Baaghi TV

Category: کراچی

  • واٹر بورڈ کے مرحوم ملازمین کے بچے 2 سال سے ملازمتوں سے محروم ہیں،جوزف صنم

    واٹر بورڈ کے مرحوم ملازمین کے بچے 2 سال سے ملازمتوں سے محروم ہیں،جوزف صنم

    کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیئرمین جوزف صنم، صدر پنھل مگسی، جنرل سیکریٹری اکرام خان، چیف آرگنائزر اکبر معید یوسفی، رہنمائوں چن زیب، ناظم خان، کامریڈ امرجلیل مگسی، ارشد اعوان، ریحان الٰہی، ولی محمد بلوچ اور انچارج میڈیا سیل اشرف اعوان نے کہا ہے کہ 2 سال سے دوران ڈیوٹی انتقال کرجانے والے ملازمین کے بچوں اور بیوائوں کو 2019 سے فوتگی کوٹے پر ملازمتیں نہیں دی جارہی ہیں۔
    ومبر 2020 میں بھرتی کیلئے اخبار میں اشتہار دیا گیا تھا۔ کمیٹی ممبران ڈی ایم دی آر آر جی محمد ثاقب، ڈی ایم ڈی پلاننگ حسن اعجاز کاظمی، سابق ڈائریکٹر پرسنل رضا نقوی کے بے جا اعتراضات کے باعث بھرتی کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوا۔ چیئرمین واٹر بورڈ نے ایک ماہ قبل فوتگی کوٹے پر بھرتی کی منظوری دے دی تھی لیکن سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے اپائنٹمنٹ آرڈرز جاری نہیں کیے جارہے ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کو ان کے واجبات فنڈز وغیر جاری کیے جائیں اور فوتگی کوٹے پر اپائنٹمنٹ آرڈرز جاری کیے جائیں۔

  • سید ذوالفقار شاہ کی وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات

    سید ذوالفقار شاہ کی وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات

    آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ و سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے صدر سید ذوالفقار شاہ نے دیوالی سے قبل ہندو ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ دنیا بھر میں ہندو قوم 4 نومبر کو دیوالی کا تہوار منارہی ہے۔
    اس موقع پر بلدیاتی ہندو ملازمین کو قبل از وقت تنخواہیں ادا کی جائیں۔
    وزیربلدیات ناصر حسین شاہ نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو فوری طور پر ہدایت جاری کی کہ دیوالی سے قبل ہندو ملازمین کو تنخواہیں جاری کی جائیں تاکہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ دیوالی کا تہوار مناسکیں۔ اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے سید ذوالفقار شاہ نے یقین دہانی کروائی کہ بلدیاتی ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

    اس موقع پر وزیربلدیات نے میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی افضل زیدی کو ہدایت دی کہ وہ بلدیاتی ملازمین کے مسائل فوری حل کریں۔ ہندو ملازمین کی تنخواہوں، پنشن کا معاملہ بھی حل کیا جائے گا۔ سید ذوالفقار شاہ نے ان کا مسائل حل کرنے کی ہدایت جاری کرنے پر شکرہ ادا کیا۔

  • حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع ائرپورٹ کے تحت 28 اکتوبر کوجلسہ سیرت النبیؐ کا انعقاد کیا جائے گا

    حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع ائرپورٹ کے تحت 28 اکتوبر کوجلسہ سیرت النبیؐ کا انعقاد کیا جائے گا

    حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع ائرپورٹ کے تحت 28 اکتوبر بروز بدھ دوپہر3بجے الخیر گارڈن میں جلسہ سیرت النبیؐ کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی اسماء سفیر خصوصی خطاب کریں گی۔ ناظمہ ضلع عذرا جمیل نے خواتین سے خصوصی شرکت کی اپیل کی ہے ۔

  • کمشنر کراچی کا نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عملد رآمد کے لئے متعلقہ اداروں کے ساتھ اجلاس

    کمشنر کراچی کا نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عملد رآمد کے لئے متعلقہ اداروں کے ساتھ اجلاس

    کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عملد رآمد کے لئے منگل کو اپنے دفتر میں متعلقہ اداروں کا ایک اجلاس طلب کیا۔
    (جاری ہے)

    جس میں نسلہ ٹاور گرانے کے تمام تیکنکی پہلووں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ایک ہفتہ میں عمارت گرانے کے لئے ڈیمولیشن کپنیوں سے اشتہار کے ذریعے درخواستیں طلب کی جائینگی فیصلہ کیا گیا کہ نسلہ ٹاور گرانے کے لئے یہ اشتہار فوری طور پر جاری کیا جائے گا تاکہ دوسرے روز اخبارات میں اشتہار مشتہر کیا جا سکے۔

    اجلاس میں ایف ڈبیلو او ، سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی پاکستان رینجرز منرلز اینڈ مائنزاور شعبہ تجاوزات بلدیہ عظمی کراچی کے سینئر افسران این ای ڈی کے پروفیسر ڈاکٹر عبدلجبار سانگی کے علاوہ ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی، ایس ایس پی شرقی قمر رضا جسکانی اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد عصمہ بتول شہری کی جزل سیکریڑی امبر علی بھائی اور دیگر نے شرکت کی ۔

  • کراچی میں 6 میں سے 5 کنٹونمنٹ بورڈز کی 8 نشستوں پر پولنگ

    کراچی میں 6 میں سے 5 کنٹونمنٹ بورڈز کی 8 نشستوں پر پولنگ

    کراچی میں 6 میں سے 5 کنٹونمنٹ بورڈز کی 8 نشستوں پر پولنگ میں ملیر میں تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی اتحاداور کورنگی میں مسلم لیگ(ن)، تحریک انصاف اور ایم کیوایم اتحاد ، جبکہ کلفٹن میں پیپلزپارٹی، فیصل میں تحریک انصاف اور کراچی کنٹونمنٹ میں ایم کیوایم نے میدان مارلیا ہے۔
    غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی دونوں مخصوص نشستوں پر ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں ۔ کسان ، مزدور، یوتھ ، خواتین کی نشست پر ایم کیوایم کے سید سلطان علی زیدی 3 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ، جبکہ پیپلزپارٹی کے امتیاز علی شاہ اور پاک سرزمین پارٹی کے دانش شوکت کو ایک ایک ووٹ ملا ۔اقلیت کی نشست پر ایم کیوایم کے ایلی سن بلا مقابلہ پہلے ہی کامیاب ہوچکے ہیں۔
    ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کی واحد اقلیتی نشست پر تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور جماعت اتحاد کے مشترکہ امیدوار جماعت اسلامی کے ارشد مسیح 6 ووٹ لیکر کامیاب، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار افراہیم مسیح کو 4 ووٹ ملے۔ کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ(ن)، تحریک انصاف اور ایم کیوایم پاکستان اتحاد کے مشترکہ امیدوار ایم کیو ایم پاکستان کے اشکوک کمار 3 ووٹ لیکر کامیاب ،جبکہ پیپلزپارٹی کے شہزاد گل کو 2 ووٹ ملے۔
    3 جماعتی اتحاد کے معاہدے کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ (ن)کا ہوگا۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی دونوں مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں ۔ کسان ، مزدور، یوتھ ، خواتین کی نشست پر محمد شاہد شیخ اور اقلیتی نشست پر آصف کامیاب ہوگئے ہیں ۔ فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کی دونوں مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔کسان ، مزدور، یوتھ ، خواتین کی نشست پر زرتاج اقبال اور اقلیتی نشست پر کلیم شارون کامیاب ہوئے ہیں ۔ مخصوص نشستوں کے لئے پولنگ منگل کو صبح 8 سے شام 4 بجے تک ریٹرننگ آفیسر ز کے دفاتر میں ہوئی ۔

  • بینک الفلاح نے 26 فیصد تک منافع میں اضافہ ظاہر کرتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا

    بینک الفلاح نے 26 فیصد تک منافع میں اضافہ ظاہر کرتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا

    بینک الفلاح لمیٹڈ (BAFL) نے ستمبر2021 کو ختم ہونے والی مدت کے حوالے سے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا،جس میں بینک نے مالی سال 2021 کے نو ماہ (9MCY21) کے حوالے سے سال بہ سال (YoY) کی 25% بہتری کے ساتھ، 10.481 بلین روپے (ای پی ایس 5.9 روپی) کے بعد از محصول منافع کا اندراج کیا ہے،جو گزشتہ سال(SPLY) کی اسی مدت کے دوران 8.331 بلین روپے (ای پی ایس 4.69 روپی) رپورٹ کیا گیا تھا۔
    مالی سال 2021 کے نو ماہ میں سال بہ سال (YoY) کی بنیاد پر صافی/خالص سود کی آمدنی (NII) فلیٹ رہی اور ساتھ ہی مستحکم و ٹھوس ڈپازٹ میں ہونے والے اضافے نے وبائی مرض کے دوران مرکزی بینک کی جانب سے کاروباری اداروں کی معاونت و مدد کے لیے طے شدہ شرح میں کمی کے اثرات کو زائل کیا۔
    غیر سودی آمدن 15.6% تک اضافے کے ساتھ 11.589 بلین روپے پر رہی۔یہ بنیاد ی طور پر فیس کی آمدنی (25% YoY)، منافع منقسمہ کی آمدن (65% YoY)اور مالیات پر حاصل ہونے والے منافع کی وجہ سے ہے۔

    فیس کی آمدنی میں ہونے والا یہ اضافہ، غیر معمولی ہوم ریمیٹنس اور کاروباری امور کی روانی نیز مشترکہ طور پر کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ سے خرچ کی جانے والی رقوم،گاڑی اور گھر کے قرضوں میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے ہوا ۔نو مہینوں کے دوران انتظامی اخراجات 13.7% YoY تک بڑھ گئے ۔دوران سال 19 برانچوں کے اضافے کے ساتھ برانچ نیٹ ورک کی وسعت، آر ڈی اے اور ہوم ریمیٹنس کی معاونت کے حوالے سے اشتہاری مہم اور ٹیکنالوجی میں کی جانے والی سرمایہ کاری ، لاگت میں اضافے کا باعث بنے۔
    یہاں یہ امر انتہائی قابل ذکر ہے کہ BAFL نے 10% مارکیٹ شیئر کے ساتھ آر ڈی اے اسپیس میں نہ صرف 5 سرفہرست بینک میں شمار کئے جانے کا اعزاز حاصل کیا ، بلکہ اس کا شمار پی آر آئی اقدامات کے تحت تین سر فہرست ہوم ریمیٹنس پراسیسنگ بینکوں میں بھی کیا جاتا ہے ۔جس کے نتیجے میں مالی سال 2021 کے نو مہینوں میں بینک کی آمدن کا تناسب ، مالی سال 2020 کے نو ماہ کی52.6% سے بڑھ کر 58.5% ہوگیا ۔

  • نسلہ ٹاورکا این او سی جاری کرنے والوں کو بھی کٹہرے میں لایا جائے، آفاق احمد

    چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ آفاق احمد نے نسلہ ٹاورسمیت غیر قانونی تعمیرات کو مہندم نے کے عدالتی حکم کو ادھورا قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ نسلہ ٹاورسمیت متعددتعمیرات کو غیر قانونی قرار دے کر مہندم کرنے کا فیصلہ قانونی سہی لیکن ادھورا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ اس طرح کی عمارتوں کی تعمیر میں نہ صرف عوام اور بلڈرکے کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں بلکہ اسطرح کی عمارتیں کچی آبادیوں یا غیرقانونی گوٹھوں کی طرح رات کے اندھیرے میں اچانک تعمیر نہیں ہوتیں بلکہ انکے مکمل ہونے میں مہینوں نہیں سال تک لگ جاتے ہیں، اور اسطرح کی تعمیرات سے پہلے صوبے اور شہر کے ایک درجن سے زیادہ اداروں سے اپنی زمین اور تعمیرات کی مکمل دستاویزات دکھاکر تعمیرات کر اجازت حاصل کی جاتی ہے،اگر اسطرح کی تعمیرات غیرقانونی ہیں تو اسکی تعمیر کی اجازت دینے والے تمام ادارے جس میں وفاقی ادارا بھی شامل ہے،سب شریک جرم ہیں اس لئے تعمیرات کے انہدام کے ساتھ ساتھ اس جرم میں شریک افسران کو بھی کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر سندھ کنور نوید جمیل کا وزیر اعلی اور چیف سیکریٹری سندھ کو نسلہ ٹاور کے انہدام کے حوالے سے خط

    ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر سندھ کنور نوید جمیل کا وزیر اعلی اور چیف سیکریٹری سندھ کو نسلہ ٹاور کے انہدام کے حوالے سے خط

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وپارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل نے وزیر اعلی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کو نسلہ ٹاور کے انہدام کے حوالے سے خط تحریر کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ نسلہ ٹاورکئی سال قبل تعمیر ہوا تھا جس کو باقاعدہ وہاں کے رہائشیوں نے رقم ادا کر کہ مالکانہ حقوق کی بنیاد پر خریدا تھا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اس کی منظوری بھی دی تھی جس کے تمام ثبوت انکے پاس موجود ہیں لہذا میں آپ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نسلہ ٹاور کے مکینوں کے نقصان کے ازالے کیلئے اقدامات کیے جائیں اور ان متاثرین کیلئے ہنگامی بنیاد پر متبادل رہائش کا بند و بست کیا جائے کیوں کہ ان متاثرین کا یہ نقصان حکومت سندھ کے ذیلی ادارے کی وجہ سے ہوا تھا اور اس کی ساری ذمہ داری حکومت سندھ کی ہے۔

  • چیف جسٹس نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو معاوضہ دلوائیں، حافظ نعیم الرحمن

    چیف جسٹس نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو معاوضہ دلوائیں، حافظ نعیم الرحمن

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد سے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو معاوضہ دلوانے کی اپیل کر دی۔
    یہ اپیل امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی میں واقع نسلہ ٹاور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں ہے کہ نسلہ ٹاور غلط بنا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد سے درخواست ہے کہ نسلہ ٹاور کے ان رہائشیوں کو معاوضہ دلوائیں۔

  • نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا آغاز گیس ، بجلی اور پانی منقطع

    نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا آغاز گیس ، بجلی اور پانی منقطع

    سپریم کورٹ کے نسلہ ٹاور کو 7 روز میں مسمار کرنے کے احکامات پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔ بجلی، گیس اور پانی کے کنکشنز منقطع کر دیئے گئے۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے کراچی میں واقع رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں دھماکا خیز مواد سے گرانے کا حکم دیا تھا، عدالت عظمی نے کمشنر کراچی کو حکم دیا تھا کہ نسلہ ٹاورکے مالک سے رقم متاثرین کو واپس دلوائیں۔
    کمشنر کراچی ڈویژن، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے ایف ڈبلیو او اور ایس بی سی اے حکام کو مراسلہ لکھ دیا۔ کمشنر کراچی آفس کی جانب سے دیگر متعلقہ اداروں کو بھی مراسلہ ارسال کر دیا گیا، جس میں نسلہ ٹاور مسمار کرنے کیلئے 2 روز میں ٹیکنیکل فزیبلٹی رپورٹ بنانے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ نسلہ ٹاور کی بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی بند کردی ہے۔
    نسلہ ٹاور کی بجلی گزشتہ روز کاٹ دی گئی تھی جبکہ گیس اور پانی کے کنکشن منقطع کرنے کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ٹیمیں منگل کی صبح پہنچیں، اس موقع پر نسلہ ٹاور کے رہائیشوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم ان کا احتجاج کسی کام نہ آیا۔

    گزشتہ روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کیس کی سماعت میں چیف جسٹس گلزار احمد نے ایک ہفتے میں عمارت کو کنٹرولڈ ایمیونیشن بلاسٹ کے ذریعے گرانے کا حکم دیاتھا۔چیف جسٹس گلزار احمد نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے کہا کہ اگر آپ کے پاس مشینری نہیں تو جائیں پاکستان آرمی سے مدد لیں اور ٹاور گرانے کی کارروائی ایک ہفتے میں مکمل کریں۔انہوں نے کہاتھاکہ نسلہ ٹاور بارود سے اڑا دیں، فوج کی مدد سے کارروائی ایک ہفتے میں مکمل کریں، حکومت رہائشیوں کو مالک سے رقم واپس کرائے۔عدالت نے عمارت کی بجلی اور پانی کے کنکشن 27اکتوبر تک منقطع کرانے کا حکم بھی دیا، جبکہ کمشنر کراچی کو ایک ہفتہ میں عمارت گرا کر کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔