Baaghi TV

Category: کراچی

  • وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کی طرف سے قوم کو مبارکباد

    وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کی طرف سے قوم کو مبارکباد

    وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کی پاکستانی ٹیم کی بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پوری ٹیم نے بھارت کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کیا اس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

    سعید غنی نے کہا کہ پاکستانی بولرز اور بیٹسمینوں محمد رضوان اور بابر اعظم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قوم کے دل جیت لیئے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بھارت کو عبرتناک شکست دے کر پاکستانی ٹیم نے عوام کے دل جیت لیے ہیں، امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیت کر آئیگی انشاء اللہ۔ پوری قوم کی دعائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

  • اقلیتی برادری بھی عبادت گاہوں میں دعائیں مانگ رہی ہے

    اقلیتی برادری بھی عبادت گاہوں میں دعائیں مانگ رہی ہے

    پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے آج کے میچ میں پاکستان ٹیم کی کامیابی کیلئے ہندو برادری پوجا پاٹ کرکے دعائیں مانگ رہی ہے۔
    تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ میں آج بڑا معرکہ ہونے جا رہا ہے ۔
    پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے پورا ملک دعائیں مانگ رہا ہے، اسی طرح سجاول اور ٹھٹھہ کے مختلف اقلیتی برادری بھی اپنی عبادت گاہوں میں پاکستان کی جیت کے لئے دعائیں کر رہی ہے۔
    ذرائع کا کہنا تھا کہ شیو مندرمیں آج کے کرکٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کیلئے ہندو برادری نے خصوصی پوجا پات کرکے ٹیم کی جیت کے لئے دعائیں مانگیں ۔

  • کراچی میں کن مقامات پر میچ کیلئے اسکرین نصب ہوگی؟

    کراچی میں کن مقامات پر میچ کیلئے اسکرین نصب ہوگی؟

    ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے شائقین کو بڑی اسکرین پر کرکٹ میچ دکھانے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ شائقین کرکٹ پاک بھارت ٹی 20 میچ اپنے دوستوں اور فیملی کے ہمراہ شہر کے 8 مختلف مقامات پر بڑی اسکرین پر دیکھ سکیں گے، ڈی ایچ اے چورنگی، مفتی رمضان پارک نارتھ ناظم آباد، ہل پارک، ایمپریس مارکیٹ پر اسکرین لگائی جائیں گی۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ معین اختر پارک، نارتھ کراچی، تعلیمی باغ ایف بی ایریا، سفاری پارک، ماڈل پارک، نارتھ کراچی میں بھی میچ دیکھانے کے لیے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گرین شرٹس کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں اور تمنائیں پاکستانی ٹیم کےساتھ ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ میں کامیابی پاکستان کی اور کرکٹ کی ہوگی۔

  • گلشن اقبال 13 ڈی میں نجی اسکول میں آگ لگ گئی

    گلشن اقبال 13 ڈی میں نجی اسکول میں آگ لگ گئی

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے ایک نجی اسکول میں آگ لگ گئی، بالائی منزل پر جنریٹر اسٹارٹ کرنے کے دوران آگ لگی جس نے چھت پر لگے شیڈز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
    ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی کے ایک نجی اسکول کی بالائی منزل پر آگ لگ گئی، آگ عمارت کی چھت پر موجود جنریٹر اسٹارٹ کرنے کے دوران لگی، جس نے تقریباً پوری منزل کو لپیٹ میں لے لیا، چھت پر لگے شیڈز مسلسل جل رہے ہیں۔

    عمارت سے اٹھنے والے دھوئیں کے بادل دور دور سے دیکھے جاسکتے ہیں، تاحال فائر بریگیڈ کی گاڑیاں نہیں پہنچیں، پولیس کی موبائل اور اسکول انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، عمارت کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہوگئی۔

  • میری ٹائم ایجنسی نے سمندر میں پھنسے 14 ماہی گیروں کو بچالیا

    میری ٹائم ایجنسی نے سمندر میں پھنسے 14 ماہی گیروں کو بچالیا

    پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سمندر میں پھنسے 14 ماہی گیروں کی زندگیاں بچالیں۔

    ترجمان پی ایم ایس کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بوٹ معمول کے گشت پر سمندر میں موجود تھی۔ پی ایم ایس اے کی بوٹ کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ ال نور نامی (رجسٹریشن نمبر بی ایف ڈی 11797 ) ماہی گیر کشتی جو کہ گوادر سے مچھلی کے شکار کے لیے نکلی تھی اس وقت کھلے سمندر میں مشینری خراب ہو جانے کی وجہ سے بے یار و مددگار کھڑی ہے۔
    پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی بوٹ مدد کے لیے فوری روانہ ہوئی اور موقع پر جاکر مصیبت زدہ عملے کو کھانا اور طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں کشتی کو کھینچ کر مزید معاونت کے لیے گوادر بندرگاہ پہنچا دیا گیا۔

  • تحریک انصاف کی کرپٹ، نااہل اور ناکام حکومت کی آڑ میں تعصب زدہ پیپلز پارٹی سیاسی غازی بننے کی کوشش کر رہی ہے،مصطفی کمال

    تحریک انصاف کی کرپٹ، نااہل اور ناکام حکومت کی آڑ میں تعصب زدہ پیپلز پارٹی سیاسی غازی بننے کی کوشش کر رہی ہے،مصطفی کمال

    ی ڈی ایم کے رہنما مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، مریم نواز سمیت دیگر سیاسی رہنما اگر پیپلز پارٹی کے سندھ پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف بات نہیں کرتے تو عوام یہ سمجھنے میں حق بجانب ہونگے کہ انکا مقصد عوام کو ظالم حکمرانوں سے نجات دلانا نہیں بلکہ صرف اقتدار کا حصول ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس میں کراچی ڈویژن کے زمہ داران کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ ایک جانب پاکستان تحریک انصاف کی مکمل ناکام حکومت نے لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھا دیئے ہیں، ملک کا دیوالیہ کر دیا ہے تو دوسری جانب سندھ میں 13 سالوں سے پیپلز پارٹی کی ظالم اور تعصب زدہ حکومت کراچی سے کشمور تک تباہی و بربادی کی زمہ دار ہے۔
    پیپلزپارٹی کے جرائم کی فہرست ناقابل بیان حد تک طویل ہے۔ صوبے میں بچوں کو کتے کاٹتے رہے، تھر میں ہزاروں بچے غذائیت کی کمی کی وجہ سے مر گئے، دیہی علاقے ترقی کر کے شہری علاقوں کے برابر کیا آتے، سندھ کے شہری علاقوں کو بھی پیپلز پارٹی نے ازلی تعصب کی بھینٹ چڑھا کر اجاڑ دیا، لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں، ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام نہیں، تعلیم اور صحت کے ادارے اقربا پروری کی نظر کردیے، میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں۔
    بیروزگاری عروج پر پہنچ گئی۔ پیپلز پارٹی نے سندھ کو ذاتی جاگیر سمجھ کر لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ وفاق سے 10 ہزار 242 ارب روپے این ایف سی ایوارڈ کی مد میں لیکر خرچ کرنے کے باوجود سندھ میں ایک ماڈل یوسی یا درسگاہ یا اسپتال موجود نہیں ہے۔ 2300 ارب روپے تعلیم کی مد میں خرچ کر دیئے، پھر بھی ستر لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔
    بلدیاتی اداروں پر قبضہ کر کے انہیں مفلوج کردیا، اٹھارویں ترمیم کے نام پر عوام کو اختیارات اور وسائل سے محروم کرکہ وزیر اعلی با اختیار ہوگئے۔ سب سے زیادہ آمدنی کے باوجود پورے سندھ کی عوام دیگر صوبوں کے مقابلے پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ اور کرپٹ حکومت کی وجہ سے بدترین حالات میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں .

  • ناردرن بائی پاس پر ٹرالر اور کار میں تصادم، 2 افراد جاں بحق ،2 زخمی

    ناردرن بائی پاس پر ٹرالر اور کار میں تصادم، 2 افراد جاں بحق ،2 زخمی

    کراچی میں ناردرن بائی پاس پر پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ناردرن بائی پاس پر ٹرالر اور کار میں تصادم ہو گیا جس کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔
    جاں بحق ہونے والے افراد میں 28سالہ عمران اور 35 سالہ دانش شامل ہیں۔حادثے کے زخمیوں میں سرجانی ٹائون تھانے میں تعینات پولیس اہلکار خرم اور 30 سالہ قاسم نامی شخص شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔زخمی اور جاں بحق افراد شادی کی تقریب میں جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے، ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے ٹرالر قبضے میں لے لیا ۔

  • مزارحضرت سید عبداللہ شاہ غازیؒ پر چادر پوشی

    مزارحضرت سید عبداللہ شاہ غازیؒ پر چادر پوشی

    سید عبداللہ شاہ غازیؒ ویلفیئر سوسائٹی کراچی کی جانب سے 1291ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں چادرمبارک پیش کی گئی،اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماسید سہیل عابدی،انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمدخالد نور،بانی وچیئرمین سید عبداللہ شاہ غازیؒ ویلفیئر سوسائٹی وامام وخطیب علامہ صاحبزادہ احمد شاہ جیلانی ،شیخ محمدایوب سعیدی ،حمید میمن ودیگر نے مزاراقدس پر چادرچڑھائی۔
    چادرپوشی کے بعد علامہ صاحبزادہ احمد شاہ جیلانی نے عالم اسلام باالخصوص وطن عزیز پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لئے دعاکی۔تفصیلات کے مطابق بیس سالوں سے حسب روایت حضرت بی بی رشیدہ عرشی المعروف دادی اماں حضورکے آستانے اور اب مزارشریف سے ہرسال حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس شریف کے موقع پر مزار اقدس پر خصوصی چادرپیش کی جاتی ہے۔
    چادرپوشی میں کیپٹن وسیع، پیر سید نظیر حیدری تاجی، نفیس الرحمان تاجی، عرفان اشرفی، نثاراحمدصدیقی، محمدشمیم خان سعیدی، محمدشاہین، عبداللہ ایوب ،افسرنورانی، خرم، جاوید حسین، بابراسلم شیخ ،پاروباجی ودیگر نے خصوصی شرکت کی۔ثناء خوان رسول ؐمحمدعامر وارثی اور علیم قادری راستے بھر چادرشریف پڑھتے ہوئے مزارشریف پر حاضر ہوئے .

  • متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قبل از وقت انتخابات کی حمایت کردی

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قبل از وقت انتخابات کی حمایت کردی

    وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان نے قبل از وقت انتخابات کی حمایت کردی۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے مہنگائی، سیاسی صورت حال اور عوامی مسائل کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کیا، جس میں اراکین اسمبلی، سابق بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے قبل کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کنوینر ، سینئرڈپٹی کنوینر اور ڈپٹی کنوینرز کی بیٹھک ہوئی، کور کمیٹی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل ، حکمت عملی پر غور کیا گیا جبکہ سیاسی صورتحال پر لائحہ عمل طے کرنے، مہنگائی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مختلف نکات پر گفتگو کی گئی۔
    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ مہنگائی بہت ہوگئی ہے، بدانتظامی بھی مہنگائی کی وجہ ہے، وزیر اعظم سے مطالبہ کرتا ہوں غریبوں کے لئے کچھ کریں۔

    انہوں نے کہاکہ ہم نے حکومت کاساتھ جمہوریت بچانے کیلئے دیا، اگر ہمارے بغیر جمہوریت بچ سکتی ہے تو ہم علیحدہ ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت اورفوج کوہی نہیں پوری قوم کو ایک پیج پرہوناچاہئے، اگرقوم کو ضرورت ہو تو قبل ازوقت انتخابات ہونے چاہئیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر سب کو بے چینی ہے، ملک کے حالات بہت خراب ہیں ، مہنگائی بہت ہوگئی ہے ،بدانتظامی بھی مہنگائی کی وجہ سے ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کے لیے انتظام کرے تاکہ لوگ زندہ رہ سکیں۔

  • ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں اور مہاجر رہنمائوں کو آپس میں ملانے کی کوششیں تیز ہوگئیں

    ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں اور مہاجر رہنمائوں کو آپس میں ملانے کی کوششیں تیز ہوگئیں

    ایم کیو ایم کے سابق رکن رابطہ کمیٹی شکیل عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کی عوام اور بالخصوص مہاجر قوم جو کہ اس وقت انتہائی ناامیدی کا شکار ہوگئی ہے ہے ایسے میں ڈاکٹر عشرت العباد کے حالیہ بیان نے ان میں امید کی ایک کرن پیدا کردی ہے کیونکہ عوام کی بھی دیرینہ خواہش ہے کہ سب ایک ہو جائیں۔
    اپنے جاری کردہ بیان میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما شکیل عمرنے کہاکہ ضد، آنا اور رنجش سے ہٹ کر ہم سب کو سوچنا چاہیے کہ کراچی و سندھ کے شہری علاقوں کی عوام اور بالخصوص مہاجر قوم کو کو اس بھنور سے کیسے نکالا جائے۔انہوں نے کہا کہ میری تمام مہاجر رہنمائوں سے ہاتھ جوڑ کر کر درخواست ہے کہ مہاجر عوام میں امید کی جو ایک کرن پیدا ہوئی ہے اس کو ختم نہ ہونے دیا جائے اور ڈاکٹر عشرت العباد کے حالیہ اتحاد و یکجہتی بیان کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھا جائے اور سب مل کر کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں.