاہ کیا جاتا تاکہ سانحہ رونما نہ ہوتا۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افسوس ناک سانحے پر پورا ملک سوگوار ہے، انتظامیہ سیاحوں کی فی الفور مدد کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔