Baaghi TV

Category: کراچی

  • ایف آئی اے کا صدر میں چھاپہ

    ایف آئی اے کا صدر میں چھاپہ

    فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی کے علاقے صدر میں چھاپہ مار کر حوالہ/ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیوں میں ملوث ’’سوئس ایکسچینج کمپنی‘‘ کے منیجر مینجر محمد خرم نتھانی کو اس کے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان لائسنس کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک سرکل، کراچی کے انسپکٹر طاہر ایوب پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے کراچی کے علاقے صدر میں واقع سوئس ایکسچینج کمپنی لمیٹڈ کے دفتر پر کارروائی کی اور ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی میں ملوث اشیا اور دیگر دستاویزات ضبط کر لیں۔
    لزمان، دیگر افراد(کسٹمر)کی قومی شناختی کارڈ کی کاپی کا ناجائز استعمال کرکے امریکی ڈالر غیر قانونی طور پر دبئی بھجواتے تھے۔

    اس مقصد کے لیے ملزمان، کھیپے (کیش کیریئر)کا استعمال کرتے تھے۔ ملزمان کو اس سلسلے میں دبئی میں موجود حارث نامی شخص کی معاونت حاصل تھی۔ ملزمان سے سات ہزار امریکی ڈالر اور چالیس لاکھ روپے نقدبرآمد کرکے ضبط کر لیے گئے۔ ملزمانمحمد خرم نتھانی، بنارس عزیز اور محمد حارث و دیگر کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 14/2021 زیر دفعہ 4، 5،23, FER Act 1947، کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کو بغرض حصول ریمانڈ کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی میں نیا ہائیڈرنٹ کھولنے کا فیصلہ تنقید کی زد میں

    کراچی میں نیا ہائیڈرنٹ کھولنے کا فیصلہ تنقید کی زد میں

    کراچی سندھ نے کراچی میں کیماڑی کے علاقے میں ایک نیا واٹر ہائيڈرنٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس پانی کی قلت کا سامنا کرنے والے کراچی کے شہریوں مسائل میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    شہرکا يہ ساتواں سرکاری ہائيڈرنٹ منگھوپیرروڈ میانوالی کالونی کے پمپنگ اسٹیشن کے ساتھ قائم ہوگا جس کی نیلامی کے لیے واٹربورڈ نے اشتہار بھی جاری کردیا ہے۔

    میانوالی کالونی میں قائم کیے جانے والے کیماڑی ہائيڈرنٹ پر عوام اور سیاسی رہنماؤں نے سخت رد عمل دیتے ہوئے اس اقدام کو کراچی دشمنی قرار دیا ہے۔

    واٹر بورڈ کے اعلیٰ حکام کیماڑی ہائيڈرنٹ پر آن کیمرہ بات کرنے سے قاصر ہیں تاہم ایک افسر کا دعویٰ ہے کہ حکومتی جماعت کے سرکردہ رہنما کیماڑی ہائيڈرنٹ کو قائم کروانے میں پیش پیش ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے منگھوپیر میانوالی کالونی میں بننے والے کیماڑی ہائيڈرنٹ کو اطراف کی رہائشی آبادی کے حصے کاپانی دیا جائے گا جس کے بعد نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد اور اورنگی ٹاؤن کے بعض علاقوں میں پانی کی شديد قلت کا سامنا ہوگا۔

    سیاسی رہنما ارشد وہرہ کا کہنا ہے کہ کراچی کواس وقت 560 ملین گیلن پانی فراہم کيا جا رہا ہے جبکہ ضرورت 1200 ملین گیلن کی ہے ایسے میں مزید ہائيڈرنٹ کے قيام سےشہرمیں پانی کا بحران مزید شدت اختيار کرے گا۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہائیڈرنٹ کی کمائی منشیات سے زیادہ ہے اور نئے ہائیڈرنٹ کا مطلب یہ ہے کہ اب مزید غریب علاقے پانی سے محروم ہوں گے۔

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو یہ بتائیں کہ وہ کونسی سائنس ہے کہ پانی ٹینکر میں تو آتا ہے مگر نلکوں میں نہیں آتا۔

    انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ کا موجودہ ایم ڈی ایک کرپٹ آدمی ہے، اس وقت واٹربورڈ میں اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے اور وزیربلدیات سے لے کر نیچے تک ایک واٹرمافیا قائم ہوچکا ہے۔

  • کراچی میں کانگو وائرس سر اٹھانے لگا

    کراچی میں کانگو وائرس سر اٹھانے لگا

    کورانا اور ڈینگی کے بعد اب کانگو بھی کراچی میں سر اٹھانے لگا کیوں کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ وائرس 2 افراد کی جان لے چکا ہے۔

    کانگو وائرس سے جاں بحق ایک شخص کا تعلق کراچی کےگنجان آباد ضلع وسطی کے ایف سی ایریا سےجب کہ دوسرے کا ڈیفنس سے تھا۔

    طبی ماہرین کےمطابق جانوروں کے چیچڑ کانگو وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں میں نامناسب حفاظتی انتظامات بھی وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔

    کانگو وائرس سے متاثر ہونے کی علامات میں شدید تھکاوٹ، بخار، بیچینی، پٹھوں میں درد اورمسوڑھوں سے خون کا بہنا شامل ہیں۔

    رواں سال کے دوران یہ جان لیوا وائرس چارافراد کی زندگیاں نکل چکا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کانگووائرس پھیلا تو اس کی ذمہ داری محکمہ لائیواسٹاک کی ہوگی۔

  • رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کے خلاف سوتیلی والدہ کی درخواست،فیصلہ آ گیا

    رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کے خلاف سوتیلی والدہ کی درخواست،فیصلہ آ گیا

    رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کے خلاف سوتیلی والدہ کی درخواست،فیصلہ آ گیا

    سندھ ہائیکورٹ میں رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کے خلاف سوتیلی والدہ کی درخواست مسترد کر دی گئی،درخواست گزار نے کہا کہ شوہرکے انتقال کے بعد عمران علی شاہ اور دیگر نے جعلسازی کی،

    عمران علی شاہ کی سوتیلی والدہ ڈاکٹر ریحانہ شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ مرحوم ڈاکٹرمحمد علی شاہ کے ساتھ ان کی شادی 1989 میں ہوئی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا مصطفیٰ علی شاہ ہے ڈاکٹر ریحانہ نے الزام عائد کیا کہ ہماری شادی کے بعد سب سے بڑا مسئلہ یہی رہا کہ ڈاکٹر محمد علی شاہ کی پہلی بیوی سے ہونے والے بچوں عمران علی شاہ اور جنید علی شاہ نے ہماری شادی کو کبھی قبول ہی نہیں کیا نہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران علی شاہ اپنے گارڈز کے ساتھ اے او کلینک کے سرجن روم میں داخل ہوئے اور مجھے تشدد کا نشانہ بنایا عمران علی شاہ نے مجھے زدو کوب کرنے کے علاوہ نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے اور مجھے دھمکی دی کہ اگر اے او کلینک نہیں چھوڑا تو ہم تمھیں اور تمھارے بچے کو نقصان پہنچائیں گے عمران علی شاہ اور جنید علی شاہ کی دھمکیوں کی وجہ سے اپنے بیٹے کو امریکا منتقل کیا اور پھر جب ڈاکٹر محمد علی شاہ کا انتقال ہوا تو ہم امریکہ میں تھے لیکن ہمیں جنازے میں شرکت کی اجازت بھی نہیں دی گئیجب امریکا سے پاکستان واپس آئی تو پتہ چلا کہ عمران علی شاہ اور جنید علی شاہ نے سندھ ہائی کورٹ سے جھوٹا وراثت نامہ بنوا لیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ صرف وہ دونوں ہی ڈاکٹر محمد علی شاہ کی جائیداد کے حقیقی وارث ہیں عمران علی شاہ اور جنید علی شاہ نے ڈسٹرکٹ سینٹرل سے جھوٹا طلاق نامہ بھی بنوایا ان لوگوں نے 1994 کا طلاق نامہ بنوایا جب کہ میرے بیٹے کی پیدائش 1996 کی ہے، میرے پاس مصطفیٰ علی شاہ کا پیدائشی سرٹیفکیٹ بھی موجود ہے جس پر ڈاکٹر محمد علی شاہ کا نام بھی درج ہے میں اپنا کیس عدالت میں لڑ رہی ہوں لیکن مجھے ان لوگوں سے اپنی جان کا خطرہ ہے خاص طور پر ان کے ایم پی اے بننے کے بعد اپنے اور اپنے بیٹے کے لیے بہت ڈر گئی ہوں بہت خوفزدہ ہوں کہ کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے ڈاکٹر ریحانہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے درخواست کی کہ اگر آپ واقعی تحریک انصاف کے چیئرمین ہیں تو ہمیں ہمارا جائز حق دلوائیں، میرے پاس تمام شواہد اور لیگل کاغذات موجود ہیں لیکن ہمیں ہمارے حق سے محروم کیا جا رہا ہے

    قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری محکموں میں کرپشن کیسزمیں ملوث افسران کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،نیب نے کرپشن میں ملوث اور سزا یافتہ ملزمان کی فہرست عدالت میں پیش کردی ،رپورٹ کے مطابق 494افسران نے رضاکارانہ سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کی، 41افسران نے نیب سے عدالت میں پلی بارگین کی،108افسران پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے الزامات میں ریفرنس دائر ہیں، 71افسران کو سزائیں ہوئیں، اپیلیں ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں،

    قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ میں قتل کے مقدمے میں سزا کے خلاف اپیل منظورکر لی گئی،سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کی سزا کالعدم قرار دے دی اور ملزم کورہا کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن ملزم کی سزا برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکی، ملزم پر 2010 میں شہری کو قتل کرنے کا الزام تھا،سیشن کورٹ نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا

    سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے وزارت داخلہ کو بھارتی سائبر حملوں پر سفارشات کب دی تھی، رحمان ملک نے بتا دیا

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

    لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

    گھر میں کام کے دوران خاتون کی فحش تصویریں بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

  • کراچی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر معذور ہونے والے گارڈ کی دردناک زندگی

    کراچی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر معذور ہونے والے گارڈ کی دردناک زندگی

    کورنگی انڈسٹریل ایریا سے متصل مہران ٹاؤن کے رہائشی 37 سالہ عزیر الرحمن بھی ایسے ہی افراد میں سے ایک ہیں جو ملٹی نیشنل ایس جی ایس لیبارٹریز میں سیکیورٹی کمپنی فیلکنز سیکیورٹی کی جانب سے گارڈ تعینات تھے۔ 10 فروری 2016ء کو کمپنی کے کیشیئر کے ہمراہ بینک سے رقم لے کر نکلے تو ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور مزاحمت کرنے پر عزیز الرحمن کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

    گولی عزیز الرحمن کی ریڑھ کی ہڈی میں لگی جس کی وجہ سے وہ عمر بھر کے لیے معذوری کا شکار ہوگئے۔ ان چند لمحوں کے واقعہ نے عزیز الرحمن کی ہنستی بستی زندگی اجاڑ دی۔ عزیز الرحمن کے دو بچے ہیں جو زیر تعلیم تھے لیکن اب روزگار جانے اور معذوری کی وجہ سے یہ سلسلہ متاثر ہوا جب کہ والدین کی جانب سے عزیز الرحمن کو ملنے والا ذاتی مکان بھی اونے پونے فروخت کرنا پڑ گیا۔
    عزیز الرحمن کو ان کی سیکیوریٹی کمپنی اور ایس جی ایس کی جانب سے وظیفہ بھی مقرر ہے تاہم یہ رقم عزیز الرحمن کی ادویات کی خریداری اور حرکت نہ کرنے کی وجہ سے صرف مریضوں کے ڈائپرز استعمال کرنے پر ہی خرچ ہوجاتی ہے۔

    عزیز الرحمن کی اہلیہ گھر کے خراب حالات اور معاشی مشکلات کی وجہ سے ان کا ساتھ چھوڑ گئیں اور اب وہ اپنے بھائی کے گھر مقیم ہیں جو محدود وسائل کے باوجود بھائی کی دیکھ بھال اور بچوں کی کفالت کر رہے ہیں۔

    چار سال سے معذوری اور سخت معاشی حالات کا شکار عزیز الرحمن کا کہنا ہے کہ کراچی کا شہری ہوں، گزشتہ چار سال سے اسٹریٹ کریمنل کی گولی لگنے سے تاحیات معذوری کا شکار ہوں، اسی معذوری کی حالت میں سیٹیزن پورٹل پر 2019ء سے درخواستیں اور اپیل پر اپیل کررہا ہوں لیکن میری ابھی تک حکومت کے اداروں میں کسی نے کوئی بات نہیں سنی۔

    انہوں ںے کہا کہ ایک طرف پوری زندگی کے لیے ڈاکو معذوری کا شکار کردیں اور دوسری طرف حکومت بھی بات نہ سنے تو پھر انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ نہ آپ کی وفاقی حکومت اور نہ ہی سندھ حکومت کوئی توجہ دے۔

    عزیز الرحمان نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ میرے بچوں پر رحم کیا جائے اور میرے بچوں کو حکومت پاکستان کی طرف سے سپورٹ فراہم کی جائے، میں انتہائی پریشان حال زندگی گزار رہا ہوں، میں نے سندھ حکومت سے بھی اپیل کی تھی لیکن افسوس وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صاحب نے بھی میری کوئی بات نہیں سنی نہ ہی میری درخواست پر کوئی غور ہوا۔

    انہوں ںے مزید کہا کہ میری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی درخواست ھے کہ میرے بچوں کو حکومت سندھ کی طرف سے سپورٹ مہیا کی جائے۔

  • سندھ ہائی کورٹ نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

    سندھ ہائی کورٹ نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

    سندھ ہائی کورٹ نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معزز عدالت عالیہ (سندھ ہائی کورٹ ) کے حکم پر کم عمر ڈرائیورز ، گاڑی کے مالک اور والدین کے خلاف ٹریفک پولیس کراچی نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    اس ضمن میں مورخہ 2 ستمبر سے 6 اکتوبر 2021 تک کراچی ٹریفک پولیس نے شہربھر میں اس خصوصی مہم میں درج ذیل جرمانے اور چالان جاری کیے ہیں۔

    کم عمر ڈرائیور پر 24540 چالان اور12270000 روپے جرمانہ ہو گا ، گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر والدین اور گاڑی کے مالک کا 14168 چالان ہو گا ، 14168000 روپے کا جرمانہ ہو گا۔

    واضح رہے کہ گاڑی بھی ضبط کر لی جائے گی۔

  • ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا، عید میلاد النبی 19 اکتوبر بروز منگل کو ہو گی

    ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا، عید میلاد النبی 19 اکتوبر بروز منگل کو ہو گی

    ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا ہے اور عید میلاد النبی 19 اکتوبر بروز منگل کو ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارہ ربیع الاول کے دوران نعت و میلاد کی محافل اور جلوسوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کی ہے۔ اجلاس میں شہر میں بارہ ربیع الاول کے حوالے سے پولیس کی جانب سے کیے جانے والے جملہ اقدامات اور حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے ربیع الاول کے موقع پر شہر میں سکیورٹی کے موثر اقدامات پر بریفنگ دی۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پولیس افسران کو 12 ربیع الاول میں میلاد کی محافل اور جلوسوں کے منتظمین سے رابطے میں رہنے اور سیکیورٹی انتظامات کو موثر بنانے کے لیے ان کی مشاورت سے ترتیب دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کراچی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی سخت نگرانی کے لیے موثر حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی SWAT ٹیموں کو ہمہ وقت الرٹ رکھنے اور ہر طرح کے حالات سے نبزد آزما ہونے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
    ذرائع نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں شہر کے اہم تنصیبات اور حساس مقامات پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے پر احقامات جاری گئے ہیں۔
    ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں 12 ربیع الاول کے دوران رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ باہمی رابطے اور بھرپور تعاون کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
    ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جلوسوں کے راستوں پر عام ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک کی روانی کو ہر صورت بحال رکھا جائے اور سوشل میڈیا کے زریعے مذہبی منافرت کو ہوا دینے والا مواد پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی جس کے لیے سوشل میڈیا کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے اردگرد مشکوک افراد اور مشتبہ اشیاء پر نظر رکھیں اور کسی بھی ایسی صورت حال میں فوری مددگار 15 پر اطلاع دیں۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے اختتام پر ذونل ڈی آئی جیز کو شہر میں سیکیورٹی کے تمام انتظامات کا سختی سے جائزہ لینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کراچی پولیس کے تمام ذونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی سکیورٹی، ڈی آئی جی ٹریفک اور تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ سنی اتحاد کونسل کے حاجی محمد حنیف طیب، محمد عمر فاروق قادری، مولانا محمد اشرف گورمانی، جماعت علماء پاکستان کے اویس احمد نورانی، ڈاکٹر صدیق راٹھور، اہلسنت والجماعت کے مولانا اکبر درس، حنفی اردو جماعت کے سید شفیع قادری رضوی اور دیگر علماء اور جلوسوں کے مرکزی منتظمین نے بھی اجلاس مین شرکت کی۔

  • داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کا پری ایڈمیشن ٹیسٹ دوبارہ لیکر فیل طلبا کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

    داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کا پری ایڈمیشن ٹیسٹ دوبارہ لیکر فیل طلبا کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

    داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے تعلیمی سال برائے 2021-22 میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کیلئے ایک بار پھر ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پہلے ٹیسٹ میں فیل امیدوار ، نتائج بہتر کرنے کے خواہشمند پاس طلبا اور نئے امیدوار اس ٹیسٹ میں شریک ہوسکتے ہیں۔ ری ٹیسٹ میں شمولیت کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15اکتوبر 2021 ہے ۔
    داد انجینئرنگ یونیورسٹی کے ایڈمیشن پورٹل پر پہلے سے رجسٹرڈ فیل اور بہتر نتائج کے خواہشمند امیدوار اپنے پورٹل اکانٹ پر ری ٹیسٹ کا بٹن دبانے کے بعد 2ہزار روپے فیس جمع کروا کر دوبارہ ٹیسٹ میں بیٹھ سکتے ہیں تاہم نئے امیدواروں کو یونیورسٹی کے ویب سائٹ admissions.duet.edu.pk پر آن لائن رجسٹریشن کے بعد ڈھائی ہزار روپے فیس جمع کروانا ہوگی۔
    پری ایڈمیشن ٹیسٹ کمپیوٹر بیسڈ ہوگا جو این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی میں منعقد ہوگاجس کی تاریخ اور وقت سے متعلق ایڈمٹ کارڈ کیذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

    ری ٹیسٹ بھی منفی مارکنگ کے تحت ہوگا اور 10غلط جوابات پر ایک نمبر منہا کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ داد انجینئرنگ یونیورسٹی انجینئرنگ کے 8شعبوں ، آرکیٹیک ، بی ایس کمپیوٹر سائنس ، سائبر سیکورٹی ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ریاضی کے شعبوں میں مختص 735 نشستوں پر داخلے دے گی۔

  • ایف آئی اے کا غیر قانونی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ

    ایف آئی اے کا غیر قانونی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کراچی نے غیر قانونی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
    جمعرات کو ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے بہادر آباد کے علاقے میں کاروان زائر الحسین ٹریول اینڈ ٹور سروسز پر چھاپہ مار کر عابد حسین اور احمر آفاق کو گرفتار کرلیاہے ۔

    گرفتارملزمان اپنے ساتھی ارشد حسین کے ساتھ غیر قانونی ٹریول ایجنسی کا دفتر چلا رہے تھے۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے پاسپورٹ ، مختلف ٹریول ایجنسیوں کے جعلی لیٹر ہیڈز ، وزیٹنگ کارڈ ، اوکے ٹو بورڈ سٹیمپ اور دیگر سامان برآمدکرلیا۔گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا رد عمل

    مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا رد عمل

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماو اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ غلامی کا چشمہ اتاریں گے تو انہیں ہر جگہ عمران خان نظر آئیں گے ۔
    انہوں نے مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر جمعرات کو کو اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگلے الیکشن سے پہلے ہی پی پی کا خاتمہ ہوجائے گا،سوٹ بوٹ پہننے سے مراد علی شاہ کی کرپشن چھپ نہیں سکتی، وزیراعظم عمران خان نے آف شور کمپنیز پر تحقیقات کا اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت جعلی اکائونٹس، آراو پلانٹس اور 9800 ارب کا حساب دے، پی پی نے ہمیشہ سندھ اسمبلی کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی پی کے لوگ اپنے حلقوں میں نہیں جاسکیں گے، عوامی حمایت سے پی پی کا باقی تین صوبوں کی طرح سندھ سے بھی صفایا ہوگا۔