Baaghi TV

Category: کراچی

  • تحریک انصاف کو کراچی کنٹونمنٹ الیکشن میں مخصوص نشستوں کیلئے امیدوار ہی نہ مل سکے

    تحریک انصاف کو کراچی کنٹونمنٹ الیکشن میں مخصوص نشستوں کیلئے امیدوار ہی نہ مل سکے

    تحریک انصاف کو کراچی کنٹونمنٹ الیکشن میں مخصوص نشستوں کیلئے امیدوار ہی نہ مل سکے، کلفٹن، کورنگی، ملیر، فیصل کنٹونمنٹ بورڈز کی بیشتر مخصوص نشستوں کیلئے حکمراں جماعت کوئی امیدوار نامزد نہ کر سکی۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں میں کنٹونمنٹ انتخابات کے چھبیس اکتوبر کو دوسرے مرحلے کیلئے تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کیلئے امیدوار نہ مل سکے، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں اقلیت کی مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کا امیدوار نہیں۔
    کنٹونمنٹ بورڈز کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے، کراچی کنٹونمنٹ بورڈ میں اقلیتی مخصوص نشست پرمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے امیدوارایلسن بلامقابلہ کامیاب ہو گئے۔

    کورنگی کریک کی دو مخصوص نشستوں پر پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں مقابلہ ہوگا۔ ملیربورڈ کی دو نشستوں کیلئے بھی ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی مدمقابل ہیں، کورنگی اور ملیر کینٹ بورڈ میں پی ٹی آئی امیدوار موجود نہیں۔

    فیصل بورڈ کی دو مخصوص نشستوں پر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی مدمقابل ہیں، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں اقلیت کی مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں۔ اس نشست پر جماعت اسلامی، پیپلزپارٹی اور آزاد امیدوار مدمقابل ہیں۔کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں خواتین اور نوجوانوں کی نشست پر پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی،پی ٹی آئی اور آزاد امیدوارمیدان میں ہیں۔

  • ایم کیو ایم کے زیر اہتمام شہید ملت لیاقت علی خان کی برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

    ایم کیو ایم کے زیر اہتمام شہید ملت لیاقت علی خان کی برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

    ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام شہید ملت لیاقت علی خان کی برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔اس سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں سمیت اندرون سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انتظام کیا گیا۔قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا مرکزی اجتماع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآبادمتصل پارک میں ہوا جس میں شہید ملت لیاقت علی خان کو ذبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا،قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینر و سابق مئیر کراچی وسیم اختر،ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل،ڈپٹی کنوینر کیف الوری،اراکین رابطہ کمیٹی،سی او سی کے کے انچارج و اراکین،مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران و اراکین،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،کراچی کے تمام ٹانز کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہید ملت لیاقت علی خان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔
    دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی نے تحریک پاکستان کے رہنما قائد ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی 70ویں بر سی کے موقع پر انکی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی کشور زہرہ،اراکین رابطہ کمیٹی عبدالقادر خانزادہ،محفوظ یار خان،مطیع الرحمن،رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری و دیگر رہنما موجود تھے۔

  • عدالت نے نجی بینک کے صارفین سے فراڈ پر باپ، بیٹے اور بیٹی کو سزا سنادی

    عدالت نے نجی بینک کے صارفین سے فراڈ پر باپ، بیٹے اور بیٹی کو سزا سنادی

    کراچی کی بینکنگ کورٹ نے صارفین کے اکاؤنٹس سے پیسے نکال کر فیملی ممبرز کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے پرنجی بینک کی پریمیئر ریلیشن منیجر نیہا، ان کے والد اور بھائی کو قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

    عدالتی فیصلے کے مطابق ملزمہ نے صارفین کے اکاؤئنٹس سے پیسے فیملی ممبران کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے جس سے گھر والوں نے گاڑیاں، جیولری خریدی اور فلیٹ کا کرایہ دیتے رہے۔

    عدالت نے جرم ثابت ہونے پر منیجر نیہا کو 34 سال قید اور مجموعی طور پر 15کروڑ 7 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

    عدالت نے ملزمہ کے والد ضیا الحسن کو 14 سال قید اور 50 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی جبکہ ملزمہ کے بھائی اشعر کو 14 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

    عدالت نے تینوں ملزمان کی ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیجنے کا حکم دیا جبکہ ایک ملزم رومان حسن کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا۔

    دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق کیس میں ملزمہ نیہا کی والدہ بھی نامزد تھیں جو دوران ٹرائل انتقال کرگئی ہیں جبکہ ملزمان پر 7 کروڑ کے فراڈ کا الزام لگایا گیا تھا اور ان کے خلاف مقدمہ 2012 میں ایف آئی اے بینکنگ سرکل میں درج کیا گیا تھا۔

  • گورنر معاشی معاملات اور تاریخ سے بھی دور ہیں، مرتضیٰ وہاب کی تنقید

    گورنر معاشی معاملات اور تاریخ سے بھی دور ہیں، مرتضیٰ وہاب کی تنقید

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    کراچی کے فریئر ہال کے سبزہ زار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو جکڑ رکھا ہے اور حکمرانوں کو نہ معیشت کا پتہ ہے نہ تاریخ کا ۔

    ان کا کہنا تھاکہ کسان کو اگر ریلیف دیا ہوتا تو ایسا نہیں ہوتا، ان کی پالیسیوں کی وجہ سے آج ہر کوئی رو رہا ہے، کوئی ایک چیز بتائیں جس کی قیمت میں کمی آئی ہو؟ عمران خان کے ارسطو جو باتیں کرتے تھے اس میں سے کسی نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔

    مرتضی وہاب کا کہنا تھاکہ گورنر سندھ معاشی معاملات اور تاریخ سے بھی دورہیں، اس کا مظاہرہ انہوں نے آج کیا، بچہ بچہ بتادے گا پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی شہادت پنڈی میں ہوئی، جسے لیاقت علی خان کی شہادت کے مقام کا ہی علم نہ ہو اس سے آگے کیا بات کی جائے۔

  • کراچی میں پولیس مخبروں کو گھروں میں لوٹ مار کیلئے استعمال کرنے لگی

    کراچی میں پولیس مخبروں کو گھروں میں لوٹ مار کیلئے استعمال کرنے لگی

    کراچی میں زمان ٹاؤن اور لانڈھی تھانے کی پولیس مخبروں کو ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے استعمال کرنے کے بجائے گھروں میں لوٹ مار کے لیے استعمال کرنے لگی۔

    کورنگی میں لوگوں کے ہتھے چڑھنے والے مخبر نے سارا پول کھول دیا اور بتایا کہ اس نے زمان ٹاؤن تھانے کے اسپیشل پارٹی انچارج عثمان کے ساتھ کام کیا ہے، لانڈھی تھانے کے جعلی پولیس اہلکار بھی گھروں میں چھاپے مارتے ہیں۔

    مخبر کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران پولیس اہلکار قیمتی چیزیں لوٹتے تھے اور گھروں سے محنت کش افراد کو حراست میں لے کر راستے میں ہی جوڑ توڑ کرکے 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک لے کر چھوڑ دیتے تھے۔

    مخبر نے مزید بتایا کہ عابد بھایا ان کا سرغنہ ہے جو کہ انہیں پولیس پارٹیوں کے ساتھ بھیجتا ہے، تنویر،عبدالرحمان،عادل سمیت دیگر مخبر عابد بھایا کے لیے کام کرتے ہیں اور ہر چھاپے کے بعد ہمیں 5 ہزار روپے ملتے تھے۔

    ایس ایس پی کورنگی شاہ جہان خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے مخبر کی تلاش جاری ہے، اس ویڈیو سے منسلک افسران اور اہلکار اب ضلع کورنگی میں نہیں ہیں۔

    ویڈیو سے سابق ایس ایچ او لانڈھی سب انسپکٹر احمد خان نیازی ، سابق ایس ایچ او زمان ٹاؤن ملک عامر اور اہلکار عثمان اکبر منسلک ہیں جب کہ احمد خان نیازی کو اگست کے مہینے میں معطل کردیا گیا اور ان کے خلاف انکوائری چل رہی ہے۔

    ملک عامر کو بھی ڈی آئی جی ایسٹ نے ستمبر میں ڈسمس کردیا ہے جب کہ پولیس اہلکارعثمان اکبر گلشن اقبال سے ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کے کیس میں گرفتار ہوا اور اب جیل میں ہے۔

  • پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، قائم علی شاہ

    پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، قائم علی شاہ

    سابق وزیرِ اعلٰیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔
    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعلٰیٰ سندھ قائم علی شاہ نے باغ جناح جلسہ گاہ میں آمد کی اور وہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18 اکتوبر سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے۔
    قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ سانحہ کارساز میں کارکنان پیٹھ دکھا کر بھاگے نہیں جیسے حکومت نے کیا۔ 18 اکتوبر 2007 کو سانحے کے بعد بھی حکومت نے مدد نہیں کی۔ ہمارے کارکنان میدان میں تھے اور انہوں نے ہی قربانی دی۔
    قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں 50 سال ہو چکے ہیں پر 18 اکتوبر 2007 جیسا بڑا اجتماع آج تک نہیں دیکھا۔
    سابق وزیرِ اعلٰیٰ سندھ قائم علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کسی کی پرواہ ہی نہیں، حکومت کو کوئی پرواہ نہیں کہ لوگ مر رہے ہیں۔

  • 18 اکتوبر کو بڑا سانحہ ہوا، نثار کھوڑو

    18 اکتوبر کو بڑا سانحہ ہوا، نثار کھوڑو

    پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ 18اکتوبر کو بڑا سانحہ ہوا تھا۔
    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو باغ جناح جلسہ گاہ میں آمد کی اور وہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 18 اکتوبر کو بڑا سانحہ ہوا۔
    نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پہلے ذوالفقار علی بھٹو جیسے لیڈر اور بعد میں بینظیر بھٹو کو ہم سے چھینا گیا، اس وقت کے ڈکٹیٹر نے سوچا ان کے لیڈرز کو ختم کریں گے تو پارٹی ختم ہو گی لیکن پیپلز پارٹی آج بھی قائم ہے۔
    پیپلز پارٹی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو جلا وطنی ختم کر کے 18 اکتوبر کو پہنچیں تو کارساز پر دھماکہ کیا گیا۔ اس وقت کی حکومت اور وزیراعلیٰ نے کہا یہ 12 بجے تو باغ جناح میں جلسہ نہیں ہوتا، ٹھیک اسی وقت کارساز پر دھماکہ ہوا۔
    ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سانحے کو بھلا نہیں سکتے بلکہ 18 اکتوبر کو مناتے ہیں۔
    نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس گرائونڈ میں تین جلسے کر چکے ہیں۔ کراچی کے علاوہ حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں جلسے کیے ہیں۔ 12 ربیع الاول کے باعث ہم جلسہ 18 کے بجائے 17 اکتوبر کو کر رہے ہیں۔

  • بلاول بھٹو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ، مرتضیٰ وہاب

    بلاول بھٹو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ، مرتضیٰ وہاب

    یڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
    تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب یادگار شہداء کارساز پہنچے ، یادگار شہداء پر پھول چڑھائے ، شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی کی اور جیالے شہداء کی یاد میں پودے لگائے۔
    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ایک ایک کارکن شہید بی بی اور اسکے شہید جیالوں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہے ، اٹھارہ اکتوبر کے شہید جیالوں کی قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی ، بی بی شہید کے جیالوں نے جمہوریت کی بقاء کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے دیے۔
    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہید بی بی کا لخت جگر بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا روشن مستقبل ہے ، بلاول بھٹو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ، وہ دن دور نہیں جب شہید بی بی کا بیٹا ہمارا چیئرمین بلاول بھٹو اس ملک کا وزیراعظم ہوگا۔

  • گورنرسندھ کے علاوہ پورے ملک کو پتہ ہے لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں شہید کیا گیا، مرتضی وہاب

    گورنرسندھ کے علاوہ پورے ملک کو پتہ ہے لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں شہید کیا گیا، مرتضی وہاب

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف اس وقت ملے گا جب عمران خان گھر جائیں گے، گورنر صاحب معاشی سمجھ بوجھ اور تاریخ سے بھی دور ہیں، گورنر کے علاوہ پورے ملک کو پتہ ہے لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں شہید کیا گیا۔کراچی کے فریئر ہال کے سبزہ زار پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہاکہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو جکڑ رکھا ہے اور حکمرانوں کو معیشت کا پتہ ہے نہ ہی تاریخ کا پتا ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسان کو اگر ریلیف دیا ہوتا تو ایسا نہیں ہوتا، ان کی پالیسیوں کی وجہ سے آج ہر کوئی رو رہا ہے، کوئی ایک چیز بتائیں جس کی قیمت میں کمی آئی ہو۔مرتضی وہاب نے کہا کہ خان صاحب آپ کے ارسطو جو باتیں کرتے تھے اس میں سے کسی نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔مرتضی وہاب نے کہا کہ وفاق نے انوائرمنٹ فرینڈلی پروجیکٹ کا قلع قمع کر دیا گیا ہے، شمسی توانائی کے پروجیکٹس چلنے دیں تو سستی بجلی عام آدمی کو مل جائے گی، لیکن ان کے مفادات کچھ اور ہیں، یہ اپنے اے ٹی ایمز بھرنا چاہتے ہیں۔

  • سندھ حکومت نے زیادتی کا شکار لڑکی کو جرگہ کرانے کا مشورہ دے دیا

    سندھ حکومت نے زیادتی کا شکار لڑکی کو جرگہ کرانے کا مشورہ دے دیا

    سندھ حکومت نے زیادتی کا شکار لڑکی کو جرگہ کرانے کا مشورہ دے دیا۔رپورٹ کے مطابق پنوعاقل میں سکول کی طالبات کے ساتھ زیادتی کے بعد نازیبا ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت میں شامل سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن شمیم ممتاز نے متاثرہ لڑکی کو انصاف دلانے کی بجائے وڈیروں کو علاقے کا باپ قرار دے کر جرگہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
    رکن سندھ اسمبلی شمیم ممتاز نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کی جانب سے انصاف میں دیر ہوتی ہے اس لیے بہتر ہے دونوں فریقین آپس میں بیٹھ کر صلح کرلیں۔وڈیرہ گاؤں کا باپ ہوتا ہے انہیں دعوت دیتی ہوں کہ وہ معاملے کا فیصلہ کروائیں سندھ حکومت ان کے ساتھ ہوگی۔

    سندھ حکومت کے عہدیدار کی جانب سے اس بیان کے بعد بچی کے ورثہ میں مایوسی پھیل گئی ہے جبکہ سول سوسائٹی نے معاملے کی سخت لفظوں میں مذمت کی ہے۔

    سندھ حکومت کی جانب سے وڈیروں کی معرفت معاملات حل کرانے کے بیان کو وکلاء اور سول سوسائٹی توہین عدالت قرار دے رہے ہیں۔دوسری جانب ضلع سکھر کی تحصیل پنو عاقل میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنو عاقل میں چودہ سالہ بچے کو 4 ماہ بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا ور تیس سے زائد ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کی۔
    تفتیشی ٹیم نے گرفتار ملزم سمیت 30 ملزمان کے نمونے حاصل کر کے انہیں تصدیق کے لیے لیبارٹری بھیجا، جس میں سے ایک گرفتار شخص شفیق جتوئی کا ڈی این اے میچ ہوگیا۔یاد رہے کہ چار ماہ قبل سکھر کی تحصیل پنو عاقل کے رہائشی بچے کی لاش برآمد ہوئی تھی، جس پر اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور زیادتی کے بعد قتل کا دعوی کیا تھا۔ پولیس نے مقتول کی لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا تو میڈیکل میں بھی زیادتی ثابت ہوئی۔