Baaghi TV

Category: کراچی

  • 3 تلوار کے قریب آئل کمپنی کا آئل سے بھرا ٹینکر خراب

    3 تلوار کے قریب آئل کمپنی کا آئل سے بھرا ٹینکر خراب

    3 تلوار کے قریب آئل کمپنی کا آئل سے بھرا ٹینکر خراب ہوگیا، خراب ٹینکر سے ڈیزل بہنے لگا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن تین توار کے قریب ڈیزل سے بھرا ٹینکر خراب ہوگیا اس دوران ٹینکر سے ڈیزل بہنے لگا۔ ایس ایس پی ساو ٴتھ غلام نبی کیریو کے مطابق آئل ٹینکر کو ہیوی مشینری کی مدد سے ہٹادیا گیا ، آئل ٹینکر خراب ہونے کے باعث کلفٹن 3 تلوار جانے والی شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا تھا۔دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک شاہراہ پر لانے پر ڈرائیور کا چالان کردیا گیا ہے ۔

  • سائٹ کراچی صنعتی ایریامیں گیس پریشر صفر پیداواری سرگرمیاں رک گئیں صنعتکار سراپا احتجاج

    سائٹ کراچی صنعتی ایریامیں گیس پریشر صفر پیداواری سرگرمیاں رک گئیں صنعتکار سراپا احتجاج

    سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالرشید نے کراچی کے سب سے بڑے صنعتی ایریا سائٹ میں صنعتوں کوطلب کے مطابق گیس کی فراہمی نہ ہونے اور گیس پریشر مسلسل صفر ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتوں کو تباہی سے بچانے کے لیے ایس سی جی سی کو ہدایت جاری کی جائے کہ وہ سائٹ ایریا کی صنعتوں کو مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ پیداواری عمل بلارکاوٹ جاری رکھا جاسکے اور برآمدی آرڈرز بغیر کسی رکاوٹ مکمل کرکے بروقت شپمنٹ ممکن ہوسکے۔
    ایک بیان میں سائٹ کے صدر نے کہا کہ گیس پریشر صفر ہونے سے صنعتیں چلانا ناممکن ہو گیا ہے بلکہ پیداوار رک گئی ہے اور وقت پر برآمدی آرڈرز کی تکمیل بھی ممکن نہیں رہا ۔

    کراچی کے دیگر صنعتی علاقوں کی نسبت سائٹ صنعتی ایریا کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ اگر صنعتوں کو مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس فراہم نہیں کی گئی تو پیداواری سرگرمیاں معطل ہونے کی صورت میں برآمدی آرڈرز منسوخ ہونے کا خطرہ ہے جس سے ملک کی مجموعی برآمدات اور معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے جبکہ غیر ملکی خریداروں کا پاکستانی برآمدکنندگان پر اعتمار متاثر ہوگااورخدشہ ہے کہ پاکستان نئے برآمدی آرڈرز سے ہاتھ دھو بیٹھ سکتا ہے نیز بے روزگاری کا سیلاب آجائے گا۔

    عبدالرشید نے اس امر پر مایوسی کا اظہار کیا کہ حکومت کی جانب سے گیس نرخ میں اضافے اور تمام تر وعدوں کے باوجود گیس پریشر صفر ہونا انتہائی تشویشناک ہے جو زرمبادلہ کمانے والے برآمدی شعبے کو سہولیات دینے کے حکومتی دعوے کی نفی کرتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دیگر تمام شعبوں کے مقابلے میں صنعتوں کو اولین ترجیح دی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی صنعتوں کو ہنگامی بنیادوں پر مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس فراہم کرے تاکہ صنعتوں کا پیداواری عمل بلارکاوٹ جاری رکھا جاسکے اور برآمدی آرڈرز کی بروقت ترسیل ممکن ہوسکے۔

  • خاوند یا والد; شادی کے بعد اپنی مرضی کا شناختی کارڈ پر نام لکھوائیں

    خاوند یا والد; شادی کے بعد اپنی مرضی کا شناختی کارڈ پر نام لکھوائیں

    چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے شناختی کارڈ میں والد کا نام لکھوائے یا خاوند کا۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین نادرا نے دیہی خواتین کی سالانہ کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ 100 دنوں میں جینڈر گیپ 14 سے 10 فیصد پر آ گیا ہے۔

    شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے شناختی کارڈ میں باپ کا نام لکھوائے یا خاوند کا، عورتوں کی رجسٹریشن کے لیے نادرا میں خواتین پر مبنی اسپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیا گیا ہے، جو خواتین کی رجسٹریشن کی پالیسی مرتب کرے گا، تمام خواتین کو کارڈ بنوانا چاہئیے۔ چئیرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ ہم اقلیتی برادری کی ترجیح بنیادوں پر رجسٹریشن کر رہے ہیں، نادرا میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، مختلف کیسز میں 262 ملازمین چارج شیٹ ہو چکے ہیں اور 107 کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔
    طارق ملک نے بتایا کہ پہلا شناختی کارڈ فری دیا جاتا ہے، اگر کوئی فیس وصول کرے تو نادرا میں شکایات درج کروائیں، بچوں کو بھی نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ کروائیں، اگر بیس سال کی عمر کے بعد کروائیں گے تو مختلف پہلوؤں سے تحقیق کی جاتی ہے۔

  • خواتین تاجروصنعتکاروں کی حوصلہ افزائی اولین ترجیح ہے، شہلا رضاء

    خواتین تاجروصنعتکاروں کی حوصلہ افزائی اولین ترجیح ہے، شہلا رضاء

    وزیر ترقی نسواں سندھ شہلا رضا نے کہا ہے کہ خواتین تاجروصنعتکاروں کی حوصلہ افزائی پیپلز پارٹی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سندھ حکومت خواتین تاجروں کو تجارت وصنعت کے شعبوں میں ہر ممکن مواقع فراہم کررہی ہے اور اس حوالے سے درپیش مشکلات اور رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے فیدریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی)کی سابق صدر اور قائمہ کمیٹی برائے انٹر پرینور سندھ ریجن کی کنوینراور کراچی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملیر (کے ڈبلیوسی سی آئی)کی بانی صدر نازلی عابد نثارکی سربراہی میں وفد کے ساتھ بلائے گئے اجلاس کے موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔
    شہلا رضا نے خواتین تاجروں کی حوصلہ افزائی اورترقی نسواں کے حوالے سے کے ڈبلیو سی سی آئی ملیر کی بانی صدر نازلی عابد نثار کی خدمات کو سراہا اورکراچی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملیر( کے ڈبلیو سی سی آئی)کے قیام پرمبارکباد بھی پیش کی۔

    وزیر برائے ترقی خواتین نسواں نے خواتین تاجروں کو تجارت میں حائل دشواریوں اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کے لیے مدعو کیا تھا۔

    وفد میں کے ڈبلیو سی سی آئی ملیر کی سینئر نائب صدر افضالا شاہین، نائب صدر یاسمین عارف، کے ڈبلیو سی سی آئی ایسٹ کی مہرین الہیٰ،ڈپٹی کنوینر ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی ویمن انٹرپرینور سندھ ریجن فرح صادق خان اور ڈاکٹر طوبیٰ شامل تھیں جنہوں نے وزارت ترقی نسواں کا دورہ کیا اورخواتین کی مدد کے لیے قائم 1094 ہیلپ لائن، کال سینٹر، ڈے کیئر سنٹر، پلے ایریا سمیت خواتین کی معاونت کے دیگر اقدامات کو سراہا۔
    صوبائی وزیر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ خواتین معاشرے میں اہم جزو ہیں لہٰذا انہیں ان کا جائز مقام اور حقوق ضرور ملنے چاہیے۔ وزارت ترقی نسواں نے خواتین کی مدد کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں جن میں ہیلپ لائن1094 قابل ذکر ہیں جہاں خواتین کو نہ صرف مکمل سپورٹ اور سیفٹی سے متعلق تعاون پیش کیا جاتا ہے بلکہ ان کو درپیش مسائل کے حل کی بھی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔وزیر ترقی نسواں نے سندھ میں بچوں کی جبراً شادی کے خلاف منفرد اور معاون قوانین باالخصوص والدین کی وراثت اور دیگر زرعی قوانین جو خواتین کو بااختیار بنانے میں معاون ہیں۔ ان قوانین کے بارے میں وفد کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

  • گٹکے اور ماوے کا بڑا سپلائر گرفتار

    گٹکے اور ماوے کا بڑا سپلائر گرفتار

    ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے چاکیواڑہ کے علاقے میں گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران شہر میں گٹکے اور ماوے سپلائی کرنے والا بڑا سپلائر گرفتار کرلیا۔اس حوالے سے ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم یاسر نے اپنے گھر کی چھت پر کارخانہ بنا رکھا تھا اور گزشتہ کئی سال سے یہ کاروبار کررہا تھا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے دو من سے زائد چھالیہ اور17 کلو تمباکو اس کے علاوہ 25 کلو پاڈر، 100 کلو گٹکا ماوا اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دو بڑی جدید مکسچر مشینیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ایس ایس پی کے مطابق رواں سال گٹکا مافیا کی241 کارندے گرفتار ہوچکے ہیں، ڈسٹرکٹ سٹی میں218 ملزمان پر مقدمات درج ہوئے، اب تک 2 ہزار 120 کلو گٹکا اور مین پوری ضبط کی جاچکی ہے۔

  • عفت عمر کا وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر طنز

    عفت عمر کا وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر طنز

    پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ و میزبان عفت عمر کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر طنز کیا گیا ہے۔موجودہ حکومت سے سخت نالاں عفت عمر اکثر اوقات ہی سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان اور اٴْن کی جانب سے اپنائی گئی پالیسیز پر تنقید اور طنز کے تیر برساتی نظر آتی ہیں۔

    گزشتہ روز عفت عمر نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے ایک بیان کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے طنز کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے بیان کہ ’ہم لوگوں کو سمجھا نہیں پا رہے کہ مہنگائی کی وجوہات کیا ہیں۔اس بیان کو عفت عمر کا ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے کیپشن میں کہنا تھا کہ ’جیسے باقی سب سمجھا پائے ہیں۔عفت عمر کی جانب سے اس ٹوئٹ کے ساتھ متعدد ہنسنے والے ایموجیز کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

  • سندھ میں مزدور کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار ہی رہے گی

    سندھ میں مزدور کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار ہی رہے گی

    سندھ ہائیکورٹ نے مزدور کی کم سےکم تنخواہ 25 ہزار کرنے کےخلاف درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے تنخواہوں کے تعین سے متعلق سندھ حکومت کو دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کا کہا گیا ۔ سندھ ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ تنخواہ کے تعین تک موجودہ حکومتی فیصلہ برقرار رہے گا، کمیٹی کے آئندہ فیصلے تک مزدور کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزارروپے ماہانہ ہوگی۔
    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ سندھ حکومت کی جانب سے مزدور کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کرنے کے خلاف فیکٹری مالکان عدالت پہنچ گئے تھے۔ سندھ حکومت کی جانب سے مالی سال 2022-2021ء کے بجٹ میں مزدور کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی جس کے خلاف فیکٹری مالکان نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔
    فیکٹری مالکان نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ مزدور کو سندھ حکومت کی اعلان کردہ کم سے کم 25 ہزار تنخواہ نہیں دے سکتے بلکہ 19 ہزار روپے دیں گے جس کے لیے مزدوروں سے معاہدہ ہوگيا ہے۔

    فیکٹری مالکان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے 25 ہزار روپے تنخواہ مقرر کرنے کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، خیبر پختونخواہ حکومت کا 2014ء میں ایسا ہی فیصلہ پشاور ہائیکورٹ نےکالعدم قراردے دیا تھا۔ دورانِ سماعت عدالت نے وکلا سے سوال کیا تھا کہ کیا کراچی جیسے شہر میں 19 ہزار روپے تنخواہ مناسب ہے؟ جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی تھی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ 2022-2021ء میں کم سے کم تنخواہ 20 ہزار مقرر کی گئی تھی۔

  • الفلاح تھانے کی حدود ملیر وائرلیس گیٹ کے قریب ایک شخص کی لاش بر آمد

    الفلاح تھانے کی حدود ملیر وائرلیس گیٹ کے قریب ایک شخص کی لاش بر آمد

    الفلاح تھانے کی حدود ملیر وائرلیس گیٹ کے قریب ایک شخص کی لاش ملی اس اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور موقع معائنے کے بعد لا ش ایمبولبس میں جناح اسپتال پہنچائی ، پولسی کے مطابق متوفی کی عمر پچاس سے پچپن سال کے درمیان ہے ، متوفی کی فوری شناخت اور وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم ڈاکٹروں کو شبہ ہے کہ متوفی نشے کا عادی تھا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعدلاش سردخانے منتقل کرادی.

  • پرانے کپڑوں کی آڑ میں ہزاروں ڈالر کے پولیسٹر فیبرک کی اسمگلنگ ناکام

    پرانے کپڑوں کی آڑ میں ہزاروں ڈالر کے پولیسٹر فیبرک کی اسمگلنگ ناکام

    کراچی پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ کلکٹریٹ نے سیکنڈ ہینڈ کلاتھ کی آڑ میں پولیسٹر فیبرک کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

    ذرائع نے بتایا کہ چین سے درآمد ہونے والے کنسائمنٹس کے درآمدکنندگان نے کلیئرنگ ایجنٹس کی ملی بھگت سے کنسائمنٹس کی کلئیرنس کے لیے محکمہ کسٹمز میں داخل کرائے جانے والے گڈز ڈیکلریشن میں سیکنڈ ہینڈ مکس کلاتھ، مکس پرنٹ، ٹی شرٹس، مردانہ اور زنانہ کپڑے، جیکٹس، کوٹ اور سوئٹرز وغیرہ ظاہر کیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ان دونوں کنسائمنٹس کے درآمد کنندگان کی جانب اپنے اپنے کنسائمنٹس کی مالیت بھی غلط ظاہر کی تھی جس میں میسرز ویسٹرن ریگس نے اپنے کنسائمنٹ کی مالیت 5796 ڈالر جبکہ میسرز وسیلہ انٹرپرائزز نے 6489 ڈالر گڈز ڈیکلریشن میں اپنے کنسائمنٹ کی مالیت ظاہر کی تھی جبکہ حقیقی معنوں میں میسرز وسیلہ انٹرپرائززکے کنسائمنٹ کی مالیت 78 ہزار ڈالر ہے جبکہ میسرز ویسٹرن ریکس کے کنسائمنٹ کی مالیت 68ہزار ڈالر ہے۔
    کسٹم حکام کی جانب سے اس جرم میں ملوث میسرز واسیلہ انٹرپرائزز کے ڈائریکٹر سید جاوید اور میسرز کویسٹرن ریگس کے مالک عبدالرحمان سمیت کسٹمز کلئیرنگ ایجنٹس میسرز علی کے مالک قیصر عباس اور میسرز سی پی اے سی انٹرپرائزز کے مالک شمس اللہ کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کرنے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    محکمہ کسٹمز کی جانب سے درج کی جانے والی ایف آئی آر کے مطابق درآمد کنندگان کی جانب سے داخل کرائی جانے والی جی ڈیز ریڈچینل میں آنے پر سسٹم نے کنسائمنٹس کو ایگزامنشین کے لیے منتخب کیا گیا جس کے بعد متعلقہ افسران کی جانب سے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کے دوران اس امر کا انکشاف ہوا کہ درآمد کیے جانے والے کنسائمنٹس میں سیکنڈ ہینڈ کلاتھ کے بجائے کپڑے کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جس پر محکمہ کسٹمز نے ملزمان کی جانب سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کی کوشش کے جرم میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں سے اربوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

    کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں سے اربوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی۔

    ترجمان اے این ایف سندھ کے مطابق کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کے دوران بیرون ملک روانہ ہونے والے مسافروں سے 2 کلو 460 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، ملزمان نے منشیات جوتوں میں چھپا رکھی تھی، ایک گرفتار ملزم سیالکوٹ میں بھی مقدمے میں نامزد ہے۔

    کراچی ائرپورٹ پر دوسری کارروائی کے دوران ایک کلو 400 گرام ہیروئن قبضے میں لی گئی، گرفتار مسافر بلال خان نے منشیات ٹرالی بیگ میں چھپا کر مسقط اسمگل کرنے کی کوشش کی، ترجمان کے مطابق نجی کورئیر کمپنی کے دفتر پر کارروائی کے دوران امریکا کے لیے بک کروائے گئے پارسل سے 20 کلوگرام آئس تحویل میں لی گئی، منشیات پارسل میں موجود لیڈیز کپڑوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔