Baaghi TV

Category: کراچی

  • شیر شاہ عالم کے قریب گودام میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا کپڑا جل کر خاکستر

    شیر شاہ عالم کے قریب گودام میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا کپڑا جل کر خاکستر

    کراچی کے علاقے شیر شاہ عالم میں گودام میں آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل گیا۔ ریسکیو کی 8 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گودام میں بڑی تعداد میں کپڑے کی گانٹھیں موجود تھیں۔ آگ پر ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا۔حکام کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔

  • شرافی گوٹھ سے سواری کی آڑ میں  منشیات فروخت کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

    شرافی گوٹھ سے سواری کی آڑ میں منشیات فروخت کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

    شرافی گوٹھ سے سواری کی آڑ میں منشیات فروخت کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار۔

    پولیس نے خفیہ اطلاع پر مشکوک رکشے کو چیک کیا۔رکشے میں چھپائی گئی ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد۔

    پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے رکشے کو بھی تحویل میں لے لیا۔گرفتار ملزم اکبر کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

    ملزم نے ضلع ملیر اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے کے علاوہ منشیات بیچنے والوں کو منشیات پہنچانے کا بھی انکشاف کیا۔

    ملزم نے منشیات بیچنے والوں کو مختلف اقسام کی منشیات پہنچانے کا اعتراف کیا۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کے متعلق معلومات حاصل کر رہی ہے۔

    گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔گرفتار ملزم کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • عباسی شہید اسپتال کراچی میں حادثے کے زخمیوں کا علاج بھی بند ہوگیا

    عباسی شہید اسپتال کراچی میں حادثے کے زخمیوں کا علاج بھی بند ہوگیا

    ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے ، جاں بحق ہونے والی خاتون موٹرسائیکل پر جا رہی تھی۔

    رضویہ کے علاقے ناظم آباد نمبر2 انکوئری آفس کے قریب تیز رفتار کار نے ایک ساتھ تین موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماردی، ڈرائیور نے حادثے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تاہم قریبی موجود رینجرز موبائل نے تعاقب کر کے کار کو روک کر ڈرائیور کو حراست میں اور کار کو قبضے میں لے لیا ۔ بعدازاں ڈرائیور اور کار نمبرAGP-698 کو رضویہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

    حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے ، متوفیہ کی لاش اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں جاں بحق ہونے والی خاتون کا شوہر بھی شامل ہے.

    متوفیہ کے شوہر اور ایک زخمی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ، زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال میں ادویات اور دیگر سہولیات موجود نہ ہونے کے باعث ایدھی اور پرائیوٹ ایمبولینسوں کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

    پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت 19 سالہ حبہ دختر سلیم کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں 28 سالہ رمیض ولد آفاق ، 20 سالہ طارق ولد نور ، 20 سالہ محمد نعمان ولد اکبر اور 25 سالہ ملک سلطان ولد ولی اعوان شامل ہیں ، رمیض اور طارق کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    متوفیہ حبہ گرین ہاؤن ڈینٹل کالج نارتھ ناظم آباد بلاک این کی رہائشی تھی جبکہ زخمی ہونے والا محمد نعمان مکان نمبرB-342 بلاک N محلہ پیپلز کالونی نارتھ ناظم آباد کا رہائشی ہے ، پولیس کے مطابق حادثے کا ذمے دار سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا کار کا ڈرائیور جس نے اپنا نام رضوان بتایا ہے نشے کی حالت میں ہے ، کار سے شراب کی ایک بوتل بھی برآمد کی گئی ہے

  • سپریم کورٹ نے رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرلی

    سپریم کورٹ نے رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرلی

    سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ نیب کے وکیل نے سماعت کے دوران موقف اختیار کیا کہ خورشید شاہ کیخلاف تحقیقات مکمل ہو گئی ہے، وکیلوں کی ہڑتال اور ہنگاموں کی وجہ سے ریفرنس دائر نہ ہو سکا۔

    عدالتی استفسار پر خورشید شاہ کے وکیل نے کہا کہ خورشید شاہ پر 12 املاک اور 5 بینک اکاونٹس کو جواز بنا کر ریفرنس بنایا گیا، نیب نے خورشید شاہ پر 574 ایکڑ زرعی کی خریداری پر کرپشن کا الزام لگایا، ٹپہ دار نے تسلیم کیا انہوں نے زمین کی قیمت اندازے سے لگائی، 574 ایکڑ زمین کی قیمت خرید سیل ڈیڈ اور کلیکٹر کے نوٹی فکیشن سے کنفرم ہوتی ہے، 1039 ایکڑ بنجر زمین 1979 میں عبدالحفیظ پیرزادہ کے والد عبد الستار پیرازادہ نے 80 ہزار میں خریدی، انہوں نے یہ زمین 1982 میں آگے فروخت کردی، پھر یہ زمین خورشید شاہ نے خریدی، زمین کو اب لفٹ ایریگیشن کے ذریعے سیراب کیا جاتا ہے۔
    فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے ایک کروڑ رو پے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بدلے خورشید شاہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی، جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ نیب خورشید شاہ کو حراست میں رکھنے کی معقول وجہ نہیں بتا سکی۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ خورشید شاہ کا نام ای سی ایل میں رہے گا، وہ ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ خورشید شاہ کو 18 ستمبر 2019 کو نیب نے گرفتار کیا تھا۔ نیب سکھر کی جانب سے خورشید شاہ پر ایک ارب 30 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر کیا گیا تھا، جس میں خورشید شاہ کی اہلیہ، 2 بیٹے اور بھتیجے سمیت 18افراد ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں۔

  • مہاجروں کے پاس اب پاک سر زمین پارٹی کے علاہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہے، مصطفی کمال

    مہاجروں کے پاس اب پاک سر زمین پارٹی کے علاہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہے، مصطفی کمال

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ مہاجروں نے حقوق کی جدوجہد میں تمام تجربات کرکے دیکھ لیے، مہاجروں کے پاس اب پاک سر زمین پارٹی کے علاہ کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہے۔ ڈیموگرافی کے لحاظ سے مہاجر شہری سندھ کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں لحاظہ مہاجروں کو بڑے اسٹیک ہولڈر ہونے کے ناطے تمام قومیتوں کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا جس کا سب سے زیادہ فائدہ خود مہاجروں کو ہوگا۔
    ماضی گواہ ہے کہ اس شہر میں ایم کیو ایم نے وزارتوں، ذاتی مفادات کی خاطر مہاجروں کو سوچیں سمجھیں سازش کے تحت پختونوں، سندھیوں، پنجابیوں اور بلوچوں سے لڑوایا نتیجتا سندھ کے شہری علاقوں کے مہاجر تباہ و برباد ہو گئے۔
    ہزاروں مہاجر نوجوان شہید ہوگئے، ہزاروں بچے یتیم ہوگئے، خاندان کے خاندان اجڑ گئے اور شہدا قبرستان آباد ہوگئے۔ اس طرز سیاست سے مہاجروں کو صرف موت، تنہائی اور تمام دیگر قومیتوں کی نفرت کے علاہ کچھ نا ملا جبکہ مہاجروں کو دیگر قومیتوں سے لڑوانے والوں کو حصول اقتدار اور دوام اقتدار کی خاطر جب مہاجروں کی ازلی دشمن(پیپلزپارٹی) سے ہاتھ ملانے کی ضرورت پڑی تو فقط ایک فون کال پر پیپلز پارٹی کیساتھ ایسے شیر و شکر ہوکر گلے ملے کہ ناصرف بھائی بھائی ہوگئے بلکہ ساتھ جینے مرنے کی قسمیں تک کھا کر پیپلز پارٹی کیساتھ اقتدار میں شراکت دار ہوگئے۔

    آج اس شہر کراچی پہ جو پیپلز پارٹی کا ناجائز قبضہ ہے اس کی شروعات 2008 میں آصف زرداری کی نائن زیرو کے دورے سے ہوئی اور ایم کیو ایم مہاجروں کے تمام حقوق کو پس پشت ڈال کر وزارتوں اور گورنرشپ کے مزے کی خاطر پیپلز پارٹی کے ساتھ اقتدار میں نا صرف شریک ہوگئی بلکہ اپنے ہاتھوں سے پاکستان کی معاشی شہ رگ اور مہاجروں کی زندگی کراچی کو پیپلزپارٹی کے حوالے کردیا اور کبھی کوئی مزاحمت نہیں کی۔

    پاک سر زمین پارٹی مہاجروں کو انکے کھوئے ہوئے حقوق واپس دلوائے گی لیکن حقوق دلوانے کے نام ہر ہم پختونوں، سندھیوں، پنجابیوں اور بلوچوں کو مہاجروں کا دشمن نہیں بنائیں گے، بلکہ ہم تمام قومیتوں کے بھی حقوق کے علمبردار بنیں گے۔ لیڈر کام قوم کی راہ میں کانٹے بچھانا نہیں ہوتا، لیڈر کا کام قوم کی راہ سے کانٹے چننا ہوتا ہے۔ ظلم کسی پر بھی ہو، ہم ظالم کا ہاتھ روکیں گے۔
    مظلوم کوئی بھی ہو پی ایس پی اسکے ساتھ پوری طاقت کیساتھ کھڑی ہوگی۔ موجودہ ایم کیو ایم اپنا کردار، عمل اور مہاجروں کی عزت کو بہت پہلے بیچ چکی ہے۔ اپنی حرام کی کمائی کو بچانے کے لیے، اپنی بے حساب کرپشن کی وجہ سے جیلوں سے بچنے کے خاطر، حکومتی مراعات اور پروٹوکول کو طول دینے کی خاطر اور ذاتی فائدے کے لیے ایم کیو ایم آج بھی زخم خوردہ مہاجروں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

  • سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، کالعدم سپاہ محمد کا دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، کالعدم سپاہ محمد کا دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی نے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع رشید صابری پارک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم سپاہ محمد کے مبینہ دہشت گرد سید مظہرعلی نقدی ولد سید ناصرحسین نقوی کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے ٹی ٹی پستول ، 4 گولیاں اورلوڈ میگزین برآمد کرلیے ۔
    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتاری کے وقت ملزم واردات کے نیت سے جا رہا تھا، اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر مخالف تنظیم کے افراد کے قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے کاانکشاف کیا ہے، اس کے دوساتھی پہلے ہی گرفتارہوچکے ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم اوراس کے ساتھیوں نے گلبرگ کے علاقے میں مخالف تنظیم سے تعلق رکھنے والے اعجازنامی شخص کوقتل کیا، جس کا گلبرگ تھانے میں مقدمہ الزام نمبر94/326 بجرم دفعہ 34/302 درج ہے ۔
    گرفتارملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکرانچولی کے علاقے میں فائرنگ کی جس میں ایک شخص ہلاک اوردوافراد زخمی ہوئے تھے ۔ واقعے کا مقدمہ الزام نمبر95/110 بجرم دفعہ 34/302 کے تحت گلبرگ میں درج ہے ۔ گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد ملتان فرارہوگیا تھا اوروقفے وقفے سے کراچی آتاجاتا تھا اور اب دوبارہ دہشت گردی کے لیے لڑکوں کومنظم کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

  • کے الیکٹرک کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن

    کے الیکٹرک کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن

    محفوظ اور قابل اعتماد بجلی فراہمی کی کو یقینی بنانے لیے پرعزم، کے الیکٹرک (کے ای) نے نارتھ ناظم آباد، شاہ فیصل کالونی اور ملیر کے اطراف میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی، نارتھ ناظم آباد اور صدیق گوٹھ کے کچھ علاقوں میں بجلی کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث بجلی منقطع کی گئی۔
    تاہم علاقہ مکینوں کے ساتھ ساتھ قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان، جو ان علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں، کی جانب سے آئندہ بروقت ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کردی گئی۔دوسری جانب، بجلی کی چوری اور غیر قانونی کنڈا کنکشن کے خلاف کی گئی ایک اور کارروائی میں کے ای نے ملیر میں موجود کالا بورڈ سچن کالونی میں 120 سے زائد غیرقانونی کنکشن ہٹائے۔
    کے الیکٹرک کی جانب سے اس علاقے میں آپریشن سے قبل علاقے کے نمائندوں کو بھی مطلع کی گیا تھا، جنہوں نے بقایا غیر قانونی کنکشن کو میٹرڈ کنکشن میں تبدیل کرنے کے لیے پاور یوٹیلٹی کی جانب سے ریکوری کیمپ لگانے پر بھی اتفاق کیا۔
    کے الیکٹرک کو ان علاقوں میں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف مہم میں سخت مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ایک ہجوم نے نارتھ ناظم آباد میں واقع کے ای کے گرڈ اسٹیشن پر بھی حملہ کیا جہاں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کا تناسب 50 فیصد سے بھی کم ہے اور بقایا واجبات 650 ملین روپے تک پہنچ چکے ہیں۔کے الیکٹرک کیترجمان نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ یوٹیلٹی کے عملے اور اُس کے انفراسٹرکچر کا تحفظ یقینی بنائیں۔

  • پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کو بھگا کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا : الطاف شکور

    پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کو بھگا کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا : الطاف شکور

    پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطا ف شکور نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کو بھگا کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ہماری افواج ہمارا مان اورہمار ا فخر ہیں۔ملک کے مضبوط دفاع کے لئے عسکری قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔ گزشتہ سال پاک فضائیہ نے ابھینندن کو چائے پلا کر سرپرائز دیا تھا۔
    اس سال پاک بحریہ کا بھارتی سب میرین کا پاکستانی سمندری حدود میں سراغ لگانا اور وارننگ دے کر بھگا دینا ثابت کرتا ہے کہ اب پاکستان کی سمندری سرحدیں بھی محفوظ ہو گئیں ہیں جس پر قوم کو سربسجود ہو جانا چاہئے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ اور روس کے فوجی لحاظ سے سپر پاورز ہونے کی وجہ ان کے بحری بیڑے ہی تھے۔
    مضبوط دفاع کے لئے فوجی اور معاشی دونوں قوت کا موجود ہونا ضروری ہے۔ اہل عسکری قیادت کی طرح ملک کو اہل سیاسی قیادت کی بھی ضرورت ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے کرپشن کلچر کو ختم کرنا ہوگا تاکہ عوام کو سیاسی لیڈرشپ منتخب کرنے کا موقع مل سکے۔ پاکستان نیوی کو بہت بہت مبارکباد ہو جنہوں نے ہندوستانی سب میرین کو ٹارگٹ پر لے کر راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔
    ان خیالات کا اظہار پی ڈی پی کے چیئرمین الطاف شکور نے گذشتہ روز پاسبان کے مرکزی دفتر میں بحریہ کی جانب سے انڈین سب میرین کو ماربھگانے پر خوشی اور مسرت کااظہار کرتے ہوئے کیا ۔ الطاف شکور نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان سے محبت دراصل پاکستان سے محبت ہے ۔ پاک ا فواج دنیا کی بہترین افواج میں شمار کی جاتی ہیں۔ جب بھی قوم کسی مصیبت میں گرفتار ہوئی تو سب سے پہلے افواج نے ہی آگے بڑھ کر ہمیں سنبھالا دیا۔
    برستے گولوں اور چنگھاڑتے میزائلوں میں بھی بہادرا فواج کو اپنی نہیں بلکہ وطن عزیز کی حفاظت کی فکر ستاتی ہے۔ دفاعِ وطن ہی ان کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد ہوتا ہے۔ ہمارے فوجی جوان سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں تبھی تو ہم اپنے گھروں میں چین و سکون کی نیند سوپاتے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی بحالی، بھتہ خوروں، دہشت گردوں اور دیگر ملک دشمن عناصر سے نمٹنے کے لئے افواجِ پاکستان ملک کے دیگر سول اداروں کے ساتھ مل کر شاندار خدمات سر انجام دے رہی ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

  • کراچی پولیس آفس کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

    کراچی پولیس آفس کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

    کراچی کی شارعِ فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس کی عمارت میں بدھ کی صبح سویرے کباڑ کے سامان میں لگنے والی آگ سے لکڑی کا پرانا سامان جل گیا، ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق آگ عمارت کے پچھلی طرف کباڑ کے سامان میں لگی جس سے لکڑی کا پرانا سامان جل گیا، ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا تھا۔

    دوسری جانب ترجمان پولیس نے آگ لگنے سے اہلکار کے زخمی ہونے کی تردید کی ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق آگ لگنے سے کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ میڈیا پر چلنے والی خبر غلط ہے۔آگ فوری طور پر عملے نے ہی بجھا دی تھی۔آگ لگنے کے بعد عمارت کی بجلی بند کی گئی تھی جسے بحال فکردیا گیا، آگ لگنے کی وجوہات چیک کی جا رہی ہیں۔

  • ایم کیو ایم پاکستان میں آپس کے اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے

    ایم کیو ایم پاکستان میں آپس کے اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے

    ایم کیو ایم پاکستان میں آپس کے اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے

    ایم کیو ایم پاکستان کا انوکھا کارنامہ ایم کیو ایم پاکستان نے اچانک انٹرا پارٹی الیکشن کروا دئیے
    ایم کیو ایم پاکستان کے اچانک انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کے خلاف شہر میں بینر لگ گئے۔

    انٹرا پارٹی الیکشن نا منظور بینر پر درج کارکنان کو لیاقت علی خان کی برسی کا پیغام دے کر بہادرآباد مرکز بلوایا گیا ،

    لیاقت علی خان کی برسی کی دعا کہ بعد الیکشن ہوا کارکنان کو بہادرآباد پہنچنے پر ووٹ ڈالنے کا بتایا گیا کئی کارکنان پریشان ہو گئے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے آپس کے اختلافات کے باعث کئی روز گزر جانے کے بعد بھی اب تک انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا۔