Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں چڑیا گھر میں کنٹریکٹر کی جانب سے جانوروں کو خوراک کی فراہمی بحال کر دی گئی

    کراچی میں چڑیا گھر میں کنٹریکٹر کی جانب سے جانوروں کو خوراک کی فراہمی بحال کر دی گئی

    کراچی میں چڑیا گھر میں کنٹریکٹر کی جانب سے جانوروں کو خوراک کی فراہمی بحال کر دی گئی۔کنٹریکٹر امجد محبوب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چڑیا گھر انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد خوراک بحال کی گئی۔

    چڑیا گھر کی انتظامیہ نے فروری سے ادائیگی نہیں کی تھی جس پر گذشتہ روز خوراک کی سپلائی روکی گئی۔کنٹریکٹر نے مزید بتایا کہ آج چڑیا گھر کی انتظامیہ سے ملاقات میں معاملات طے پا گئے ہیں۔جس کی جانب سے واجبات کی ادائیگی دسمبر تک کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔چڑیا گھر کے ڈائریکٹر خالد ہاشمی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹس جعلی ہے،چڑیا گھر کے اسٹوریج روم میں خوراک کے ذخائر موجود ہیں۔واضح رہے کہ ٹھیکے دار نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر کراچی کے چڑیا گھر کے جانوروں کا کھانا بند کر کے نوٹس چسپاں کردیا تھا۔

    کراچی کے چڑیا گھر میں جانوروں کا کھانا فراہم کرنے والے ٹھیکے دار نے بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے پر خوراک کی فراہمی بند کردی تھی۔

    کے ایم سی کے محکمہ فنانس نے ٹھیکے دار کو فروری سے خوراک فراہمی کے بلز کی ادائیگی نہیں کی جس پر ٹھیکدار نے آج سے خوراک بند کرکے نوٹس چسپاں کردیا۔جس میں کہا کہ بقایا جات کی ادائیگی کرو ورنہ جانوروں کا کھانا فراہم نہیں کیا جائے گا۔چڑیا گھر کی انتظامیہ نے کہا تھا کہ چڑیا گھر کے راشن گوڈائون میں جانوروں کے لیے صرف چند دنوں کا کھانا موجود ہے ، خوراک کی فراہمی بند ہو جانے کے باعث سینکڑوں جانوروں کو خوراک کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ صورتحال یہ رہی تو جانوروں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہے ۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب اور میونسپل کمشنر افضل زیدی تمام صورتحال سے بے خبر ہے۔

  • کراچی میں دودھ کی قیمت کیا ہوگی؟

    کراچی میں دودھ کی قیمت کیا ہوگی؟

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی اور حیدر آباد میں دودھ کی قیمت کا تعین کردیا گیا، سرکاری تخمینہ ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے ساتھ جاری کر دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک سندھ نے کراچی میں دودھ کی فی لیٹر کاسٹ آف پروڈکشن 133 روپے فی لیٹر متعین کی ہے جبکہ حیدر آباد کے لیے دودھ کی فی لیٹر کاسٹ آف پروڈکشن 127 روپے فی لیٹر متعین کی گئی ہے۔

    سرکاری تخمینہ ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے ساتھ جاری کر دیا جائے گا۔

    دوسری جانب ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت ڈیری فارمرز کا منافع 26.60 روپے فی لیٹر شامل کر کے 159.60 روپے فی لیٹر اور 19 روپے فی لیٹر کرایہ، ہول سیلرز اور ملک ریٹیلرز کے منافع کے ساتھ 178.60 روپے فی لیٹر ہوگی۔

    ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی نے اگر 24 تاریخ کو نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کردیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک نے عوامی نمائندگی کے بغیر ڈیری فارمرز کے لیے دودھ کی پیداواری لاگت تیار کی ہے، پیداواری لاگت میں صارفین کے حقوق کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا اور مبینہ طور پر ڈیری فارمرز کی مرضی و منشا کے مطابق قیمت کا تعین کیا گیا۔

    یاد رہے کہ ڈیری فارمرز عدالتی احکامات کے خلاف دودھ 94 روپے فی لیٹر کے بجائے 140 روپے فی لیٹر فروخت کر رہے ہیں، ڈیری فارمرز سنہ 2018 سے انتظامیہ کی مقرر کردہ قیمت سے زیادہ پر دودھ فروخت کر رہے ہیں۔

  • کراچی میں شہریوں کو جعلی ڈالر بیچنے والا گروہ پکڑا گیا

    کراچی میں شہریوں کو جعلی ڈالر بیچنے والا گروہ پکڑا گیا

    شہر قائد میں شہریوں کو جعلی ڈالر بیچنے والا گروہ پکڑا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈالر فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے 2لاکھ 80 ہزار منافع کے چکر میں شہری کو 50 لاکھ روپے کا چونا لگایا۔

    پولیس نے مقدمہ فراڈ ، جان سے مارنےکی دھمکی اور دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا ہے۔

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے کہا کہ مدعی فہد اسلام کے مطابق وہ عراق میں کام کرتاہے، شہری گلشن حدید میں ہیئرڈریسرکی دکان پر گیا توملزم نے آفر دی، کہا گیا اس کے دوست سستے ڈالرز فروخت کررہے ہیں۔

    عرفان بہادر نے بتایا کہ پہلی ملاقات میں مدعی کو 2 اصل 50 ڈالر کے نوٹ دیئے گئے، 50لاکھ کے عوض 30 ہزار ڈالرز دینے کا لالچ دیا گیا۔

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ فہد اسلام کو ڈیل میں2 لاکھ 80 ہزارمنافع کا بتایا گیا، ڈیل کرتے وقت جعلی 50 ڈالر کے 3پیکٹ دیئےگئے تاہم گشت پر مامور پولیس موبائل کو دیکھ کر مدعی نے شور مچادیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پولیس دیکھ کرملزم ،خاتون اور ڈرائیور رقم لے کربھاگ گئے جبکہ ڈیل کرنیوالےنائی رجب اورمحبوب کوگرفتار کرلیا ، مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

  • کراچی :چڑیا گھر کے جانوروں کا کھانا بند ،شیراور بندر سمیت کئی جانورلاغر

    کراچی :چڑیا گھر کے جانوروں کا کھانا بند ،شیراور بندر سمیت کئی جانورلاغر

    کراچی چڑیا گھر میں ٹھیکیدار نے پیسوں کی ادائیگی نہ ہونے پر جانوروں کو مزید کھانا دینا بند کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں ٹھیکیدار نے پیسوں کی عدم ادائیگی پر جانوروں کو کھانا دینا بند کردیا ہے، مناسب غذا نہ ملنے کے باعث شیر اور بندر سمیت کئی جانور لاغر ہوگئے-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت صرف چند دنوں کی خوراک موجود ہے صورتحال یہ ہی رہی تو جانوروں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق چڑیا گھر میں خوراک دینے والے ٹھیکیدار نے 22 نومبر سے خوراک دینا بند کردی ہے، ٹھیکدار نے چڑیا گھر پر نوٹس چسپاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب جانوروں کو خوراک دینے کی ذمہ داری کے ایم سی کی ہوگی۔

    اس ضمن میں ٹھیکیدار کا کہنا ہے اسے چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے چار ماہ سے رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے جس کے باعث وہ کھانا فراہم نہیں کررہے۔

    دوسری جانب ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ جانوروں کےلئے مناسب خوراک موجود ہے۔

  • کراچی: کے الیکٹرک آفس کے سامنے احتجاج کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2 نوجوان زخمی

    کراچی: کے الیکٹرک آفس کے سامنے احتجاج کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2 نوجوان زخمی

    کراچی: کے الیکٹرک آفس کے قریب احتجاج کے دوران فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی ہو گئے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی پر مشتعل افراد نے موسیٰ لین میں کے الیکٹرک کے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق احتجاج کی اطلاع پر بغدادی پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر ہونے کے لیے کہا تاہم انھوں نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کر دیا ۔

    پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو30 روپےتک لےکرجانا ہے شوکت ترین

    اس دوران نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے 2 نوجوان زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی شناخت 13 سالہ محمد فاروق اور 19 سالہ مرزا کے نام سے کی گئی جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے واقعے کے بعد علاقے میں شدید اشتعال پھیل گیا –

    اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نے عاجز کیا ہوا ہے ، بجلی نہ ہونے کے باوجود کئی کئی ہزار کے بل بھی بھیج دیئے جاتے ہیں جو کہ سراسر ناانصافی ہے ۔

    جھٹکوں پر جھٹکے، بجلی ایک ماہ میں دوسری بار مہنگی ہونے کا امکان

    جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید بھی مظاہرین کے ہمراہ موجود تھے اور ان کا کہنا تھا کہ اگر فوری طور پر بجلی بحال نہ کی گئی تو ماڑی پور روڈ سمیت ملحقہ سڑکوں پر بھی احتجاج کر کے ٹریفک معطل کر دیا جائیگا۔

    ان کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کس قانون کے تحت فیڈر بند کر رہا ہے ، بجلی عوام کا بنیادی حق ہے ، بجلی کی چوری روکنا اور ریکوری کرنا صارفین کا نہیں کے الیکٹرک کا کام ہے ، کے الیکٹرک اپنی ناکامیوں کو عوام پر ڈال رہا جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔

  • پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے اجلاس

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے اجلاس

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے اجلاس

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر بلدیات ناصر شاہ اور مشیر قانون مرتضی وہاب کی سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ کہ ایک ایسا بلدیاتی نظام تیار کیا جارہا ہے کہ جس میں بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں مزید توسیع کی جارہی ہے ۔ اور ایسا قانون بنایا جارہا ہے کہ جس سے بلدیاتی نظام مزید مضبوط ہو گا ۔
    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام کے مسائل کے فوری حل کے لئے بلدیاتی نمائندوں کے کردار کو ناگزیر قرار دیا ۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں ۔ اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ شریک تھے ۔ ان کے علاوہ اجلاس میں جمیل سومرو، سعید غنی، ناصرشاہ، منظور وسان، مرتضی وہاب، سہیل انور سیال، ضیا لنجار اور شیراز راجپر بھی موجود تھے ۔

  • آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں سر سنگیت پر مبنی "شام فیض” کا انعقاد

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں سر سنگیت پر مبنی "شام فیض” کا انعقاد

    کراچی : آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پاکستان کے معروف شاعر فیض احمد فیض کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے "شام فیض” کا انعقاد کیا گیا ۔

    تقریب میں فیض احمد فیض کے مداحوں سمیت مختلف موسیقاروں،میوزک ڈائریکٹرز اور گلوکاروں نے شرکت کی۔
    ،پروگرام کی نظامت کے فرائض صدا کار نعمان خان نے انجام دیے، شام فیض میں گلوکارہ غانیہ شاہ نے میوزیکل گروپ کے ہمراہ فیض احمد فیض کے مختلف کلام گا کر حاضرین سے داد وصول کی، غانیہ شاہ کی آواز میں فیض احمد فیض کی مشہور زمانہ غزل بول کہ لب آزاد ہیں تیرے نے محفل لوٹ لی،شایقین کی جانب سے گلوکارہ کی بے حد پزیرائی کی گئی،شام فیض میں گلوکارہ غانیہ شاہ نے علامہ اقبال کا کلام بھی سنایا۔

  • آئینی اداروں کو متنازعہ بنانے کا فنڈڈ ایجنڈا کافی پرانا ہے. شہزاد اکبر

    آئینی اداروں کو متنازعہ بنانے کا فنڈڈ ایجنڈا کافی پرانا ہے. شہزاد اکبر

    آئینی اداروں کو متنازعہ بنانے کا فنڈڈ ایجنڈا کافی پرانا ہے. شہزاد اکبر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ ‏ایک بات واضح ہے کہ سارا رولا اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم صفدر کی اپیل کی شنوائی کا ہے.

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ عدالت اپیل نہ سنتی اور مجرمہ کی خواہش کے مطابق کیس ملتوی رہتا تو سب خیر تھی. نہ پہلے اپنا وکیل فارغ ہوتا، نہ من گھڑت درخواستیں آتی. نہ جج شمیم والا ناٹک رچتا اور نہ خلائی آڈیو لیک آتی. ‏نواز شریف خاندان شروع دن سے بجائے اپنے کیس کے میرٹ کے ہر حربہ استعمال کر رہا ہے کہ کیس کے اصل حقائق پہ بات نہ ہو، آئینی اداروں کو متنازعہ بنانے کا فنڈڈ ایجنڈا کافی پرانا ہے.

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈیڑھ فیصد شرح سود بڑھا 400 ارب روپے حکومت کا خرچہ بڑھ گیا،مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی بڑھتی جارہی ہے یہ حرکات صنعت کے گلے میں پھندہ ہے تاریخ کی تیز ترین مہنگائی اس وقت پاکستان میں ہے 51 بنیادی چیزیں مہنگی ہوئی ہیں ،ایل پی جی کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ ہوا ،بجلی کی قیمتوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا، ہم شرح سود 6 فیصد پر چھوڑ کر گئے تھے ، شرح سود میں اضافہ نجی صنعت کے گلے میں پھندا ہے انصاف فراہم کرنے والے پارٹی بن جاتے ہیں تو اسی طرح ہوتا ہے،آڈیو ریکارڈنگ کی فرانزک ایک امریکی کمپنی کر چکی ہیں،ایک طرف رانا شمیم اور ایک طرف ثاقب نثار کا بیان تھا،ریکارڈنگ منظر عام پر آ چکی ہے جسے ثاقب نثار نے غلط قرار دیا ہے،انصاف فراہم کرنے والے جب پارٹی بن جاتے ہیں تو اسی طرح ہوتا ہے ،

    مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ بحث مباحثہ کو چھوڑیئے،ملک بھر میں گیس فراہم کیا جائے آپ کا کام بحث کرنا نہیں گیس فراہم کرنا ہے، مزید گیس پہنچانے کےلیے پائپ لائن لگوانی پڑے گی ٹرمینل اور پائپ لائن لگوائیں،ملک بھر میں گیس کی فراہمی یقینی بنائیں،نواز شریف کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نالینے پہ وزیراعظم ہاؤس سے نکلا گیا جج ارشد ملک سے سزا دلائی گئی الیکشن سے پہلے ضمانت منظور ہونے سے روکی گئی اور اس سب کا ملک کو کیا فائدہ ہوا؟ بجلی گیس دوگنا مہنگی ہوگی پانی روزگار نہیں مل رہا پاکستان مہنگا ترین ملک بن گیا

    قبل ازیں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے،ہماری اس بات کی صداقت سب کے سامنے آئی ہے، ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ تمام معاملات آئین کے مطابق ہوں،جو آئین کی خلاف ورزی کرے اس کو سزا ملنی چاہئے،ملک میں صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں،

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

    نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    مریم نواز عدالت پہنچ گئی

    مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

    دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

    کیپٹن ر صفدر کا تو کوئی "کردار” ہی نہیں،دلائل سن کر مریم بھی وکیل کا چہرہ دیکھنے لگ گئیں

    نیب الزامات ثات کریگا پھر مریم نواز سے پوچھا جائے گا کہ کیسے پراپرٹیز خریدی،عدالت

    ظالم اتنی جلدی سامنے آئے گا یہ ہمیں نہیں معلوم تھا،مریم نواز

    https://login.baaghitv.com/sabiq-cj-saqib-niasar-ki-audio-shehbaz-sahreef-nay-bhi-mutaliba-akrida/

  • پی آئی اے میں کرپشن   تحقیقات کا دائرہ وسیع

    پی آئی اے میں کرپشن تحقیقات کا دائرہ وسیع

    کراچی : پی آئی اے میں کرپشن تحقیقات کا دائرہ وسیع

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیاروں میں آئی پیڈز لگانے کے معاملے میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آ ئی اے نے شعبہ برانڈکے افسران سے پوچھ گچھ کی اور مزید ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ ایف آئی اے نے چنددن قبل ایک افسر کو بھی گرفتار کیا تھا۔
    سابق ادوار میں آئی پیڈز لگانے کے نا م پر خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا اور اس معاملے میں ملوث جی ایم برانڈ اور منیجر ایجنسی افئیرز پہلے ہی گرفتارہیں۔ ایف آئی اے کارپورٹ کرائم سرکل کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے منیجرایجنسی افیئرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مزید کیسزکی تفتیش جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہازوں کے پرزوں کی خریداری میں مبینہ کرپشن پر تحقیقات جاری ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر پی آ ئی اے کا 10 سال کا آ ڈٹ کیا گیا جس میں کرپشن کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

  • محمد علی شہکی اور عارف انصاری کی آواز میں حضرت امیر خسرو کے کلام کی تعارفی تقریب

    محمد علی شہکی اور عارف انصاری کی آواز میں حضرت امیر خسرو کے کلام کی تعارفی تقریب

    کراچی : آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار محمد علی شہکی اور عارف انصاری کی آواز میں حضرت امیر خسرو کے کلام کی تعارفی تقریب و محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا ۔

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں معروف گلوکار محمد علی شہکی اور عارف انصاری کی آواز میں حضرت امیر خسرو کے کلام کی تعارفی تقریب کا اہتمام جون ایلیا لان میں کیا گیا۔
    تقریب میں دنیائے موسیقی کے ستاروں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی آواز کا جادو جگایا، محمد علی شہکی اور عارف انصاری کی آواز میں حضرت امیر خسرو کے کلام کی وڈیو بھی دکھائی گئی، امیر خسرو کے کلام کو جدت کے رنگ دینے پر شرکا کی جانب سے فن کاروں کی پذیرائی کی گئی۔
    گلوکارہ ہما میر اور عروسہ علیگ نے اپنی خوبصورت آوازوں میں سدا بہار گیت پیش کرکے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

    گلوکار محمد علی شہکی نے اپنے سپرہٹ گانے گاکر حاضرین سے داد سمیٹی جبکہ عارف انصاری نے پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور موسیقاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے سدا بہار گیت گائے جنہیں شرکا کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔اس موقع پر معروف میوزک پروڈیوسر امجد شاہ نے امیر خسرو کی موسیقی اور صوفیانہ کلام پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔گلوکار محمد علی شہکی نے زبردست پروگرام کے انعقاد پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور آرٹس کونسل کراچی کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض اختر علی اختر نے ادا کیے، سرسنگیت پر مبنی موسیقی کی محفل رات گئے جاری رہی جس میں اہلیان کراچی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔